یکساں نصاب اور یونیفارم

صوبے کے تمام طلباء کے لیے یکساں نصاب اور یونیفارم کے اعلان پر عمل درآمد تاحال محض خیال و خواب نظر آتا ہے۔ صوبے میں اس وقت بھی رنگ برنگے، ارزاں اور قیمتی یونیفارموں کی بہار دیکھی جا سکتی ہے۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں کہیں سفید شلوار قمیض بطور یونیفارم رائج ہے کہیں گرے پتلون اور نیلی شرٹ کا آمیزہ نظر آتا ہے۔ رہی سہی کسر نجی تعلیمی ادارے اپنی مرضی کے طرح طرح کے یونیفارموں کے ذریعے پوری کر

Read more

تھر کوئلے کے ذخائر سے استفادے کی ضرورت

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے تھر کول بلاک ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ تھر میں موجود کوئلے کے ذخائر سے 300 سال تک بجلی پیدا کی جا سکتی ہے جس کی قیمت 10 روپے فی یونٹ تک ہو گی، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تھر کا کوئلہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کوئلے کے چار ہزار میگا واٹ کے بجلی پلانٹ لگے ہوئے ہیں

Read more

افغان طالبان کے خلاف سرگرمیاں

افغان باغی گروپ کے رہنما احمد مسعود نے گزشتہ دنوں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایک کانفرنس سے خطاب میں افغان تارکین وطن پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان کی حکومت کے خاتمے کے لیے سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے متحد ہو جائیں، انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اپیل کو ایک نئے مرحلے کا آغاز سمجھا جائے۔ افغانستان کی وادی پنجشیر میں بغاوت کرنے والے مسلح گروپ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف)

Read more

کھیل کے میدانوں سے خوشخبریاں

پاکستان سپورٹس کافی عرصے سے زوال کی شکار ہے۔ پچھلی دو دہائیوں کے دوران پاکستان کسی بھی کھیل میں کوئی بڑا مقام حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ پاکستان میں بدامنی کو جواز بنا کر غیر ملکی ٹیمیں اور کھلاڑی یہاں آنے سے مسلسل دامن بچاتے رہے ہیں۔ پاکستان کو پچھلے بیس سالوں کے دوران کسی بھی بڑے ایونٹ کی میزبانی کا شرف بھی حاصل نہیں ہوا جس کا اثر ہمارے کھیل کے میدانوں پر بھی پڑتا رہا ہے کیونکہ

Read more

این اے 24 چارسدہ کا ضمنی انتخاب

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 چارسدہ 2 کے پانچ لاکھ سے زائد ووٹرز 16 اکتوبر کو ضمنی انتخابات میں ووٹ کے ذریعے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے نمائندے کا انتخاب کریں گے۔ پر امن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ متذکرہ حلقہ نیابت میں مجموعی طور پر 384 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں 196 مرد ووٹرز کے لیے 154 خواتین اور 34 مشترکہ پولنگ

Read more

مطالعہ قرآن پاک کی نصاب میں شمولیت

خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو رواں تعلیمی سال سے ہی نہم اور گیارہویں جماعتوں میں مطالعہ قرآن حکیم پڑھانے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ آئندہ تعلیمی سال 24۔ 2023 ء سے دہم اور بارہویں کے نصاب میں بھی مطالعہ قرآن حکیم کا مضمون شامل کیا جائے گا میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں مطالعہ قرآن شریف کے نمبروں کا فیصلہ اس ضمن میں قائم کمیٹی کرے گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ابتدائی و ثانوی

Read more

بھارت کا بڑھتا ہوا عالمی کردار اور پاکستان

ماہرین اقتصادیات کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 13.5 % تھی۔ اس شرح سے ہندوستان کے موجودہ مالی سال میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2029 تک ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ اقتصادی لحاظ سے بھارت 2014 کے بعد سے اب تک پانچ درجے

Read more

افغانستان میں طالبات کی تعلیم

افغان طالبان نے گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے افغان خواتین پر عائد کی گئیں سخت پابندیوں کو ختم کرنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارے کے یہ تحفظات بے بنیاد ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے چند روز قبل متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی ہے جس میں طالبان کی جانب سے گزشتہ سال اقتدار سنبھالنے کے بعد خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم اور ملازمت تک رسائی کو محدود کرنے اور ان کے سفر کی آزادی سلب کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔

Read more

پشاور اپ لفٹ پروگرام

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خانی پشاور اپ لفٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت متعلقہ حکام کو نئے منصوبوں کے ساتھ ساتھ حیات آباد ٹریل سمیت پہلے سے جاری سکیموں کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جب کہ پشاور کی خوبصورتی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو دیر پا اور موثر بنانے کے لئے باضابطہ مینٹننس اینڈ مینجمنٹ پلان کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے ۔ پشاور کی اپ لفٹنگ اور خوبصورتی کو یقینی بنانے کے لیے یہ بات باعث اطمینان ہے کہ حکومت نے پشاور میں پیشہ وارانہ بھکاریوں کے خلاف بھی کارروائی میں تیزی لائی ہے۔

Read more

سوات میں بدامنی کے واقعات

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے وادی سوات میں موجود مبینہ عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لئے فوجی اہلکاروں سمیت سیکیورٹی فورسز کے بھاری دستے مٹہ اور مالم جبہ کے پہاڑی علاقوں کو منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے باضابطہ طور پر تو کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے مگر سوات کے مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ یوں دکھائی دیتا ہے کہ یہاں پر

Read more

ایس سی او کا 22 واں سربراہ اجلاس

وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ثمرقند ازبکستان میں منعقدہ 22 ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ عالمی حدت کے پاکستان پر تباہ کن اثرات کے پیش نظر ایس سی او کے رکن مما لک کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان سے متعلق خصوصی پروگرام وضع کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے میں امن کی ضمانت ہے، افغانستان کو نظرانداز

Read more

خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں

صوبے میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں خیبرپختونخوا پولیس پر فرض کی بجاآوری اور صوبے میں قیام امن کے حوالے سے ایک بار پھر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ضم شدہ قبائلی اضلاع کے علاوہ ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، صوابی، چارسدہ، پش اور اور سوات میں پولیس گاڑیوں اور چوکیوں کو قانون شکن عناصر کی جانب سے جس تیزی اور بے دردی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے متعلقہ حلقوں کو نہ صرف اس

Read more

نئی سرد جنگ کے خدشات؟

بھارت اور امریکہ کی جانب سے مبینہ جاسوسی کی سرگرمیوں کے بارے میں خدشات کے باوجود ایک چینی بحری جہاز کا گزشتہ دنوں سری لنکا کی چین کے زیر انتظام بندرگاہ ہمبنٹوٹا پر لنگر انداز ہونے کے خلاف جہاں بھارت اور امریکہ کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے وہاں بین الاقوامی سطح پر اس تنقید کو امریکہ اور چین کے درمیان حالیہ دنوں میں تائیوان کے ایشو پر پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں بھی

Read more

پی ایم سی کی تحلیل اور پی ایم ڈی سی کی بحالی

پاکستان میں میڈیکل ایجوکیشن کو ریگولیٹ کرنے والے وفاقی ادارے پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کی تحلیل اور اس کی راکھ پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی دوبارہ تعمیر ایسے وقت میں ایک ایسی حکومت کے دور میں ہوئی ہے جس کا وجود صرف اسلام آباد اور کسی حد تک سندھ تک محدود ہے۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے تقریباً ًدو سال تک طبی تعلیم کے انتہائی اہم اور حساس شعبے کو تختہ

Read more

طالبان حکومت کو درپیش چیلنجز

افغانستان اس وقت دنیا کا واحد ملک ہے جو بیس سال تک امریکہ اور اس کے اتحادیوں بشمول کٹھ پتلی افغان حکومت کے زیر قبضہ رہنے اور پچھلے سال اگست میں بیرونی تسلط سے آزادی کے باوجود عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے حالانکہ یہاں پر بننے والی حکومت دنیا کی تمام مروجہ تعبیرات کی روشنی میں ایک سر سبز زمین حقیقت ہے۔ کوئی مانے یا نہ مانے اس تلخ حقیقت کو تسلیم کرنے میں کوئی امر مانع نہیں

Read more

حالیہ سیلاب کی تباہ کاریاں

خیبر پختونخوا کو حالیہ دنوں میں ایک بار پھر تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سوات میں تباہی مچاتا ہوا سیلابی ریلا چکدرہ، منڈا اور پش اور کے راستے چارسدہ اور نوشہرہ میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات کا باعث بنا ہے۔ دریائے سوات میں سیلابی ریلے نے کالام، مدین، بحرین، جرے، قندیل، مٹہ، مینگورہ سے بریکوٹ تک دریائے سوات کے کنارے درجنوں ہوٹلوں، مساجد، دکانوں، مکانات، ریسٹورنٹس وغیرہ کا صفایا کر دیا ہے۔ سیلابی ریلا

Read more

کوسوو سربیا سرحدی تنازعہ

یورپی یونین نے کہا ہے کہ سربیا اور کوسوو نے اپنی سرحدوں کے آرپار دونوں ممالک کے پار شہریوں کی نقل و حرکت سے متعلق تنازعہ طے کر لیا ہے۔ یہ اطلاع یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کی جانب سے کی گئی ایک ٹویٹ میں دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کوسوو اور سربیا کے درمیان کچھ عرصے سے دوطرفہ آمدورفت کے حوالے سے کشیدگی پیدا ہو گئی تھی جس پر یورپی یونین نے مداخلت کرتے

Read more

منشیات کے عادی افراد کی بحالی

خیبر پختونخوا حکومت کے زیر انتظام نشے سے پاک پشاور منصوبے کا پہلا فیز مکمل ہو گیا ہے۔ اس مرحلے کے تحت سڑ کوں، ریلوے پھاٹکوں اور بازاروں میں موجود 1200 آئس اور ہیروئن کے عادی نشئی افراد جن میں اکثریت نوجوانوں کی تھی کو بحالی مراکز میں تین ماہ کا علاج مکمل کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈرگ فری پشاور کے عنوان سے ایک تقریب پشاور میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان تھے جب کہ اس موقع پر چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد بنگش، کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود، ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان سمیت بعض صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔

Read more

سکواش میں پاکستان کا مستقبل

ورلڈ جونیئر اسکواش ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم شاندار کارکردگی کے باوجود سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ مصر کے ہاتھوں شکست کے بعد مقابلے سے باہر ہو گئی ہے۔ تھرڈ سیڈڈ پاکستان نے کوارٹر فائنل میں روایتی حریف بھارت کو تو زیر کر لیا تھا لیکن سیمی فائنل میں مصریوں کے خلاف اس کا جادو نہیں چل سکا۔ یہ فیصلہ کن میچ ہارنے کے نتیجے میں کافی عرصے بعد پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کی امیدیں دم توڑ گئیں

Read more

ذیابیطس کا بڑھتا ہوا مرض

بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 537 ملین بالغ افراد ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ آئی ڈی ایف کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر چار میں سے ایک بالغ فرد ذیابیطس کا شکار ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ شرح ہے۔ اعداد و شمار کے تحت 2021 میں پاکستان میں 33 ملین بالغ افراد ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہے تھی

Read more

خیبر پختونخوا کے چار حلقوں پر ضمنی انتخاب

پاکستان تحریک انصاف کے پاکستان بھر سے مستعفی ہونے والے 123 ممبران قومی اسمبلی میں سے نو ممبران کے استعفوں کی سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تصدیق نیز الیکشن کمیشن کی طرف سے ان خالی قرار دی جانے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی چار نشستوں پر ضمنی انتخابات میں حکمران پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان سخت اور دلچسپ مقابلے کی توقع

Read more

پولیو کا چیلنج

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا کے دورافتادہ ضلع ٹانک میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں البتہ پولیو ٹیم اس حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار نثار خان اور پیر رحمان تھانہ گومل کی حدود میں واقع گاؤں کچہ گرہ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور تھے جنہیں اس دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ ان

Read more

خیبرپختونخوا میں بدامنی کی بڑھتے ہوئے واقعات

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر حکومتی حمایت یافتہ افراد کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے بے درپے واقعات کے بعد گزشتہ روز ضلع خیبر کے دورافتادہ وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق حوالدار رحیم کی نگرانی میں 12 جوانوں کا قافلہ 2 گاڑیوں کے ذریعے باغ میدان سے شاکس جا رہا تھا کہ راستے میں سرحدی پوسٹ سے آگے

Read more

لوڈ شیڈنگ کا عذاب

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں دعویٰ کیا ہے کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور اگلے چند روز میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہو کر محض ساڑھے تین گھنٹے جبکہ 30 جون سے لوڈ شیڈنگ دو سے ڈیڑھ گھنٹے کے قریب رہ جائے گا۔ سابق وزیر اعظم کی جانب سے یہ دعویٰ ان حالات میں سامنے

Read more

علاقائی سیکیورٹی ڈائیلاگ کا انعقاد

گزشتہ دنوں تاجکستان کے دارالحکومت دو شنبے میں افغانستان کی سیکیورٹی اور مستقبل کے حوالے سے افغانستان کے آٹھ پر وسی ممالک کا ہونے والا علاقائی سلامتی سے متعلق چوتھا ڈائیلاگ اس بات پر دال ہے کہ خطے کے ممالک نہ صرف افغانستان کی سلامتی اور اس کے مستقبل کے حوالے سے کتنے حساس اور بیدار ہیں بلکہ وہ اس صورتحال کے خطے کے ممالک پر ممکنہ اثرات اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے کافی سنجیدہ بھی ہیں۔ واضح

Read more

خیبر پختونخوا کےجنگلات میں آتشزدگی کے واقعات

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں جنگلات میں آتشزدگی کے پے در پے واقعات رونما ہورہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق صرف اس سال مئی کے مہینے میں خیبر پختونخوا کے 20 اضلاع کے پہاڑوں میں آگ لگنے کے 313 واقعات پیش آچکے ہیں۔ان واقعات کے باعث اب تک نہ صرف کروڑوں روپے مالیت کے درخت راکھ کاڈھیر بن چکے ہیں بلکہ آتشزدگی کے ان بے در پے واقعات سے جہاں جنگلی حیات کو بڑے پیمانے پرنقصان پہنچا ہے وہاں اس سے

Read more

ایران تاجکستان تعلقات

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی اور تاجک حکام نے گزشتہ پیر کو تاجک صدر امام علی رحمان کے دورہ تہران کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کی سترہ دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ معاہدے سیاست، معیشت، تجارت، نقل و حمل، سرمایہ کاری، نئی ٹیکنالوجی، ماحولیات، کھیل، توانائی، عدلیہ، تعلیم و تحقیق اور سیاحت کے شعبوں میں کیے گئے ہیں۔ سیاسی مبصرین گزشتہ سال تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں

Read more

ہاکی کا عروج و زوال

پاکستان کا قومی کھیل ہا کی اس قدر کا زوال کا شکار ہو جائے گا جس سے وہ ان دنوں دوچار ہے ایسا نہ تو کبھی کسی نے سوچا تھا اور نہ ہی ماضی میں اس طرح کی کوئی مثال ملتی ہے۔ پاکستان میں ہاکی کے عروج کی تاریخ تو بہت شاندار اور مثالی ہے لیکن اس کا زوال کئی حوالوں سے باعث تکلیف و پریشانی ہے۔ اصل میں پاکستان میں ہاکی کے زوال کا تلخ سفر اس وقت سے شروع

Read more

طالبان مخالف نئے سیاسی محاذ کی بازگشت

امارت اسلامیہ افغانستان کے مخالف افغان سیاسی رہنماؤں کا گزشتہ دنوں ترکی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ایک شوریٰ بنانے پر اتفاق کے فیصلے سے طالبان مخالف قوتوں کو تو یقیناً خوشی ہوئی ہوگی بلکہ ان قوتوں کی تو شروع دن سے یہ خواہش تھی کہ طالبان کی مخالفت میں کوئی ایسا اتحاد بننا چاہیے جو آگے جاکر ان قوتوں کی طالبان مخالف عزائم کے نقشے میں رنگ بھرنے میں مددگار ثابت ہو سکے لیکن گزشتہ سال اگست میں

Read more

یاسین ملک کا جرم؟

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی عمر قید کی سزا پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یاسین ملک اہم ترین کشمیری لیڈر ہیں جو آزادی کی پر امن جدوجہد کی قیادت کر رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی حقیقی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے، بھارت

Read more

انڈو پیسفک تجارتی نیٹ ورک کا قیام

امریکی صدر جو بائیڈن نے جاپان کے اپنے حالیہ دورے میں کواڈ ممالک جن میں امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور بھارت شامل ہیں کے سربراہان سے ملاقات کے بعد ایک نئے انڈو پیسفک تجارتی نیٹ ورک کے قیام کا اعلان کیا ہے، جس میں ابتدائی طور پر بھارت اور جاپان سمیت 13 ممالک شامل ہیں، تاہم اس معاہدے کے موثر ہونے کے حوالے سے جہاں دنیا بھر میں کئی سوالات اٹھ رہے ہیں وہاں اس پر چین کی جانب سے بھی

Read more

موسمیاتی تبدیلی کاعالمی چیلنج

اقوام متحدہ نے خبردارکیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چار اہم اشاریئے 2021 میں اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ عالمی توانائی کا نظام انسانیت کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔ یہ اشارہ اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی تنظیم نے اپنی ”سٹیٹ آف دی گلوبل کلائمیٹ اِن 2021 ” رپورٹ میں کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ گرین ہاؤس گیسوں کی تعداد، سطح سمندر میں اضافہ، سمندر کی گرمی اور سمندری تیزابیت نے پچھلے سال نئے

Read more

نئی وفاقی کابینہ کا انتخاب

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی کابینہ نے پہلے مرحلے کے تحت حلف اٹھا لیا ہے جن میں 31 وفاقی وزراء، 3 وزرائے مملکت اور 3 مشیر شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے 13 وفاقی وزراء، 2 وزیرمملکت اور ایک مشیر کے علاوہ پیپلز پارٹی کے 9 وفاقی وزیر، 2 وزیرمملکت اور ایک مشیر، جمعیت علماء اسلام کے 4 وفاقی وزیر، ایم کیو ایم کے 2 وفاقی وزیر، بلوچستان عوامی پارٹی، جمہوری وطن پارٹی

Read more

پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف؟

عمران خان کی حکومت ختم کیے جانے کے بعد ہونے والے پہلے ضمنی الیکشن میں عوام کا فیصلہ کپتان کے حق میں آ نے سے خیبر پختونخوا میں بالخصوص اور ملک بھر میں بالعموم خان صاحب اور پی ٹی آئی کی مقبولیت کے حوالے سے ایک دلچسپ اور نہ ختم ہونے والی بحث شروع ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو ہنگو سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار

Read more

خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی واپسی

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے گزشتہ جمعۃ المبارک کے روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے خلاف جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد پیر کو اچانک غیر متوقع طور پر واپس لے لی۔ پیر کو شروع ہونے والے اجلاس کے دوران کے پی اسمبلی کے اسپیکر مشتاق احمد غنی نے ایوان کو بتایا کہ مشترکہ اپوزیشن جماعتوں نے اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک، خوشدل خان ایڈوکیٹ اور مسلم لیگ (ن) کی ممبر صوبائی

Read more

سپریم کورٹ کاتاریخ ساز فیصلہ

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ جو جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل تھا کی جانب سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کو مسترد کرنے کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسمبلیاں بحال کرنے اور عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا

Read more

افغانستان کا نیا منظر نامہ، خدشات اور امکانات

  انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز پشاور کے زیر اہتمام افغانستان کا نیا منظر نامہ، خدشات اور امکانات کے موضوع پر ادارہ تعلیم و تحقیق جامعہ پشاور میں منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان افغانستان پر افغان عوام کی تائید اور موثر قبضے کے نتیجے میں برسر اقتدار آئے ہیں جن کا افغانستان کے تمام علاقوں پر قبضہ ہے اور انہوں نے پورے افغانستان میں مثالی امن قائم کر کے دنیا کو

Read more

کوچہ رسالدار خودکش بم دھماکہ

  پشاور میں طویل خاموشی کے بعد قصہ خوانی بازار سے ملحقہ علاقے کو چہ رسالدار میں اہل تشیع کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں اور معصوم بچوں سمیت 64 افراد کے جاں بحق جبکہ دو سو سے زائد کے زخمی ہونے سے پورے شہر کو غم و افسوس اور ایک انجانے خوف نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ واقعے کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بم دھماکے کے

Read more

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معرکہ

  خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں 19 دسمبر کو ہونے والے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے غیر متوقع نتائج سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبے کے باقی ماندہ 18 اضلاع کی 65 تحصیلوں اور لگ بھگ 1830 ویلج و نیبر ہوڈ کونسلوں میں 31 مارچ کو دوسرے مرحلے کے انتخابات کا اعلان کر کے صوبے کی تمام قابل ذکر جماعتوں کو لنگوٹ کس کے میدان میں نکلنے پر ایک بار پھر مجبور کر دیا

Read more

مرسی ایجوکیشنل کمپلیکس: یتیم بچوں کا مثالی رہائشی تعلیمی ادارہ

اسلام میں یتیم بچوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت کی بہت زیادہ اہمیت بیان کی گئی ہے۔ یتیم بچوں کی کفالت کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتے ہیں ”ویسالونک عن الیتامیٰ قل اصلاحٌ لہم خیرٌ“ (البقرۃ) ترجمہ:اور وہ آپﷺ سے یتیموں کے بارے میں پوچھتے ہیں، ان سے کہو کہ ان کی مدد کرنا بہت اچھا کام ہے۔ (البقرہ) اسی طرح حضور نبی کریم ﷺ کا یتیم بچوں کی پرورش کے بارے میں فرمان ہے ترجمہ:

Read more

قومی سلامتی پالیسی کی منظوری

دسمبر 2021 میں قومی سلامتی کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں اپنے 36 ویں اجلاس میں پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی قومی سلامتی سے متعلق امور کو مربوط کرنے کے لیے ملک کا سب سے اعلیٰ ترین مشاورتی اور فیصلہ ساز ادارہ ہے۔ قومی سلامتی کی پالیسی میں جزئیات اور تفصیلات میں پڑے بغیر ایسے راہنما خطوط وضع کیے گئے ہیں جو ایک واضح وژن کا تعین کرتا ہے، اس

Read more

طالبان حکومت کو درپیش مسائل اور اوسلو مذاکرات

  افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں طالبان وفد نے اپنے پہلے بیرون ملک دورے کے سلسلے میں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں یورپی ممالک کے حکام اور افغان سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کر کے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ اگر دنیا ان کی حقیقت تسلیم کر لے تو وہ کسی بھی ملک اور بین الاقوامی ادارے سے روابط استوار کر کے افغان عوام کے وسیع تر

Read more

دو قومی نظریہ اور سید مودودی 

ہمارے ہاں ویسے تو ایسے لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے جو سرے سے نہ تو دو قومی نظریے کی حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی نظریہ پاکستان جو دوقومی نظریے ہی کی تشریح اور وضاحت ہے کو مانتے ہیں، یہ نام نہاد دانشوروں کا وہ طبقہ ہے جو آج بھی نہ تو پاکستان کے وجود کو دل سے ماننے کے لیے تیار ہیں اور نہ ہی انہیں پاکستان کا اسلامی تشخص ایک آنکھ بھاتا ہے حالانکہ جب

Read more

کابل سے امریکی انخلا

امریکا نے طے شدہ ڈیڈلائن سے ایک روز قبل ہی کابل سے اپنا انخلا مکمل کر لیا ہے۔ کابل ائرپورٹ سے محو پرواز ہونے والی آخری امریکی فلائیٹ میں سوار ہونے والے آخری امریکی فوجی کوئی اور نہیں بلکہ 18 ویں ائیربورن کور کے کمانڈر میجر جنرل کرس ڈوناہیو تھے جو وہاں سے امریکی ائرفورس کے سی 17 ائر کرافٹ پر بوجھل قدموں کے ساتھ سوار ہونے کے بعد روانہ ہوئے۔ اس آخری فلائٹ کے ساتھ ہی 11 ستمبر کے

Read more

یکساں قومی نصاب کا نفاذ   

پاکستانیوں کی اکثریت کو ویسے تو زندگی کے تمام شعبوں میں یکساں پریشانیوں اور تکالیف کا سامنا رہتا ہے مثلاً غربت، بے روزگاری، نا انصافی، فرسودہ نظام تعلیم اور ناقص معیار زندگی دراصل وہ دیرینہ مسائل ہیں جن سے پاکستان کی اکثر آبادی کو روزانہ کی بنیاد پر واسطہ پڑتا ہے البتہ ہمارے ہاں ایک طبقہ اشرافیہ ایسا بھی ہے جن کا رہن سہن، آمدن، اخراجات، لائف سٹائل اور معیار زندگی ملک کی غالب اکثریت کے مقابلے میں یکسر مختلف

Read more

غیر روایتی میدان جنگ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پچھلے دنوں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکا ء سے خطاب میں کہاتھا کہ ہم ہائبرڈ وار سے نبرد آزما ہیں، لوگوں اور نوجوانوں کو اس پروپیگنڈے سے دور رکھنا ہماری بڑی ذمے داری ہے ’ہائبرڈ وار مذہبی، مسلکی اور لسانی بنیادوں پر لڑی جا رہی ہے‘ قوم بالخصوص نوجوان ہائبرڈوار میں پروپیگنڈے کے خلاف اپنا کردار ادا کریں، ہائبرڈ جنگ کے مقابلے کے لیے قومی رسپانس کی ضرورت ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کوگزشتہ 2 دہائیوں سے کئی خطرات کا سامنا رہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان گنت قربانیوں کے صلے میں حاصل ہونے والے فوائد سے ہمیں ہر صورت فائدہ اٹھانا چاہیے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم آگے بڑھیں اور ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

Read more

فرشتہ کا قتل اور ہماری بے حسی

ابھی قصور میں ننھی کلی زینب سمیت ایک درجن سے ذائد معصوم بچیوں اور نوشہرہ کی کم سن عاصمہ کا جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والا زخم ٹھیک سے بھر نہ پایا تھا کہ دنیا کا خوبصورت ترین دارالحکومت کہلائے جانے والے شہر اسلام آباد میں دس سالہ معصوم بچی فرشتہ مہمند کے اغوا اور جنسی تشددکے بعد قتل کے لرزہ خیز واقعے نے ہماری اجتماعی بے حسی اور خاص کر ہمارے بوسیدہ اور تعفن زدہ ریاستی نظام اور

Read more