صدر بائیڈن کے کرونا بحران سے نمٹنے کے لیے نئے احکامات پر دستخط

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کرونا بحران سے نمٹنے کے لیے نئے احکامات جاری کر دیے ہیں جس کے تحت مسافروں کے لیے ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے۔

Read more

بھارتی کشمیر میں سردی کے ڈیرے، کانگڑی کا استعمال بھی جوبن پر

سرینگر — بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں حالیہ شدید برف باری کے نتیجے میں جہاں معمولاتِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔ وہیں محکمۂ موسمیات نے مزید بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی ہے۔

Read more

کیا اوباما دور کی ‘تلخیاں’ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پر اثرانداز ہوں گی؟

اسلام آباد — پاکستان اور امریکہ کے تعلقات یوں تو سات دہائیوں پر محیط ہیں تاہم اس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہت سے اُتار چڑھاؤ بھی آتے رہے ہیں۔ گو کہ نئے صدر جو بائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد تجزیہ کار پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری کے امکانات ظاہر کر رہے ہیں۔ لیکن ٹرمپ دور سے قبل ڈیمو کریٹک پارٹی کے آٹھ سالہ دور میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں تناؤ دیکھا گیا تھا۔

Read more

بائیڈن نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں، پہلے روز 17 ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط

ویب ڈیسک — امریکہ کے 46 ویں صدر جو بائیڈن نے حلف برداری کے بعد صدارتی دفتر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد انہوں نے 17 ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔

Read more

قومی یکجہتی مستقبل کی راہ ہے: صدر بائیڈن کا تقریبِ حلف برداری سے خطاب

جو بائیڈن نے بدھ کو امریکہ کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا کر وائٹ ہاؤس میں اپنے چار سالہ دور کا آغاز کر دیا ہے جب کہ کاملا ہیرس امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر بن گئی ہیں۔

امریکہ کا صدر بننا بائیڈن کے طویل سیاسی کریئر کا نقطۂ عروج ہے، جب کہ کاملا ہیرس امریکہ کی نائب صدر بننے والی پہلی خاتوں، پہلی افریقی امریکی اور پہلی جنوبی ایشیائی شخصیت ہیں۔

صدر اور نائب صدر کی حلف برداری کی تقریب کرونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر امریکی قوم کے لیے آن لائن یعنی ورچوئل رہی۔

Read more

صدر ٹرمپ کے دورِ صدارت کا اختتام، اہلیہ کے ہمراہ وائٹ ہاؤس سے روانہ

امریکہ کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی صدارت کی مدت ختم ہونے سے چند گھنٹے قبل اپنی اہلیہ کے ہمراہ وائٹ ہاؤس سے فلوریڈا میں واقع اپنی رہائش گاہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

بدھ کی صبح صدر کا سرکاری ہیلی کاپٹر میرین ون صدر ٹرمپ اور اُن کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو لے کر 10 منٹ کی مسافت پر واقع ریاست میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز نامی فوجی ہوائی اڈے پہنچا۔

ہوائی اڈے سے صدر ٹرمپ صدارتی طیارے ‘ایئر فورس ون’ کے ذریعے فلوریڈا میں موجود اپنے ریزورٹ کے لیے روانہ ہو گئے جہاں وہ وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد آئندہ کچھ ہفتوں تک قیام کریں گے۔

Read more

امریکہ کے سابق صدر کی زندگی کیسے گزرتی ہے؟

عہدِ صدارت ختم ہونے کے باوجود امریکی صدور کی شان و شوکت میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں آتی بلکہ اُنہیں زندگی بھر خطیر پینشن، مراعات اور سیکیورٹی کے علاوہ دیگر سہولیات حاصل رہتی ہیں۔

امریکی کانگریس نے 1958 میں پہلی مرتبہ ‘سابق صدور ایکٹ’ منظور کیا تھا جس میں اُس وقت امریکی صدر کی سالانہ پینشن 25 ہزار ڈالرز مقرر کی گئی تھی جس میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا رہا۔ اب سابق امریکی صدر کو سالانہ دو لاکھ 10 ہزار 700 ڈالرز پینشن ملتی ہے۔

Read more

بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری کی تیاریاں مکمل، دارالحکومت میں ہائی الرٹ

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کی دوپہر ملک کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سیکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر ہائی الرٹ ہے۔

امریکی صدر کی تقریبِ حلف برداری کے موقع پر کیپٹل کمپلیکس اور واشنگٹن مانیومنٹ کے درمیان نیشنل مال عموماً لوگوں سے بھرا ہوتا ہے۔ لیکن اس بار ایک اندازے کے مطابق ایک ہزار مہمانوں کو ہی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔

Read more

صدر ٹرمپ کا بائیڈن کا نام لیے بغیر نئی انتظامیہ کے لیے ‘نیک خواہشات’ کا اظہار

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی دفتر میں اپنے آخری روز ایک الوداعی ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کا نام لیے بغیر اُن کے لیے ‘نیک تمناؤں’ کا اظہار کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس ہفتے نئی انتظامیہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائے گی اور ہم ان کے لیے دعا کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کو محفوظ اور خوش حال بنانے میں کامیاب ہو۔

Read more

وائٹ ہاؤس میں نئے مکین کے استقبال کی تیاریاں، سیکیورٹی انتہائی سخت

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن بدھ کو ملک کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی چار سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس چھوڑ دیں گے۔

نئے صدر کے استقبال کے لیے وائٹ ہاؤس میں بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات ہے۔ وائٹ ہاؤس کے کئی مقامات کو خاردار تاریں لگا کر بند بھی کر دیا گیا ہے۔

نو منتخب صدر کی حلف برداری کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کیپٹل کمپلیکس میں حلف لیں گے جس کے اطراف بھی خاردار تاریں لگائی گئی ہیں۔

Read more

اگر امریکی صدر وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے انکار کر دے تو؟

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج میں اپنی شکست اب تک تسلیم نہیں کی۔ البتہ وہ 20 جنوری کو نئے صدر کے لیے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

صدر ٹرمپ بدھ کی صبح وائٹ ہاؤس سے چلے جائیں گے اور وہ اپنے پیش رووں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ایسا کریں گے۔

امریکہ کی تاریخ میں کوئی ایک بھی صدر ایسا نہیں گزرا جس نے ایگزیکٹو مینشن سے نکلنے سے انکار کیا ہو۔

Read more

ارنب گوسوامی کی واٹس ایپ چیٹ: بھارت سے تحقیقات کی آوازیں اٹھنے لگیں

نئی دہلی — بھارت کے ایک سینئر صحافی ارنب گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل (بارک) کے سابق سربراہ پارتھو داس گپتا کے درمیان واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد پاکستان اور بھارت میں شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

Read more

بائیڈن کی حلف برداری سے قبل امریکہ میں سخت حفاظتی اقدامات

کانگریس کی عمارت (کیپٹل ہل) پر چھ جنوری کو ہونے والے حملے کے بعد اور نئے صدر کی حلف برداری پر ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیشِ نطر واشنگٹن ڈی سی سمیت ملک بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

امریکی تفتیشی ادارے ‘ایف بی آئی’ نے محکمہ پولیس کو مطلع کیا ہے کہ نئے صدر کی حلف برداری تک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی بنیاد پر مظاہرے متوقع ہیں۔

Read more

سندھ کی علیحدگی پسند تنظیموں کی پرتشدد کارروائیاں، ریاستِ پاکستان کے لیے کتنا خظرہ؟

ہر سال 17 جنوری کو ‘جئے سندھ تحریک’ کے مختلف دھڑوں کے کارکنان تحریک کے بانی جی ایم سید کی سالگرہ کے موقع پر تقاریب منعقد کر کے اُن کے نظریے یعنی ‘سندھ کی آزادی’ یا ‘سندھو دیش’ کے قیام کے لیے پُر امن جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

تاہم حالیہ دنوں میں سندھ علیحدگی پسند تحریک سے وابستہ چند پرتشدد عناصر کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیاں حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہے۔

Read more

پاکستان کی براڈشیٹ کو ڈھائی کروڑ ڈالرز سے زائد کی ادائیگی، معاملہ ہے کیا؟

پاکستان میں حالیہ دنوں میں برطانیہ کی کمپنی ‘براڈشیٹ’ کا بہت زیادہ تذکرہ کیا جا رہا ہے۔اس کمپنی کو ادا کیے گئے 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالرز بھی زیر بحث ہیں اور سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ پاکستانی روپوں میں لگ بھگ پانچ ارب روپے رقم اس کمپنی کو کیوں ادا کی گئی۔

سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے 1999 میں، جب سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو معذول کر کے، حکومت سنبھالی تو اس وقت حکومت کی طرف سے احتساب کا نعرہ بلند کیا گیا۔

Read more

کیپٹل ہل ہنگامہ آرائی میں منتخب نمائندوں کے قتل کی سازش، پراسیکیوٹرز نے الزام واپس لے لیا

امریکہ کے وفاقی پراسیکیوٹرز کیپٹل ہل میں ہنگامہ آرائی کے دوران منتخب نمائندوں کے قتل کی سازش کے الزام سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

وفاقی پراسیکیوٹرز نے گزشتہ ہفتے دعوی کیا تھا کہ جس دن صدر ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل پر چڑھائی کی تھی اسی روز منتخب نمائندوں کو قتل کرنے کی سازش بھی کی گئی تھی۔ البتہ جمعے کو اس حوالے سے ہونے والی تفتیش کے سربراہ نے بیان دیا ہے کہ ابھی تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے۔ اس بارے میں براہِ راست ثبوت تاحال نہیں ملا۔

Read more

دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد 9 کروڑ 30 لاکھ اور ہلاکتیں 20 لاکھ تک پہنچ گئی

انڈونیشیا میں ایک ہیلتھ ورکر کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دی جا رہی ہے۔ 15 جنوری 2021 ویب ڈیسک — جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جب کہ اس سے 20 لاکھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ امریکہ، دو کروڑ 30 لاکھ کرونا مریضوں اور لگ بھگ چار لاکھ اموات کے ساتھ بدستور

Read more

حلف برداری کی تقریب کی سیکیورٹی پر 20 ہزار فوجی تعینات کیے جائیں گے: مائیک پینس

واشنگٹن میں کانگریس کی عمارت کی سیکیورٹی کا انتظام ہزاروں نیشنل گارڈ نے سنبھال لیا ہے۔ 13 جنوری 2021 ویب ڈیسک — امریکی نائب صدر مائیک پینس نے جمعرات کے روز امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل کی حفاظت پر تعینات فورسز سے ملاقات کے لیے وہاں کا دورہ کیا اور ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔پینس نے فوجیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ “قوم کے اس غیرمعمولی وقت پر آگے بڑھ کر قومی دارالحکومت کی حفاظت

Read more

جو بائیڈن کی حلف برداری: واشنگٹن ڈی سی میں سڑکیں بند، ہزاروں سیکیورٹی اہلکار تعینات

امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ نومنتخب صدر 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور اس حلف برداری کی تقریب سے قبل ہی واشنگٹن ڈی سی عملاً کسی فوجی چھاؤنی کا سا منظر پیش کر رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے واشنگٹن ڈی سی میں کانگریس کی عمارت ‘کیپٹل ہِل’ پر چڑھائی کے بعد دارالحکومت کی سیکیورٹی انتہائی سخت ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتِ حال سے بچنے کے لیے مزید اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Read more

افغانستان میں امریکہ کے فوجیوں کی تعداد 19 سال کی کم ترین سطح پر

امریکہ نے طے شدہ پالیسی کے مطابق افغانستان میں تعینات فوجی اہلکاروں کی تعداد کم کر کے 2500 کر دی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال نومبر میں افغانستان میں تعینات فورسز کی تعداد میں مزید کمی کا اعلان کیا تھا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو مختصر بیان میں کہا کہ افغانستان میں امریکہ کی فورسز کے اہلکاروں کی تعداد گزشتہ 19 سال میں کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

Read more

ملائیشیا: پی آئی اے کا طیارہ مسافر اتار کر ضبط کر لیا گیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے مسافر طیارے بوئنگ 777 کو ملائیشین حکام نے قبضے میں لے لیا ہے۔

پی آئی اے کا یہ طیارہ جمعے کو اپنی معمول کی پرواز پر کوالالمپور پہنچا تھا جہاں سے اس نے پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا۔

پرواز کے لیے مسافروں کی بورڈنگ کا عمل جاری تھا کہ اچانک مقامی حکام کی طرف سے ایئرلائن کو آگاہ کیا گیا کہ عدالتی حکم پر پاکستان کے جہاز کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

Read more

جو بائیڈن کا 19 کھرب ڈالر کے کرونا ریلیف پیکج کا اعلان

امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران پر قابو پانے کے لیے 19 کھرب ڈالر کے کرونا ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے جس کا نفاذ وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد کرنے کے خواہش مند ہیں۔

نومنتخب صدر نے کرونا ریلیف پیکج کو ‘امریکن ریسکیو پلان’ کا نام دیا ہے۔

جمعرات کو قوم سے خطاب کے دوران جو بائیڈن نے امریکی عوام کو اپنے اس منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Read more

طالبان رہنماؤں کو ایک سے زائد شادیوں سے گریز کی ہدایت

افغان طالبان کے سربراہ نے اپنے گروپ کے افراد کو ایک سے زیادہ شادیاں کرنے سے احتراز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تین طالبان عہدے داروں نے اپنا نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ اس ہدایت کا مقصد عسکری گروپ پر مالی بوجھ کم کرنا ہے کیوں کہ عموماً طالبان عہدے دار اپنی دوسری یا تیسری شادی کے لیے اپنی تنظیم سے مالی امداد لیتے ہیں۔

Read more

سنتھیا رچی اور رحمٰن ملک کی صلح: ریپ کے الزام کا کیا بنے گا؟

امریکی بلاگر و دستاویزی فلمیں بنانے والی فلم ساز سنتھیا ڈی رچی اور پاکستان کے سابق وفاقی وزیرِ داخلہ رحمان ملک کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر مقدمات واپس لے لیے ہیں۔

سنتھیا ڈی رچی کی طرف سے رحمان ملک پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

سنتھیا رچی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رحمٰن ملک کے خلاف درخواستیں واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔

Read more

معافی کا صدارتی اختیار: کیا صدر ٹرمپ خود کو بھی معاف کر سکتے ہیں؟

امریکہ میں بعض حلقوں میں یہ بحث جاری ہے کہ کیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا دورِ صدارت ختم ہونے سے قبل کیپٹل ہل میں ہنگامہ آرائی کرانے کے الزامات کے تحت ممکنہ کارروائی اور سزا سے بچنے کے لیے صدارتی اختیار استعمال کرتے ہوئے خود کو بھی معاف کر سکتے ہیں یا نہیں؟

واشنگٹن میں فسادات کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے دورِ اقتدار میں دوسری بار تاریخی مواخذے کا بھی سامنا ہے جس کا آغاز رواں ہفتے ہو چکا ہے۔ جب کہ ان کی حریف جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ تشدد کے لیے اکسانے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کی وفاقی سطح تحقیقات کی جائیں۔

Read more

پاکستان میں گزشتہ سال میڈیا اور سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز ہوا: ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ورلڈ رپورٹ 2021 میں کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے سال 2020 میں میڈیا، سیاسی مخالفین اور سول سوسائٹی کے خلاف اپنے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ موجودہ دورِ حکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا جب کہ حکومت کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں قانون سازی کو تیز کیا جا رہا ہے۔

Read more

ایوانِ نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری

امریکہ کے ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی ہے۔ صدر پر عوام کو بغاوت پر اکسانے کا الزام ہے۔

صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے ایوان میں پیش کردہ قرار داد پر بدھ کو ووٹنگ ہوئی۔ اس موقع پر 232 ارکان نے صدر کے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 197 ارکان نے اس کی مخالفت کی۔

صدر کے مواخذے کے حق میں ووٹ دینے والوں میں ری پبلکن پارٹی کے دس ارکان بھی شامل ہیں۔

Read more

چین میں 8 ماہ بعد کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت

چین میں آٹھ ماہ بعد جمعرات کو کرونا وائرس کا ایک مریض ہلاک ہو گیا ہے۔ مرنے والے سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی گئیں البتہ صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ صوبہ ہیبی میں پیش آیا ہے۔

چین میں گزشتہ سال مئی کے بعد سے کرونا وائرس سے ایک بھی ہلاکت سامنے نہیں آئی تھی۔ لیکن حکام کی جانب سے جمعرات کو ایک مریض کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

Read more

جماعت الدعوۃ کے خلاف قانونی کارروائیاں، اب ‘ایف اے ٹی ایف’ سے ریلیف ملے گا؟

پاکستان کی عدالتیں کالعدم تنظیموں کے خلاف قائم مقدمات میں تیزی سے فیصلے سنا رہی ہیں جس کے بعد مبصرین خیال ظاہر کر رہے ہیں کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا چاہتا ہے۔ اِسی لیے تیزی سے عدالتی کارروائی ہو رہی ہے۔

پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالتیں حالیہ دنوں میں جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید سمیت تنظیم سے جڑے دیگر افراد کے خلاف تیزی سے مقدمات کی سماعت کر رہی ہیں جب کہ جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کو سزائیں بھی دی جا رہی ہیں۔

گزشتہ ہفتے لشکرِ طیبہ کے مبینہ رہنما اور ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم ذکی الرحمٰن لکھوی کے خلاف قائم مقدمے میں سات دنوں میں کیس کی سماعت مکمل کر کے سزا سنائی گئی تھی۔

Read more

صدر ٹرمپ نے مواخذے کی کارروائی کو ‘مضحکہ خیز’ قرار دے دیا

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک ارکان کی جانب سے اُن کے مواخذے کی کارروائی کے عمل کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

Read more

امریکہ: فوجی قیادت کا اہلکاروں کو ‘سیاسی ہنگاموں’ سے متعلق انتباہ

ویب ڈیسک — نو منتخب امریکی صدر کی 20 جنوری کو حلف برداری کی تقریب کے دوران دوبارہ ہنگامہ آرائی کے خدشات کے پیشِ نظر امریکی فوجی قیادت نے فوجی اہلکاروں اور سروس ممبرز کو تحریری میمو جاری کیا ہے۔

Read more

بائیڈن کی حلف برداری سے قبل مسلح مظاہروں کا خدشہ ہے: ایف بی آئی کا انتباہ

ویب ڈیسک — ایسے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے کہ امریکی کانگریس پر گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ کے شدت پسند حامیوں کا حملہ ممکنہ سلسلہ وار مسلح اور پرتشدد حملوں کا نقطہ آغاز ہو سکتا ہے اور ان حملوں کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری تک جاری رہنے کے خدشات موجود ہیں۔

Read more

کیپٹل ہل حملہ: سیکیورٹی اہل کار مظاہرین کو کیوں نہیں روک سکے؟

ویب ڈیسک — یو ایس کیپیٹل پولیس کے سبکدوش ہونے والے پولیس چیف نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے مظاہرین کی کانگریس کی عمارت پر چڑھائی سے پہلے انہوں نے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کے سیکیورٹی حکام سے ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے نیشنل گارڈز کی طلبی کی درخواست کی تھی لیکن اس تجویز کو رد کر دیا گیا۔

Read more

صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ایوانِ نمائندگان میں قرارداد پیش

فائل فوٹو ویب ڈیسک — امریکی کانگریس کی عمارت پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے گزشتہ ہفتے حملے کے بعد ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی نے صدر کے مواخذے کے لیے قرارداد پیش کر دی ہے۔ پیر کو ایوان میں پیش کی جانے والی چار صفحات پر مشتمل قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اس بات کا مظاہرہ کیا ہے کہ وہ قومی سلامتی، جمہوریت اور آئین کے لیے خطرہ ہیں۔ اس لیے اُنہیں

Read more

امریکہ: ‘جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں ہنگامہ آرائی کا خدشہ ہے’

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ چک شومر نے خبردار کیا ہے کہ نو منتخب صدر جو بائیڈن کی 20 جنوری کو ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں ہنگامہ آرائی کا خدشہ ہے۔

چک شومر نے کہا ہے کہ انہوں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے سے ہفتے کو بات کی ہے اور ان پر زور دیا کہ وہ بغاوت پسندوں کا تعاقب کریں جنہوں نے گزشتہ ہفتے کانگریس کی عمارت پر حملہ کیا تھا اور اس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر بھی جان بھی گئی۔

Read more

بحرین کا قطر کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے کا اعلان

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین نے بھی قطر کے لیے اپنی فضائی حدود پیر سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بحرین کے سول ایوی ایشن حکام نے اتوار کو یہ اعلان امریکہ کی حمایت سے ہونے والے اُس معاہدے کے بعد کیا ہے جس میں عرب ملکوں کو قطر سے تنازع ختم کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

Read more

افغانستان: سڑک کنارے بم پھٹنے اور فضائی حملوں میں 15 ہلاکتیں

ویب ڈیسک — افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اتوار کو سڑک کنارے بم دھماکے اور ملک کے دیگر حصوں میں مختلف فضائی حملوں میں 15 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

Read more

پاکستان کا کوئلے سے بجلی پیداوار کے مزید پلانٹس نہ لگانے کا فیصلہ، ذخائر کا مستقبل کیا ہو گا؟

پاکستان نے کوئلے سے بجلی کے حصول کے مزید پلانٹس نہ لگانے کا اعلان کیا ہے ۔ ایسے میں بعض مبصرین تھر کے کوئلے کے ذخائر کا مستقبل کے بارے میں سوالات اٹھا رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا گزشتہ برس 12 دسمبر 2020 کو ‘کلائمیٹ ایمبیشیس سمٹ’ سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے توانائی کے قدرتی ذرائع پر انحصار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے پاکستان میں کوئلے سے چلنے والے مزید پاور پلانٹس کی تنصیب نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Read more

نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کروں گا: صدر ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جمعے کو ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وہ نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

صدر ٹرمپ کے اس اقدام سے انتقالِ اقتدار کی صدیوں پرانی روائت ٹوٹ جائے گی۔ جس کے مطابق سبکدوش ہونے والے صدر، نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرتے تھے۔

Read more

اسلام آباد: توہینِ مذہب کے مقدمے میں تین ملزمان کو سزائے موت

پاکستان میں سوشل میڈیا پر توہین مذہب سے متعلق مواد کی تشہیر کے مقدمے میں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تین ملزمان کو سزائے موت سنائی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے فیصلے میں زیرِ حراست تین ملزمان عبد الوحید، رانا نعمان رفاقت اور ناصر احمد کو سزائے موت سنائی۔ جب کہ ایک ملزم پروفیسر انوار احمد کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

Read more

سلامتی کونسل کی تین اہم کمیٹیوں کی سربراہی بھارت کو مل گئی: بھارتی مندوب

بھارت نے کہا ہے کہ اسے آئندہ دو برسوں 2021 اور 2022 کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر سلامتی کونسل کی تین اہم کمیٹیوں بشمول طالبان سے متعلق تعزیراتی کمیٹی، انسداد دہشت گردی کی کمیٹی اور لیبیا سے متعلق تعزیراتی کمیٹی کی سربراہی کرنے کا کہا گیا ہے۔ یہ انکشاف جمعے کو اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب ٹی ایس تیرومورتی نے ٹوٹئر پر اپنے ایک وڈیو بیان میں کیا ہے۔

یادر ہے کہ بھارت گزشتہ سال اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہوا تھا اور اس کی مدت کا باقاعدہ آغاز یکم جنوری 2021 کو ہوا ہے۔

Read more

امریکہ: کانگریس کی عمارت پر حملے کی فوجداری تحقیقات کا آغاز

ویب ڈیسک — امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے بدھ کو کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے کی فوجداری تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Read more

مواخذے کے مطالبات میں شدت، صدر ٹرمپ انتقالِ اقتدار پر رضامند

ویب ڈیسک — امریکی کانگریس کی عمارت پر بدھ کو مظاہرین کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال اور کئی حلقوں کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے یا انہیں عہدے سے ہٹانے کے بڑھتے ہوئے مطالبات کے بعد صدر نے بالآخر انتقالِ اقتدار پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

Read more

کانگریس سے بائیڈن کی کامیابی کی حتمی توثیق، 20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے

امریکہ کی کانگریس نے نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کی تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کی توثیق کر دی ہے جس کے بعد بائیڈن 20 جنوری کو ملک کے 46ویں صدر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

امریکی ایوانِ بالا (سینیٹ) اور ایوانِ زیریں (ایوانِ نمائندگان) کے جعمرات کی علی الصبح تک جاری رہنے والے مشترکہ اجلاس کے دوران بائیڈن کی جیت کی توثیق کی گئی۔

Read more

صدر ٹرمپ کے حامیوں کا کانگریس کی عمارت پر دھاوا، واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہزاروں حامیوں کی جانب سے بدھ کو کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل میں ہنگامہ آرائی کے بعد دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

Read more

عالمی رہنماؤں کی واشنگٹن ڈی سی میں ہنگامہ آرائی کی مذمت

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپٹل ہل میں کی جانے والی ہنگامہ آرائی پر عالمی رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ "کیپٹل ہل میں ناپسندیدہ مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ امریکہ پوری دنیا میں جمہوریت کے لیے کھڑا ہے اور یہ ضروری ہے کہ یہاں پرامن اور منظم انداز میں انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہو۔”

Read more

کیا پاکستان کی معیشت کرونا کے منفی اثرات سے نکل کر مثبت راہ پر گامزن ہو رہی ہے؟

کراچی — پاکستان کے اسٹیٹ بینک نے ملکی معیشت کی کیفیت پر رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر 2020 کے دوران معیشت میں بعض حوصلہ افزا علامات پائی گئی ہیں۔ ملکی معیشت کرونا وبا کے منفی اثرات سے نکل کر پہلے کی راہ پر دوبارہ گامزن ہو رہی ہے۔

Read more

کانگریس سے بائیڈن کی توثیق کی تیاریاں، ٹرمپ کے حامی بھی احتجاج کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے

ویب ڈیسک — صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی، متوقع طور پر، بدھ کو دارالحکومت واشنگٹن میں متعدد ریلیوں میں مارچ کر رہے ہیں۔ وہ منتخب صدر جو بائیڈن کی نومبر کے انتخابات میں جیت کی توثیق پر صدر ٹرمپ کے اعتراض کی حمایت کرتے ہیں۔

Read more

مچھ واقعہ: دھرنا عمائدین اور حکومتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات ناکام

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد مچھ میں دس کان کنوں کی ہلاکت کے واقعے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی میتوں کے ہمراہ مغربی بائی پاس پر دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ دھرنا عمائدین اور حکومتی نمائندوں کے درمیان بدھ کو ہونے والے مذاکرات بھی ناکام ہو گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر علی حیدر زیدی اور زلفی بخاری کوئٹہ پہنچے اور انہوں نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ہمراہ دھرنا عمائدین سے ملاقات کی۔

Read more

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: پاکستان کو اننگز اور 176 رنز سے شکست، سیریز کیویز کے نام

نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 176 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو ابتدا ہی سے بلے باز دباؤ کا شکار رہے اور کیویز بولروں نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹیں لینے کا سلسلہ جاری رکھا۔

Read more

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ پاکستان کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے شاندار ڈبل سینچری بنائی۔ ویب ڈیسک — پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان ٹیم نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 659 رنز بنا اننگز ڈکلیئر کر دی۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی ڈبل سنچری، ہینری نکولس اور ڈیرل مچل کی سنچریوں کی بدولت کیویز نے مہمان ٹیم پر 362 رنز کی سبقت بھی حاصل کر لی ہے۔ اس سے قبل کھیل کے پہلے روز

Read more

افغان امن مذاکرات کا دوسرا دور، امریکہ ٹھوس پیش رفت کا خواہش مند

فائل فوٹو دوحہ — افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان بین الافغان مذاکرات کا دوسرا دور منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو رہا ہے۔ امریکہ کے نمائندۂ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ امن بات چیت کے اس دور کے دوران افغانستان میں قیام امن کی طرف ٹھوس پیش رفت ہو گی۔ دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کا دوسرا دور ایسے وقت شروع ہو رہا ہے جب

Read more

صدر ٹرمپ کا جارجیا کے الیکشن حکام کو فون، انتخابی نتیجہ بدلنے پر زور

صدر ٹرمپ نے ہفتے کو جارجیا کے الیکشن افسر اور ری پبلکن سیکرٹری آف اسٹیٹ بریڈ ریفنسپرگر کو فون کر کے کہا کہ "میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے لیے 11 ہزار 780 ووٹوں کا انتظام کریں تاکہ ہم ریاست میں جیت سکیں۔”

امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ’ نے صدر ٹرمپ اور الیکشن افسر کے درمیان ہونے والی گفتگو کی آڈیو حاصل کر لی ہے اور اتوار کو اس گفتگو کو شائع بھی کیا ہے۔

Read more

بلوچستان میں ہزارہ کمیونٹی کے 11 مزدوروں کا قتل، لواحقین کا تدفین سے انکار

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری کے 11 کان کنوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد لواحقین نے کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری تک تدفین نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب شیعہ تنظیم ‘مجلس وحدتِ مسلمین’ بھی دھرنے میں شامل ہو گئی ہے۔ مظاہرین نے میتیں بھی سڑک پر رکھی ہوئی ہیں اور شدید سرد موسم میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

Read more

امریکہ میں کرونا سے ہلاکتیں 350000 سے متجاوز، کیلی فورنیا کے مردہ خانوں میں جگہ کم

ویب ڈیسک — دنیا بھر میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں وبا کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

Read more

بلوچستان کے علاقے مچھ میں حملہ، ہزارہ کمیونٹی کے 11 کان کن ہلاک

کوئٹہ — پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے ایک حملے میں 11 کان کنوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ مرنے والوں کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے بتایا جا رہا ہے۔

Read more

دفاعی اخراجات بل پر صدارتی ویٹو ری پبلکن اکثریت والی سینیٹ میں رد

امریکہ میں سینیٹ نے دفاعی اخراجات بل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ویٹو کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ صدر ٹرمپ کے چار سالہ دور میں پہلا موقع ہے کہ جب ری پبلکن اکثریت والے ایوان نے ایسا کوئی اقدام کیا ہے۔

اس سے پہلے ایوان نمائندگان نے بھی اس بل کو پیر کو مسترد کر دیا تھا۔

سال نو کے پہلے دن ہونے والے غیر معمولی اجلاس میں سینیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ اقتدار کے آخری دنوں میں 740 ارب ڈالرز کے اخراجات کے بل پر صدر کے اعتراضات کو با آسانی رد کر دیا۔

Read more

بھارت: متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں ایک اور کسان کی خود کشی

بھارت کی حکومت کی جانب سے منظور کیے جانے والے متنازع زرعی قوانین کے خلاف جاری احتجاج کے دوران ایک 75 سالہ سکھ کسان نے دارالحکومت نئی دہلی اور ریاست اتر پردیش (یو پی) کے درمیان غازی پور سرحد پر خود کشی کر لی۔

باپو کے نام سے مشہور خود کشی کرنے والے کسان کا نام کشمیر سنگھ تھا اور وہ اتر پردیش کے ضلع رام پور کا رہائشی تھا۔

رپورٹس کے مطابق ہفتے کی صبح اس کی لاش ایک ٹوائلٹ میں رسی سے لٹکی ہوئی ملی۔ جس کے قریب سے ایک نوٹ بھی ملا۔ جس میں اس نے مذکورہ زرعی قوانین کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے لکھا ہے کہ وہ حکومت اور کسان تنظیموں کے درمیان ہونے والی بات چیت کی ناکامی سے بہت مایوس ہے۔

Read more

میرے دور اقتدار کی کامیابیوں کو یاد رکھا جائے گا: صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک — صدر ٹرمپ نے جمعرات کے روز جاری ہونے والے اپنے ایک ویڈیو بیان میں اپنے دور اقتدار میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کامیابیوں کو یاد رکھا جائے گا۔

Read more

دسمبر میں 28 لاکھ امریکیوں کو ویکسین دی گئی، ہدف دو کروڑ تھا

ویب ڈیسک — دسمبر کی آخری تاریخ تک امریکہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تقریباً 28 لاکھ لوگوں کو ویکسین دی جا سکی تھی، جب کہ حکومت نے دسمبر کے دوران دو کروڑ افراد کو ویکسین دینے کا ٹارگٹ مقرر کیا تھا۔

Read more

افغانستان میں امریکی فوجیوں پر مبینہ حملے، چین پر مالی معاونت کا الزام

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو، ذرائع ابلاغ کے مطابق، ایسی غیر مصدقہ رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن میں چین پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے افغانستان میں موجود غیر ریاستی عناصر کو امریکہ کے فوجی اہلکاروں پر حملے کرنے کے لیے رقم کی پیشکش کی ہے۔

Read more

‘نفرت انگیز یا فحش مواد اور ریاست مخالف بیانات پر سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا’

اسلام آباد — پاکستان کے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) امین الحق نے کہا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا پر کسی بھی ایسی پابندی کے خلاف ہے جس سے ترقی کا عمل رکتا ہو۔

Read more

پاکستان کی حکومت کا نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا عندیہ

ویب ڈیسک — پاکستان کی حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ وہ حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کرے گی جس کی معیاد 16 فروری 2021 کو ختم ہو رہی ہے۔ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں قیام پذیر ہیں اور پاکستان کی حکومت نے انہیں ڈی پورٹ کرنے لیے برطانوی حکومت کو خط بھی ارسال کیا ہے۔ ایسے میں یہ موضوع زیرِ بحث

Read more

چین میں پہلی کرونا ویکسین کی منظوری، پاکستان 12 لاکھ خواراکیں خریدے گا

چین نے عوامی سطح پر استعمال کے لیے پہلی کرونا وائرس ویکسین کی منظوری دے دی ہے جو سرکاری سرپرستی میں کام کرنے والی دوا ساز کمپنی ‘سائنو فارم’ نے تیار کی ہے۔

حکومتِ پاکستان نے بھی مذکورہ ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں خریدنے کا آرڈر دے دیا ہے۔

Read more

نیب نے عمران خان کی ایما پر گرفتار کیا، خواجہ آصف کا الزام

اسلام آباد — آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ​پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے وزیرِ اعظم پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کی گرفتاری عمران خان کے ایما پر کی گئی ہے۔

Read more

ڈینئل پرل قتل کیس: امریکہ احمد عمر سعید شیخ پر مقدمہ چلانے کے لیے تیار

کراچی — پاکستان میں امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل کیس میں گرفتار ملزم کے حوالے سے ​امریکہ کے محکمۂ انصاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ احمد عمر سعید شیخ کو تحویل میں لینے اور اُن کے خلاف امریکہ میں مقدمہ چلانے کے لیے تیار ہے۔

Read more

دفاعی اخراجات سے متعلق ویٹو مسترد نہ کیا جائے: ٹرمپ کا سینیٹ پر زور

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ پر زور دیا ہے کہ وہ 740 ارب ڈالر کے دفاعی اخراجات بل پر اُن کا صدارتی ویٹو برقرار رکھے۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں پیش گوئی کی تھی کہ "کمزور اور تھکی ہوئی ری پبلکن قیادت” اُن کے ویٹو کو مسترد کرنے کی اجازت دے دے گی۔

Read more

سی پیک: چین کی قرض فراہمی سے قبل پاکستان سے اضافی ضمانتیں طلب کرنے کی تردید

چین نے ‘سی پیک’ منصوبے کے لیے پاکستان کو قرض کی فراہمی سے قبل اضافی ضمانتیں طلب کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان چاؤ لیجیان نے بیجنگ میں پیر کو ایک نیوز بریفنگ کے دوران ان رپورٹس کو بھی بے بنیاد قرار دیا کہ بیجنگ ‘چین پاکستان اقتصادی راہداری’ (سی پیک) منصوبوں کے لیے مالی وسائل فراہم کرنے کے وعدوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔

Read more

برطانیہ سے کراچی آنے والے تین مسافروں میں کرونا وائرس کی نئی قسم کی تصدیق

پاکستان میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ سے کراچی پہنچنے والے مسافروں میں سے تین افراد میں کرونا وائرس کی نئی قسم کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق برطانیہ میں سامنے آنے والی کرونا وائرس کی نئی قسم کے متاثرین کی پاکستان میں بھی تشخیص ہوئی ہے۔ برطانیہ سے آنے والے تین مسافروں کے نمونوں میں نئی قسم کے وائرس سے مشابہت پائی گئی ہے۔

صوبائی محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے واپس آنے والے 12 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ جن میں سے چھ افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

Read more

ٹرمپ کے حامی ٹرانزیشن میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں: بائیڈن

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں امریکہ کے بہت سے اداروں کو کھوکھلا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹرانزیشن ٹیم کو سبکدوش ہونے والی انتظامیہ سے خاطر خواہ معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں جو ان کے بقول ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔

پیر کو بائیڈن نے خارجہ پالیسی سے متعلق اپنی ٹیم کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ "ہمیں محکمہ دفاع اور آفس آف منیجمنٹ اینڈ بجٹ میں سیاسی قیادت کی جانب سے کھڑی کی گئیں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔”

Read more

ایوانِ نمائندگان نے ٹرمپ کی تجویز پر کرونا امدادی رقم بڑھا دی، دفاعی بجٹ پر صدارتی ویٹو مسترد

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ ترمیم کو شامل کرتے ہوئے کرونا ریلیف پیکج کے تحت مشکلات سے دوچار امریکیوں کو 600 کے بجائے دو ہزار ڈالر دینے کی منظوری دی ہے۔ تاہم 740 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ پر صدر کے ویٹو کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

امریکی ایوانِ نمائندگان نے کرسمس کی چھٹیوں کو مختصر کرتے ہوئے یہ اقدامات پیر کو ایسے وقت کیے ہیں جب نئی کانگریس کے حلف اُٹھانے میں محض ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی ہے۔

Read more

حکومت جمہوریت سے عاری ہے، خاتمہ کرکے رہیں گے: بلاول کا بے نظیر کی برسی پر خطاب

کراچی — چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اگر 31 جنوری تک استعفیٰ نہیں دیا تو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ” عوام کی طاقت اور سیاسی اتحاد سے نا اہل حکومت کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔”

Read more

ٹرمپ کے دستخط کا انتظار، کرونا امداد کے تحت اضافی بے روزگاری الاؤنس کی معیاد ختم

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا کے ریلیف پیکیج، حکومتی اخراجات سے متعلق بل پر ہفتے کو رات گئے تک دستخط نہیں کیے جس کے باعث بے اضافی روزگاری الاؤنس اور بے دخلی سے بچاؤ جیسی سہولیات کی معیاد ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ختم ہو گئ۔

صدر ٹرمپ نے رواں ہفتے مذکورہ قانون پر تنقید کی تھی اور ہفتے کو اس کی مسلسل مخالفت کا عندیہ دیا تھا۔

Read more

پاکستان اور آئی ایم ایف میں موجودہ ٹیکس اہداف برقرار رکھنے پر اتفاق

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی حکومت کی درخواست پر رواں مالی سال کے اختتام تک موجودہ ٹیکس اہداف برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس اتفاق رائے کے نتیجے میں حکومت ٹیکس اہداف پر نظر ثانی نہیں کرے گی اور بعض اہم ٹیکس اقدامات پر عمل درآمد آئندہ چھ ماہ تک معطل رکھے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ اتفاق رائے آئی ایم ایف اور پاکستان کی حکومت کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کے دوران طے پایا ہے۔

Read more

اسمبلیوں سے استعفے: حزبِ اختلاف اب تک فیصلہ کیوں نہیں کر سکی؟

اسلام آباد — پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتیں ایک طرف اسمبلیوں سے اجتماعی طور پر مستعفی ہونے پر غور کر رہی ہیں۔ تو دوسری طرف وزیرِ اعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اپوزیشن اراکین نے استعفے دیے تو فوری منظور کر لیے جائیں گے۔

Read more

امریکی بجٹ صدر ٹرمپ کے فیصلے کا منتظر

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے چھٹیاں فلوریڈا کی تفریح گاہ میں گزار رہے ہیں۔ جب کہ ڈیموکریٹ اور ری پبلکن جماعتوں کے نمائندے اس بات کے منتظر ہیں کہ وہ عالمی وبا کے ریلیف پیکیج اور حکومت کے اخراجات کے بل پر منظوری کے دستخط کرتے ہیں یا نہیں۔

Read more

امریکہ: کرسمس پر نیشول کار دھماکے سے لرز اٹھا، پولیس کے مطابق یہ عمداً کارروائی ہے

ویب ڈیسک — امریکہ کی ریاست ٹینی سی کے شہر نیشول میں کرسمس کی صبح سڑک کنارے پارک کی گئی ایک گاڑی دھماکے سے تباہ ہو گئی۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکہ عمداً کیا گیا۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والے تین افراد کو اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں کوئی بھی خطرے کی حالت میں نہیں بتایا گیا۔

Read more

پاکستان میں طالبان کی موجودگی افغان امن کوششوں میں رکاوٹ ہے۔ افغان وزارت خارجہ

اسلام آباد — افغانستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں افغان طالبان کی مبینہ موجودگی خطے میں موجود بحران کو جاری رکھے گی۔ افغان حکومت کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے و قت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں پاکستان کے دورے کے دوران پاکستان میں مقیم افغان طالبان کے ساتھ ملا بردار کی ویڈیوز منظر عام پر آئیں۔

Read more

امریکہ: سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد مظاہرے

ویب ڈیسک — امریکہ کی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام آندرے مورس ہل کی ہلاکت کے بعد ملک میں نسلی امتیاز اور پولیس کی بربریت کے خلاف ایک بار پھر احتجاج شروع ہو گیا ہے۔

Read more

ڈینئل پرل کیس: کیا ملزمان عدالتی حکم کے باوجود رہا ہو سکیں گے؟

کراچی — امریکہ کے محکمۂ خارجہ نے کراچی میں 2002 میں قتل ہونے والے امریکی صحافی ڈینئل پرل کیس میں گرفتار ملزمان کی رہائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے دہشت گردوں کی رہائی سے متعلق دیے گئے حکم پر تشویش ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ کو یہ یقین دلایا گیا تھا کہ یہ ملزمان رہا ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ تاہم امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ کیس اب بھی چل رہا ہے اور وہ اس کیس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Read more

ترک کمپنیوں اور حکومت کا تنازع، لاہور سے کچرا اب کون اُٹھائے گا؟

لاہور — پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں کچرا اُٹھانے کی ذمہ دار ترک کمپنیوں کے ساتھ حکومتی معاہدے کے اختتام اور متبادل انتظام نہ ہونے سے شہر میں ان دنوں جابجا کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

کچرا اُٹھانے کا معاہدہ 31 دسمبر 2020 کو ختم ہو رہا ہے۔ تاہم اسے قبل ہی حکومتی ادارے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) اور ترک کمپنیوں کے مابین تنازع کے باعث کچرا اُٹھانے کا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

Read more

کسانوں کے حق میں ریلی، پرینکا گاندھی کی گرفتاری پھر رہائی

نئی دہلی — بھارت کے دارالحکومت دہلی کی پولیس نے کسانوں کی حمایت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے ایوانِ صدر تک مارچ کے دوران پرینکا گاندھی سمیت کئی کانگریسی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔

مارچ کی قیادت کانگریس رہنما راہول گاندھی کر رہے تھے۔ خیال رہے کہ بھارتی کسان کئی روز سے متنازع زرعی اصلاحات کے خلاف نئی دہلی کے اطراف احتجاج کر رہے ہیں جب کہ کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعتیں اس احتجاج کی حمایت کر رہی ہیں۔

Read more

ڈینئل پرل قتل کیس: ملزمان کی نظر بندی غیر قانونی قرار، رہا کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ تین ملزمان بغیر کسی جرم ثابت ہوئے 18 سال سے جیل میں ہیں جب کہ چوتھے ملزم احمد عمر شیخ اپنی سات سالہ قید کی سزا پہلے ہی پوری کر چکے ہیں۔

Read more

ٹرمپ نے قریبی ساتھیوں سمیت مزید 26 افراد کو صدارتی معافی دے دی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے سابق منیجر پال مینافورٹ اور سابق مشیر راجر اسٹون کو بھی صدارتی معافی دے دی ہے۔

یہ وہ افراد تھے جنہیں 2016 کے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات کے دوران سزائیں سنائی گئی تھیں اور مینافورٹ صدر کے ایسے پہلے قریبی ساتھی تھے جن پر سب سے پہلے اس معاملے پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

Read more

کراچی میں اربن فلڈنگ کی وجہ قانون پر عدم عمل درآمد اور احتساب کا فقدان ہے: رپورٹ

کراچی — انسانی حقوق کمشن (ایچ آر سی پی) نے رواں سال کراچی میں ہونے والی اربن فلڈنگ پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کہا ہے کہ کراچی میں بارشوں کی تباہی کی اصل وجہ فیصلہ سازی میں قانون کی عمل داری نہ ہونا اور احتساب کے عمل کی کمی ہے۔

Read more

صدر ٹرمپ کا کرونا ریلیف بل میں بعض تبدیلیوں کے بغیر دستخط سے انکار

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ وہ سال کے آخر پر امریکی قانون سازوں کے منظور کردہ اس بل پر دستخط نہیں کریں گے جس میں نو سو ارب ڈالر کا کرونا وائرس سے متعلق امدادی پیکج اور 1400 ارب ڈالر کی سالانہ حکومتی فنڈنگ بھی شامل ہے۔

Read more

نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کرونا ویکسین لگوا لی

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کو بھی کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔ بائیڈن کو ویکسین لگانے کا منظر براہ راست نشر کیا گیا تاکہ عوام کو یقین دلایا جا سکے کہ ویکسین محفوظ اور مؤثر ہے۔

نو منتخب صدر بائیڈن کو ریاست ڈیلاویئر کے مقامی اسپتال میں ‘فائزر’ اور ‘بائیو این ٹیک’ کی تیار کردہ ویکسین لگائی گئی۔

Read more

برطانیہ میں کرونا کی نئی قسم کے زیادہ مہلک ہونے کے شواہد نہیں ملے: عالمی ادارۂ صحت

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کی نئی شکل کے نمونوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ یہ کرونا کی عام لہر سے ہٹ کر کوئی زیادہ مہلک یا زیادہ شدید قسم ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق اب بھی لوگ جو بہترین کام کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ اس وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے رہیں۔

Read more

سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی واپسی میں تاخیر، وجہ سیاسی یا انتظامی؟

"میرا بھائی ابوذر، جدہ کی جیل میں پچھلے نو سال سے قید ہے۔ سعودی شہزادے نے پاکستانی قیدیوں کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا تو اس کی واپسی کی امید پیدا ہوئی لیکن دو سال ہو گئے ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔”

پنجاب کے شہر سرگودھا کے رہائشی محمد نوید کے بھائی ابوذر 2012 میں چھٹی مکمل کر کے واپس جا رہے تھے کہ جدہ ایئر پورٹ پر اُن کے سامان سے منشیات برآمد ہونے پر اُنہیں حراست میں لے لیا گیا۔

وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے محمد نوید نے بتایا کہ ابوذر کے بچے جو اس وقت بہت چھوٹے تھے اب بڑے ہو چکے ہیں لیکن اُن کے والد کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔

Read more

کرونا وائرس: امریکی کانگریس میں 900 ارب ڈالر کے ریلیف پیکج پر اتفاق

امریکی کانگریس میں ڈیمو کریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے مذاکرات کاروں نے کرونا وائرس کے باعث شہریوں کو درپیش معاشی مشکلات کے ازالے کے لیے 900 ارب ڈالر سے زائد کے ریلیف پیکج بل پر اتفاق کر لیا ہے جسے چھوٹے کاروباروں اور غریب طبقات کی مدد اور ویکسین کی ترسیل پر خرچ کیا جائے گا۔

ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں یہ بل پیر کو رائے شماری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

بل کے تحت بے روزگار افراد کو عارضی طور پر ہفتہ وار 300 ڈالر جب کہ بیشتر امریکیوں کو براہ راست 600 ڈالر کی امداد دی جائے گی۔

Read more

افغانستان: اقوام متحدہ طالبان کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں 4 ہزار اسکول کھولے گا

ویب ڈیسک — اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے ‘یونیسف’ اور افغان طالبان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق یونیسف، افغانستان کے ان علاقوں میں غیر رسمی اسکولوں کی تعمیر کرے گا جہاں طالبان کا کنٹرول ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی یونیسف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی تصدیق کی ہے۔

Read more

گوگل کی عارضی بندش سے پاکستان میں کس کا کتنا نقصان ہوا؟

اسلام آباد — سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز یا ایپس کی بندش کی خبر عام طور پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلتی ہے۔ لیکن رواں ماہ 14 دسمبر کو ‘گوگل’ کی سروسز 40 منٹ تک متاثر رہیں۔ جن کا اثر گوگل کو بطور سرچ انجن استعمال کرنے والوں کے علاوہ اس کی دیگر سروسز کو پیشہ وارانہ طور پر استعمال کرنے والوں پر بھی پڑا۔

آئی ٹی انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق صرف پاکستان میں ہی گوگل سروسز پر انحصار کرنے والوں کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ گوگل کی عارضی طور پر بند ہونے والی سروسز میں جی میل، گوگل ڈاکس اور گوگل میپس سمیت یو ٹیوب کی ایپلی کیشن بھی شامل تھی۔

Read more

ڈاکٹر فیصل سلطان: ‘پاکستان میں کرونا ویکسین سے متعلق بھی منفی پروپیگنڈے کا خدشہ ہے’

لاہور — وزیراعظم پاکستان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں پاکستان میں بہت جلد کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دستیاب ہو گی جو مرحلہ وار لوگوں کو لگائی جائے گی۔

وائس آف امریکہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ دیگر ادویات یا ویکسین کے منفی پروپیگنڈے کی طرح کرونا ویکسین کے بارے میں بھی پاکستان میں منفی پروپیگنڈا ہو سکتا ہے۔

Read more

غیر ملکی ایئر لائنز کی ‘اجارہ داری’، پی آئی اے کا مستقبل کیا ہو گا؟

اسلام آباد — پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ اور یورپ جانے والی پروازوں پر پابندی کی وجہ سے پی آئی اے کو ایک سال میں 30 ارب روپے سے زائد کے نقصانات کا سامنا ہے۔ اس کے مقابلے میں دیگر ایئرلائنز آنے سے اربوں روپے کا یہ منافع ان غیر ملکی ایئرلائنز کو جارہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کے ایک بیان کی وجہ سے لگنے والی اس پابندی کی وجہ سے پی آئی اے بحران سے نہیں نکل پارہی۔

Read more

محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ سے ‘ریٹائر’، کیا پاکستان ٹیم میں ان کی جگہ بنتی تھی؟

کراچی — بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے کریئر میں محمد عامر سے زیادہ مشکل بالر کا سامنا نہیں کیا لیکن خود محمد عامر کا کریئر پروان چڑھنے سے پہلے ہی اختتام پذیر ہو گیا۔

محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے جہاں ان کے چاہنے والوں کو دکھ ہوا، وہیں کچھ سابق کھلاڑیوں نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر کو ٹیم سے باہر ان کی خراب کارکردگی پر کیا گیا۔

Read more

جنہیں کوئی ملک اپنانے کے لیے راضی نہیں، وہ پناہ گزین کہاں جائیں؟

کراچی — کراچی کے علاقے لانڈھی کی برمی کالونی کی رہائشی 52 سالہ شہناز بیگم ادھیڑ عمری کے باوجود ملازمت کی تلاش میں ہیں۔ شہناز بیگم کے شوہر بیمار ہیں اور ان کے علاج معالجے اور گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے وہ روزگار چاہتی ہیں۔ لیکن شناختی کارڈ نہ ہونے کے سبب وہ جہاں بھی جاتی ہیں، انہیں انکار کر دیا جاتا ہے۔

یہ سلسلہ پچھلے 7 سال سے جاری ہے۔ سالوں کی بھاگ دوڑ اور کئی جگہ تعلقات استعمال کرنے کے باوجود بھی ان کی کوئی شنوائی نہ ہوسکی اور معاملہ جوں کا توں ہے۔ جب کہ رواں سال تو کرونا کی وجہ سے ان کے کیس میں کوئی بھی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

Read more

سینیٹ انتخابات: ‘حکومت اگر عدالت گئی تو نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا’

کستان میں وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات رواں سال مارچ کے بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی مبینہ خریدو فروخت روکنے کے لیے ‘شو آف ہینڈ’ کے ذریعے الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے رہنمائی حاصل کی جائے گی۔

اپوزیشن نے شو آف ہینڈ کے ذریعے پولنگ کو آئین کے منافی قرار دے دیا ہے جب کہ مبصرین کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات قبل از وقت ہوسکتے ہیں۔ تاہم مبصرین کے بقول انتخابات شو آف ہینڈ سے کرانے کے لیے آئین میں ترامیم کرنا ہوں گی۔

Read more

ہیکنگ کی حالیہ مہم سے نیٹ ورکس متاثر ہوئے: امریکی حکومت کی تصدیق

امریکہ کی حکومت نے بدھ کو تصدیق کی ہے کہ ہیکنگ کی حالیہ مہم نے اس کے نیٹ ورکس کو متاثر کیا ہے اور یہ حملے بہت بڑے تھے جو اب بھی جاری ہیں۔

ہیکرز جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ روس کے لیے کام کر رہے ہیں، امریکی محکمہ خزانہ اور کامرس ڈپارٹمنٹ کی اندرونی ای میل ٹریفک کو دیکھتے رہے۔

Read more

پاکستان: جنسی زیادتی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے ‘اینٹی ریپ آرڈیننس’ منظور

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اینٹی ریپ آرڈیننس 2020 کی منظوری دے دی ہے۔ آرڈیننس میں جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کے لیے اس کی رضا مندی کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ انسدادِ ریپ آرڈیننس سے خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے معاملات نہ صرف جلد نمٹانے میں مدد ملے گی بلکہ جنسی زیادتی کے ملزمان کے تیز ٹرائل اور کیسز جلد نمٹانے کے لیے ملک بھر میں اسپیشل کورٹس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ یہ خصوصی عدالتیں چار ماہ کے اندر جنسی زیادتی کے کیسز کو نمٹائیں گی۔

Read more