یہ ڈپریشن اور اینگزائٹی مجھے بہت جلد مار ڈالے گا

تین نومبر کو میں اس دنیا میں آیا بچپن کا تو مجھے یاد نہیں مگر جب عمر ذرا بڑھی تو مجھے احساس ہو کہ مجھ میں حساسیت کا بہت بڑا مادہ ہے۔ میں حد سے زیادہ حساس تھا۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ہوجاتا تھا۔ مگر وقت کے ساتھ ساتھ کچھ بہتری آتی گئی۔ میں اب تک جتنی گزاری اس میں صرف محبت کرنا سیکھا لوگوں کی مشکلات میں ان کا ساتھ دیتا رہا کیونکہ مجھے کسی بھی انسان کو

Read more

صحافت برائے فروخت

مجھے اس کی تلاش میں کئی برس بیت گئے ہیں۔ کیونکہ مجھے اس کی یاد بہت ستایا کرتی ہے۔ اس کی تلاش میں وطن عزیز کے تمام اخبارات و جرائد کے دفاتر چھان مارے۔ بڑے نامی گرامی میڈیا ہاؤسیز کھنگال ڈالے۔ مگر مجھے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ مجھے کہیں نظر نہیں آئی۔ قارئین میری یہ تلاش کسی حسین دوشیزہ کی نہیں ہے۔ بلکہ میں جس کی تلاش میں در بدر پھر رہا ہوں، میری اس تلاش کا نام

Read more

عامر لیاقت حسین طبعی موت یا مبینہ قتل؟

مورخہ 9 جون ہماری قدرتی طور پر ہماری آنکھ کافی تاخیر سے کھلی۔ اٹھتے ہی حسب عادت سائیڈ ٹیبل پر رکھا ہوا اپنا فون اٹھایا، ٹائم دیکھ کر ہمارے ہوش ہی اڑ گئے کیونکہ گھڑی کی سوئیاں گیارہ بجا رہی تھیں۔ کیونکہ آج ہمیں جلدی دفتر پہنچنا تھا اور باس کے ساتھ ایک اہم میٹنگ سیٹ تھی۔ لہذا وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فوری بستر چھوڑتے ہوئے غسل سے فارغ ہوئے اور کپڑے تبدیل کرتے ہی دفتر کے لیے

Read more

عالم برزخ سے عامر لیاقت حسین کا پہلا خط

پاکستان میں موجود تمام ہی قارئین و ناقدین کو اور پاکستان سے باہر بھارت، متحدہ عرب امارات، تمام خلیجی ریاستیں، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، اور وہاں سے آگے تمام یورپی ممالک بالخصوص برطانیہ، فرانس، اسپین، اٹلی، جرمنی سویڈن، اور وہاں سے بھی آگے ریاست متحدہ امریکہ ساؤتھ افریقہ کینیڈا آسٹریلیا، ناروے۔ اور جہاں جہاں دنیا بھر میں میری یہ تحریر پڑھی جا رہی ہے وہاں وہاں موجود تمام قارئین کو انتہائی محبت خلوص ادب اور احترام کے ساتھ آپ سب

Read more

ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم پر خاموشی کیوں

گزشتہ کئی روز سے طبیعت میں شدید بے چینی ہے جس کی وجہ شاید ملک میں تیزی سے بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال ہے۔ مہنگائی نے اپنے اگلے پچھلے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔ ڈالر بلندی کی سطح پر ہے اور روپے کی قدر تیزی سے گراوٹ کا شکار ہے۔ سابقہ حکومت کی 4 سال کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ مگر ہمارے سیاسی اداکار بجائے اس نازک صورتحال میں

Read more

عامر لیاقت حسین عروج سے زوال تک

اس بات میں کوئی دو رائے نہیں پاکستانی میڈیا شوبز کی تاریخ میں جتنی تنقید عامر لیاقت پر ہوئی ہے اتنی تنقید آج تک کسی پر نہیں ہوئی۔ کبھی بریلوی مسلک کی نمائندگی کرنے پر دوسرے مسلک سے تعلق رکھنے والے حضرات ان کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ تو کبھی لسانی بنیادوں پر اس کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا رہا۔ کبھی اس پر کفر کہ فتوے لگتے رہے تو کبھی اس کو غدار، مٹروا، پناہ گزیر اور بھوکا

Read more

خدا حافظ تبدیلی سرکار

پاکستان کا سیاسی موسم تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ اور موسمی اثرات کے سبب عمران اینڈ کمپنی شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اپوزیشن کے غبارے میں ایک بار پھر ہوا بھر گئی ہے۔ جس کی سب سے بڑی وجہ عمران خان اور کنٹرول ٹاور کے درمیان اس پیج کا پھٹنا ہے جس پر کچھ عرصے پہلے تک عمران اینڈ کمپنی مضبوطی سے کھڑی نظر آتی تھی۔ کل تک تبدیلی سرکار کی کشتی جب بھی کسی سیاسی منجدھار میں پھنستی

Read more

افغانستان کرکٹ ٹیم پر بے بنیاد الزامات

مورخہ 25 اکتوبر بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم جہاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان بمقابلہ اسکاٹ لینڈ کے میچ کا آغاز ہونے کو ہے۔ میچ سے پہلے دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے جا رہے ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کے ترانے کے بعد جب افغانستان پرچم کے ساتھ افغانستان کا قومی ترانہ بجایا جاتا ہے تو اسٹیڈیم میں اور اپنے گھروں میں ٹیلیویژن سیٹ کے سامنے بیٹھے کروڑوں لوگوں کی آنکھیں افغانستان کے کپتان محمد نبی کی اشک بار آنکھیں دیکھتی

Read more

سرِ منبر وہ خوابوں کے محل تعمیر کرتے ہیں

نواز شریف کے دور میں جب ایمنسٹی اسکیم کی بات کی جاتی تو تمہارا کپتان کہتا کہ یہ اسکیم چوروں اور ڈاکوؤں کو تحفظ دینے کے لیے لائی جا رہی ہے ، ہم اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ مگر اقتدار میں آ کر خان اسی ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے چوروں اور ڈاکوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ جو ایمنسٹی اسکیم نواز شریف کے دور میں حرام تھی ، تمہارے کپتان نے اپنے دور میں اس کو حلال کر دیا۔

Read more

کامریڈ احفاظ الرحمن کو سرخ سلام

آج رات کے تیسرے پہر ہی صبح صادق سے پہلے ہماری آنکھ قدرتی طور پر کھل گئی۔ اپنے کمرے سے نکل کر ہم نیچے لاونج میں گئے تو ہماری چھوٹی بہن نے نم ناک آنکھوں سے اطلاع دی کہ ممانی کا فون آیا تھا ماموں اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ خبر تو غم ناک تھی ہی لیکن ساتھ ہی یادوں کی ایک پٹاری کھول گئی۔ احفاظ الرحمن نہ صرف ہمارے ہر دل عزیز ماموں تھے بلکہ میرے والد نسیم

Read more

زیر دفعہ کورونا، بیویوں کی قید بھگتے والے مظلوم مرد

وووووہ بیگم ہم جمعہ پڑھنے جارہے ہیں۔ اقبل صاحب نے گھبرا کر ہکلاتے ہوئے کہا۔ کوئی ضروت نہیں گھر سے باہر نکلنے کی۔ پہلے کبھی جمعہ پڑھا ہے جو آج جمعہ کا خیال آرہا ہے۔ شرافت سے گھر میں بیٹھو ویسے بھی مفتی صاحب نے کہا ہے کہ گھر پر ہی نماز پڑھیں۔ یہ کہہ کر بیگم جہاں آراء دروازے پر تالا ڈال کر چابی ہاتھ میں لے کر چلتی بنیں۔ اور اقبال صاحب انتہائی مایوسی کہ عالم میں واپس

Read more

دعا منگی ہم تم سے شرمندہ ہیں

دعا منگی تھی ہی ایسی اس کہ ساتھ ایک دم ٹھیک ہوا کوئی بھی شخص ہوتا تو دعا کو جس قسم کے کپڑے وہ پہنا کرتی تھی اس میں ملبوس دیکھ کر اغوا ہی کرتا۔ اور اب جو ہوا اس کا ذمہ دار اغوا کار نہیں خود دعا منگی ہے۔ اور اگر دعا منگی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کہ بعد مار کر کسی گلی کہ کونے میں یا کسی گہرے کنوئیں میں پھینک دیا جائے تو اغواکاروں کو قطعی

Read more

عمران خان صاحب تلاشی دینے میں کیا حرج ہے؟

گزرشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کوئی ہم سے یہ توقع نہ رکھے کہ وہ اربابِ اختیار کی صف میں ہے یا وہ صاحبِ اقتدار ہے تو نیب اس کی طرف سے آنکھیں بند رکھے گا، ایسا نہیں ہو گا۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نہ صرف اس بات کی تردید کرتا ہوں کہ احتساب کے سلسلے میں نیب کا جھکاؤ

Read more

کراچی کے سوتیلے عوام

ماضی میں روشنیوں کا شہر کہلانے والا کراچی جہاں وفاق اور صوبائی حکومت کی مسلسل معاشی نا انصافیوں کی وجہ سے گندگی کا ڈھیر بتا جارہا ہے۔ اور کچی آبادی میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔ وہاں پاکستان کو 70 فیصد ریونیو دینے بوالے شہر کراچی کے شہری ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید احساس محرومیوں کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔ اور وہ یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ آخر کیا وجہ ہے جو ان کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک

Read more

عمران کی تقریر کا نشہ

ہم اپنے کمرے میں ریموٹ ہاتھ میں تھامے ٹی وی پر اقوام متحدہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر سن رہے تھے اور دوران تقریر وقفے وقفے سے واہ واہ سبحان اللہ کیے جارہے تھے۔ اس تقریر نے ہم پر ایک عجیب کیفیت قائم کردی تھی۔ بس حال آنا باقی تھا۔ دوران تقریر بیگم صاحبہ بدستور ہمیں سودا سلف لانے کی تلقین کر رہی تھیں۔ اور ہم سختی سے ان کو خاموش رہنے کا کہہ کر بدستور خان

Read more

آہ راشد اعظم !

اس سال بلکہ دو ماہ کے دوران شعبہ نعت کے دو ماہ کامل بدلیوں کی گھٹا ٹوپ اندھیروں میں ڈوب کر ہم سے ہمیشہ کے لئے جدا ہوگئے۔ اور شعبہ نعت کا گلشن ان کے چلے جانے سے بقد سموم کے جھونکوں کی لپیٹ میں آچکا ہے۔ بھائی ذوالفقار علی حسینی کا غم ابھی ہلکا نہیں ہوا تھا کہ ممتاز ثناء خوان راشد اعظم بھی اچانک مختصر علالت کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ راشد اعظم کا شمار وطن

Read more

آہ بہت اچھا انسان تھا!

وہ بچپن سے ہی بہت زیرک اور ذہین تھا اور اس کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اس کی عمر سے بہت زیادہ تھی۔ وہ تقسیم ہند سے پہلے وہ اپنے والد کی گود میں سوار جب بازار جایا کرتا تھا تو ایک ہندو بنئے حلوائی کے مسلمانوں سے برتنے والے تعصب کو بہت غور سے دیکھا کرتا تھا۔ وہ ہندو حلوائی ذات پات کا شکار تھا اور مسلمانوں کو بہت کمتر اور نچلی زاعت کا انسان سمجھتا تھا۔ اور اپنی

Read more

یہ اندھا قانون ہے

”پلیز میری ماں کو بلا دو۔ میرے بابا کو بلا دو۔ مجھے مت مارو۔ چھوڑ دو مجھے گھر جانے دو۔ مجھے بہت درد ہورہا۔ میری ماں میرا انتظار کررہی ہوگی۔ میرے سر میں بہت درد ہو رہا ہے۔ مجھے اور نہ مارو۔ بس کر دو میں ہاتھ جوڑتا ہوں۔ “

یہ وہ آخری الفاظ تھے 15 سالہ نوعمر بچے ریحان کے جسے گزشتہ دنوں بہادرآباد کے علاقے میں چوری کے الزام میں ”مہذب شہریوں“ نے بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے موت کی نیند سلادیا۔ وہ رو رو کر تشدد کرنے والے افراد سے ہاتھ جوڑ کر التجائیں کرتا رہا۔ مگر میرے دیس کے مہذب معاشرے کے باعزت شہری درندوں کا روپ دھار چکے تھے۔ وہ نہتے ریحان کو رسیوں سے باندھ کر اس پر بدترین تشدد کررہے تھے۔ کوئی اس کو مکے اور لاتیں مار رہا تھا۔ تو کوئی اس کے سر اور کمر پر ڈنڈوں کا وار کررہا تھا۔

Read more

کراچی پریس کلب کی کچھ خوشگوار یادیں

کراچی کے مصروف ترین علاقے، صدر کے سرور شہید روڈ پر واقع، کراچی پریس کلب پاکستان کا پہلا پریس کلب ہونے کا اعزاز رکھتا ہے۔ اور پاکستان کا سب سے بڑا پریس کلب ہونے کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھتا ہے۔ کراچی پریس کلب 1955 ءمیں قائم ہوا۔ ایوب خان، بھٹو، جنرل ضیاءالحق، پرویز مشرف کے دور حکومت میں صحافت پر پابندیوں کے خلاف ہر اول دستے کا کام سر انجام دیتا رہا ہے۔ ہر طرح کی تحریک یہیں سے

Read more

دنیا میں کتنا غم ہے

دفتر پہنچتے ہی میں نے بیل بجائی۔ فوراً ہی میرا چپراسی دوڑتا ہوا آیا۔ ”سام علیکم صاب۔“ ”وعلیکم السلام۔“ ”کیا حال ہے محمد علی۔“ ”الحمدللہ آپ سناؤ صاب۔“ ”میں بھی الحمدللہ ٹھیک ٹھاک۔“ ”اچھا جلدی سے اچھی چائے پلاؤ سر میں بہت درد ہورہا ہے۔“ ”ابھی لایا صاب۔ وہ یہ کہہ کر تیزی سے کمرے سے نکل گیا۔“ کچھ ہی دیر میں وہ چائے کی ٹرے و کیک رسک سجائے میرے کمرے میں داخل ہوا۔ چائے کا کپ اٹھاتے ہوئے

Read more

غلامانہ ذہنیت اور اس کے ثمرات

ہمارے ایک جذباتی دوست عمران خان اور تحریک انصاف کے خود ساختہ وکیل بھی ہیں، کو پچھلے تین چار سال سے تبدیلی کا بخار چڑھا ہوا ہے۔ الیکشن 2018 سے قبل ہی انھوں نے ہمیں قائل کرنے کی بھرپور کوشش کری اور اور اپنا ایڑی چوٹی کا زور لگادیا کہ ہم کسی طرح ان کے بیانیے کو تسلیم کرتے ہوئے عمران خان کو ایک عوامی اور جمہوری لیڈر تسلیم کرلیں۔ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد ان کو سوفیصد

Read more

ایک صحافی کا عالم برزخ سے اپنے بیٹے کو لکھا خط

پیارے بیٹے! امید ہے کہ تم سب خیریت سے ہو گے۔ میں بھی اللہ کے فضل و کرم سے خیریت سے ہوں۔ ابھی چند روز پہلے ایک عزیز دوست کی یہاں آمد ہوئی۔ اس کے ذریعے تمھارے بارے میں حالات سے آگاہی ہوئی۔ سن کر دلی مسرت ہوئی کہ اس سڑے گلے نظام کے خلاف تم نے علم بغاوت بلند کر رکھا ہے۔ اور سیکھنے سکھانے کا عمل شروع کردیا ہے۔ بیٹا میری ایک بات ہمیشہ یاد رکھنا زندگی میں

Read more

کیا عمران خان مریم نواز سے خوفزدہ ہیں؟

گزشتہ روز ‏نور الہدیٰ شاہ صاحبہ کا ٹوئٹ نظروں سے گزرا، جس میں انھوں نے کہا ‏کہ مجھے رانا ثنااللہ پسند نہیں تھے۔ آج دل ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ مجھے مریم نواز پسند نہیں تھیں، آج دل ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ مجھے مریم اورنگزیب پسند نہیں تھیں، آج دل ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ بہت بہت شکریہ‎ عمران خان۔ تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ طاقت اور قوت کے بل پر کسی بھی فرد یا قوم کو

Read more

جانے کہاں گئے وہ دن

آج سے تین، چار دہائی پہلے ہم انسان اپنے محدود آمدنی و وسائل میں بھی اپنی طرز زندگی سے نا صرف مطمئن تھے بلکہ ہماری زندگیوں میں اطمینان و سکون تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب ہمیں انٹرنیٹ اور کیبیل کی سہولتیں بھی میسر نا تھیں۔ گھر میں صرف ایک کمانے والا ہوتا تھا مگر پھر بھی پرسکون زندگی گزاری جاتی تھی۔

رشتہ دار و محلہ دار عزیز، اقارب ایک دوسرے کے دکھ، درد، اور خوشیوں کے دائمی ساتھی ہوتے تھے۔ محلہ میں کسی کا انتقال ہوجائے تو آس پڑوس کے لوگ ہی پیش پیش ہوتے تھے۔ میت والے گھر کو پتا ہی نہیں چلتا تھا کہ کس نے کب جاکر قبر کا انتظام کروا دیا اور کس نے کفن کا بندوبست کردیا۔ سب پلک جھکتے ہو جایا کرتا تھا۔ رشتے دار اور محلہ دار سوگواران کے لیے اپنے گھر سے کھانا پکاکر لاتے اور ان کو اپنے سامنے بٹھا کر کھلاتے تھے۔

Read more

صحافی اور ادیب نسیم شاد مرحوم کی چند باتیں

‎ آج بارہ جون ہے اور آج سینئر صحافی و ادیب نسیم شاد مرحوم کی برسی ہے۔ جو میرے والد بھی تھے۔ ان کو ہم سے بچھڑے آج انیس برس ہو گئے۔ نسیم شاد مرحوم 20 جنوری 1942 کو بھارت کے شہر انبالہ میں پیدا ہوئے۔ بچپن وہ ایک ذہین اور زیرک شخص تھے۔ ان کی ذہانت کا اندازہ آپ اس طرح لگاسکتے ہیں کہ تقسیم ہند سے قبل ہندوستان میں کچھ تنگ نظر ہندوں کا مسلمانوں کے ساتھ تعصب اس قدر تھا کہ وہ ان کو اچھوت سمجھتے تھے۔ اور ان کے ساتھ کھانا پینا بھی نہیں کرتے تھے۔

Read more

عمران خان کے وعدے اور حقیقت

‏‎بلا شبہ عمران خان کا شمار دنیا کے بہترین کرکٹرز میں ہوتا ہے اور وہ پاکستان کے بہترین کپتان بھی رہ چکے ہیں۔ مگر 25 سال کے طویل سیاسی تجربہ کے باوجود عمران خان ابھی تک سیاسی نا بالغ لگتے ہیں۔ ‏‎ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ کچھ طاقتور قوتوں کی جانب سے عمران خان نیازی کو کرکٹ کے میدانوں سے نکال کر سیاسی اکھاڑے میں دھکیلا گیا۔ ‏‎عمران خان نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز تو 1997 میں ہی کردیا تھا مگر مقبولیت ان کو 2011 کے مینار پاکستان کے جلسے میں ملی۔

Read more

رمضان نشریات

رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور اللہ پاک کی بے شمار نعمتوں والا مہینا ہے۔ یہ مقدس مہینا ہم سب کو صبر کا درس دیتا ہے، کہ کس طرح ہم صبر کر کے اور اپنی نفسانی خواہشات پہ قابو پا کر، اللہ پاک کی خوش نودی حاصل کر سکتے ہیں۔ یعنی ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں، یہ اللہ پاک کا قرب اور خوش نودی حاصل کرنے کا مہینا ہے۔ ویسے تو ہم پورا سال عبادات کرتے ہی ہیں لیکن اس مبارک ماہ میں عبادت کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

Read more

صحافتی جدوجہد

جنرل ضیا الحق کے بدترین مارشل لاء دور میں جب ہر طرف ظلم و بربریت کا بازار گرم تھا۔ جنرل ضیا نے الیکٹرانک میڈیا کو زنجیروں میں جکڑ دیا تھا۔ کسی کو سر اٹھانے کی جرات نہیں تھی۔ کوئی قلمکار اپنے قلم کی نوک سے اس بدترین بربریت کے خلاف لکھنے کی جرات نہیں کرسکتا تھا۔ ان ہی مخدوش حالات میں جہاں خوف و ہیبت کی فضا قائم تھی وہاں آزادی صحافت کی مہم شروع کی گئی اس سخت ترین آزادی صحافت کی جنگ میں ملک کے نامور ادیبوں، شاعروں، اور صحافیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انھوں نے اس دور میں بھی اپنے قلم کی نوک سے ضیاء الحق کہ تِخت حکومت کو اچھالا اور جواب میں ان کو اس کی بھاری قیمت بھی چکانی پڑی۔

Read more