PakistaniTakeOver#: سوشل میڈیا پر ’پاکستانی ٹیک اوور‘ ٹاپ ٹرینڈ، آخر اس کی وجہ کیا ہے؟


پاکستان میں بدھ سے اور جمعرات کو بھی سوشل میڈیا پر ایک منفرد ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے جس سے مراد ہے کہ پاکستانیوں نے دوسروں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔

وہ ٹرینڈ ہے PakistaniTakeOver #

لیکن لوگ اس کے وائرل ہونے کے باوجود یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اس کے ٹاپ ٹرینڈ بننے کی وجہ کیا ہے۔

https://twitter.com/manlikeemo/status/1186707536885571584

’پاکستانی ٹیک اوور‘ کے نام سے اس ٹرینڈ میں اکثر لوگ اپنی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود بہت سے لوگ اپنی لاعلمی ظاہر کرتے یہ کہتے رہے کہ ’پاکستانی ٹیک اوور آخر ہے کیا؟‘

https://twitter.com/BrightAsDawn17/status/1187066814699917314

https://twitter.com/28daesang/status/1187332315325878272

یہ ممکن ہے کہ پچھلے دنوں ’بنگالی ٹیک اوور‘ کے ٹرینڈ نے پاکستانیوں کو متاثر کیا ہو اور انھوں نے بھی اپنا ایک اسی طرز کا ٹرینڈ وائرل کرنے کی ٹھان لی۔

https://twitter.com/minaxsarwar__/status/1186809306592763904

https://twitter.com/_noorulaiin/status/1187238248134918144

یہ بھی پڑھیے

حریم شاہ نے وائرل ویڈیو کس سرکاری عمارت میں بنائی؟

ٹوئٹر پر جعلی ٹرینڈ؟ قیمت دو سو ڈالر

انڈیا،پاکستان کی آرٹسٹ نے مل کر دو دن تک کیا رنگ بکھیرے

ٹوئٹر پر ٹرینڈز کی جنگ

https://twitter.com/sighpapi970/status/1187059450835849219

اس میں ایسا خاص کیا ہے؟

پاکستانی ٹیک اوور میں ملک کے اندر اور باہر پاکستانی بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

اس سے متعلق پہلے چند ٹویٹ 22 اکتوبر کو سامنے آئے جب کچھ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے اپنی تصاویر لگاتے ہوئے دوسروں سے گزارش کی کہ وہ بھی اپنی بہترین تصاویر پوسٹ کریں۔

https://twitter.com/x_safiyyah_x/status/1186695558267916293

اس بارے میں صفیہ نامی ایک صارف کا ٹویٹ اہم تھا۔ ان کے پیغام کے ردعمل میں کئی لوگوں نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور تعریفیں وصول کیں۔

https://twitter.com/Aaminahissss/status/1186861373801807874

پھر دیکھتے ہی دیکھتے اس ٹرینڈ کی چھتری تلے 23 اور 24 اکتوبر کو ٹوئٹر پر پاکستانیوں کی تصاویر کی بھرمار ہوگئی۔

https://twitter.com/muchlovexemanx/status/1186905646974885889

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ہیش ٹیگ سے متعلق ایک بڑی تعداد میں ٹویٹ انڈیا، برطانیہ، سعودی عرب اور امریکہ سے بھی کیے گئے ہیں۔

https://twitter.com/hasinaxh/status/1186728460250730501

کیا پاکستانی بنگالیوں سے متاثر؟

بات اتنی سادہ نہیں کہ ایک دن پاکستانی اٹھے اور اس ہیش ٹیگ پر تصاویر پوسٹ کرنے لگے۔ اس سے قبل بنگالی ٹیک اوور، افغان ٹیک اوور اور انڈین ٹیک اوور بھی ٹرینڈ کرتے رہے ہیں۔

https://twitter.com/ramisarozana/status/1186474936501755904

مختلف علاقوں میں رہنے والے لوگ ان ہیش ٹیگز کی مدد سے اپنی روایتی ثقافت اور منفرد انداز پیش کر رہے ہیں تاکہ دنیا انھیں پہچان سکے۔

https://twitter.com/RuthlessJassa/status/1186782613471498241

بعض لوگوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانیوں نے اپنا ہیش ٹیگ بنگالیوں سے متاثر ہو کر بنایا۔

https://twitter.com/miniinaaz/status/1186530245001633792

اس بات پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’میں پاکستانی بھی ہوں اور بنگالی بھی۔ مجھے تو بس اپنی تصاویر پوسٹ کرنے کا ایک موقع مل گیا‘۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32568 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp