جنید جمشید بچ گیا ماں!

جنید جمشید کی موت پر مجھے آج زہرہ نگاہ سے سنی ہوئی ایک نظم یاد آ گئی ’’میں بچ گئی ماں‘‘۔ نظم ایک ایسی بیٹی کی زبان میں کہی گئی ہے جسے پیدا ہو کر سماج کی گندگی کی نذر ہونا ہے، مگر جسے ماں اس گندگی کی نذر ہونے سے پہلے ہی اپنی کوکھ میں ضائع کر دیتی ہے۔ اب وہ ضائع ہو چکی بیٹی زہرہ نگاہ کی نظم میں کہہ رہی ہے کہ ’’میں بچ گئی ماں‘‘۔

ایسا لگ رہا ہے کہ جنید جمشید کو بھی اسے تخلیق کرنے والے نے اوپر ہی فضا کی کوکھ میں ضائع کر دیا، ہمارے ہاتھوں مزید گندا ہونے سے پہلے اور ہم ہاتھ ملتے رہ گئے اور وہ اب کہیں بیٹھا کہہ رہا ہے کہ ’’میں بچ گیا ماں‘‘۔

Read more

تخلیقی ذہن پہ تبلیغی اثرات ۔۔۔۔ جنید جمشید اور دوسرے مشاہیر کا نفسیاتی جائزہ

دسمبر 2016 میں جنید جمشید کا اپنی دوسری بیوی نیہا سمیت جہاز کے حادثے میں جاں بحق ہونا بہت سے لوگوں کے لئے شدید صدمے کا باعث بنا۔ ان میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو جنید جمشید کو اس کی جوانی کے دنوں میں اس کے خوبصورت خد و خال اور میوزک گروپ کی وجہ سے چاہتے تھے۔ وہ بھی تھے جن کا تعلق اس مذہبی جماعت سے تھا جس نے اسے ایک ”تبلغی سکالر“ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کچھ کا تعلق ائر فورس سے تھا جنہوں نے اس کی میت کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ قومی پرچم میں لپیٹ کر اس کی آخری رسومات ادا کیں۔

جنید جمشید کا سوگ منانے والوں میں اس کی پہلی بیوی عائشہ اور اس کے رشتہ دار بھی شامل تھے۔ اور اس ہجوم میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے نے آج سے 20 سال پہلے ہی ایک آرٹسٹ جنید جمشید کا سوگ منا لیا تھا جب اس نے اپنے خوبصورت لمبے بال کاٹ کر، لمبی سی داڑھی رکھ کر اور تبلیغی جماعت میں شمولیت اختیار کر کے اپنا حلیہ بدل لیا تھا۔

ایک دوپہر میرے سماجی کارکن دوست منیر سامی کا فون آیا اور انہوں نے پوچھا کہ ڈاکٹر خالد سہیل کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ معروف و مقبول لوگ مذہبی شدت پسند کیوں بن جاتے ہیں؟

Read more

ملا جنید جمشید کے مرنے پر میں خوش نہیں ہوں

چترال سے آتی ہوئی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 661 شام ساڑھے پانچ بجے اسلام آباد ایئر پورٹ میں اترنا تھی مگر چار بجے کے قریب ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے نزدیک اس کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ ٹی وی نیوز کے مطابق جہاز کے کیپٹن صالح جنجوعہ کا آخری پیغام کنٹرول روم میں ‘مے ڈے’ کا سنائی دیا۔ ایویشن سے جن کا تعلق نہ بھی ہو انھیں بھی معلوم ہے کہ اس پیغام کا مطلب انتہائی خطرہ ہوتا ہے۔ اس ابتدائی خبر کے موصول ہونے کے بعد ٹی سکرینوں میں ایک آگ لگ گئی اور ہر سکرین ایک دوسرے سے پہلے گمشدہ جہاز کی قسمت کا فیصلہ ڈھونڈنے میں لگ گئی۔ ہر ٹکر اور ہر نیوز فلیش پہلے سے مزید سنسنی پھیلانے میں مصروف ہوگئی۔ شام پانچ کے ارد گرد اس بات کی تصدیق عینی شاہدین کی جانب سے موصول ہوچکی تھی کہ یہ بد قسمت طیارہ حویلیاں کے قریب بودلہ گاؤں کے نزدیک گر کر تباہ  ہوگیا ہے۔ اس میں عملے سمیت 47 لوگ شامل تھے۔

Read more

شلواریں قمیضیں بیچتا ہے تو جنید بڑا اور معتبر نام ہو گیا؟

مجھے میرے دونوں صحافی دوست کہہ رہے تھے کہ دیکھو نہ تو جنید بین الاقوامی سنگر تھا اور نہ ہی وہ عالم دین یا مولانا ہے، جیسا کہ میڈیا میں ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔ ایسے ہی اسے سر پر چڑھایا جا رہا ہے۔ بس یہ ہوا ہے کہ جو کل تک دین اور مذہب کو دکانداری بنانے پر جنید جمشید پر تنقید کر رہے تھے، آج وہ بھی ہوا دیکھ کر اس کی تعریف کر رہے ہیں۔

مجھے اپنے ان دونوں صحافی دوستوں سے شدید اختلاف تھا۔ میں نے کہا کہ آپ صرف یہ ماننا نہیں چاہ رہے کہ کسی داڑھی والے شخص کے اتنے زیادہ چاہنے والے ہو سکتے ہیں۔

Read more

ممتاز قادری کا چہلم اور جنید جمشید پر حملہ

مورخہ 27 مارچ 2016– آج ممتاز قادری کا چہلم ہے۔ اور کل رات جنید جمشید پر ائیرپورٹ پر حملہ ہوا ہے۔ اطلاع ہے کہ حملہ کرنے والے کراچی سے جنید جمشید کے ساتھ ہی جہاز پر اسلام آباد آئے تھے اور ان کی آمد کا مقصد ممتاز قادری کے چہلم میں شرکت کرنا تھا۔ حملہ کرنے والے افراد، جنید جمشید کو گندی گالیاں دیتے ہوئے یہ کہہ رہے تھے کہ جنید جمشید کی طرف سے حضرت عائشہؓ کی شان میں

Read more