غیر روایتی میدان جنگ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پچھلے دنوں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکا ء سے خطاب میں کہاتھا کہ ہم ہائبرڈ وار سے نبرد آزما ہیں، لوگوں اور نوجوانوں کو اس پروپیگنڈے سے دور رکھنا ہماری بڑی ذمے داری ہے ’ہائبرڈ وار مذہبی، مسلکی اور لسانی بنیادوں پر لڑی جا رہی ہے‘ قوم بالخصوص نوجوان ہائبرڈوار میں پروپیگنڈے کے خلاف اپنا کردار ادا کریں، ہائبرڈ جنگ کے مقابلے کے لیے قومی رسپانس کی ضرورت ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کوگزشتہ 2 دہائیوں سے کئی خطرات کا سامنا رہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان گنت قربانیوں کے صلے میں حاصل ہونے والے فوائد سے ہمیں ہر صورت فائدہ اٹھانا چاہیے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم آگے بڑھیں اور ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

Read more

فرشتہ کا قتل اور ہماری بے حسی

ابھی قصور میں ننھی کلی زینب سمیت ایک درجن سے ذائد معصوم بچیوں اور نوشہرہ کی کم سن عاصمہ کا جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والا زخم ٹھیک سے بھر نہ پایا تھا کہ دنیا کا خوبصورت ترین دارالحکومت کہلائے جانے والے شہر اسلام آباد میں دس سالہ معصوم بچی فرشتہ مہمند کے اغوا…

Read more