سینوفوبیا: کورونا وائرس نے کس طرح چین سے خوف کو مزید عیاں کیا

کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد چین اور چینی باشندوں کے خلاف نسل پرستی اور ناپسندیدگی کا اظہار پوری دنیا میں مختلف طریقوں سے ہو رہا ہے کچھ ٹھیک نہ ہونے کا احساس سامی یانگ کو اس وقت ہوا جب وہ برلن میں ایک ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے گئیں مگر انھیں ہسپتال کی عمارت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ کلینک آنے والے دوسرے مریض دروازے سے اندر باہر آ جا رہے تھے جبکہ چین

Read more

#IUvKK: کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے آغاز میں ہی پہلی کامیابی حاصل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 کا 14واں میچ آج روالپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز لیوک رونکی اور کولن منرو نے کیا تھا لیکن کراچی کنگز کو میچ کے دوسرے اوور میں ہی پہلی کامیابی مل گئی ہے جب

Read more

#AfghanPeaceDeal: طالبان قیدیوں کی رہائی کا وعدہ نہیں کیا، افغان صدر اشرف غنی

افغانستان کی جیلوں میں دس ہزار طالبان قید ہیں افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا وعدہ نہیں کیا، جیسا کہ دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے میں کہا گیا ہے۔ سنیچر کو قطر میں ہونے والے تاریخی امن معاہدے کے مطابق 5000 طالبان کی رہائی کے بدلے میں طالبان کے زیر حراست ایک ہزار قیدیوں کو 10 مارچ تک رہا کیا جائے گا۔

Read more

پاکستان میں کاروباری افراد بنکوں سے قرضے کیوں نہیں لے رہے

غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی نے کاروباری طبقے کے اعتماد کو بری طرح متاثر کیا کراچی میں پورٹ قاسم کے صنعتی ایریا میں ایک گھی بنانے والی کمپنی کی جانب سے اپنے توسیعی منصوبے کے لیے خریدا گیا چار سے پانچ ایکڑ کا پلاٹ اج بھی خالی پڑا ہے۔ اس خالی پلاٹ پر سیڈ کرشنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ گھی کمپنی کے مالک کے قریب اس وقت قابل عمل نہیں رہا جب انھوں

Read more

بلوچستان میں جبری گمشدگیاں: ’واپس آنے والے اسی حکومت میں لاپتہ ہوئے‘

موجودہ حکومت میں گمشدہ افراد کی واپسی کا آغاز ہوا تاہم یہ عمل بھی سیاسی ضروریات کے تحت نظر آتا ہے (فائل فوٹو) بلوچستان کے علاقے نوشکی کے نوجوان مزار خان ساسولی کی گذشتہ برس دس سال بعد رہائی عمل میں آئی ہے۔ وہ جولائی 2009 میں جبری طور پر گمشدہ قرار پائے تھے اور اب رہائی کے بعد انھوں نے خاموشی اختیار کرلی ہے۔ موجودہ حکومت میں جن لاپتہ افراد نے رہائی پائی ہے ان میں وہ سب سے

Read more

#AfghanPeaceDeal: امریکہ کے ساتھ معاہدے کے بعد طالبان کا اگلا لائحہ عمل کیا ہو گا؟

امریکہ، افغان اور طالبان حکام سنیچر کو دوحہ میں ہونے والے معاہدے کو ’امن معاہدہ‘ قرار دینے میں محتاط انداز میں گریز کرتے رہے۔ مگر افغانستان میں گذشتہ ہفتے کے دوران ’تشدد میں کمی‘ یا معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی غرض سے عارضی جنگ بندی کے باعث محتاط رجائیت کا احساس بڑھ رہا ہے۔ ہم یہاں تک (معاہدے ہونے تک) کیسے پہنچے؟ اور ایسا ہونے میں اتنا وقت کیوں لگا؟ افغان جنگ اب گذشتہ کئی برسوں سے ایک

Read more

#Coronavirus: چین میں معاشی سرگرمیاں ماند پڑنے کے باعث فضائی آلودگی کی سطح میں ڈرامائی حد تک کمی

NASAناسا کی جانب سے جاری کردہ تصاویر ظاہر کرتی ہیں کہ چین کی فضاؤں میں حالیہ دنوں میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی سطح کم ہوئی ہے امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے جاری کردہ تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حالیہ دنوں میں چین میں فضائی آلودگی کی سطح ڈرامائی حد تک کم ہوئی ہے۔ ناسا کے مطابق فضائی آلودگی میں کمی کی وجہ کورونا وائرس کے باعث چین بھر میں معاشی سرگرمیوں کا ماند

Read more

دلی دیکھی؟ اور دیکھو گے؟

دو چھتی میں جست کے سیاہ روغن سے رنگے ٹرنک میں بڑا سا ہضمی قفل لگا ہوا تھا۔ جسے سو جتنوں سے کھولنے کے بعد صندوق سے نکلی بھی تو ایک شکستہ، سرورق پھٹی کتاب۔ اس کتاب کے دوسرے صفحے پر یہ تحریر لکھی تھی۔

’دِلی دل دینے کے قابل تھی مگر ہم ہی دل والے نہ تھے۔‘

یہ کتاب ہمارے ابا کے رشتے کے ماموں مرزا اجمل بیگ کے سامان سے نکلی۔ لکھنے والی کوئی خاتون تھیں۔

یہ وہ زمانہ تھا کہ دلی کے بارے میں مجھے بس اتنا معلوم تھا کہ جو بچہ بڑوں کی محفل میں زیادہ شور مچاتا، کوئی نہ کوئی پکڑ کر اسے ’دلی دکھا دیتا۔‘ یہ دلی دکھانا کیا تھا؟ وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں جنھوں نے بچپن میں دِلی دیکھی ہو۔

Read more

ہنر مند کارکن سے کیا مراد ہے، اور برطانوی امیگریشن کے حوالے سے معلومات

برطانیہ کی حکومت نے بریگزیٹ کے بعد بننے والے نئے امیگریشن کے نظام سے متعلق کچھ اہم معلومات کا اعلان کیا ہے۔ جن میں یہ کہا گیا ہے کہ کم ہنر رکھنے والے افراد یا ملازمین کو ویزا نہیں دیا جائے گا اور کمپنیوں کو یورپ سے ’سستی مزدوری‘ پر انحصار کرنے سے ’گریز‘ کیا جائے۔ بی بی سی نے ان نئے اصولوں کے حوالے سے ویزا، ہنر مندی اور کاروبار سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب دینے کی

Read more

#PSL2020: نظروں سے اوجھل ہونے والے مانوس چہرے

پاکستان سپر لیگ کا پانچواں سیزن جاری ہے اور گذشتہ چار برس میں اس لیگ میں حصہ لینے والے کرکٹرز بھی اب شائقین کے لیے جانے پہچانے ہو چکے ہیں۔ ان میں سے کئی کرکٹرز آج بھی اس لیگ کا حصہ ہیں لیکن چند مانوس چہرے فرنچائز کا اعتماد حاصل نہ ہونے کی وجہ سے اب شائقین کی نظروں کے سامنے نہیں ہیں لیکن وہ انھیں بھولے نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے وہ کھلاڑی جو پی ایس ایل سے پہچانے

Read more

دلی فساد کے نرغے میں پھسنے والے محمد زبیر کی آپ بیتی

سفید کرتے پجامے پر خون کے چھینٹے۔ زمین پر سجدہ ریز ایک غیر مسلح نوجوان جو دونوں ہاتھوں سے اپنا سر بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ دونوں ہتھیلیاں سر سے بہنے والے خون سے رنگین ہیں۔ وہ چاروں طرف سے فسادیوں میں گھرا ہوا ہے۔ فسادی اسے لاٹھی، ڈنڈے اور لوہے کی سلاخوں سے پیٹ رہے ہیں۔ 37 سالہ محمد زبیر کی یہ تصویر دہلی فسادات کے سانحے کا چہرہ بن گئی ہے۔ ایک ایسا چہرہ جس کے زخم

Read more

#AfghanPeaceDeal: سر پر پگڑیاں اور کاندھوں پر چادریں اوڑھے طالبان رہنما امن معاہدے کی تقریب میں مرکزِ نگاہ

ملا برادر جب صحافیوں کے گروہ میں پھنس گئے تو ہر جانب سے مختلف زبانوں میں سوالات کیے جا رہے تھے، کوئی انگریزی میں تو کوئی پشتو، دری اور فارسی میں سوال داغ رہا تھا قطر کے شہر دوحہ میں سفید شلوار قمیض میں ملبوس، سر پر پگڑیاں پہنے اور کاندھوں پر چادر رکھے طالبان رہنما ہر کسی کے مرکزِ نگاہ تھے جبکہ وہاں موجود بین الاقوامی میڈیا کے نمائندگان کے لیے کسی بھی طالبان رہنما سے بات کرنا ہی

Read more

پاکستان میں کورونا وائرس کے دو نئے کیسز کی تصدیق، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد چار ہو گئی

پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے صحت ظفر مرزا نے ملک میں کورونا وائرس کے مزید دو کیسز کی موجودگی کی تصدیق کی ہے جس کے بعد پاکستان میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد چار ہو گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ ’میں پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید دو نئے کیسز کی تصدیق کر سکتا ہوں۔ ایک (کیس) سندھ میں جبکہ دوسرا فیڈرل ایریاز میں سامنے آیا

Read more

#SyriaConflict جنگِ شام: ترکی کا کہنا ہے کہ ہزاروں پناہ گزیں یورپ میں داخل ہو گئے ہیں

ترکی کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں 30 ہزار پناہ گزیں یورپ میں داخل ہو سکتے ہیں ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترک سرحد کھولے جانے کے بعد 18 ہزار پناہ گزیں یورپ میں داخل ہو چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں یہ تعداد 25 ہزار سے 30 ہزار تک پہنچ جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی، شام سے بھاگ کر آنے والوں کا مزید بوجھ برداشت نہیں

Read more

کیا دنیا کا مستقبل بیکٹیریا اور ہائیڈروجن سے بنی مصنوعی خوراک ہے؟

Mikael Kuitunen/ Solar Foodsسولر فوڈز کمپنی کا کہنا ہے کہ ’بے رنگ اور بے ذائقہ‘ سولین پاؤڈر کسی بھی خوراک میں اضافی غذائیت مہیا کرتا ہے بیکٹیریا اور ہائیڈروجن سے پروٹین حاصل کرنے والے فِن لینڈ کے سائنسدان کہتے ہیں کہ اِسی دہائی کے اندر یہ قیمت میں سویا سے تیار کردہ پروٹین کا مقابلہ کرے گا۔ یہ پروٹین مٹی میں موجود بیکٹیریا سے بنائی جاتی ہے۔ یہ بیکٹیریا، ہائیڈروجن گیس پر پلتے ہیں۔ اور یہ گیس پانی کو بجلی

Read more

#Afghanistan امریکہ طالبان معاہدہ: 14 مہینوں میں امریکی فوج کا افغانستان سے مکمل انخلا

امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے افغان طالبان کے ساتھ کیے گئے امن معاہدے کے تحت جاری بیان میں کہا ہے کہ اگر طالبان نے معاہدے کی خلاف ورزی نہ کی تو اگلے 14 ماہ میں امریکہ افغانستان سے اپنی تمام فوج واپس بلا لے گا۔ کابل میں افغانستان کی حکومت اور امریکہ کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیا گیا اعلامیہ قطر کے شہر دوحہ میں پیش کیا جائے گا جہاں اس پر فریقین آج یعنی

Read more

#MSvQG: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ملتان سلطانز کی پہلے بیٹنگ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 کے 12ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سنیچر کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا یہ میچ اہم ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہیں۔ سلطانز نے بلاول ب یہ بھی پڑھیے پاکستانی ٹیم میں جگہ کے لیے پی ایس ایل کتنا ضروری؟ پشاور نے لاہور، ملتان نے کراچی کو شکست دے دی ملتان سلطانز کی

Read more

#PSL2020: سمیع چوہدری کا کالم ’اس دن عاقب جاوید کس کے لیے کھیلیں گے؟‘

قلندرز ہر سال جیت کی خواہش میں پورا سیٹ اپ بدلتے ہیں۔ ہر سال کپتان بدلا جاتا ہے، ڈرافٹ میں مہنگے بلے باز اٹھائے جاتے ہیں مگر نہیں بدلتی تو ہیڈ کوچ کی کرسی نہیں بدلتی فارسی کی ایک مشہور کہاوت ہے ’قلندر ہر چہ گوید، دیدہ گوید‘ یعنی قلندر جو بھی کہتا ہے، دیکھ کر کہتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ قلندر وہ ہوتا ہے جو چشمِ زدن میں ہزاروں سال آگے دیکھ سکتا ہے۔ قلندر عام انسانوں کے

Read more

کشمیر میں لاک ڈاؤن: ’انڈیا اور پاکستان دونوں نے ہماری تکلیفوں سے فائدہ اٹھایا‘

ظفر احمد پیدائشی طور پر نابینا ہیں ظفر کہتے ہیں ’میں نے انڈیا کی دیگر ریاستوں میں سیمینارز میں شرکت کرنا تھی لیکن خطے میں پابندیوں اور مواصلاتی نظام میں بلیک آؤٹ کی وجہ سے ایسا نہیں کر سکا۔‘ وہ کہتے ہیں کہ سمارٹ فون ان کی زندگی کا اہم جزو ہے کیونکہ وہ اپنے کام کی نوعیت کے لحاظ سے جی پی ایس اور دیگر ایپلیکیشنز پر انحصار کرتے ہیں۔ ’لیکن جب سے انڈین حکومت نے آرٹیکل 370 اور

Read more

امریکہ، افغان طالبان امن معاہدے سے افغانستان کے شہری کتنے پر امید

امن معاہدہ امریکہ کی طویل ترین جنگ کے خاتمے کے لیے ایک اہم پر امن پیشرفت ہے اور اس سے جنگ سے تھکی ہوئے افغان عوام میں امید کی کرن پھوٹی ہے افغانستان کا پرچم قندوز شہر کے ایک مصروف چوارہے پر لہرا رہا ہے۔ وہاں تعینات ایک پولیس اہلکار نے اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مجھے بتایا کہ جب جب طالبان نے تھوڑے سے عرصے کے لیے بھی یہاں قبضہ کیا، ان کا سب سے پہلا کام اس

Read more

#PSL2020: پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے پی ایس ایل کھیلنا ضروری ہے؟

پاکستان سپر لیگ اپنے آغاز ہی سے شائقین کے دلوں میں گھر کر جانے والے ایک میلے کی شکل اختیار کر چکی ہے لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے کئی نوجوان باصلاحیت کرکٹرز کو بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے کا موقع ملا ہے۔ یہ تاثر وقت کے ساتھ ساتھ تقویت پا چکا ہے کہ اگر کسی بھی نوجوان کرکٹر کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ

Read more

جلتے مدرسے، چیخیں اور ’آپ کی پہچان‘، تشدد زدہ دلی کی گلیوں میں گزرے پانچ گھنٹوں کا احوال

بدھ کی دوپہر کے بارہ بجے شہر کے شمال مشرقی علاقے میں بھڑکنے والی آگ کے تیسرے دن برجپوری علاقے میں عجیب سا سناٹا تھا۔ دور دور تک پولیس کی گشت کرتی گاڑیوں کی آواز کے علاوہ کچھ بھی سنائی نہیں دی رہا تھا۔ گلیوں کے راستے ملبے کے ڈھیر سے بھرے ہوئے تھے۔ کچھ گلیوں میں نوجوان اور ادھیڑ عمر کے لوگ آنکھوں میں سوالیہ نشان لیے بیٹھے تھے۔ پولیس کی موجودگی دیکھ کر محسوس ہوتا تھا کہ اس

Read more

آسیہ بی بی: سچ کی کھوج یقینی بنائیں تاکہ کسی بےگناہ کو سزا نہ ملے

پاکستان میں توہینِ مذہب کے جھوٹے الزام میں آٹھ برس تک قید رہنے کے بعد بری ہونے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی حکومت اور وزیراعظم سے اپیل کرتی ہیں کہ ملک میں توہینِ مذہب کے مقدمات کی جامع تحقیقات ہونی چاہییں اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کسی بےگناہ کو سزا نہ ملے۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بی بی سی کی مشعل حسین کو دیے گئے انٹرویو میں آسیہ

Read more

منووج شرما اور جمال سیفی نے دلی کے علاقے وجے پارک کو بلوائیوں سے کیسے بچایا؟

منووج شرما اور جمال الدین سیفی اتوار کی دوپہر منووج شرما اور جمال الدین سیفی اپنے گھروں کے نزدیک اکھٹے بیٹھے تھے جب اچانک وجے پارک کی طرف جانے والی مرکزی شاہراہ پر ایک مسلح ہجوم نمودار ہوا اور اس نے دوکانوں میں توڑ پھوڑ اور پتھراؤ شروع کر دیا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے شرما اور سیفی کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا کہ وہ فی الوقت وہاں سے بھاگ نکلیں۔ مگر تھوڑی ہی دیر میں وہ

Read more

قطر: امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدے سے قبل امیدیں بھی، کھچاؤ اور خدشات بھی

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بغیر یہ دن ممکن ہی نہیں تھا امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدے سے ایک روز پہلے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک جانب امن کی امیدیں پروان چڑھتی نظر آییں تو دوسری جانب افغان حکومت کے نمائندوں اور طالبان کے درمیان کھچاؤ کی جھلک سے خدشات کے سائے بھی منڈلاتے رہے۔ سنیچر کے روز معاہدے پر دستخط کے بعد کچھ حد تک وضاحت ہو سکے گی

Read more

سندھ روہڑی: تیز رفتار ٹرین بس سے ٹکرا گئی کم از کم 22 افراد ہلاک

بس کو کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کو نکالا گیا ہے سندھ کے شہر روہڑی سٹیشن کے قریب تیز رفتار ٹرین بس سے ٹکرا گئی ہے جس میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل نے بتایا کہ جمعے کی شب کندھرا کے علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق انھوں نے بتایا کہ پاکستان ایکسپریس کراچی سے لاہور جارہی تھی کہ پنجاب جانے والی بس شاہین

Read more

کورونا وائرس: ایران سے تین سو افراد کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت

پاکستان نے غیر معینہ مدت کے لیے سرحد بند کر دی ہے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان میں پھنسے ہوئے مزید تین سو سے زائد زائرین اور تاجروں کو ایران سے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دے گئی ہے۔ نئے داخل ہونے والوں میں اکثریت زائرین کی ہے کہ جو کہ گزشتہ چند روز سے پاکستان کے سرحد کے قریب ایرانی علاقے میں موجود تھے۔ کرونا وائرس کے باعث حکومت بلوچستان کی جانب سے ایران میں

Read more

کورونا وائرس کی وبا بہت سے ممالک تک پھیل سکتی ہے: عالمی ادارہ صحت کی پھر سے وارننگ

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اگر تمام نہیں تو زیادہ تر ممالک کو کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کی توقع کرنی چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس میں کورونا وائرس کی وجہ سے شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔ سنہ 2008 کے بعد سٹاک مارکیٹ ہفتے بھر کی سب سے کم سطح پر رہیں۔ جاپان کے ہوکائیدو نامی علاقے میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ سویٹزر لینڈ نے ملک میں بڑی عوامی تقریبات

Read more

سیالکوٹ کا قدیم شوالہ تیجا سنگھ مندر مذہبی ہم آہنگی کی علامت

بچپن سے جوانی تک کا سفر بالی وڈ کی فلمیں دیکھ کر طے کرنے والوں کے دلوں میں کہیں نہ کہیں یہ خیال ضرور آتا ہے کہ ان فلموں میں دکھائے جانے والے مندر آخر حقیقت میں کیسے ہوتے ہوں گے۔ مجھے بھی بچپن سے یہ دلچسپی رہی کہ کبھی کسی مندر میں جا کر دیکھوں کہ وہ کیسا ہوتا ہے اور وہاں عبادت کرنے والے کس طرح سے عبادت کرتے ہیں۔ اور یہ دلچسپی صرف میری ہی نہیں تھی

Read more

کیا محبت دماغ میں بعض کیمیکلز سے پیدا ہونے والی عارضی مستی ہے؟

کیا کوئی کسی کی محبت میں تمام عمر سرشار رہ سکتا ہے؟ انسان کے اندر کیمیکلز اور نفسیات کے پیچیدہ عمل سے پیدا ہونے والے رومانوی جذبات کیا وقت گزرنے کے ساتھ ماند پڑ سکتے ہیں؟ محبت کا اسیر، محبت کا مارا، محبت میں اندھا، محبت میں پاگل، پہلی نظر میں گھائل، اور کسی کے لیے دل میں تڑپتے پیار کے اظہار کے لیے مختلف زبانوں میں رائج دوسری ایسی ہی تراکیب پر غور کریں تو ان میں میانہ روی

Read more

دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ایک ’تاریخی معاہدہ‘ ہونے جا رہا ہے

امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد (دائیں) اور دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر (بائیں) امریکہ اور طالبان کے درمیان ایک تاریخی معاہدے پردستخط سنیچر کو قطر کے شہر دوحہ میں ہونے جا رہے ہیں جسے افغانستان میں امن کے قیام کے لیے بڑی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ اس معاہدے کو جہاں سراہا جا رہا ہے وہاں اس معاہدے میں کیے گئے فیصلوں اور افغانستان کے زمینی حالات

Read more

شام کے صوبہ ادلب میں جاری ’آخری معرکے‘ کا دائرہ وسیع

شام کے شمال مغربی علاقے میں حکومتی افواج کے فضائی حملے میں کم از کم 33 ترک فوجیوں کے ہلاکت کے بعد حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ شام کے عسکری اتحادی روس کے مطابق ترک فوجیوں کو صوبہ ادلب میں نشانہ بنایا گیا جہاں شامی افواج جہادی جنگجوؤں سے برسرِپیکار ہیں۔ روس کے مطابق بیہون نامی علاقے میں کی جانے والی اس کارروائی میں اس کی اپنی فضائیہ استعمال نہیں ہوئی۔ ترکی کا دعویٰ ہے کہ اس نے جوابی

Read more

#MSvKK: کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے میزبان ملتان سلطانز کے خلاف ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل، دوسرے اوور کے اختتام پر ملتان سلطانز نے بغیر کسی نقصان کے 12 رنز بنائے ہیں۔ ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز ذیشان اشرف اور معین علی کر رہے ہیں۔ ذیشان اشرف کو اس میچ میں پہلی مرتبہ اوپننگ کرنے کے لیے

Read more

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سکیورٹی کے لیے اپنا ہمشکل استعمال کرنے کی افواہوں کی تردید کر دی

روسی صدر ولادیمیر پوتن گذشتہ 20 سال سے بحیثیت صدر یا وزیراعظم اقتدار میں رہے ہیں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اعتراف کیا ہے کہ انھیں سکیورٹی مقاصد کے لیے ہمشکل استعمال کرنے کا کہا گیا تھا لیکن انھوں نے اس خیال کو مسترد کردیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 2000 کی دہائی کے اوائل میں اس وقت پیش کیا گیا تھا جب روس چیچنیا میں علیحدگی پسندوں کے خلاف جنگ لڑ رہا تھا۔ 67 سالہ سابق کے

Read more

امل کلونی عالمی عدالت انصاف میں روہنگیا مسلمانوں کی نمائندگی کریں گی

مالدیپ نے اقوامِ متحدہ میں روہنگیا مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے انسانی حقوق کی ممتاز وکیل امل کلونی کو وکیل مقرر کیا ہے۔ مالدیپ کی حکومت کا کہنا ہے کہ گیمبیا نے عالمی عدالت انصاف میں میانمار کی فوج کی جانب سے سنہ 2017 میں کیے جانے والے آپریشن کو چیلنج کر رکھا ہے اور اب مالدیپ بھی اس کیس کا حصہ بن رہا ہے۔ اس آپریشن کی وجہ سے تقریباً 730000 روہنگیا مسلمانوں کو پڑوسی ملک بنگلہ دیش ہجرت

Read more

کیا پاکستان نے سعودی دباؤ پر ابھینندن کو چھوڑا تھا؟

PTVابھینندن کو یکم مارچ 2019 کو واہگہ پر انڈین حکام کے حوالے کیا گیا تھا 28 فروری 2019 کو جب ابھینندن ورتمان کی اہلیہ تنوی ماروا کے موبائل فون پر سعودی عرب کے نمبر سے ایک کال آئی تو وہ حیران بھی ہوئیں اور پریشان بھی کیونکہ دوسری جانب سے لائن پر انھیں پاکستانی جیل میں قید ان کے شوہر ونگ کمانڈر ابھینندن کی آواز سنائی دی۔ آئی ایس آئی کی جانب سے یہ کال سعودی عرب سے روٹ کی

Read more

شوبز ڈائری: شروتی حسن کے اعتراف پر لوگوں کا اعتراض، رنویر کپور اور دیپکا پادوکون کی 1983

شروتی اداکار کمل حاسن اور ساریکا کی بیٹی ہیں اداکارہ شروتی حسن ہندی فلموں میں کم اور جنوبی انڈیا کی فلموں میں کافی کامیاب رہی ہیں۔ اداکار کمل حاسن اور اداکارہ ساریکا کی بیٹی شروتی ایک اچھی اداکارہ ہیں اور ان کا شمار بے پناہ حسین ہیروئنز میں کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں انہوں نے اپنی کچھ نئی تصاویر کے ساتھ یہ قبول کیا کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے اور انہیں اس

Read more

#CoronavirusOutbreak: کورونا وائرس سے متعلق چند بنیادی سوالات اور ان کے جواب

دنیا میں جیسے جیسے کووِڈ-19 نامی کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے عام آدمی کے ذہن میں اس بیماری کے بارے میں نت نئے سوالات جنم لے رہے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 78000 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 77000 صرف چین میں ہیں۔ اس وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2600 ہو چکی ہے۔ یہ مرض اب تک پاکستان سمیت دنیا کے 38 ممالک

Read more

دلی میں 1984 کے سکھ مخالفت فسادات اور 2020 کے مسلم مخالف فسادات کا موازنہ کتنا صحیح؟

فسادات کے بعد خوف کی فضا ‘ہم دلی میں دوسرا 1984 نہیں ہونے دیں گے۔ کم از کم اس عدالت کے ہوتے ہوئے تو ایسا نہیں ہوگا’۔ دلی ہائی کورٹ کے جسٹس ایس مرلی دھر نے بدھ کو مرکزی حکومت اور دلی سرکار کی باز پرس کرتے ہوئے یہ بات کہی تھی۔ جسٹس مرلی دھر نے 1984 میں اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ہونے والے سکھ مخالف فسادات کا حوالہ دیا تھا جس میں صرف دلی میں کم از

Read more

’تنگ نہ کریں، ماسک دستیاب نہیں ہیں’

حکومت پاکستان نے گذشتہ روز پاکستان میں کورونا وائرس کے دو مریضوں کی موجودگی کی تصدیق کی جس کے بعد ملک میں ماسک کی قلت کی شکایات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔ بی بی سی نے ملک میں ماسک کی قلت کے حقیقت جاننے کے لیے لاہور کی مختلفث مارکیٹوں سے اس حوالے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ بی بی سی کی نامہ نگار ترہب اصغر نے لاہور کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یہ رپورٹ

Read more

#CoronavirusOutbreak: ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جمعہ کے اجتماعات منسوخ

ایران کی حکومت نے کورونا وائرس سے 19 افراد کے ہلاک ہو نے کی تصدیق کی ہے ایران نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک کے بڑے شہریوں میں جمعہ کے اجتماعات کو منسوخ کر دیا ہے۔ ایران میں کورونا وائرس سے 19 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 139 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی چینل آئئ آر آئی این این کے مطابق ایران میں کورونا وائرس کے ایک

Read more

افغان امن معاہدے کا مسودہ پاکستان کو نہیں دکھایا گیا

پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدے سے متعلق مسودہ پاکستان کو نہیں دکھایا گیا۔ ان کے مطابق ‘یہ طالبان اور امریکا کے درمیان طے پانے والا افغانستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ ہم کہہ چکے ہیں کہ پاکستان نے امن عمل میں سہولت کاری کے حوالے سے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ اور ہمارا موقف ہے کہ افغانستان کی حکومت کی سرپرستی اور قیادت میں یہ امن عمل اپنی تکمیل کو پہنچے’۔ انہوں نے کہا

Read more

چین پاکستان میں ٹڈیوں سے نمٹنے کے لیے ایک لاکھ بطخیں بھیجے گا؟

چین کے صوبے سنکیانگ میں بطخوں کی مدد سے ٹڈیوں کے خاتمے کے تجرباتی منصوبے کا آغاز آنے والے مہینوں میں کیا جائے گا پاکستان میں فصلوں کو نقصان پہنچانے والی ٹڈیوں سے نمٹنے کے لیے چین ایک لاکھ بطخیں پاکستان بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ چین کے زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک بطخ روزانہ دو سو سے زیادہ ٹڈیاں کھا سکتی ہے اور یہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے کرم کش ادویات سے زیادہ موثر ثابت

Read more

اسلام آباد سے ’چار ہزار سال‘ قدیم برتنوں کے ٹکڑے اور پتھر دریافت

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر I-11 میں ہونے والے ایک حالیہ سروے کے دوران چار ہزار سال پرانے مٹی کے ٹوٹے ہوئے برتن ملے ہیں۔ محققین اور ماہرین کی ایک ٹیم نے وہاں سے ملنے والے برتنوں اور قدیم پتھروں کا جائزہ لینے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ یہ برتن اور پتھر ہاکڑہ تہذیب سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے سینٹر فار کلچر اینڈ ڈیویلپمنٹ سے منسلک ماہر بشریات (اینتھروپالوجسٹ) ندیم عمر

Read more

راولپنڈی: کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ، یونائیٹڈ کے رمّان رئیس کی ٹیم میں واپسی

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے نویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کی ٹیمیں مدِمقابل ہیں اور گلیڈیئیٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ پچ پر موجود گھاس کا آغاز میں ہی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اس لیے پہلے فیلڈنگ کر رہے ہیں۔ ادھر شاداب خان نے بتایا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے فاسٹ بولر رمان رئیس

Read more

#Coronavirus: پاکستان میں کووڈ-19 سے بچاؤ اور علاج کے لیے کیا حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں؟

پاکستانی حکام کی جانب سے چین سے شروع ہو کر 38 ممالک تک پھیلنے والے کورونا وائرس کووِڈ-19 کے دو مریضوں کی موجودگی کی تصدیق کے بعد ایک مرتبہ پھر یہ سوال پوچھا جانے لگا ہے کہ پاکستان اس وائرس سے نمٹنے اور عوام کو تحفظ دینے کے لیے کتنا تیار ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بدھ کی شب پاکستان کے شہر کراچی اور اسلام آباد میں دو مریضوں میں کورنا وائرس

Read more

#PSL2020: ’بال ٹیمپرنگ پکڑنی ہے تو خود پکڑیں‘

کسی بھی ایونٹ کی کامیابی کا دارومدار اس امر پر ہوتا ہے کہ وہ کتنی تیزی سے سماجی بیانیے کا حصہ بنتا ہے۔ پاکستان سپر لیگ فائیو کی خوبی یہ رہی ہے کہ ابھی افتتاحی تقریب کا آغاز ہی ہوا تھا کہ یہ سماجی بیانیے کا حصہ بن گئی۔ افتتاحی تقریب میں بد انتظامی نے منتظمین کی صلاحیتوں پر کئی بنیادی سوال اٹھائے ہیں۔ یہ سوالات زیادہ اہم اس لیے بھی ہیں کہ پاکستان سپورٹس بورڈ اس بار خود پورا

Read more

#CoronavirusOutbreak: عمرے اور مدینہ میں واقع مسجد نبوی کی زیارت کے لیے سعودی عرب میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی عائد

متعدد ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر سعودی عرب کی حکومت نے عمرے کی غرض سے ملک میں داخلے پر عارضی پابندی عائد کی ہے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر جمعرات کو بتایا ہے کہ عمرے اور مدینہ میں واقع مسجد نبوی کی زیارت کے لیے سعودی عرب میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی عائد کی گئی ہے ’تاکہ لوگوں کی حفاظت کی جا سکے۔‘ https://twitter.com/KSAmofaEN/status/1232816856299442178 سعودی عرب میں حکام کے مطابق یہ

Read more

ابھینندن ورتھمان کا طیارہ گرنے کے بعد کیا ہوا تھا؟

Pakistan Information Ministry, ISPRابھینندن ورتھمان کو گرفتاری کے 60 گھنٹے بعد رہا کر کے انڈین حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا 27 فروری 2019 کو بالاکوٹ کے گاؤں جابہ پر انڈین طیاروں کی بمباری کے ایک دن بعد لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقے ہوڑاں میں پاکستان کی فضائیہ نے انڈین جیٹ گرا کر فائٹر پائلٹ وِنگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو گرفتار کیا تھا۔ ابھینندن کو تو چند دن کی قید کے بعد رہائی مل گئی تھی مگر ان

Read more

#CoronavirusOutbreak: کورونا وائرس ہے کیا اور اس کی علامات کیا ہیں؟

یہ انفیکشن پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے عالمی ادارہ صحت کے مطابق پھیپھڑوں کے شدید عارضے میں مبتلا کرنے والا وائرس جو چین سے شروع ہوا تھا اب 38 ممالک تک پھیل چکا ہے۔ چین میں اب تک کورونا وائرس سے 78 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 2700 ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کی علامات کیا ہیں؟ یہ بظاہر بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے۔ ایک ہفتے بعد سانس لینے میں

Read more

شدت پسندی گردی کی نذر ہونے والے اپنے خاندان کے چودہویں فرد

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بنے والے سماجی کارکن، صحافی اور امن کمیٹی کے رکن جاوید اللہ خان اپنے خاندان کے چودھویں فرد ہیں جنھیں نامعلوم افراد نے گذشتہ روز ٹارگٹ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ جاوید اللہ خان کا تعلق سوات کے علاقے شکردرہ کے یوسفزئی قبیلے سے ہے۔ ان کا تعلق اس علاقے سے ہے جس کے بارے میں تصور کیا جاتا ہے کہ وہاں سوات طالبان کافی اثر

Read more

بلبل سرحد مہ جبین قزلباش، دنیا سے رحلت کر گئیں

پاکستان میں بلبل سرحد کے نام سے پہچانے جانے والی پشتو اردو اور فارسی زبان کی گلوکارہ مہ جبین قزلباش کی آواز ایک عرصے تک موسیقی کی دنیا پر حکمرانی کرنے کے بعد ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی ہے ۔ مہ جبین قزلباش کو دو ماہ پہلے یکم جنوری کو دل کی تکلیف ہوئی اور انھیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں دو ماہ تک وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہیں۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال

Read more

کورونا وائرس کے نئےمریض چین سے زیادہ دوسرے ممالک میں

یورپ کے کئی ممالک میں وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں عالمی تنظیمِ صحت کا کہنا ہے کہ ہر روز کرونا وائرس کے نئے اور زیادہ سے زیادہ کیسز اب چین سے باہر سامنے آ رہے ہیں ۔تنظیم کے سربراہ ٹیڈروس ادھانم گیبریسز نے جنیوا میں سفارت کاروں کو بتایا کہ چین کے مقابلے اب دیگر ممالک میں نئے کیسز کی تعداد زیادہ ہے تنظیم کا کہنا ہے کہ منگل کے روز چین میں کورونا وائرس کے 411 نئے معاملے

Read more

انٹرنیٹ کی معطلی میں انڈیا پہلے نمبر پر

مارکوس لیما بالائی منزل سے ایتھوپیا کے وسیع و عریض شہر ادیس ابابا کا ایک خوبصورت نظارا کر سکتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کمپنی ’آئس ایڈیس‘ کے بانی کی حیثیت سے وہ اکثر ایسے لوگو ں کے ساتھ کام کر رہے ہوتے ہیں یہ اس کے کام کی ایسی جگہ ہے جس پر عموماً دنیا کے اور بھی بڑے تاجر نگاہیں گاڑے ہوئے ہوتے ہیں اور یہ ان کے خوابوں کا بھی مرکز ہے۔ لیکن جب انٹرنیٹ سروس معطل ہو جاتی ہیں

Read more

دہلی ہنگاموں میں گجرات فسادات کی گونج کیوں؟

انڈیا کے شہر دہلی میں گذشتہ ہفتے سے شروع ہونے والے مذہبی فسادات جنھوں نے شہر کو جنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ایک دہائی میں ہونے والے سب سے زیادہ ہولناک فسادات ہیں۔ متنازع شہریت کے قانون کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان معمولی جھڑپوں سے شروع ہونے والے فسادات نے یک لخت ہندؤوں اور مسلمانوں کے درمیان ایک بڑے مذہبی فسادات کی شکل اختیار کر لی اور یہ انھوں نے تیزی سے دارالحکومت کے گلی کوچوں اور جھونپڑ پٹیوں

Read more

#MSvPZ: ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے پانچواں ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں میزبان ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل پشاور زلمی نے تین اوورز کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 26 رنز بنائے ہیں۔ پشاور کی جانب سے اس وقت کریز پر حیدر علی اور کامران اکمل موجود ہیں۔ یہ اس ایڈیشن کا ملتان میں کھیلا جانے والا پہلا میچ ہے جہاں پچھلے 12 برس سے

Read more

Delhi Riots: کپل مشرا اور بی جے پی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف دلی ہائی کورٹ کے ریمارکس

انڈیا میں دلی ہائی کورٹ نے دلی کے شمال مشرقی علاقوں میں ہونے والے تشدد کے واقعات پر درخواستیں سنتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے بھی اپنے رشتہ داروں کو کھویا ہے حکومت ان سے رابطہ کرے۔ دلی ہائی کورٹ نے دلی پولیس کے سپیشل کمشنر سے کہا کہ وہ جا کر اپنے کمشنر کو بتا دیں کہ عدالت بہت ناراض ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ حکمران جماعت بی جے پی کے تین رہنماؤں انوراگ ٹھاکر، پرویش ورما

Read more

Imran Khan: نئی دلی کے فسادات پر عمران خان کے ٹوئٹر پیغامات

انڈیا کے دارالحکومت نئی دلی میں ہندو مسلم فسادات پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بدھ کے روز پر ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ‘نفرت کی بنیاد پر نسل پرستانہ نظریات کا حامل گروہ جب بھی غالب آتا ہے، قتل و غارت گری اور خونریزی کا بازار گرم ہو جاتا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے ہمسایہ ملک میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے سلوک پر ممکنہ پاکستان کے اندر ممکنہ رد

Read more

T20WorldCup# pakistan vs west indies: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز ویسٹ انڈیز کو کینبرا میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 124 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے یہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20

Read more

Iran Pakistan: پاک ایران سرحد پر پھنسے لوگ کہتے ہیں ’اس وقت ایسے ہی ہے جیسے ہم جیل میں ہیں‘

پاکستان ہاؤس کے اندر موجود زائرین 20 تاریخ سے یہاں رہ رہے ہیں پاکستان نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اپنے ہوائی اڈوں اور سرحدی راستوں پر سکریننگ کا عمل مزید سخت کر دیا ہے۔ اس وقت 300 کے قریب پاکستانی پاک ایران سرحد پر موجود پاکستان ہاؤس میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹر میں موجود ہیں۔ انھیں کہا گیا ہے کہ وہ 14 دن سے پہلے یہاں سے نہیں نکل سکتے تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ ہال

Read more

انڈیا، دلی میں ہنگامے اور ہلاکتیں: امت شاہ مستعفی ہوں، کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کا مطالبہ

انڈیا میں حزب اختلاف کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ دلی کے خونریز فسادات کے لیے مرکزی حکومت اور بالخصوص وزیر داخلہ ذمے دار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اپنی ذمے داری نبھانے میں ناکام رہے ہیں اور وہ اپنے عہدے سے فوراً مستعفی ہو جائیں۔ دلی میں تین دنوں سے جاری مذہبی فسادات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی ہے۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق 200 سے زیادہ افراد بری

Read more

لاہور کے سفاری پارک میں ’شیروں کے حملے میں ایک نوجوان ہلاک‘

لاہور کے سفاری پارک میں بدھ کی صبح ایک نوجوان کی باقیات ملی ہیں جن کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ اسے پارک میں موجود شیروں نے نشانہ بنایا ہے۔ سفاری پارک لاہور کے ڈائریکٹر محمد شفقت نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صبح کے وقت سفاری پارک کے عقب میں واقع گاؤں کے لوگ بلال نامی ایک نوجوان کی تلاش میں سفاری پارک پہنچے۔ ان کی مدد کے لیے جب پارک کا عملہ

Read more

#DelhiRiots: مسجد کس نے جلائی، مینار پر کس نے پرچم لگائے؟

انڈیا کے دارالحکومت نئی دلی کے شمال مشرقی علاقے میں سفید اور سبز رنگ والی مسجد کے سامنے درجنوں افراد جمع ہیں۔ اس مسجد کا اگلا حصہ جلا دیا گیا ہے۔ بدھ کی صبح جب بی بی سی نے اشوک نگر کی گلی نمبر پانچ کے قریب بڑی مسجد کے باہر نوجوانوں سے بات کرنے کی کوشش کی تو ان کے ردعمل میں غم و غصہ واضح طور پر نظر آیا۔ ہم ان کے پیچھے چلتے ہوئے مسجد میں داخل

Read more

زیر آب حیرت انگیز دنیا

انڈر واٹر فوٹوگرافر آف دی ایئر میں سمندروں، جھیلوں اور دریاؤں میں زیر آب لی گئی تصاویر کا جشن منایا جاتا ہے۔ دنیا کے 70 ممالک سے اس مقابلے کے 13 زمروں میں شرکت کے لیے 5500 سے زیادہ تصاویر شامل کی گئی تھیں۔ یہاں چند تصاویر پیش کی جا رہی ہیں جنھیں سنہ 2020 کے مقابلے میں فاتح قرار دیا گیا ہے: Greg Lecoeurگریگ لیکیور نے سنہ 2020 کے انڈرواٹر فوٹوگرافر آف دی ایئر کا ایوارڈ ‘فروزن موبائل ہوم’

Read more

#BalakotAirstrikes: ‘ہماری انڈیا پر کوئی واضح اور دور اندیش پالیسی نہیں‘

مقامی لوگوں کے مطابق حملے کے بعد سے مدرسہ بند ہے اور اب وہاں کوئی بھی موجود نہیں اور نہ ہی وہاں کوئی سرگرمی ہو رہی ہے پچھلے سال فروری کی 26 تاریخ کو بالاکوٹ میں انڈیا کی طرف سے کیے گئے فضائی حملوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات خطرناک حد تک متاثر ہوئے اور معاملات اتنے بڑھ گئے کہ دونوں اطراف موجود سیاسی پنڈتوں نے جنگ کے اعلانات کرنے شروع کردیے تھے۔ بالاکوٹ پر کیے گئے فضائی حملوں

Read more

مینوپاز کیا ہے اور یہ خواتین کی ذہنی اور جسمانی صحت پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے؟

’مجھے اپنے شوہر، بچوں اور ملازمین پر بے وجہ غصہ آنے لگا تھا، مجھے لگتا تھا مجھے ڈیپریشن یا کوئی اور ذہنی بیماری ہوگئی ہے، اکیلے میں بیٹھ کر روتی تھی کہ میں نے بچوں کو کیوں ڈانٹا، شوہر پر غصہ کیوں اتارا، ملازمین کہ ساتھ یہ رویہ کیوں اپنایا‘۔ 48 سالہ یاسمین نے مینوپاز سے متعلق ذاتی تجربات اور علامات کہ بارے میں بی بی سی سے بات کی۔

Read more

#PSL5: ملتان کرکٹ سٹیڈیم، لیجنڈز کا پسندیدہ گراؤنڈ جہاں ایشز ہیروز کو شکست ہوئی

ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں 28 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے پاکستان میں ایک ایسا سٹیڈیم بھی ہے جہاں برائن لارا نے ڈبل سنچری تو وریندر سہواگ نے ٹرپل سنچری سکور کر رکھی ہے لیکن پچھلے 12 برس سے یہ سٹیڈیم انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم ہے۔ یوں تو ہر کچھ عرصے بعد میڈیا پر صوبہ پنجاب کے جنوب میں واقع شہروں کی ‘محرومیاں’ مٹانے کے ادھورے وعدے کیے جاتے ہیں لیکن کرکٹ کے حوالے سے کم از کم

Read more

#DelhiViolence: دلی میں ہنگامے، ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی، 20 افراد گرفتار

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے جبکہ 150 سے زیادہ افراد شہریت کے متنازع قانون کے مخالفین اور حامیوں کے مابین جھڑپوں میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔ انڈیا کے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اجیت دوول نے منگل کی

Read more

آخر کورونا وائرس شروع کہاں سے ہوا؟

کوالہ لمپور میں سمگل شدہ پینگولین اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے مہلک کورونا وائرس جانوروں سےانسانوں میں کیسے پہنچا۔نامہ نگار ہیلن بِرگ نے جائزہ لیا کہ کس طرح سائنسدان یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر یہ وبا کہاں سے پھیلنی شروع ہوئی۔ چین کے کسی علاقے میں ہوا میں اڑتی ایک چمگادڑ نے اپنی لید میں کرونا وائرس چھوڑا یہ وائرس جنگل کی زمین پر گرا جہاں پینگولین نام کے

Read more

جنسی ہراسگی پر گومل یونیورسٹی کے پروفیسر سے استعفی لے لیا گیا

گومل یونیورسٹی کے شعبہ عربی اور اسلامیات کے پروفیسر کو خاتون کے ساتھ جنسی ہراسگی پر یونیورسٹی انتظامیہ استعفی لے لیا ہے لیکن ان کے خلاف کسی قانونی کارروائی کی اب تک تصدیق نہیں ہو سکی۔ پروفیسر صلاح الدین پر یہ الزامات پہلے بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں جس سے وہ انکار کرتے رہے لیکن گذشتہ روز انھیں ایک ویڈیو میں ریکارڈ کر لیا گیا جب وہ ایک خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ یہاں ایسی

Read more

دلی فسادات: دلی پولیس کے کردار پر سوالیہ نشان

دلی پولیس مرکزی حکومت کے تحت آتی ہے شمال مشرقی دلی کے علاقے میں پیر کے روز ہونے والے تشدد کے واقعات کی تصاویر اور ویڈیو جیسے جیسے سامنے آ رہی ہیں امن و امان کے حوالے سے دلی پولیس کے کردار پر سوال تیز اور تیکھے ہوتے جا رہے ہیں۔ تشدد اور آتشزدگی کے واقعات ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دلی آنا پہلے سے طے تھا۔ تشد اور آتشزدگی کی تصاویر اور

Read more

عورت مارچ کے خلاف عدالت میں درخواست سماعت کے لیے منظور

گزشتہ برس عورت مارچ کے شرکا نے عورتوں کے حقوق کے بارے میں کتبوں پر مختلف نعرے متعارف کروائے پاکستان میں لاہور ہائی کورٹ نے آئندہ ماہ ہونے والے عورت مارچ کو رکوانے کے لیے دائر درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔ مقدمہ کی سماعت بدھ کے روز متوقع ہے۔ لاہور کے شہری منیر احمد کی جانب سے دائر کردہ درخواست کے دو حصے ہیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے

Read more

ایرانی نائب وزیر صحت کورونا وائرس کا شکار

ایران میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے جبکہ ملک کے نائب وزیر صحت کے بھی اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ وزرت صحت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ نائب وزیر ایرج حریرچی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں اور انھیں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب صدر روحانی نے ایرانی عوام کے نام پیغام میں زور دیا ہے کہ وہ گھبرائیں گے۔ ’ہم اس

Read more

امریکہ کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالتی کی پیش کش دہرائی ہے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں منگل کو اپنے دورے کے اختتام پر ایک مرتبہ پھر پاکستان اور انڈیا کے درمیان مصالحت کرانے کی پیش کش کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو پہلو میں چبھبتے ہوئے کانٹے سے تشببہ دی۔ ‘کشمیر ایک طویل عرصے سے بہت سے لوگوں کے پہلو میں ایک کانٹے کی طرح ہے’ صدر ٹرمپ نے یہ بات پاکستان پر دہشت گردی کو ہوا دینے کے الزام کے حوالے سے پوچھے گئے

Read more

ٹرمپ کا دورہ: انڈیا اور امریکہ میں کیسا تجارتی معاہدہ ہو سکتا ہے؟

امریکی صدر انڈیا کے پہلے دورے پر ہیں اور انڈیا متعدد سیاسی اور تجارتی وجوہات کی وجہ سے اس وقت دنیا کے طاقتور ترین شخص کی میزبانی کرنے پر کافی پر جوش ہے۔ اس دورے کے حوالے سے یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ دونوں ممالک میں تجارتی تعلقات کے لیے کافی اہم ہیں اور 10 ارب ڈالر سے زائد کا ایک تجارتی معاہدہ بھی طے ہو سکتا ہے۔ تاہم میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر

Read more

پی ٹی ایم کے رہنما منظور پشتین جیل سے رہا

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان جیل سے آج رہا کر دیا گیا ہے۔ منظور پشتین نے ڈیرہ اسماعیل خان سے رہائی کے بعد بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرل جیل میں انھیں علیحدہ چکی میں رکھا گیا تھا اور جیل میں وہ کسی سے مل نہیں سکتے تھے لیکن پھر بھی انھیں جیل کے حالات ان حالات سے بہتر لگے

Read more

سائمن ٹافل: سری لنکن ٹیم پر حملے کے دوران موت کو قریب سے دیکھنے والے ایمپائر ایک مرتبہ پھر پاکستان میں

کیا ایک شخص دوبارہ اُس جگہ جانے کا سوچ بھی سکتا ہے جہاں اس نے موت کو نہایت قریب سے دیکھا تھا؟ اور اگر وہ جانا بھی چاہے تو اس کے لیے یہ فیصلہ کرنا کتنا مشکل ہو گا؟ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سابق امپائر سائمن ٹافل نے مارچ 2009 میں لاہور کے قذافی سٹیڈیم کے نزدیک سری لنکن ٹیم پر ہونے والے شدت پسندوں کے ایک حملے کے دوران موت کو انتہائی قریب سے دیکھا تھا۔ اس حملے

Read more

صدر ٹرمپ کا دورہ: انڈیا کی ترقی کے متعلق سات دعوے کتنے درست؟

امریکی صدر ٹرمپ نے انڈیا کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران انڈین ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر ہزاروں افراد سے خطاب کیا۔ صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں جہاں انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی وہی ان کی حالیہ پالیسیوں کے باعث ملکی ترقی کو بھی اجاگر کیا۔ ہم یہاں جانتے ہیں صدر ٹرمپ کی تقریر میں کیے گئے دعوے کتنے درست

Read more

#DelhiRiots: ‘دلی میں اب بھی جے شری رام کے نعرے لگ رہے ہیں‘

انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں جس گوکلپوری ٹائر مارکیٹ میں گذشتہ روز آگ لگی تھی آج بھی وہاں آتشزدگی دیکھی گئی ہے اور گوکلپوری میٹرو سٹیشن سے پہلے پتھر بازی بھی نظر آئی ہے۔ جب لوگوں نے ہمیں وہاں کے حالات کی ویڈیو لیتے دیکھا تو انھوں نے ہم پر بھی پتھراؤ کیا۔ ہماری کار پر پتھر لگے تو ہمیں وہاں سے روانہ ہونا پڑا۔ اس دوران جے شری رام کے نعرے لگائے جارہے تھے۔ گوکلپوری کے علاقے میٹ نگر

Read more

حسنی مبارک: مصر کے سابق صدر 91 برس کی عمر میں وفات پا گئے

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کا قاہرہ میں انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی عمر 91 برس تھی اور انھیں سنہ 2011 میں فوجی اقدام کے ذریعے ان کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ حسنی مبارک کا دور تین دہائیوں پر محیط تھا پھر ‘عرب سپرنگ’ کی لپیٹ میں مصر بھی آیا۔ حسنی مبارک کو انقلاب کے دور میں مظاہرین کی ہلاکتوں میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہوا تھا۔ لیکن پھر اس سزا کو کالعدم قرار دیا گیا

Read more

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست پنجاب کابینہ نے مسترد کر دی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی کابینہ نے لندن میں زیرِ علاج پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ کے فیصلے کے مطابق نواز شریف سے جو طبی رپورٹس طلب کی گئی تھیں وہ فراہم نہیں کی گئیں جبکہ دستیاب رپورٹس کی بنیاد پر خصوصی کمیٹی اور میڈیکل بورڈ مزید توسیع دینے کے خلاف تھے۔ پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے منگل کو کابینہ کے اجلاس کے بعد

Read more

جیہڑا اگے پچھے ویکھے اوہدی شامت آئی اے!

کوکلا چھپاکی جمعرات آئی اے، جیہڑا اگے پچھے ویکھے اوہدی شامت آئی اے۔ پنجاب کے دیہات میں بچوں کے کھیلوں میں یہ کھیل خاصا مقبول ہے۔ اس کھیل میں بچے ایک دائرے میں بیٹھ جاتے ہیں اور اُن میں سے کوئی ایک اپنے کسی بھی دوست کے پیچھے کپڑا چھپا دیتا ہے جس کے بعد آنکھوں پے کپڑا باندھے محض خطرہ بھانپنے والا کپڑا چھپانے والے کے پیچھے بھاگ پڑتا ہے اور پھر بھرپور دھلائی ہوتی ہے۔ ان قدیم دیہاتی

Read more

ارینج میرج: بہترین رشتے ڈھونڈنے کا ذریعہ یا ذہنی دباؤ کا باعث، سوشل میڈیا صارفین کی رائے کیا ہے؟

پاکستان میں کئی والدین ارینج میرج سسٹم کے تحت پہلے اپنے بچوں کے رشتے دیکھتے ہیں اور پھر ان کی شادیاں کرتے ہیں جس میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ لڑکوں یا لڑکیوں کو رشتے کی آفر سے انکار سننے کو ملے۔

کبھی کسی لڑکے کا چھوٹا قد تو کبھی لڑکی کی ملازمت کی خواہش یا کوئی اور وجہ اس رشتے سے انکار کی وجہ بن جاتی ہے۔

Read more

مشرقی پاکستان کے پناہ گزین جو آج انڈیا میں کروڑ پتی ہیں

انڈیا کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ کے بستر ضلعے میں کاپسی گاؤں میں ایک تالاب کے کنارے کھڑے پچاس سالہ شخص اپنے جوتے میں مٹی صاف کرتے ہیں اور پھر ہاتھ اٹھا کر اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ‘جہاں تک تمہاری نظر جارہی ہے وہ سارے تالاب میرے ہیں۔’ ان کے پاس کل کتنے تالاب ہیں خود انھیں ٹھیک سے یاد نہیں۔ لیکن رواں سال انھوں نے 25-26 تالابوں میں مچھلی کے زیرے چھوڑے ہیں۔ پچھلے سال ہر تالاب

Read more

قومی کرکٹ ٹیم کی نوجوان کھلاڑی عائشہ نسیم: کھیل پر طعنے ملتے تو میرا حوصلہ مزید بڑھ جاتا

ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی عائشہ نسیم کو فروری سے آسڑیلیا میں شروع ہونے والے خواتین کے ٹی ٹونٹی کے عالمی مقابلوں میں پاکستان قومی ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق 15 سالہ عائشہ نسیم کو قومی ٹیم میں جارحانہ کھیل کی وجہ سے اوپننگ بلے باز کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ سے قبل انھوں نے کراچی میں قومی کیمپ میں تربیت حاصل کی۔ پاکستانکی قومی ٹیم

Read more

جاپان اپنی ہوٹلوں کی صنعت کو کس طرح از سر نو ایجاد کر سکتا ہے؟

جاپان بدل رہا ہے۔۔۔ تیزی سے بوڑھا ہوتا ہوا معاشرہ، بیرون ممالک سے ریکارڈ لوگوں کی آمد اور پہلے سے کہیں زیادہ روبوٹس۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ملک کے نوجوان آتے ہیں۔ بی بی سی ورک لائف کی نئی سیریز ’جین جے‘ میں یہ بتانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جاپان کی آنے والی نسل کس طرح جاپان کے مستقبل کو تیار کر رہی ہے۔ روہیئی ہیرانو ٹوکیو کے انٹرٹینمنٹ ضلعے اکیبوکیورو کو نظر انداز کرتے ہوئے

Read more

جابہ میں ان دیکھے خوف کا راج اور نہ نظر آنے والی سکیورٹی ہے

بالاکوٹ روڈ پر جابہ زرعی فارم کے سامنے دائیں طرف سے وہ علاقہ شروع ہوجاتا ہے جہاں انڈین طیاروں نے بم گرائے تھے پاکستان کے سیاحتی مقام بالاکوٹ کے قریب جابہ نامی گاؤں پر انڈین طیاروں کی بمباری کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے لیکن اس نیم آباد پہاڑی علاقے کا کچھ حصہ آج بھی لوگوں کے لیے علاقہ ممنوعہ بنا ہوا ہے۔ اس علاقے کے گرد سکیورٹی اور انٹیلی جنس کا نہ نظر آنے والا سخت پہرا واقعے

Read more

انڈیا کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ایک سال: ابھینندن پاکستان میں کوئی میزائل فائر نہ کر سکے تھے، پاکستان فضائیہ

انڈیا کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں پے لوڈ گرائے جانے اور انڈین جنگی طیارے کی تباہی کے بعد اس کے پائلٹ کے پاکستان میں گرفتار ہونے کے واقعے کو ایک برس ہو گیا۔ اس کارروائی میں پاکستان کا تو کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم انڈیا کے دو جہاز واپسی کے سفر کے دوران تباہ ہوئے تھے۔ پاکستان فضائیہ نے پیر کے روز پی اے ایف ہیڈ کوارٹرز میں ایک میڈیا بریفنگ

Read more

مرتے وقت انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

اگر آپ نے موت کو گلے لگاتے کسی شخص کو کبھی دیکھا ہو تو آپ نے بھی غور کیا ہوگا کہ ایسا لگتا ہے جیسے اچانک اس کے چہرے پر سکون آ گیا ہو۔ لیکن اس دوران آخر اس کے دماغ میں کیا کچھ چل رہا ہوتا ہے؟ انتقال کرنے والے شخص کا چہرہ دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے وہ سو رہا ہو۔ چہرے پر بہت عام تاثرات ہوتے ہیں۔ میرے ایک رشتہ دار انتقال کے قریب بہت تکلیف

Read more

ہالی وڈ کے سابق فلم ساز ہاروی وائن سٹائن کو جنسی جرائم میں سزا

ہالی وڈ کے سابق فلم ساز ہاروی وائن سٹائن کو ایک مقدمے میں جنسی جرائم کا مرتکب قرار دیئے جانے کے بعد بچیس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اڑسٹھ سال وائن سٹائن جن کو سنگین نوعیت کے جنسی جرائم کے الزامات کا بھی سامنا تھا انھیں ان الزامات سے بری کر دیا گیا وگرنہ انھیں موت کی سزا بھی سنائی جا سکتی تھی۔ جن جرائم کا انھیں مجرم ٹھہرایا گیا ان میں جنسی دست درازی اور مجرمانہ جنسی

Read more

ونگ کمانڈر ابھینندن کے جہاز کے ملبے کی تصویری جھلکیاں

پاکستان فضائیہ نے پیر کے روز پی اے ایف ہیڈ کوارٹرز میں ایک میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا۔ اس بریفنگ میں انھوں نے انڈیا کی طرف سے 26 فروری 2019 کے حملے کے بارے میں کیے گیے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کی طرف سے بالاکوٹ کے مدرسے پر وار کرنے کے نتیجے میں انڈیا کے دو جہاز گرائے گئے۔ جبکہ انڈیا کی جانب سے جلد بازی میں گرائے گئے پے لوڈ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

Read more

برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کو ’ایم آئی 5 کے غلط دعوؤں‘ پر سخت تشویش

برطانوی حکومت نے وزیر داخلہ پریتی پٹیل پر انٹلیجنس اداروں کے سربراہوں کی جانب سے عدم اعتماد اور ان کے عملے کو دھمکانے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کو’جھوٹ’ قرار دیا ہے۔ حکام نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ایم آئی فائیو نے پریتی پٹیل کی صلاحیتوں پر حکام کی جانب سے عدم اعتماد کے الزامات کے بعد ان سے معلومات خفیہ رکھی ہیں۔ ان پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے اپنے محکمہ

Read more

جرمنی میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کی واردات، متعدد زخمی

جرمنی کے شہر فولکمارسن میں پیر کو ایک ہجوم پر تیز رفتار گاڑی چڑہائے جانے کی واردات پیش آئی ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس واقع میں کم از کم دس افراد زخمی ہوئے ہیں اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس واردات کے پیچھے کیا عوامل کار فرما تھے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا

Read more

#Coronavirus: ایران کے ساتھ سرحد کی بندش سے پاکستان میں روزمرہ اشیا اور تیل کی قلت کا خدشہ

پاکستان کے ایران کے ساتھ اپنی سرحد کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کرنے کے فیصلے کے بعد ملک میں ایران سے آنے والی روزمرہ اشیا اور تیل کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر حکومتِ پاکستان نے اس سرحد کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان کے ضلع چاغی کے اسٹنٹ کمشنر نجیب قمبرانی نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ بارڈر کب کھلے گا یہ ابھی

Read more

فٹ بال میں ہیڈنگ ڈیمنیشا کا باعث، سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ میں نئی ہدایات

سکاٹ لینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ اس نے بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو فٹ بال کی تربیت کے دوران ‘ہیڈنگ’ یا سر سے کھیلنے پر پابندی لگا دی ہے۔ سکاٹ لینڈ میں فٹ بال کے انتظامی ادارے کا کہنا ہے کہ وہ 12 سے 17 سال کی عمر کے کھلاڑیوں پر بھی کھیل کے دوران سر کے استعمال کو محدود کر رہے ہیں۔ گلاسگو کی یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق

Read more

شہریت کا متنازع قانون: ٹرمپ کے دورے کے موقع پر دلی میں ہنگامہ آرائی، پولیس افسر پتھراؤ میں زخمی

انڈیا کے دارالحکومت نئی دلی میں شہریت کے متنازع قانون پر مسلسل دوسرے دن بھی ہنگامے جاری ہیں جس میں ایک پولیس کانسٹیبل کی ہلاکت اور ایک سینئیر پولیس افسر کے زخمی ہونے کی بھی خبریں آئی ہیں۔ شمال مشرق دلی کے دس علاقوں میں پولیس نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور اس کے علاوہ شہر کے مختلف حصوں جیسے ظفر آباد، موج پور، سلیم پور اور چاند باغ سے تشدد اور ہنگاموں کی اطلاعات ملی ہیں۔ کئی

Read more

#TrumpInIndia: ٹرمپ نے مودی کے سامنے پاکستان کی بات کیوں کی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انڈیا کے دورے دوران کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ان کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور ان کی حکومت پاکستان کی سرزمین پر سرگرم شدت پسندوں کو ختم کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ ہندوستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وہ پیر کو احمد آباد پہنچے۔ انہوں نے احمد آباد کے موتیرا سٹیڈیم میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے پاکستان

Read more

معیشت پر انڈیا اور بنگلہ دیش کے دعوؤں میں کتنی صداقت ہے؟

بنگلہ دیش کی معاشی ترقی میں ملبوسات کی صنعت کا ایک اہم کردار رہا ہے انڈیا میں شہریت کے نئے قانون نے، جس کی وجہ سے شہریت حاصل کرنے کے حقوق محدود کیے گئے ہیں، جہاں ایک طرف ملک کے اندر مختلف طبقوں کے درمیان کشیدگی پیدا کر دی تو وہیں اس سے انڈیا اور اس کے مشرقی ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کے درمیان ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ انڈیا کے وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے حال

Read more

#Coronavirus: بلوچستان میں حکومت کا 250 زائرین کو قرنطینہ میں منتقل کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے ایران سے متصل سرحدی شہر تفتان میں ڈھائی سو کے قریب افراد کو قرنطینہ کے مخصوص مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں قرنطینہ کے لیے ایک مرکز میں آج تک اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو کبھی نہیں رکھا گیا تھا۔ تفتان کے مرکز میں رکھے جانے والے افراد میں ایران سے آنے والے زائرین کے علاوہ وہ زائرین بھی شامل ہیں جو ابھی تک ایران میں داخل نہیں ہوئے تھے لیکن وہاں جانے کے

Read more

امریکہ، افغان طالبان امن معاہدہ: ’افغان سرزمین امریکہ سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی‘

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق امریکہ سے معاہدے کے نتیجے میں اعتماد سازی کے لیے اقدامات کے علاوہ امریکہ افغانستان سے اپنی افواج نکالے گا اور طالبان یہ یقین دہانی کرائیں گے کہ ان کی سرزمین امریکہ سمیت کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ تشدد کے واقعات میں کمی یا روک تھام کا مقصد ایسا ماحول

Read more