کوئٹہ: مسجد میں دھماکے سے کئی افراد زخمی


کوئٹہ دھماکہ

دھماکے سے متاثر ہونے والی مسجد میں وقوعہ کے مناظر

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد کئی لوگوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 8 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہسپتال کے ایک ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے چند افراد کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔

واقعہ کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں پیش آیا ہے۔


یہ ایک ابتدائی خبر ہے اور اسے مزید معلومات موصول ہونے کے ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے صفحہ ریفریش کریں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32684 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp