ناشاد الطاف حسین کی ناساز طبیعت

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی، شہری سندھ کی سیاست کے معمار، اور دہائیوں تک کراچی کے بے تاج بادشاہ کہلانے والے الطاف حسین ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اس بار اپنی خراب صحت کی وجہ سے۔ لندن کے اسپتال سے جاری ہونے والی ایک حالیہ تصویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ کچھ نے دعاؤں اور ہمدردیوں کے پیغامات بھیجے، جبکہ دوسروں نے طنز، دشنام اور موت کی جھوٹی خبریں پھیلانے میں دیر نہ کی۔ مگر ان جذباتی

Read more

ایماں کی حرارت والوں کی شرارت

مولانا طارق جمیل بلاشبہ ایک خوبصورت لب و لہجہ رکھنے والے مقرر ہیں۔ ان کے الفاظ دل میں اترتے ہیں، اور سامعین پر ایک وجد طاری ہو جاتا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ایک اچھا مقرر ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ آپ ایک سچے مبلغ بھی ہیں؟ دین صرف بیان بازی سے نہیں، بلکہ اخلاص اور اصولوں کی پابندی سے پھیلتا ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں جہاں ہر شخص کی رائے ہے، وہاں ہر مشہور چہرہ

Read more

یومِ تکبیر اور ایٹمی پاکستان: کون ہے اصل ہیرو؟

28 مئی 1998۔ ایک ایسا دن جب دنیا کو اندازہ ہوا کہ پاکستان اب محض نظریاتی ریاست نہیں، بلکہ ایک ایٹمی طاقت بھی ہے۔ یہ صرف یومِ تکبیر نہیں، یومِ توقیر بھی تھا۔ دنیا بھر کے ٹی وی چینلز پر دھماکوں کی گونج، بھارت کی بوکھلاہٹ، اور پاکستانیوں کی آنکھوں میں چمک۔ ایک خواب تھا جو پورا ہوا۔ مگر سوال یہ ہے : یہ خواب کس نے دیکھا اور کس نے ایک طویل جدوجہد، اس پر انتھک محنت کی؟ یہ

Read more

کیا پاکستان کی سیاست کبھی ”سیزن فائنل“ دیکھے گی؟

پاکستان کی سیاست کسی ان تھک ڈرامے کی طرح ہے جس کا اگلا سین ہمیشہ پچھلے سے زیادہ ہنگامہ خیز ہوتا ہے۔ جیل یاترائیں، ملک بدریاں، مقدمے، این آر او، اور پھر دوبارہ وہی چہرے، تھوڑا میک اپ بدل کر۔ کیا یہ سلسلہ کبھی رکے گا؟ ہر بار جب کوئی نیا چہرہ اقتدار میں آتا ہے، پرانے کرداروں کی پکڑ دھکڑ شروع ہو جاتی ہے۔ عوام سمجھتے ہیں شاید اب انصاف ہو، مگر جلد ہی منظر نامہ بدل جاتا ہے۔

Read more

‏تحریکِ انصاف اور سوشل میڈیا کا زہر

‏گزشتہ چند برسوں میں پاکستان کی سیاست میں جو سب سے بڑا ہتھیار بن کر ابھرا ہے، وہ بندوق نہیں، قلم نہیں، بلکہ سوشل میڈیا ہے۔ ٹویٹر، فیس بک، یوٹیوب اور اب اسپیسز جیسے پلیٹ فارمز پر ایک ایسا بیانیہ پروان چڑھایا گیا ہے جس کا مقصد صرف سیاسی مخالفین پر تنقید نہیں، بلکہ ریاست کے بنیادی ستونوں کو مشکوک بنانا، تقسیم پیدا کرنا اور ادارہ جاتی اعتماد کو مجروح کرنا ہے۔ ‏یہ بات اب ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ

Read more

جُز وقتی صحافی اور کینیڈا

جز وقتی صحافی اور کینیڈا مجھ سمیت بہت سے لوگ پارٹ ٹائم صحافت کے دعوے دار ہیں، تاہم اس کی متعدد اقسام ہیں، توصیفی صحافت، تعمیری صحافت، تنقیدی صحافت اور تحقیقاتی صحافت۔ ان سب میں ایک چیز مشترک ہے وہ ہے اچھی ریسرچ اور عمدہ تحریر۔ کسی ایک کی بھی کمی اسے سطحی اور غیر مستند بنا دیتی ہے۔ اس بحث میں جائے بغیر کہ اپنے آپ کو صحافی کہلوانے کے لئے کیا قابلیت درکار ہے، بس اتنا سمجھ لیجیے

Read more

ایک سال میں سیکولر بنیئے

کیا آپ جلد اور فوری شہرت کے طلبگار ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ غیر ملکی، مغربی، یورپی، امریکی و کینیڈین میڈیا کے ٹاک شوز میں آپ کو مدعو کیا جائے؟ کی آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو مسلمانوں کا اکلوتا نمائندہ تسلیم کر کے اخبارات اور تقریبات میں اعلیٰ مقام عطا کیا جائے؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی گلابی انگریزی والے الفاظ پر مبنی مسودے کو بنا سنوار کے، سولہ سنگھار کر کے اعلیٰ معیار کی انگریزی

Read more

بجلی بھری ہے میرے انگ انگ میں

ایک عام پاکستانی کی تنخواہ کے برابر بجلی کا بل آ رہا ہے۔ لوگوں کی چس ختم اور بس شروع ہو گئی ہے۔ ہر کوئی شارٹ کٹ ڈھونڈ کر ملک سے باہر از خود جلا وطن ہونے کو تیار ہے۔ یہاں کینیڈا میں موجود ہر پاکستانی اب اپنی جاب اور کاروبار کے ساتھ ایک ماہر امیگریشن کنسلٹنٹ بن چکا ہے۔ جس کا جس پر داؤ لگ رہا ہے وہ اس پہ چوکے چھکے لگا رہا ہے۔ ادھر غریب پاکستانی پچیس،

Read more

غریب نوکروں کو ”راحت“

آج کچھ بات ہوگی راحت فتح علی خان صاحب کے بارے چلنے والی کچھ خبروں پہ۔ آئیے جائزہ لیتے ہیں کہ معاملہ ہے کیا۔ پوری دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے راحت فتح علی خان کا اپنے ملازم پر شدید تشدد، اس سے پہلے ڈرائیور کو بھی مارنا یہ سب کیوں۔ کون سی ام الخبائث ہے اس کے پیچھے؟ لوگ سوال کر رہے ہیں کہ راحت فتح علی خان ایک گلوکار جو محبت کا سفیر ہوتا ہے وہ ایسا

Read more

سیاسی ہم شکل۔ غیر فطری رشتہ

پاکستان میں جیسے جیسے الیکشن کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ رہی ہیں وہیں قومی دھارے کی سیاست سے نکالی گئی پارٹیوں، یعنی عمران خان کی 9 مئی والی جماعت اور الطاف حسین کی 22 اگست والی پارٹی کروٹوں پہ کروٹیں بدل رہی ہیں۔ اگرچہ تحریک انصاف کے عمران خان اور الطاف حسین دو مختلف زاویوں کا نظریہ رکھتے ہیں، لیکن جب بات ریاست اور اس کے مفادات کی آتی ہے تو یہ دونوں کہیں اور ہی کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔

Read more

عدالتی میوزیکل چیئر

پاکستان میں جمہوریت اور عدالتی سہولت کاری کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ کس کی گُڈی اونچی اڑے گی اور کون نا اہل قرار پائے گا یہ فیصلے کسی گناہ کی بنیاد پہ نہیں بلکہ آپ کی کسی غلط ”ادا“ کی سزا کے طور پر سنائے جاتے ہیں۔ کل کے نا اہل آج کے بری یافتہ اور کل کے ہی یاروں کے یار آج کے قیدی نمبر آٹھ سو چار۔ بنی گالہ سے اڈیالہ کا سفر ہو یا ایون فیلڈ

Read more

پاکستانی حکمران اور جادو ٹونا

کیا تانبے کا گلاس ہاتھ میں بلا ناغہ لے کر نکلنے سے آپ سرکشت رہیں گے اور پیر بابا کی کیلکولیشن کے مطابق آپ کی جان مال آبرو بھی محفوظ رہے گی؟ کیا یہ سچ ہے کہ کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گی؟ اس کے علاوہ دشمن کا ہر جادو زیر ہو گا بس گلاس تھامے رہنا گا؟ کیا جمعرات کی شام مغرب کے وقت گھر کی چھت پر ڈیڑھ کلو گوشت رکھوا دینے سے کوہ قاف کے جنات کی

Read more

مانیکا کی ڈائری سے

کیا فرح گوگی اور بشری خاور مانیکا عرف پنکی عرف پیرنی بی بی تاریخ کی پہلی خواتین ہیں جن پر یہ الزام ہے کہ وہ ریاست کے امور چلانے کا اختیار رکھتی تھیں یا جنرل رانی سے لے کر یہ کردار بار بار کہانی میں اپنی پوری آب و تاب سے جلوہ گر رہا ہے۔ مجید نظامی صاحب نے اپنی ایک پوسٹ میں کیا خوب کہا ہے کہ ”پارلیمنٹ سے بازار حسن تک“ تین مختلف لوگوں نے اپنے اپنے ناموں

Read more

شہنشاہ نواز اور شہزادہ عمران

پاکستان ایک ایسی عمارت ہے جس کے باہر ایک بورڈ لگا رہتا ہے کہ یہ عمارت ابھی زیر تعمیر ہے۔ 75 سال سے جاری یہ تعمیراتی شاہکار متعدد پراجیکٹس اور پراجیکٹ مینیجرز دیکھ چکا ہے۔ آخری پراجیکٹ شہزادہ عمران تھا جو بری طرح پٹ گیا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ کس طرح ناکام ہوا؟ ٹھیکیدار جب بھی کسی پر کام شروع کرتا ہے تو وہ اپنی انجینئیرنگ اور ڈیزائن کی شرائط بارے مطلوبہ سلیکٹڈ کو ابتدا میں ہی آگاہ

Read more

لمز کے مجرم بچے

آپ دیر سے کیوں آئے؟ آپ کی ترجیحات ملکی اقتصادیات ہیں یا طلبا و طالبات؟ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے لمز کے طلبا و طالبات کے ایسے ہی کچھ چبھتے ہوئے سوالات نے ملکی بیانئیے میں پولرائیزیشن کی ایک اور نئی تصویر اجاگر کر دی۔ تعلیمی ادارہ پاکستان کا لمز ہو پنجاب یا کراچی یونیورسٹی ہو یا پھر برطانیہ کا آکسفورڈ، یہ قطعی اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ وہاں سے اعلیٰ ترین دماغ ہی پرورش پا رہے

Read more

کینیڈا کے سہانے سپنے اور امیگریشن فراڈ

چلو چلو کینیڈا چلو۔ اس کا اچھی سی انگریزی میں تیار پینا فلیکس، اور کینیڈا کی بلند بالا بلڈنگز، سی این ٹاور، نیاگرا فالز وغیرہ کے بڑے بڑے پوسٹر لگائی ہوئی دکانوں کی پاکستان میں بھرمار ہو گئی ہے اور ہر کسی نے سادہ لوح عوام کو کینیڈا کے سنہرے سپنے دکھا کر مختلف طرح سے لوٹ مار شروع کر رکھی ہے۔ وزٹ ویزا، بزنس ویزا، فیملی کلاس، اسٹوڈنٹ داخلہ اور مشہور و معروف ایل ایم آئی اے کے نام

Read more

پی آئی اے کا ڈوبتا ہوا ٹائی ٹینک

آج کل قومی پرچم بردار ہوائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو لے کر بہت سی افواہیں اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، جن میں سب سے زیادہ تقویت والی قومی فضائی ائر لائن کی نج کاری سر فہرست ہے۔ ان خبروں نے گزشتہ دہ تین ماہ میں تیزی سے جڑ پکڑی ہے اور باقاعدہ ایک منظم انداز سے یہ منفی پراپیگنڈہ پھیلایا گیا اور بالکل ماضی کی کی ففتھ جنریشن وار فئیر کی طرز پر عوامی ذہن سازی کر

Read more

کینیڈا والا کوئین الزبتھ ایوارڈ کیسے ملتا ہے؟

آپ میں سے بہت سے قارئین کے ذہن میں یہ سوال ہو گا کہ یہ مشہور و معروف ایوارڈ کیا ہے؟ آئیے اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ کینیڈا نے ملکہ الزبتھ کے ساتھ الحاق کی چاندی ہونے کے موقع پر میں ایک عدد یادگاری پن جاری کی جس کے ساتھ ایک عدد سرٹیفیکیٹ بھی دیا جاتا ہے اور اس کے دینے کا اختیار تمام ممبران پارلیمنٹس کو ہے کہ وہ اپنی مرضی سے رضاکاروں، کینیڈین آرمڈ فورسز کو یا

Read more

پاکستان کی آڑ میں، پاکستان نہ بنیں؟

دنیا کے نقشے پر ایک ملک پاکستان کو بنے سات دہائیاں گزرنے کے بعد بھی کروڑوں شہریوں کو اپنے اندر موجود ایک نادیدہ دشمن کا ہیولا دکھائی دیتا ہے، یہ ان دیکھا مصنوعی دشمن کوئی اور نہیں بلکہ ایک جبری تخیل پر انسانی ذہن کے پردے پر تشکیل کیے جانے والا غیر محب وطن، یا غدار کی صورت طویل عرصہ سے بٹھایا جا رہا ہے۔ بات یہیں پر ختم نہیں ہوجاتی، اس غیر حب الوطنی کی شدت کو اور اپنی

Read more

افغانستان۔ کیا پکچر ابھی باقی ہے؟

جب سے اچھے والے طالبان نے کابل کے ایوانوں میں بنا کسی پنجہ آزمائی کے قدم رنجہ فرمائے ہیں، بہت سے ایوانوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اب یہ ایوان چاہے وائٹ ہاؤس کا ہو، اسلام آباد کا، بیجنگ کا یا نئی دلی کا۔

آج کا نیا کابل گویا کہ ”لوٹ پیچھے کی طرف اے گردش ایام کچھ اور“ کا منظر پیش کر رہا ہے، طالبان کو سمجھنے کے لئے کرکٹ کے ٹاس کو اچھالنے والے سکے کو سمجھنا ہوگا۔ یعنی ہیڈ یا ٹیل، چاند یا چھاپ، اب اس نئے سکے کی ایک جانب دراز زلفوں والے میلے کچیلے کپڑوں میں ملبوس کلاشنکوف لئے طالبان دکھائی دیں گے تو دوسری جانب، کلف لگی دستار اور صاف ستھرے لباس میں ملبوس میں معصوم سا چہرہ لئے فر فر انگریزی اور اردو بولتے ہوئے ترجمان اور ماہر ڈپلومیٹ دکھائی دیتے ہیں۔

Read more

طالبان دو اعشاریہ صفر

یہ کہانی ہے افغانستان میں علم کی طلب کے نام پر کچھ نوجوانوں کی جنہیں آج کی دنیا طالبان کے نام سے جانتی ہے، ویسے یہ پہلے بھی کوئی علم کے طالب والب نہیں تھے بس ایک نام پڑ گیا تھا، اور دنیا کو روس کو بھگانے کے لئے ان سے کام پڑ گیا تھا۔ رونالڈ ریگن کو ان سے پیار ہو گیا تھا کیونکہ پیار تو ہونا ہی تھا۔ امریکہ ایسے وقت میں ہمیشہ یہی کہتا ہے کہ میں

Read more

ہمیں کون تقسیم کرتا ہے؟

ہمیں کون تقسیم کرتا ہے، یہ سوال اور اس کا جواب ہم انتہائی سطحی طور پر دے کر اپنی ذمہ داری سے مبر اہو جاتے ہیں، لیکن بچہ جمہورا یہ معاملہ اتنا آسان نہیں، سیاسی کشمکش سے جوجتا ہوا ملک پاکستان، جمہور اور جمہوری روایات کی ایک عجیب داستان ہے، اس کشمکش میں کسی ایک جماعت، ادارے یا سیدھا سیدھا فوج کو مورد الزام ٹھہرائے جانا ایک علمی و قلمی دھوکہ دہی کے مترادف ہوگا۔ سیاسی تقسیم کی ایک الگ

Read more

آہ صفیہ باجی

میری صفیہ باجی سے پہلی ملاقات لندن کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ہوئی جب ایک انٹرویو کے سلسلے میں میرا وہاں جانا ہوا، تو ایک منحنی سی بزرگ خاتون پچھلی کرسیوں میں سے ایک پر خامشی سے براجمان تھیں، میرا ان سے پہلے کبھی تعارف نہیں تھا، اس لئے ان سے کوئی گفتگو نہیں ہو پائی، لیکن مجھے اس وقت بے حد خوشگوار حیرت ہوئی جب انہوں نے مجھے انیس بھائی کہہ کر مخاطب کیا اور انتہائی مشفقانہ انداز میں خیریت

Read more

لِسانی نفرت کا ذمہ دار وفاق

 آئیے جانتے ہیں کہ یہ نفرت کا معاملہ ہے کیا؟ کیا ایوب خان نے الیکشن جیتنے کی طمع میں اہلِ کراچی کی ہر دلعزیز فاطمہ جناح کو اُس وقت کی اخلاقی گراوٹ کا شکار بنا کر وفاقی پاکستان کی بنیادوں میں نفرت کی دراڑ ڈالی؟ کیا پیپلز پارٹی نے اپنے ایک دورِ حکومت میں سِندھ اسمبلی میں لِسانی بل پاس کرواکر سِندھی کو سرکاری زبان قرار دے کر اردو کو مکمل نظر انداز کرنے کے عمل کا آغاکیا یا پھر جنرل ضیا الحق نے کوٹہ سسٹم کی وفاقی نا منصفانہ تلوار کا نشانہ بھی اسی اُردو بولنے والی آبادی کو بنا کر نفرت کی آگ بھڑکائی گئی؟

Read more

نو دسمبر: شہرِ کراچی کا شجرِ ممنوعہ

پانچ برس کی جفا کش محنت، اربوں روپے اخراجات، عدلیہ، میڈیا، مقننہ، اور عسکریہ، ایک صفحہ پر ہونے کے بعد بھی نو دسمبر کا کراچی ایسا لگا جیسے کہ تھا۔ یعنی جیسا بائیس اگست سے بھی پہلے تھا، غضب ہو گیا یہاں تو سب کچھ ویسا ہی ہے۔ ، بس اداروں کی انتھک محنت، اربوں روپے، نیشنل ایکشن پلان اور ہر دلعزیز منصوبہ مائنس ون وغیرہ سب کے سب ”تھے“ ہو گئے۔ پتہ نہیں یہ ”تھے“ والی بد دعا بھی

Read more

مجھ کو پھر نغموں پہ اُکسانے لگا مُرغِ چمن

”ہر وہ لیڈر جو یو ٹرن لیتا ہے وہ عظیم لیڈر ہوتا ہے“، یہ وہ بازگشت ہے جو اب تک ذہن ودل میں گونجتی رہتی ہے۔ جب بات عظیم شخصیات کی ہو رہی تھی تو علامہ اقبال شدت سے یاد آئے جن کے شاہین آج کل اونچی اُڑان بھرنے کے بجائے چھوٹے چھوٹے ڈیم بھرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کے لئے جب جہاں موقع ملتا ہے، تیز پرواز کے د وران ہی یوٹرن لے لیتے ہیں۔

موجودہ حکومت کے بیانات دیکھ کر بچپن یاد آگیا جب ہر عید سے قبل ہی آدم جی آڈیٹوریم میں عمر شریف کا نیا مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ ریلیز کیا جاتا تھا۔ اب عمر شریف کا بکرا قسطوں پر تو ڈرامہ سمجھ کر لطف اٹھایا جا سکتا ہے لیکن ایک ریاست کے امیر یعنی وزیر اعظم کا مرغی اور انڈے قسطوں پر کسی کو بھی ہضم نہیں ہو رہے۔ اس قدر مزاحیہ کلمات، بیانات و تقاریر تواتر سے جاری ہیں کہ کوئی عدالت از خود نوٹس ہی نہ لے لے کہ عوام کو اتنا مت ہنسائیں، آپ نے تو رلانے کا وعدہ کیا تھا جو صرف لاکھ دو لاکھ خاندانوں کے گھر اور دوکانیں گرانے سے پورا نہیں ہو گا۔

Read more

ریحام خان سے آف دی ریکارڈ گفتگو

گزشتہ دنوں ٹیگ ٹی وی کینیڈا پر اپنے ٹی وی ٹاک شو کے سلسلے میں پاکستانی نژاد برطانوی صحافی اور وزیر اعظم پاکستان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے اہم بات چیت ہوئی۔ قریب ایک گھنٹہ اسکائپ کے ذریعے ان سے اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ چلتی رہی اور بہت کچھ کھل کر انہوں نے کہا۔

یہ شو، اب یو ٹیوب پر موجود ہے اگر آپ کے پاس وقت ہو ضرور دیکھیے، سب سے پہلے تو اُن کے معاون بلال عظمت کا شکریہ کہ جنہوں نے اس سلسلے میں تعاون کیا اور تکینیکی مراحل سے لے کر دیگرتمام اُمور کو بھی سنبھالا۔ اس شو کی تیاری کے سلسلے میں قبل از شو بھی بہت سی آف دی ریکارڈ گفتگو ہوئی جس میں پردہ نشینوں کی بے پردگی کا خدشہ ہے اس لئے احتیاط لازم ہے۔

اس انٹرویو کے سلسلے میں نہ تو بلال عظمت نے اور نہ ہی ریحام خان نے کوئی فرمائش کی، یعنی کہ فلاں سوال کر سکتے ہیں اور فلاں نہیں۔ نہ ہی انہوں نے کسی قسم کی موضوعاتی ممانعت فرمائی۔ ویسے تو کسی بھی طرح کے عادل و منصف کے از خود نوٹس کا خدشہ ہمیں درپیش نہ تھا تاہم ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ہم خود ہی محتاط رہے۔ ویسے تو آئی ڈیم کئیر، آج کل اس کا ترجمہ لوگ کچھ یوں بھی کر رہے ہیں کہ ”مجھے بھی ڈیم کی فکر ہے“۔

Read more