سیکس سب کی زندگی کا اہم حصہ ہے لیکن سائنسی لحاظ سے پارٹنر بدلنے کے خطرناک نتیجے ہوتے ہیں: کنگنا رناوت


بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک میڈیا سمٹ میں حساس معاملات پر کھل کر اپنی رائے پیش کی۔ کنگنا رناوت نے جنسی تعلقات پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ جب ان کے والدین کو معلوم ہوا کہ کنگنا جنسی طور پر سرگرم ہیں تو اس وقت ان کے والدین چونک گئے تھے۔ کنگنا نے مزید کہا کہ والدین کو اس بات سے زیادہ پریشان نہیں ہونا چاہئے کہ ان کے بچوں کے جنسی پارٹنر ہیں۔ انہیں اس بات کی ذمہ داری لینی چاہئے کہ بچے متوازن سیکس کریں اور محفوظ تعلقات قائم کریں۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ جنسی پارٹنر بدلتے رہنا ٹھیک نہیں ہے۔ یہ آپ کے سسٹم کو خراب کردے گا ۔ پارٹنر کو بار بار تبدیل کرنے کی سائنسی وجوہات بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ایک سے زیادہ سیکس پارٹنر نہیں رکھنے چاہئیں اور نوعمر لوگوں کو محفوظ سیکس پر توجہ دینی چاہئے۔ کنگنا نے کہا کہ سیکس کے بارے میں طرح طرح کے خیالات موجود ہیں اور یہ سب مل کر ایک عجیب سا کاک ٹیل بن گئے ہیں۔

کنگنا رناوت نے بتایا کہ ان کے پردادا اور پردادی کو تھالیوں پر ایکسچینج کیا گیا تھا اور اسی وقت انہیں بتا دیا گیا تھا کہ یہ آپ کے شوہر ہیں اور یہ آپ کی بیوی ہیں۔ اس سے آپ کے سیکس سے وابستہ جذبات پوری طرح سے اسی شخص کی طرف منتقل ہونے شروع ہو جاتے ہیں ۔

کنگنا نے کہا کہ سیکس ہر کسی کی زندگی کا اہم حصہ ہے۔ جب بھی آپ کو سیکس کی ضرورت محسوس ہو تو آپ کو کرنا چاہئے۔ اس کا جنون سوار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کنگنا نے کہا کہ زیادہ تر لوگوں کے والدین یہ سوچتے ہیں کہ ہماری مقدس کتابوں میں سیکس کی اجازت نہیں دی گئی ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).