بوئنگ 777 کا انجن فیل: امریکہ اور جاپان کی ایئر لائنز نے طیارے گراؤنڈ کر دیے

امریکہ میں دورانِ پرواز ایک بوئنگ 777 طیارے کا انجن فیل ہو جانے کا معاملہ ان دنوں خبروں میں ہے اور ایک ممکنہ حادثے سے بچنے کے بعد مستقبل میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ہفتے کو امریکہ کی یونائٹڈ ایئرلائن کی پرواز 328 کو ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی کیوں کہ اس کا دایاں انجن ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی تباہ ہو گیا تھا۔

Read more

بائیڈن انتظامیہ اپریل میں اسکول کھولنے کے لیے پرامید

امریکہ کو کرونا وبا کی وجہ سے ملک بھر میں اسکول کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم بائیڈن انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اپریل تک زیادہ تر اسکولوں میں کلاس رومز کے اندر پڑھائی شروع ہو جائے گی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے اتوار کو نشریاتی ادارے ‘اے بی سی’ کے پروگرام ‘دِس ویک’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں تدریسی عمل کی بحالی ہمارا ہدف، ہمارا مقصد اور ہمارا منصوبہ ہے۔

Read more

شمالی وزیرستان: مبینہ دہشت گردی کے واقعات میں چار خواتین سمیت چھ ہلاک

شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات میں چار خواتین سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والی خواتین کا تعلق غیر سرکاری رفاعی ادارے سے بتایا جا رہا ہے۔

ہلاکتوں کے علاوہ نامعلوم افراد نے تین افراد کو اغوا بھی کیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ پیر کو میر علی سب ڈویژن میں ‘صباون’ نامی ایک غیر سرکاری ادارے ( این جی او) کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار خواتین ہلاک جب کہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

Read more

امریکہ کے ایران کے ساتھ پانچ باشندوں کی گرفتاری کے معاملے پر مذاکرات

امریکہ نے ایران میں یرغمال بنائے جانے والے اپنے پانچ شہریوں کی وطن واپسی کے لیے ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اتوار کو نشریاتی ادارے ‘سی بی ایس’ نیوز کے پروگرام ‘فیس دی نیشن’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران حکومت نے امریکہ کے پانچ شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ صدر جو بائیڈن کی حکومت کی پہلی ترجیح امریکیوں کو محفوظ انداز میں وطن واپس لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم نے امریکی شہریوں کو یرغمال بنانے کے معاملے پر تہران حکومت سے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔”

Read more

امریکہ: 139 سال پرانے گھر کی ٹرالر کے ذریعے دوسری جگہ منتقلی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں 139 سالہ پرانے دو منزلہ گھر کو نئے پتے پر منتقل کر دیا گیا ہے جس کے لیے مالک مکان کو چار لاکھ ڈالرز کے اخراجات برداشت کرنا پڑے۔

گھر کی منتقلی کے اس دلچسپ عمل کے لیے اسٹریٹ لائٹس، پارکنگ میٹرز اور کئی یوٹیلٹی لائنز کو ہٹانا پڑا جب کہ اسے دیوہیکل ٹرالوں پر لاد کر چھ بلاکس کی دوری پر موجود مقام تک پہنچایا گیا۔

Read more

پاکستان سپر لیگ: بہترین کھلاڑیوں کی کارکردگی پر ایک نظر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا سیزن چھ شروع ہو چکا ہے اور تمام ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کی تگ و دو میں ہیں۔ پی ایس ایل کے گزشتہ پانچ سیزنز میں کئی کھلاڑیوں نے اپنی بہترین انفرادی کارکردگی سے اپنی ٹیموں کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

آئیے جائزہ لیتے ہیں کہ گزشتہ پانچ سیزنز میں کون سے ایسے کھلاڑی تھے جنہوں نے اپنی شان دار کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور موجودہ سیزنز میں کون سی ایسی ٹیمیں ہیں جن کے کھلاڑی اس بار اپنا لوہا منوا سکتے ہیں۔

Read more

روایتی موضوعات سے تنگ ناظرین کو ڈرامہ ‘رقیب سے’ کیوں پسند آ رہا ہے؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری اس وقت تھپڑوں کی گونج، طلاقوں کی بھرمار اور افیئرز کی بارش کی زد میں ہے۔

اگر کسی ڈرامے میں ایک شادی شدہ آدمی کسی دوسری عورت سے محبت نہیں کرتا تو اس میں وہ اپنی بیوی پر ظلم کرتا ہے۔ اگر بیوی پر ظلم نہیں کرتا تو کسی اور سے محبت کرتا ہے اور کبھی کبھی تو بیوی کو طلاق کا طعنہ دے کر اپنی من مانی کرتا ہے۔

ان ڈراموں کی وجہ سے اچھے اور معیاری ڈرامے دیکھنے والوں نے ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیا ہے اور باقی لوگوں نے ‘ویڈیو اسٹریمنگ سروسز’ کا رخ کر لیا ہے۔

ایسے میں نام ور رائٹر بی گل اور ہدایت کار کاشف نثار نے ‘رقیب سے’ پیش کر کے ناظرین کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ کہانی بیان کرنے کا کلاسک پی ٹی وی اسٹائل آج بھی مقبول ہے بس اسے پیش کرنے کا ڈھنگ آنا چاہیے۔

Read more

میانمار: فوج مخالف مظاہرین پر فائرنگ سے دو ہلاکتیں، معروف اداکار گرفتار

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جمہوریت نواز مظاہرین کے احتجاج میں شدت آ رہی ہے جب کہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں دو مظاہرین کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ ادھر پولیس نے مظاہروں کے حمایتی ایک معروف اداکار کو بھی اتوار کو گرفتار کر لیا ہے۔

میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈالے میں ہفتے کو ہونے والی جھڑپوں میں دو مظاہرین ہلاک اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

میانمار میں رواں ماہ یکم فروری کو ہونے والی فوجی بغاوت بعد سے ہی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جاری ہے جب کہ پولیس مظاہرین کے خلاف ربر کی گولیاں، آنسو گیس اور واٹر کیننز استعمال کر رہی ہے۔

Read more

اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں تیندووں کی موجودگی، انتظامیہ کا شہریوں کو انتباہ

دارالحکومت اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تیندووں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اسلام آباد نے ہائیکنگ کے خواہش مند شہریوں کو سورج غروب ہونے کے بعد ٹریلز پر جانے سے گریز کرنے کا کہا ہے۔

وائلڈ لائف مینجمنٹ کی طرف سے شہریوں کو ٹریل پر جانے سے تنبیہ ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے کہ جب گزشتہ دنوں سی سی ٹی وی کیمروں میں تیندووں کی ویڈیوز منظر عام پر آئیں۔

اسلام آباد وائلد لائف مینجمنٹ بورڈ کی چیئرپرسن رعنا سعید خان کا کہنا ہے کہ اب تک تقریباً پانچ تیندوے محکمے کے لگائے گئے کیمروں میں ریکارڈ ہو چکے ہیں جن کی جنس اور عمر کے بارے میں تحقیق جاری ہے۔

Read more

امریکہ: برفانی طوفان سے کرونا ویکسی نیشن مہم متاثر، ٹیکساس آفت زدہ ریاست قرار

امریکہ میں برفانی طوفان اور شدید سرد موسم کی وجہ سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ طوفان کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وبا سے بچاؤ کے لیے جاری ویکسی نیشن مہم بھی متاثر ہو رہی ہے۔ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے طوفان سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

طوفان کے باعث اب تک دو ہزار سے زائد کرونا ویکسی نیشن سینٹرز بند ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے 60 لاکھ افراد تک ویکسین کی خوراکیں پہنچانے کا عمل تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔

Read more

جسٹس فائز عیسیٰ: ‘عمران خان کو ذاتی طور پر نہیں جانتا تو جانب دار کیسے ہو سکتا ہوں’؟

سپریم کورٹ آف پاکستان میں اراکین اسمبلی ترقیاتی فنڈز کیس میں چیف جسٹس گلزار احمد کی طرف سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو وزیراعظم کے خلاف کوئی بھی کیس سننے سے روکنے کے فیصلے کے بعد جسٹس فائز عیسی کا اختلافی نوٹ سامنے آیا ہے۔

اختلافی نوٹ میں جسٹس فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ "بینچ میں شامل تمام ججز کے دستخط ہونے تک حکم نامہ قانونی نہیں ہو سکتا۔ وزیرِاعظم کے خلاف مقدمہ نہ سننے کا مطلب ہے کہ جج صرف پرائیویٹ کیسز سن سکتا ہے۔ مقدمے کے فیصلے سے چیف جسٹس کی ساکھ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کسی جج کو کوئی مقدمہ سننے سے نہیں روک سکتی۔”

Read more

تحریک انصاف کو ضمنی انتخابات میں اپ سیٹ شکست، صوبائی وزیر کے خلاف کارروائی

اسلام آباد — پاکستان میں مختلف اراکین کی وفات اور دیگر وجوہات پر قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کی آمد سے قبل ہی کئی تنازعات سامنے آئے ہیں۔

پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 75 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج روک لیے گئے ہیں۔ اس حلقے میں انتخابات میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور فائرنگ میں دو افراد ہلاک بھی ہوئے تھے۔

Read more

ایران سے مذاکرات مشرق وسطیٰ میں غلطیاں دہرانے سے بچنے کے لیے ہیں: جو بائیڈن

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ، ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے سے متعلق دوبارہ سے مذاکرات شروع کرنے میں دلچسپی اس لیے رکھتا ہے تا کہ ایسی غلطیاں نہ کی جائیں جن سے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال مزید خراب ہو۔

Read more

روس کے سائبر حملوں کے بعد امریکہ میں سائبر سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک — امریکہ کی حکومت گزشتہ برس دسمبر میں روس کی ہیکنگ کے ذریعے سرکاری اور نجی اداروں کی معلومات تک رسائی کے حصول کے بعد سائبر ڈیفنس سسٹم کو دوبارہ فعال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس اقدام کے لیے دو سال قبل سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی (سی آئی ایس اے) بنائی گئی تھی۔ تاہم ایجنسی کو ایسے سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے فنڈز، آلات اور اختیارات کی کمی کا سامنا تھا۔

Read more

پاکستان میں آن لائن ہراساں کرنے کی شکایات میں 70 فی صد اضافہ، کیسے محفوظ رہا جائے؟

کراچی — سندھ کے شہر کراچی کی رہائشی خاتون سائرہ (فرضی نام) کو گزشتہ برس جون میں فیس بک پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں ان کی تصویر کو ایڈٹ کر کے نازیبا بنایا گیا تھا۔

یہ تصویر بھیجنے والا کوئی اور نہیں، بلکہ ان کے دفتر ہی میں کام کرنے والا ایک سابق ساتھی تھا جس نے تصویر بھیجنے کے ساتھ خاتون سے 30 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ مطالبہ پورا نہ کرنے کی صورت میں اس نے تصویر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

Read more

وقف املاک ترمیمی قوانین پر وفاق المدارس کا اعتراض، حکومت کی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد — پاکستان میں وفاقی سطح پر مدارس کے معاملات کو دیکھنے والی تنظیم ‘وفاق المدارس’ کی مجلس شوریٰ نے اعلان کیا ہے کہ وقف املاک سے متعلق ترمیمی قوانین مدارس کی آزادی کے خلاف ہیں۔

وفاق المدارس سے تعلق رکھنے والے علما کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے کہنے پر قانون سازی کی جا رہی ہے۔ جس کے بعد مدارس کو فنڈز دینے والوں پر سختی ہو جائے گی۔ جو مدارس کو چلانے کی راہ میں مشکلات کا باعث بنے گا۔

Read more

بھارت نے جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا الزام مسترد کر دیا

بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کے اس حالیہ بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے کہ بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں گزشتہ سال مئی میں متعارف کرائے گئے نئے قانون اقامت سے علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

جمعرات کو جنیوا میں دیے گئے ایک مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں اقلیتوں کے امور کے خصوصی نمائندے فرنانڈو ڈی ورینس اور مذہب یا عقیدے کی آزادی پر ان کے ہم منصب احمد شہید نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو یک طرفہ طور پر اور بغیر کسی صلاح مشورے کے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی خود مختاری ختم کی تھی اور پھر علاقے میں ایسے قوانین نافذ کئے جو مقامی لوگوں کو مختلف معاملات میں حاصل تحفظ کو ختم کرتے ہیں۔

Read more

نیٹو کانفرنس میں افغانستان سے فوجی انخلا پر فیصلہ نہیں ہو سکا

نیٹو کے سیکرٹری جنرل، ژینس سٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے نیٹو افواج کے مکمل انخلا کے حوالے سے کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔

برسلز میں ہونے والے نیٹو کے وزرائے دفاع کا یہ اجلاس افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے موجود رہنے کے حوالے سے بہت اہم سمجھا جا رہا تھا۔ اس وقت مغربی اتحادی، نیٹو کے افغانستان میں تقریباً 10 ہزار فوجی تعینات ہیں۔

Read more

ایران کی ایک خاتون کوچ کو اپنی ٹیم کی آن لائن کوچنگ کیوں کرنا پڑی؟

ایران میں سکئینگ کے مقابلوں کی ایک خاتون کوچ سمیرا زرگری کے شوہر نے مقامی قانون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کی تو انہوں نے اپنی ٹیم کی کوچنگ کے لئے فون کا سہارا لیا۔

سمیرا نے اپنی ٹیم کی ان چار اسکیئنگ کھلاڑیوں کو جمعرات کے روز تین بار فون کیا جو اٹلی میں ورلڈ چیمپئین شپ میں حصہ لے رہی تھیں۔ انہوں نے ان کھلاڑیوں کو ریس کے شروع ہونے، اس کے درمیانی وقفوں اور اس کے بعد فون پر ہدایات دیں۔

Read more

امریکہ کا پیرس ماحولیاتی معاہدے میں دوبارہ شرکت کا اعلان

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے جمعے کو ماحول کے تحفظ کے عالمی معاہدے پیرس کلائمیٹ ڈیل 2015 میں امریکہ کی شمولیت کا دوبارہ اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیاں دنیا کی بقا کو درپیش انتہائی سنگین خطرہ ہیں، جن کے حل پر فوری توجہ دینا ضروری ہے۔

جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس سے میونخ میں ہونے والی ورچوئل سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "اگر ہم اس مسئلے سے نمٹنے میں ناکام ہو گئے تو اس کی قیمت ہم سب کو ادا کرنی ہو گی”۔

Read more

امریکہ کا سعودی عرب میں فورسز کے حفاظتی مراکز کے قیام پر غور

امریکی فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ امریکی فوج ایران کے ساتھ کشیدگی کی صورت میں اپنی فورسز کو واضح اہداف بننے سے بچانے کے لئے سعودی عرب میں ایسے متبادل اڈوں کی تلاش کر رہی ہے، جو کسی ایمرجنسی کی صورت میں استعمال کئے جا سکیں۔

مشرق وسطی کے دورے کے دوران امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ، جنرل کینتھ مک کینزی نے کہا کہ وہ یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم نئے اڈوں کی تلاش نہیں کر رہے ہیں۔

Read more

فائزر کی ویکسین عام فریزر میں بھی دو ہفتے تک کارآمد رہ سکتی ہے

کرونا کی ویکسین پر کام کرنے والی فارماسوٹیکل پارٹنر کمپنیوں فائزر اور بائیو این ٹیک نے جمعے کے روز بتایا ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے کی جانے والی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی کرونا وائرس کی ویکسین اگر عام فریزر میں رکھی جائے تو دو ہفتوں تک کارآمد رہ سکتی ہے۔

فائرز کی ویب سائٹ پر دیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں کمپنیوں نے یہ نیا ڈیٹا ادویات پر کنٹرول کے امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کو جمع کروا دیا ہے کہ ان کی کرونا وائرس کی ویکسین منفی 15 سے منفی 25 درجہ حرارت میں رکھی جائے تو بھی کارآمد رہ سکتی ہے۔ یہ درجہ حرارت عموماً فارماسوٹیکل فریزر اور ریفریجریٹرز کے ہوتے ہیں۔

Read more

پی ایس ایل 6 کے وہ کھلاڑی جن پر سب کی نظریں ہوں گی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری کو شروع ہو گا جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ لیکن یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ صرف تین ماہ قبل ہی پی ایس ایل فائیو کا فائنل کھیلا گیا تھا۔ 17 نومبر 2020 کو فاتح بننے والی کراچی کنگز کو تین ماہ تین دن بعد ہی اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے میدان میں اترنا ہوگا۔

یہ کسی بھی ٹیم کا نہیں بلکہ دنیا کی کسی بھی لیگ میں سب سے کم وقت چیمپئن رہنے کا ریکارڈ ہے۔ ان تین ماہ تین دن کے دوران ایونٹ کا چیمپئن تو نہیں بدلا لیکن لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے بہت کچھ تبدیل ہو گیا ہے۔

Read more

‘تمام قومیتوں کی نمائندگی کے بغیر افغان امن عمل میں پیش رفت کی توقع نہیں’

افغان عسکری کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بھائی احمد ولی مسعود نے افغان حکومت اور طالبان میں جاری مذاکراتی عمل کے بارے میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک امن عمل میں تمام افغان قومیتوں کی نمائندگی نہیں ہو گی۔ اس میں کسی پیش رفت کی توقع نہیں ہے۔

احمد ولی مسعود افغانستان کی مسعود فاؤنڈیشن کے سربراہ ہیں اور ایک افغان وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔

احمد ولی مسعود نے ​جمعے کو وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابتدا ہی سے دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری امن عمل کے بارے میں پر امید نہیں تھے۔ کیوں کہ یہ ایک جامع امن عمل نہیں ہے۔

Read more

لاہور میں کرپٹو کرنسی میں تاوان وصولی کا پہلا مقدمہ، غیر ملکیوں کو لوٹا گیا

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سرمایہ کاری کے لیے آنے والے دو غیر ملکی باشندوں کو حال ہی میں بِٹ کوائن کے ذریعے بھاری تاوان دینا پڑ گیا۔ دونوں غیر ملکیوں کا تعلق جرمنی اور سوئٹزر لینڈ سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق دونوں غیر ملکی باشندوں سے لگ بھگ ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے بٹ کوائن میں تاوان وصول کیا گیا ہے۔

Read more

بھارت میں پہلی بار خاتون کو پھانسی دیے جانے کا امکان

بھارت کی ریاست اتر پردیش (یو پی) کے امروہہ ضلع کی رہائشی 36 سالہ شبنم کو اجتماعی قتل کے معاملے میں پھانسی دی جانے والی ہے۔

متھرا کی جیل انتظامیہ کو ڈیتھ وارنٹ کا انتظار ہے۔ اگر شبنم کو پھانسی دی گئی تو آزادی کے بعد بھارت میں کسی خاتون کو پھانسی دینے کا یہ پہلا واقعہ ہو گا۔

شبنم اس وقت بریلی کی جیل میں قید ہیں۔ متھرا کی جیل ایسا واحد قید خانہ ہے جہاں خواتین کو پھانسی دینے کا انتظام ہے۔ یہ پھانسی گھر 150 سال قبل بنایا گیا تھا۔ اس جیل میں پھانسی دینے کی تیاریاں چل رہی ہیں۔

Read more

امریکہ جوہری معاہدے پر ایران کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار

واشنگٹن ڈی سی کے مطابق وہ ایران کے ساتھ اس بارے میں مذاکرات کے لیے تیار ہے کہ دونوں ممالک 2015 میں ہونے والے اس معاہدے کی طرف لوٹ آئیں جس کا مقصد تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے دور رکھنا تھا۔

یہ پیش رفت امریکی انتظامیہ میں تبدیلی کی عکاس ہے۔

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن صدر جو بائیڈن کے اس مؤقف کو اجاگر کر رہے ہیں کہ اگر تہران معاہدے کی مکمل تعمیل کرتا ہے۔ تو امریکہ باضابطہ طور پر جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے) سے موسوم معاہدے کی طرف لوٹ سکتا ہے۔

Read more

اسلام آباد دھرنا: ‘لاپتا منگیتر کی بازیابی کو ہی زندگی کا مقصد بنا لیا ہے’

اسلام آباد کے جناح ایونیو کا اختتام یوں تو دارالحکومت کی سب سے اہم عمارت پارلیمنٹ ہاؤس پر ہوتا ہے مگر گزشتہ تین روز سے اس سڑک کے آخری پڑاؤ ڈی چوک کا نقشہ بدلا ہوا ہے۔

بند ٹریفک سگنل اور سڑک کے ساتھ لگی رکاوٹوں کو عبور کریں تو نظر خاکی رنگ کے ایک قالین کے ٹکڑے پر رکھی درجنوں تصاویر پر پڑتی ہے۔ یہ تصاویر، اُنہیں تھامے بیٹھی خواتین کے مطابق اُن کے اہل خانہ کی ہیں جو برسوں سے لاپتا ہیں۔

Read more

اسلام آباد: مقدس اوراق کی مبینہ توہین پر احتجاج، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد میں مقدس مذہبی اوراق کچرے کے ڈھیر کے قریب بکھرے ہوئے پائے جانے پر نا معلوم افراد کے خلاف توہینِ مذہب کی دفعہ 295-بی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدس اوراق کی توہین کے معاملے پر مشتعل افراد نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان مرکزی شاہراہ کو کئی گھنٹوں تک بند رکھ کر احتجاج کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔

Read more

بھارت: جنسی ہراسانی کے الزام پر خاتون صحافی کے خلاف سابق وزیر کا ہتکِ عزت کا مقدمہ خارج

بھارت میں دہلی کی ایک عدالت نے خاتون صحافی پریہ رمانی کے خلاف سابق نائب وزیرِ خارجہ ایم جے اکبر کے ہتکِ عزت کا مقدمہ خارج کر دیا ہے اور خاتون صحافی کو الزامات سے بری کر دیا ہے۔

سال 2018 میں جنسی ہراسانی کے خلاف پوری دنیا میں خواتین نے ‘می ٹو’ مہم چلائی تھی جس کے دوران مذکورہ خاتون صحافی نے ایم جے اکبر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد ایس جے اکبر نے ان پر ہتک عزت کا کیس کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس الزام کی وجہ سے ان کی ستاروں کی مانند روشن ساکھ اور شہرت کو دھچکہ لگا ہے۔

Read more

ناسا کا ایک اور تحقیقی مشن مریخ پر پہنچ گیا، پہلی تصویر جاری

امریکی خلائی ادارے ‘ناسا ‘کا تحقیقی روبوٹ ‘پرسیورینس’ بحفاظت مریخ پر پہنچ گیا ہے اور اس نے مریخ کی سطح سے ایک تصویر بھی زمین پر بھیجی ہے۔

یہ مشن جمعرات کو ایسٹرن اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق تین بج کر پچپن منٹ پر مریخ پر اترا۔ مشن کی کامیاب لینڈنگ سے امریکی خلائی ادارے کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

ناسا اب تک اپنے 10 میں سے نو تحقیقاتی مشنز کو کامیابی سے مریخ پر اُتار چکا ہے۔

Read more

‘والد کو کوہ پیمائی کے خطرات کا علم تھا، اس لیے وہ ہمیں افسر بنانا چاہتے تھے’

پاکستان میں کوہ پیمائی کے فروغ کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ‘الپائن کلب آف پاکستان’ نے پانچ فروری کو لاپتا ہونے والے تین کوہ پیماؤں کی موت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں میں ایک پاکستانی اور دو غیر ملکی شامل ہیں۔

ایک سال کے دوران آٹھ ہزار میٹر کی چار چوٹیاں سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی سے تعلق رکھنے والے ہوان پابلو موہر نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے-ٹو کو سر کرنے کی غرض سے گزشتہ ماہ مہم جوئی شروع کی تھی۔

Read more

آسٹریلین اوپن: اوساکا نے سرینا ولیمز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

جاپان کی ٹینس اسٹار نومی اوساکا نے امریکہ کی مایہ ناز کھلاڑی سرینا ولیمز کو سیمی فائنل میں شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

جمعرات کو آسٹریلیا کے روڈ لیور ارینا میں ہونے والے اس مقابلے میں اوساکا نے سرینا کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دی۔

اس شکست کے ساتھ ہی سرینا ولیمز کا 24ویں مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کر کے سابق آسٹریلوی اسٹار مارگیرٹ کورٹ کا ریکارڈ برابر کرنے کا خواب پورا نہ ہو سکا۔

Read more

‘غیر سنجیدگی’ کا مظاہرہ کرنے والے بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی کا آغاز، افسران میں تشویش

وزیرِ اعظم عمران خان نے عوامی شکایات پر مبینہ طور ہر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے والے اعلیٰ عہدوں پر تعینات بیوروکریٹس کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کیا ہے جس پر سرکاری افسران میں تشویش پائی جاتی ہے۔

سابق اعلیٰ سرکاری افسران کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کو اعلانیہ اقدامات لینے کے بجائے کارگردگی کا مظاہر نہ کرنے والے افسران کو طلب کر کے بات کرنی چاہیے تھی۔

دوسری جانب شہری حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے وزیرِ اعظم کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے بیوروکریسی کے احتساب کا ذریعہ قرار دیا ہے۔

Read more

بائیڈن کا اسرائیلی وزیرِ اعظم کو فون، دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال

واشنگٹن میں نئی انتظامیہ آنے کے بعد امریکہ کے صدر جوبائیڈن اور اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کے درمیان پہلی بار ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

امریکہ اور اسرائیل میں گہرے تعلقات ہونے کے باوجود جو بائیڈن کا صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے لگ بھگ ایک ماہ بعد وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے رابطہ ہوا ہے۔

Read more

سینیٹ انتخاب: ‘یوسف رضا گیلانی حکومت کو سرپرائز دینے کی اہلیت رکھتے ہیں’

پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی کے اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست کے لیے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اعتراضات ریٹرننگ افسر نے مسترد کر دیے ہیں۔

اسلام آباد کی جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں اور ان کے اس نشست پر انتخاب کے حوالے سے اپوزیشن جماعتیں بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔

Read more

ہالی ووڈ میں کورین فلم ‘مناری’ کے چرچے، کئی ایوارڈز کے لیے نامزد

ویب ڈیسک — طنز و مزاح پر مبنی جنوبی کوریا کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ‘پیراسائٹ’ کے بعد ایک اور کورین فلم ہالی وڈ میں دھوم مچانے کو تیار ہے۔

کورین فلم ‘مناری’ سے متعلق ہالی وڈ میں ایسے موقع پر چرچے ہو رہے ہیں جب ایوارڈز کے دن قریب آ رہے ہیں۔ یہ فلم امریکی سنیما گھروں میں دکھائی جا رہی ہے اور مارچ میں اسے جنوبی کوریا میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Read more

پی ایس ایل 6: کس ٹیم میں کتنا ہے دم

کراچی — پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا میلہ 20 فروری کو شروع ہونے والا ہے جس میں شرکت کے لیے دنیا کے مختلف ملکوں سے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

ایونٹ میں چھ ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔ کراچی کنگز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا جب کہ لاہور قلندرز کی ٹیم گزشتہ سال فائنل میں شکست کے بعد نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

باقی چار ٹیمیں بھی ایونٹ کے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے کے لیے پرعزم ہیں۔ لیکن کون سی ٹیم فائنل میں جگہ بنا پائے گی اور ایونٹ اپنے نام کرے گی اس کے لیے ٹیموں میں شامل اسٹار بلے بازوں کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔

Read more

امریکی فوج کے ہزاروں اہلکاروں کا کرونا ویکسین لگوانے سے انکار

ویب ڈیسک — امریکی فوج کے ہزاروں اہلکاروں نے کرونا ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا ہے۔ البتہ افسران مسلسل اُنہیں ویکسین سے متعلق انٹرنیٹ پر موجود افواہوں پر دھیان نہ دینے کی ہدایت کر رہے ہیں۔

Read more

سفارت کاروں کا ایک اور وفد بھارتی کشمیر کے دورے پر، پاکستان کی تنقید

نئی دہلی میں تعینات غیر ملکی سفارت کاروں کا ایک 24 رکنی وفد بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی زمینی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے دو روزہ دورے پر سرینگر پہنچ گیا ہے۔

بھارت کی جانب سے پانچ اگست 2019 کو کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کرنے کے بعد سفارت کاروں کا یہ تیسرا دورہ ہے۔

دورے کا اہتمام بھارت کی وزارتِ خارجہ نے کیا ہے اور اس کا مقصد بھارتی کشمیر کی تازہ ترین صورتِ حال اور مقامی حکومتوں کے انتخابات کے بعد بھارتی حکومت کے مطابق علاقائی سیاست میں آنے والی مثبت تبدیلیوں سے عالمی برادری کو آگاہ کرنا ہے۔

Read more

کرونا وائرس: کیا یورپ ‘ویکسین پاسپورٹ’ متعارف کرا سکتا ہے؟

ایسے میں جب یورپ میں ویکسین پاسپورٹ کے اجرا کے امکانات روشن ہو رہے ہیں، زیادہ تر یورپی ممالک نہ صرف سفر کرنے والوں کے لیے ویکسین لگوانے کا ثبوت پاس رکھنے کو لازمی قرار دینے کا سوچ رہے ہیں بلکہ اس پاسپورٹ کو بارز، ریستورانوں اور کنسرٹ ہالز کو بھی دوبارہ کھولنے میں مدد کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

برطانیہ کے وزیرِاعظم بورس جانسن سے جب سوال کیا گیا کہ آیا ویکسین پاسپورٹ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے تو انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بعض بین الاقوامی سفر کے لیے ویکسی نیشن کا ثبوت درکار ہو سکتا ہے۔

Read more

آئی ایم ایف کا پاکستان کے لیے پروگرام بحال، بجلی پر سبسڈی کم کرنا ہوگی

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے دس ماہ کے تعطل کے بعد پاکستان کے ساتھ معاشی پروگرام بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ معاشی ماہرین اس اقدام کو پاکستان کی معیشت کے لیے خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول پر ایک معاہدہ ہو گیا ہے جس کے مطابق ایگزیگٹو بورڈ سے منظوری کے بعد پاکستان کو 500 ملین ڈالر کی قسط جاری کر دی جائے گی۔

Read more

ٹرمپ کے خلاف ووٹ دینے والے ری پبلکن اراکین کو پارٹی کی جانب سے مذمت کا سامنا

امریکی سینیٹ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹرائل کے دوران اُن کے خلاف ووٹ دینے والے سات ری پبلکن اراکینِ سینیٹ اور 10 اراکینِ ایوانِ نمائندگان کو ریاستی اور مقامی ری پبلکن عہدے داروں کی جانب سے باز پرس کا سامنا ہے۔

امریکی سینیٹ نے ہفتے کو ٹرمپ کو اُن الزامات سے بری کر دیا تھا کہ اُنہوں نے اپنے حامیوں کو کیپٹل ہل پر حملے کے لیے اُکسایا تھا۔

ریاست نارتھ کیرولائنا اور لوزیانا کے مقامی ری پبلکن عہدے داروں کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف ووٹ دینے والے دو ری پبلکن سینیٹرز رچرڈ بر اور بل کیسیڈی کے اقدامات کی مذمت کی جا رہی ہے۔

Read more

امریکہ: برفانی طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم، 20 افراد ہلاک

ویب ڈسک — امریکہ کی کئی ریاستیں شدید سردی، یخ بستہ ہواؤں، برف باری اور بارشوں کی زد میں ہیں جب کہ مختلف حادثات میں کم سے کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے نظام میں خلل پڑنے سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔

Read more

اس دفعہ حساب کتاب کے لیے ماہر شخص بھیجیں گے’، ملالہ کو ٹوئٹر پر دھمکی

اسلام آباد — پاکستان کی نوبل انعام یافتہ خاتون ملالہ یوسف زئی نے دھمکیاں ملنے پر سوال اٹھایا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کس طرح فرار ہوئے اور وہ کس طرح سوشل میثیا پر دھمکیاں دے رہے ہیں؟ تاہم حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ احسان اللہ احسان کے جس اکاؤنٹ سے ملالہ کے لیے دھمکی آمیز ٹوئٹ کی گئی وہ ایک جعلی اکاؤنٹ تھا۔

Read more

فرانس: ہوٹلوں کی درست رینکنگ نہ دکھانے پر ‘گوگل’ پر جرمانہ

ٹیکنالوجی کمپنی ‘گوگل’ کو فرانس کے ہوٹلوں کی درجہ بندی درست نہ دکھانے پر جرمانہ ہو گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق گوگل نے فرانس کے سرکاری ادارے کی جانب سے عائد کردہ 11 لاکھ یوروز (لگ بھگ 13 لاکھ ڈالرز) جرمانہ ادا کرنے کی حامی بھی بھر لی ہے۔

Read more

پاکستان بار کونسل کا چیف جسٹس سے جسٹس فائز عیسیٰ سے متعلق فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف چیف جسٹس کی جانب سے فیصلہ لکھے جانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں بھی کوئی نادیدہ ہاتھ نظر آرہا ہے۔

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین خوشدل خان کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے ججز میں تفریق نہیں ہونی چاہیے۔ لہذٰا ہم جسٹس فائز عیسیٰ کا ہر مرحلے پر دفاع کریں گے۔

سینئر وکلا کا کہنا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ نے کوئی خلافِ قانون کام نہیں کیا۔ ان کے بارے میں ایسا فیصلہ درست نہیں ہے۔ دوسری جانب بعض وکلا کا کہنا ہے کہ پاکستان بار کونسل کسی جج کے فیصلے پر اعتراض نہیں کر سکتی۔

Read more

امریکہ: کیپٹل ہل حملے کی تحقیقات کے لیے نائن الیون طرز کا کمیشن بنانے کا فیصلہ

امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ کانگریس، کیپٹل ہل پر ہونے والے ہلاکت خیز حملے کی تحقیقات کے لیے نائن الیون طرز کا کمیشن تشکیل دے گی۔

پلوسی نے کہا کہ کمیشن تحقیقات کرے گا اور حقائق سامنے لائے گا کہ چھ جنوری کو کیپٹل ہل پر ان کے بقول اندرونی دہشت گرد حملے اور پرامن انتقالِ اقتدار کے عمل میں رکاوٹ کی وجوہات کیا تھیں۔

ڈیمو کریٹک پارٹی کے ساتھیوں کے نام خط میں پلوسی نے کہا کہ ایوانِ نمائندگان، کیپٹل ہل کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے اضافی رقوم صرف کرے گا۔

Read more

نائیجیرین ماہرِ اقتصادیات عالمی تجارتی تنظیم کی پہلی خاتون سربراہ مقرر

نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی ماہرِ اقتصادیات این گوزی اوکونجا اویلا کو عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کی سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ یہ عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون اور افریقہ سے تعلق رکھنے والی پہلی شخصیت ہیں۔

چھیاسٹھ سالہ اویلا کو پیر کو ڈبلیو ٹی او کے 164 رُکن ممالک کی جانب سے عالمی تنظیم کی ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا۔

اپنی تقرری کے بعد آن لائن نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اویلا نے کہا کہ وہ عالمی تنظیم میں اصلاحات اور اسے 21 ویں صدی کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے پرجوش ہیں۔

Read more

بھارت کا جوابی وار، انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 317 رنز سے شکست

بھارت نے چنئی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 317 رنز سے شکست دے کر چار میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔

بھارت نے جیت کے لیے مہمان ٹیم کو 481 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں میچ کے چوتھے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 164 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

انگلینڈ نے منگل کو اپنی نامکمل اننگز 53 رنز تین وکٹوں کے نقصان سے دوبارہ شروع کی تو بھارتی بالروں نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی انگلش بلے باز کو زیادہ دیر کریز پر جمنے کا موقع نہ دیا اور پوری ٹیم 164 رنز ہی بنا سکی۔

Read more

مناسب وقت آنے تک افغانستان سے فوج نہیں نکالیں گے: نیٹو چیف

مغربی ملکوں کے عسکری اتحاد (نیٹو) کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ مناسب وقت آنے سے قبل افغانستان سے فوج کا انخلا نہیں کیا جائے گا۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیٹو چیف نے خبردار کیا کہ غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کے بعد افغانستان عالمی دہشت گرد تنظیموں کا محفوظ ٹھکانہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ہماری موجودگی مشروط ہے اور کوئی بھی اتحادی ضرورت سے زیادہ وہاں رہنا نہیں چاہتا۔ تاہم ہم مناسب وقت آنے تک افغانستان سے نہیں نکلیں گے۔

Read more

وزارتِ انسانی حقوق کی ایک سالہ کارکردگی، جبری گمشدگیوں کے معاملے کا کیا ہوگا؟

پاکستان کی وزارت برائے انسانی حقوق نے اپنی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے اور محکمے کی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ جبری طور پر لاپتا افراد سے متعلق قانون سازی سے دستبردار نہیں ہو رہے۔

وزارتِ انسانی حقوق نے 2019 میں جبری طور پر لاپتا افراد کے حوالے سے قانونی بل ایوانِ زیریں (قومی اسمبلی) میں پیش کیا تھا جسے قانونی جائزے کے لیے وزارتِ قانون کو بھجوایا گیا تھا۔

یہ بل تاحال وزارتِ قانون کے پاس موجود ہے اور وزیر انسانی حقوق نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد یہ قانون جلد منظور ہو جائے گا۔

Read more

بھارت: حکومتی وارننگ کے بعد کئی ٹوئٹر اکاؤنٹ بند، متبادل ایپ استعمال کرنے پر زور

فائل فوٹو نئی دہلی — بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کے درمیان کسان رہنماؤں اور ان کے حامیوں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے استعمال کے بعد بھارتی حکومت اور ٹوئٹر کے درمیان تنازعے نے جنم لیا ہے۔ بھارتی حکومت چاہتی ہے کہ ٹوئٹر ان اکاونٹس کو بلاک کر دے جن پر حکومت اور وزیرِ اعظم نریندر مودی اور حکومت کے خلاف ہیش ٹیگ چلائے جا رہے ہیں۔ حکومت کی جانب

Read more

افغان مہاجر کیمپوں میں تعینات 71 اساتذہ برطرف، پینشن اور مراعات کا مطالبہ

فائل فوٹو پشاور — خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں افغان خمیہ بستیوں کے اسکولوں سے منسلک 71 اساتذہ نے اپنی برطرفی پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے پینشن اور دیگر مراعات کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے ترجمان قیصر آفریدی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ان اساتذہ کو عمر اور تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر برطرف کیا گیا ہے جو ان کے بقول خیبرپختونخوا کی تعلیمی پالیسی

Read more

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ریکارڈ فتح لیکن کارکردگی پر مسلسل سوالیہ نشان

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچز کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کی ہے۔ کراچی — پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں دو ایک سے شکست دے کر ایک تاریخی کامیابی حاصل کی۔ اس سیریز سے قبل جنوبی افریقہ نے براعظم ایشیا میں کبھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز نہیں ہاری تھی۔ پاکستان ٹیم 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے جو بلاشبہ کسی

Read more

بھارت: کسانوں کے احتجاج کی حمایت پر ماحولیاتی کارکن کی گرفتاری، حکومت پر تنقید

بھارت میں کسانوں کے احتجاج کی حامی ایک ماحولیاتی کارکن کی گرفتاری پر خاصا شور ہے۔ سیاسی و سماجی کارکن اور دیگر حلقے دیشا روی کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کر رہے ہیں۔

بھارت میں حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس کے راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی سمیت کئی رہنماؤں نے دیشا روی کی گرفتاری پر ٹوئٹ کیے ہیں۔

راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی دونوں نے اپنے ٹوئٹ میں اشعار کے ذریعے دیشا کی حمایت کی۔ راہول گاندھی نے لکھا کہ "بول کہ لب آزاد ہیں تیرے، بول کہ سچ زندہ ہے اب تک۔”

Read more

پہاڑوں کا عاشق علی سدپارہ، ‘وہ نیشنل نہیں انٹرنیشنل ہیرو ہے’

غلام محمد سدپارہ کا دل بجھا بجھا سا ہے۔ لیکن ان کی نظریں آج بھی اپنے موبائل فون کی اسکرین پر ایک ایسے میسج کی منتظر ہیں کہ کب ان کے بچپن کے دوست محمد علی سدپارہ کا پیغام آئے اور وہ روایتی جملہ دیکھ سکیں کہ ‘کاکا کہاں ہیں’؟

غلام محمد لبوں پر مسکراہٹ سجائے یہ جملہ تصور میں لاتے ہیں لیکن کئی روز گزر جانے کے باوجود کوئی پیغام موصول نہیں ہو رہا۔

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی، کے ٹو کو موسمِ سرما میں سر کرنے کی کوشش میں پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی سے تعلق رکھنے والے ہوان پابلو مور پانچ فروری سے لاپتا ہیں۔

Read more

کرونا سے چھٹکارے کے باوجود مریضوں میں علامات عالمی نظامِ صحت کے لیے بڑا چیلنج

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کے خاتمے کے بعد بھی مریضوں میں اس کی علامات کے اثرات عالمی صحت پر ہوں گے اور اس کی وجہ وبا کی شدت ہے۔

ڈبلیو ایچ او اس بارے میں تحقیق کر رہا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے چھ ماہ بعد بھی لوگ کیوں کر مختلف تکالیف کا شکار رہتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی ہیلتھ کیئر ریڈی نیس کی ٹیم ڈائریکٹر جینیٹ ڈیاز کا کہنا ہے کہ کووڈ نائنٹین کے بعد کی علامات کے ساتھ کچھ لوگ جنہیں لانگ کووڈ کے نام سے بھی شناخت کیا جاتا ہے، کام پر واپس جانے کے قابل نہیں ہوئے۔ ایسے مریضوں میں معذوری کی علامات اُن کی مکمل بحالیٔ صحت کے عمل کو طویل بنا رہی ہیں۔

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے سے بچ گئے لیکن ری پبلکن پارٹی میں سیاسی کردار غیر واضح

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سینیٹ نے عوام کو بغاوت پر اکسانے کے الزامات سے تو بری کر دیا ہے لیکن ری پبلکن پارٹی میں ان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے اب بھی کئی سوالات موجود ہیں۔

ری پبلکن پارٹی کے کئی رہنما ٹرمپ کی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہیں جب کہ بعض ان پالیسیوں سے اختلاف رکھتے ہیں۔

امریکی سینیٹ نے ہفتے کو سابق صدر ٹرمپ کو کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے کے لیے اپنے حامیوں کو اکسانے کے الزام سے بری کیا تھا۔

Read more

پاکستان: معمر افراد کے لیے کرونا ویکسین کی رجسٹریشن، کیا ہر فرد کو ویکسین مفت ملے گی؟

حکومتِ پاکستان نے ملک بھر میں 65 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے کرونا ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایسے موقع پر ہوا ہے جب حکومت نے نجی شعبے کو ویکسین کی خریداری اور درآمد کی اجازت دی ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پیر کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ملک بھر میں 65 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر میسج کر کے کرونا ویکسی نیشن کے لیے رجسٹر کرا سکتے ہیں۔

Read more

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کامیابی، پاکستان 100 ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی پہلی ٹیم

پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان 100 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے والی دنیا کی پہلی کرکٹ ٹیم بن گئی ہے۔

محمد نواز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو بہترین کارکردگی دکھانے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Read more

عالمی وبا اور آب و ہوا کی تبدیلی کا مؤثر ترین انداز میں مقابلہ کرنے والا ملک

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جو کرونا وائرس کی تیزی سےپھیلنے والی عالمی وبا اور آب و ہوا کی تبدیلی جیسے دونوں بڑے مسائل سے کامیابی سے نمٹ رہا ہے؟

یہ ملک نہ تو دنیا کے امیر ترین ممالک میں شامل ہے اور نہ ہی صحتِ عامہ کی جدید ترین سہولیات اور ٹیکنالوجی سے لیس۔ اور نہ ہی یہ ملک دنیا کے کرونا وائرس سے متاثرہ ملکوں سے کہیں دور دراز واقع ہے۔

Read more

یوٹیوب پر پذیرائی اچھا کام کرنے والوں کو ہی ملتی ہے، تیمور صلاح الدین مورو

پاکستان کے کئی فن کار اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ‘یوٹیوب’ پر اپنی شیئر کردہ ویڈیوز سے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ جن میں معروف ٰیوٹیوبر اور گلوکار تیمور صلاح الدین بھی شامل ہیں۔

تیمور صلاح الدین ‘مورو’ کے نام سے جانے جاتے ہیں اور ان کا شمار ان اولین پاکستانیوں میں ہوتا ہے جو یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔

تاہم یہ سفر اتنا آسان نہیں تھا۔ اس راہ میں کئی چیلنجز اور مشکلات کا صبر اور حوصلے سے سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Read more

خاتون رپورٹر کو دھمکانے کا الزام، وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سیکریٹری مستعفی

خاتون صحافی کو مبینہ طور پر دھمکی دینے والے وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سیکریٹری ٹی جے ڈکلو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

ڈکلو کو جمعے کو ایک مقامی میگزین میں ایک رپورٹ شائع ہونے کے بعد ایک ہفتے کے لیے بغیر تنخواہ کے معطل کر دیا گیا تھا۔ ایسو سی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ڈکلو نے ایک اور خاتون سیاسی رپورٹر کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق خبر پر کام کرنے والی خاتون صحافی کو دھمکایا اور کہا کہ "وہ اُنہیں تباہ کر دیں گے۔”

Read more

افغانستان: ایران سرحد پر آئل ٹینکرز میں آتش زدگی، 60 افراد زخمی

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں ہفتے کو ایرانی سرحد کے قریب سیکڑوں فیول ٹینکرز پھٹنے سے آگ لگ گئی جس میں کم از کم 60 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سرحدی علاقے اسلام قلعہ میں واقع کسٹم پوسٹ پر کھڑے فیول ٹینکرز میں آتش زدگی سے افغانستان کے صوبۂ ہرات میں بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر اور لاکھوں ڈالرز کے نقصان کی اطلاعات ہیں۔

Read more

پاکستانی لیب ‘اسپتنک فائیو’ کرونا ویکسین کمرشل بنیادوں پر لگائے گی

پاکستان میں ایک نجی لیب بہت جلد روس کی تیار کردہ’اسپتنک فائیو’ کرونا ویکسین درآمد کرے گی جسے کمرشل بنیادوں پر عوام کو لگایا جائے گا۔

خیال رہے کہ سرکاری سطح پر ویکسی نیشن کے علاوہ حکومتِ پاکستان نے نجی شعبے کو بھی ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

پاکستان کی بڑی نجی ٹیسٹنگ لیبارٹریز میں شمار ہونے والی ‘چغتائی لیب’ کے ڈائریکٹر عمر چغتائی نے خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ ویکسین کی ہزاروں خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ انہیں اگلے ہفتے تک مل جائے گی۔

Read more

مواخذے کی کوشش ناکام، امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو الزامات سے بری کر دیا

امریکی سینیٹ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی دوسری کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ سابق صدر پر امریکی دارالحکومت میں کیپٹل ہل پر چھ جنوری کو ہونے والے حملے کے ذمہ داروں کو اکسانے کا الزام تھا۔ مواخذے کے مقدمے کو سینیٹ کے دو تہائی اراکین کی حمایت حاصل نہیں ہو سکی۔

ہفتے کو 100 نشستوں والی امریکی سینیٹ میں اس معاملے پر ہونے والی رائے شماری کا نتیجہ 57 کے مقابلے میں 43 رہا۔ سینیٹ کے 50 ری پبلکن اراکین میں سے سات نے ڈیمو کریٹک پارٹی کے 50 اراکین کے مؤقف کی حمایت کی۔ تاہم یہ تعداد صدر ٹرمپ کو چھ جنوری کے واقعات کے لئے ذمہ دار ٹھیرانے کے لیے درکار دوتہائی یعنی 67 ووٹوں سے کم تھی۔

Read more

ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے وائٹ ہاؤس میں خصوصی سجاوٹ

ویب ڈیسک — اس سال ویلنٹائن ڈے منانے کی تیاریاں امریکہ کے وائٹ ہاوس میں بھی کی جارہی ہیں۔ خاتونِ اول جل بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے شمالی لان میں ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے خصوصی سجاوٹ کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد امریکی عوام کو ایک خوش گوار امید دلانا ہے۔

دنیا کے کئی ملکوں میں ویلنٹائن ڈے ہر سال​ 14 فروری کو محبت کے اظہار کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس دن چاکلیٹس اور دیگر تحائف کا تبادلہ بھی کیا جاتا ہے۔

Read more

ویلنٹائن ڈے پر ڈیٹنگ ایپس پر کرونا ویکسین کے چرچے

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے جہاں لوگ اجنبی افراد سے ملنے سے گریز کر رہے ہیں۔ وہیں ڈیٹنگ ایپس میں ایک نیا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ لوگ اپنی ڈیٹنگ ایپس کی پروفائل پر ‘ویکسی نیٹڈ’ لکھ رہے ہیں۔

امریکہ کے ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے مطابق 14 دسمبر سے اب تک کرونا ویکسین کی چار کروڑ ساٹھ لاکھ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

Read more

دوسرے ٹی ٹوئٹی میں پاکستان کو جنوبی افریقہ سے شکست، رضوان کی پھر ذمہ دارانہ اننگز

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو کامیابی کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا تھا جو مہمان ٹیم نے 17ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا۔

Read more

افغانستان: دھماکوں میں پولیس کمانڈر سمیت کئی سیکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

افغانستان میں مشرقی اور جنوبی صوبوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں ایک اعلیٰ سیکیورٹی افسر سمیت چار اہلکار ہلاک، جب کہ سات شدید زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق ملک کے مشرقی حصے میں ہونے والے دھماکے میں تین شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ان تین حملوں کی کسی گروپ کی طرف سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ جو کہ ایسے وقت میں ہوئے ہیں کہ جب افغان فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Read more

‘عدالت کے چکر کاٹتے کئی سال ہو گئے، کوئی نہیں بتا رہا کہ میرا لاپتا بھائی کہاں ہے’

پاکستان کے دارالحکومت اسلام کے نیشنل پریس کلب کے سامنے ایک تصویر اٹھائے 30 سالہ سمی بلوچ درجنوں افراد کے ساتھ صوبہ بلوچستان سے دھرنا دینے اسلام آباد آئی ہیں۔

ایک چھوٹے سے میدان میں دھرنا دینے والے ان درجنوں افراد کا ایک ہی مطالبہ ہے اور وہ ہے ‘اپنے لاپتا عزیز و اقارب کی بازیابی’۔

پاکستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ نیا نہیں ہے۔ بلکہ سالہا سال سے موجود ہے۔

اس مسئلے کی سنجیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہی 2011 میں ایک کمیشن بھی قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد ایسے افراد کو تلاش کرنا تھا جو کسی نہ معلوم وجہ سے لاپتا ہو چکے ہیں۔

Read more

آن لائن شاپنگ: پاکستان میں آسان ضرور مگر کوالٹی کی ضمانت کیا ہے؟

نائلہ شفیق اسپتال میں نرس کے طور پر کام کرتی ہیں جب کہ ڈیوٹی سے فارغ ہو کر انہیں گھریلو ذمہ داریاں بھی نبھانا ہوتی ہیں۔

تین بچوں کی ماں ہونے کے ناطے ان کا اشیا خور و نوش کی خریداری کے لیے ہفتے میں کم از کم ایک بار مارکیٹ جانا لازمی ہوتا تھا. لیکن مصروفیت اور پھر کرونا وبا کے باعث اب ان کا مارکیٹ آنا جانا بے حد کم ہو گیا ہے اور اب وہ اپنے اسمارٹ فون میں موجود مختلف ایپس کے ذریعے کافی ساری چیزیں آن لائن ہی منگوا لیتی ہیں۔

Read more

سابق صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی آخری مراحل کی جانب گامزن

امریکہ کے ایوانِ بالا سینیٹ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی آخری مراحل میں داخل ہو رہی ہے۔ جب کہ ہفتے کو ان کی دفاعی ٹیم کے دلائل مکمل ہونے کے بعد مواخذے پر امریکی سینیٹ میں ووٹ کے ذریعے رائے شماری ہو گی۔

سابق صدر کے وکلا کے دلائل کے مطابق کیپٹل ہل پر حملے کی ذمہ داری صدر ٹرمپ پر عائد نہیں کی جا سکتی۔ وکلا کے مطابق سابق صدر کو 6 جنوری کے واقعات کے لیے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد موردِ الزام ٹھیرانا غیر قانونی ہے۔

Read more

ٹی ایل پی سے معاہدہ پارلیمنٹ میں لے جانے سے کیا ہوگا؟

وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ حکومتِ پاکستان تحریک لبیک پاکستان کے مطالبات کو رواں سال 20 اپریل کے بعد پارلیمنٹ میں لے کر جائے گی۔ وزیرِ اعظم پاکستان کے اس بیان کے بعد ملک کے بعض حلقوں میں یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ حکومت پریشر گروپس کے سامنے کمزوری کا مظاہرہ کر رہی ہے تو کیوں؟ اور مستقبل میں آنے والی حکومتوں کے لئے ایسے اقدامات سے کیا اثرات مرتب ہونگے۔

تحریک لبیک نے 16فروری تک فرانس میں مبینہ طور پر توہینِ مذہب کے معاملے پر پاکستان سے فرانس کے سفیر کو نکالنے اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رکھا تھا۔ لیکن گزشتہ ماہ 11 جنوری کو حکومت سے طے پانے والے معاہدے کے تحت اس احتجاج کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

Read more

برطانوی اخبار نے میگن مارکل کی نجی زندگی میں مداخلت کی، برطانوی عدالت

میگن مارکل ویب ڈیسک — ایک برطانوی عدالت نے جمعرات کے روز اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ برطانوی اخبار ‘میل آن سنڈے’ نے برطانوی شہزادی میگن مارکل کے اپنے ناراض والد کو لکھے گئے خط کو شائع کر کے اِن کی نجی زندگی میں مداخلت کی۔ اس فیصلے کو میگن مارکل کے لئے ایک بڑی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔ برطانوی شہزادی اور سابقہ اداکارہ میگن مارکل نے اخبار ‘میل آن سنڈے’ اور ‘میل آن لائن’ ویب سائٹ

Read more

کیا کھانسنا جرم ہے؟ ڈنمارک کی سپریم کورٹ سے فیصلہ اگلے ہفتے متوقع

فائل فوٹو ویب ڈیسک — ڈنمارک کی عدالتِ اعظمی آئندہ ہفتے یہ فیصلہ کرے گی کہ کیا کھانسنا ایک جرم ہے، اور کیا کسی کو کھانس کر ڈرانا، قابل سزا جرم ہے، یا ہنسی مذاق کی بات ہے؟ جب کسی کو کھانسی آتی ہے تو وہ پورا منہ کھول کر کھانس لیتا ہے۔ جو لوگ محتاط ہوتے ہیں وہ کھانستے وقت اپنا منہ ڈھانپ لیتے ہیں یا دوسری جانب کر لیتے ہیں تاکہ اس کی کھانسی سے سامنے والا متاثر

Read more

چین میں بی بی سی ورلڈ سروس کی نشریات پر پابندی لگ گئی

لندن میں واقع بی بی سی کا نشریاتی دفتر۔ فائل فوٹو ویب ڈیسک _ چین کے نشریاتی ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ اس نے بی بی سی ورلڈ نیوز کی نشریات، بقول اس کے، مواد کی سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے بندکر دی ہیں۔ چین کا یہ فیصلہ برطانیہ کے نشریاتی ریگولیٹر، آفس آف کمیونیکیشنز کی جانب سے ‘چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک’ کا لائسنس منسوخ کرنے کے ایک ہفتہ بعد آیا ہے۔ برطانیہ کے نشریاتی ریگولیٹر دفتر

Read more

مواخذے کی کارروائی سیاسی انتقام پر مبنی ہے، ٹرمپ کی وکلا ٹیم

سابق صدر ٹرمپ کی ڈیفنس ٹیم کے ارکان، بائیں جانب سے ڈیوڈ سخون، بروس کیسٹر اور مائیکل وین ڈیر وین۔ 11 فروری 2021 ویب ڈیسک — امریکی سینیٹ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی جاری ہے ۔ سابق صدر کے وکلا کی جانب سے دلائل پیش کئے جا رہے ہیں جن کے مطابق کیپیٹل ہل پر حملے کی زمہ داری صدر ٹرمپ پر عائد نہیں کی جا سکتی اور انہیں اپنے عہدے سے سبکدوشی کے بعد چھ

Read more

پاکستان، بھارت اور تاجکستان میں زلزلے کے جھٹکے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ 12 فروری 2021 ویب ڈیسک — تاجکستان میں جمعے کی رات آنے والے شدید زلزلے کے جھٹکے بھارت اور پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ امریکہ کے جیولوجیکل سروے نے بتایا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹرسکیل پر 5 اعشاریہ 9 تھی اور اس کا مرکز وسطی ایشیا کے ملک تاجکستان کےعلاقے مرغاب سے 35 میل مغرب میں تھا۔

Read more

افغان سرحد کے قریب حملے میں پاکستان فوج کے 4 اہلکار ہلاک، سرحد پار سے باجوڑ میں راکٹ حملے

پشاور — افغانستان کی سرحد کے قریب پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

Read more

بھارت اور چین میں متنازع علاقے سے فوج کی واپسی کا معاہدہ کیسے ہوا؟

نئی دہلی — بھارت اور چین کے درمیان مشرقی لداخ میں نو ماہ سے جاری سرحدی تنازع کو حل کرنے کے مقصد سے معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی فوجیں اپنی پوزیشن سے واپسی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مبصرین کے مطابق اس عمل میں کئی ماہ لگ جائیں گے۔

Read more

مائیکروسافٹ کی میڈیا اداروں کو ادائیگیوں کی حمایت، گوگل اور فیس بک کی مخالفت

مائیکروسافٹ کے صدر بریڈ اسمتھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی کمپنی آسٹریلیا میں اس مجوزہ قانون سازی کی مکمل حمایت کرتی ہے جو گوگل اور فیس بک کو پابند کرتی ہے کہ وہ میڈیا اداروں کو ان کی خبروں کی اپنے نیٹ ورکس پر اشاعت کے بدلے معاوضہ ادا کریں۔

Read more

محمد رضوان تمام فارمیٹس میں سینچری بنانے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو بہت سے ایسے کھلاڑی ملیں گے جن کی انفرادی کارکردگی کی بدولت پاکستان نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کے 337 رنز ہوں، یونس خان کے 313 یا پھر اظہر علی کے ناقابلِ شکست 302۔ پاکستانی بلے بازوں نے کئی ریکارڈ اننگز کھیلی ہیں جو شائقین کو آج بھی یاد ہیں۔

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی 69 سالہ تاریخ میں صرف سات ایسے وکٹ کیپر آئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں سینچری بنائی۔

حال ہی میں محمد رضوان کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سینچری کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ انٹرینشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سینچری بنانے والے پاکستان کے پہلے اور نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر برینڈن مکلم کے بعد دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔

Read more

کے ٹو کی بلندی پر کتنی دیر زندہ رہا جا سکتا ہے؟

کوہ پیمائی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ آٹھ ہزار میٹر سے زائد بلندی پر صرف چند گھنٹے تک ہی زندہ رہنا ممکن ہے۔

دنیا کی بلند ترین چوٹی ‘ایورسٹ’ سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ محمد علی سدپارہ کا کھو جانا نہ صرف پاکستان بلکہ پوری کوہ پیما برادری کے لیے افسوس ناک خبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ دعائیں کر رہے ہیں اور معجزوں کی توقع کر رہے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اتنی زیادہ بلندی اور درجہ حرارت میں زیادہ سے زیادہ 10 گھنٹے تک ہی زندہ رہا جا سکتا ہے۔

Read more

ڈرامہ سیریل ‘ ڈنک’ پر تنقید: کیا عورت ولن نہیں ہو سکتی؟

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ میں کئی ایسے ڈرامے بن چکے ہیں جنہوں نے معاشرے میں ہونے والے مظالم اور نا انصافیوں کی نہ صرف عکاسی کی بلکہ ناظرین کو ان موضوعات سے آگاہ کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ چاہے پھر وہ کامیڈی ڈرامے ہوں یا تاریخی، رومانوی کہانیاں ہوں یا کسی ایک واقعے کے گرد گھومنے والے لانگ پلے۔ ڈرامہ انڈسٹری نے شائقین کو کبھی مایوس نہیں کیا۔

لیکن گزشتہ کچھ برسوں میں طلاق، ساس بہو کے جھگڑے، تھپڑ اور دوسری شادی جیسے موضوعات نے مقصدیت سے بھرے ڈراموں کی جگہ لے لی ہے۔ جس کے باعث ناظرین ٹی وی ڈراموں سے زیادہ اسٹریمنگ سروسز کی جانب مائل ہو رہے ہیں۔

Read more

ٹرمپ کا مواخذہ: ڈیموکریٹس کی پراسیکیوشن ٹیم نے دلائل مکمل کر لیے

امریکی سینیٹ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کے دوران پراسیکیوٹرز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹرمپ کے خلاف واضح اور ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ انہوں نے چھ جنوری کو کیپٹل ہل پر حملے کے لیے اپنے حامیوں کو اکسایا تھا۔

سینیٹ میں جمعرات کو مسلسل تیسرے روز مواخذے کی کارروائی جاری رہی جس کے دوران ایوانِ نمائندگان کی پراسیکیوشن ٹیم کے مرکزی رکن جیمی راسکن نے اپنے حتمی دلائل میں کہا کہ کانگریس کی عمارت میں چھ جنوری کو جو کچھ ہوا اس بارے میں ارکان کو منطقی انداز میں سوچنے کی ضرورت ہے۔

Read more

پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں ایک اور احمدی ڈاکٹر کا قتل، قاتل گرفتار

پشاور — پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کی پولیس نے پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں احمدی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کے قتل کی تصدیق کی ہے۔

Read more

درجنوں ری پبلکن رہنماؤں کی ٹرمپ مخالف پارٹی بنانے کے لیے مشاورت

ویب ڈیسک — امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ناراض ری پبلکن پارٹی کے درجنوں رہنماؤں نے ٹرمپ مخالف دائیں بازو کی نئی جماعت یا پارٹی کے اندر نیا دھڑا بنانے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔

Read more

پاکستان کے اوسط درجۂ حرارت میں ایک، گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں 20 فی صد اضافہ

کراچی — ایک حالیہ رپوٹ میں بتایا گیا ہے کہ قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک پاکستان کے اوسط درجۂ حرارت میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے اثرات ماحولیات، زراعت اور پانی کے ذخائر پر بھی پڑ رہے ہیں۔ بارشوں کے سلسلوں میں بھی 20 فی صد فرق سامنے آیا ہے۔ کہیں بارشوں کے ہونے کا وقت تبدیل ہو گیا ہے تو کہیں بارشیں زیادہ اور کم ہونے کے مقامات میں فرق دیکھا جا رہا ہے۔

Read more

ٹرمپ دوبارہ صدر بھی بن جائیں تو اُن کا اکاؤنٹ بند رہے گا: ٹوئٹر انتظامیہ

ویب ڈیسک — ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ حتیٰ کہ اگر وہ دوبارہ امریکہ کے صدر بھی بن گئے پھر بھی ٹوئٹر استعمال نہیں کر سکیں گے۔

Read more

بھارت اور چین نے متنازع پینگونگ جھیل سے افواج کو پیچھے ہٹانا شروع کر دیا

نئی دہلی — بھارت کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور چین نے مشرقی لداخ میں اپنی اپنی افواج کو پیچھے ہٹانے پر اتفاق کیا ہے۔

Read more

عالمی ادارۂ صحت کی ووہان میں تحقیقات مکمل، کرونا وائرس کی ابتدا کا سراغ نہیں ملا

ویب ڈیسک — عالمی ادارۂ صحت کے سائنس دانوں کی ٹیم نے چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس کی ابتدا کے بارے میں تحقیقات مکمل کر لی ہے۔ جس کے بعد چین نے بدھ کو امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی ادارۂ صحت کی ٹیم کو اپنے ملک میں بھی کرونا وائرس کی ابتدا پر تحقیق کرنے کی دعوت دے۔

Read more

کرونا سے بہتر تحفظ کے لیے ایک کی جگہ دو ماسک پہنیں: سی ڈی سی

ویب ڈیسک — امریکہ میں صحت کے نگران ادارے ‘سینٹر فور ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن’ (سی ڈی سی) نے تجویز دی ہے کہ ایک کے بجائے دو ماسک پہننے سے کرونا وائرس کے خلاف زیادہ تحفظ مل سکتا ہے۔

Read more

ٹرمپ کا مواخذہ: سینیٹ میں سابق صدر کے بیانات اور ہنگامے کی ویڈیو بطور ثبوت پیش

ویب ڈیسک — امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی کے دوسرے روز ایوانِ نمائندگان کے ارکان نے اپنے دلائل کے ساتھ ساتھ سابق صدر کے بیانات کی نقول اور چھ جنوری کو کیپٹل ہل پر حملے کی ویڈیو بطور ثبوت پیش کی۔

Read more

بائیڈن کا چینی صدر کو فون، کئی امور پر تحفظات سے آگاہ کیا

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے بدھ کو اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو فون کر کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا ہے اور کئی امور پر اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا ہے۔

Read more