قدرتی آفات کیوں آتی ہیں؟

پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے قدرتی آفات کی زد میں ہے۔ ہماری اجتماعی زندگی میں طوفان، زلزلے، سیلاب، وبائیں، فسادات، لڑائیاں اور دوسری بہت سی بلائیں جو ہزاروں، لاکھوں، کروڑوں انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہیں، ان آفات کے نازل کرنے کی مصلحت یہ بیان کی گئی کہ بڑے عذاب میں مبتلا ہونے سے پہلے ہی لوگ ہوش میں آجائیں، اور اس طرز فکر و عمل کو چھوڑ دیں، جس کی پاداش میں آخر کار انہیں وہ بڑا

Read more

نواز شریف اور شہباز شریف تاحیات اہل قرار

پاکستان میں ہر بدلتے دن کے ساتھ سیاست میں بھی تبدیلیاں رونما ہوتی دکھائی دے رہی ہیں کیونکہ ایک دفعہ پھر وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لیے سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔ حالیہ دنوں میں کوئی عدالتوں سے نا اہل ہو رہا ہے تو کسی کے حق میں برطانوی عدالت سے فیصلہ آ رہا ہے۔ پاکستان میں ایک دفعہ پھر سابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف صاحب خبروں کا مرکز بن گئے

Read more

عمران خان! حقیقی ریاست مدینہ یہ ہے

گزشتہ روز میں نے وزیراعظم عمران خان کا روزنامہ دنیا میں ”روح ریاست مدینہ: پاکستانی معاشرے کی تشکیل نو“ کے عنوان سے ایک کالم پڑھا تو مجھے آغاز کالم بہت اچھا لگا لیکن جب میں نے مضمون کا کچھ حصہ پڑھا تو میری سمجھ میں یہ بات فوراً آ گئی کہ وزیراعظم صاحب نے مدینہ کی ریاست کا نام استعمال کر کے ایک دفعہ پھر اپنے سیاسی مخالفین کو نعوذ با اللہ غیر مسلم قرار دینے کی کوشش کی ہے

Read more

نواز اور شہباز! خدا کے لیے اب آ بھی جاؤ

آپ پوری دنیا کے کسی بھی ملک چلے جائیں تو وہاں پر عوام کی ترجیحی بنیادوں پر مدد کرنے والی حکومتوں کے خلاف مختلف طرز کی جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں سننے کو ملے گی۔ یہ کہانیاں وقتی طور پر سوشل میڈیا و پرنٹ میڈیا کے ذریعے عوام میں پھیلائی جاتی ہیں تاکہ عوام مسلسل منفی تاثرات کو پڑھ کر اس شخص سے نفرت کرنا شروع ہو جائے۔ یہ کہانیاں بعض اوقات خود بخود ہی جھوٹی ثابت ہو جاتی ہیں

Read more

روسی صدر کا بیان اور اسلام فوبیا

اسلام امن پسندی کا نام ہے، اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس میں بنی نوع انسانوں کی زندگیوں کو تحفظ حاصل ہوتا ہے۔ اسلام ہی وہ دین ہے جس نے گورے، کالے، امیر، غریب کے درمیان فرق کو ختم کرکے برابری کا اصول قائم کیا ہے۔ اسلام کے اندر مسلمانوں اور اقلیتوں کے حقوق کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔ اسلام ہی وہ مذہب ہے جس نے بنی نوع انسانوں کو حقوق اللّٰہ اور حقوق العباد کے متعلق

Read more

جنرل صاحب! میں الیکشن ہار رہا ہوں

جنرل صاحب! میری مدد کریں، میں الیکشن ہار رہا ہوں۔ یہ وہ قیمتی الفاظ تھے جو موجودہ وزیراعظم جناب عمران خان صاحب نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران اپنے مخالفین کے لیے روتے ہوئے استعمال کیے تھے۔ اس وقت عمران خان کی نام نہاد ترجمانوں کی فوج، ان کی کابینہ کے وزراء اور حکمران جماعت کے سوشل میڈیا کے ممبران بطور طنز یہ جملہ اپوزیشن جماعتوں کے خلاف استعمال کرتے اور ان کا مذاق اڑاتے نہیں

Read more

گپ شپ کے نام

آج اگر آپ اپنے اردگرد نظر دوڑائیں تو آپ کو ہر شخص کسی نا کسی مصیبت، پریشانی، مشکلات اور ٹینشنوں سے ستایا ہوا ملے گا۔ وہ مصیبتیں اور پریشانیاں چاہے گھر والوں کی طرف سے ہوں، کاروبار کی وجہ سے ہوں، دوست و احباب کی طرف سے ہوں یا کسی اور طرف سے ہوں، انسان ان مشکلات و پریشانیوں سے چھٹکارا پانے کے لیے اپنے ہاتھ پاؤں ضرور مارتا ہے۔ کہیں وہ اپنے دوستوں کی محفلوں میں بیٹھ کر اپنے

Read more

ٹرپل ون بریگیڈ کے کمانڈر کا کھرا سچ

دانا اور سمجھدار لوگوں نے جب یہ محاورہ تحریر کیا کہ جب کوئی شخص ”بوڑھے وارے عشق اور بوڑھے وارے سچ“ بولتا ہے تو وہ اپنی مشکلات کے حل اور مردہ ضمیر کو جگانے کی کوشش میں کرتا اور بولتا ہے۔ اسی لیے بہت سے لوگ اپنی عمر کے آخری حصے میں یا تو عشق کا شکار ہو جاتے ہیں یا اپنے اندر چھپے ہوئے رازوں سے پردہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ ان کو آگے اپنا انجام نظر

Read more

سانحہ سیالکوٹ اور ہمارا المیہ

ایک دفعہ پھر دماغ سے عاری کچھ شر پسندوں نے ایک اور معصوم انسانی جان کو توہین رسالت کے الزام میں بے گناہ موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس واقعے سے قبل خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں واقع عبدالولی خان یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے طالب علم مشال خان کو بھی توہین رسالت کے الزام میں ایک ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے وہ اپنی جان کی بازی ہار گئے اور وہ اپنے خالق حقیقی

Read more

گوادر کو حق دو تحریک

ہمارے حکمرانوں کا یہ حال ہو گیا ہے کہ جب تک مہنگائی اور مفلسی سے ماری ہوئی پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل کر دوسروں کو اذیتیں نہ پہنچائیں تو اس وقت تک کوئی بھی حاکم مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرنے کو ترجیح نہیں دیتا۔ ماضی میں کئی ایسے پرتشدد واقعات ہمیں دیکھنے کو ملے ہیں جس میں حکومت نے خود مظاہرین سے مذاکرات کرنے کو بہتر سمجھا اور اگر وہ مذاکرات نہ کرتے تو حکومت کو معلومات ہوتی تھیں کہ

Read more

اسلام میں جادوگر کی سزا

جادو ایک ایسا شیطانی عمل ہے جس کی سزا اللہ تعالٰی کے ہاں بہت شدید ترین ہے اور احکام الٰہی کے مطابق جادو کرنے اور کروانے والا دونوں جہنمی ہیں۔ پہلے وقتوں میں اگر کوئی جادوگر کسی شخص پر جادو کرتا تو اس کا اثر نہ ہونے کے برابر ہوتا تھا کیونکہ اس وقت بہت سے مسلمان گھرانے صبح و شام اللہ کی حمد و تسبیح بیان کرتے ہوئے دیکھے جاتے تھے لیکن اب بہت سے مسلمان گھرانے جادو ٹونے

Read more

عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے مشاہدات

جب میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے آواری ہوٹل پہنچا تو ایک لمحے کے لیے یہ سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ جس طریقے سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات پوری آزادی کے ساتھ اپنے پیغامات لوگوں تک پہنچا رہی ہیں ؛ کاش! ایسی ہی آزادی پوری قوم کو مہیا ہو جائے۔ ہر شخص قائد اعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر اپنی آزادی کو حقیقت میں ڈھال لے، ہر طبقہ لوگوں

Read more

مشترکہ اجلاس کی آئینی حقیقت!

یوں تو قومی اسمبلی میں مشترکہ پارلیمانی اجلاس کے دوران جو گرما گرم ماحول ہمیں دیکھنے کو ملا ہے تو وہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نہیں تھا بلکہ ماضی کے ادوار میں بھی ہمیں اس طرح کے گرما گرم اور جوشیلی تقاریر سے بھرپور اجلاس دیکھنے اور سننے کو ملے ہیں۔ یہ اجلاس اس وقت اہمیت اختیار کر جاتے ہیں جب آپ نے اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت تشکیل دی ہو اور آپ انہیں اپنے

Read more

صحافیوں پر حملے کرنے والے ملزمان ہی دھندلے کیوں؟

تاریخ میں یہ بات شواہد کے ساتھ موجود ہے اور میں نے بذات خود ان تمام باتوں کا مشاہدہ بھی کیا ہے کہ پاکستان کی سر زمین پر بسنے والے چند شر پسند عناصر قوم تک سچ پہنچانے والے صحافیوں کے سخت دشمن ہیں اور وہ مختلف وارداتوں کے ذریعے صحافیوں کی زبانوں کو کاٹنا اور گلے کو دبانا چاہتے ہیں تاکہ قوم کو مسلسل اندھیرے میں رکھا جائے اور ملک کی املاک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جائے اور

Read more

اور جب خون رائیگاں چلا گیا

” پاکستان کسی بھی انتہائی پسندی کا شکار نہیں ہو سکتا ، پاکستان میں کسی بھی مسلک کو فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی اجازت نہیں ہے، ریاست لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے مذہب کارڈ استعمال کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹنا جانتی ہے۔ مذہب کارڈ استعمال کرنے والوں نے اگر قانون ہاتھ میں لیا تو ریاست سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔“ یہ وہ عظیم کلمات ہیں جو ہمیں

Read more

مریم نواز شریف کے سیاسی محرکات

ہم اس بات سے انکار نہیں کر سکتے کہ مریم نواز شریف انتہائی قلیل مدت میں کانٹے دار تاروں کو عبور کرتے ہوئے پاکستان میں ایک مقبول سیاسی لیڈر کے طور پر ابھری ہیں۔ جب 2013 کے عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ نون نے چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کی تو میاں محمد نواز شریف تیسری دفعہ ملک کے وزیراعظم بننے میں کامیاب ہوئے اور وزیراعظم بننے کے بعد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے ملکی

Read more

ریاست جارجیا غلامی سے آزادی تک

جارجیا پچپن چھوٹے بڑے شہروں پر مشتمل ایک آزاد ریاست ہے جو مغربی ایشیا اور مشرقی یورپ کے سنگم پر واقع ہے، یہ مغرب میں  بحیرہ اسود، شمال میں روس، جنوب میں ترکی اور آرمینیا اور جنوب مشرقی میں  آذربائجان کی طرف سے منسلک  ہے۔ جارجیا کا کل رقبہ 26911 مربع میل اور اسکی آبادی 3.76 ملین سے زائد افراد پر مشتمل ہے۔ جارجیا کے دارالحکومت کا نام تبلیسی ہے اور یہاں کے لوگوں کی مادری زبان "ابخاز زبان” ہے۔

Read more

خوف کے سائے تلے صحافت

پوری دنیا میں موجود اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرنے والے سینئر صحافیوں کو اتنی مشکلات اور تکالیف سے نہیں گزرنا پڑتا جتنی مشکل اور تکلیف ان کو پاکستان میں کاٹنی پڑتی ہے۔ پاکستان کی صحافت گزشتہ چند سالوں سے بڑے کٹھن راستے عبور کر رہی ہے اور اس کٹھن، خوفناک راستے میں بہت سے صحافیوں کی زندگیاں غیر محفوظ ہو کر رہ گئی ہیں۔ کبھی کسی صحافی کو پارک میں گولیوں کا نشانہ بنا کر جان

Read more

مہنگائی سے تنگ پاکستانی قوم

موجودہ دور میں پاکستانی قوم ایک دفعہ پھر مالی مشکلات سے دو چار ہوتی نظر آ رہی ہے۔ پاکستانی قوم آئے دن مہنگائی کی چکی میں پستی چلی جا رہی ہے، حکومتی ارکان مہنگائی کے بارے میں ہر روز نت نئی چالوں سے پاکستانی قوم کے ذہنوں کو بدلنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن قوم جانتی ہے کہ وزیراعظم کی سیٹ پر وہی شخص براجمان ہوا بیٹھا ہے جو اپنے جلسے، جلوسوں میں ہمیں یہ راگ سنایا کرتا تھا کہ ”اگر پٹرول ایک روپے مہنگا ہو تو سمجھ جاؤ کہ آپ کا وزیراعظم چور ہے، اگر ڈالر کی قدر میں ایک روپے اضافہ ہو تو سمجھ جاؤ کہ آپ کا وزیراعظم چور ہے، اگر آٹا، گھی، چینی مہنگی ہو تو سمجھ جاؤ کہ وزراء قوم کی جیبوں پر ڈاکا مار کر اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں۔

Read more

قوم اپنے محسن سے محروم ہوگئی

ڈاکٹر عبد القدیر خان یکم اپریل 1936 ء کو انڈیا کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے، آپ قیام پاکستان کے بعد 1952 ء میں انڈیا سے ہجرت کر کے پاکستان تشریف لائے۔ آپ نے ہالینڈ کی یونیورسٹی آف ڈیلفٹ سے ماسٹر آف سائنس اور بیلجیئم سے ڈاکٹریٹ آف انجینئرنگ کی اسناد حاصل کیں۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1972 ء میں ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ’فزیکل ڈائنامکس ریسرچ لیبارٹری‘ میں یورینکو کی ڈچ شراکت دار ذیلی ٹھیکیدار کمپنی میں ملازمت اختیار کی۔

Read more

پینڈورا سے فیک نیوز تک

پاناما پیپرز کے بعد ایک دفعہ پھر پوری دنیا میں ہلچل سی مچ گئی ہے کیونکہ اس دفعہ بین الاقوامی صحافتی تنظیم آئی سی آئی جے نے ”پینڈورا پیپرز“ کے نام پر نئے انکشافات کیے ہیں جس میں تقریباً سات سو پاکستانی ایسے ہیں جنہوں نے ملک سے باہر آف شور کمپنیاں بنائی ہوئی ہیں۔ ماضی میں حکمران جماعت نے جب پاناما پیپرز پر ہنگامہ برپا کیا تو اس وقت ان کا ایک ہی مطالبہ ہوا کرتا تھا کہ وزیراعظم

Read more

شہباز پاکستان کی تاریخی جیت

شہباز شریف ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی شخصیت بھی ہیں جن کو حالیہ دنوں میں برطانوی عدالتوں سے ایک بعد ایک فتح نصیب ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے یہ حکومت اور نیب مشترکہ طور پر براڈ شیٹ کیس میں بھی شکست کھا چکے ہیں جس کا فیصلہ نواز شریف اور اس کی فیملی کے حق میں آیا تھا اور اس بات کی تصدیق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز شریف اپنے ویڈیو

Read more

سکیورٹی سے کرکٹ تک

پاکستان 18 سال بعد اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لئے تیار تھا، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو غیر معمولی سکیورٹی بھی فراہم کی گئی تھی، سویلین اداروں، پولیس، رینجرز سمیت پاک فوج اور ایس ایس جی کمانڈوز بھی سکیورٹی کے لیے تعینات تھے۔ اس کے باوجود پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کر

Read more

میرے کپتان! اچھے دن آئیں گے

وزیراعظم عمران خان کے آبائی شہر میانوالی سے تعلق رکھنے والے عطاء اللہ خان عیسی خیلوی نے بہت دن پہلے اپنی سریلی آواز میں گن گنا کر پوری قوم کو باور کروایا تھا کہ؛ ابھی وقت مشکل ہے یار نہ ہمت ہار اچھے دن آئیں گے یقیناً آئیں گے اسی گانے کے ساتھ ہی پوری پاکستانی قوم نے اچھے دنوں کی امید باندھ لی کہ اب اچھے دن آنے والے ہیں۔ گزشتہ اتوار پورے ملک میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کا

Read more

وکلاء اور صحافی تنظیمیں سڑکوں پر

موجودہ کٹھن حالات کو دیکھتے ہوئے مجھے معروف شاعر فیض احمد فیض کی وہ غزل یاد آ گئی جس کا کچھ حصہ میں آپ کے ساتھ شیئر کرتا ہوں ؛ نثار میں تری گلیوں کے اے وطن کہ جہاں چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اٹھا کے چلے جو کوئی چاہنے والا طواف کو نکلے نظر چرا کے چلے، جسم و جاں بچا کے چلے ہے اہل دل کے لیے اب یہ نظم بست و کشاد کہ سنگ و

Read more

پیپلز پارٹی کے بغیر پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ

گزشتہ روز پیپلز پارٹی اور اے این پی کے بغیر بقیہ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے کراچی میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ میرے سمیت ملک کے سینیئر صحافیوں اور تجزیہ نگاروں کے دماغ میں یہی بات گھوم رہی تھی کہ پی ڈی ایم میں سے دو جماعتوں کے نکلنے سے اپوزیشن جماعتوں کے بیانیے میں کمزوری آ جائے گی اور عوام اب پی ڈی ایم کی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگنے کی بجائے اپنے روزگار کی تلاش

Read more

پی ڈی ایم کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا؟

قیام پاکستان کے بعد جب سے جمہوری حکومتیں قائم ہوتی رہی ہیں تو وہاں پر اس جمہوری حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ پلیٹ فارم بھی قائم ہوتا آ رہا ہے جو منتخب جمہوری حکومتوں کو دفاعی پوزیشن لینے پر مجبور کر دیتا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی ضرورت اس وقت محسوس ہوتی ہے جب حکومت اپنے ملک کی عوام کی آواز کو ترجیح نہ دیتی ہو، ان کے مسائل حل نہ کرتی ہو،

Read more

آمریت والے فروغ نسیم

فروغ نسیم کی شکل میں شریف الدین پیر زادہ آج بھی پاکستان میں موجود ہے، شریف الدین پیر زادہ نے ہر آمر کے پاؤں کو ہاتھ لگایا، ہر آمر کے تلوے چاٹتے رہے، ہر آمر کے سامنے سجدہ ریز ہوئے۔ نتیجتاً اب شریف الدین پیر زادہ اس دنیا میں نہیں ہیں تو ان کا عزت سے نام لینے والا بھی اس دنیا میں کوئی نہیں ہے۔ حال ہی میں الطاف حسین کو نیلسن منڈیلا مان کر کراچی سے اپنی سیاست کا آغاز کرنے والے فروغ نسیم، شریف الدین پیر زادہ کی صف میں کھڑے اول دستے کے کمانڈر ہیں۔

Read more

عطا اللہ تارڑ تم واقعی بہادر نکلے!

دیکھنے میں آیا ہے کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت دونوں ہی مسلم لیگ نون کے رہنماء عطا اللہ تارڑ سے تنگ ہوتی نظر آئی ہیں۔ موجودہ حکومت نے جہاں دوسرے لوگوں کو اپنی فسطائیت، ظلم و ستم اور جبر کا نشانہ بنایا ہے وہی پہ مسلم لیگ نون کی قیادت پر مقدمات قائم کر کے انہیں بھی مخالفانہ کارروائیوں کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ پہلی حکومت دیکھنے میں آئی ہے کہ گرفتاری پہلے وجود میں لاتی ہے اور مقدمات

Read more