طلبہ یونین پر پابندی کی چار دہائیاں، کیا بحالی ممکن ہے؟

پاکستان میں ہر سال نو فروری کو مختلف شہروں میں طلبہ مظاہرے کرتے نظر آتے ہیں۔ اس احتجاج کا مقصد تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز کی بحالی ہوتا ہے۔

رواں برس سال تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز پر پابندی کو 37 برس ہو گئے ہیں۔ یہ پابندی نو فروری 1984 کو اس وقت کے صدر جنرل ضیا الحق کے مارشل لا کے دوران لگائی گئی تھی۔ اس کے بعد کئی جمہوری ادوار بھی آئے۔ لیکن طلبہ یونینز پر پابندی برقرار رہی۔

اس بارے میں صحافی اور سینئر تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا ہے کہ جب پابندی لگائی گئی تو اس کی وجہ طلبہ یونینز میں تشدد کا بڑھتا رجحان بتایا گیا تھا۔ ان کے بقول کسی حد تک یہ درست بات تھی۔ لیکن ان پر پابندی کا فیصلہ سر اسر زیادتی تھی۔ کیوں کہ اصل ہدف اس وقت بھی اختلاف رائے کو دبانا تھا۔

Read more

ترقیاتی فنڈز کیس: ‘لگتا ہے وزیرِ اعظم نے فنڈز دینے کا راستہ کھلا رکھا ہے’

سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیرِ اعظم عمران خان کی طرف سے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وزیرِاعظم کے سیکرٹری کی طرف سے بھجوایا گیا خط مسترد کر دیا۔ حکومت نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ کسی رکنِ اسمبلی کو پیسہ نہیں دیا جائے گا۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہوئی، عدالت عظمیٰ کا پانچ رکنی لارجر بینچ اس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

دورانِ سماعت وزیرِاعظم کے سیکرٹری کا خط عدالت میں پیش کیا جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ وزیرِاعظم کے سیکرٹری کا خط کس نے ڈرافٹ کیا؟ خط کی انگریزی درست نہیں ہے اور خط میں عدالتی سوالات کے جوابات نہیں دیے گئے۔

Read more

سینیٹ انتخابات: پاکستان میں ‘ہارس ٹریڈنگ’ کے الزامات کی تاریخ، کب کیا ہوا؟

سینیٹ کے مارچ میں ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ کے طریقۂ کار کے معاملے پر حکومت اور حزبِ اختلاف کے درمیان نوک جھونک کا سلسلہ جاری ہے جب کہ 2018 کے سینیٹ انتخابات میں ووٹ خریدنے سے متعلق ویڈیو نے سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔

مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق وزیرِ اعلٰی پرویز خٹک کے نام بھی سامنے آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والے موجودہ وزیرِ قانون سلطان محمد خان نے وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر استعفی دے دیا تھا۔

اسپیکر قومی اسد قیصر اور پرویز خٹک نے مذکورہ ویڈیو اور اس سارے معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

Read more

سپریم کورٹ: ذہنی امراض میں مبتلا مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

لاہور — پاکستان کی عدالتِ عظمٰی نے ذہنی امراض میں مبتلا دو قیدیوں کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان مجرمان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔
عدالت نے دونوں مجرموں کو پنجاب کے ذہنی امراض کے اسپتال منتقل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

Read more

امریکہ میں خواتین اول ‘پردے کے پیچھے’ مگر با اثر

ویب ڈیسک — امریکہ کی خاتونِ اول جل بائیڈن وائٹ ہاؤس میں آنے کے باوجود واشنگٹن ڈی سی کے قریب واقع کمیونٹی کالج میں بدستور پڑھاتی رہیں گی۔

عام طور پر خاتونِ اول وائٹ ہاؤس آنے کے بعد اپنی ملازمت چھوڑتی رہی ہیں۔ تاہم ایجوکیشن میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کی حامل جل بائیڈن نے تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Read more

‘ان فینشڈ’: پریانکا چوپڑا جونز کی گمنامی سے شہرت تک کی کہانی

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا جونز نے اپنی زندگی کی یاداشتوں پر مبنی کتاب ‘ان فینشڈ، پریانکا چوپڑا جونز’ میں گمنامی سے لے کر شہرت کی بلندیوں تک کی کہانی بیان کی ہے۔

اس کتاب میں ان کی اس زندگی کا احاطہ بھی کیا گیا ہے جب کوئی ان کے نام سے واقف نہیں تھا۔

پریانکا چوپڑا جونز کا کبھی بھی یہ ارادہ نہیں تھا کہ وہ بین الاقوامی طور پر مشہور اداکارہ بنیں اور جس طرح آج مشہور ہیں اس طرح ان کی شہرت ہو۔

Read more

گزشتہ برس سب سے زیادہ عطیہ دینے والے 50 امریکیوں میں بیزوس سرِ فہرست

سال 2020 میں سب سے زیادہ عطیات دینے والے 50 صاحبِ ثروت امریکیوں اور کاروباری افراد کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ای کامرس کمپنی ‘ایمیزون’ کے بانی جیف بیزوس اربوں ڈالر کے عطیات دے کے سرِفہرست ہیں۔

سال 2020 میں مجموعی طور پر صاحبِ ثروت طبقات اور کاروباری افراد کی جانب سے 24.7 ارب ڈالرز عطیہ کیے گئے۔ یہ رقم سال 2019 میں عطیہ کی جانے والی رقم 15.8 ارب ڈالرز سے کہیں زیادہ ہے۔

Read more

ٹرمپ کا مواخذہ: میری توجہ کرونا کے خاتمے پر ہے، بائیڈن

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے سینیٹ میں اپنے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جاری مواخذے کی کارروائی پر کہا ہے کہ اُن کی توجہ اس ٹرائل پر نہیں بلکہ کرونا وائرس کے خاتمے پر ہو گی۔

منگل کو وائٹ ہاؤس کے ‘اوول آفس’ میں ایک نشست کے دوران جب صحافیوں نے صدر بائیڈن سے سوال کیا کہ کیا وہ سینیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں؟ اس پر بائیڈن کا کہنا تھا کہ نہیں، وہ ایسا نہیں کر رہے۔

Read more

موسم کی خرابی: غیر ملکی کوہ پیماؤں نے کے ٹو سر کرنے کی مہم ختم کر دی

دنیا کی دوسری بلند ترین پہاڑی ‘کے ٹو’ کو سر کرنے کی مہم ختم کر دی گئی ہے جس کے بعد بیس کیمپ پر موجود تمام غیر ملکی کوہ پیما اسکردو روانہ ہو گئے ہیں۔

دسمبر کے وسط میں تقریباً 18 ممالک سے 60 کوہ پیماؤں نے موسمِ سرما میں کے ٹو کو سر کرنے کے لیے کے-ٹو کے بیس کیمپ پر ڈیرے ڈالے تھے۔

مسلسل خراب موسم کی صورتِ حال کے پیشِ نظر مہم جو بیس کیمپ سے اسکردو روانہ ہو گئے ہیں۔

Read more

سینیٹ نے ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی جاری رکھنے کی منظوری دے دی

امریکی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا ٹرائل جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ ٹرمپ پر چھ جنوری کو کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے کے لیے اپنے حامیوں کو اکسانے کا الزام ہے۔

سابق صدر کے خلاف سینیٹ میں ٹرائل شروع کرنے کی آئینی حیثیت پر منگل کو چار گھنٹے تک بحث ہوئی۔ ایوانِ نمائندگان کی پراسیکیوشن ٹیم کے نو ارکان نے ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کے حق میں دلائل دیے۔

ایوان کے ڈیمو کریٹک ارکان نے اپنا مقدمہ پیش کرتے ہوئے سینیٹ کو کانگریس پر حملے کی ایک ویڈیو بھی دکھائی۔ بعد ازاں سابق صدر کے وکلا نے مقدمہ چلانے کی مخالفت میں اپنے دلائل پیش کیے۔

Read more

متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن مریخ پہنچ گیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلائی ادارے نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ اس کا تحقیقاتی خلائی مشن مریخ پر کامیابی سے پہنچ گیا ہے۔

یو اے ای اسپیس سینٹر دبئی میں گراؤنڈ کنٹرولرز اس وقت خوشی سے اچھل پڑے اور پر جوش انداز میں تالیاں بجانے لگے جب یہ خبر پہنچی کہ خلائی مشن زمین سے روانگی کے سات ماہ بعد کامیابی سے اپنی منزل پر پہنچ چکا ہے۔

Read more

بابر اعظم، بحیثیت کپتان پہلی ہی سیریز جیتنے والے لیجنڈز کی فہرست میں شامل

ویسے تو ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی قیادت کئی کھلاڑیوں نے کی۔ لیکن پہلی ہی سیریز میں کامیابی صرف چند ایک کے حصے میں آئی۔ کچھ نے پہلا میچ جیتا لیکن سیریز ہار گئے۔ چند نے ایک میچ جیتا لیکن یا تو سیریز برابری پر ختم ہوئی یا پھر وہ اگلے میچ میں مستقل کپتان کی واپسی پر قیادت سے دست بردار ہو گئے۔

ایسے میں نئے کپتان بابر اعظم کا نہ صرف جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینا حیران کن تھا بلکہ انہوں نے ان لیجنڈز کی فہرست میں جگہ بنائی جنہیں دنیائے کرکٹ میں آج بھی بہترین کپتان سمجھا جاتا ہے۔ اس سے قبل کون کون سے پاکستانی کھلاڑی بحیثیت کپتان اپنی پہلی سیریز میں کامیابی سمیٹ چکے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

Read more

چین نے 10 بار، تو بھارت نے 50 بار سرحد عبور کی؛ بھارتی وزیر کا دعویٰ

بھارت کی فوج کے سابق سربراہ اور مرکزی وزیر جنرل ریٹائرڈ وی کے سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے چین کے مقابلے میں زیادہ مرتبہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کو عبور کیا ہے۔

ان کے اس بیان پر چین نے کہا کہ بھارت کے سابق آرمی چیف کا یہ بیان نئی دہلی کی جانب سے سرحد کی مسلسل خلاف ورزی کا نادانستہ اعتراف ہے۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے نیوز بریفنگ میں بھارت سے کہا کہ وہ چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی پابندی کرے اور ٹھوس اقدامات سے سرحدی علاقوں میں امن و استحکام قائم کرے۔

Read more

کے ٹو: خراب موسم کے باعث لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش روک دی گئی

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے-ٹو کو موسم سرما میں سر کرنے کی کوشش میں لاپتا ہونے والے پاکستان کے کوہ پیما محمد علی سد پارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے ہوان پابلو مور کی تلاش کے لیے جاری آپریشن خراب موسم کے باعث عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق موسم کے صاف ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل پیر کو سرچ آپریشن میں ٹیم کو چند مقامات پر کوہ پیماؤں کے چند شواہد ملے تھے۔

Read more

چنئی ٹیسٹ: انگلینڈ نے بھارت کو 227 رنز سے شکست دے دی

انگلینڈ نے بھارت کو چنئی ٹیسٹ میں 227 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر چار میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 420 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم کھیل کے آخری روز 192 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

بھارت کی جانب سے کپتان وراٹ کوہلی 72 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ شبمن گل نے 50 اور چتیسور پجارا نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔

Read more

ٹیسلا کی بٹ کوائن میں سرمایہ کاری، گاڑیوں کی قیمت ڈیجیٹل کرنسی میں وصول کرنے پر غور

بٹ کوائن نامی ڈیجیٹل کرنسی کے ان دنوں دنیا بھر میں چرچے ہیں۔ ہر دوسرے دن بٹ کوائن کی قیمت میں اضافے یا کمی کی خبریں آتی رہتی ہیں اور سوشل میڈیا پر اس کا تذکرہ رہتا ہے۔ لیکن اب بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے گاڑیاں بنانے والی معروف امریکی کمپنی ٹیسلا بھی ایک سہولت متعارف کرانے جا رہی ہے۔

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی قیمت بٹ کوائن کے ذریعے بھی وصول کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ٹیسلا نے بٹ کوائن میں تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری بھی کی ہے۔

Read more

افضل گورو کی آٹھویں برسی پر بھارتی کشمیر میں جزوی ہڑتال

بھارتی پارلیمان پر دسمبر 2001 میں ہونے والے حملے کے مجرم قرار دیے گئے کشمیری باغی محمد افضل گورو کی آٹھویں برسی پر منگل کو وادیٔ کشمیر میں جزوی ہڑتال جاری ہے۔

ہڑتال کی وجہ سے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مرکزی مقام لال چوک، ملحقہ علاقوں، پُرانے شہر اور افضل گورو کے آبائی علاقے سوپور سمیت وادیٴ کشمیر کے بعض دوسرے حصوں میں کاروبارِ زندگی متاثر رہا۔ باقی ماندہ وادی میں جزوی ہڑتال کی جارہی ہے۔

Read more

امریکہ کی اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں واپسی

امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے پیر کے روز انسانی حقوق سے متعلق اقوامِ متحدہ کی کونسل میں بطور مبصر واپسی کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں اینٹنی بلنکن کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بائیڈن انتظامیہ کی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات سے متعلق خارجہ پالیسی سے دوبارہ منسلک ہونے کے عہد پر عمل ہے۔

Read more

امریکہ میں مارچ کے آخر تک کرونا کی نئی قسم حاوی ہو سکتی ہے: ڈاکٹر فاؤچی

امریکی صدر کے چیف میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کی برطانوی قسم اس قدر تیزی سے پھیل رہی ہے کہ مارچ کے آخر تک امریکہ میں یہ غالب آ سکتی ہے۔

ڈاکٹر فاؤچی نے پیر کو وائٹ ہاؤس کی کرونا وائرس رسپانس ٹیم کی ایک ورچوئل بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی اپنی ابتدائی قسم اب بھی امریکہ میں غالب ہے۔

Read more

نیوزی لینڈ کا میانمار کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

نیوزی لینڈ نے میانمار کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کرنے اور میانمار کی فوجی قیادت پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ اُن کا ملک یہ یقینی بنائے گا کہ ایسے تمام پروجیکٹس روک لیے جائیں جس سے میانمار کی فوجی حکومت کو فائدہ پہنچ سکتا ہو۔

Read more

ایران سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: وائٹ ہاؤس

امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کی ایران سے متعلق پالیسی میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے پیر کو نیوز بریفنگ کے دوران صدر جو بائیڈن کے اس بیان کی بھی وضاحت کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ امریکہ اس وقت تک ایران پر عائد معاشی پابندیاں نہیں ہٹائے گا جب تک ایران 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت یورینیم کی افزودگی کم نہیں کرتا۔

اتوار کو امریکی ٹی وی ‘سی بی ایس’ پر نشر ہونے والے انٹرویو میں صدر جو بائیڈن نے اس تاثر کو رد کر دیا تھا کہ امریکہ ایران پر عائد پابندیاں ہٹا کر مذاکرات کے لیے پہل کرے گا۔

Read more

بائیڈن اور مودی کا کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اور اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ اور بھارت کرونا وائرس سے پھیلنے والی عالمی وبا کے خلاف جنگ، ماحولیاتی تبدیلی پر شراکت داری کی بحالی کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت کی تعمیر نو کے لیے مل کر کام کریں گے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پیر کو ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ ایک آزاد اور وسیع علاقائی تعاون کو فروغ دیں گے جس میں پانیوں ٘میں آزادانہ نقل و حرکت، علاقائی سالمیت اور ایک مضبوط اتحاد شامل ہے۔

Read more

باجوڑ: خواتین پر پابندیاں لگانے والے جرگے کی مذمت کا سلسلہ جاری، حکومت کا نوٹس

افغانستان سے ملحقہ قبائلی ضلع باجوڑ کے سرحدی علاقے ماموند میں چند روز قبل روایتی جرگے میں خواتین پر لگائی گئی پابندیوں کی سماجی اور سیاسی سطح پر شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

جرگے کے فیصلوں میں ایف ایم ریڈیوز پر خواتین کو گپ شپ کرنے کی ممانعت، خواتین کی نشوونما کے مراکز اور نیوٹریشن سینٹرز جانے پر پابندی بھی شامل ہے۔ ان پابندیوں کو سماجی کارکن غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے رہے ہیں۔

قبائلی ضلع اورکزئی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم نوشین فاطمہ نے جرگے کے فیصلوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع میں خواتین کو ان کے جائز اسلامی، انسانی اور آئینی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ لہذٰا قبائلی رہنماؤں کو ان مسائل پر جرگہ کرنا چاہیے تھا۔

Read more

صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج، کیا سینیٹ الیکشن میں خلل پڑ سکتا ہے؟

پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری کی بجائے اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

دوسری طرف قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تین اراکین کو شو کاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

جن اراکین کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں اُن میں پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر، مسلم لیگ (ن) کے حامد حمید اور تحریکِ انصاف کے عطا اللہ خان شامل ہیں۔

Read more

پاکستان نے 17 سال بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو راولپنڈی ٹیسٹ میں 95 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 2003 میں جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔

​پیر کو راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 370 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 274 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

Read more

بھارت: گلیشیئر کا تودا ڈیم کو بہا لے گیا، 14 افراد ہلاک، 170 لاپتا

بھارت کی ریاست اترکھنڈ میں کوہ ہمالیہ سے گلیشیئر سے علیحدہ ہونے والا ایک بڑا ٹکڑا قریبی ڈیم کو بہا لے گیا جس کے نتیجے میں تیز رفتار پانی کے بہاؤ میں 14 افراد ہلاک اور 170 لاپتا ہو گئے ہیں۔

گلیشیئر کے تودے نے 13 اعشاریہ دو میگاواٹ کے رشی گنگا ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کو نقصان پہچایا جب کہ تودے سے سڑکوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

گلیشیئر کے ٹوٹنے سے پیدا ہونے والے سیلاب کے راستے میں آنے والے کئی گاؤں خالی گرا دیے گئے ہیں۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سیلاب کا موسم نہ ہونے کے باوجود اتنا بڑا واقعہ کیسے رونما ہوا۔

Read more

چین: جاسوسی کے الزامات پر آسٹریلوی خاتون صحافی گرفتار

آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ چین کے سرکاری ٹی وی سے وابستہ آسٹریلین خاتون اینکر کو چھ ماہ تک حراست میں رکھنے کے بعد باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خاتون اینکر پر سرکاری راز دوسرے ممالک کو افشا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ میریس پین نے بتایا ہے کہ اُنہیں چینی حکام نے مطلع کیا کہ خاتون اینکر چنگ لائی کو پانچ فروری کو باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ سال اگست سے زیرِ حراست تھیں۔

Read more

کے ٹو پر مہم جوئی، تین روز بعد بھی لاپتا کوہ پیماؤں کا سراغ نہ مل سکا

موسمِ سرما میں کے ٹو سر کرنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور اُن کے دو غیر ملکی ساتھیوں سے تین روز گزر جانے کے باوجود کوئی رابطہ نہیں ہو سکا جس کے بعد اُن کے زندہ بچ جانے کی اُمیدیں دم توڑ رہی ہیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری کرار حیدری کا کہنا ہے کہ آج موسم بہت زیادہ خراب ہے۔ ہیلی کاپٹرز بلند پراوزیں نہیں کر سکیں گے۔

اُن کے بقول علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سد پارہ اپنے علاقے میں پہنچ چکے ہیں اور وہی اپنے والد کے بارے میں کوئی باضابطہ خبر شیئر کریں گے۔

Read more

امریکہ ایران پر عائد معاشی پابندیاں نہیں ہٹائے گا: صدر بائیڈن

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ امریکہ اس وقت تک ایران پر عائد معاشی پابندیاں نہیں ہٹائے گا جب تک ایران 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت یورینیم کی افزودگی کی شرح کم نہیں کرتا۔

اتوار کو امریکی ٹی وی ‘سی بی ایس’ کو دیے گئے انٹرویو میں بائیڈن نے اس تاثر کو رد کیا کہ امریکہ ایران پر عائد پابندیاں ہٹا کر مذاکرات کے لیے پہل کرے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہو گا۔

Read more

امریکہ میں کرونا کے پیشِ نظر ‘سپر باؤل’ کے دوران لوگوں کو محتاظ رہنے کی اپیل

امریکہ میں ہر سال فروری کے پہلے اتوار منعقد ہونے والا ‘سپر باؤل’ امریکی قومی فٹ بال لیگ (این ایف ایل) کا محض نقطۂ عروج ہی نہیں، بلکہ اس کھیل کے شائقین اور عوام کے لیے جوش و خروش سے دیکھا جانے والا ایک جشن کا سماں بھی ہوتا ہے۔ تاہم کرونا وبا کے باعث حکام نے خبردار کیا ہے کہ یہ ایونٹ ‘سپر اسپریڈر’ بن سکتا ہے۔

‘کینسس سٹی چیفس’ اور ‘ٹمپا بے بکنیئرز’ کے درمیان اتوار کی شام ہونے والے مقابلے سے پہلے حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اکٹھے ہو کر مقابلہ دیکھنے کے بجائے آن لائن ایپ ‘زوم’ پر ہی یہ مقابلہ دیکھیں اور لطف اندوز ہوں۔ تاکہ لوگوں کو اس مہلک وائرس سے زیادہ سے زیادہ محفوظ رکھا جا سکے۔

Read more

امریکہ نے پابندیاں نرم نہ کیں تو جوہری معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے، ایران کا انتباہ

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ رواں ماہ 21 فروری تک اس پر عائد پابندیوں میں نرمی نہیں کرتا تو جوہری معاہدے کو مزید خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ہفتے کو ایک ایرانی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ پارلیمنٹ میں حال ہی میں کی جانے والی قانون سازی نے حکومت کو پابند کر دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں سخت مؤقف اپنائے۔

Read more

میانمار: فوجی بغاوت اور سوچی کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری

میانمار میں ہزاروں مظاہرین نے ملک میں مارشل لا نافذ کرنے اور آنگ سان سوچی کی گرفتاری کے خلاف اتوار کو دوسرے روز بھی پورے ملک میں مظاہرے کیے۔

انٹرنیٹ اور فون لائنز کی بندش کے باوجود ملک بھر میں یہ مظاہرے 2007 کے بعد سب سے بڑے مظاہرے قرار دیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 2007 میں فوجی حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں سبسڈی کے خاتمے کے بعد حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے تھے۔

Read more

پی ایس ایل 6 کے آفیشل گانے پر دلچسپ تبصرے، اس بار نیا کیا ہے؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کا آفیشل سانگ ‘گروو میرا’ گزشتہ روز یو ٹیوب اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا۔ جس کے بعد گلوکارہ نصیبو لال، آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ بینڈ ‘ینگ اسٹنرز’ کے گائے ہوئے گانے کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اور سن چکے ہیں۔

اس بار پی ایس ایل کے آفیشل گانے میں ماضی کی نسبت کچھ نیا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں گانے کا آغاز پنجابی فلموں میں اپنی لبھاتی آواز کا جادو دکھانے والی نصیبو لعل کرتی ہیں۔ جس کی ویڈیو میں رنگ برنگے بادلوں کے جھرمٹ میں سے آشکار ہونے والے گیند اور بیٹ دکھائی دیے جانے کے بعد پرانے ٹی وی سیٹس دکھائی دیتے ہیں۔

Read more

پاکستانی کوہ پیما علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو موسمِ سرما میں سر کرنے کی کوشش میں پاکستانی کوہ پیما علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کے لاپتا ہو جانے کے بعد اتوار کو ان کی تلاش کے لیے دوبارہ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کا جمعہ کی شام سے بیس کیمپ سے رابطہ منقطع ہے۔ جس کے بعد گزشتہ روز آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سات ہزار میٹر کی بلندی تک لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ جس میں خراب موسم اور تیز ہواؤں کے سبب مشکلات پیش آئیں۔

Read more

ڈینئل پرل کیس: عمر شیخ سمیت دیگر ملزمان بیرکس سے باہر رہائشی بلاک میں منتقل

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر ڈینئل پرل کیس میں گرفتار ملزمان کو تقریباً 19 سال بعد پہلی بار بیرکس سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ اب اپنے اہل خانہ کے ہمراہ وقت گزار سکیں گے۔

محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق احمد عمر شیخ، فہد نسیم، سید سلمان ثاقب، اور شیخ محمد عادل کو ہفتے کی شب جیل بیرک سے باہر جیل کے احاطے میں ہی موجود کمروں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Read more

خراب موسمی حالات کی وجہ سے جمیکا میں گانجے اور چرس کی پیداوار متاثر

ویب ڈیسک — کیریبین جزیرے جمیکا میں، جو گانجے اور چرس کی کاشت کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے، شدید بارشوں کے بعد طویل عرصے تک خشک سالی، مقامی طور پر چرس کی طلب میں اضافے اور گانجے کی کاشت میں کمی کی باعث قلت پیدا ہو گئی ہے۔

Read more

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر لڑکھڑا گئی، 129 رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ

ویب ڈیسک — پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں میزبان ٹیم کی بیٹنگ ایک بار پھر لڑکھڑا گئی اور تیسرے روز کے اختتام پر صرف 129 رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

Read more

سات دہائیوں تک ہالی ووڈ پر راج کرنے والے کرسٹوفر پلمر چل بسے

کراچی — بیاسی برس کی عمر میں بہترین معاون اداکار کا ‘اکیڈمی ایوارڈ’ جیتنے والے کرسٹوفر پلمر سات دہائیوں تک فلمی پردے پر اپنا جادو دکھانے کے بعد رواں ماہ 6 فروری کو 91 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو افسردہ چھوڑ گئے۔ تاہم اس عظیم اداکار کی فلمز، ٹی وی شوز اور اسٹیج پرفارمنسز انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گی۔

Read more

بین الاقوامی فوجداری عدالت: ‘فلسطینی علاقے ہمارے دائرہ کار میں شامل ہیں’

ویب ڈیسک — بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والے جنگی جرائم اور ظالمانہ کارروائیاں اس کے دائرہ کار میں آتی ہیں۔ بین الاقوامی عدالت کو ان کی سماعت کرنے کا اختیار ہے۔

Read more

امریکہ کا یمن کے حوثی باغیوں کو دہشت گرد قرار دینے کا اقدام واپس لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے بھوک و افلاس سے شدید متاثرہ ملک یمن میں حوثی باغیوں کو ‘غیر ملکی دہشت گرد تنظیم’ قرار دیے جانے کے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

بھارتی کشمیر میں 18 ماہ بعد تیز رفتار انٹرنیٹ بحال، صارفین کی نگرانی کے لیے رضا کاروں کی بھرتی

سرینگر — بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی پولیس نے ایسے رضا کاروں کو بھرتی کرنے کا آغاز کیا ہے جو انٹرنیٹ صارفین کی نگرانی کریں گے اور حکام کو سائبر کرائم سے متعلق آگاہ کریں گے۔

Read more

سابق صدر ٹرمپ کا مواخذہ، واشنگٹن ڈی سی کی سیکیورٹی کے اعلیٰ سطح پر اقدامات

ویب ڈیسک — امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی آئندہ ہفتے شروع ہو رہی ہے جس کی وجہ سے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی سیکیورٹی کے لیے پولیس فورس اعلیٰ سطح کی تیاری میں مصروف ہے۔

Read more

کرونا کے باعث افغانستان، شام اور عراق میں شدت پسند گروہوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے: اقوام متحدہ

اسلام آباد — اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے تنازعات کے شکار علاقوں بشمول افغانستان، شام اور عراق میں شدت پسند گروہوں داعش اور القاعدہ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جب کہ متعدد حملوں کے باوجود یہ خطرہ یورپ میں نسبتاً کم ہے۔

Read more

امریکہ میں بے روزگاری کی سطح میں معمولی کمی، روزگار کے 49 ہزار نئے مواقع

ضنوری کے مہینے کے دوران امریکہ میں روزگار کے صرف 49 ہزار نئے مواقع پیدا ہوئے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی معیشت کرونا وائرس کے آغاز کے تقریباً ایک سال بعد بھی اس کی گرفت سے باہر نہیں نکل سکی ہے۔

دسمبر کے مہینے میں امریکہ میں دو لاکھ 27 ہزار افراد کو اپنے روزگار سے محروم ہونا پڑا تھا، جو گزشتہ سال اپریل کے بعد ایک بڑا نقصان تھا۔

Read more

انسان کے پیدا کردہ شور سے آبی حیات بھی محفوظ نہیں رہی

بے ہنگم شور ہر ایک کو ناگوار گزرتا ہے کہ انسان کا دل چاہتا ہے کہ وہ یا تو اسے بند کر دے یا اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لے، یا پھر کہیں بھاگ جائے۔ شور صرف انسان کو ہی نہیں، حیات کی اکثر اقسام کو متاثر کرتا ہے، اب تو اس شور سے مچھلیاں اور آبی حیات پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

اب آپ پوچھیں گے کہ زیر آب شور کہاں سے آیا؟ تو اس کا جواب ہے کہ انسانی سرگرمیوں سے۔ انسان سمندر میں تیل، گیس اور دیگر خزانوں کی تلاش میں بڑی بڑی مشینیں استعمال کر رہا ہے، جو بڑی پیمانے پر شور پیدا کرتی ہیں۔

Read more

اگر امریکہ امن معاہدے سے پیچھے ہٹا، تو پھر بڑی جنگ ہو گی:طالبان

طالبان نے اپنے تازہ حملوں میں کم از کم 21 افغان فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے، جب کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امریکی ثالثی میں ہونے والے امن مذاکرات میں تعطل جاری ہے۔ اسی دوران، طالبان نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ گزشتہ سال 29 فروری کو طے پانے والے امن معاہدے سے پیچھے ہٹا، تو اس سے افغان جنگ میں خطرناک تیزی آئے گی۔

یہ لڑائی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکہ سن 2020 میں طالبان سے کئے گئے وعدے پر نظر ثانی کر رہا ہے، جس کے تحت امریکی اور دیگر اتحادی افواج کو اس سال مئی تک افغانستان سے انخلا کرنا ہے۔

Read more

میانمار: فیس بک پر پابندی، فوج کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ

میانمار کی فوجی حکومت نے ملک میں فیس بک اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے جب کہ فوج کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے خلاف مزاحمت شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ جمعے کے روز ینگون میں سینکڑوں مظاہرین نے اقتدار پر فوج کے قبضے کے خلاف احتجاج کیا۔

پیر کے روز فوج کی بغاوت کے بعد سے یہ میانمار میں ہونے والا سب سے بڑا عوامی مظاہرہ ہے۔

اس احتجاج میں یورنیورسٹی آف ینگون اور شہر کے سرگرم کارکنوں نے حصہ لیا اور فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کو سونپ کر واپس چلے جائیں۔ دوسری جانب فوجی عہدے دار پکڑ دھکڑ کی اپنی کارروائیوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔

Read more

صدر بائیڈن کا 19 کھرب ڈالر کا کرونا امدادی بل امریکی سینیٹ سے منظور

امریکی سینٹ نے ڈیموکریٹس کی پیش کردہ بجٹ قرار داد کو منظور کر لیا ہے جس میں صدر جو بائیڈن کا 19 کھرب ڈالر کا کرونا وائرس امدادی بل بھی شامل ہے۔

بجٹ قرارداد پر نائب صدر کاملا ہیرس نے ٹائی بریکر ووٹ ڈالا۔ ڈیموکریٹس اب اس بل کو امریکی ایوان ِ نمائندگان میں منظوری کے لئے پیش کریں گے۔

Read more

چین میں چمگادڑوں کی غاروں کا کرونا وائرس سے کیا تعلق ہے؟

چین کی چمگادڑیں کرونا وائرس کے آغاز کا کھوج لگانے والے سائنس دانوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔ اور چین کے شہر ووہان کا دورہ کرنے والی عالمی ادارہ صحت کے سائنس دانوں اور ماہرین کی ٹیم کے ایک رکن نے کہا ہے کہ یہ بہتر طور پر سمجھنے کے لیے کہ کرونا وائرس کا آغاز کیسے ہوا، ہمیں چین میں چمگادڑوں کے غاروں کو دیکھنا چاہئے۔

کرونا وبا کے آغاز کے بعد کئی ماہرین نے یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کرونا وائرس چمگادڑ یا اسی طرح کے کسی جنگلی جانور سے انسانوں کو منتقل ہوا ہے۔

Read more

کیا پاکستان اور بھارت میں تنازع کشمیر مذاکرات سے حل کرنے کا وقت آ گیا ہے؟

نئی دہلی نے کہا ہے کہ ​بھارت پاکستان سے کشمیر پر مذاکرات دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے ایک آلے کے طور پر استعمال کرنے سے باز آنے کی صورت ہی میں ممکن ہے۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان انوراگ سری واستوا نے نئی دہلی میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ بھارت کا مؤقف سب پر واضح ہے۔ نئی دہلی پاکستان کے ساتھ دہشت، دشمنی اور تشدد سے پاک ماحول میں معمول کے تعلقات رکھنے کا خواہاں ہے۔ اس طرح کا ماحول پیدا کرنا پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

Read more

توہینِ مذہب کا الزام، بھارتی سپریم کورٹ سے کامیڈین منور فاروقی کی عبوری ضمانت

بھارت کی سپریم کورٹ نے مسلم اسٹینڈ اپ کامیڈین 30 سالہ منور فاروق کی درخواستِ ضمانت جمعے کو منظور کر لی۔ وہ گزشتہ 35 دن سے مدھیہ پردیش کے شہر اندور کی جیل میں قید ہیں۔

منور فاروقی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے شو میں ہندو دیوی دیوتاؤں کا مذاق اڑایا اور ان کی توہین کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق جس شو کے فوراً بعد انہیں گرفتار کیا گیا اس میں انہوں نے ایسا کوئی لطیفہ نہیں سنایا تھا جس میں ہندو دیوی دیوتاؤں کا مذاق اڑایا گیا ہو یا ان کی توہین کی گئی ہو۔

Read more

سپریم کورٹ میں میڈیا کی آزادی پر رائے شماری کی بازگشت ملک بھر میں جاری

پاکستان کی سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مقبول باقر کے بینچ میں میڈیا کی آزادی کے حوالے سے ہونے والے رائے شماری پر ملک بھر میں تبصرے جاری ہیں۔

صحافی اس معاملے پر سپریم کورٹ کے ریمارکس کی حمایت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ جب کہ سوشل میڈیا پر جسٹس فائز عیسیٰ کی مخالفت اور حمایت میں بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Read more

حزب اختلاف کا 26 مارچ کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان

اسلام آباد —پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے میں 26 مارچ کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

Read more

عراق میں داعش کے خلاف کارروائیوں میں تیزی

ویب ڈیسک —عراق اور اس کے مغربی اتحادیوں نے بظاہر داعش کے عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اور وہ اس دہشت گرد گروپ کے اہم رہنماؤں کو ہلاک کر رہے ہیں۔ امریکہ کی زیر قیادت داعش مخالف اتحاد نے بغداد کے مغرب میں ایک اہم فضائی حملے میں بدھ کے روز ابو حسن الغریبوی اور تین دیگر جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

Read more

تکون اولم، بے گھر امریکیوں کی زندگی پر پاکستانی نژاد فلم میکر کی ایک منفرد فلم

وا شنگٹن —امریکہ کے کچھ شہروں میں بے گھر افراد کا مسئلہ اتنا عام سا دکھائی دیتا ہے کہ روزانہ کے معمول میں ہم میں سے کم ہی لوگ شہروں کے پارک یا گلی کے کنارے پر بیٹھے ایسے کسی فرد کو رک کر اس کا حال پوچھتے ہیں۔

Read more

ووہان کی لیبارٹری سازشی نظریات کا موضوع کیوں بنی؟

ویب ڈیسک — ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی عالمی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے بدھ کے روز چین کے شہر وہان میں اس وائرولوجی لیبارٹری یا ریسرچ سینٹر کا دورہ کیا۔ جس کے بارے میں قیاس آرائی کی جاتی ہے کہ کرونا وائرس کا جنم یہیں ہوا۔ وائرولوجی سے مراد وائرس کا مطالعہ اور ان سے پیدا شدہ امراض کے بارے میں بحث کرنے والی طب کا شعبہ ہے۔

Read more

ٹرمپ کا مواخذے کی کارروائی میں شہادت کے لیے پیش ہونے سے انکار

امریکہ کی کانگریس میں ڈیموکریٹس ارکان نے درخواست کی ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سینیٹ میں اپنے مواخذے کے ٹرائل میں حلف اٹھاتے ہوئے شہادت کے لیے پیش ہوں۔ دوسری جانب ٹرمپ کے مشیر نے بتایا ہے کہ سابق صدر نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

سابق صدر ٹرمپ کے خلاف عوام کو بغاوت پر اکسانے کے الزامات کے تحت آئندہ ہفتے سینیٹ میں کارروائی شروع ہو گی۔ اس سے قبل اس کارروائی کے مرکزی پراسیکیوٹر جیمی راسکن نے جمعرات کو ای میل کے ذریعے بھجوائے گئے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرائل شروع ہونے سے پہلے یا اس ٹرائل کے دوران شہادت کے لیے پیش ہوں۔

Read more

صدر بائیڈن کا یمن جنگ میں امریکی حمایت ختم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کی قیادت میں جاری یمن کی پانچ سالہ جنگ کی حمایت ختم کر رہا ہے۔

صدر بائیڈن نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی نئی خارجہ پالیسی کا اعلان کیا اور کہا کہ امریکہ عالمی سطح پر غیر حاضر رہنے کا متحمل نہیں ہو سکتا اور سفارت کاری ہماری خارجہ پالیسی کا مرکز ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن میں جاری جنگ نے انسانی بنیاد پر اور حکمت عملی کے لحاظ سے ایک تباہی کو جنم دیا ہے اور ان کے بقول، اس جنگ کو ختم ہونا چاہیے۔

Read more

حکومت اور حزبِ اختلاف میں محاذ آرائی جاری، 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمان میں پیش

اسلام آباد — پاکستان کی پارلیمنٹ میں حکومت اور حزبِ اختلاف کے درمیان جاری محاذ آرائی کے ماحول میں 26 ویں آئینی ترمیم پیش کر دی گئی ہے۔ تحریکِ انصاف کی حکومت کے متعارف کردہ اس ترمیمی بل میں سینیٹ کے ارکان کے طریقۂ انتخاب کو تبدیل کرنا تجویز کیا گیا ہے۔

Read more

گیس کا بحران، پاکستان برآمدات میں اضافے کا رُجحان برقرار رکھ سکے گا؟

کراچی — وزیرِ اعظم پاکستان کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے اور ایسا آٹھ سال میں پہلی بار ہوا ہے۔

Read more

افغانستان سے فوج کے انخلا کو التوا میں ڈال دینا چاہیے، کانگریس میں رپورٹ پیش

امریکہ کی کانگریس میں پیش کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن کو افغانستان سے اپنے تمام فوجیوں کو نکالنے کے لیے یکم مئی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دینی چاہیے اور بین الافغان امن مذاکرات میں پیش رفت کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔

افغان امور سے متعلق کانگریس کی ایک کمیٹی نے بدھ کو پیش کردہ اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ کو افغان امن عمل کو ترک نہیں کرنا چاہیے۔ لیکن اس کے لیے عائد کردہ شرائط یکم مئی تک پوری ہوتی دکھائی نہیں دیتیں۔

Read more

امریکہ کی خارجہ پالیسی کیا ہو گی؟ بائیڈن جمعرات کو اہم خطاب کریں گے

امریکہ کے صدر جو بائیڈن جمعرات کو محکمۂ خارجہ کے دورے کے موقع پر خارجہ پالیسی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے خطاب میں امریکہ کی مخالف قوتوں بشمول چین، شمالی کوریا، روس اور ایران سے متعلق امریکہ کی نئی حکمت عملی کے بارے میں مفصل خاکہ پیش نہیں کریں گے۔ تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ وہ عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کریں گے۔

Read more

میانمار: فوجی بغاوت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک، 70 اسپتالوں میں کام بند

میانمار میں فوجی بغاوت اور ملک کی معزول کردہ سربراہ آنگ سان سوچی کی گرفتاری کے بعد سول نافرمانی کی تحریک شروع ہو گئی ہے۔ تحریک میں نوجوان، طلبہ اور طبی عملہ پیش پیش ہے۔

میانمار کے 70 اسپتالوں کے عملے نے فوج کے اقتدار پر قبضے کے خلاف احتجاجاً کام کاج چھوڑ دیا ہے۔

فوجی بغاوت کے خلاف حال ہی میں قائم ہونے والی سول نافرمانی کی تحریک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے 30 ٹاؤنز میں موجود اسپتالوں کے عملے نے فوجی قیادت کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ اس تحریک میں چار ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ تاہم وہ اپنا نام ظاہر کرنا نہیں چاہتے۔

Read more

امریکی گلوکارہ ریحانہ کا بھارتی کسانوں کے حق میں ٹوئٹ، بھارت کا شدید ردِ عمل

امریکہ کی نامور گلوکارہ ریحانہ نے بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے حق میں ایک بیان دیا ہے جس کے بعد نئی دہلی نے اس پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

گلوکارہ ریحانہ نے منگل کو بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق ایک خبر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کر رہے۔

Read more

وزیرستان کی کم سن فٹ بال پلیئر مستقبل میں ڈاکٹر بننے کی خواہش مند

جنوبی وزیرستان کی رہائشی عاصمہ حافظ کی فٹ بال کو کک مارنے کی تصویر کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی ہے۔ وہ تیسری جماعت کی طالبہ ہیں اور اسکول میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیتی ہیں۔

جنوبی وزیرستان کے مرکزی انتظامی علاقے وانا کے نواحی گاؤں تنائی سے تعلق رکھنے والی عاصمہ حافظ کی ایک تصویر، جس میں وہ فٹ بال کو کک مارتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں، ان دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر گردش کر رہی ہے۔

Read more

گلالئی اسماعیل کے والد تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی خاتون رہنما گلالئی اسماعیل کے والد پروفیسر اسماعیل کو پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بدھ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

منگل کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پروفیسر اسماعیل کی درخواست قبل از گرفتاری خارج کر دی تھی جس کے بعد اُنہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Read more

تشدد میں اضافہ، امن معاہدے پر شبہات، افغانستان کا مستقبل کیا ہو گا؟

افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے اہلکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ امن معاہدے کے تحت مئی میں انخلا کی ڈیڈ لائن کے بعد بھی نیٹو افواج افغانستان میں رہیں گی۔ اس دعوے کے بعد یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیوں کہ طالبان غیر ملکی افواج کا مکمل انخلا چاہتے ہیں۔

ایک نیٹو اہلکار نے نام خفیہ رکھتے ہوئے چند روز قبل ‘رائٹرز’ کو بتایا تھا کہ اپریل کے آخر تک اتحادی فوجوں کا انخلا مکمل نہیں ہو گا کیوں کہ معاہدے کی شرائط پور ی نہیں ہوئیں۔

اہلکار نے بتایا کہ "امریکہ میں اب ایک نئی انتظامیہ ہے اور پالیسی میں ردو بدل ہو گا جب کہ کسی بھی جلد بازی کے بجائے معروضی حالات کو دیکھ کر ہی فوج کا انخلا ہو گا۔”

Read more

"اسلام آباد حادثے نے مجھ سے میرے سب دوست چھین لیے”

"پورے خاندان کو سنبھالنے والا ایک انیس ہی تھا۔ اب وہ اس دنیا سے چلا گیا تو باقی خاندان کا کیا بنے گا؟” یہ الفاظ ہیں اسلام آباد ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے انیس راجپوت کے کزن عثمان قیوم کے جو غم سے نڈھال ہیں۔

انیس راجپوت اپنے دوستوں کے ساتھ انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) میں بھرتی کے لیے انٹرویو دینے اسلام آباد آ رہے تھے کہ سیکٹر جی الیون کے قریب سگنل پر حادثے کا شکار بن گئے۔

خواتین کو ہراسان کیے جانے سے متعلق واقعات کی تحقیقات کے کمشن کی محتسب کشمالہ طارق کی گاڑی نے انیس کی گاڑی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں چار افراد انیس راجپوت، فاروق احمد، حیدر علی اور ملک عادل ہلاک ہو گئے۔

Read more

اسپیس ایکس کی اسٹارشپ کی آزمائشی پرواز دوسری بار بھی گر کر تباہ

اسپیس ایکس کی اسٹارشپ کی دوسری آزمائشی پرواز بھی ناکام ہو گئی ہے اور اس کا گولی نما راکٹ بھی پرواز کے کچھ دیر بعد زمین پر دوبارہ اترتے ہوئے تباہ ہو گیا۔

دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ایلن مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے منگل کو امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں اسٹار شپ کے پروٹو ٹائپ راکٹ کی پرواز کا تجربہ کیا۔

دو ماہ قبل بھی اسپیس ایکس نے ایسا ہی تجربہ کیا تھا تاہم اس وقت بھی اسے کامیابی نہیں مل سکی تھی۔

Read more

سینیٹ میں ٹرمپ کا ٹرائل شروع ہونے سے قبل فریقین کے دلائل پیش

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں آئندہ ہفتے شروع ہونے والے ٹرائل سے قبل اُن کے وکلا اور مواخذے کے منتظمین ڈیموکریٹک ارکان نے علیحدہ علیحدہ اپنے دلائل پیش کیے ہیں۔

منگل کو سینیٹ میں ڈیموکریٹک پراسیکیوٹر نے سابق صدر کے خلاف 77 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کی جس میں ٹرمپ پر مختلف الزامات عائد کیے گئے۔ تاہم سابق صدر کے وکلا نے ڈیموکریٹک ارکان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے سینیٹ میں کارروائی کی آئینی حیثیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔

Read more

ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کا خاتمہ، بائیڈن نے ایک اور ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اپنے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ کی پابندیوں کی حامل امیگریشن پالیسیوں کے خاتمے کے لیے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ان خاندانوں کو ملانے کی ایک کوشش بھی ہے جو امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر ایک دوسرے سے الگ کر دیے گئے تھے۔

نئے امریکی صدر نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیا قانون نہیں بنا رہے بلکہ ان کے بقول وہ ناقص پالیسی کو ختم کر رہے ہیں۔

Read more

میانمار میں مارشل لا لگانے والے جنرل من آنگ لینگ کون ہیں؟

میانمار میں مارشل لا لگانے والے جنرل من آنگ لینگ نے یوں تو ایک سال بعد ملک میں دوبارہ انتخابات کرا کر اقتدار سول قیادت کے سپرد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ تاہم جولائی میں ریٹائر ہونے والے آرمی چیف کے مستقبل کے ارادوں کے حوالے سے تجزیہ کار مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

میانمار کے آرمی چیف کو رواں سال جولائی میں 65 سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد ریٹائر ہو کر کمان دوسرے فوجی جرنیل کو سونپنی تھی۔ تاہم پیر کو میانمار کی نو منتخب پارلیمان کے پہلے اجلاس سے قبل جنرل لینگ نے خود اقتدار سنبھال کر ملک کی سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ آنگ سان سوچی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔

Read more

لاہور کے پارک کے مالیوں کی محنت ضائع، سوشل میڈیا ردِ عمل پر علامہ اقبال کا مجسمہ ہٹانے کا حکم

لاہور کے گلشنِ اقبال پارک میں قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے مجسمے پر سوشل میڈیا پر ردِعمل سامنے آنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے مجسمہ فوری ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

پاکستان کے سوشل میڈیا پر منگل کی صبح سے ٹوئٹر پر #AllamaIqbal کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرتا رہا جس میں کئی صارفین نے اعتراض کیا کہ پارک میں نصب کیا جانے والا مجسمہ قومی شاعر سے بالکل بھی مماثلت نہیں رکھتا۔

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی ترجمان نادیہ طفیل نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ مجسمہ گلشنِ اقبال پارک کے مالیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بنایا تھا۔ تاہم سوشل میڈیا پر ردِعمل سامنے آنے کے بعد اسے منگل کی رات تک ہٹا دیا جائے گا۔

Read more

ادریس خٹک کے اہلِ خانہ کا ریلیف کے لیے سپریم کورٹ سے رُجوع کا فیصلہ

پشاور — انسانی حقوق کے کارکن ادریس خٹک کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمے کی سماعت روکنے کی درخواست پشاور ہائی کورٹ سے مسترد ہونے کے بعد اُن کے اہل خانہ اور وکلا نے سپریم کورٹ سے رُجوع کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

امریکہ میں سرمائی طوفان: کرونا ویکسی نیشن مہم بھی متاثر

ویب ڈیسک — امریکہ میں سرمائی طوفان سے نیویارک شہر میں شدید برف باری ہوئی ہے جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ سرمائی طوفان نے اب شمالی علاقوں کا رُخ کر لیا ہے جہاں کے شہریوں کو حکام کی جانب سے انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔

Read more

برطانیہ میں کرونا کی جنوبی افریقی قسم کے 105 کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک — برطانیہ میں کرونا وائرس کی جنوبی افریقی قسم کے 105 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 11 کیسز ایسے ہیں جن کا بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Read more

کراچی کو پانی فراہمی کے منصوبے کی اونرشپ وفاق کو منتقل، مزید دو سال تاخیر کا ذمہ دار کون؟

کراچی — پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو پانی فراہم کرنے کا بڑا منصوبہ ‘گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی اسکیم’ یعنی کے-فور مزید تاخیر کا شکار ہو گیا ہے اور اب اس منصوبے کا پہلا مرحلہ جولائی 2023 تک مکمل ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

Read more

میانمار میں فوجی بغاوت: امریکہ کا ‘مناسب اقدام’ کا عندیہ

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے میانمار میں فوج کی بغاوت اور اقتدار پر قبضے کے بعد خبردار کیا ہے کہ امریکہ میانمار پر پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔

Read more

ڈینئل پرل قتل کیس: سپریم کورٹ کا ملزمان کو سرکاری ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد — سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈینئل پرل قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم احمد عمر شیخ اور دیگر کو جیل سے سرکاری ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

Read more

کرونا وائرس: پاکستان میں ماسک لازمی مگر پہننے والے کم

پشاور شہر میں اشرف روڈ کی مصروف ترین فوڈ اسٹریٹ میں رات کے 10 بجے کا وقت ہے۔ لگ بھگ 55 سالہ رحمت اللہ فٹ پاتھ پر ایک بند دکان کے سامنے کڑاہی گوشت کا ڈھابہ چلا رہے ہیں۔

ان کے آس پاس لوگ جمع ہیں، لیکن ماسک کسی نے بھی نہیں پہنا۔ خود رحمت اللہ نے ماسک اس لیے پہنا ہے کہ دھویں سے بچ سکیں۔

رحمت اللہ کہتے ہیں کہ "میں کئی سالوں سے یہاں کام کر رہا ہوں۔ یہاں لوگوں کی آمد کم نہیں ہوئی ہے۔ کرونا کے دنوں میں لوگوں کا رش مزید بڑھ گیا ہے۔”

Read more

بھارت میں کسانوں کا احتجاج، داخلی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

چھبیس جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ پر ہزاروں کسانوں کی دہلی کے لال قلعے پر چڑھائی اور ہنگامہ آرائی کے بعد بھارت میں یہ خدشات جنم لے رہے ہیں کہ کئی ہفتوں سے جاری اس مسئلے کا حل نہ نکالا گیا تو یہ بھارت کی داخلی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے گزشتہ سال منظور کیے گئے متنازع زرعی قوانین کے خلاف ہریانہ اور اتر پردیش سے متصل دارالحکومت دہلی کی سرحدوں پر ہزاروں کسانوں کے احتجاجی دھرنوں کو دو ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔ لیکن اب بھی اس مسئلے کے حل کی بظاہر کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے۔

Read more

عالمی ادارۂ صحت، الیکسی نیوالنی اور گریٹا تھون برگ نوبیل امن انعام کے لیے نامزد

ویب ڈیسک — سال 2021 کے امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزدگیوں کا سلسلہ اتوار کو اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ نوبیل امن انعام 2021 کے لیے نامزد افراد اور اداروں میں عالمی ادارۂ صحت، روس میں حزبِ اختلاف کے رہنما الیکسی نیوالنی اور ماحولیات کی بہتری کے لیے سرگرداں کارکن گریٹا تھون برگ بھی شامل ہیں۔

Read more

کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، پہلے ہیلتھ ورکرز کو لگے گی

لاہور — کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی جسے اسلام آباد میں مرکزی اسٹوریج سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ویکسین لگانے کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع ہو گا۔

Read more

برطانیہ نے ہانگ کانگ کے شہریوں کے لیے دروازے کھول دیے، چین کی سخت تنقید

ویب ڈیسک — ہانگ کانگ کے وہ رہائشی جو چین کی جانب سے نئے سیکیورٹی قوانین کے نفاذ کے بعد علاقے سے نکلنا چاہتے ہیں، اب برطانیہ میں سکونت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

Read more

امریکہ کے کئی حصے سرمائی طوفان کی لپیٹ میں، واشنگٹن ڈی سی میں برفباری

ویب ڈیسک — امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور اس سے ملحقہ ورجینیا اور میری لینڈ کی ریاستوں میں برف باری جاری ہے جب کہ موسمِ سرما کا شدید طوفان اگلے کچھ دنوں تک وسط مغربی علاقے میں شدید برف باری کا سبب بنے گا۔

Read more

میانمار کی فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا، آنگ سان سوچی سمیت متعدد رہنما زیرِ حراست

ویب ڈیسک — میانمار کی فوج نے ملک کی سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ آنگ سان سوچی اور اُن کی جماعت کے دیگر رہنماؤں کو تحویل میں لیتے ہوئے اقتدار پر سنبھال لیا ہے۔

Read more

ڈینئل پرل قتل کیس: سپریم کورٹ نے ملزمان کی رہائی ایک دن کے لیے روک دی

عدالت نے سندھ حکومت کو ملزمان کو مزید حراست میں رکھنے کا کوئی حکم نامہ جاری کرنے سے بھی روک دیا۔ دورانِ سماعت اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کی رہائی کا فیصلہ معطل نہ ہوا تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔

Read more

جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان، حفیظ ڈراپ

پاکستان کے دورے پر آئی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز میں شان دار کارکردگی دکھانے والے محمد حفیظ کو بروقت ‘بائیو سیکیور ماحول’ کا حصہ نہ بننے پر ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کیا جس کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

Read more

روس: اپوزیشن رہنما نوالنی کے حق میں احتجاج، دو ہزار سے زائد مظاہرین گرفتار

روس کی پولیس نے اتوار کو حکومت مخالف سیاست دان الیکسی نوالنی کے حق میں مظاہرے میں شریک دو ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بھی نوالنی کے حق میں مظاہرہ کرنے والے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

نوالنی کے حامیوں کی طرف سے منگل کو اُن کے خلاف مقدمے کے آغاز پر بھی ملک بھر میں مظاہروں کی کال دی گئی ہے۔

Read more

بھارت: کانگریس رہنما ششی تھرور اور چھ صحافیوں کے خلاف غداری کے مقدمات

بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما اور رکنِ پارلیمنٹ ششی تھرور اور چھ سینئر صحافیوں کے خلاف پانچ ریاستوں میں غداری کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان افراد پر رواں ماہ کسانوں کی لال قلعے پر چڑھائی کے دوران ‘گمراہ کن’ ٹوئٹس کرنے کا الزام ہے۔

صحافیوں کی متعدد تنظیموں نے پولیس کی ان کارروائیوں پر سخت احتجاج کیا ہے اور موجودہ ملکی حالات کو مبینہ طور پر غیر اعلانیہ ایمرجنسی سے تعبیر کیا ہے۔

Read more

پاکستان میں ہراسانی سے متعلق قوانین: ‘یہاں الزام لگانے والے کو اپنا دفاع کرنا پڑتا ہے’

چار سال قبل ہالی وڈ کے پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن کے خلاف خواتین کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد شروع ہونے والی ‘می ٹو’ تحریک اب پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہتکِ عزت کے دعووں اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث متاثرہ افراد سامنے آنے سے اب بھی کتراتے ہیں۔

‘می ٹو’ تحریک کے دوران بہت سی خواتین نے جنسی حملوں اور جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے متعلق اپنی کہانیاں آن لائن بیان کیں تو بہت سے مردوں کو ایسے الزامات کی وجہ سے اپنی ملازمتوں سے بھی محروم ہونا پڑا۔

Read more

جوہری معاہدہ: ایران نے مذاکرات اور سعودی عرب کو شامل کرنے کی تجویز رد کر دی

ایران نے فرانس کے صدر کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے جس میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں مزید ممالک کے اضافے اور مذاکراتی عمل میں سعودی عرب کو بھی شامل کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے کا ہفتے کو کہنا تھا کہ جوہری معاہدہ ایک کثیر الجہتی بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کی منظوری اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے دی تھی۔

Read more