تحریک انصاف کی معاشی کارکردگی اعداد و شمار کی روشنی میں

آج کل معیشت کے حوالے سے خوب زور و شور اور گرما گرمی سے بحث و تکرار ہو رہی ہیں۔ اتحادی جماعتوں کی حکومت اور ان کے ووٹرز و سپورٹرز کا کہنا یہ ہے کہ معیشت میں اس وقت کا بحران صرف اور صرف تحریک انصاف کی وجہ سے آیا ہوا ہے، جبکہ اس کے جواب میں تحریک انصاف کے ووٹرز اور سپورٹرز کا کہنا ہے کہ یہ سب سیاسی عدم استحکام کے مرہون منت ہے ورنہ تحریک انصاف نے

Read more

میں یوتھیا نہیں ہوں

کسی بھی معاشرے کی اقدار کی تنزلی ایک ایسا عمل ہے جو آہستہ تو ہوتا ہے مگر مسلسل جاری و ساری رہتا ہے۔ پھر دہائیوں بعد ایک ایسا موقع آتا ہے کہ وہ لوگ بھی اسی طرح یاوہ گوئی میں لتھڑے نظر آتے ہیں جن کو اس تنزلی کے مخالف بند کے طور پر سمجھا جا رہا ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں سیاسی پارٹیوں کے ووٹرز کا کچھ نہ کچھ نام رکھنے کی روایت رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے ووٹر کو

Read more

معیشت اور استاذی وجاہت مسعود

پی ڈی ایم کے لاہور میں جلسے کے بعد سے سیاسی منظر نامے پر کہر سا چھایا ہے۔ سنجیدہ اذہان کے لئے مزید بدمزگی غیر اخلاقی ویڈیوز کے اعلان کے بعد سے اور بڑھ گئی۔ وہ تو شکر خدا کا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کوئی نہ کوئی لطیفہ چھیڑی رکھتی ہے اور زندگی کا سامان میسر رہتا ہے ورنہ بیانیے والی سرکار تو تو شکیل کی ٹھنڈی چائے کی طرح بدمزہ کرنے پر تلی ہے۔ استاذی وجاہت مسعود صاحب سے ملاقات نہیں ہوئی کبھی، ان کی کالم پڑھ پڑھ ہماری اردو ادب سینکتی ہے، لوگوں نے ہمیشہ ان کے منہ سے خاکسار کے بارے میں اچھا ہی سنا یا۔ اپنے ایک کالم میں انہوں نے معیشت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، بلکہ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ اپنے خیالات کی بجائے کچھ رپورٹس کے حوالے سے انتہائی فصاحت و بلاغت پر مبنی تبصرہ کیا کہ الفاظ کے تو شناور ہیں، اور جیسا کہ ایسے مواقع پر طریقہ واردات ہے بندوقیں غریبوں کے کندھوں پر رکھ کر فائر کی گئیں۔ ایسی صورتحال میں ٹیکنیکل نمبر ملیں نہ ملیں، ترحمانہ نمبر ضرور مل جاتے ہیں۔ انتہائی ادب کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے استاذی کے فصیح و بلیغ کالم پر تبصرہ سادے سے الفاظ میں حاضر ہے۔

Read more

توہین مذہب کے تناظر میں شارٹ فلم ’سوائپ‘۔

پاکستان میں توہین مذہب و توہین رسالت کے بارے میں بات کرنا جوئے شیر لانے سے مترادف ہے۔ اس معاملے کو مذہبی حلقوں نے اس حد تک حساس بنا دیا ہے کہ اس پر کسی قسم کی بات کرنا بھی توہین کے زمرے میں ہی سمجھا جاتا ہے۔ عرفات مظہر کو بہت سے لوگ نہیں جانتے مگر عرفات وہ جری انسان ہیں جنہوں نے پاکستان میں رہتے ہوئے یہ بتانا شروع کیا کہ فقہ حنفیہ کی رو سے توہین مذہب کی سزا مطلق موت نہیں ہے بلکہ اس میں معافی کی بھی گنجائش ہے۔

Read more

آپ کی نیک نیتی اور ہمارے جنازے

سلمان تاثیر صاحب کے قتل کے بعد ممتاز قادری کے بارے میں تین قسم کے رویے سامنے آئے۔ ایک وہ تھے جن کی آواز خادم رضوی صاحب تھے، ان کا کہنا تھا کہ قتل کرنا بالکل جائز بلکہ احسن اقدام تھا اور قاتل کو کسی بھی قسم کی کوئی قانونی سزا نہیں دینی چاہیے۔ دوسرے وہ لوگ تھے جن کے نزدیک گستاخی بھی ہوئی تھی اورقاتل کا جذبہ بھی نیک تھا مگر ملکی قانون کے تحت گستاخی کی کارروائی ہونی

Read more

ایکسچینج ریٹ، آخر کہانی کیا ہے

کچھ دن گزرے ایک محفل میں اکانومی پر بحث چھڑ گئی۔ ’ہم بھی وہاں موجود تھے ہم سے بھی سب پوچھا کیے‘ پر ’ہم ہنس دیے ہم چپ رہے منظور تھا پردہ ترا‘ کے معیار پر پورا نہ اتر سکے اور اکانومی پر اپنا نکتہ نظر شرح صدر سے بیان کر دیا۔ محفل میں موجود ایک کرم فرما نے چبھتے ہوئے طنزیہ لہجے میں مجھے کہا کہ تو آپ بھی ان میں سے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ ڈالر کو مصنوعی طور پر روکا گیا تھا۔ معلوم نہیں میرے چہرے کے تاثرات میرے دلی جذبات کو چھپانے میں کامیاب رہے یا نہیں مگر زبان سے میں نے صرف اتنا ہی کہا کہ کوئی دلیل ہے تو میری بات کا رد کر دیں، میں کن میں سے ہوں اور کن میں سے نہیں ہوں سے کرنسیوں کے فیصلے نہیں ہوتے۔

Read more

معیشت اور بجٹ 2021 ایک بے ضرر تجزیہ

ہمارے ہاں ہر شخص ہر بات کا ماہر ہی نہیں بلکہ ماہروں کا بھی استاد ہے اور معیشت کو بھی اس سے استثنا حاصل نہیں۔ ہر کس و ناکس معیشت پر اور ہر سال بجٹ پر ایسے محکم یقین کے ساتھ تقریریں کرتا ہے کہ ہم جیسے جو اپنی پڑھائی اور نوکری کی وجہ سے معیشت اور بجٹ کو کچھ کچھ سمجھتے ہیں چپ ہو کر بیٹھ جاتے ہیں۔ میں دیکھ رہا تھا کہ کچھ عرصے سے لوگ جی ڈی پی اور افراط زر کا گراف لگا کر حکومت کو کوسنے دیے جا رہے ہیں۔ جی ڈی پی اور افراط زر معیشت کے ان اہم مضامین میں سے ہیں جن پر ہزار ہا قسم کی تھیوریز ہیں اور باقی مضامین کی طرح یہ بھی ایک موضوعی باتیں ہیں جو کہ ہر بندے کی سمجھ کے حساب سے مختلف معنی رکھتی ہیں۔

Read more

اور جب ہم کرونا کو چمٹے

کہانی شروع ہوتی ہے جنوری کے اختتام سے جب کرونا نے چین میں قدم جما لئے تھے۔ ہمارے باس چائنیز ہیں اور کچھ کولیگ بھی چائنیز ہیں، وہ سب چوہے والا نیا سال منانے چین گئے ہوئے تھے۔ جیسے ہی وبا پھیلی تو انہوں نے وہاں سے ہی ہمارے آفس کے لئے ہدایات جاری کر دیں جن میں سینی ٹائزر اور ماسک خریدنے اور آفس کے وقت میں نرمی شامل ہیں۔

Read more

حکم کمپنی بہادر کا۔۔۔ ملک ٹھیکیدار کا

حضور عالی مقام جناب ملک ریاض صاحب عظیم ٹھیکیدار کا اقبال بلند ہو۔ حضور آپ کا یہ خادم آج آپ کی تعریف میں وہ قلابے ملائے گا کہ صالح ظافر جیسا تجربہ کار اور کہنہ مشق صحافی بھی ہم سے حسد کرے گا، مگر حضور اس کو حسد کرنے کے لئے آپ کا ہم پر عنایات کا احسان کم از کم دس کارنر پلاٹ کی صورت ہونا چاہیے کہ گناہ بے لذت سے کیا فائدہ۔ حضور کی مادی دنیا کی

Read more

ایک غیر معروف بندے کی آپ بیتی (حصہ سوئم)۔

ویسے ہی ایک دن ہم سخت فارغ بیٹھے تھے، کافی دنوں سے کچھ نہیں لکھا تھا تو کچھ اپنے بارے میں لکھنے بیٹھ گئے۔ لکھا اور ہم سب کو بھیج دیا، انہوں نے بھی کمال مہربانی کرتے ہوئے چھاپ دیا اور بہت سوں نے اسے بہت پسند کیا۔ اسی چکر میں ہم نے اپنی آپ بیتی کا حصہ دوئم بھی لکھ دیا اور کافی دوستوں نے کہا کہ پہلی قسط زیادہ مزے کی تھی، ہم اتنا ہی کہہ سکے کہ

Read more

ایک غیر معروف بندے کی آپ بیتی۔ حصہ دوئم

ہمارے پچھلے بلاگ کو احباب نے بہت پسند کیا اور تعریفوں کے اتنے ڈونگرے برسائے کہ ہم نے پھیل کر کُپا ہوتے ہوئے دوسرے حصے کا اعلان کر دیا۔ ہمارے اعلان کرنے کی دیر تھی کہ دوستوں کے ہاں صفِ ماتم بِچھ گئی۔ انہوں نے کہا کہ تو نے غیرضروری طور پر راز کھولنے کا ٹھیکہ اٹھایا ہے، ہمیں کیوں بدنام کرتا ہے۔ ہم بس اتنا ہی بولے کہ فرینڈز تو کمینے ہوتے ہیں۔ ابا جان ہمارے پولیس میں تھے

Read more

کچھ اپنے بارے میں۔ ایک غیر معروف بندے کی آپ بیتی

آج کل ہر جگہ کرونا کی ہی خبر ہے، چاہے وہ دوسرے ملکوں کے حالات ہوں، سیاست ہو یا معیشت ہو، سب چیزیں کرونا کی ہی عینک لگا کر دیکھی جا رہی ہیں۔ ان سب سنجیدہ باتوں کے دوران میں نے سوچا آپ احباب کو کچھ بور کرنا تو بنتا ہے، تو حاضرِخدمت ہے کچھ اپنے بارے میں۔ اب آپ سوچیں گے کہ میں کون ہوں جو اپنے بارے میں لکھنے بیٹھ گیا، تو میں ایک عام سا بندہ ہوں

Read more

سکول فیس پر سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ

سالانہ سکول فیس بڑھانے پر والدین کی طرف سے دائر کیسز اور سکولوں کی طرف سے دائر اپیلوں کا تفصیلی فیصلہ بارہ ستمبر کو سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کیا گیا۔ چونکہ یہ فیصلہ بہت سارے لوگوں کے لئے سود مند ہے تو اس کے چیدہ چیدہ پوائنٹ پر نظر ڈالتے ہیں تاکہ ہمارے سامنے معاملہ نکھر کر آ جائے۔

Read more

عمران خان صاحب، ہماری لاشوں کی داد رسی کریں

عمران خان صاحب، مجھے پہلے بھی ذاتی طور پر آپ سے کوئی بہت زیادہ امیدیں نہیں تھیں، اور اس کی وجہ بھی آپ ہی تھے کہ جس سٹیٹس کو کے لوگ آپ نے اپنے ارد گرد اکٹھے کر لیے تھے تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا تھا کہ آپ وہ کچھ کر سکتے جس کے آپ نے وعدے کیے تھے۔ مگر صرف یہ تسلی تھی کہ آپ جیسا ایماندار آدمی وزیراعظم ہوگا تو بہرحال نیچے کچھ نہ کچھ بہتری ضرور آئے گی۔

Read more

احمدی جواب دیتے ہیں

شکور بھائی چشمے والے، دنیا کے انیس ممالک سے آئے تقریباً تیس کے قریب اپنے اپنے ملک میں مذہبی منافرت کا شکار لوگوں کے ہمراہ، ٹرمپ سے کیا ملے کہ ارضِ پاک میں طوفانِ بدتمیزی مچا ہے۔ جس کے منہ میں جو آ رہا ہے شیرِ مادر کی طرح حلال سمجھ کر بولی جا رہا ہے۔ اعتراضات کے نہ سر ہیں نہ پیر۔ گمراہی کے فتووں سے ان کی باتیں شروع ہوتی ہیں اور کفر کے پُر پیچ راہوں سے

Read more

شکور بھائی چشمے والے، ٹرمپ اور قادیانی کارڈ

کچھ مہینے گزرتے ہیں اور ہمارے پاکستانی  ہم وطنوں کو پھر سے اپنے اجماعی و متفقہ عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کے لئے فیس بک کی راہوں پر لٹھ لے کر بھاگنا دوڑنا پڑتا ہے۔ کہانی کچھ یوں ہوئی کہ کچھ سال پہلے پنجاب پولیس نے ربوہ شہر میں اسی سالہ شکور بھائی چشمے والے کی دکان پر ریڈ کر کے “ممنوعہ لٹریچر” رکھنے کے الزام میں انہیں گرفتار کر کے تعزیراتِ پاکستان کے دفعہ دو سو اٹھانوے سی کے

Read more

ہم عرض کریں گے تو شکایت ہوگی

نیوزی لینڈ کی مسجد میں پچاس نمازیوں کی دردناک شہادت سب پر قیامت بن کر ٹوٹی۔ ہر آنکھ اشک بار ہے اور ہر دل درد سے پُر۔ انسان ہونے کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ ہمیں دوسرے انسان کی خوشی میں خوشی ملتی ہے اور دوسرے کے غم میں دکھ کا احساس ہوتا ہے۔ اس طرح کی بےوقت، بےرحمانہ اور تکلیف دہ موت پر تو صرف دکھ کا احساس نہیں ہوتا بلکہ ایک ایک شہادت کی بے بسی پر نظر کر کے اور ان کے چاہنے والوں پر ٹوٹے پہاڑ کو سوچ کر پل پل دل ڈوبتا ہے۔

پاکستان میں بھی اس دہشت گردی پر انتہائی غم و غصہ تھا۔ اور ہونا بھی چاہئیے تھا، مگر اس غم و غصے میں جو منافقت کا پہلو تھا اس پر لکھنا میں نے کچھ دن تک ادھار رکھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہم سب کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت واپس آ جائے جو کہ اس ظالمانہ دہشتگردی کی وجہ سے کہیں کھو بیٹھے تھے۔

Read more

فیاض الحسن چوہان ہمارے معاشرے کی ہی تمثیل ہے

فیاض الحسن چوہان نے کل ہندو برادری کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے ان پر بڑی لے دے ہو رہی ہے۔ فیاض الحسن کو فارغ کر دینے کی بات کی جا رہی ہے وغیرہ وغیرہ جو کہ میرے نزدیک بہت پہلے ہی ہو جانا چاہیے تھا اور بات یہاں تک پہنچنی ہی نہیں چاہیے تھی مگر فیاض الحسن نے ایسا کیا کہا ہے جو پاکستان میں ہماری اکثریتی کا خیال نہیں ہے؟ چوہان نے تو وہی کچھ بولا ہے جو ہمارے ملک کے اکثریتی لوگوں کا خدائی فوجدار ہونے کے ناتے یقین ہے۔ہمارا تعلق عوام الناس سے ہے اور جن گلی محلوں سکولوں مدرسوں میں ہم سب پروان چڑھے ہیں وہاں ایسا کون سا درس دیا جاتا ہے جو ہمیں دوسرے مذہب کے بانیان، ان کے مذہبی پیشواؤں اور ان کے عقائد و اعمال کی تضحیک کرنے سے روکتا ہو؟ ہندوؤں کو تو چلو ہمارے توحید پرست پکے مسلمان نجس مشرک سمجھتے ہیں مگر اپنے ہی سرکاری و غیر سرکاری مسلمان کہلائے جانے والے فرقوں کے آبا و اجداد کے بارے میں بھی ہمارا مجموعی رویہ انتہائی تحقیر آمیز ہے۔

Read more

مشکل اردو میں انشا پردازی

ہمیں ایک دوست نے انتہائی صائب مشورہ دیا تھا کہ عوام الناس کے پڑھنے کے لئے لکھ رہے ہو تو عوام الناس کی زبان میں ہی لکھنا، دہائیوں قبل کی اردو زبان کے مشکل اور بھاری بھرکم الفاظ لکھ کر عوام الناس کو گمراہ و بددل کرنے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ آسان اور آج کل کی مروجہ اردو زبان میں ہی مضامین لکھے جائیں تاکہ پڑھنے میں دقت نہ ہو، مگر پھر بھی کبھی

Read more

لمبی زندگی رحمت کی بجائے زحمت نہ بن جائے

ہم لوگ اکثر اس جملے کو کئی بزرگوں کی زبان سے سن چکے ہیں کہ پتر اللہ لمبی حیاتی دے (بیٹا اللہ لمبی زندگی دے)۔ پہلے تو خیر میں نے کبھی اس پر غور نہیں کیا اور اسے بزرگوں کے حسن اخلاق کے کھاتے میں ڈال دیا کرتا تھا مگر جیسے جیسے مرور زمانہ عمر کو کھائی جا رہا ہے ویسے ویسے زندگی کی بے ثباتی اور اپنی نا اہلی کا احساس زور پکڑتا جا رہا ہے۔ میں اکثر یہ

Read more

شیخ نذیر، طنز و مزاح شاعری کا بھولا ہوا باب

کیسے کیسے نابغے ہم میں تھے جن کو ہم نے پہچانا نہیں ، جو کسی وجہ سے مشہور و معروف نہ ہو سکے اور زمانے کی بھول بھلیوں میں ہم سے کہیں کھو گئے۔ شیخ نذیر کی شاعری کسی بھی طور سے اپنے ہمعصروں سے کمتر نہیں تھی مگر شائد ان کا کلام رسائل میں نہ چھپا یا شائد مشاعروں میں پڑھا نہیں گیا اسی لئے شیخ نذیر کی شاعری کو وہ پذیرائی نہ مل سکی جس کی وہ مستحق

Read more

جماعت احمدیہ، چوہدری ظفراللہ خان اورباؤنڈری کمیشن میں گورداسپور کی بحث

ہٹلر کے ایک وزیر پال جوزف گوئیبل سے ایک فقرہ منسوب ہے (جو کہ اصل میں اس کا ہے نہیں) کہ جھوٹ کو اگر بار بار بولا جائے تو کچھ لوگ اس جھوٹ کو سچ سمجھنا شروع ہو جاتے ہیں۔ سائیکولوجی میں اسے Illusory Truth Effect کہتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں یہ رواج پڑ گیا ہے کہ جس سماجی طبقے کے بارے میں نفرت پھیلانا مقصود ہو اس کے بارے میں اتنا جھوٹ پھیلاؤ کہ اس جھوٹ کی حقیقت کی

Read more

مولانا زاہد الراشدی کے سر ظفراللہ خان پر ناروا الزامات

حکومت پاکستان کی طرف سے جناب عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کونسل میں بطور ممبر تقرری سے ایک بھونچال آیا ہوا ہے۔ عاطف میاں صاحب احمدی ہیں لہذا ہر کس و ناکس اپنی اپنی بساط کے مطابق احمدیوں کو پاکستان کا دشمن اور غدار ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے۔ مولانا زاہد الراشدی صاحب نے بھی اس پر ایک مضمون لکھا ہے جس کا عنوان ہے ‘قادیانیوں کی پاکستان کے لیے ”خدمات”، اور کسی روزنامہ اسلام کی 4 ستمبر کی

Read more

توہین آمیز کارٹونز اور اسوہ حسنہ

انبیاء و رسل کا تمسخر اڑانا تاریخ میں اتنا ہی قدیم ہے کہ جتنا انبیاء و رسل کی آمد کا سلسلہ۔ قران میں اس تمسخر کی تاریخ کا ذکر کچھ یوں ہے کہ: ‘اے محمد، ہم تم سے پہلے بہت سی گزری ہوئی قوموں میں رسول بھیج چکے ہیں ۔ کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ ان کے پاس کوئی رسول آیا ہو اور انہوں نے اس کا مذاق نہ اڑایا ہو۔’ (الحجر 10-11، ترجمہ از مودودی صاحب) ‘اے محمد،

Read more

یوسفی صاحب، بینک کی نوکری اور نئے نوٹوں کی گڈیاں

کہتے ہیں کہ مشبہ اور مشبہ بہ میں مشابہت سو فیصد نہیں ہوتی، کسی ایک صفت میں مشابہت پر بھی تشبیہ کا اطلاق کیا جا سکتا ہے، مثلاً مشتاق احمد یوسفی صاحب کے نام کے درمیان میں احمد آتا ہے، ہمارے نام کے درمیان میں بھی احمد آ تا ہے۔ وہ بھی بینک میں کام کرتے تھے، ہم بھی بینک میں تو ہوتے ہیں، بے شک بقول شخصے کام نہیں کرتے۔ اب اگر آپ کہیں کہ یہ دونوں صفات ہی

Read more

عمران خان سے ہماری محبت کیوں ناکام ہوئی؟

ہم یہ نہیں مانتے کہ ایسی محبت بس ایک بار ہی ہو سکتی ہے، ہمارا ماننا ہے کہ ایسی محبت یکبار، دو بار، سہ بار، چہار بار بلکہ ان گنت بار ہو سکتی ہے۔ ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ ایسی محبت ایک ہی سے بار بار بھی ہو سکتی ہے اور بہت ساروں سے ایک ساتھ بھی ہو سکتی ہے۔ اور اس سب کے بعد ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ پہلی محبت جیسی سرشاری اور اس جیسا دکھ

Read more

اقبال اور اشتراکیت

اقبال نے اپنی نظم و نثر میں اشتراکیت کی روح ایسے پھونک دی تھی کہ آج کے زمانے میں اگر یہ کہا جائے کہ اقبال سوشلسٹ تھے تو اعتراض کرنے والے کافی کم ہوں گے۔ ان کی نظم جس میں ایک مشہور و معروف شعر ہے کہ جس کھیت سے دہقاں کو میسر نہ ہو روزی اس کھیت کے ہر خوشۂ گندم کو جلا دو اس نظم کے بارے میں خلیفہ عبدالحکیم نے لکھا تھا کہ اگر اس کا روسی

Read more

احمدیت-برداشت سے عدم برداشت تک: ڈاکٹر ساجد علی کے تجزیے پر تبصرہ

آج محترم ڈاکٹر ساجد علی صاحب کا ایک کالم ’ہم سب‘ پر شائع ہوا ہے جس کا عنوان ہے ’احمدیت : برداشت سے عدم برداشت تک‘۔ اس میں انہوں نے اس بات کا تجزیہ کیا ہے کہ ’سنہ 1935 ء سے پہلے یہ رویہ برداشت کا تھا جو بعد ازاں بتدریج عدم برداشت میں ڈھلتا چلا گیا‘۔ مضمون کے شروع میں لکھتے ہیں کہ ’عربی زبان میں جو لطائف و ظرائف پائے جاتے ہیں ان کا زیادہ تر تعلق نبوت

Read more