کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کے 438 رنز، نیوزی لینڈ کا جواباً بھرپور آغاز


آغا سلمان
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے کسی نقصان کے بغیر 165 رنز بنا لیے ہیں۔ 

نیوزی لینڈ کو اب بھی پاکستان پر برتری حاصل کرنے کے لیے 273 رنز درکار ہیں۔ 

دوسرے دن جب کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے اپنی بیٹنگ دوبارہ شروع کی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی بلّے بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کُل 438 رنز بنا ڈالے۔ 

کپتان بابر اعظم اور سرفراز احمد کی گذشتہ روز 196 رنز کی شراکت نے پاکستانی اننگز کو جو مضبوط بنیاد فراہم کی اس میں مزید حصہ آغا سلیمان نے ڈالا جنھوں نے 155 گیندوں پر 103 رنز بنائے۔ 

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1607657837684998145

آغا سلیمان کے بعد کوئی پاکستانی بیٹر خاطر خواہ سکور نہیں بنا سکا۔ 

نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب بولر ٹم ساؤدی رہے جنھوں نے 69 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ اعجاز پٹیل، مائیکل بریسویل اور ایش ساؤدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ نیل ویگنر نے پاکستان کے نعمان علی کو آؤٹ کیا۔ 

مہمان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹوم لوتھیم اور ڈیوون کونوے نے کیا جنھوں نے مجموعی طور پر پانچ ایسکٹرا رنز کے ساتھ ٹیم کو 165 رنز فراہم کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ 

پاکستان کے بھاری سکور کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو پہلے دن ہی 165 رنز بنا لینے کے باوجود اب بھی 273 رنز درکار ہیں۔

وائٹ واش کے بعد ایک جاندار اننگز

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن اور کپتان بابر اعظم پر مداحوں اور دیگر حلقوں کی جانب سے خاصی تنقید کی جا رہی تھی۔

یہاں تک بھی کہا جا رہا تھا کہ ٹیم میں اس وقت کپتانی کا ایک بحران ہے اور بابر اعظم اچھے بلے باز تو ہیں مگر شاید کپتانی بہتر نہیں کر سکتے۔

مگر پیر کو بابر اعظم کی سرفراز احمد کے ساتھ 196 رنز کی پارٹنرشپ اور ان کے کُل 161 رنز نے ان پر سے دباؤ کافی حد تک کم کرنے میں مدد دی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کی کرکٹ ٹیم میں واپسی کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف وائٹ واش کے بعد رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی سے ہٹا کر ان کی جگہ دوبارہ سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو تعینات کر دیا گیا تھا جنھوں نے آتے ہی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیاں کر کے شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر تعینات کیا۔

شاہد آفریدی نے سلیکٹر بننے کے بعد سب سے پہلے جو فیصلے کیے ان میں سابق کپتان سرفراز احمد کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم میں شمولیت تھی۔

کراچی ٹیسٹ

تیسرے دن کا چیلنج

جب بدھ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا تیسرا دن شروع ہو گا تو پاکستان کے سامنے سب سے بڑا چیلنج اس برتری کا دفاع کرنا ہو گا جو اُنھیں اس وقت تو حاصل ہے مگر تیزی سے ختم بھی ہو سکتی ہے۔

پاکستانی بولرز نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے سامنے خاصے بے بس دکھائی دیے اور دن کے وسط میں اننگز کی شروعات کے باوجود نیوزی لینڈ کے اوپنرز ہی ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کر چکے ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹام لوتھیم نے 126 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے ہیں جبکہ ڈیوون کونوے نے 156 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے ابرار احمد اور نعمان علی بالترتیب 17 اور 11 اوورز کروانے کے باوجود کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32723 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments