ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنا استعفی ملائیشین بادشاہ کو بھیج دیا

ملائیشیا کے 94 سالہ وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنا استعفی ملائیشیا کے بادشاہ کو بھجوا دیا ہے۔ مہاتیر محمد کا استعفی ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یہ افواہیں گرم ہیں کہ وہ اپنے نامزد جانشین انور ابراہیم کے بغیر ایک نیا سیاسی اتحاد تشکیل دینے کا سوچ رہے ہیں۔ ملائیشین وزیراعظم کے آفس کا کہنا ہے کہ مہاتیر محمد کا استعفی مقامی وقت کے مطابق ایک بجے ملائیشیا کے بادشاہ کو بھیجا گیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری ہونے

Read more

جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں نئے اٹارنی جنرل کی حکومت کی نمائندگی سے معذرت

سپریم کورٹ نے اب اس معاملے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو عدالت کی معاونت کے لیے کہا ہے پاکستان کے نئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں میں حکومت کی نمائندگی سے معذرت کر لی ہے۔ پیر کو جب سپریم کورٹ میں اس معاملے کی سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل خالد جاوید نے عدالت کو بتایا کہ جسٹس عیسیٰ

Read more

نیوزی لینڈ نے انڈیا کو ولنگٹن ٹیسٹ میچ میں دس وکٹوں سے ہرا دیا

انڈین کپتان وراٹ کوہلی اس ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں بڑا سکور نہ کر سکے نیوزی لینڈ نے دو کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انڈیا کو باآسانی دس وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔ ولنگٹن کے بیسن ریزرو سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا فیصلہ چوتھے دن کی صبح دوسرے گھنٹے ہی ہو گیا جب انڈیا کی جانب سے دیا گیا نو رنز کا ہدف

Read more

ٹرمپ کے دورۂ تاج محل کے موقع پر علاقے میں لنگور کیوں تعینات کیے جا رہے ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورے پر انڈیا سوموار کو انڈیا پہنچ رہے ہیں اور اس دوران وہ دہلی سے دو گھنٹے کی مسافت پر موجود محبت کی یادگار اور مغل فن تعمیر کا نمونہ تاج محل بھی دیکھنے جائیں گے۔ ان کی آمد سے قبل آگرہ میں کئی دنوں سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ انسان تو انسان وہاں جانوروں سے بھی حفاظت کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے کیونکہ تاج محل کے آس

Read more

بانجھ پن کا علاج: بیضے منجمد کرنے کی ٹیکنالوجی کتنی کامیاب ہے؟

Science Photo Library بانجھ پن کے علاج کے ماہر ڈاکٹر لارڈ ونسٹن کے مطابق منجمد بیضوں کے استعمال کے بعد شرح پیدائش محض ایک فیصد ہے جبکہ دوسرے یہی شرح زیادہ بتاتے ہیں۔ لارڈ رابرٹ ونسٹن بی بی سی ریڈیو 4 کے پروگرام میں بیضے کو منجمد رکھنے کی 10 سالہ مدت کے حوالے سے بات کر رہے تھے۔ لارڈ ونسٹن لندن کے ایمپیریئل کالج میں پروفیسر ہیں انھوں نے خبردار کیا ہے کہ ’یہ ایک ناکام ٹیکنالوجی تھی‘ اور

Read more

اسرائیل کا غزہ اور شام میں فلسطینی جنگجو گروپ کے خلاف فضائی حملے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک راکٹ حملے کے جواب میں اسرائیل نے غزہ اور شام میں فلسطینی جنگجو گروپ کے خلاف فضائی کارروائی کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے اتوار کے روز جنوبی دمشق اور غزہ کی پٹی میں جنگجو گروپ ’اسلامک جہاد‘ کے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ شام پر حملے کا اعتراف کرتے ہوئے اسرائیل نے کہا ہے کہ اس حملے میں ’اسلامک جہاد کی سرگرمیوں کے مرکز‘ کو نشانہ بنایا

Read more

بالاکوٹ فضائی حملہ: وہ سوال جن کے جواب پاکستان اور انڈیا ابھی تک نہیں دے سکے

انڈین میراج 2000 طیارے جو اس حملے میں استعمال کیے گئے تھے تاریخ: 14 فروری، 2019 مقام: پلوامہ، جموں و کشمیر واقعہ: سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں کا ایک دستہ سرینگر کو جموں سے ملانے والی نیشنل ہائی وے پر پلوامہ میں لیت پورہ کے مقام سے گزر رہا تھا جب ایک بڑے دھماکے میں 40 اہکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ یہ سب تب ہوا جب انڈیا میں عام انتخابات ہونے جا رہے

Read more

شادی کے لیے مناسب رشتے کی تلاش: ’میں نے ابّو سے کہا میرا مُجرا بند کرا دیں‘

تصور کریں آپ کو ایک ہی امتحان بار بار دینا پڑے، یا ایک ہی ملازمت کے لیے کئی کئی بار انٹرویو کا بلاوا آئے یا پھر عدالت میں کسی مقدمے کے لیے تاریخ پر تاریخ بھگتنی پڑے۔ یقیناً آپ جنھجلا جائیں گے۔ لیکن کیا آپ کو احساس ہے کہ جنوبی ایشیا کے قدامت پسند معاشرے میں اَن گنت عورتیں روز اِس تکلیف دہ تجربے سے گزرتی ہے۔ وہ میک اَپ کر کے کھانے کی ٹرالی تیار کرتی ہیں۔ پھر یہ

Read more

اینکیفالائٹس کے عارضے کے باعث زندگی کے پانچ برس بھول جانے والی جارجیا لی

جارجیا لی کو اب بھی اپنے یونیورسٹی کے دنوں کے بارے میں کچھ یاد نہیں ہے۔ ایک عرصے تک 23 برس کی جارجیا کو اپنے بوائے فرینڈ تک کے بارے میں کچھ یاد نہیں تھا۔ جارجیا نے اپنی یادداشت میں سے پانچ برس اس وقت کھوئے جب وہ 22 برس کی عمر میں اینکیفالائٹس کے عارضے کا شکار ہوئیں۔ یہ ایک خطرناک عارضہ ہے جس میں جسم میں مختلف وائرسز کے پھیلنے سے دماغ پر سوجن ہو جاتی ہے۔ جارجیا

Read more

صدر ٹرمپ کا دورہ انڈیا: کیا ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش آرٹیکل 370 کے خاتمے کی وجہ بنی؟

امریکی کانگریشنل ریسرچ سروس (سی آر ایس) نے ایک حالیہ رپورٹ میں انڈیا کی جانب سے اس کے زیرِ انتظام کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کو صدر ٹرمپ کی جانب سے کشمیر پر ’ثالثی کے دعوؤں‘ سے منسلک کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ’یہ واقعات (صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش) انڈیا کی جانب سےاگست میں کیے جانے والے اقدامات کی وجہ ہو سکتے ہیں۔‘ صدر ٹرمپ نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے

Read more

#PSL2020:پی ایس ایل 5 : ٹیکنالوجی دھوکہ دے گئی

پاکستان میں پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچ کھیلے جا رہے ہیں پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسوقت کھیل کچھ دیر کے لیے رکا رہا جب ڈی آر ایس ٹیکنالوجی نے کام کرنا چھوڑدیا جس کی وجہ سے ٹی وی امپائر ریویو کے بارے میں کسی فیصلے پر پہنچنے سے قاصر رہے۔ کراچی کنگز کی بیٹنگ کے دوران جب بابراعظم 25 رنز پر

Read more

#Coronavirus:ایران کے سفر پر تاحکم ثانی ممانعت، بلوچستان حکومت کا فیصلہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ صوبے کی سرحدی علاقوں سے تاحکم ثانی کسی کو بھی ایران جانے کی اجازت نہیں دے گی۔ بلوچستان حکومت نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے وہ ایرانی حکومت سے رابطہ کرکے ان پانچ ہزار زائرین کو اس وقت تک پاکستان نہیں بھیجے جب تک ان کی 14یوم کی کوارنٹین کی مدت پوری نہیں ہوجاتی۔ یہ بھی پڑھیے ایران میں کورونا وائرس، تفتان کی سرحد عارضی طور پر

Read more

#LQvIU: اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم کا قذافی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف مقابلہ ہے جہاں شاداب خان نے ٹاس جیت کر قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں یہ لاہور کا دوسرا جبکہ اسلام آباد کا تیسرا میچ ہے۔ لاہور قلندرز نے اس میچ میں اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور محمد فیضان اور انگلینڈ کے سمت پٹیل کو جگہ دی ہے جبکہ اسلام آباد نے

Read more

امانی فیسٹیول: کانگو میں میوزک فیسٹیول پر جشن

افریقی ملک کانگو کے مشرق میں واقع گوما کے مقام پرگذشتہ ہفتے 36000 افراد ڈر اور خوف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جمع ہوئے اور وہ امانی فیسٹیول میں افریقی میوزک سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ Ley Uwera سالانہ میلہ جسے ’سواہیلی‘ یعنی امن میلے کا نام دیا گیا ہے، ایک ایسا منفرد موقع ہے جہاں اتنی بڑی تعداد میں لوگ ایک جگہ اکھٹے ہوئے ہیں۔ گوما خطے کا سب سے بڑا شہر ہے جہاں حالیہ چند ماہ میں تشدد

Read more

قہقہے نہیں لگاؤ گے تو مر جاؤ گے

سلویٰ اس وقت تین سال کی ہے، اسے یہ بھی نہیں معلوم کہ وہ پناہ گزیں ہے۔ اسے یہ بھی نہیں معلوم کہ جنگ کیا ہوتی ہے۔ اسے بس یہ سکھایا گیا ہے کہ دھماکے کی آواز سن کر روتے نہیں ہنستے ہیں۔ کیونکہ دھماکہ ایک کھیل ہے اور کھیل ڈرنے کے لیے نہیں بلکہ انجوائے کرنے کے لیے ہوتا ہے۔ جتنا شدید دھماکہ ہو اتنا ہی زور سے ہنسنا چاہیے۔ یہ کھیل سلویٰ کو اس کے والد عبداللہ المحمد

Read more

ادبی میلے اور ٹھیلے

پچھلے چند برس سے دنیا بھر میں عموماً اور ہمارے ملک میں خصوصاً ادبی میلوں اور ان میلوں میں لگے ٹھیلوں کا رواج روز افزوں ہے۔ چند برس پہلے یہ میلے بپا ہونے شروع ہوئے تو ہمارے کان کھڑے ہوئے۔ نو آموزوں کے کان یوں بھی بات بے بات کھڑے ہو جاتے ہیں کھڑکنے جو ٹھہرے۔ خیر، جے پور لٹریچر فیسٹیول وہ پہلا ادبی میلہ تھا جس کی ہمیں کچھ سن گن ملی۔ میلہ اور وہ بھی ادبی میلہ، جاٹ

Read more

#MeccaGirl: ’مکہ گرل‘ میوزک ویڈیو بنانے والی سعودی ریپر اصايل سلاي مشکل میں

سعودی عرب میں حکام ایک ایسی خاتون ریپر کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں جنھوں نے اپنے ’مکہ گرل‘ نامی گانے کی میوزک ویڈیو نشر کی ہے۔ اس ویڈیو میں مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ میں رہنے والی خواتین کو ’طاقتور اور خوبصورت‘ کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر غصے کا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے حکام کو ’منافقانہ‘ قرار دیا ہے۔ سنہ 2018 میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے

Read more

#PSL2020: پاکستان سپر لیگ پاکستان میں لیکن سٹیڈیم شائقین سے خالی کیوں؟

پاکستان سپر لیگ جب پاکستان میں نہیں ہورہی تھی تو پاکستان کرکٹ بورڈ متحدہ عرب امارات کے خالی میدان دیکھ کر پریشان ہوتا رہتا تھا اور انھیں اسوقت کا انتظار تھا کہ یہ لیگ جتنا جلد ہو سکے پاکستان چلی آئے تاکہ یہاں کے میدان شائقین سے کھچا کھچ بھر سکیں۔ پچھلی تین پی ایس ایل کے فائنل جب پاکستان میں ہوئے تو شائقین کی غیرمعمولی تعداد دیکھ کر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوصلے بلند ہو گئے تھے۔ پی سی

Read more

موسمیاتی تبدیلی: کاربن کے اخراج میں کیا انڈیا چین سے آگے؟

رواں برس امریکہ کے صدارتی انتخابات میں شامل امیدوار مائیکل بلوم برگ نے بدھ کو موسمیاتی تبدیلی روکنے کی سمت میں چین کے مقابلے میں انڈیا کو بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔ صوبہ نیویارک میں میئر کے عہدے پر رہنے والے مائیکل بلومبرگ نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی پرائمری کی بحث کے دوران یہ بات کہی۔ بحث کے دوران بلومبرگ سے سوال کیا گیا ’آپ کی کمپنیوں نے چین میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے اور چین

Read more

#KKvQG: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کراچی کنگز کی پہلے بیٹنگ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 کا چھٹا میچ اتوار کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں کراچی کنگز ایک میچ میں جیت کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں۔ دفاعی چیمپئین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کے خلاف پی ایس ایل 5

Read more

برطانوی مؤجد جس نے 200 برس قبل اہم کاروباری چال چلی

’ملکہ کو یہ نئی طرز کا برتن اتنا پسند آیا کہ انھوں نے نہ صرف اسے ایک نام دیا بلکہ سرپرستی دینے کا اعلان بھی کیا۔ انھوں نے حکم جاری کیا کہ اس کو ’کوئینز ویئر‘ یا ملکہ کا برتن کہا جائے اور اس برتن کو تیار کرنے والے شخص کی عزت افزائی اسے ذاتی کُوزہ گر تعینات کر کے کی گئی۔‘ یہ جوسایا ویج وڈ کی کہانی ہے۔ جوسایا کے سوانح نگار برائن ڈولن کا خیال ہے کہ ملکہ

Read more

موسمیاتی تبدیلیاں: جنگلی حیات اب شہروں میں کسیے رہتی ہے

جاپانی کووں نے اخروٹ کو توڑنے کے لیے گاڑیوں کی مدد لینا شروع کردی کئی صدیوں سے جاپان کے شہر سینڈائی میں، کوے اپنے پسندیدہ کھانے اخروٹ کو لے کر مصیبت میں مبتلا ہیں۔ کوے اتنے طاقت ور نہیں کہ اخروٹ اپنی چونچ سے توڑ سکیں۔ اس لیے وہ اسے اونچائی پر لے جا کر زمین پر پھینکتے ہیں۔ لیکن 1970 کی دہائی میں ایک سائنسدان نے دیکھا کہ کووں نے ایک نیا طریقہ اپنایا ہے۔ وہ اخروٹ کو سڑک

Read more

#PSL2020: متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ کی گہما گہمی ختم ہونے پر شائقین مایوس

10 برس کی فاطمہ اجمل دبئی میں چھٹی جماعت کی طالبہ ہیں۔ گذشتہ برسوں کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شروع ہوتے ہی وہ خاصی پُرجوش ہوجاتی تھیں اور اپنی والدہ کے ساتھ دبئی اور شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ کرتی تھیں جہاں وہ چوکوں چھکوں سے لطف اندوز ہونے سے زیادہ ان مواقعوں کی تلاش میں رہتی تھیں کہ کسی طرح کرکٹرز کے ساتھ تصاویر بنوا سکیں۔ فاطمہ اجمل کو اب اسی بات کا دکھ ہے

Read more

مصنوعی ذہانت سے طاقتور اینٹی بائیوٹک کی دریافت

تاریخ میں پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایک نئی طرز کی ’طاقت ور‘ اینٹی بائیوٹک دریافت کی ہے۔ = ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ دریافت دواؤں سے مدافعت کے بڑھتے مسئلے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس دوا کو بنانے کے لیے ایک طاقت ور ایلگورتھم استعمال کیا گیا تھا جس کے ذریعے 10 کروڑ کیمیائی مرکبات کا چند ہی دنوں میں جائزہ لیا گیا۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس نئے

Read more

#Coronavirus: بلوچستان کے ایران سے متصل اضلاع میں ’طبی ایمرجنسی‘ نافذ

ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ایران سے متصل اضلاع میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ گذشتہ روز ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چار جبکہ اس وائرس سے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 18 ہو گئی تھی جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کی

Read more

کورونا وائرس: حاملہ چینی نرس لوگوں کو اشتعال دلانے کا سبب کیوں بن رہی ہیں؟

چین میں کورونا وائرس پھوٹنے والے شہر ووہان کے ہسپتال سے مریضوں کا علاج کرتی ایک حاملہ نرس کی ویڈیو پر پورے چین سے شدید ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔ ریاستی میڈیا آؤٹ لیٹ سی سی ٹی وی کے ذریعہ نشر کی گئی اس ویڈیو کا مقصد نو ماہ کی حاملہ نرس ’زاؤ یو‘ کو ہیرو کے طور پر پیش کرنا تھا۔ لیکن اس کا الٹا اثر ہوا اور سوشل میڈیا صارفین نے وائرس سے متاثرہ ماحول میں ایک حاملہ

Read more

#PSL5: عمراکمل کے بارے میں منفی رپورٹنگ کیوں ؟: کامران اکمل

وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کا اعتماد سے سامنا کرنے کے بعد جب میڈیا کے سامنے آئے تو انھیں اپنی شاندار سنچری سے زیادہ اپنے بھائی عمراکمل کے بارے میں کیے گئے سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے عمر اکمل کو پی ایس ایل کے آغاز سے ایک روز قبل اینٹی کرپشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی پاداش میں پاکستان کرکٹ بورڈ معطل کر دیا

Read more

خیبر پختون خوا کے علاقے بنیر میں پہاڑی تودا گرنے سے متعدد افرد ہلاک، کئی زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع بنیر میں کان پر پہاڑی تودا گرنے سے کم از کم نو افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار عزیزاللہ کے مطابق مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو بنیر کے مقامی ڈگر ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق جس جگہ پہاڑی تودا گرا ہے وہاں موجود افراد کی تعداد بیس

Read more

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا صدارتی ریفرنس میں جواب: صدر، وزیر اعظم، معاون خصوصی، وزیر قانون کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سنیچر کو سپریم کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف صدارتی ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے، اسے کالعدم قرار دیا جائے اور صدر، وزیر اعظم، وزیر اعظم کے معاون خصوصی، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سمیت غیر قانونی جاسوسی کے عمل میں ملوث افراد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ سپریوم کورٹ کے جج کے مطابق فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کے بعد ان پر الزامات لگائے گئے۔

Read more

سون بھدر: انڈیا کا وہ شہر جو سونا اگلتا ہے

انڈیا کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے ضلع سون بھدر میں سینکڑوں ٹن سونے کے ذخیرے کا پتہ چلا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ریاستی حکومت کو کافی عرصہ پہلے ہی اس کے بارے میں معلومات حاصل تھی۔ سونے کی تلاش میں جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کی ٹیم گذشتہ پندرہ برسوں سے سون بھدر میں اس سلسلے میں کام کر رہی تھی اور آٹھ سال پہلے ٹیم نے زمین کے اندر سونے کے خزانے کی تصدیق

Read more

#PSL2020: ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی کے لیے پاکستان کی اعزازی شہریت اور اعلی ترین شہری ایوارڈ کا اعلان

حکومتِ پاکستان نے ویسٹ انڈین کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلی ترین شہری ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی انھیں پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا جس میں مزید کہا گیا ہے کہ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی 23 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والی تقریب

Read more

شمالی کوریا: خاتون قیدی جو اپنے محافظ کے ساتھ جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئی

اس نے پوری منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ اس نے نگرانی کے لیے لگے کیمروں کی تاریں کاٹ ڈالیں۔ اس نے طویل نائٹ ڈیوٹی کے لیے اپنی خدمات پیش کیں، حتیٰ کہ اس نے اپنے جوتے بیرونی دروازے کے باہر اُس کے لیے رکھ دیے تھے۔ جیان نے کِم کو نصف شب میں جگایا اور انھیں اس راستے پر لے گیا جس کا پلان اس نے پہلے سے بنا رکھا تھا۔ فرار سے ایک رات قبل اس نے دو بیگ

Read more

انڈیا: ملازم خواتین کو فٹنس ثابت کرنے کے لیے برہنہ کر کے ’حمل کے ٹیسٹ‘ کروانے کا انکشاف

خواتین کا الزام ہے کہ انھیں 10، 10 کے گروپس میں تقسیم کر کے ان کے ‘فنگر ٹیسٹ’ لیے گئے اور اس دوران انھیں ایک ساتھ کمرے میں برہنہ حالت میں کھڑے رہنے پر مجبور کیا گیا انڈیا میں حکام ایسے دعوؤں کی تفتیش کر رہے ہیں جن میں درجنوں خواتین کے مطابق انھیں دفاتر یا کام کی جگہوں پر اپنی فٹنس ثابت کرنے کے لیے نسوانی ٹیسٹ کروانے پر مجبور کیا گیا۔ گجرات کے شہر سورت میں خواتین، جو

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ انڈیا: ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق امریکی صدر مذہبی آزادی پر بات کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انڈیا دورے کے ساتھ یہ توقعات وابسطہ کی جا رہی ہیں کہ انڈیا میں ان کا بڑے پیمانے پر عوامی سطح پر استقبال کیا جائے گا۔ امریکی عہدیداروں کا خیال ہے کہ حالیہ برسوں میں انڈیا میں کسی بھی غیر ملکی رہنما کو دیے جانے والے اعزاز سے کہیں بڑے پیمانے پر صدر ٹرمپ کا استقبال ہو گا۔ ٹرمپ انتظامیہ سے وابستہ افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیر سے شروع ہونے والا ٹرمپ

Read more

#Coronavirus: کورونا وائرس کی وبا روکنے کے امکانات کم ہو رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت

چین کے باہر 26 ممالک میں اس وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تداد 1152 ہو چکی ہے اور مجموعی طور پر آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کورونا وائرس کے ایسے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے جن کا چین سے براہِ راست یا دیگر تصدیق شدہ کیسز سے کوئی تعلق واضح نہیں ہے۔ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم کا یہ بیان ایران کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایران

Read more

ہم دفتر سے ضروری چھٹیاں کیوں نہیں لے پاتے؟

بفر کمپنی نے اپنے ملازمین کے چھٹی لینے کی حوصلہ افزائی کے لیے کمپنی نے ایک نئی پالیسی بنائی سنہ 2014 میں سوشل میڈیا مینجمینٹ کمپنی بفر کے اعلیٰ حکام نے کچھ عجیب محسوس کیا۔ کمپنی نے سنہ 2012 میں لامحدو چھٹیوں کی ایک پالیسی نافذ کی تھی لیکن کمپنی کے ملازمین بمشکل ہی چھٹی لے رہے تھے۔ بفر کے ملازمین دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں اور خاص طور پر امریکہ اور یورپ میں ہیں اور چھٹی لینے کی

Read more

#QGvPZ: پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف کوئٹہ کا پراعتماد آغاز

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہیں۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل چار اوورز کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بغیر کسی نقصان کے 33 رنز بنائے تھے۔ کوئٹہ کی جانب سے جیسن رائے اور شین واٹسن اننگز کا آغاز کیا ہے۔ پی ایس ایل فائیو پر بی بی

Read more

مشترکہ خاندانی نظام یا الگ گھر: ’جوائنٹ فیملی سسٹم میں آپ اپنا آپ تو جیتے ہی نہیں‘

’جوائنٹ فیملی سسٹم میں آپ اپنا آپ تو جیتے ہی نہیں، وہ صرف دکھاوا ہوتا ہے، اپنا کمرہ صاف کر کے نکلنا ہے، کھانا اچھا ہونا چاہیے، تیار اچھا ہونا چاہیے، کوئی کچھ نہ بھی کہے تو آپ کو محسوس ہوتا کہ کوئی آپ کے بارے میں نجانے کیا کہے گا، جتنے زیادہ لوگ ہوتے ہیں، اتنی ہی آپ کی پرائیویسی کم ہوتی ہے، نہ چاہتے ہوئے بھی مسائل ہو جاتے ہیں۔‘ ایسا کہنا ہے مومنہ ارشاد کا، جو اپنے

Read more

#IUvMS: پی ایس ایل 5 میں اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے تیسرےروز دن کے دوسرے میچ میں آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز مدِمقابل ہیں جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ دونوں ٹیمیں اب سے کچھ دیر میں میدان میں اتریں گی۔ پی ایس ایل 2020 کا پوائنٹس ٹیبل میچ کا تفصیلی سکور کارڈ پی ایس ایل فائیو پر بی بی سی اردو کی خصوصی کوریج یہ بھی

Read more

’ریپ کا نشانہ‘ بننے والی 14 سالہ لڑکی کے ہاں بچی کی پیدائش

گذشتہ برس جون سے مبینہ طور پر متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی 14 سالہ لڑکی نے ایک بچی کو جنم دیا ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعرات کی رات متاثرہ لڑکی کو ہسپتال لایا گیا اور ان کے ہاں نارمل ڈلیوری ہوئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ لڑکی اور ان کی نومولود بیٹی دونوں بالکل خیریت سے ہیں اور

Read more

ڈرون حملے میں مارے جانے والے افعان طالبان ملا منصور کی جائیداد نیلام کرنے کا عدالتی فیصلہ

سنہ 2016 میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کے پاس سے پاکستانی قومی شناختی کارڈ برآمد ہوا تھا چار برس قبل بلوچستان میں ڈرون حملے میں مارے جانے والے افغان طالبان کے کمانڈر ملا منصور کی پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تقریباً نو کروڑ روپے مالیت کی املاک نیلام کر کے رقم پاکستان کے قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی

Read more

مستعفی اٹارنی جنرل انور منصور کے بیان نے حکومت کے لیے نئی مشکلات کھڑی کر دیں؟

مستعفی ہونے والے اٹارنی جنرل انور منصور خان کے میڈیا بیانات نے ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے جس کے بعد حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست جمع کراتے ہوئے بھی سابق اٹارنی جنرل کے متنازع بیان سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔ سابق اٹارنی جنرل نے نجی ٹی وی کے مختلف ٹاک شوز میں شریک ہو کر حکومتی موقف کی تردید کی اور کہا کہ ان کے مستعفی ہونے کے بارے میں نہ تو کسی حکومتی شخصیت نے

Read more

سینٹ پال کیتھیڈرل بم منصوبہ: صفیہ شیخ کا اعتراف

کلعدم دہشت گرد تنظیم آئی ایس کی ایک ہمدرد نے لندن میں سینٹ پال کیتھیڈرل کو خودکش حملے میں بم سے اڑانے کے منصوبے کا اعتراف کیا ہے۔ مغربی لندن کے علاقے ’ہیز‘ سے تعلق رکھنے والی صفیہ شیخ اس منصوبے کے تحت لندن کے اس مشہور مقام اور ایک ہوٹل کا جائزہ لینے گئی تھیں۔ 36 سالہ صفیہ شیخ کو، جن کا پہلا نام مشیل ریمسڈن تھا، اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے خفیہ پولیس کے ایک

Read more

برطانیہ 40 ارب پاؤنڈ کے نوٹوں کے ساتھ کیا کرنے جا رہا ہے؟

برطانیہ میں 20 پاؤنڈ کا نوٹ عنقریب کھاد کی صورت اختیار کر جائے گا۔ بینک آف انگلینڈ 40 ارب پاؤنڈ مالیت کے کاغذ کے نوٹ ختم کرنے کا عمل شروع کر رہا ہے۔ ان نوٹوں کی جگہ پولیمر کے بنے 20 پاؤنڈ لے لیں گے۔ اس عمل کے دوران کاغذ کے تقریباً 2 ارب نوٹ سرکولیشن سے نکالے جائیں گے اور ان کو کھاد میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ برطانیہ کے دو تہائی نوٹوں کی ذمہ دار ’جی 4

Read more

#FATF: پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ’گرے لسٹ‘ پر رہے گا یا نہیں فیصلے کا انتظار

منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کے عالمی ادارے، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی طرف سے پاکستان کو ‘گرے لسٹ’ سے نکالنے یا نکالنے کے بارے میں فیصلہ عنقریب متوقع ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے پیرس کے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق غور کیا گیا۔ انڈیا اور اسے اتحادیوں کی کوشش تھی کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے دیئے اہداف کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے لہذا اسے گرے

Read more

طالبان کے ساتھ امن معاہدہ 29 فروری کو : مائیک پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان کے ساتھ معاہدہ 29 روری کو ہو سکتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کے دورے کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ تشدد میں کمی کے حوالے سے ہونے والی مفاہمت پر کامیابی سے عمل درآمد کی صورت میں امریکہ اور طالبان کے مابین 29 فروری کو معاہدہ ہو سکتا ہے۔ ادھر طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ

Read more

ڈیو لِنگو: وہ شحض جو تین سو ملین لوگوں کو نئی زبان دے رہا ہے

Justin Merrimanلوئس وان آہن کی پیدائش گوئٹے مالا میں پوئی اور وہ وہیں پلے بڑھے اگر کسی کو شک ہو کہ دوسرے ممالک سے آنے والے لوگوں سے اُس ملک کو فائدہ نہیں ہوتا، تو اسے لوئس وان آہن کی کہانی ضرور سنائیے گا۔ جی ہاں وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا سے تعلق رکھنے والے اس 41 سالہ شخص کی کہانی جو سنہ 1996 میں امریکہ چلا گیا تھا جہاں اس نے ریاست نارتھ کیرولائنا کی یونیورسٹی آف ڈیوک سے

Read more

#KKvPZ: پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں جمعے کو دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف نیشنل سٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کا پہلا میچ ہے۔ کراچی کی ٹیم: چیڈوک والٹن، بابر اعظم، شرجیل خان، افتخار احمد، کیمرون ڈیلپورٹ،محمد رضوان، عماد وسیم، عمید آصف، محمد عامر،کرس جارڈن،ارشد اقبال۔ پشاور کی ٹیم: ٹام بینٹن، لائم لونگسٹون،کامران اکمل، حیدر علی، محمد محسن شعیب ملک،ڈیرن سیمی، لائم ڈاسن،

Read more

صدر ٹرمپ انڈیا کے دورے سے کیا حاصل کریں گے؟

اگلے ہفتے پیر کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انڈیا کا اپنا پہلا سرکاری دورہ شروع کر رہے ہیں اور اس موقعے پر انڈیا انھیں متاثر کرنے کی بھرپور تیاریاں کر رہا ہے۔ اس ضمن میں انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ امریکی صدر کو خوش آمدید کہنے سڑکوں پر آئیں گے۔ صدر ٹرمپ وہاں ایک لاکھ سے زائد افراد کی موجودگی میں دنیا کے سب سے

Read more

انڈیا میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے پر خاتون گرفتار

انڈیا کے جنوبی شہر بنگلور میں ایک مظاہرے کے دوران ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے پر ایک خاتون کو گرفتار کر کے ان پر غداری کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ آمولیا لیونا نامی یہ خاتون انڈیا میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف ایک مظاہرے ہیں حصہ لے رہی تھیں۔ اس قانون کے ناقدین کے مطابق اس کی وجہ سے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے۔ تاہم اس مظاہرے میں موجود معروف مسلمان سیاسی رہنما اسد

Read more

شوبز ڈائری: ’جب سے کام شروع کیا ہے پدرشاہی کا مطلب سمجھ آ گیا ہے‘

سنی لیونی بھی اس کیلنڈر کا حصہ ہیں بالی ووڈ کے تمام ہیرو اور ہیروئنز کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ انڈسٹری کے ہر بڑے فلمساز کے ساتھ کام کریں۔ لیکن انڈسٹری میں کامیابی کی دو اور اہم سیڑھیاں بھی ہیں۔۔۔ ایک بڑے میگزین کے صفحہ اول پر آنا اور دوسرا ڈبو رتنانی کے کیلنڈر کا حصہ بننا۔ ڈبو رتنانی ایک فیشن فوٹو گرافر ہیں اور 1999 سے ہر سال ایک کیلنڈر نکالتے ہیں جو شوبز میں کمال کی مقبولیت

Read more

#AzamKhan: پی ایس ایل کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت اور اعظم خان کی نصف سنچری پر سوشل میڈیا کا ردعمل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹوں سے شکست دی تو ایک نوجوان کا نام نمایاں رہا اور اس پر سوشل میڈیا پر بھی کافی بات چیت ہوئی۔ یہ نام گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کے صاحبزادے اعظم خان کا تھا۔ اعظم خان ایسے وقت میں بلے بازی کے لیے کریز پر پہنچے تھے جب 169 رنز کے تعاقب میں ٹیم کے

Read more

خالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے خالد جاوید خان کو پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل مقرر کیا ہے وفاقی حکومت نے خالد جاوید خان کو پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل مقرر کر دیا ہے۔ وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں خالد جاوید کی تعیناتی کی تصدیق کی اور کہا کہ انھیں ملک کا نیا چیف لا افسر یعنی اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے اٹارنی جنرل

Read more

جب راجیو گاندھی نے سونیا گاندھی کے قریب آنے کے لیے ’رشوت‘ دی

یہ بات مئی 1981 کی ہے۔ راجیو گاندھی اترپردیش کے انتخابی حلقے امیٹھی سے الیکشن لڑنے والے تھے۔ وہ اپنے انتخابی حلقے کا دورہ کررہے تھے۔ چند گھنٹوں بعد انھیں لکھنو سے دلی کی فلائٹ پکڑنی تھی۔ لیکن تبھی خبر موصول ہوئی کہ امیٹھی سے 20 کلومیٹر دور تیلوئی کے علاقے میں 30 سے 40 جھوپڑ پٹیوں میں آگ لگ گئی ہے۔ انھوں نے لکھنو جانے کے بجائے اپنی کار کا رخ تیلوئی کی طرف موڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیے

Read more

مادری زبان کا عالمی دن: وہ دن جب مادری زبان کے لیے جانیں قربان کی گئیں

ڈھاکہ میں یادگار شہدا 21 فروری سنہ 1952 کو ڈھاکہ کی سڑکوں پر ایسا واقعہ رونما ہوا جس نے نئی ریاست بنگلہ دیش کی بنیاد رکھی۔ سنہ 1947 میں جب برطانوی نو آبادیاتی حکمران برصغیر سے واپس لوٹے اور یہاں مذہب کی بنیاد پر دو ملک انڈیا اور پاکستان بنائے تو عدم اعتماد اس وقت بھی موجود تھا۔ دو ایسی قوموں کے ساتھ پاکستان کی تخلیق ہوئی جن میں دو ہزار میل کا فاصلہ تھا، الگ زبانیں بولتے تھے اور

Read more

گلاسگو اوپن: سونے کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد

’مجھے نہیں معلوم تھا کہ ویٹ لفٹر سے لوگ ڈرتے ہیں۔ یونیورسٹی میں ایک لڑکی نے مجھے بتایا کہ فلاں لڑکا تم سے بہت ڈرتا تھا، میں نے پوچھا ایسا کیوں ہے، تو اس نے بتایا کہ اسے لگتا ہے کہ تم کسی کو بھی اٹھا کر پٹخ دو گی۔‘ یہ کہنا ہے پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد کا، جنھوں نے حال ہی میں گلاسگو اوپن کلاسک ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2020 میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ 21 سالہ

Read more

امریکی کمیشن: انڈیا میں مذہبی آزادی کی صورتحال ’پریشان کن‘

عالمی سطح پر آزادی مذہب پر نظر رکھنے والے امریکی کمیشن ’یو ایس سی آئی آر ایف‘ نے بدھ کو اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مذہب کے نام پر استحصال کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریت کے متنازع قانون سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں پورے ملک میں احتجاج ہو رہے ہیں اس کا رپورٹ میں ذکر ہے اور اسے بھی بھارت میں مذہب کے نام

Read more

پاکستان ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے ’پر اعتماد‘

منی لانڈرنگ اور ٹیرر فناسنگ کی روک تھام کے لیے بنایا گیا بین الاقوامی ادارہ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس آج پاکستان کو ‘گرے لسٹ’ میں رکھنے یا اس کی حیثیت بدلنے سے متعلق فیصلے کا اعلان کرنے جارہا ہے۔ اجلاس کا فیصلہ آنے سے قبل اس سلسلے میں حتمی رائے تو نہیں دی جاسکتی لیکن پاکستان کی نمائندگی کرنے والا وفد پر اعتماد ہے کہ پاکستان کے اقدامات کی بدولت اسے گرے لسٹ سے جلد نکال دیا جائے گا۔ گذشتہ

Read more

لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں چاقو زنی، ایک شخص گرفتار

لندن میں پولیس نے شہر کی مشہور ریجنٹ پارک مسجد میں چھرا گھونپنے کی واردات کے بعد ایک شخص کو قتل کرنے کی نیت سے حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ حملہ میں ایک 70 سالہ شخص زخمی ہوئے۔ پولیس اس واقعے کو دہشت گردی کے واقعے کے طور پر نہیں دیکھ رہی۔ زخمی شخص کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا گیا ہے۔ حملہ آور ایک 29

Read more

راجستھان: دلتوں کو پیٹ کر نازک حصوں میں پٹرول ڈال دیا

SM Viral Grab راجستھان میں ناگور ضلع کے کرنوں گاؤں میں دو دلت نوجوان کو محض شک کی بنیاد پر بہت بے رحمی سے پیٹا گیا اور ان کے اعضاء مخصوصہ میں پیٹرول بھی ڈالا گیا۔ انہیں اذیتیں دی گئیں اور اس پورے واقعے کا ویڈیو بھی بنایا گیا جس میں ملزمان کو مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ چار دن پرانے اس وقعے کی ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سنسنی پھیل گئی۔ پولیس حرکت میں آئی اور

Read more

#PSL5: کراچی میں افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدِمقابل

ایک رنگارنگ افتتاحی تقریب کے بعد پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا افتتاحی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جا رہا ہے۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جمعرات کی شب کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن پر بی بی سی اردو کی خصوصی کوریج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اس ٹورنامنٹ کی دفاعی

Read more

سپریم کورٹ میں پی آئی اے سربراہ کا کیس: ’سب کچھ ایڈ ہاک ازم پر چل رہا ہے‘

سپریم کورٹ نے پاکستان کی فضائیہ کے سربراہ سے کہا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو وہ ائر مارشل ارشد محمود ملک کی، جنھیں پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹیو تعینات کیا ہے، خدمات واپس لے سکتے ہیں۔ عدالت نے آبزرویشن دی کہ ائرمارشل ارشد محمود ملک ایک ساتھ دو عہدے نہیں رکھ سکتے اور ڈیپوٹیشن پر کسی بھی ادارے کے سربراہ کی تقرری غیرقانونی ہے۔ وفاقی حکومت نے ائرمارشل ارشد محمود ملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکیٹیو

Read more

پریتی پٹیل نے ایک سینئر افسر کو ہٹانے کی کوشش کی

PA Mediaپریتی پٹیل کو حال ہی میں وزارتِ داخلہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے خیال کیا جا رہا ہے کہ برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے اپنے محکمے میں انتہائی سینیئر افسر کو ان عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی ہے۔ روز نامہ ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے جواب میں باخبر ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ محترمہ پٹیل اور سر فلِپ رتنام کے درمیان اختلافات ہیں تاہم ذرائع نے ان دعوؤں کو مسترد کیا

Read more

بالی ووڈ: بڑے سٹارز خواتین مرکزی کرداروں والی فلموں سے خائف کیوں ہیں؟

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں جو پنک، ملک، بدلہ اور سانڈ کی آنکھ جیسی فلموں میں ایک مضبوط عورت کا کردار ادا کر چکی ہیں، نوجوان اداکاراؤں میں خواتین کے مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کے طور پر اپنا نام بنا رہی ہیں۔ لیکن تاپسی کا کہنا ہے کہ خواتین پر مبنی فلموں کےلیے اداکاراؤں میں مقابلہ کم ہے کیونکہ فلم انڈسٹری میں بہت سے خواتین فلموں کا وزن اپنے کندھوں پر اٹھانا نہیں چاہتیں۔ وہ کہتی ہیں ’اگر

Read more

’کٹ، کاپی، پیسٹ‘ کے موجد لیری ٹیسلر 74 برس کی عمر میں چل بسے

کمپیوٹر میں ’کٹ، کاپی، پیسٹ‘ جیسی اہم جدت لانے والے سائنسدان لیری ٹیسلر 74 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔ لیری ٹیسلر کمپیوٹنگ کی دنیا میں ایک آئیکون کے طور پر جانے جاتے تھے۔ انھوں نے 1960 کی دہائی میں جب کمپیوٹرز تک عام لوگوں کی رسائی محدود تھی، اس دوران سیلیکون ویلی میں کام کرنا شروع کیا۔ ان کی ’کٹ، کاپی، پیسٹ‘ اور ’فائنڈ اینڈ ریپلیس‘ جیسی اہم جدت کی وجہ سے پرسنل کمپیوٹر سیکھانا اور استعمال

Read more

شام کے شہر ادلب پر اس وقت کس کا راج ہے؟

شام کا شمالی صوبہ ادلب وہ واحد علاقہ ہے جہاں صدر بشار الاسد کی مخالف قوتوں کا کنٹرول ہے۔ ایرانی ملیشیا اور روسی فضائی حملوں کی مدد سے شامی حکومت متواتر ادلب میں داخل ہونے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ درجنوں قصبے اور دیہات شامی حکومت کی فوج نے کنٹرول میں لے لیے ہیں۔ ایک اہم ہائی وے بھی شامی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔ یہ ملک کی معاشی شہ رگ ہے، شام کے شمال کو جنوب سے ملاتی

Read more

#PSL5: پی سی بی کا ‘بچہ’ کماؤ پُوت بن گیا

پی ایس ایل کی پریس ریلیز کے مطابق اس ترانہ میں کل 22 سازوں کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس ترانے میں بیک وقت راک، فوک پاپ سنگرز کی آوازیں شامل ہیں کرکٹ پیسہ کمانے والا کھیل ہے خواہ وہ ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں ہو یا اشتہارات کے ریونیو سے۔ اٹھارہویں صدی کے اوائل سے ہی برطانوی امرا کرکٹ ٹورنامنٹس کے دلدادہ ہو چکے تھے۔ تقریباتی کرکٹ میچز ایک تو امرا کو خود نمائی کے لیے بہترین

Read more

#coronavirus: جاپانی ڈاکٹر کے مطابق ’بحری جہاز سے نکلنے والے افراد میں کورونا وائرس ہو سکتا ہے‘

ایسے مسافر جن میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی انھیں بحری جہاز سے نکلنے کی اجازت مل گئی ہے جاپان میں ایک ڈاکٹر کو ڈر ہے کہ ڈائمنڈ پرنسز نامی جس تفریحی بحری جہاز میں کم از کم 540 مسافر اور عملے کے اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، اس میں قرنطینہ کے لیے مناسب انتظامات نہیں تھے۔ بدھ کو ایسے 100 سے زیادہ لوگوں کو جہاز سے روانہ کر دیا گیا تھا جن میں وائرس کی تشخیص

Read more

اٹارنی جنرل انور منصور خان نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا

پاکستان کے اٹارنی جنرل کیپٹن ریٹائرڈ انور منصور خان اپنے عہدے سے مستفی ہو گئے ہیں اور انھوں نے اپنا استعفی صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔ اپنے استعفے میں کیپٹن ریٹائرڈ انور منصور خان نے پاکستان بار کونسل کی طرف سے گذشتہ روز یعنی 19 فروی کو جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کا ذکر کیا ہے جس میں انھوں نے اٹارنی جنرل کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے ’ابھی ہم آپ کو کھیلنے کے

Read more

جرمنی میں شیشہ بارز پر فائرنگ، نو افراد ہلاک

جرمن حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال واضح نہیں کہ یہ حملے کیوں کیے گئے جرمنی کے مغربی شہر ہاناؤ میں پولیس کا کہنا ہے کہ دو شیشہ بارز پر ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے جبکہ حملہ آور کی لاش سمیت دو لاشیں اس کے مکان سے ملی ہیں۔ فائرنگ کے واقعات بدھ کی شب مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے بعد

Read more

افغانستان میں پہلے جنگ بندی ہوگی، پھر امن معاہدے پر دستخط ہوں گے: سہیل شاہین

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قائم طالبان کے دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات کے تحت افغانستان میں فریقین پہلے پُرتشدد کارروائیاں روکنے کے حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کریں گے اور پھر اس مہینے کے آخر تک امن معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ سہیل شاہین نے ٹیلیفون پر بی بی سی اردو سے بات کرتے ہویے بتایا کہ اعلامیہ جلد جاری کر دیا جائے گا جس میں یہ

Read more

اجمل قصاب کے بارے میں ممبئی پولیس کے سابق کمشنر راکیش ماریا کی کتاب میں انکشافات پر انڈیا میں ہلچل

راکیش نے اجمل قصاب کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے کچھ معلومات ظاہر کی ہیں جو پہلے کہیں بتائی نہیں گئی تھیں تم کیسے ہو لڑکے، تم ہو کہاں کے؟ جب ممبئی پولیس کے جوائنٹ چیف راکیش ماریا نے پنجابی لہجے میں یہ سوال پوچھا تو ان کا مخاطب شخص ایک لمحے کے لیے دنگ رہ گیا۔ اس کی آنکھوں میں شناسائی کی چمک ابھری اور اس نے جواب دیا ’اوکاڑہ‘۔ اوکاڑہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے

Read more

چیتے پالنے اور انھیں شکار سکھانے والے انڈیا کے ’چیتا وان‘

انڈیا میں چیتے صدیوں سے موجود تھے لیکن 20ویں صدی میں وہ مکمل طور پر ختم ہو گئے لیکن اب انڈین سپریم کورٹ کی اجازت کے بعد انڈین شہریوں کو ایک بار پھر اس تیز رفتار جانور کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔ عہد وسطیٰ میں مغلوں کے زمانے سے ہی انڈین بادشاہ اور راجے مہاراجے چیتے پالنے کا شوق رکھتے تھے اور شکار کے دوران ان کا استعمال کیا کرتے تھے۔ کولھا پور، بڑودہ، بھاؤنگر جیسی شاہی ریاستیں چیتے

Read more

پاکستان کے زیر انتظم کشمیر میں اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری کی وجہ کیا؟

رواں ہفتے پاکستان کے مشہور کامیڈین عمر شریف کی بیٹی حرا عمر کی ہلاکت سے ملک میں اعضا کی غیرقانونی پیوند کاری کا معاملہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہے۔ حرا عمر گردے کی غیرقانونی پیوندکاری کے بعد پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے منگل کی شب لاہور میں وفات پا گئی تھیں۔ ان کی وفات کے بعد ان کے بھائی جواد شریف کی جانب سے ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (ہوٹا) میں ایک درخواست دی گئی جس میں

Read more

#UmarAkmal: اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کیے گئے عمر اکمل پی ایس ایل سے بھی باہر

پی سی بی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت فوری طور پر معطل کیا گیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق رکن اور پاکستان سپر لیگ میں دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے بلے باز عمر اکمل کو معطل کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ فیصلہ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت

Read more

#PSL2020: اینڈی فلاور کے مطابق ’پی ایس ایل بہترین بولنگ اٹیک کی لیگ ہے‘

جب اینڈی فلاور زمبابوے کی طرف سے بین الاقوامی کرکٹ کھیلے تو انھوں نے کرکٹ کی دنیا کی کمزور ٹیم کے کامیاب بلے باز کے طور پر شہرت حاصل کی۔ وہ انگلینڈ کے کوچنگ سیٹ اپ کا حصہ بنے تو اپنی ذہانت کے بل پر انگلینڈ کو کرکٹ کی دنیا میں بلند مقام پر لے گئے۔ لیکن اب اینڈی فلاور کے وسیع تجربے سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز استفادہ حاصل کر رہی ہے جس

Read more

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر: کیا سرمایہ کاری میلے سے سرینگر خوشحال ہو جائے گا؟

ہمارے پاس امریکہ اور یورپ سے آرڈر تھے، سب کچھ ختم ہو گیا: تاجر عارفہ جان گذشتہ برس اگست میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی نیم خود مختاری کے خاتمے سے قبل عارفہ جان دستکاری کی نمایاں ایکسپورٹر کے طور پر اُبھر رہی تھیں۔ لیکن اب صورتحال کچھ مختلف ہو چکی ہے۔ سرینگر میں قائم اپنے پہلے کارخانے کی کامیابی کے بعد عارفہ نے شہر کے کئی علاقوں میں کارخانے لگائے، جہاں درجنوں لڑکیاں روزگار حاصل کرتی تھیں۔ لیکن

Read more

میٹنگ یو: ایک ماں کی اپنی وفات پا جانے والی بیٹی سے ’ملاقات‘

MBC ہم میں سے بہت سے افراد کے لیے غم المناک مگر زندگی کی اٹل حقیقت ہے اور اگر کسی شخص کے بچے کی وفات ہو جائے تو ان کے غم کو بھلا پانا اور بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ لیکن جنوبی کوریا میں ایک خاتون ورچوئل ریئلٹی کی مدد سے اپنی سات سالہ بچی کی وفات کے دکھ کو بھلا رہی ہیں۔ چار سال قبل ایک ناقابلِ علاج خون کا مرض جینگ جی سونگ کی تیسری بیٹی نا یوان

Read more

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ اور پاکستان

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مذہبی اجتماع کے باہر دو افراد میگا فون پر اعلان کے ساتھ ساتھ چندہ وصول کر رہے تھے کہ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے میگا فون، الجہاد تحریر شدہ دو جھنڈے اور 7000 رپے برآمد کرلیے۔ یہ واقعہ گذشتہ برس 2 فروری کو پیش آیا تھا۔ پولیس نے دونوں پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا اور ان کی شناخت نام معین الدین اور محمد یونس ظاہر کی اور دعویٰ

Read more

پاکستان سپر لیگ 5،وعدہ جسے پورا کر دکھایا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ گیارہ ماہ قبل انہوں نے پوری پی ایس ایل پاکستان لانے کی بات کی تھی۔ انہوں نے تمام چھ ٹیموں کے مالکان کے ساتھ یہ وعدہ پورا کردکھایا ہے۔ احسان مانی نے بدھ کے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ایس ایل درحقیقت ایک ایسا دروازہ ہے جسے کھول کر دیکھیں تو ایک خوبصورت

Read more

درگاہ امروٹ شریف کے گدی نشین پر نو عمر لڑکی مہک کماری کا نکاح کرانے پر مقدمہ درج

سندھ میں رہنے والی ہندو کمیونٹی کی شکایت رہی ہے کہ ان کی نو عمر لڑکیوں کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد جبری مذہب تبدیل کیا جاتا ہے (فائل فوٹو) سندھ کی مشہور خانقاہ اور جمعیت العلما الہند کے مرکز خانقاہ امروٹ شریف کے گدی نشین کے خلاف نوعمر ہندو لڑکی کا نکاح کرانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جیکب آباد کی عدالت نے پولیس کو مہک کماری عرف علیزہ سے شادی کے دعویدار

Read more

’ججز پر الزام کے ثبوت دیں یا تحریری معافی مانگیں‘

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی اس بات کے ثبوت فراہم کریں جس میں اُنھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بارے میں صدارتی ریفرنس کے خلاف درحواست دائر کرنے میں اس درخواست کی سماعت کرنے والے دس رکنی بینچ میں شامل کچھ ججز نے ان کی معاونت کی تھی۔ بدھ کے روز ریفرنس پر سماعت کے دوران عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ اگر اٹارنی

Read more

حکومت سندھ نے کراچی میں ہلاکتوں کی وجہ سویا ڈسٹ کو قرار دیا

فائل فوٹو حکومت سندھ نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں سانس کی تکلیف میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی بیماری کی وجہ ’سویا ڈسٹ‘ کو قرار دے دیا ہے۔ محکمہ صحت نے اپنی ایڈوائزری میں اس کی تصدیق کی ہے۔ نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ماہرین اور انٹرنینشل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنس کی رپورٹ کے مطابق ’یہ شدید الرجی کی ایک قسم ہے۔ اگر کوئی شخص سویا ڈسٹ سے بلواسطہ رابطے

Read more

سنگاپور کی جانب سے پیج بلاک کرنے کے حکم پر فیس ’انتہائی فکرمند‘

فیس بُک کا کہنا ہے کہ سنگاپور کی حکومت نے اپنے حکم میں ’اعتدال‘ کا مظاہرہ نہیں کیا گیا سنگاپور کی جانب سے خبروں والے فیس بُک پیجِز تک رسائی بند کرنے کے حکم پر فیس بُک نے فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔ سنگاپور کا کہنا تھا کہ ’سٹیٹ ٹائمز ریویو‘ نامی سائیٹ نے ملک میں ’فیک نیوز‘ کے خلاف حالیہ عرصے میں متعارف کرائے جانے والے قانون کی خلاف ورزی کی ہے اور یہ سائیٹ بار بار ’جھوٹ‘ پھیلانے

Read more

حکومتی پریس بریفنگ کے دوران چین میں پاکستانی طلبا کے والدین نے احتجاج شروع کردیا

بدھ کے روز چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے بارے میں ہونے والی بریفنگ کے دوران طلبا کے والدین اور حکام کے درمیان بحث چھڑ گئی جس کے نتیجے میں شرکا کو اپنی بات ادھوری چھوڑ کر والدین کی شکایات سننی پڑیں۔ چین میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سے پاکستانی طلبا کی چین کے شہر ووہان میں پھنسنے کی خبریں منظرِ عام پر تب آئیں جب وہاں پر موجود پاکستانی طلبا نے اپنے ویڈیو بیانات جاری کرنا شروع

Read more

چین: تین غیر ملکی صحافیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

چین نے وال سٹریٹ جرنل میں چھپنے والے ایک مضمون کو نسل پرستانہ قرار دیتے ہوئے اخبار کے تین صحافیوں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل میں تین فروری کو چھپنے والے اس مضمون میں کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لیے چینی حکومت کے اقدامات پر تنقید کی گئی تھی۔ چینی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ اخبار سے کئی مرتبہ کئی کہا گیا کہ وہ معافی مانگے لیکن اس

Read more

برطانوی گروپ کا دورہ پاکستان: ’امید ہے انڈیا مثبت جواب دے گا‘

PA انڈیا سے ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز بدھ کو پاکستان میں کیمروں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ پاکستان کی وزارت خارجہ میں انھوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریسی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی گروپ کو انڈیا اور انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے دورے کی اجازت نہ ملنے کو بدقستمی قرار دیا۔ ڈیبی ابراہمز غیر سرکاری گروپ اے پی پی جی (آل پارٹیز پالیمینٹیرین گروپ فار

Read more

برطانیہ کی نئی امیگریشن پالیسی: کم ہنرمند افراد اب ملازمت کے لیے برطانیہ نہیں جا سکیں گے

برطانیہ نے بريگزٹ کے بعد امیگریشن کا جو منصوبہ جاری کیا ہے اس کے تحت کم ہنر رکھنے والے افراد یا ملازمین کو ویزا نہیں دیا جائے گا۔ اس میں ملازمت دینے والوں سے کہا گیا ہے کہ یورپ سے ’سستی مزدوری‘ پر انحصار کرنے سے ’گریز‘ کیا جائے اور متبادل کے طور پر سٹاف کو روکنے اور آٹومیشن یا خودکار ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاری کی جائے۔ وزارت داخلہ کے دفتر نے کہا ہے کہ 31

Read more

فوزیہ کوفی: وہ افغان عورت جس نے طالبان سے مذاکرات کیے

AFP/Getty imagesطالبان نے فوزیہ کوفی کو قتل کرنے کی کوشش بھی کی فوزیہ کوفی کو بچپن سے ڈاکٹر بننے کا خواب تھا لیکن وہ خواب تب ٹوٹ گیا جب افغانستان میں طالبان نے قبضہ کر لیا۔ انھوں نے فوزیہ کے شوہر کو جیل میں ڈال دیا۔ وہاں فوزیہ کے شوہر تپِ دق میں مبتلا ہو گئے، پھر رہائی کے بعد ان کی وفات ہو گئی۔ بعد میں فوزیہ سیاست میں آ گئیں اور طالبان نے انھیں قتل کرنے کی کوشش

Read more

#Punjabi: کوئی پنجابی میں بات کرے تو ‘جہالت’ کا ٹیگ کیوں؟

ہر شخص کے لیے اس کی مادری زبان قابلِ فخر ہوتی ہے اور ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی زبان زندہ رہے۔ لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجابی زبان سے متعلق ایک بحث چھڑ گئی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل سے بنائی گئی ہے جس میں ایک خاتون نے پولیس چوکی پر روکے جانے کے بعد پولیس اہلکار کو اُن سے پنجابی میں

Read more

انڈیا: کئی پرندوں کی تعداد ’تیزی سے زوال پزیر ہے‘

انڈیا کے قومی پرندے، یعنی مور کی تعداد میں خاصا اضافہ ہوا ہے ایک نئی تحقیق کے مطابق گدشتہ چند عشروں میں انڈیا میں بہت سے پرندوں کی آبادی میں نہایت تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ’انڈیا میں پرندوں کی صورتِ حال‘ کے عنوان سے جاری کی جانے والی رپورٹ پرندے دیکھنے کے شوقین 15 ہزار ایسے افراد کے جمع کیے ہوئے اعداد وشمار پر مبنی ہے جو گذشتہ کئی برسوں میں ملک میں 867 مختلف اقسام کے

Read more

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: ’جس کی کوئی ٹیم نہیں، اُس کی ٹیم کوئٹہ ہے‘

پاکستان سپر لیگ کی سب سے مضبوط ٹیم کونسی ہے؟ یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے۔ لیگ کی کونسی ٹیم مقبولیت میں سب سے آگے ہے؟ اس بارے میں بھی کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس اعتبار سے نمایاں ہے کہ اس کی مجموعی میچوں میں کامیابی کی اوسط 61.90 ہے جو دیگر تمام ٹیموں سے زیادہ ہے۔ لیکن جو بات کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دیگر ٹیموں میں منفرد بناتی ہے وہ یہ کہ

Read more

95 سالہ تاج بی بی کا 100 سالہ اسماعیل سے جہیز کی واپسی کا مطالبہ

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے تاج بی بی نے یہ دعویٰ کیا کہ اسمائیل نے انھیں ابھی طلاق نہیں دی ہے ‘جج صاحب نے کہا اسماعیل لڑکا کہاں ہے؟ جب میرا 100 سالہ بھائی چھڑی کے سہارے سے چل کر عدالت میں پیش ہوا تو جج صاحب سمیت باقی لوگوں کو بھی ہنسی آگئی، کہ کہاں لڑکا اور کہاں یہ بابا۔’ لاہور کی فیملی کورٹ میں ایک انوکھا دعویٰ دائر کیا گیا جس میں 95 سالہ تاج بی

Read more

سی سیکشن ایک آپشن یا ضرورت؟

’میں سی سیکشن کو بہت آسان سمجھ رہی تھی۔ مجھے لگا کہ یہ تو کچھ دنوں کی بات ہے۔ لیکن سی سیکشن کے بعد جب میں باقاعدہ بیڈ پر آ گئی اور نرس آ کر میرے لیے میرا بیڈ اوپر نیچے کرتی تھی، یہاں تک کہ میں ہل نہیں سکتی تھی، تو مجھے لگا میری زندگی ختم ہو گئی ہے۔‘ کراچی سے تعلق رکھنے والی حبیبہ خان سکوائش کی کھلاڑی ہیں اور حالیہ دنوں میں پشاور میں ہونے والے ایک

Read more

ذاکر نائیک: متنازع مبلغ کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟

انڈیا کے متنازع اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے تقریباً تین سال قبل انڈیا چھوڑ کر ملائشیا میں اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔ اس وقت سے وہ بعض اوقات مودی سرکار اور ہندو معاشرے پر تنقید کے باعث زیرِ بحث رہے۔ ذاکر نائیک آج کل کیا کر رہے ہیں اور ملائشیا میں زندگی کس طرح گزار رہے ہیں اس بارے میں مزید معلومات اکٹھا کرنے کے لیے ہم نے ان کا انٹرویو کرنے کی کوشش کی۔ اس کے

Read more

#Coronavirus: کورونا وائرس سے آئی فون کی فراہمی متاثر، نجی طیاروں کے لیے درخواستوں میں اضافہ

چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق منگل کو کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1868 جبکہ متاثرہ افراد کی کل تعداد 72436 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کے بارے میں سب سے بڑی ریسرچ چین میں صحت کے حکام نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 44000 افراد کی ابتدائی تفصیلات شائع کی ہیں۔ چائنیز سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے ڈیٹا کے مطابق 80 فیصد کیسز خطرناک نوعیت کے نہیں ہیں

Read more

پاکستان اور انڈیا کے درمیان اٹاری سرحد پر تجارت کی بندش سے ہزاروں افراد متاثر

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں گذشتہ سال ہونے والے پلوامہ حملے کے بعد سے انڈیا اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات منقطع ہیں۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کے لیے بعض سخت اقدامات کیے۔ انڈیا نے پاکستان سے درآمد کی جانے والی تمام چیزوں پر 200 فیصد محصول بڑھا دیا اور ‘موسٹ فیورڈ نیشن’ کی حیثیت کو ختم کر دیا جبکہ پاکستان نے انڈیا کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو ختم کر دیا۔

Read more

عدالت نے مہک کماری عرف علیزہ کو تحفظ اطفال یونٹ بھیج دیا

عدالت نے حکم دیا ہے کہ مہک سے شادی کے دعویدار علی رضا سولنگی اور اس کے مددگاروں کے خلاف 24 گھنٹے کے اندر چائلڈ میریج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے (فائل فوٹو) پاکستان کے صوبہ سندھ کی ایک عدالت نے نومسلم نابالغ لڑکی کو تحفظ اطفال یونٹ بھیج دیا ہے جبکہ پولیس کو شادی کے دعویدار نوجوان اور مددگاروں پر چائلڈ میریج ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ جیکب آباد

Read more

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس: ’ابھی ہم آپ کو کھیلنے کے لیے آسان اوور دے رہے ہیں‘

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کیپٹن ریٹائرڈ انور منصور خان نے اپنے دلائل میں کہا ہے کہ مذکورہ جج کی طرف سے بیرون ملک اثاثے ظاہر نہ کرنا بدعنوانی کے زمرے میں آتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس میں اثاثے ظاہر نہ کرنے کے ساتھ

Read more

آئرلینڈ کے ساحل سے ملنے والے ’لاوارث‘ جہاز کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

Irish Coast Guard/PA اس جہاز کو آئرلینڈ لانے والی کہانی کا آغاز ستمبر 2018 میں ہوا جب اس پر عملہ سوار تھا اور یہ یونان سے ہیٹی کی جانب رواں دواں تھا یورپ میں آنے والے سمندری طوفان ڈینس کے دوران خراب موسم ایک ’لاورث‘ کارگو جہاز کو آئرلینڈ کی کاؤنٹی کارک کے ساحل پر لے آیا ہے۔ اس لاوارث جہاز کو سب سے پہلے ایک راہگیر نے ماہی گیروں کے گاؤں بلیکٹن کے پتھروں پر دیکھا۔ ایسا لگتا ہے

Read more