پشاورمیں شراب نہ ملنے پر اسپرٹ پینے سے 5 افراد ہلاک
پشاور: کرسچن کالونی سواتی پھاٹک میں زہریلی شراب نہ ملنے پر مبینہ طور پر اسپرٹ پینے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاور میں چھاؤنی کے علاقے کرسچن کالونی سواتی پھاٹک میں رات گئے 6 نوجوان شراب خریدنے کے لیے مختلف مقامات پر گئے، شراب نہ ملنے پر نوجوانوں نے فارمیسی کی دکان سے اسپرٹ خرید کر پی لیا، جس کے بعد نوجوانوں کی حالت بگڑگئی جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال زرائع کے مطابق دوران علاج شراب سمجھ کراسپرٹ پینے والے 5 نوجوان افراد ہلاک ہوگئے جن میں قیصر، ناصر، مالا، راج اور وکی شامل ہیں جب کہ بے ہوش شہزاد کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل گوجرانوالہ میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اس سے قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 41 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
- حاصل پور میں احمدی شہری طاہر اقبال کا قتل: ایچ آر سی پی کی رپورٹ - 09/05/2024
- موقر صحافی سید حیدر تقی انتقال کر گئے - 21/04/2024
- سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور - 26/03/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).