افسانوی مجموعہ ”پہلی چپ کا شور“

افسانہ نگار :ماہ جبین آصف تبصرہ نگار: شاہانہ جاوید ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا، ہماری دوست ماہ جبین کے افسانوں کی کتاب ”پہلی چپ کا شور“ کو چھپے دو سال ہونے کو آرہے ہیں، پچھلے سال گھر کی شفٹنگ کی تو ان کی کتاب کسی کارٹن میں لاپتہ ہو گئی، اور ہم مسنگ کتاب کے مجرم ٹھہرے، گھر کی سیٹنگ، اور نئی جگہ کے مسائل کتاب مل کر ہی نا دی، جبکہ ہمارا وعدہ تھا کہ اس

Read more

نجات

میاں بیوی اکیلے رہ گئے تھے بیٹا امریکہ میں سیٹ ہو گیا اور ڈالر بھیج کر بے فکر ہوجاتا۔ بیوی کو بڑھاپے اور جوڑوں کے درد نے کہیں آنے جانے کے قابل ہی نہیں چھوڑا تھا، دوائیں کھاتی پر کچھ اثر نا ہوتا۔ اس کی دیکھ بھال کے لیے ایک عورت بشیراں رکھی ہوئی تھی جو صبح سویرے آتی اور رات آٹھ بجے جاتی۔ گھر کے سارے کاموں کے علاوہ اس کی دیکھ بھال بھی کرتی۔ شوہر خاصا صحت مند

Read more

غنیمت ہے زندگی: تیرہ فروری

 سردیوں کے خشک اور سرد ترین دن تھے، لاڑکانہ میں سردی بھی شدید اور گرمیاں بھی شدید ہوتیں ہیں، وہ بھی ایک سرد ترین دن تھا، فروری کی تیرہ تاریخ تھی، تیرہ کا ہندسہ امریکہ کینیڈا میں منحوس سمجھا جاتا ہے یہ بات ہمیں بڑے ہو کر معلوم ہوئی بہر حال اب کچھ نہیں ہو سکتا شکر ہے تاریخ تیرہ تھی لیکن دن بدھ کا، یعنی بدھ ہر کام سدھ یہ بڑوں کا کہنا ہے۔ تو جناب صبح کا وقت

Read more

آسکر وائلڈ، رحم دل شہزادہ اور امی

حیدر آباد میں گرمیوں کا موسم بہت سخت ہوتا ہے دن میں لو اور گرد کے ساتھ دھوپ، جبکہ حیدرآباد کی راتیں ٹھنڈی ہوتیں ہیں، وہی لو رات میں ٹھنڈی ہوا کا روپ دھار لیتی ہے، دن بھر کی گرمی کے ستائے لوگ رات میں پرسکون نیند کے مزے لیتے ہیں، اکثر لوگ زیادہ تر کام رات میں نپٹاتے ہیں۔ ہمارے بچپن کے دن حیدرآباد سندھ میں گزرے ہیں کیونکہ ڈیڈی کی سرکاری نوکری واپڈا میں تھی، ابتدائی تعلیم بھی

Read more

فلم، بچہ اور قتل

تعلیم کو برا کہوں، تربیت کو روؤں، معاشرے کو گالیاں دوں، یا ان فلم بنانے والوں کو کوسوں، سمجھ میں نہیں آ رہا۔ ایک زمانہ تھا ہارر فلمیں، دہشت ناک فلمیں، سیکس، قتل و غارت سے بھر پور فلمیں بھی بنتی تھیں لیکن سینما میں صرف بالغان کا بورڈ لگا ہوتا تھا، ٹکٹ گھر پہ بھی سختی تھی اٹھارہ سال سے کم عمر کو ٹکٹ نہیں دیتے تھے، پھر زمانہ وی سی آر کا آیا تب بھی دکان والا دیکھ

Read more

نجات

ان کی زندگی میں اب رنگ نہیں بچے تھے بس گزر رہی تھی۔ اکلوتے بیٹے نے پردیس بسا لیا تھا بس کچھ ڈالر بھیج کر اپنی ذمہ داری سے بری الزمہ ہو جاتا۔ میاں بیوی اپنے شوق سے بنائے گھر میں اکیلے رہ گئے تھے چھوٹا سا لان بھی بنا دیکھ ریکھ کے اجڑ چکا تھا، زندگی کی گاڑی خاموشی سے چل رہی تھی، بیوی کو بڑھاپے اور جوڑوں کے درد نے کہیں آنے جانے کے قابل ہی نہیں چھوڑا

Read more

شب یلدا اور پاکستان

رات گیارہ بجے ہی سو گئی شاید دوا میں نیند تھی لیکن دو گھنٹے بعد ہی آنکھ کھل گئی، سیل فون اٹھا کر وقت دیکھا ارے ابھی تو صرف ایک بجا ہے دوبارہ سونے کی کوشش کی لیکن کروٹیں بدلنے سے نیند اچٹ گئی چلو فیس بک دیکھتے ہیں۔ دو تین پوسٹس اسکرول کیں دوستوں نے شب یلدا کا ذکر کیا ہوا تھا، کسی نے شب یلدا پہ نظم اور کسی نے شب یلدا کے بارے میں معلومات لکھیں تھیں،

Read more

دو درخت، ایک بلی اور آدھا چاند

ذہنی طور پر خود کو ہلکا کرنے کے لیے وہ رات کے کھانے کے بعد اکیلی گھر سے باہر نکل آئی۔ رات کا دس بج رہا تھا لیکن اندر کا اکیلا پن ذہن کو اس قدر بوجھل کر رہا تھا کہ اس نے خود ہی باہر جانے کا سوچا اب گھر کے پاس بنے چبوترے پر بیٹھی ٹھنڈی ہوا، خاموشی اور ماحول کی خوبصورتی کو اپنے اندر جذب کر رہی تھی۔ جب سے جوڑوں کا درد ہوا تھا وہ بہت

Read more

کچھ خاکے، کچھ باتیں

سوشل میڈیا نے ہمیں بہترین احباب میسر کیے، بہت سنا ہے کہ سوشل میڈیا لوگوں کے اخلاق بگاڑ رہا ہے لیکن میرا تجربہ ہے کہ کسی چیز کا مثبت یا منفی استعمال اس کی افادیت کا تعین کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے اپنے اطراف مخلص اور ادب پرور احباب کا حلقہ دیکھا۔ انہی احباب میں انوار احمد صاحب ہیں۔ انوار احمد پر اپنے گھریلو علمی ادبی ماحول کا اثر تو تھا ہی لیکن فیس بک کے ادب

Read more

کتاب ”22 لوگ“ پر تبصرہ

مصنف سجاد پرویز تبصرہ شاہانہ جاوید اردو ادب میں ایک نئی صنف تیزی سے مقبول ہو رہی ہے ”مصاحبہ“ ، بہت سے لوگ اس نئے لفظ سے واقف نہ ہوں لیکن انٹرویو لفظ کو اچھی طرح پہچانتے ہوں گے۔ اردو ادب میں انٹرویوز کی روایت کتنی پرانی ہے معلوم نہیں لیکن آج کے دور میں یہ صنف ادب، مصاحبہ تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ بہت سے لکھنے والے اسے فروغ دے رہے ہیں آج یہ ایک مقبول صنف بن

Read more

سیلاب زدہ سندھ مانگے روٹی کپڑا اور مکان

روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ دینے والا بھٹو زندہ ہے مگر نعرہ لگانے والے مر رہے ہیں، جیے بھٹو کا نعرہ لگانے والے عوام اپنے گھروں سے بے گھر کیمپوں میں، لب سڑک خیموں میں زندگی گزار رہے ہیں۔ بارش اور سیلاب نے مل کر بڑی تباہی مچائی ہے جو کسی آفت سے کم نہیں۔ بارش اور سیلاب سے تقریباً پورا پاکستان نبردآزما ہو کر بحالی کی طرف گامزن ہے لیکن سندھ کے میدانی علاقوں میں دو مہینے ہونے

Read more

آزادی دادی

اس کا ہمیشہ سے دادی سے یہی جھگڑا ہوتا تھا، دادی اسے سمجھاتی تھیں کہ بیٹا یہ ملک ہم نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے۔ لاکھوں شہیدوں کا لہو ہے اس کی بنیادوں میں، اس آزادی کی قدر کرو جبکہ وہ اپنی بات پر اڑا رہتا کہاں دادی، کیا رکھا ہے اس ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، رشوت، امیر امیر تر، غریب غریب تر، ہوتا چلا جا رہا ہے۔ میں تو ڈگری لیتے ہی باہر جانے کی کوشش

Read more

جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی

پورے ملک میں کہیں بھی پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کی وہ خوشی اور جوش و خروش دیکھنے میں نہیں آ رہا جیسا کہ اس دن کا حق ہے۔ ملک میں سیاسی بھونچال آیا ہوا ہے، سیاستدان ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچ رہے ہیں، اپنے گندے کپڑے چوک میں دھو کر ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔ جتنا ہو جس قدر ہو کیچڑ اچھال لو چاہے کوئی شعبہ یا کوئی محکمہ ہو، اب تو اس کیچڑ کے چھینٹے پاک فوج

Read more

چائے وائے ہائے ہائے

چائے وہ مشروب جو غریب کا کھاجا اور امیر کا نخرہ ہے، کبھی بیڈ ٹی کبھی گرین ٹی کبھی مسالحہ ٹی۔ سنا ہے چائے کی ایک پیالی پر انقلاب برپا ہو جاتے ہیں، چائے نہ ہوئی موئی جرنیل ہو گئی۔ یہ چائے ہی ہے جو بڑے شہروں میں رہنے والوں کی رگوں میں خون کی جگہ دوڑ رہی ہے جن کی محنت سے ملک کی معیشت چل رہی ہے۔ شہروں میں رہنے والے عجیب ہیں کولھو کے بیل کی طرح

Read more

منزل ابھی نہیں آئی

2022 کا سال پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کا سال ہے۔ یعنی پچھتر سال ہو گئے پاکستان کو وجود میں آئے، ایک لمبا عرصہ ہے، انسان پیدا ہو کر بڑھاپے کے سنہری دور میں داخل ہوجاتا ہے لیکن شاید ہم وہ واحد ملک ہیں جو پچھتر سال میں ایک بھی جمہوری وزیراعظم ایسا نہیں پیدا کرسکے جو اپنی پانچ سال کی مدت پوری کرسکے۔ ایسا کیوں ہے کیا ہم جمہوریت کے اہل نہیں یا پھر اب تک سیاسی شعور ہی نہیں

Read more

مثبت سوچ، معاشرہ اور لیڈی ڈاکٹر

آج کل ہر طرف منفی رویے پنپ رہے ہیں کیا سیاست، کیا حکومت، کیا معاشرہ اور کیا گھریلو زندگی. لوگ منفی سوچ کی بدولت کسی میں برائی پہلے ڈھونڈتے ہیں بہ نسبت اچھائی کے، اور اپنے رویے سے دوسروں کو تکلیف پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں. یہی حال ویمنز ڈے کا ہے، اس کے عورت مارچ کو تنقید کا اتنا نشانہ بنایا گیا ہے کہ اس کا مثبت پہلو کہیں چھپ کر رہ گیا ہے صرف چند نعروں

Read more

مسلسل چوسا جانے والا آم آدمی

خبروں میں ہمیشہ سنا ہے کہ اس بات کا عام آدمی پر فرق نہیں پڑے گا۔ بجٹ کا عام آدمی پر اثر نہیں ہو گا۔ مہنگائی عام آدمی کے لیے نہیں ہے یہ عام آدمی ہے کون، ہماری طرح انسان ہے یا کوئی مافوق الفطرت شے کہ اس پر کسی چیز کا، کسی بات کا اثر نہیں ہوتا، اسے گرمی نہیں لگتی وہ ہر مشکل جھیل سکتا ہے یا پھر وہ گونگا، بہرہ، اندھا ہے۔ اس کے بوڑھے ماں باپ

Read more

بھنگ کے رنگ

بھنگ کے رنگ اب چہار سو پھیلیں گے اور ہم مالا مال ہوجائیں گے، ہمارا قطعی کوئی ارادہ نہیں رنگ میں بھنگ ڈالنے کا۔ ہم تو خوش ہیں کہ کوئی حکومت تو ایسی آئی جسے ایسی بات سوجھی جو آج تک کسی کے دماغ میں بھی نہ آئی تھی۔ جی ہاں دو ہزار اکیس کی سب سے اہم خبر کووڈ ویکسین کی تیاری کے بعد دوسری بڑی خبر بھنگ کی کاشت کا سرکاری طور پر افتتاح کیا گیا ہے، وزیر

Read more

ہمیں انصاف دو

نام اسلامی جمہوریہ پاکستان، اسلام کے نام پر حاصل کیا ہوا ملک پاکستان، اسلام کا قلعہ، واحد مسلم ایٹمی طاقت، سبحان اللہ۔ پاکستان بنے چوہتر سال ہو گئے اگلے سال پلاٹینم جوبلی منانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں منائیے شوق سے منائیے لیکن ذرا گردن جھکا کر اپنے گریبان میں تو جھانک لیں کیا ہم اس قابل ہیں کہ کوئی جشن منا سکیں، سب جانتے ہیں یوم آزادی پہ یادگار پاکستان کے سائے تلے کیا گھناؤنا کھیل کھیلا گیا۔ تفصیل تو سب ہی جانتے ہیں کے کس طرح چار سو مردوں نے ایک نہتی لڑکی پر اپنی مردانگی دکھانے کی کوشش کی چاہے وہ لڑکی کتنی ہی بدکردار تھی، ٹک ٹاک گرل تھی آپ تو باکردار تھے اس جگہ کہ احترام میں ہی سنبھل جاتے، جہاں مولوی فضل الحق نے قرارداد پاکستان پیش کی، جی ہاں اسی مملکت خداداد پاکستان کو بنانے کی قرارداد۔

Read more

کراچی کی بارش اور سائیڈ افیکٹس

بارش تو باعث رحمت ہوتی ہے لیکن کیا کریں ہم کراچی والے جن کے نصیب ہی سیاہی سے لکھ دیے گئے ہیں، جیسے ہی بارش کا پہلا چھینٹا پڑتا ہے ایک افراتفری کا منظر دیکھنے میں آتا ہے، کوئی پانی چڑھانے کی موٹر چلانے بھاگتا ہے کوئی چھت پر پرنالے کھولنے چڑھ جاتا ہے، کسی کو باہر کھڑی گاڑی یا بائیک کو ڈھانپنے کا خیال آتا ہے، سب سے زیادہ خطرہ تو گٹر اوور فلو ہونے کا ہوتا ہے، کہیں

Read more

خواتین کے لئے اب کوئی کام ناممکن نہیں رہا!

رزق کے لیے محنت، کوشش، اور جستجو شرط ہے یقیناً محنت کوشش اور جستجو کرنے والے کو خدا نوازتا ہے۔ اس کے لیے مرد عورت کی کوئی تخصیص نہیں۔ 2020 ء میں عالمی وبا کورونا نے جہاں دنیا بھر کی معیشت تباہ کی وہیں پاکستان میں بھی بے روزگاری میں اضافہ ہوا، لاک ڈاؤن میں بہت سے مرد وخواتین نوکری سے محروم ہو گئے۔ لوگوں نے گھر بیٹھے بے شمار کام شروع کردیے، ایسے میں آن لائن چیزوں کی سپلائی،

Read more

امت اخبار کیسی صحافت کر رہا ہے؟

جہالت اور عدم برداشت کی کس سطح پر ہم پہنچ گئے ہیں کہ کسی بھی قسم کے الفاظ اخباری شہ سرخیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ صحافت کا سیاہ ترین وقت ہے کہ اس طرح کی خبریں بنائی جا رہی ہیں۔ اخبار میں خبریں لگانے کے بھی کچھ آداب ہوتے ہیں جو اب بالائے طاق رکھ دیے گئے ہیں۔ ایسا ہی پانچ اپریل کے اخبار ”امت“ کی شہ سرخی پڑھ کر احساس ہوا، ہم کس قدر اپنی اقدار، تہذیب اور اخلاقیات سے دور ہو چکے ہیں بلکہ ان کا جنازہ نکال چکے ہیں۔

Read more

عدم برداشت کا رویہ

انسانیت کی ایک صفت برداشت ہے، یعنی سہنا، بردباری، مصائب کو جھیلنے کا مادہ، مگر یہ صفت اس دنیا سے دوسری اخلاقی اقدار کی طرح اٹھتی جا رہی ہے۔ جس طرف نگاہ اٹھائیں عدم برداشت کا رویہ اپنی تمام تر بدنمائی کے ساتھ نظر آتا ہے۔ برداشت کی حدوں سے مرا دل گزر گیا آندھی اٹھی تو ریت کا ٹیلہ بکھر گیا جب معاشرہ عدم برداشت کے رویے کو قبول کرنا شروع کر دیتا ہے تو معاشرے سے آہستہ آہستہ

Read more

عورت آدھی ادھوری نہیں، پوری انسان

مارچ کا مہینہ موسم بہار کا مہینہ ان بہاروں کے مہینے مین اللہ کی تخلیق کی گئی سب سے خوبصورت مخلوق کا دن منایا جاتا ہے، وہ ہے عورت۔ وہ عورت جو برداشت کے کوہ گراں سے گزر کر نسل انسانی کو جنم دیتی ہے اور ماں کے درجے پر فائز ہوتی ہے یہی عورت صرف اتنا چاہتی ہے کہ اسے برابر کا انسان سمجھا جائے، اس سے صنفی امتیاز نہ برتا جائے یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی مارچ

Read more

حسن ظہیر جعفری کی کتاب: منزلیں اور قوس قزح

پاکستان کے صوبہ سندھ کا شہر حیدرآباد اپنی قدیمی حیثیت اور چوڑیوں کی صنعت کے حوالے سے بہت مشہور ہے۔ پاکستان بننے کے بعد حیدرآباد سندھ اردو ادب کا ایک بڑا مرکز بن گیا تھا، حیدرآباد کے تاریخی کل پاکستان مشاعرے اب تک یاد کیے جاتے ہیں۔ اسی حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے جناب حسن ظہیر جعفری جنہوں نے قیام پاکستان کے بعد حیدرآباد کواپنا مسکن بنایا اور اپنے ادبی شوق ذوق کی بدولت یہاں کی ادبی فضا کے روح

Read more

حریم شاہ اور مفتی قوی کیا چاہتے ہیں؟

یہ پاکستانی قوم ہے جو سنگین ہے کئی معاملات میں اور رنگین بھی ہے بہت سے امور میں، گزشتہ دنوں رنگین اور سنگین واقعات اس تیزی سے وقوع پذیر ہوئے کہ عقل دنگ رہ گئی۔ ذرا سوچیں ایک حضرت جن کی وجہ شہرت سوائے غلط حرکات کے کچھ نہیں کو ٹک ٹاک گرل کی جانب سے تھپڑ پڑنے کے واقعے سے لطف لیا جا رہا ہے، خبروں میں، سوشل میڈیا پر چٹخارے لے لے کر اس خبر پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ محترمہ نے ہراسانی کا الزام لگایا ہے، جب ہراساں ہی ہونا تھا تو مہمان کیوں بنایا تھا۔

Read more

وبا سے مچھ تک: ہم کبھی نہیں سدھریں گے

سب کو مارنے والوں کا بھی پتہ ہے اور مروانے والوں کا بھی علم ہے پھر دیر کیوں؟ منصف ہو تو حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے۔ مچھ واقعہ سے پہلے بھی چن چن کر بے گناہوں کو مارا جا چکا ہے ۔ اب نئے سال کا بھی اس اندوہناک سانحے سے آغاز ہوا ہے۔ سرد موسم میں مائیں بہنیں بیٹیاں کھلے آسمان تلے جنازے لیے بیٹھی ہیں،  انصاف کی منتطر ، کیا کچھ شنوائی ہوگی؟ ایک لڑکی کا بیان خون کے آنسو رلا رہا ہے ”کہ ہم چھ بہنیں ہیں ہمارے گھر کے سارے مرد ختم ہو چکے ہیں ہمیں ہی جنازے اٹھانے ہیں اور ہم اس وقت تک نہیں اٹھیں گے جب تک انصاف نہ ملے“ ۔ غم وتکلیف کی انتہا ہے کیا انصاف مل پائے گا؟ نہیں ، کیونکہ یہ پاکستان ہے ، یہاں کب کس کے قاتل پکڑے گئے ہیں ، کب انصاف ملا ہے جو اب مل جائے گا۔ پہلے بھی ایسے واقعات میں نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات رہا ہے۔

Read more

حضرات ایک اعلان سماعت فرمائیے!

حضرات۔ کیا برا وقت آیا ہے کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے نشر ہونے والا یہ اعلان ہماری سماعتوں سے نہ ٹکراتا ہو ”حضرات ایک اعلان سماعت فرمائیے، فلاں صاحب کا انتقال رضائے الٰہی سے ہو گیا ہے فلاں فلاں ایڈریس، ظہر کی نماز میں نماز جنازہ ہے اعلان ختم ہوا“ ، مسجد سے جیسے ہی حضرات کی صدا بلند ہوتی ہے دل زور زور دھڑکنے لگتا ہے الٰہی خیر پھر کسی کے انتقال کی خبر۔ اس وبا نے موت کے دروازے کھول دیے ہیں روزانہ اکا دکا موت کا اعلان سن سن کر دل پریشان ہوجاتا ہے۔ اس وقت کورونا وائرس دوبارہ کیل کیل کانٹے سے لیس ہو کر حملہ آور ہوا ہے اور اپنے کمزور پڑتے زور کو ٹوٹنے سے پہلے ہی بچا لیا ہے حالانکہ ہمارے ارباب اختیار تو اس خوش فہمی میں مبتلا تھے کہ ہم نے وبا پر قابو پا لیا ہے۔

Read more

ساون کے اندھے اور سندھ

بچپن میں نانی اماں کے منہ سے سنتے تھے کہ ”ساون کے اندھے کو ہرا ہرا سوجھے“ ہم پلٹ کر فوراً پوچھتے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ اندھے کو نظر آئے، تب نانی سمجھاتی تھیں کہ جو ساون میں اندھا ہوتا ہے اسے اپنے اندھے پن میں ہر جگہ ہرا ہرا سبزہ دکھائی دیتا ہے اور وہ سمجھتا ہے سب بہتر ہے۔ یہی حال ہمارے ملک پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ کا ہے ذرا ملاحظہ فرمائیے یہ خبر

Read more

بھولا اور چریا جیسے لوگ

بھولا اور چریا دو دوست جن کے نام تو کچھ اور تھے لیکن عرفیت سے مشہور تھے، ایسے دوست جنھیں مشکل وقت نے ایک دوسرے کے قریب کر دیا تھا۔ بھولا واقعی بھولا بھالا تھا شکل سے بھی معصوم اور چریا تو سدا کا بے وقوف گھاس چرنے والے گدھے کی طرح چریا اور اسی کی طرح مالک کا حکم ماننے والا بے دام غلام، چریا کو کتنا بھی جان جوکھم کا کام دے دو، بنا چوں چرا کیے کر دیتا، بلکہ ایک وقت کے کھانے کے بدلے بڑے سے بڑا کام کر گزرتا تھا اور بھولا اس کے ساتھ ساتھ اس کا سہولت کار بنا پھرتا، پھر دنیا نے دیکھا انھوں نے سفاکی کی انتہا کردی اور اس کی سزا کی پاداش میں انھیں عدالت سے پھانسی کی سزا سنا دی گئی۔

Read more

دو کوڑی کی عورت

عورت جسے مالک دو جہاں نے بنی نوع انسان کی تخلیق کا ذریعہ بنایا، اسے ماں کے درجہ پر فائز کیا، پیارے نبیۖ نے ماں کے قدموں کے نیچے جنت کی بشارت دی۔ ہم ناخلق بندوں نے عورت کی عزت دو کوڑی کی کردی اسے پیر کی جوتی سمجھ لیا، اس کی ہر جیت ہر کام کو اپنی انا کا مسئلہ بنا کر اسے نیچا دکھانے کے لیے روندنا شروع کر دیا۔ اس ملک پاکستان میں عورت ہونا ایک گالی

Read more

کورونا وائرس اس وقت کیا سوچ رہا ہے؟

یار مجھے تو ڈر لگ رہا ہے یہ کیسی قوم ہے جسے ہم ڈرا ہی نہیں سکے، بھائی یہ کون سا ملک ہے۔ تمھیں نہیں پتہ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے، یہاں ہمارا مقابلہ بڑے سخت جان لوگوں سے ہے انھیں تو موت کا خوف بھی نہیں، پچھلے چھ مہینوں سے ہم نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے، ساری دنیا میں لوگ ہمارے خوف سے گھروں میں بند تھے اور ہماری کارکردگی سے شہروں پر موت کے سائے منڈلا رہے تھے ان لوگوں نے تمام اصولوں پر عمل کرکے ہمارے قدم اکھاڑ دیے، رہنے سہنے کے نئے رنگ ڈھنگ اپنا لیے، ہاتھ دھونا، لوگوں سے فاصلہ رکھنا، دور دور سے ہیلو، ہائے اور بائے کہہ رہے ہیں لیکن سلام ہے اس پاکستانی قوم کو جتنا میں کاری وار کر رہا ہوں اتنی ہی یہ نڈر ہو رہی ہے۔

Read more

دنیا ہی بدل گئی

پچھلے چار مہینوں میں تو ہماری دنیا ہی بدل گئی ایک نظر نہ آنے والے وائرس کی بدولت۔ سونا جاگنا، کھانا پینا، آنا جانا، پڑھنا لکھنا، گھر دفتر، غرض سب کچھ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ یہ وبا ہے یا بلا جس نے مسجد، مندر، گردوارہ، چرچ، کعبہ، کلیسا سب سونے کر دیے، ۔ عبادت کے آداب بدل گئے۔ میل ملاپ، پکنک، پارٹیاں، میلے ٹھیلے، دعوت ہلا گلا سب بند۔ صرف گھر کی چہار دیواری اور گھر میں رہنے

Read more

میری کوئی مرضی نہیں

میری کیا مرضی ہوگی میری تو گواہی بھی آدھی مانی جاتی ہے، چاہے میں جرم اپنے سامنے اپنے سامنے ہوتا دیکھ بھی لوں تو مجھے اپنی آدھی لولی لنگڑی گواہی کے ساتھ دیوار سے لگا دیا جاتا ہے اور اس کی گواہی پوری مان لی جاتی ہے جو شریکِ جرم ہوتا ہے۔ میری عزت سرِ بازار تار تار کردی جاتی ہے ہزاروں لوگوں کے سامنے برہنہ گھمایا جاتا ہے تب بھی مجرموں کو سزا دینے کے بجائے مجھے ہی موردِ

Read more

رونا روتے رہو

رونا ایک فطری عمل ہے۔ انسان روتا ہوا اس دنیا میں آتا ہے لیکن جب اس دنیا سے جاتا ہے تو سب کو رُلا کر جاتا ہے۔ بچوں کا رونا ان کا معمول ہے جبکہ بڑوں کا رونا حالات کا مرہون  منت ہے، مثلاً مہنگائی کا رونا، حالات کا رونا، بچوں کی نافرمانی کا رونا، حکمرانوں کا رونا۔ گریہ حضرت یعقوب علیہ السلام کا ذکر تو قرآن پاک میں ہے کس طرح انھوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کی جدائی

Read more

چیونٹیوں بھرا کباب

چیونٹیوں بھرا کباب اگر آپ نے دیکھا ہوتو یقیناً آپ جانتے ہوں گے کہ اس میں کباب کم اور چیونٹیاں زیادہ نظر آتی ہیں۔ اس وقت ہمارے ملک پاکستان کا حال بھی اس کباب جیسا ہے جو چیونٹیوں سے بھرا ہوا ہے، کوئی شعبہ لیں، کسی ادارے پہ نظر ڈالیں دیکھنے میں خوشنما کباب نظر آئے گا لیکن اس کباب کو توڑتے ہی ہزاروں چیونٹیاں اس میں موجود ہوں گی جو خاموشی سے اس کباب کو ہڑپ کرنے میں لگی

Read more

انصاف کہاں ہے؟

لاقانونیت بہت بڑھ گئی ہے یا پھر ہم سب مادر پدر آزاد ہوگئے ہیں جو چائیں جب چاہیں کرتے رہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، عزتیں لٹنا، عزتیں لوٹنا اتنا عام ہوگیا ہے کہ ایک خبرکے بعد دوسری خبر بھی ہمین چونکاتی نہیں۔ بے حسی سی بے حسی ہے ایک دوسرے پر الزام دھر کر خاموش ہیں۔ مردہ عورت کو قبر سے نکال کر بے عزت کیا جاتا ہے سب خاموش ہیں۔ دار الامان یعنی جہاں امان ملے گی وہاں بے

Read more

کتاب آئنہ نما

مصنف ظفر عمران تبصرہ شاہانہ جاوید ظفر عمران کے افسانوں کا مجموعہ ”آئنہ نما“ ہے، مکمل آئینہ نہیں کیونکہ آئینہ میں بھرپور عکس نظر آتا ہے جب کہ یہاں جھلک دکھا کر معاشرے کے تلخ، تند، ہوشربا واقعات کو بیان کیا گیا ہے باقی کام قاری کا ہے وہ کہانی کو کس طرح محسوس کرتا ہے۔ اردو زبان کو سنوارنے کا کام بخوبی لیا گیا ہے تاکہ پڑھنے والا زیر زبر پیش کی غلطی سے بھی ان کی تحریر کا

Read more

دھرنا، کنٹینر اور عوام

دھرنا اور کنٹینر کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور عوام تماشا بین۔ دھرنے کی سیاست بہت پرانی ہے، برصغیر میں گاندھی جی نے بھی دھرنے دیے انگریزوں کے خلاف اس وقت کھلے آسمان کے تلے دھرنا دینے والے چوکڑی مار کر بیٹھ جاتے اور مطالبات منوا کر ہی اٹھتے۔ سیاسی، تعلیمی، سماجی، معاشرتی مسائل کو حل کروانے کے لیے دھرنے دیے گئے کامیاب بھی ہوئے اور ناکام بھی۔ پاکستان میں زیادہ تر سیاسی دھرنے اور مارچ سربراہِ مملکت، یا

Read more

غریب کو جینے دیجیئے اور چائے پینے دیجیئے

چائے ایسا مشروب شاید ہی کوئی نہ پیتا ہو، سردی میں چائے جسم کو گرمی پہنچاتی ہے اور گرمی میں موسم کی شدت کو کم کرتی ہے، برسات میں چائے کا لطف ہی الگ سے آتا ہے رم جھم پھوار اور بھاپ اڑاتی چائے عاشقوں کے دل گرماتی ہے تو وہیں بہت سوں کے دل میں برہا کی آگ لگاتی ہے۔ چائے امیر کا شوق، غریب کی غذا، چائے کی پارٹی میں کئی فیصلے آسانی سے ہوجاتے ہیں وہیں گھر

Read more

کچرا کچرا ہے

کچرا کچرا ہے چاہے تھوڑا ہو یا بہت، چھوٹا ہو یا بڑا کچرا کچرا ہے۔ کچرا کچرا کیا مشکل ہے لوگوں کے دماغ میں اتنا کچرا بھر گیا ہے کہ ہر طرف کچرا نظر آتا ہے، اے کراچی والو کچرے میں کچرا بن کر جیو۔ ویسے بھی اس شہر کو تو کسی کی نظر کسی کے اعمال کسی کے کرتوت کھاگئے اب باقی جو بچاہے کچرا کھارہا ہے۔ کھلی زمین تو کہیں نظر نہیں آتی کچرے کی چھوٹی چھوٹی پہاڑیاں

Read more

خلائی چور زمینی عدالت

تمام مخلوقات میں اشرف حضرت انسان کی حرکتیں بھی تمام مخلوقات کے مقابلے میں اشرف ہیں۔ آج تک زمین پر چوری کے واقعات تو سنے ہوں گے، اس کرہ ارض کا کون سا خطہ اس فعل قبیح سے مستثنٰی ہے لیکن صاحبو حیران کن بات یہ ہے کہ اب حضرتِ انسان کی کارفرمائی خلا تک جاپہنچی ہے جی ہاں خلا میں چوری کی پہلی واردات، اب نجانے زمین کی عدالتوں کے انصاف کی پہنچ خلاتک ہے یا نہیں لیکن واردات ہوچکی اور پکڑی بھی جاچکی ہے۔ تفصیل کچھ یوں ہے کہ خلائی تحقیق کا امریکی ادارہ ”ناسا“ تاریخ کے اس پہلے جرم کی تحقیقات کررہا ہے جس کی تفصیلات یہ ہیں کہ خلا نورد نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے اپنی ازدواجی ساتھی کی معلومات چوری کر کے ان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کیں۔

Read more

چور سپاہی کا کھیل

بچپن میں چور سپاہی کا کھیل کس نے نہیں کھیلا، بہت سارے سپاہی مل کر چور کو پکرتے تھے پھر مصنوعی رسی کی ہتھکری لگا کربجیل میں بند کردیا جاتا، پھر دوسرے چور کی تلاش شروع ہوتی۔ بچپن کے کھیل بھی نرالے ہوتے تھے کوئی فکر نہ پروا، چور بننے کا مزا بھی الگ سے آتا تھا چھپ چھپ کر اور سپاہیوں کی بھاگ بھاگ کر حالت پتلی ہوجاتی تھی جب جاکر چور پکڑا جاتا اور کھیل ختم ہوتا یا پھر مغرب کی اذان کھیل ختم کرنے کا اعلان کرتی اور بچے گھروں کو بھاگ جاتے کیونکہ مغرب کے بعد کھیلنا منع تھا۔

Read more

عام آدمی سے خاص آدمی تک!

عام آدمی آخر ہے کون؟ ہم حکومت کا ہر بیانیہ سنتے ہیں کہ ان اقدامات کا اثر عام آدمی پر نہیں پڑے گا، یا بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دیا گیا ہے، بجلی اور گیس کی قیمت بڑھنے سے عام آدمی کو فرق نہیں پڑے گا، مہنگائی کا اثر عام آدمی پر نہیں پڑے گا۔ عام آدمی شاید سب کی نظر میں وہ ہے جو اس معاشرے کا سب سے مضبوط آدمی ہے، جو ایک پرسکون اور فکروں سے آزاد زندگی گذار رہا ہے۔ روز گڑھا کھودتا ہے روز پیٹ کا ایندھن بھرتا ہے، نہ وہ بیمار پڑتا ہے، تو اسے ادویہ کی قیمتوں کے بڑھنے سے کیا فرق پڑے گا اور اتفاق سے بیمار پڑ گیا تو موت ہی اس کا علاج ہوتی ہے، وہ موت کو خوشی خوشی گلے لگا بھی لیتا ہے۔ تعلیم کی بھی اسے کیا ضرورت عام آدمی جو ہوا ڈگری لے کر کون سا تیر مار لے گا اس لیے تعلیم حاصل کرے یا نہیں کوئی آسمان نہیں ٹوٹ پڑے گا۔ کھانے کے معاملے میں بھی عام آدمی بہت مضبوط ہوتا ہے ایک وقت کھاکر کئی وقت آرام سے بھوک سہ سکتا ہے اور کبھی تو صرف پانی پہ گزارہ کر لیتا ہے۔

Read more

چینی دولہا پاکستانی دولہن!

کیا وقت تھا کچھ عرصے پہلے تک بڑے فخر سے یہ خبر سنائی جاتی تھی کہ چینی لڑکے نے مسلمان ہونے کے بعد پاکستانی لڑکی سے شادی کر لی، کیا بات ہے پاکستان کی کشش نے ایک غیر مسلم کو مسلمان کردیا۔ شادی بھی ہوگئی اور ثواب الگ کمایا لیکن وہ کہتے ہیں نا کہ جب بہت میٹھا ہوجائے تو کیڑے پڑ جاتے ہیں یعنی اتنی چینی ڈالی کہ کڑوا ہوگیا اور یہ راز کھل گیا کہ یہ اچانک چینی مردوں میں پاکستانی لڑکیوں سے شادی کا رجحان کیوں بڑھ گیا تھا۔

Read more

کرکٹ کی کِٹ کِٹ اور سیاست!

وکٹ گرادی، وکٹ اڑادی، ایمپائر کی انگلی کھڑی ہوگئی اللہ جانے پاکستان کی سیاست ہے یا کرکٹ میچ، ہم تو ویسے ہی کرکٹ میچ پسند نہیں کرتے تھے اب تو سیاست سے بھی بد دل ہوگئے جب دیکھو کرکٹ کی اصطلاحیں استعمال ہورہی ہیں ارے بندہء خدا آپ ملک کے وزیر اعظم ہو، میچ کے کپتان نہیں کچھ تو بردباری دکھاؤ، پچھلے دس سال کا رونا رونے کے بجائے پچھلے آٹھ ماہ کا حساب کرو کیا کھویا کیا پایا۔

آپ کے بیان میں ذرا جو سنجیدگی کی رمق ہو، سارے وفاداروں کو تبدیل کرتے کرتے کہیں خود بھی کسی کے حق میں دستبردار نہ ہو جانا۔ ایک حد تک تو یہ مثالیں جچتی تھیں لیکن اب یہ مثالیں بالکل ہضم نہیں ہو رہیں، کیونکہ حکومت بھی آپ کی، ریاست بھی آپ کی بیانیہ بھی آپ کا تو بھیا وزیراعظم سوچ سمجھ کر چلو۔ تم نے اپنی جھولی میں وہی کھوٹے سکے بھر لیے جو پہلے ہی نہ چل سکے، اب لوگ مذاق نہ اڑائیں تو کیا کریں۔

Read more

جیسے اعمال ویسے حکمران

دہشگردوں کا کوئی مذہب نہیں، دہشتگردوں کا اپنا ایجنڈا ہوتا ہے وہ نہ مسلمان ہوتے ہیں، نہ عیسائی، نہ ہندو بلکہ وہ اس سکون اور پیار کی فضا کے دشمن ہوتے ہیں جہاں انسان بستے ہیں۔ پاکستان میں والے تو ایک عرصے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں، پاکستان کا تقریباً ہر شہر ہی دہشت گردی کا نشانہ بن چکا ہے۔ دنیا بھر میں بھی دہشت گردوں کا جہاں بس چلتا ہے اپنا ہاتھ دکھا دیتے ہیں۔ اس وقت حالیہ دہشت گردی کا بڑا واقعہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسلمانوں کی دو مساجد میں پیش آیا، جس میں پچاس سے زیادہ مسلمان ہلاک اور بہت بڑی تعداد میں شدید زخمی ہوئے۔

Read more

بچت اور سادگی کے نام پہ کھلواڑ!

بچت اور سادگی رویہ ہے جس کے تحت انسان زندگی کے فطری پن کو برقرار رکھتا ہے لیکن ہماری موجودہ حکومت بچت اور سادگی کے نام پہ بے جا اخراجات کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی، سادگی کا مظاہرہ تو سعودی ولیعہد کی آمد پہ دیکھ ہی چکے ہیں، ہیلی کاپٹر میں وزیراعظم ہاؤس تک سفر، کٹوں کا نیلام، گاڑیوں کا نیلام لیکن پروٹوکول حسب معمول، اسمبلی ممبران کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ، کہاں کی سادگی کہاں کی بچت۔

اب آتے ہیں موضوع پہ حکومت نے ایک نیا شوشا چھوڑا ہے، ڈاکٹر عشرت حسین کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس برائے سادگی اور ادارہ جاتی اصلاح نے بچت اور سادگی کے سلسلے میں جب کچھ نہ بن پڑا تو قومی زبان اردو کے فروغ اور ترویج کے اداروں اردو سائنس بورڈ اور اردو لغت بورڈ کراچی کو ادارہ فروغِ قومی زبان میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا اور ان دونوں کی موجودہ شناخت ختم کرکے انھیں ادارہ فروغِ قومی زبان کا نام دیا جائے، اور ادارہ فروغ قومی زبان کو ماتحت ادارے کے بجائے خود مختار ادارہ بنا دیا جائے، موجودہ سربراہ فروغِ زبان اردو اور سربراہ اردو سائنس بورڈ کی قطعی نہیں سنی گئی جبکہ سربراہ لغت بورڈ کو اس اجلاس میں مدعو ہی نہیں کیا گیا۔

Read more

ہیجڑے سے ٹرانس جینڈر تک

شادی کا گھر، لاڑکانہ شہر، موسم کچھ کچھ سرد، چھوٹے شہروں میں صبح جلدی ہوجاتی ہے، ہم بچوں کو بڑے چچا کی شادی کی خوشی الگ ہی تھی، آج ولیمہ تھا سب صبح سے ہی بیدار ہونا شروع ہوگئے تھے۔ میں غسلخانے میں لگے ہینڈ پمپ کے نیم گرم پانی سے منھ دھو کر نکلی ہی تھی کہ گلی میں ڈھول بجنے اور تالیاں پیٹنے کی آوازیں آنے لگیں، بدھائی ہو بدھائی، بہو آئی ہے، نیگ لاؤ نیگ، چندا سا

Read more

معصوم ذہن کیا سوچتے ہیں؟

پچھلے دنوں دہشت گردی کے واقعات ایسے ہوئے ہیں جو ذہن سے ہٹ ہی نہیں رہے ہیں خاص طور پر ساہیوال واقعہ۔ اس پر اتنا لکھا جاچکا ہے اور پڑھا جاچکا ہے، ہر محفل کا موضوع گفتگو یہی واقعہ تھا، لیکن جس نکتہ نظر سے میں دیکھ رہی ہوں وہ اتنا خطرناک ہے کہ اس طرف کوئی سوچ بھی نہیں رہا ہے۔ جس طرح آرمی پبلک اسکول میں بچوں کی شہادت کے بعد چھوٹے بچوں کے اذہان سے اس واقعے کو محو کرنے میں مہینوں لگے تھے اسی طرح کا یہ واقعہ بھی ہے۔

کھانے کی ٹیبل پر مجھ سے حسین نے یہ سوال کیا کہ ”ان بچوں کا کیا قصور تھا ان کے امی ابا اور بہن کو کیوں مارا گیا“ ، حسین کی امی نے فوراً کہا ”یہ بڑوں کی بات ہے بچے نہیں بولتے“ ، حسین نے ٹی وی کی طرف اشارہ کرکے کہا ”یہ بچے ہی سے پوچھ رہے ہیں، کہ گولی کیسے چلی، آپ کہاں جارہے تھے، ہمارے اسکول میں سب بچوں کو پتہ ہے کیا ہوا ان بچوں کے ساتھ“ ۔ اب چونکنے کی باری میری تھی۔

Read more

انصافی وزیر اعظم انصاف چاہیے!

ماڈل ٹاؤن واقعہ ہوا سیدھی گولیاں چلتے ہزارہا لوگوں نے دیکھیں، گلوبٹ کی کارستانیاں بھی پوشیدہ نہیں رہیں، مشہور زمانہ دھرنے ناچ گانا، کھانا کسی سے چھپا نہ رہا، سپریم کورٹ کی دیواروں پر شلواریں سوکھتی بھی کسی کی نظروں سے پوشیدہ نہ رہ سکیں، پی ٹی وی پہ حملہ کی فوٹیج بھی دیکھی، حد تو یہ ہے کہ تحریک لبیک کے دھرنے مین گالیوں سے بھری تقاریر زبان زدِ خاص و عام ہوئیں اسی سیل فون کی بدولت۔ اب نہ پولیس جھوٹ بول سکتی ہے نہ عوام نہ حکومت، سب کا سچ کھل کر سامنے آجاتا ہے۔

چینلز کی بہتات اور سوشل میڈیا نے عام آدمی کو بھی بہادر بنادیا ہے، ہر ہاتھ میں سیل فون ایک خبر کا ذریعہ بنا ہوا ہے، جہاں ظلم وستم ہوتے دیکھا سیل فون ویڈیوبنائی اور جناب سوشل میڈیا پہ اپ لوڈ کردی یا کسی چینل کو بھیج دی اور خبر جنگل کی آگ تو پھیلنے میں تھوڑا وقت لیتی ہے ہوا کے رخ کی محتاج ہوتی ہے لیکن چینل کی آگ چند سیکنڈ میں بریکنگ نیوز بن کر سب کے حواس پر چھا جاتی ہے۔ یہ غلط ہے یا صحیح لیکن اس سے اتنا تو ہوا پولیس کی کارکردگی کا پول سرِ عام کھل جاتا ہے، وہ کچھ اور بیان دیتے ہیں اور ویڈیوز کچھ اور مناظر دکھاتی ہیں۔

Read more

مجھے نیا نام نہ دو!

میں نیا ہوں نہ پرانا میں صرف پاکستان ہوں جناب ِ عالی، میرا تشخص بگاڑنے کا کسی کو حق نہیں، پاکستان کے حکمرانوں کو بھی نہیں، نہ پاکستان میں رہنے والوں کو۔ سیاسی نعرے بازی ایک طرف لیکن میں پاکستان ہوں صرف پاکستان، نہ نیا نہ پرانا، یہ پاکستانی اچھی طرح سے جان لیں۔ نئے پاکستان کی رٹ لگانے والے صرف پاکستان کا لفظ استعمال کریں کیونکہ پاکستان اہم ہے میری بنیادوں میں لاکھوں شہیدوں کا لہو شامل ہے۔ آج

Read more

ٹوٹی کمر کے دہشت گرد اور کراچی

ٹوٹی کمر والے دہشت گرد دوبارہ اپنے کام پر لگ گئے ہیں، کراچی میں دہشت گردی کے خاتمے کے بڑے بڑے دعوے کیے گئے، منوں ٹنوں اسلحہ کراچی کے ایک علاقے عزیز آباد سے برآمد کیا گیا اور اب بھی اسلحہ نکلتا ہی جارہا ہے ایسا لگتا ہے وہاں در و دیوار پر اسلحہ اگ رہا ہے، اتنی کارروائیوں کے بعد بھی دہشت گرد نکل آتے ہیں پچھلے دو ماہ کے اندر قائد آباد دھماکہ چینی سفارتخانے پہ حملہ، گلستان جوہر میں ایم کیو ایم پاکستان کے میلاد میں بم دھماکہ اور قیادت کو مارنے کی سازش، لیاقت آباد میں ٹارگٹ کلنگ، دو دن پہلے پی ایس پی کے دو کارکنوں کی شہادت اور اب کراچی کے ہونہار، جوان رعنا علی رضا عابدی کو دہشت گرد ماہرانہ انداز میں نشانہ بناکر ان کے گھر کے سامنے شہید کر گئے۔ یہ کس طرف جارہے ہیں حالات، کراچی کو دوبارہ سے جہنم بنانے کی تیاریاں ہیں۔ کیا کراچی کے نوجوانوں کی قسمت میں شہادت، بے روزگاری اور بے جا گرفتاریاں لکھ دی گئیں ہیں۔

Read more

اقبال، سقوطِ ڈھاکہ اور فیض!

علامہ اقبال کی شاعری بچپن سے پسند تھی۔ جب ہم اسکول میں تقریری مقابلوں میں علامہ کے اشعار کی ادائیگی زور ِ بیان سے کرتے یارب دل مسلم کو زندہ تمنا دے جو روح کو تڑپا دے جو قلب کو گرما دے جوشِ خطابت سے چہرہ تمتما اٹھتا اور واقعی ننھا سا دل اسلام کی محبت سے گرمسا جاتا۔ جیسے جیسے بڑے ہوئے بیت بازی کے لیے علامہ اشعار رٹتے گئے یہ سمجھیں علامہ سے محبت دل ودماغ میں کوٹ

Read more

ساحلی ڈھابے تجاوزات نہیں عام شہریوں کے لیے تفریح کی جگہ ہیں

کراچی شہر مصروف ترین شہر جہاں سگے بہن بھائیوں کو ملے ہوئے مہینے ہوجاتے ہیں، ایک تو فاصلے بہت، ٹریفک کے مسائل پھر مصروفیت، کہیں گھومنے پھرنے کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ صبح سویرے گھر سے نکلنا رات گئے گھر پہنچنا ہفتے میں چھ دن اور کہیں پانچ دن یہی روٹین ہے، ایسے میں پورے ہفتے کے بعد کسی کو ایک دن، کسی کو دو دن تفریح اور گھر کے کام نمٹانے کے ملتے ہیں، دوست احباب سے ملنے کے بھی یہی دن ہیں۔ چھٹی کے دن گھر کا ہفتہ بھر کا راشن سبزی، چھوٹے موٹے گھریلو کام کرتے کرتے شام ہوجاتی ہے، بچوں کو لے کر گھومنے نکلتے ہیں تو ساحل سمندر سے زیادہ مناسب جگہ سمجھ میں نہیں آتی، کہیں پلے لینڈ ہیں جہاں بچے کھیل لیتے ہیں، ساحل کنارے چائے کے ڈھابے ایک بہت بڑی نعمت کی صورت نظر آتے ہیں، کم خرچ بالا نشین، چائے پراٹھا لکڑی کے کیبن میں بیٹھ کر کھانا اور گھر واپس آکر لمبی تان کر سونا پھر نئے ہفتے کے کام کے لیے تیارہو جانا، یا پھر کسی تقریب یا رشتے دار کے ہاں ویک اینڈ گزارنا، بچوں کے امتحان ہوں تو یہ بھی ممکن نہیں ہوتا یہ ہے کراچی کے اوسط گھرانوں کی سادہ سی مصروف زندگی۔

Read more

ایک گناہ اور سہی!

ایک گناہ اور سہی، ماچس ہے یار۔ گناہ کرنے کو دل چاہ رہا ہے پیسے ہیں جیب میں، اب اس قسم کے مکالمے سننے کو ملیں گے۔ سگریٹ تنہائی کی ساتھی، پرشانیوں کا حل، دنیا کے غموں کو دھوئیں میں اڑانے کا آسان ذریعہ، لوجی سگریٹ کی قیمت پر تو ٹیکس بڑھا ہی تھا اب سگریٹ پینے پر ”گناہ ٹیکس“ لاگو ہوگا۔ خبر ہے ملک میں سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کے لیے حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اسنوکرز پر ”گناہ ٹیکس“ عائد کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گناہ ٹیکس سے جمع شدہ آمدن شعبہ صحت پر خرچ کی جائے گی۔

Read more

ہم مصروف تھے!

کیا سچی بات کردی صاحب، ہم مصروف تھے کا اشتہار لگا کر۔ نئی نئی حکومت ملی ہے اسے سجانے، سنوارنے، سنبھالنے میں، ایک ہم عوام ہیں جو ویلے ہیں، جو کبھی مصروف ہو ہی نہیں سکتے، ہم فارغ کہاں ہیں، ہم جانتے ہی نہیں مصروفیت کیا ہوتی ہے، کس چڑیا کا نام ہے، لوگوں کو کیا پتہ اس دنیا میں کرنے کے ہزار کام ہیں بندہ کام کرنے والا ہونا چاہیے۔ آپ نے اس فارغ قوم کو کام پر لگانے کے لیے بہت اچھی مصروفیت ڈھونڈی ہے دیسی انڈے، مرغیاں دے کر چوزے نکالنے کا کام کم از کم بائیس دن تو مصروف رہیں گے فارغ اور بیکار لوگ، لیکن یہ نہیں بتایا کہ دیسی انڈوں سے مرغی نکالیں یا مرغا، چلو جانے دیں کام تو ملا فارغ لوگوں کو، بائیس دنوں میں روز دڑبے میں جھانک کر پوچھیں گے سب خیریت ہے۔

Read more

دسمبر کا روگ

دسمبر آیا چاہتا ہے اور دسمبر کے زخم خوردہ ہر طرف برساتی مینڈک کی طرح ٹراتے نظر آئیں گے، یہ سوشل میڈیا کی دنیا ہے یہاں دسمبر، لوگوں کو تیرے آنے کا غم ہے یا سال کے بیت جانے کا یا پھر میت کے نہ ملنے کا روگ

یہ سال بھی اداسیاں دے کے چلا گیا
تم سے ملے بغیر دسمبر چلا گیا

Read more

چھینک، ماں کا پیٹ اور معجزہ

اکیسویں صدی کا اٹھارواں سال اختتام پذیر ہوا چاہتا ہے۔ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہم اپنے بچوں کو کیا تعلیم دے رہے ہیں۔ ماتم کرنے کو دل چاہا بچوں کو اسلامی تعلیمات کے نام پر کیا گھول کر پڑھایا جارہا ہے بلکہ کُورَس کی شکل میں رٹایا جارہا ہے، حیران کن ہے۔ ایک ویڈیو نظر سے گزری جس میں بچے بچیاں قطاروں میں بیٹھے ہیں اور استاد محترم یاد کروارہے ہیں کہ ”غوثِ اعظم پاک ماں کے پیٹ میں ولی تھے۔ ہمارے غوث الاعظم مادر زاد ولی تھے، آپ ماں کے پیٹ میں ولی تھے، بچپن سے ولی تھے، ابھی ماں کے پیٹ میں ہی تھے جب ماں کو چھینک آتی تو وہ ’الحمدللہ‘ کہتیں تو آپ ’رحمت اللہ یا رحمکِ اللہ‘ کہتے دیکھیں ماں کے پیٹ کے اندر بھی ان کو پتہ تھا کہ یہ میری ماں عورت ہے، غوث پاک نے ماں کے پیٹ کے اندر سے کیا جواب دیا؟ “۔ بچوں نے ہم آواز ہو کر زور سے کہا یا رحمکِ اللہ، زیر کے ساتھ، استاد سکھانا یہ چاہ رہا رہا تھا کہ عورت کے لیے زیر کی آواز اور مرد کے لیے زبر کی آواز نکلتی ہے۔

Read more

بیجنگ یا بیگنگ

سرکاری ٹی وی بھی نا ذرا عقل نہیں ہے، کیسی کیسی غلطیاں کرتا ہے اب یہی دیکھئیے ”وزیراعظم کے چین کے دارلحکومت بیجنگ میں سینٹرل پارٹی اسکول کی تقریب میں خطاب کیا۔ جس کی کوریج پاکستانی میدیا نے بھی کی اور سرکاری ٹی وی نے بھی اس کی کوریج کی یہ بتانے کے لیے کہ وزیراعظم کہاں خطاب کر رہے ہیں، بیجنگ کے بجائے بیگنگ لکھ دیا جس کے معنی ہیں بھیک مانگنا، اور یہ غلطی بیس سیکنڈ تک اسکرین

Read more

جون ایلیا کی شاعری اور نوجوانوں کی خودکشی

کبھی کبھی کچھ ایسا پڑھنے کوملتا ہے کہ عقل حیران ہوجاتی ہے۔ فیس بک پر ایک بہت ہی عجیب وغریب پوسٹ دیکھی اس مرد ناداں کی عقل کل پر ماتم کرنے کو دل چاہا ملاحظھ فرمائیے، لڑکوں کی بڑھتی ہوئی خود کشی کے واقعات پر ایک ماہر نفسیات کی گوہر افشانی جو سیدھی دل کو لگی کہ یک طرفہ محبت کی دیمک نے ایک بہت بڑی تعداد میں لڑکوں کو اندر سے چاٹ کر کھوکھلا کردیا ہے، اور یہ ماہر

Read more

وزیر کے گھر کی بچیاں سرکاری سکول میں

سرکاری اسکولوں کے معیار کو بلند کرنے کے دعوے ہر دور میں کیے گئے لیکن عملی کام کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔ ہر سال جب بھی میٹرک کا رزلٹ کسی بھی بورڈ کا ہو اس میں نمایاں پوزیشنز ہمیشہ پرائیویٹ اسکولوں کی ہوتی ہے۔ سرکاری اسکولوں کے معیارِ تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی حالت زار پر تقریباً ہر کسی نے لکھا ہوگا، تعلیم کی برابری کی بھی سب بات کرتے ہیں لیکن عمل نہ ہونے کے برابر ہے۔ اگر

Read more

ڈالر بے وفا ہوگیا!

ڈالر کی قیمت بڑھ گئی مانو پر لگ گئے۔ روپیہ قسمت کا مارا رل گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو اڑتیس تک پہنچ کر ایک سو چھتیس پہ رک گیا۔ ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے ادھر ڈالر کی قیمت بڑھنے کی بھنک کان میں پڑی لوگ ڈالر خرید لیتے اور قیمت انتہا پر پہنچنے پر اپنے روپے کھرے کر لیتے تھے لیکن ان دنوں ڈالر کے بڑھنے پر ایک خوف کی لہر دوڑ گئی ہے کہ اب کیا ہوگا۔

Read more

گورنر ہاؤس، کچرا اور عوام

نئے پاکستان میں جہاں بہت سے نئے اقدامات ہوئے ان میں گورنر ہاوسزاور بڑی سرکاری عمارات کے کچھ حصے عوام کے لیے کھول دیے گئے تاکہ جن عمارات کو بے چاری عوام دور سے دیکھ دیکھ جر سوچتی تھی ہائے اتنی بڑی بلڈنگ ہے کیسی لش پش ہری ہری گھاس، کتنے بڑے بڑے درخت چاروں طرف لگے ہیں اندر سے کیسی ہوگی۔ دنیا بھر میں بڑی بڑی سرکاری عمارات کے کچھ حصے عوام کے لیے کھولے جاتے ہیں تاکہ عوام

Read more

چندے آفتاب چندے ماہتاب

نئے پاکستان میں سب کچھ نیا ینا چل رہا ہے، کبھی کسی کو نامزد کرتے ہیں پھر نامزدگی واپس لیتے ہیں۔ کبھی وزیر خارجہ اپنے خیالی گھوڑے دوڑاتے ہیں تو کبھی ڈٹ کر بیان بازی کرتے ہیں۔ پاکستان کو درپیش مسائل میں سے سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے اور نئی حکومت نے اسے تسلیم کرتے ہوئے ڈیم بنانے کے پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا چونکہ خزانہ خالی اور قرضوں کا بوجھ وراثت میں ملا تو

Read more

کھجلی اور زبان

ناخن اور کھجلی کا ساتھ جنم جنم کا ہے ناخن بڑھتے ہی کھجلی شروع ہوجاتی ہے اور اگر ناخن تراش لو تو کھجلی کو بھی آرام ہوجاتا ہے۔ کھجلی اور ناخن کی سائنس کیا ہے یہ تو معلوم نہیں لیکن محاورہ مشہور ہےخدا گنجے کو ناخن نہیں دیتا ورنہ کھجا کھجا کر مر جاتا۔ کھجلی کی اور بھی کئی قسمیں ہیں کچھ اندرونی کچھ بیرونی، آج کل جو کھجلی مشہور ہے وہ ہے زبان کی کھجلی، یہ جب ہوتی ہے

Read more

گودوں کھیلتا حبِ فراز

کل صبح فیس بک پر احمد فراز کی برسی کی خبر دیکھی، فراز کی شاعری نوجوان دلوں کو گرماتی ہے اور ہر عاشق اسے پڑھ کر اپنے دل کی ترجمانی سمجھتا ہے ۔ لڑکیاں ڈائری میں فراز کے اشعار لکھتیں ہیں، ان کی رومانی شاعری کی دھوم ہے اس بات کا سلسلہ ہمارے ماضی سے جڑا ہے ہماری ایک عزیزہ احمد فراز کی شاعری کی عاشق تھیں، فراز کے اشعار ڈھونڈ ڈھونڈ کر ڈائری میں نقل کرنا ان کا مشغلہ

Read more

تھپڑ سے ڈر نہیں لگتاصاحب پیار سے لگتا ہے

آج کل ایک تھپڑ کی گونج ہے جو کراچی سے خیبر تک سنی گئی۔ ایسا کیا ہوگیا تھپڑ ہی تو مارا ہے کیوں واویلا ہے۔ ایسے تھپڑ تو ایک غریب دن میں کئی بار کھاتا ہے اپنے حالات کے ہاتھوں، اپنی زندگی کے ہاتھوں، بھوک کا تھپڑ، غربت کا تھپڑ، بے کسی بے بسی کا تھپڑ۔ ایسا کونسا غضب ہوگیا نومنتخب ممبر اسمبلی نے ایک بزرگ شہری پر تھپڑوں کی بارش کردی اپنے گارڈز کی موجودگی میں اور معافی مانگ

Read more

پاکستانی جذباتی قوم

ہم ایک جذباتی جنونی قوم ہیں، جو بات ذہن مین بیٹھ جاتی ہے کر گذرتے ہیں. کوئی مسئلہ ہو کوئی مہم ہمیں اکھٹا کرنے اور جذباتی کرنے کی دیر ہے پوری قوم اس ڈگر پر چل پڑتی ہے. سنہ65 کی جنگ میں قوم کا جنون اور بہادری ہم دیکھ چکے ہیں کیسے پوری قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی تھی. کرکٹ کا سیزن ہو تو کرکٹ کے دیوانے عام بات چیت میں بھی آوٹ اور ناٹ

Read more

عمران کو عمران رہنے دو

عمران کو عمران رہنے دو قائداعظم نہ بناؤ، قائد اعظم صرف ایک تھے اور ایک رہیں گے، بانی پاکستان، وہ پاکستان جس پر آج سب اپنا حق جتارہے ہیں، جسے دو ٹکڑے کرکے بھی سکون نہ ملا اب اس بچے کھچے پاکستان کے پیچھے پڑ گئے۔ خدا خدا کرکے جمہوریت کا تسلسل شروع ہوا ہے جبکہ منتخب وزیراعظم کے نصیب میں اب تک پانچ سال کی حکمرانی نہیں لکھی گئی، کوئی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہی کرسکا لیکن پھر بھی

Read more

الیکشن یا سلیکشن

کہیں دور لکھا جاچکا ہے، سلیکشن ہو چکی ہے، سلیکٹ ہونے والون کے چمکتے چہرے بتارہے ہیں کہ اگلا فرمانروا کون ہوگا۔ پھر یہ الیکشن کا ڈھونگ کیوں، اتنا پیسہ خرچ ہورہا ہے پھر یہ ڈمی الیکشن کس کام کے، الیکشن کمیشن بھی نظریں چرا رہا ہے۔ ویسے ایک بات ہے سب کو آزمایا جا چکا ہے اب ایک ہی بچا ہے جس کو آزمانا ہے ویسے آزمانے کی ضرورت کیوں پیش آرپی ہے بہت سے مقامات پر آزمایا ہوابندہ

Read more

گھسیٹا جن کی پریشانی اور پاکستانی الیکشن

آؤ بچو سنو کہانی، ہمارا تمھارا خدا بادشاہ، کوہ قاف پہ ہلچل مچی ہے کوئی ادھر بھاگ رہا ہے کوئی ادھر بھاگ رہا ہے۔ گھسیٹا جن ایک بھاگتے ہوئے جن کو پکڑ کر پوچھتا ہے آخر ماجرا کیا ہے کچھ سمجھ نہیں آرہا جنات کی بستی میں یہ کیسی ہلچل ہے، بعد میں بتاؤں گا ابھی ایک ضروری کام سے جان ہے کارنر میٹنگ کا بیڑا غرق کرنا ہے۔ گھسیٹا جن اپنا سینگ کھجاتے ہوئے سوچتا ہے آخر معاملہ کیا

Read more

خون کے دھبے دھلیں گے

کب نظر میں آئے گی بے بے داغ سبزے کی بہار خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد الیکشن ہونے جارہے ہیں زور شور سے سرگرمیاں جاری ہیں لیکن پرامن طریقے سے جاری سرگرمیوں میں پشاور دھماکے نے دراڑ ڈال دی، بلور خاندان کے صوبائی اسمبلی کے لیے نامزد امیدوار ہارون بلور بیس کارکنان کی شہادت ایک لمحہ فکریہ ہے کیونکہ ایک دن پہلے ہی ڈی جی آئی ایس پی آر نے الیکشن کے انتظامات کے سلسلے میں

Read more

الیکشن اور مداری سوشل میڈیا

جمہوریت کا تسلسل جب سے ہوا ہے الیکشن مہم چلانے کے لیے بھی نت نئے طریقے ایجاد ہوئے۔ بینرز، پوسٹرز، جھنڈے، شرٹیں تو بنتی ہی تھیں، کنٹینرز پر امیدوار کی تصاویر اور حلقے کے بارے میں تفصیل کے بینرز لگا کر پارٹی ترانے بجانا اور اس کو سڑکوں گھمانا، ہیلی کاپٹر سے تشہیری پمفلٹ فضا سے برسانا، اس کےعلاوہ ہر کھمبے پر امیدوار کی تصویر والے پوسٹر اپنی بہار الگ دکھارہے ہیں۔ ہر طرف ایک گہما گہمی ہے لڑکے بالے

Read more

میرا لاکھوں کا ساون جائے

موسم کے اثرات انسانی رویوں پر بہت زیادہ پڑتے ہیں، خوشگوار موسم مزاج خوش کردیتا ہے، برسات کا موسم دل میں انجانی خوشی بھر دیتا ہے لیکن برا ہو نیوز چینل والوں کا خوبصورت رم جھم ساون کو اپنی لفاظی سے اتنا ڈراؤنا بنادیتے ہیں کہ اچھا خاصا رومانی بندہ حیوانی بن جاتا ہے۔ موسم سے لطف لینے کے بجائے خبروں کے جال میں پھنس جاتا ہے۔ اب سے کچھ عرصہ پہلے تک جب صرف ایک چینل تھا خبروں کا

Read more

یوسفی صاحب وائرل ہوگئے

یوسفی صاحب کیا گئے سمجھو اردو ادب کا طنزومزاح یتیم ہوگیا۔ مشتاق احمد یوسفی اپنی تحریر میں زندہ رہیں گے انھوں نے ایسا ادب تخلیق کیا جو امر ہوگیا۔ ایک ایک لفظ نگینہ اور ایک ایک جملہ طنزومزاح کا وہ شہ پارہ ہے جو باذوق قارئین کے دل دماغ میں محفوظ ہیں۔ موقع محل کے حساب سے اشعار تو سب کو بروقت یاد آجاتے ہیں لیکن نثر پارے بہت کم ہیں جنھیں یاد رکھا جاتا ہے ان میں مشتاق احمد

Read more

معصوم لڑکیاں کہاں جائیں؟

عورت پیشہ کرے تو کنجری کہلاتی ہے لیکن مرد کو اس سے تسکین ملتی ہے کیونکہ وہ اس کو استعمال کر سکتا ہے،  نوچ کھسوٹ سکتا ہے  لیکن یہی عورت محنت کرنے،  کمانے نکلے تو اس کی مردانگی کو تکلیف ہوتی ہے،  وہ اسے کام کرتا نہیں دیکھ سکتا۔ اسے عزت نہیں دے سکتا۔ اس وقت بھی وہ چاہتا ہے کہ یہ عورت محنت نہ کرے، پیشہ کرے۔ یہ کون سے مرد ہیں اس اکیسویں صدی میں، آپ کو نہیں

Read more

الیکش، لوٹے اور جمہوریت

پاکستان میں پانچواں موسم الیکشن کا اپنے جوبن پہ ہے اور کچھ دن ہی رہتے ہیں دمادم مست قلندر ہونے کو ہے۔ کمال کی بات ہے جمہوری حکومت نے سیشن مکمل کیا بھلے وزیر اعظم اپنی مدت پوری نہ کرسکے حسب ِ روایت۔ سیاسی جماعتوں کے ممبرز کاغذات نامزدگی جمع کروارہے ہیں لیکن یہاں پر لوٹا کریسی چل رہی ہے، ہر جماعت کے امیدواروں میں آپا دھاپی اور دھڑ پٹخ ہورہی ہے جس کو ذرا سی بھی امید تھی کہ

Read more

کتاب کی عظمت

  دنیا جہان کی کتابوں میں عظیم کتاب  اللہ کی آخری کتاب قرآن مجید، رشدوہدایت کا سرچشمہ، قیامت تک باقی رہنے والی، آسمانی کتابوں میں آخری کتاب جو پیارے نبیۖ  پر نازل ہوئی، کتاب کامل جو ہر مسلمان کے دل میں رہتی ہے اس کی حفاطت کا ذمہ اللہ نے لیا ہے۔ اب آتے ہیں دنیاوی کتب کی طرف جی ہاں دنیا میں آنکھ کھولی اور ہوش سنبھالا تو کتابوں رسالوں کے درمیان، اب کتاب سے رشتہ جڑنا تو لازم

Read more

بھارت کی آبی دہشت گردی شروع

بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا اور ہمارے اربابِ اختیار ستو پی کر سو رہے ہیں،  پانی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور آج تک اس سے نپٹنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا.  عبوری حکومت  آیا ہی چاہتی ہے چونکہ وہ صرف الیکشن کروانے تک ہی محدود رہے گی تو اس حکومت سے امید رکھنا کہ کسی بڑے ڈیم کی تعمیر کا اعلان کرے یا پانی کے بحران پر بھارت سے احتیجاج کرے کیونکہ بھارت

Read more

بھارت کی آبی دہشت گردی شروع

بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا اور ہمارے اربابِ اختیار ستو پی کر سو رہے ہیں، پانی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور آج تک اس سے نپٹنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ عبوری حکومت آیا ہی چاہتی ہے چونکہ وہ صرف الیکشن کروانے تک ہی محدود رہے گی تو اس حکومت سے امید رکھنا کہ کسی بڑے ڈیم کی تعمیر کا اعلان کرے یا پانی کے بحران پر بھارت سے احتیجاج کرے کیونکہ بھارت

Read more

امریکیو یہ بھی تو دہشت گردی ہے

دہشت گردی انتہا پسندی یہ سب کیا ہے، معصوم جانیں اس کی بھینٹ چڑھتی رہیں گی اور ہم اپنے بچوں کے پھول سے لاشے یونہی اٹھاتے رہیں گے۔ اس قسم کا واقعہ اگر پاکستان میں ہوا ہوتا تو آج ساری دنیا کی انگلیاں ہم پر اٹھ رہی ہوتیں اور سر جھکائے لعن طعن سن رہے ہوتے، شرمندہ شرمندہ سے سوچ رہے ہوتے کہ ہمارا ملک بہت خراب حالات کا شکار ہے اور اس وقت سونے پہ سہاگہ ہوتا اگر اس

Read more

نیا نعرہ پرانی باتیں

“ ووٹ کو عزت دو ” یہ نعرہ بہت تیزی سے مقبول ہوا اور ہر سیاست دان کے منھ پر چڑھ گیا، اس کے مقابلے میں ”ووٹر کو عزت دو“ کا نعرہ بلند ہوا، کیا کہنے اس ملک کے لیڈران گرامی کے اپنی مرضی سے ہر بات کرتے ہیں اور اپنے مفاد میں ہر چیز کا جواز ڈھونڈ لیتے ہیں۔  پہلے تو ہمیں یہ سمجھنا ہوگا ووٹ کیا ہے؟ جی ہاں ووٹ وہ حق رائے دہی ہے جو ہر شہری

Read more

کہ خون دل میں ڈبو لی ہیں انگلیاں میں نے

جیسے جیسے الیکشن قریب آرہا ہے ملک کی فضا میں ایک ہلچل سی ہے ، عجب بے یقینی کی فضا ہے جانے کب کیا ہوجائے، لیڈران ایسے ایسے بیانات دے رہے ہیں کہ سمجھ میں ہی نہیں آرہا کہ، روؤں عقل کو کہ پیٹوں جگر کو میں۔ صوبہ پنجاب میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا خواب دکھا کر ووٹ بٹورنے کا منصوبہ ہے جبکہ سندھ کو صوبوں میں تقسیم پر مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، بلوچستان کو سی

Read more

ناکام جلسہ کامیاب پبلسٹی!

الیکشن کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، سیاسی جماعتیں بڑھ چڑھ کر جلسے کررہی ہیں، کہیں مجھے کیوں نکالا کا شور ہے، کہیں سارے چور ہیں کا نعرہ ہے اور کہیں اپنے اوپر لگے الزامات دھوئے جارہے ہیں اور صفائیاں پیش کی جارہی ہیں، وفاداریاں بھی تبدیل ہورہی ہیں، جماعتیں بھی بدلی جارہی ہیں۔ اسی سلسلے کی کڑی پچھلے اتوار کو کراچی میں ایک جلسے کا انعقاد تھا سندھ کی حکومتی پارٹی کی جانب سے۔ کراچی میں لیاقت

Read more

حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے!

اسلام کی آمد سے قبل پورا عرب جہالت کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا، کونسی برائی تھی جو وہاں نہیں تھی، بیٹی کی پیدائش ایک بہت بڑا جرم تھا لڑکی کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کردیا جاتا تھا۔ اسلام کی آمد سے جہاں علم کی روشنی پھیلی وہیں یہ ظالمانہ رسم بھی ختم ہوگئی۔ آج کے اخبار میں یہ خبر پڑھ کر رونگٹے کھڑے ہوگئے کہ پچھلے 16 ماہ میں 345 نومولود بچوں کو پیدا ہوتے قتل کرکے کچرے

Read more