کملی: محبت کی ایسی داستان جس سے آپ کو ہیر رانجھا اور سوہنی مہیوال کے قصوں کی خوشبو آئے گی

کملی کہانی ہے حنا کی، جو ایک بے نام وادی کے ایک گھر میں اپنی اندھی نند سکینہ کے ساتھ بظاہر ایک عام سی زندگی گزار رہی ہے۔ آٹھ سال پہلے اس کا شوہر روزگار کی تلاش میں ملک سے باہر گیا اور پھر کبھی مڑ کر واپس نہیں آیا اور نہ ہی اس نے اپنی بہن یا بیوی سے کوئی رابطہ کیا۔

Read more

روس یوکرین جنگ: کم قیمت پر روسی تیل خریدنے سے انڈیا کو کتنا فائدہ ہوا اور اس میں کیا مشکلات ہیں؟

رواں سال فروری میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے انڈیا پر دباؤ ہے کہ وہ اپنے آپ کو معاشی طور پر روس سے دور کرے ۔تاہم انڈیا نے روسی تیل خریدنے کا دفاع کیا ہے۔ انڈیا نے کم قیمت پر روسی تیل کا فائدہ اٹھایا اور اپنی تیل کی درآمدات کو مستحکم کیا۔

Read more

ایلون مسک ٹوئٹر معاہدہ: ارب پتی تاجر نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کی درخواستیں نہ سنی گئیں تو وہ معاہدہ ختم بھی کر سکتے ہیں

ارب پتی ایلون مسک ٹوئٹر پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ سپیم اکاؤنٹس کے متعلق جاننے کی ان کی درخواستوں کو نظر انداز کر رہا ہے۔

Read more

سیگار: سابق افغان صدر پر ملک سے کئی ملین ڈالر لے جانے کا الزام غلط ہے

افغانستان میں تعمیر نو کے فنڈز کی تحقیقات کرنے والے امریکی ادارے ’سیگار‘ کا کہنا ہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی ملک سے جاتے وقت ایک ملین ڈالر سے بھی کم رقم اپنے ساتھ لے کر گئے تھے۔

Read more

تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عالمی منڈیوں میں خوراک کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

یوکرین کی جنگ کی وجہ سے تیل کی عالمی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد اب یہ بحران اجناس کی کمی کی صورت میں عالمی افق پر نمودار ہونے والے ایک بڑے طوفان کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

Read more

'یہ صدی چین کی ہے': آبادی میں کمی کے سبب کہیں یہ انڈیا کے لیے درست نہ ہو جائے‘

چین دنیا کی آبادی کا چھٹا حصہ ہے، پھر بھی چار غیر معمولی دہائیوں کے بعد جس میں ملک کی آبادی 66 کروڑ سے ایک ارب 40 کروڑ تک پہنچ گئی ہے، اب ان کی آبادی رواں سال کم ہونے کے راستے پر گامزن ہے۔

Read more

ون ڈے سیریز: ملتان کا گرم موسم کرکٹرز پر کیا اثر دکھائے گا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز شام چار بجے شروع ہوں گے۔ اس کے علاوہ میچ کے دوران پانی کے اضافی وقفے رکھے گئے ہیں اور کھلاڑی خود کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے آئس کالر کا استعمال بھی کریں گے۔

Read more

نوپور شرما کا متنازع بیان اور خلیجی ممالک میں ملازم انڈینز کی پریشانیاں

تیجسوی سوریا ایم پی بنے تو ان کے ٹویٹ کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔ اس وقت بھی عرب دنیا کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ پارٹی نے اس وقت کوئی کارروائی نہیں کی لیکن سوریا نے پانچ سال بعد ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

Read more

‘میں ڈوب رہا ہوں، مجھے بچا لو‘، بے گھر امریکی شہری پولیس کی نظروں کے سامنے ڈوب گیا

امریکی ریاست ایریزونا میں ایک بے گھر شخص کو جھیل میں ڈوبنے سے بچانے میں ناکام رہنے کے بعد تین پولیس افسران کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ ڈوبنے والے شخص کی ساتھی بھی پولیس کو درخواست کرتی رہی مگر پولیس اہلکاروں نے کہا انھیں جلد کشتی مل جائے گی۔

Read more

شمالی وزیرستان اور خیبرپختونخوا میں فوجی آپریشن کے دوران شدت پسندوں کی ہلاکت: اگر جنگ بندی کا معاہدہ ہے تو اب لڑائی کیوں؟

کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے ترجمان نے بتایا کہ انھیں نہیں معلوم یہ کون لوگ ہیں لیکن اتنا وہ جانتے ہیں کہ ان کا تعلق ٹی ٹی پی سے نہیں لیکن حکام کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ان شدت پسندوں کا تعلق طالبان کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے، جسے شوریٰ مجاہدین کے نام سے جانا جاتا ہے۔

Read more

وہ لوگ جو انٹرنیٹ کو صرف استعمال کرنے سے پیسے کماتے ہیں

آن لائن ہمیں کس حد تک ٹریک کیا جا رہا ہے اس کی تفصیلات پریشان کن ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق یورپ میں رہنے والے کسی شخص کے انٹرنیٹ کے استعمال کا ڈیٹا ایک دن میں اوسطاً 376 مرتبہ شیئر ہوتا ہے۔ امریکہ میں رہنے والوں کے لیے یہ تعداد تقریباً دوگنا ہو کر 747 ہو جاتی ہے۔

Read more

سعودی عرب اور سیاحت: تیل کے کنویں پر ہوٹل اور صحرا میں شہر بسانے کا خواب کب پورا ہوگا؟

یہ بظاہر دنیا میں تیل کے بعد کے دور کی تیاری ہے جب آئندہ دہائیوں میں خام تیل پر انحصار کم ہوتا جائے گا۔ سعودی عرب نے اسی خاطر دنیا کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔

Read more

قوت سماعت سے محروم بلوچستان کی ڈاکٹر مہوش شریف: ’امتحان میں مجھے کہا جاتا کہ میں آلہ سماعت کی آڑ میں نقل کر رہی ہوں‘

قوت سماعت سے محروم مہوش شریف کی ڈاکٹر بننے کی کہانی انتہائی جرات اور حوصلے کی کہانی ہے، جس میں ان کا اپنا کردار تو شامل ہے ہی مگر ان کے والدین بالخصوص ایک روایتی گھرانے کی بلوچ والدہ اور بھائیوں کا کردار بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

Read more

وفاقی بجٹ 2022-2023: پاکستان میں حکومت کو بجٹ بنانے میں کون سے چیلنج درپیش ہیں؟

ایک جانب حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کے ذریعے قرضہ پروگرام کی بحالی کے لیے کوشاں ہے تو دوسری جانب نئی حکومت کو اقتدار کے پہلے دو ماہ میں ہی بجٹ پیش کرنے کے چیلنج کرنے کا بھی سامنا ہے۔

Read more

برطانوی وزیر اعظ بورس جانسن کے خلاف پارٹی میں بغاوت، اعتماد کے ووٹ کے لیے ووٹنگ آج

برطانوی وزیر اعظم آج اپنی جماعت، کنزرویٹو پارٹی کے ارکان پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ اگر ان کے خلاف 180 ووٹ پڑ گئے تو انھیں عہدہ چھوڑنا پڑے گا۔ تاہم اس کے امکانات کم ہیں لیکن حالات ان کی سیاسی ساکھ متاثر ہوگی۔

Read more

جوہری پروگرام پر بیان بازی سے گریز کیا جائے: پاکستان آرمی

پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ جوہری صلاحیت رکھنے والے دوسرے تمام ملکوں کی طرح پاکستان کے ‘سٹریجک پروگرام’ پر غیر ضروری اور بے بنیاد رائے زنی سے گریز کیا جانا چاہیے اور ضرورت پڑے تو نیشل کمانڈ اتھارٹی اس اہم معاملہ پر اظہار خیال اور ردعمل دینے کا درست فورم ہے۔

Read more

جوہری پروگرام پر بیان بازی سے گریز کیا جائے: پاک فوج

پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ جوہری صلاحیت رکھنے والے دوسرے تمام ملکوں کی طرح پاکستان کے ‘سٹریجک پروگرام’ پر غیر ضروری اور بے بنیاد رائے زنی سے گریز کیا جانا چاہیے اور ضرورت پڑے تو نیشل کمانڈ اتھارٹی اس اہم معاملہ پر اظہار خیال اور ردعمل دینے کا درست فورم ہے۔

Read more

انڈیا کی طرف سے چین اور پاکستان کی افواج سے جنگیں لڑنے والے شابیگ اپنی ہی فوج کے خلاف کیوں لڑے؟

آپریشن بلیو سٹار سے کچھ دیر پہلے جرنیل سنگھ بھنڈرانولے کے ساتھ اکثر لمبی سفید داڑھی اور صاف ستھری پگڑی والے ایک شخص گولڈن ٹیمپل میں بیٹھا دیکھا جاتا تھا۔

Read more

پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازع بیان انڈیا اور اسلامی دنیا کے تعلقات کا ٹیسٹ کیس کیسے بنا؟

سعودی عرب، کویت، قطر اور ایران نے بی جے پی کی رہنما نورپور شرما کے پیغمبرِ اسلام کے بارے میں متنازع بیان پر احتجاج کیا ہے اور اس متنازع بیان کے بعد بڑھتے ہوئے غصے کو دیکھ کر انڈیا اسلامی دنیا میں اپنے دوست ممالک کو وضاحتیں دینے پر مجبور ہو گیا ہے۔

Read more

بی جے پی رہنما نوپور شرما کا پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازع بیان، کویت اور قطر کا انڈیا سے معافی مانگنے کا مطالبہ

انڈیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما نوپور شرما کے پیغمبر اسلام سے متعلق متنازعہ بیان کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر بھی اٹھ رہا ہے اور اتوار کو اس معاملے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے، قطر کی وزارت خارجہ نے دوحہ میں انڈیا کے سفیر دیپک متل کو طلب کر کے انڈیا سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Read more

سابق ہائی سکول ٹیچر نے اپنی 30 ویں سالگرہ سے پہلے ایک ملین ڈالر کیسے کمائے؟

شیرون سیونگ ہائی سکول شطرنج سکھانے والی سابقہ استاد اور مارکیٹر ہیں جنھوں نے ’ڈیجیٹل نومیڈ‘ (ایسا شخص جو کسی بھی مقام سے کام کر سکتا ہے) کے طور پر اپنی شناخت بنائی اور اب جائیداد میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

Read more

لاریب عطا اللہ عیسی خیلوی: ’ضروری نہیں کہ بچے بھی وہ ہی کام کریں جو والدین کرتے ہیں‘

لاریب عطا کو اپنی ٹیم کے ہمراہ آسکر، ایمیز، اور بافٹا جیسی بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے جبکہ انھیں نیٹ فلکس سیریز الٹر کاربن پر شاندار کام کی بدولت ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا جاچکا ہے۔

Read more

آصف اقبال: حیدرآباد دکن کا نوجوان جو ’مین آف کرائسس‘ کے طور پر پہچانا گیا

آصف اقبال کو ایک ایسے بیٹسمین کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے جنھوں نے کئی بار پاکستانی ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسی وجہ سے وہ ’مین آف کرائسس‘ کے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔

Read more

خیبر پختونخوا: شانگلہ میں جنگل کی آگ ایک ہی خاندان کے چار افراد کو نگل گئی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں جنگل میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک کم عمر طالب علم لڑکا شامل ہیں۔

Read more

’دو جادوگر‘ اور دیگر عوامل جو پاکستان میں لانگ مارچز اور دھرنوں کی کامیابی یقینی بناتے ہیں

پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر حالیہ دنوں میں بڑے بڑے جلسوں، لانگ مارچوں اور دھرنوں کی بہار آئی ہوئی ہے۔ عام آدمی کے ذہن میں گاہے بگاہے یہ سوال اٹھتا ہے کہ سیاسی جماعتیں آخر اتنے بڑے بڑے ہجوم جمع کیسے کر لیتی ہیں؟

Read more

نیلمبور عائشہ: انڈیا کی وہ اداکارہ جنھوں نے مذہبی منافرت اور گولیوں کا مقابلہ کیا

عائشہ پر ان مذہبی قدامت پرستوں نے حملے کیے جن کا کہنا تھا کہ مسلمانوں عورت کو اداکاری نہیں کرنی چاہیے لیکن عائشہ پیچھے نہیں ہٹیں۔

Read more

پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار اگلے مالی سال میں کیوں برقرار نہیں رہ پائے گی؟

پاکستان میں وفاقی حکومت کی سالانہ پلان کوارڈینیشن کمیٹی کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے ملکی معاشی شرح نمو کا ہدف پانچ فیصد رکھا گیا ہے۔ موجودہ مالی سال میں معاشی شرح نمو چھ فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کا مطلب یہ ہے کہ ملکی معیشت ’اوور ہیٹڈ‘ ہے۔

Read more

جنرل بپن راوت کی موت کے بعد انڈیا کا اعلیٰ ترین فوجی عہدہ تقریباً پانچ ماہ سے خالی کیوں پڑا ہے؟

انڈیا کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے تقریباً پانچ ماہ بعد بھی ان کے عہدے کو بھرنے کے لیے کوئی تقرری نہیں کی گئی ہے۔

Read more

دعا زہرا بہاولنگر سے شوہر سمیت بازیاب، کراچی پولیس کے حوالے

دعا زہرا رواں سال اپریل میں کراچی سے لاپتہ ہو گئی تھیں۔ بعد میں اُنھوں نے ایک ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ اُنھوں نے اپنی پسند سے شادی کر لی ہے۔

Read more

جواہر لعل نہرو: انڈیا کے پہلے وزیرِ اعظم کی زندگی کے آخری لمحات اور وہ خواہش جو پوری نہ کی گئی

اپنی زندگی کے آخری دنوں میں جواہر لعل نہرو مایوس اور تھکے ہوئے لگنے لگے تھے۔ 1962 کی انڈو چین جنگ نے نہرو کو توڑ کر رکھ دیا تھا، انکے چہرے کی چمک غائب ہو گئی تھی اور چہرے پر جھریاں نظر آنے لگی تھیں۔

Read more

سندھ طاس معاہدہ: انڈیا اور پاکستان کے درمیان وہ معاہدہ جس سے دونوں ملک چاہ کر بھی نہیں نکل سکتے

سندھ طاس معاہدے کو دونوں ملکوں کے درمیان سب سے کارگر معاہدہ قرار دیا جاتا ہے اور اگر انڈیا اور پاکستان کے درمیان سفارتی اور قونصلر سطح کا تعلق بھی ٹوٹ جائے تو بھی اس معاہدے کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

Read more

نائجیریا: عالم دین سے جھگڑا، ہجوم نے ایک شخص کو زندہ جلا دیا

نائیجیریا کی پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ابوجا میں ایک عالم دین کی حمایت کرنے والے ہجوم نے عالم سے جھگڑا کرنے والے ایک شخص کو نذر آتش کردیا جس کے وہ شخص ہلاک ہو گیا۔

Read more

آئی ایس آئی کو سکروٹنی کا اختیار: وزیراعظم کا `یہ فیصلہ سمجھ سے بالا تر ہے‘

حکومتی نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی تمام پبلک آفس ہولڈرز کی سکروٹنی کرے گی جو ان کی سروس کے آغاز یعنی بھرتی کے وقت، حساس عہدوں پر تعیناتی، تبادلوں، اور ترقی کے لیے درکار ہو گی۔

Read more

افغان طالبان: فورسز کو تربیت کے لیے انڈیا بھیجنے کو تیار ہیں، معمول کے دفاعی تعلقات چاہتے ہیں، وزیرِ دفاع ملا یعقوب

طالبان کے وزیر دفاع ملا یعقوب نے کہا کہ انھیں انڈیا کے ساتھ دفاعی تعلقات بحال کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پہلے دونوں حکومتوں کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے چاہییں۔

Read more

کولیسٹرول: موٹاپے کی وجہ بننے والا بدنام مرکب زندگی کے لیے کیوں ضروری ہے

کولیسٹرول کے بارے میں ہر کسی نے سن رکھا ہے مگر کوئی بھی اسے اپنے جسم میں نہیں دیکھنا چاہتا۔ مگر کم لوگ جانتے ہیں کہ اس کے بغیر ہمارا جینا ممکن نہ ہوتا۔

Read more

پاکستان میں معاشی صورتحال کے پیشِ نظر سوئیول کی یومیہ رائیڈ سروس بند، مہنگے متبادل سے شہری پریشان

پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ناقص نظام کے باعث زیادہ تر افراد اپنے روزانہ کے سفر کے لیے سستی رائیڈ شیئرنگ ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔

Read more

بٹوارے کے وقت بھائی سے بچھڑنے والے محمد صدیق کا اپنے بھائی سکا خان کے ہمراہ انڈیا کا دورہ

دونوں بھائیوں کی پہلی ملاقات کرتارپور میں جنوری 2022 میں ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان اور انڈیا نے بھائیوں کو ویزے جاری کیے تھے۔

Read more

پاکستان میں گن کلچر: اسلحے کی نمائش کے جنون کی وجہ کیا ہے اور اسے کیسے روکا جا سکتا ہے؟

کراچی میں ایک نوجوان کے قتل کے بعد سے نوجوان لڑکوں کے پاس بندوقوں کی موجودگی کے بارے میں بحث چھڑ چکی ہے لیکن اگر سوشل میڈیا پر نظر دوڑائیں تو اسلحہ رکھنا اور اس کی نمائش کرنا کوئی خاص حیرانی کی بات نہیں لگتی۔

Read more

پاکستان میں مہنگائی کب تک جاری رہے گی اور کیا اس میں کمی کا امکان ہے؟

پاکستانی حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یقیناً اکثر گھروں میں یہ بات موضوعِ بحث ہو گی کہ اب کیا ہو گا، خرچہ کیسے چلے گا اور کیا حالات بدتر ہونے جا رہے ہیں؟

Read more

محمد بن سلمان: کیا سعودی ولی عہد کا دورہ ترکی ایک مجبوری ہے؟

ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ترکی کے دورے کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترکی سعودی عرب کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

Read more

بالی وڈ ڈائری: اکشے کمار کا نصاب میں ہندو راجاؤں کے ’عظیم الشان قصے‘ نہ ہونے کا شکوہ، شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ زیرِ بحث

بالی وڈ ہیرو اکشے کمار کا کہنا ہے کہ انڈیاکی تاریخ میں حملہ آوروں کے بارے میں بہت کچھ لکھا گیا ہے جبکہ راجاؤں کے بارے میں زیادہ تفصیل نہیں ہے اور نصابی کتابوں پر نظر ثانی کی جانی چاہیے۔

Read more

ٹی ٹی پی کی جانب سے فائر بندی میں توسیع: طالبان اور پاکستانی حکومت کے مطالبات کیا ہیں؟

پاکستان نے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کی جانب سے افغانستان میں ہونے والے مذاکرات کے دوران سیز فائر میں غیر معینہ مدت تک کے لیے توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ تاہم یہ مذاکرات کب سے جاری ہیں اور دونوں فریقوں کے مطالبات ہیں کیا؟

Read more

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ: سندھ اور خیبر پختونخوا میں وزرا اور افسران کے پیٹرول الاؤنس میں کمی

پاکستان میں تیل کی مصنوعات کی آسمان سے باتیں کرتی ہوئی قیمتوں پر اس وقت ملک میں سب سے زیادہ بحث ہو رہی ہے اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ عوام کے لیے ریلیف کا کوئی جلد از جلد حل نکالا جائے۔

Read more

انڈیا میں لوگوں اور مذہبی عبادت گاہوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے: امریکہ وزیر خارجہ

امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ بعض سرکاری اہلکار ان واقعات کو یا تو نظر انداز کردیتے ہیں یا ان کی حما یت کرتے ہیں۔ انڈیا نے رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

Read more

عمران خان کا پشاور میں قیام، وجہ سیاسی یا سکیورٹی؟

عمران خان کے خلاف اسلام آباد اور ملک بھر کے مختلف حصوں میں درج ہونے والے مقدمات کے بعد انھوں نے اپنے گھر بنی گالا میں رہنے کے بجائے پشاور میں وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کو اپنا مسکن بنا لیا تھا۔

Read more

بوائے فرینڈ تک پہنچنے کے لیے تیر کر انڈیا پہنچنے والی خاتون گرفتار

کولکتہ میں پولیس حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ بنگلہ دیش سے آنے والی کرشنا کو 14 دنوں کے لیے جوڈیشل حراست میں رکھا گیا ہے اور اُنھیں خواتین کے حفاظتی مرکز بھیج دیا گیا ہے۔

Read more

انڈیا میں پانی کی قلت: پانی بھرنے کے لیے کنویں میں اترنے پر مجبور خاتون کی ویڈیو وائرل

انڈین ریاست مدھیا پردیش کے گاؤں غوثیہ میں کنویں اور تالاب خشک ہو جانے کے بعد اب وہاں رہنے والے پانی کے لیے انتہائی اقدامات کرنے پر مجبور ہیں۔

Read more

عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا خدشہ، وزارت داخلہ نے معلومات طلب کر لیں

اسلام آباد پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پولیس اور فرنٹیر کانسٹیبلری نے وزارت داخلہ کی اجازت اور اسلام آباد پولیس کو مطلع کیے بغیر سابق وزیر اعظم عمران خان کے گھر کے باہر کیمپ لگائے ہوئے ہیں۔

Read more

چرس، آئس، کرسٹل میتھ اور دیگر نشوں کا استمعال: پاکستان میں نوجوانوں کو نشے کی لت پڑ جائے تو اسے چھوڑنا کتنا مشکل ہے؟

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے منشیات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ستر لاکھ سے زیادہ افراد نشے کی لت میں مبتلا ہیں۔ ان میں کیمیکلز والے نشے کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے، جن میں ہیروئن، کوکین اور آئس کا نشہ شامل ہے۔

Read more

بجلی تو پہلے بھی جاتی تھی مگر آج کل لوڈ شیڈنگ میں اضافے کی کیا وجہ ہے؟

مئی کے مہینے سے قبل بھی لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی تاہم عید کی چھٹیوں کے دوران اس میں کمی واقع ہوئی۔ مئی کے آخر اور جون کے شروع میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کافی طویل ہو گیا ہے۔ لوڈشیڈنگ میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟

Read more

پلاٹینیم جوبلی 2022 : ملکہ برطانیہ کی وہ بے تکلف تصاویر جو پہلے منظر عام پر نہیں آئیں

وہ دنیا کے ان لوگوں میں سے ایک ہیں جن کی سب سے زیادہ تصاویر لی گئی ہیں لیکن ملکہ ایلزبتھ کو شاید ہی کبھی ایسے بے فکر انداز میں دیکھا گیا ہو۔ 75 سال کے طویل عرصے تک برطانیہ پر سب سے زیادہ راج کرنے یعنی ملکہ کی تاجپوشی کی پلاٹینیم جوبلی سے متعلق تقریبات کے موقع پر پیش ہیں ملکہ کی اب تک کی کچھ بے تکلف تصاویر کا مجموعہ

Read more

انڈین وفد کا دورہ افغانستان: انڈیا کی طالبان سے ’دہائیوں کی دوریاں‘ کم کرنے کی کوشش؟

انڈین وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری جے پی سنگھ کے ہمراہ ایک اہم وفد افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچا ہے۔ پچھلے سال افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کسی سرکاری انڈین وفد کا کابل کا یہ پہلا دورہ ہے۔

Read more

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ: سوشل میڈیا پر سرکاری ملازمین کی مراعات کم کرنے، امیروں پر ٹیکس لگانے کے مطالبے

حکومت اور متعدد معاشی ماہرین کی جانب سے اس فیصلے کو ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے اور نشاندہی کی جا رہی ہے کہ اس کی وجہ عمران خان کی گذشتہ حکومت کے آخری ایام میں دی گئی سبسڈی ہے لیکن اس کے باوجود موجودہ حکومت کو بھی خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Read more

کراچی پلازہ میں آتشزدگی: آگ قابو میں پر پندرہ منزلہ عمارت کو شدید نقصان

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جس سٹور سے آگ شروع ہوئی اس کے گودام میں آئل پڑا تھا جس وجہ سے ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

Read more

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ہندو شہریوں کی ہلاکتوں سے خوف و ہراس، حکومت کا مناسب سکیورٹی کا وعدہ

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں تین ہفتوں کے دوران دو ’مائیگرنٹ ملازمین‘ کے قتل کے بعد اقلیتی پنڈت برادری کے سینکڑوں خاندان خوفزدہ ہیں اور وہ واپس جموں جانا چاہتے ہیں لیکن حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ چھ جون تک ان کی مناسب سکیورٹی کا بندوبست کر دیا جائے گا۔

Read more

ورچوئل عدالت: کیا پاکستان میں عدالتیں لائیو سٹریمنگ کی طرف بڑھ رہی ہیں؟

کورونا کی وبا سے جہاں دنیا بھر میں مختلف شعبے متاثر ہوئے ہیں، وہیں اس وبا نے عدلیہ کو بھی اپنے طرز عمل میں تبدیلی پر مجبور کیا ہے اور وہ بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مقدمات کی سماعت کر رہی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورچوئل سماعت عوام کے لیے کس حد مددگار ثابت ہو سکتی ہے؟

Read more

پانچ سالہ متنازع دور کے بعد چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے عہدے کی مدت تمام

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی مدت ملازمت اس سال جنوری میں ختم ہو گئی تھی تاہم صدارتی آرڈیننس کی وجہ سے وہ مزید چار ماہ اس عہدے پر فائز رہے ہیں۔

Read more

روس یوکرین جنگ: امریکہ کی یوکرین کو لانگ رینج میزائل کی فراہمی ’جلتی پر تیل چھڑکنا‘ ہے، روس

صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ یوکرین کو لانگ رینج (یعنی طویل فاصلے تک مار کرنے والے) میزائل فراہم کرے گا۔ تاہم روس نے امریکہ پر اس جنگ کو طول دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

Read more

شیشپر گلیشیئر پر بننے والی جھیل اس سال اتنے بڑے پیمانے پر تباہی کا سبب کیسے بنی؟

سنہ 2018 سے لے کر 2022 تک شیشپر گلیشئیر پر بننے والی جھیل پھٹنے سے پانچ مرتبہ سیلاب آیا ہے جس سے حسن آباد کے کئی خاندان بے گھر ہوئے ہیں مگر اس سال جیسی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

Read more

عمران خان: سابق وزیر اعظم کا اسٹیبلشمنٹ اور معاشی بحران سے متعلق انٹرویو سوشل میڈیا پر زیرِ بحث

عمران خان ’خطرناک راستے‘ پر چل پڑے ہیں، انھوں نے کوئی ’فُل ٹاس‘ پھینک دیا ہے یا ان کی بات کا سِرے سے غلط مطلب لیا جا رہا ہے؟ سابق وزیر اعظم نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ملک ڈیفالٹ کر گیا تو سب سے زیادہ فوج متاثر ہوگی اور ملک کے ’تین حصے ہوں گے۔‘

Read more

موروثی سیاست یا نئے چہرے: پنجاب میں حمزہ شہباز کی کابینہ میں کون کون شامل ہے؟

آٹھ رکنی کابینہ میں پانچ وزراء کا تعلق مسلم لیگ ن سے، دو کا پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ ایک آزاد ایم پی اے ہیں۔

Read more

پی ٹی آئی کے استعفوں کا معاملہ: کیا پاکستان تحریکِ انصاف اسمبلی میں واپس آئے گی یا نہیں؟

کیا اب بھی 2014 کی طرح حکومت استعفے منظور نہیں کرنا چاہتی اور پی ٹی آئی واپس اسمبلیوں میں آ سکتی ہے یا اس مرتبہ واقعی عمران خان کا فیصلہ حتمی ہے اور اس میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں؟ قانونی اور سیاسی ماہرین اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

Read more

جانی ڈیپ بمقابلہ ایمبر ہرڈ: ہتکِ عزت کے مقدمے میں جانی ڈیپ کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والی وکیل کیملے ویسکوئز کون ہیں؟

اس مقدمے کے دوران جسے متعدد جائزوں کے مطابق یوکرین کی جنگ یا امریکی سپریم کورٹ میں اسقاط حمل کے تاریخی فیصلے سے زیادہ دلچسپی سے دیکھا جا رہا تھا میں ایک اور کردار کو بھی خاصی شہرت ملی ہے۔ وہ شخصیت جانی ڈیپ کی وکیل کیملے ویسکوئز ہیں جو سوشل میڈیا پر آرا تقسیم کر رہی ہیں۔

Read more

عالمی طاقتوں کے دباؤ کے باوجود انڈیا روس سے کتنا تیل درآمد کر رہا ہے اور کیا پاکستان روس سے سستے تیل کی درآمد کے قابل بھی ہے؟

انڈیا نے فروری کے اواخر میں یوکرین پر روس کے حملے اور اس پر عائد کی گئی پابندیوں کے بعد روس سے انتہائی رعایتی نرخوں پر 34 ملین بیرل خام تیل در آمد کیا ہے جو 2021 کے پورے سال میں درآمد کیے جانے والے تیل کی مجموعی مقدار سے تین گنا زیادہ ہے مگر کیا پاکستان ایسا کر سکتا ہے؟

Read more

ہم جنس پرست انڈین جوڑا: عدالتی فیصلے کے باوجود ہم جنس پرست انڈین جوڑا اب بھی اپنے خاندانوں سے خوف زدہ کیوں؟

انڈیا کی ریاست کیرالہ کی ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے کہ ہم جنس برست عورتوں کا جوڑا آزادی کے ساتھ اکھٹا رہ سکتا ہے۔

Read more

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: عمران خان کے وہ ’چھ دن‘ کب پورے ہوں گے؟

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے گذشتہ ماہ پچیس مئی کا احتجاج اس اعلان پر ختم کیا گیا تھا کہ وہ ’اگلے چھ روز میں دوبارہ لانگ مارچ کریں گے‘، اس مدت کے ختم ہونے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اب کب تک تاریخ پر تاریخ دی جائے گی۔

Read more

علی گڑھ: کالج کیمپس میں نماز پڑھنے کی تصویر وائرل ہونے پر مسلمان پروفیسر کو چھٹی بھیج دیا گیا

انڈیا کے معروف شہر علی گڑھ کے ایک پرائیویٹ کالج کے پروفیسر کی کیمپس میں کھلی جگہ پر نماز ادا کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ نے چھٹی پر بھیج دیا ہے۔

Read more

عینی علی: ہاتھ میں قرآن اٹھائے حلف لینے والی آسٹریلوی خاتون وزیر کون ہیں؟

آسٹریلیا کی نئی وفاقی حکومت کو ملکی تاریخ کی سب سے متنوع حکومت کہا جا رہا ہے جس میں اقلیتوں کے علاوہ مقامی قبائلی فرقوں کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Read more

’ریپ جوکس‘: ریپ جیسے موضوع پر طنز و مزاح معاشرے کی کیا عکاسی کرتا ہے؟

پاکستان کے سوشل میڈیا پر پیر سے ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں صحافی اور اینکر عمران ریاض خان، سمیع ابراہیم اور جمیل فاروقی ایک اور صحافی پر یہ کہتے ہوئے جملے کستے، اسے تضحیک کا نشانہ بناتے اور قہقہے مارتے ہیں کہ اس کا تو مبینہ طور پر ریپ ہوا تھا۔ اس ویڈیو پر شدید ردعمل سامنے آیا اور مذکورہ صحافی کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا گیا۔

Read more

انڈین گلوکاروں سدھو موسے والا اور کے کے کی موت پر ردِعمل: ’انڈیا اور پاکستان دونوں ممالک کے لوگ سدھو اور کے کے کے لیے غمگین ہیں‘

یہ کہاوت کہ موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہمسایہ ممالک انڈیا اور پاکستان کے درمیان سب سے درست ثابت ہوتی ہے، اور اس کا واضح ثبوت گلوکار سدھو موسے والا اور کے کے کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر رد عمل میں نظر آ رہا ہے۔

Read more

کشمیری اداکارہ امرینہ بھٹ کا گھر میں قتل: ’وہ مقبول تھی اور ہر کوئی اسے جانتا تھا‘

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سوشل میڈیا پر ہزاروں فالوورز رکھنے والی ٹیلی ویژن اداکارہ اور گلوکارہ امرینہ بھٹ کے قتل نے وادی میں مزید صدمے اور بے اعتمادی کو جنم دیا ہے۔

Read more

عالمی معیشت کے افق پر ’تاریکی کے بادل‘: دنیا بھر میں سرمایہ کاروں پر گھبراہٹ کیوں طاری ہے؟

ڈیووس کے ایوانوں میں اس وقت کا اہم ترین مسئلہ یہ ہے کہ آیا عالمی معاشی بحران آ رہا ہے یا نہیں۔ عالمی سطح پر اور دنیا کے معاشی طور پر طاقتور ملکوں میں عالمی مندی کے بارے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور ان ممالک کا کہنا ہے عالمی معیشت کے افق پر سیاہ بادل چھا رہے ہیں۔

Read more

ایمان مزاری کیس: ’سٹریس میں تھی، فوج کے خلاف کوئی بات نہیں کی‘

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں سماعت کے دوران ایمان مزاری کی وکیل زینب جنجوعہ کا کہنا تھا دراصل وہ اپنی والدہ کی گرفتاری کی وجہ سے ذہنی دباو میں تھیں جبکہ ان کا مقصد فوج میں انتشار پھیلانا نہیں تھا۔

Read more

ایران نے عالمی جوہری نگراں ادارے سے چوری کی گئی دستاویزات کو اپنی ممنوعہ جوہری سرگرمیوں کو چھپانے کے لیے استعمال کیا: اسرائیل

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات میں ایران کے ’دھوکہ دہی کے منصوبے‘ کی نقول بھی شامل ہیں جن میں فارسی زبان میں ہاتھ سے لکھی گئی تحریر میں مبینہ طور پر کہا گیا ہے کہ جوہری منصوبے پر ایران کو دنیا کو بہکانے کے لیے فرضی کہانی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

Read more

ہپناسس: درد سے نجات کے سائنسی شواہد کے باوجود خواب مصنوعی (تنویم) کا طبی استعمال کم کیوں ہے؟

ہِپناسِس یا جسے تنویم بھی کہا جاتا ہے، ایک طبی سائینس کے طور پر تسلیم کی جا چکی ہے لیکن عمومی طور پر ہم اس کو آج بھی ایک جادو ٹونے جیسا کام سمجھتے ہیں۔

Read more

روس سے تیل کی خریداری: مفتاح اسماعیل کا سی این این کو انٹرویو جو نئے سوالوں کو جنم دے رہا ہے

پاکستان روس سے گندم خرید سکتا ہے تو تیل کیوں نہیں؟ اگر انڈیا روس سے تیل خرید سکتا ہے تو پاکستان کیوں سستا تیل نہیں خرید سکتا؟ گزشتہ روز پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ایک انٹرویو نے ان سوالوں کے جواب دینے کی بجائے نئے سوالات اٹھا دیے۔

Read more

چولستان میں قحط سالی: گرمی یا پانی، چولستان میں مویشیوں کو کون مار رہا ہے؟

چولستان میں اپریل کے آخر اور مئی کے آغاز ہی سے پارہ 50 ڈگری کو چھو چکا تھا جو عام طور پر پہلے جون میں ہوتا تھا۔ اس سب کے درمیان مویشیوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بی بی سی نے حال ہی میں چولستان کا دورہ کر کے وجوہات جاننے کی کوشش کی ہے۔

Read more