قطر کو سعودی عرب کی طرف سے مکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت

جون 2017 میں سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب عمارات اور مصر نے قطر کا بائیکاٹ کر کے اس پر معاشی اور سفارتی پابندیاں عائد کر دیں قطر کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کو سعودی عرب کی جانب سے 30 مئی کو مکہ میں ہونے والے خلیجی تعاون کونسل گلف (جی سی سی) کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت آئی ہے۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اتوار کو دونوں ممالک کے اہلکاروں کے

Read more

پاکستان میں ای کورٹس کا اجرا: اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی میں مقدمہ نمٹا دیا

پیر کی صبح ای کورٹس کے نظام کے تحت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پہلی سماعت کی پیر کو اسلام آباد میں عدالتِ عظمیٰ کے کورٹ روم نمبر میں بیٹھے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 1450 کلومیٹر دور کراچی میں چار مقدمات نمٹا کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔ یہ کاوش پاکستان میں ای کورٹس (e-Courts) کی شروعات ہے، اور بقول چیف جسٹس کے اس نظام سے وقت اور اخراجات دونوں کی

Read more

کیا سعودی عرب میں خواتین سر عام سڑکوں پر دوڑ لگا سکتی ہیں؟

سعودی عرب کے شہروں کی سڑکوں پر عبایہ پہنے جاگنگ کرنے والی خواتین دکھائی دینا کوئی عام بات نہیں لیکن ایسا کرنا کسی قانون کے خلاف بھی نہیں۔ ایک ایسے ملک میں جہاں خواتین پر مختلف قسم کی پابندیاں عائد ہوں، بہت لوگوں کے لیے یہ کسی خواب جیسا ہے۔ 2013 میں بننے والی جدہ رننگ کمیونٹی نے اس خواب کو حقیقت کا رنگ دیا ہے۔ اس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی سعودی شہری نوحا احمد کا کہنا ہے کہ

Read more

ہوشیار! ساحلوں پر نصب چھتریاں آپ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں

گرمیوں کی سہپہر کو ساحل سمندر پر کسی چھتری کے نیچے گزارنے سے بہتر شاید کوئی دوسرا طریقہ نہیں۔ لیکن جوناتھن بر کا کہنا ہے کہ بعض بدقسمتوں کے لیے ہوا کا ایک جھونکا دھوپ کی سرمستی کو برے خواب میں بدل سکتا ہے۔ ایڈ کوئگلی چار سال قبل امریکی ریاست ڈیلاویئر کے بیتھنی بیچ پر چار جولائی کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ جشن منا رہے تھے کہ ساحل پر نصب ایک چھتری اڑی اور اس کی کمانی ان

Read more

کراچی کے محافظوں سے گزارش

ہم کراچی والے بہت شکایتیں کرتے ہیں۔ پانی دو، کچرا اٹھاؤ، کچھ بسیں یا ٹرین چلا دو اور کچھ نہیں کر سکتے تو کم از کم ہمیں دیوار سے تو نہ لگاؤ۔ ہماری کبھی نہیں سنی جاتی اور بعض دفعہ ہم بالکل شکایت نہیں کرتے اور ہماری سنی جاتی ہے۔ شہر کے سیانے لوگ مل بیٹھتے ہیں اور کہتے ہیں تمہیں پتا ہے کہ تمہارا ایک مسئلہ ہے حالانکہ تم نے کبھی کہا نہیں لیکن ہم حل کیے دیتے ہیں۔

Read more

راہل گاندھی: کیا یہ گاندھی خاندان کی سیاست کا اختتام ہے؟

جمعرات کو جب وزیر اعظم نریندر مودی انڈیا کے عام انتخابات میں واضح فاتح کے طور پر ابھرے وہیں انڈیا کے گاندھی خاندان کے وارث اور کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی ایک کمزور اور ہارے ہوئے فرد کے طور پر سامنے آئے۔ اس الیکشن میں راہل کو دوہرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک تو ان کی جماعت وزیراعظم مودی کی بی جے پی کی 300 سے زائد نشستوں کے مقابلے میں صرف 50 نشستیں ہی جیت پائی

Read more

پاکستانی مدارس میں چینی طلبہ: ’واپس جا کر مذہبی تعلیم خفیہ طریقے سے ہی دیں گے‘

کراچی کے ایک مدرسے کی انتظامیہ نے بتایا کہ ان کے پاس 25 چینی طلبہ زیرتعلیم ہیں 22 سالہ عثمان (اصل نام نہیں) کے لیے اپنے آبائی ملک چین میں ماہ رمضان میں روزے رکھنا، تراویح اور نماز کی ادائیگی اتنا آسان نہیں لیکن کراچی میں وہ یہ مذہبی فرائض بغیر کسی روک ٹوک کے ادا کر رہے ہیں۔ چین میں مسلمانوں کو مذہبی آزادی حاصل نہیں، کئی علاقوں میں رواں سال بھی رمضان میں روزے رکھنے کی اجازت نہیں

Read more

چیئرمین نیب اور آڈیو وڈیو کی تیرتی لاش

گذشتہ ہفتے اچانک ایک پاکستانی چینل ( ٹی وی ون ) پر چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور ایک خاتون کے درمیان حساس و طرح دار گفتگو کا ایک آڈیو اور وڈیو کلپ نشر ہوا اور پھر اچانک اس سے لاتعلقی اختیار کر کے چینل نے معذرت کر لی۔ مگر سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں کو بہرحال مصالحہ ہاتھ آ گیا۔ رسیلے مواد کی میمز بننی شروع ہوئیں، انکوائری کے مطالبے ہونے لگے، چیرمین نیب کے استعفی کا مطالبہ سامنے آ گیا۔

Read more

ماؤنٹ ایورسٹ اموات: نیپالی حکام کے مطابق کوہ پیماؤں کا ہجوم، خراب موسم بڑھتی ہوئی اموات کا سبب ہیں

دنیا کا سب سے اونچا پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ نیپال کی وزارت سیاحت نے اس الزام کی تردید کی ہے کہ دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ پر حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی اموات کی وجہ چوٹی تک پہنچنے کے خواہشمندوں کے بڑے ہجوم کی موجودگی ہے۔ محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈانڈو راج گھمیر نے کہا کہ خراب موسم کی وجہ سے کئی لوگوں کی اموات ہوئی ہے۔ چوٹی عبور کرنے کے رواں سیزین میں اب تک دس

Read more

ڈزنی کو الہٰ دین کے مرکزی کرداروں کی تلاش میں 2000 سے زائد فنکاروں کے آڈیشن لینے کی ضرورت کیوں پڑی؟

نو عمر اداکار مینا مسعود اور نائومی سکاٹ اس فلم میں الہٰ دین اور یاسمین کا کردا ادا کر رہے ہیں آپ یہی سمجھ رہے ہوں گے کہ ڈزنی کی ریلیز ہونے والی فلم الہٰ دین کا مرکزی کردار خود الہٰ دین ہی ہو گا لیکن اس فلم کے آخر میں دیے گئے کریڈٹس کے مطابق ایسا نہیں ہے۔ سنہ 1992 میں بننے والی اینیمیٹڈ فلم الہٰ دین کے برعکس 2019 میں بننے والی فلم میں الہٰ دین کے جِن

Read more

جاپان کے دورے پر گئے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سومو ریسلنگ کا مقابلہ دیکھنے پہنچ گئے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چار روزہ دورہ جاپان میں وہاں کی روایتی سومو ریسلنگ کا مقابلہ دیکھا اور اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’نہایت ہی زبردست شام تھی۔‘ صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ تھے جب وہ ملک کے دارالحکومت ٹوکیو میں سمر گرینڈ سومو ٹورنامنٹ دیکھنے گئے۔ صدر ٹرمپ نے مقابلے کے فاتح کو انعام بھی دیا۔ وہاں جانے

Read more

عمران خان کی نریندر مودی کو فون پر مبارک باد

عمران خان نے نریندر مودی کو مبارک باد دی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ان کی دوسری انتخابی کامیابی پر مبارک باد دینے کے لیے فون کیا۔ پاکستان کے دفترِ خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا وزیر اعظم عمران خان نے نریندر مودی کو انتخابی کامیابی پر مبارک باد دینے کے علاوہ خطے کے لوگوں کی بہتری کے مشترکہ طور پر کام کرنے کی خواہش کا

Read more

پی ٹی ایم کے کارکنوں اور فوجی اہلکاروں میں جھڑپ: تین کارکن ہلاک، پانچ فوجیوں سمیت 15 زخمی

پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلعے شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجیوں اور پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنوں کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں تین افراد ہلاک جبکہ پانچ فوجیوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی ایم کے کارکنان نے ارکانِ قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں شمالی وزیرستان میں فوج کی خارقمر چیک پوسٹ پر گذشتہ روز

Read more

انڈیا کی معیشت کو مودی کس طرح چلائیں گے؟

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دوسری بار تاریخی جیت حاصل کی ہے۔ انڈیا کے بازار حصص اور روپے کی قدر میں اضافے نے اس خبر کا خیرمقدم کیا۔ بی جے پی کے لیے دوسری بار پارلیمان میں اکثریت مودی کو اپنے وعدوں کو حقیقت میں بدلنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ ایک بار جب ان کی جیت کے جشن کا غبار بیٹھے گا ان کے سامنے بعض سخت معاشی چیلنجز ہوں گے۔ انھوں نے اپنے پہلے دور حکومت

Read more

مصنوعی ذہانت نے مونا لیزا میں جان ڈال دی

مصنوعی ذہانت کے محققین نے لیونارڈو ڈی ونچی کی مشہور پینٹنگ مونا لیزا میں نظر آنے والی خاتون میں جان ڈال دی ہے۔ پینٹنگ کی مدد سے بنائی جانے والی ویڈیو میں خاتون اپنے سر، آنکھوں اور منہ کو حرکت دیتی نظر آ رہی ہیں۔ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کی تازہ ترین ویڈیو ماسکو میں قائم سام سنگ کی مصنوعی ذہانت کی ریسرچ لیبارٹری میں بنائی گئی۔ سام سنگ کے ایلگوردمز کو سلیبریٹیز کی یوٹیوب سے اکٹھی کی گئی 7000 تصاویر

Read more

جرمنی میں یہودیوں کو سرعام ٹوپی نہ پہننے کا مشورہ کیوں؟

جرمنی میں حکومت کے سام مخالف نظریات کے کمشنر نے یہودیوں سے کہا ہے کہ وہ سرعام اپنی روایتی مذہبی ٹوپیاں نہ پہنیں۔ کمشنر فلیکس کلیئن نے یہودیوں کو سام یا یہود مخالف جذبات میں اضافے کے پیش نظر ‘کپا’ یا یہودیوں کی روایتی مذہبی ٹوپی پہننے کے خلاف متنبہ کیا ہے۔ مسٹر کلیئن نے کہا کہ اس معاملے میں ان کا ‘خیال پہلے کے مقابلے میں بدل چکا ہے۔’ انھوں نے فنکے اخبار کے گروپ سے کہا: ‘میں یہودیوں

Read more

کوہستان ویڈیو سکینڈل پر قتل ہونے والے افضل کوہستانی کی بیوہ بھی لاپتہ

کوہستان ویڈیو سکینڈل میں نظر آنے والے مقتول افضل کوہستانی کے بھائی گل نذیر پر غیرت کے نام پر اپنے قریبی عزیز کو قتل کرنے کا الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع الائی کے تھانے بنہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق گل نذیر نے محمد وقار کو گاڑی سے نیچے اتار کر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔ درج ایف آئی آر کے مطابق یہ قتل غیرت کے نام پر

Read more

کرکٹ ورلڈ کپ: ہم نروس نہیں پرجوش ہیں: عماد وسیم

30 مئی سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کرتے وقت چیف سلیکٹر انضمام الحق نے جب یہ انکشاف کیا کہ آل راؤنڈر عماد وسیم کو فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کے باوجود ٹیم میں شامل کیا گیا ہے تو سب کا صرف ایک ہی سوال تھا کہ یہ مہربانی کیوں؟ پہلے انضمام الحق پھر ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور پھر کپتان سرفراز احمد کو یہ وضاحت کرنی پڑی کہ فٹنس کے معاملے میں

Read more

چاند چڑھے گا تو دنیا دیکھے گی!

بڑے بوڑھے کہا کرتے تھے کہ چاند چڑھتا ہے تو دنیا دیکھتی ہے۔ پرانے وقتوں کے بزرگ اشارے کنایوں میں بات کرنے کے عادی ہوتے تھے اور بعض اوقات اس عادت کے ہاتھوں مجبور ہو کر اتنی دور کی کوڑی لاتے تھے کہ کوڑی، کوڑی کی ہو کے رہ جاتی تھی ۔ ثبات ایک تغیر کو ہے زمانے میں، ہم بھی آہستہ آہستہ بڑھاپے کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اپنے بزرگوں کی دیکھا دیکھی کنایوں میں بات کرنے کا

Read more

چینی لڑکوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادیاں: ’بہتر تھا کہ میری بیٹی کی شادی ہی نہ ہوتی‘

پاکستان میں انسانی حقوق پر کام کرنے والے کارکنوں کے مطابق پچھلے ایک سال سے پاکستان کے صوبے پنجاب میں چینی باشندے شادی کی غرض سے آ رہے ہیں اور لڑکیوں کو شادی کر کے چین لے جا رہے ہیں چین میں پاکستانی لڑکیوں کی شادی کی خبر آنے کے بعد پاکستان کی فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 19 سے زائد ملزمان کو پاکستانی لڑکیوں کو دھوکہ دے کر چین لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا۔ ان

Read more

کیا پاکستانی بیٹنگ موجودہ وقت کی کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے، اعداد و شمار کیا بتاتے ہیں؟

سنہ 2011 کے کرکٹ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل پاکستان اور انڈیا کے مابین کھیلا گیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم بھی گراونڈ میں موجود تھے پاکستان کرکٹ ٹیم کی افغانستان کے ہاتھوں وارم اپ میچ میں شکست نے پاکستانی شائقین کو ایک مخمصے میں ڈال دیا ہے کہ تنقید کا رُخ بالخصوص ٹیم کے کس شعبے کی جانب کیا جائے؟ البتہ اعداد و شمار یہ بتاتے ہیں کہ ببیٹنگ وہ شعبہ ہے جس میں پاکستان دوسری ٹیموں کے مقابلے

Read more

آئی ایم ایف کے بعد دیگر مالیاتی اداروں سے قرضوں کا حصول ممکن ہو گا: عبدالحفیظ شیخ

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کی بجٹ کی بنیاد کفایت شعاری ہو گی۔ انھوں نے اس بجٹ میں محصولات کا ہدف 5.55 ٹریلین روپے رکھنے کا اعلان کیا جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ایک تہائی سے بھی زیادہ ہے۔ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ مالیاتی استحکام، کفایت شعاری اور محصولات میں اضافہ موجودہ حکومت کے معاشی منصوبے کے تین بنیادی ستون ہوں گے۔ سنیچر کو دارالحکومت اسلام

Read more

پاکستان کو ملنے والی آئی ایم ایف کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی کیا ہے؟

پاکستان میں کئی مہینوں پر محیط غیر یقینی معاشی صورتحال کے بعد گزشتہ ہفتے حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے چھ ارب ڈالر قرض کے معاہدے پر اتفاقِ رائے ہوا اور جمعرات کو آئی ایم ایف کی جانب سے یہ بتایا گیا ہے کہ یہ رقم ’ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی‘ (ای ایف ایف) کے تحت دی جائے گی۔ عام پاکستانی کے کان میں جیسے آئی آیم ایف کی آواز آتی ہے تو اس کے ذہن میں پہلا لفظ

Read more

ایورسٹ کی چوٹی پر کوہ پیماؤں کی قطاریں کیوں لگ رہی ہیں؟

AFP PHOTO / PROJECT POSSIBLE اگر آپ دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں تو تصور میں آبادی سے دور ایک بلند برف پوش چوٹی آتی ہے مگر کوہ پیما نرمل پوجا کی کھنچی گئی تصویر یہ ظاہر کرتی ہے کہ حقیقت میں وہاں کتنا ہجوم ہو سکتا ہے۔ رواں سیزن میں اس پہاڑ کو سر کرنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے جن

Read more

ملتان: استانی کی ہلاکت پر نجی سکول کے خلاف کارروائی کی سفارش

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں ایک نجی سکول میں خاتون استاد کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سکول کی انتظامیہ اور مالکان کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئِے قانونی کارروائی کی سفارش کی ہے۔ اسما بی بی نامی استانی کی ہلاکت کا واقعہ 13 مئی کو پیش آیا تھا اور سوشل میڈیا پر مہم اور سول سوسائٹی کے احتجاج کے بعد ڈپٹی کمشنر نے اس کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی ایک

Read more

امام الحق چچا کی طرح ورلڈ کپ جیتنے کے خواہشمند

امام الحق کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو قوم کو خوشیاں فراہم کرتا رہا ہے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے ہوش سنبھالا تو انھیں معلوم ہوا کہ پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی کا ایک اہم کردار ان کے اپنے گھر میں موجود ہے۔ آج جب وہ خود اپنے کریئر کی سب سے بڑی خواہش کی تکمیل چاہتے ہیں تو گھر کے ’اسی فرد کا

Read more

ایران میں یوگا کی کلاسز لینے ہر 30 افراد گرفتار

ایران میں ایک نجی یوگا کلاس میں حصہ لینے پر 30 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس گرفتاری نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ انھیں ایران کے شمالی شہر گورگن کی ایک نجی رہائش گاہ میں قید کیا گیا جہاں وہ بظاہر ایک مخلوط یوگا کلاس میں حصہ لے رہے تھے۔ محکمہ قانون کے مقامی اہلکار مسعود سلیمانی کا کہنا تھا کہ یوگا انسٹرکٹر جنھیں گرفتار بھی کیا گیا ہے کہ

Read more

پاکستان میں کاریں مہنگی کیوں ہیں؟

یہ مضمون بی بی سی اردو اور پاکستان میں گاڑیوں کے حوالے سے سب سے بڑی ویب سائٹ پاک ویلز کے اشتراک سے لکھا گیا ہے۔ فی زمانہ گاڑی ضرورت بھی ہے اور شوق بھی اور نئے ماڈل کی گاڑی کِسے پسند نہیں؟ پاکستانی معاشرے میں اچھی گاڑی ایک سٹیٹس سمبل ہے اور نئی گاڑی اس سے بھی اہم۔ صارفین کی ایک بڑی تعداد ہر نیا آنے والا ماڈل خریدتی ہے اور پرانی گاڑی گھاٹے پر بیچ دیتی ہے۔ صرف

Read more

ایران کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں ٹرمپ سعودی عرب کو 8 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کو تیار

مائک پومپیو نے اپنے خط میں لکھا کہ ‘ایران کی باطن سرگرمیوں’ کے لیے اسلحے کی فوری قروخت کی ضروری ہے امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ سعودی عرب کو اربوں ڈالر کی قیمت کے اسلحے کی فروخت کی اجازت دینے جا رہے ہیں۔ انھوں نے اس کی وجہ اپنے اتحادی کو ایران سے بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیا ہے۔ ایسی فروخت کو عموماً کانگرس کی منظوری چاہیے ہوتی ہے لیکن صدر ٹرمپ آٹھ ارب ڈالر کے معائدے کی منظوری کے لیے

Read more

مرے ہوئے شخص کی باپ بننے کی خواہش کی تکمیل کرنے والی لڑکی کی کہانی

لیئٹ ملکا کی دلی خواہش تھی کہ ان کے ہاں بچے ہوں مگر انھیں وہ مناسب شخص ابھی تک نہیں ملا تھا جس کے ساتھ وہ اپنے خاندان کی شروعات کر سکتیں۔ پھر وہ ایک ایسے منصوبے کا حصہ بن گئی جس میں انھوں نے ایک شخص کے باپ بننے کی آخری خواہش پوری کی۔ جنوبی اسرائیل میں رہنے والی غیر شادی شدہ اور کنڈر گارٹن سکول کی استانی 35 سالہ لیئٹ ملکا کو کو سنہ 2013 میں محسوس ہوا

Read more

انڈیا: ٹیوشن سینٹر میں آتشزدگی، 17 طلبا ہلاک ہو گئے

انڈیا کی مغربی ریاست گجرات کے ایک ٹیوشن سینٹر میں آگ لگنے سےکم از کم 17 طلبا ہلاک ہو گئے ہیں۔ مغربی شہر سورت میں موجود عمارت کی کھڑکیوں سے کالا دھواں نکلنے کے بعد طلبا کو چھلانگیں لگاتے اور گرتے ہوئے دیکھا گیا۔ زیادہ تر متاثرین نوجوان تھے جو ٹیوشن سینٹر میں پڑھ رہے تھے۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی تاہم حکام کا کہنا ہے آگ کلاس روم کے چھت میں استعمال کیے گئے

Read more

آٹو ڈس ایبل سرنج سے ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس سے بچاؤ ممکن

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں حالیہ دنوں میں ایچ آئی وی وائرس وبائی شکل اختیار کرچکا ہے۔ 20 ہزار سے زائد افراد کی بلڈ اسکریننگ کی گئی ہے جن میں سے 67 ایچ آئی وی پازیٹو آئے ہیں۔ صوبہ سندھ میں ایڈز کنٹرول پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر سکندر میمن کا کہنا ہے کہ اگر آٹو ڈس ایبل سرنج کی پریکٹس عام ہوتی تو لاڑکانہ میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد

Read more

ورلڈ کپ 2019: وارم اپ میچ میں افغانستان کی پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست

افغانستان نے ورلڈ کپ 2019 کے وارم اپ میچ میں پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان کی ٹیم نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں افغانستان کو جیت کے لیے 263 رنز کا ہدف دیا جو افغانستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ورلڈکپ 2019 کا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے ہو رہا ہے تاہم اس سے قبل تمام ٹیمیں وارم اپ میچز کھیل رہی ہیں۔ برسٹل کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے

Read more

نیا نیب، پرانا ہیرا

پرانے زمانوں میں ہر خاندان میں ایک بزرگ ایسے ہوتے تھے جو ہر فن مولا ہوتے تھے۔ شعر بھی کہہ لیتے، کشتہ بھی گھر پر تیار کر لیتے تھے۔ علم الاعداد اور دست شناسی سے بھی شغف رکھتے تھے۔ شادی بیاہ کے مواقع پر کھانا پکانے والوں کی رہنمائی بھی کر دیتے تھے۔

ایسے بزرگ اب خال خال ہی نظر آتے ہیں لیکن بھلا ہو پاکستان کے ریٹائرڈ جنرلوں، ججوں اور بابوؤں کا جو پرانی روایتوں کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ وہ ایک عہدے سے ریٹائر ہوتے ہیں تو دوسرا پکڑ لیتے ہیں۔ دوسرے کی مدت پوری ہوتی ہے تو توسیع لے لیتے ہیں۔ کسی پیشگی تجربے یا کوالیفیکیشن کی بھی ضرورت نہیں، محکمہ کوئی بھی ہو چلے گا۔

Read more

کشمیر: القاعدہ کمانڈر ذاکر موسیٰ کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

کشمیر میں ضلع ترال میں وہ گھر جہاں ذاکر موسیٰ کو ہلاک کیا گیا انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں سکیورٹی اداروں کو ’انتہائی مطلوب‘ قرار دیے جانے والے شدت پسند ذاکر موسیٰ کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔ انڈین فوج نے کہا ہے کہ ذاکر موسیٰ کو جنوبی کشمیر کے ضلع ترال کے ایک گھر میں محصور کرنے کے بعد گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ موسیٰ نے سنہ 2017 میں حزب المجاہدین سے علیحدگی اختیار

Read more

اعلیٰ عہدیدار، خاتون اور خفیہ کیمرہ

ہسپانوی جزیرے آئیبیزا کے پرتعیش ولا میں گرمیوں کی رات۔
کھانے میں سی بیس مچھلی، کارپاکاؤ اور ٹیونا مچھلی کے ساتھ ٹارٹار ساس، ساتھ شیمپین، ووڈکا اور بہت ساری ریڈ بُل، آسٹریا کے انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان ہائنز کرسٹین سٹراکے کے پسندیدہ مشروب میں سے ایک۔
وہ ولا میں ایک دلکش دوشیزہ سے ملنے گئے جو کالے رنگ کے ڈیزائنر لباس پہنے ہوئے تھیں اور ساتھ اونچی ہیلز تھیں اور بقول اُن کے وہ ایک امیر کبیر روسی آئگور ماکاروف کی بھتیجی تھیں۔

Read more

اہم عہدوں پر بدلتے چہرے، سرمایہ کاری کیسے ہو گی؟

پاکستان میں جاری معاشی بحران نے بدھ کو ایک نیا موڑ لیا جب سرمایہ کاری بورڈ کے سربراہ ہارون شریف نے اپنا استعفیٰ دیا اور اگلے ہی روز فنانس سیکرٹری یونس ڈھاگا کی تبدیلی کی اطلاعات کی بھی تصدیق ہو گئی۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ہارون شریف کا کہنا تھا کہ ان کا کسی ایک فرد سے اختلاف نہیں، بلکہ تمام سسٹم کی خرابی سے مسئلہ ہے۔ ’ملک میں ادائیگیوں کا توازن سیدھا کرنے کے دو بنیادی

Read more

مودی کا دوبارہ انتخاب: دنیا کے لیے پیغام کیا ہے؟

مسٹر مودی نے بی جے پی کو اس کی تاریخ کے سب سے زیادہ ووٹ دلوائے ہیں سنہ 2024 میں اپنے دوسرے دورِ اقتدار کے اختتام پر نریندر مودی ایک ایسے ملک کی سربراہی کر رہے ہوں گے جو دنیا کی آبادی میں چین کو پیچھے چھوڑنے کے لیے تیارہو گا، جہاں دنیا کے بعض سب سے زیادہ آبادی والے شہر ہوں گے اور جو دنیا کی پانچویں بڑی معیشت کے طور پر کام کررہا ہوگا۔ ببانگ دہل سخت گیر

Read more

کوئٹہ: نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، تین ہلاکتیں، 25 زخمی

زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے: پولیس پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم کے ایک دھماکے میں کم ازکم تین افراد ہلاک اور25 زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکہ پشتون آباد کے علاقے میں رحمانیہ مسجد کے اندر ہوا۔ پشتون آباد پولیس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کے نامہ نگار محمد کاظم کو بتایا کہ دھماکہ مسجد رحمانیہ کے اندر نماز جمعہ کے خطبے کے

Read more

انڈین انتخابات: عورت چاہے گھونگٹ ہی میں کیوں نہ ہوں انتخابی عمل میں اب مردوں سے پیچھے نہیں

حالیہ انڈین انتخابات کا ایک پہلو جو کافی دلچسپ نظر آ رہا ہے وہ یہ ہے کہ اس بار ووٹ ڈالنے والوں میں مردوں اور خواتین کی شرح برابر ہو گئی ہے۔ سنہ 1962 کے بعد سے خواتین میں ووٹ ڈالنے کا رحجان رفتہ رفتہ بڑھتا رہا ہے اور بالآخر اس مرتبہ اُتنی ہی خواتین اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے نکلیں جتنے کے مرد نکلے۔ انڈیا میں 90 کروڑ رجسٹرڈ ووٹر ہیں جن میں سے لگ بھگ

Read more

وزیر اعظم ٹریزا مے کا سیاسی سفر، تصاویر میں

برطانیہ کی وزیرِ اعظم ٹریزا مے نے بریگزٹ معاہدے کے معاملے پر اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے سات جون کو اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعے کو لندن میں 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر خطاب میں برطانوی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے ‘شدید پشیمانی’ کی بات ہے کہ وہ بریگزٹ نہیں کروا سکیں۔ ٹریزا مے کا دکھ بھرے لہجے میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ذمہ داریاں نبھانا ان کے لیے

Read more

انیلہ پرمار کی خود کشی: پاسورڈ شیئر کرنے کے نتائج

بدین سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ انیلہ پرمار کی خودکشی کی خبریں چند دن قبل سامنے آئیں اور کہا گیا کہ انھوں نے اپنی ایک ویڈیو لیک ہو جانے کے خوف سے اپنی جان لی۔ انیلہ کی لاش کے پاس موجود خط میں لکھا تھا کہ وہ اپنی زندگی ختم نہ کرتیں اگر ان کی برادری کے تین لڑکے ان کا جینا دوبھر نہ کرتے۔ اسی ویڈیو کے لیک ہوجانے کے ڈر سے انھوں نے سوعم، مہیش اور اشوک

Read more

بریگزٹ پر شکست تسلیم: برطانوی وزیرِ اعظم ٹریزا مے کا سات جون کو مستعفی ہونے کا اعلان

ٹریزا مے کا پیش کردہ معاہدہ تین مرتبہ مسترد کیا گیا برطانیہ کی وزیرِ اعظم ٹریزا مے نے بریگزٹ معاہدے کے معاملے پر اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے سات جون کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعے کو لندن میں 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر اپنے خطاب میں برطانوی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے ’شدید پشیمانی‘ کی بات ہے کہ وہ بریگزٹ نہیں کروا سکیں۔ انھوں نے کہا کہ ‘میں

Read more

شعیب ملک: کسی بھی نوجوان کرکٹر سے زیادہ فٹ ہوں

شعیب ملک کے مطابق انھیں سب سے زیادہ اطمینان اس بات پر ہوتا ہے کہ کپتان فیلڈنگ میں انھیں ہاٹ سپاٹ یعنی اہم جگہ پر کھڑا کرتا رہے شعیب ملک 2019 کا ورلڈ کپ کھیلنے والے دو سب سے سینیئر کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔ شعیب ملک سنہ 1999 سے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں اور عالمی کرکٹ میں طویل عرصہ گزارنے کے بعد بھی فٹنس کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس

Read more

انڈیا کو ’مطلوب ترین‘ کشمیری کمانڈر ذاکر موسیٰ فوجی کارروائی میں ہلاک

انڈین فوج نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ’سب سے مطلوب ‘ قرار دیے جانے والے شدت پسند ذاکر بٹ عرف ذاکر موسیٰ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ فوج نے کہا ہے کہ انھیں کشمیر کے ضلع ترال کے ایک گھر میں محصور کرنے کے بعد گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن دادسر ختم ہو گیا ہے جس میں ہلاک ہونے والے شدت پسند

Read more

انڈیا الیکشن 2019: ’542 ارکان کی لوک سبھا میں گنتی کے مسلمان‘

اسدالدین اویسی تلنگانہ سے رکنِ اسمبلی بنے ہیں لیکن ان کی جماعت نے مغربی ریاست مہاراشٹر میں بھی کامیابی حاصل کی ہے انڈیا کے پارلیمانی انتخابات میں ہندو نظریات کی حامل بھارتیہ جنتا پارٹی کی دوبارہ شاندار کامیابی نے ملک کے مستقبل کی راہ کم و بیش طے کر دی ہے۔ اس الیکشن میں مسلمان نمائندوں کی کارکردگی بھی ماضی کے مقابلے میں مایوس کن رہی۔ خود بی جے پی نے جن چھ مسلمانوں کو اپنا امیدوار بنایا تھا ان

Read more

شوبز ڈائری: سلمان مودی کے انتخاب پر خوش اور پرینکا کے شکرگزار

ممبئی: کترینہ کیف اور سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کے گانے ’زندہ‘ کی تقریب رونمائی میں بات کر رہے ہیں عید آنے والی ہے اور اس کے ساتھ ہی ہر بار کی طرح سلمان خان بھی اپنی نئی فلم کے ساتھ جلوہ افروز ہونے والے ہیں لیکن ان سے پہلے مودی جی اکثریت سے ایک بار پھر اقتدار میں آنے کے لیے تیار ہیں اور بالی وڈ میں انھیں مبارکباد دینے والوں میں سلمان خان سب سے

Read more

پا ک انڈیا لائن آف کنٹرول: بس گولہ باری اور فائرنگ نہ ہو تو۔۔۔۔

27 فروری کی صبح لائن آف کنٹرول پر موجود تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ پر ٹرکوں میں سامان لوڈ کیا جا رہا تھا۔ فضا میں ایک جانب پاکستان جبکہ دوسری طرف انڈین طیاروں کا شدید شور تھا۔ پھر خبر ملی کہ پاکستان نے انڈیا کا جہاز گرایا ہے، دونوں ملکوں میں پہلے سے جاری گشیدگی اور بڑھ گئی لیکن یہاں ایل او سی پر کوئی مسئلہ نہیں تھا نہ تجارت رکی اور نہ ہی دونوں جانب کشمیری مسافروں کی آمدورفت تھمی۔

Read more

انڈیا الیکشن 2019: کیا بھاری اکثریت مودی کی پاکستان کے بارے میں سوچ بدل پائے گی؟

نریندر مودی کہتے ہیں کہ ’میں نے خطے میں امن اور ترقی کو ہمیشہ فوقیت دی ہے‘ انڈیا میں وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی عام انتخابات میں فتح کے باقاعدہ اعلان کے بعد پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے انھیں تہنیت کا پیغام بھیجتے ہوئے کہا ہے کے جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے وہ ان (مودی) کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ نریندر مودی کا جواب مثبت تھا۔ انھوں نے

Read more

رپورٹ: فیس بک نے تین ارب جعلی اکاؤنٹس بند کر دیے

فیس بک نے اپنی تازہ ترین ’نافذ العمل رپورٹ‘ شائع کر دی ہے جس میں اکتوبر 2018 سے مارچ 2019 کے دوران مختلف اکاؤنٹس اور پوسٹس کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان چھ ماہ کے دوران فیس بک نے پہلی مرتبہ تین ارب جعلی اکاؤنٹس کو بند کیا ہے۔ اس کے علاوہ 70 لاکھ سے زائد نفرت انگیز پوسٹس کو بھی ہٹایا گیا ہے جو کہ ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے۔ پہلی

Read more

’امریکی طالبان‘ کہے جانے والے جان والکر کون ہیں؟

جان والکر لِنڈھ اور سینکڑوں دیگر افراد کو دہشت گردی، غداری اور جرائم کے باعث جیل بھجوایا گیا تھا۔ امریکی نژاد جان والکر کو نائن الیون کے حملے کے بعد افغانستان سے حراست میں لیا گیا تھا۔ وہ سنہ 1981 میں واشنگٹن ڈی سی کے ایک کیتھولک گھرانے میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا نام جان لینن سے متاثر ہو کر رکھا گیا تھا۔ انھوں نے سکول چھوڑ دیا اور 16 برس کی عمر میں اسلام قبول کر لیا

Read more

ویڈیو سکینڈل، چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف پراپیگنڈہ قرار

پاکستان کے قومی احتساب بیورو نے نجی چینل نیوز ون پر چیئرمین نیب کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی، من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈہ قرار دیا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک بلیک میلرز کا گروپ ہے جس کا مقصد ادارے اور چیئرمین نیب کی ساکھ کو مجروع کرنا مقصود ہے۔ نیب کے بیان کے مطابق تمام

Read more

مودی کو سپرسٹار بنانے والے امت شاہ کون ہیں؟

‘مجھے وہ دن یاد ہے جب میں ایک نوجوان کارکن کے طور پر نارنپورہ علاقے میں بی جے پی کے سینیئر لیڈروں کے لیے پوسٹر لگایا کرتا تھا۔ برسوں گزر گئے ہیں اور میں بہت بڑا ہو گیا ہوں لیکن یادیں اب بھی تازہ ہیں اور مجھے پتہ ہے کہ میرا سفر یہاں سے شروع ہوا تھا۔’30 مارچ کو، بی جے پی کے صدر امت شاہ نے اپنی انتخابی نامزدگی داخل کرنے سے قبل منعقدہ روڈ شو میں یہ باتیں کہی تھیں۔گجرات کے گاندھی نگر انتخابی حلقے سے لوک سبھا کے انتخابات لڑنے والے امت شاہ اس وقت کی بات کر رہے تھے جب وہ سنہ 1982 میں اے بی وی پی (بی جے پی کی طلبہ ونگ) کے نوجوان کارکن تھے۔

Read more

سرفراز احمد: ’وہاب ریاض اور عامر کی شمولیت سے بولنگ اٹیک بہتر ہوا ہے‘

چیمپئن ٹرافی میں فائنل پاکستان اور بھارت میں ہوا تھا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ سکواڈ میں آخری لمحات پر فاسٹ بولر وہاب ریاض اور محمد عامر کو شامل کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اپنے بولنگ اٹیک پر مکمل اعتماد ہے اور وہ ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ اس ماہ کی 30 تاریخ سے انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں شامل دس ٹیموں

Read more

راہل گاندھی نے شکست تسلیم کر لی: ’عوام مالک ہیں، مالک نے آرڈر دیا ہے، مودی جی کو مبارک‘

کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے بی جے پی کو اور وزیر اعظم نریندر مودی کو جیت کی مبارکباد دی ہے لیکن اپنے کارکنوں سے ہمت نہ ہارنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس محبت سے اپنے نظریے کی جیت حاصل کرے گی۔ تازہ ترین نتائج یہاں دیکھیں اب تک کے اہم نتائج میں کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی امیٹھی سے اپنی آبائی نشست بی جے پی کی امیدوار سمرتی ایرانی کے مقابلے میں ہار چکے ہیں۔

Read more

فرشتہ کیس میں احتجاج: پی ٹی ایم کی کارکن گلالئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ

اسلام آباد کی پولیس نے 10 سالہ بچی فرشتہ کے واقعے پر احتجاج میں شامل پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی سرگرم رکن گلالئی اسماعیل کے خلاف مختلف الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج ہونے والے اس مقدمے میں گلالئی اسماعیل پر الزام ہے کہ اُنھوں نے ’اس واقعے کی آڑ میں لوگوں کو حکومت وقت اور فوج کے خلاف بھڑکایا ہے‘۔ اس مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی لگائی گئی

Read more

سعودی تیل کی موخر ادائیگی پر فراہمی کا مطلب کیا ہے؟

پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو سالانہ تین ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کے تیل کی فراہمی یکم جولائی 2019 سے شروع ہو جائے گی۔ یہ وہ تیل ہے جس کے لیے معاہدہ گزشتہ برس اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان کے دورۂ سعودی عرب کے دوران ہوا تھا۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان کو تین برس تک ماہانہ ساڑھے 27 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل

Read more

انڈین الیکشن 2019: ’کانگریس کو اگلے انتخابات کی تیاری شروع کر دینی چاہیے‘

انڈین نیشنل کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی جانب سے ایک ترقی پسند منشور اور اچھی انتخابی مہم چلانے کے باوجود انتخابی نتائج کے ابتدائی رجحانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کانگریس کو مسلسل دوسرے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہاتھوں شکست ہو گی۔ نچلی سطح پر کارکنان کی کمی، گاندھی خاندان پر ضرورت سے زیادہ انحصار، ملک کے مختلف علاقوں میں مقامی رہنماؤں کی کمی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد قائم کرنے میں ناکامی اس ہزیمت کے

Read more

انڈین انتخابات کے نتائج: کیا نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم دوبارہ وزارت عظمیٰ کا تاج پہننے میں کامیاب ہو جائیں گے؟

مودی کو اپنی برتری قائم رکھنے کے لیے لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے 272 نشستوں پر کامیابی درکار ہے طویل اور کانٹے دار انتخابی مہم، اور پھر سات مراحل پر مشتمل انتخابات کے بعد انڈین انتخابات میں جیت کس نے حاصل کی، اس کا علم انڈین عوام کو جمعرات کو ہوگا۔ چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے انڈین انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں ووٹنگ کا عمل اتوار کو ختم ہوا اور جمع کیے گیے ووٹوں کی

Read more

اسلام آباد میں 10 سالہ بچی کے ریپ کیس کو نسلی رنگ کیوں دیا گیا؟

اسلام آباد کے علاقے علی پور فراش میں دس سالہ بچی کے ریپ کے بعد قتل کیے جانے کے واقعے کو پاکستان میں بعض لوگ اس تناظر میں دیکھتے ہیں کہ اس بچی کا تعلق چونکہ ایک پشتون گھرانے سے تھا، اس لیے نہ صرف پولیس بلکہ میڈیا نے بھی اسے اہمیت نہیں دی۔ دوسری جانب پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر یہ الزام لگ رہا ہے کہ اُنھوں نے جان بوجھ اس واقعے کو نسلی تعصب کا رنگ

Read more

2019 کرکٹ ورلڈ کپ: ’یہ ورلڈ کپ آل راؤنڈرز کا ہو گا‘

آئی سی سی کی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور 1975 کے عالمی کپ کے فائنل کے مین آف دا میچ کلائیو لائڈ نے پیش گوئی کی ہے کہ 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ میں آل راؤنڈرز نہایت اہم کردار ادا کریں گے۔ سابق کپتان کی رائے میں انگلینڈ میں بنی فلیٹ پچیں بیٹنگ کے لیے ساز گار ہیں جو کہ عمومی طور پر بولرز

Read more

اٹلی: تشدد کرنے والے باپ کو قتل کرنے والی لڑکی رہا

پراسیکیوٹر کے مطابق لڑکی نے یہ قدم اپنے دفاع میں اٹھایا اٹلی میں پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے باپ کو قتل کرنے والی 19 سالہ نوجوان لڑکی نے یہ فعل اپنے دفاع میں کیا۔ عدالتی حکم پر اس نوجوان لڑکی کو روم میں اس کے گھر پر نظر بند کیا گیا تھا۔ مقامی پراسیکیوٹر کے مطابق ڈیبورا نامی لڑکی معمول بن جانے والے گھریلو تشدد کے جواب میں اپنا دفاع کر رہی تھی۔ پہلے اس لڑکی پر

Read more

مہاتما گاندھی: قاتل نتھو رام گوڈسے اور ان کے ساتھی

دلی کی کناٹ پلیس کے مرینا ہوٹل کے سامنے موجود مسجد میں مغرب کی نماز شروع ہونے والی تھی۔ رمضان کا مہینہ ہے تو اذان ہوتے ساتھ ہی روزہ کھولا جائے گا۔ مرینہ ہوٹل کے ایک کمرے میں سے ایک شخص مسجد میں ہونے والی ہلچل کو دیکھ رہا ہے۔ معلوم نہیں کہ اس شخص کو پتہ ہے کہ نہیں کہ 17 جنوری 1948 کو جب دلی میں شدید ٹھنڈ پڑ رہی تھی تب اسی ہوٹل میں جسے اب ریڈیسن

Read more

چین میں بلوچ طلبہ سے حکام کی ’غیر معمولی پوچھ گچھ‘

چین کے دارالخلافہ بیجنگ اور دو اور صوبوں میں مقیم 10 بلوچ طالب علموں سے تفتیش ہوچکی ہے چین میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے رہائش پذیر چند پاکستانی بلوچ طلبہ سے حال ہی میں چینی حکام نے مبینہ طور پر بلوچستان کے بارے میں پوچھ گچھ کی ہے۔ یہ اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی جس کے بعد سے اس پر خاصی بحث ہو رہی ہے۔ ان طلبہ کے مطابق ’تفتیش کاروں کی پوچھ

Read more

حسن علی دنیا کو حیران کرنے کے لیے پھر تیار

دو سال قبل جب پاکستانی کرکٹ ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی جیت کر دنیا کو حیران کیا تھا تو اس میں حسن علی نے بھی کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ حسن علی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران بولنگ میں اپنی غیر معمولی کارکردگی کی وجہ سے مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔ حسن علی کی یہ کارکردگی انھیں آئی سی سی کی جانب سے ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ دیے جانے کا سبب بھی بنی تھی۔ تاہم انگلینڈ کے خلاف

Read more

مین بُکر انٹرنیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی عرب مصنفہ جوخہ الحارثی

جوخہ نے انعام کی رقم اپنی مترجم کے ساتھ بانٹی عمان سے تعلق رکھنے والی جوخہ الحارثی مین بکر انٹرنیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی عرب مصنفہ بن گئی ہے۔ ان کا ناول ’سیلیسٹیل باڈیز‘ تین بہنوں اور ان کے خاندانوں کی زندگی کی کہانی ہے جو سماجی تبدیلیوں کا شکار ہوتے ہیں۔ مقابلے کے ججز کے مطابق اس میں کہانی بھرپور، مائل کرنے والی اور شاعرانہ انداز میں بیان کی گئی ہے۔ جوخہ الحارثی اپنے انعام کی رقم اپنے

Read more

بڈگام میں ہیلی کاپٹر کی تباہی پر انڈین افسر فارغ

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین فضائیہ نے غلطی سے اپنے ہی میزائل سے اس ہیلی کاپٹر کو مار گرایا تھا انڈین ائیر فورس نے سری نگر ائیر بیس کے ائیر آفسر کمانڈنگ یعنی اے او سی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ انھیں سری نگر کے پاس 27 فروری کو ایم آئی 17 کے حادثے کے معاملے میں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ اس معاملے میں انکوائری ابھی جاری ہے اور ابھی تک حتمی رپورٹ جاری نہیں

Read more

انڈیا الیکشن: ووٹنگ کی الیکٹرونک مشینوں کا گتنی کے کمرے تک کا سفر دھاندلی سے کتنا محفوظ؟

اس بار ہر مشین سے ایک پرنٹر منسلک کیا گیا تھا جس سے الیکٹرانک مشین کے ساتھ ساتھ ہر ووٹ کاغذ کی ایک پرچی پر بھی درج ہوا انڈیا میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی مدد سے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی سے قبل ان مشینوں پر اپوزیشن جماعتوں کا عدم اعتماد بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ حزب اختلاف کی سبھی جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کے آغاز پر پہلے پانچ مشینوں پر کاغذ

Read more

چین: عسکری مقاصد کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال، کیا مستقبل کی جنگ میں چین کا پلڑا بھاری ہوگا؟

بلو فِش اے ٹو ڈرون کی نمائش نومبر میں ایئر شو چائنا کے موقع پر کی گئی تھی ایشیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی طاقت چین نے قومی سلامتی کے مفادات کو فروغ دینے کے لیے اپنی نظریں فوجی ٹیکنالوجی میں مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفشل انٹیلجنس (اے آئی) کے استعمال پر مرکوز کر رکھی ہیں۔ چین میں آرٹیفشل انٹیلجنس کے فروغ کے لیے مخصوص اکیڈمی کی ایک دستاویز کے مطابق ’مصنوعی ذہانت سے لیس ہتھیار نہ صرف مستقبل میں ہونے

Read more

انڈیا الیکشن: پانی کا سنگین مسئلہ جسے سیاست دان نظر انداز کر رہے ہیں

دنیا کی کُل آبادی میں سے 18 فیصد سے زائد لوگ انڈیا میں مقیم ہیں، لیکن یہاں تازہ پانی کے صرف چار فیصد ذخائر موجود ہیں انڈیا کے انتخابات میں ووٹنگ کا مرحلہ اب اختتام پذیر ہو چکا ہے اور نتائج آنے میں بھی ایک دن بچا ہے البتہ اس بار ملک میں پانی کے سنگین مسئلے اور آبی وسائل کو درپیش بحران کو ان انتخابات میں اہم مسئلے کے طور پر ضرورت سے کم اہمیت ملی ہے۔ حکمراں جماعت

Read more

انڈین الیکشن 2019 کے نتائج

1 1 اپریل سے 19 مئی کے درمیان انڈین عوام نے لوک سبھا کی 542 نشستوں کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔ سات مراحل میں ہونے والے انتخابات کے لیے 90 کروڑ افراد ووٹ دینے کے اہل تھے۔ 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد معلوم ہو گا کہ موجودہ حکمران بی جے پی اپنی اکثریت برقرار رکھ پاتی ہے یا انڈین نیشنل کانگریس اور اس کے اتحادی 2014 کے مقابلے میں اس مرتبہ بازی جیتتے ہیں۔ چند ریاستوں

Read more

’شمالی کوریا کی خواتین چین میں جسم فروشی پر مجبور‘

لندن کی ایک غیر سرکاری سماجی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی ہزاروں خواتین اور لڑکیوں کو چین میں جسم فروشی کے لیے مجبور کیا جاتا ہے۔ کوریا فیوچر انیشیٹو نامی اس تنظیم کے مطابق ان میں اکثر خواتین کو اغوا کر کے جسم فروشی کے لیے فروخت کر دیا جاتا ہے یا چینی مردوں سے شادی کے لیے مجبور کیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرائم پیشہ تنظیموں کے لیے اس کاروبار کی سالانہ

Read more

پاکستان امریکی ڈالر سے جان چھڑا بھی سکتا ہے یا نہیں

12 مئی 2019 کو پاکستانی حکومت کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ چھ ارب ڈالر قرض کے معاہدے پر اتفاقِ رائے ہوا تو اُس وقت ملک میں ایک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 141 روپے تھی۔ تاہم گذشتہ ایک ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور یہ 141 سے پہلے 148 روپے پر گیا جبکہ 21 مئی کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 152 روپے میں مل رہا تھا۔ دس

Read more

ممبئی کی جھونپڑ پٹی کے بچوں کو بہتر مستقبل کا خواب دکھانے والا مسیحا

صہیب اب ممبئی کی مالونی نامی بستی میں ایک کمیونٹی سینٹر چلاتے ہیں ’میرے حصے میں جو آیا وہ صرف اس لیے کہ میں کہیں اور پیدا ہوا، اور ان بچوں کے حصے میں وہ سب اس لیے نہیں آیا کیوں کہ یہ جھگیوں میں پیدا ہوئے ہیں۔ لیکن کیا اس وجہ سے ان کی زنگی کے تمام راستے بند ہو جانے چاہییں۔’ یہ سوال ہے صہیب بیگ کا جو آسائشوں بھری زندگی گزارنے کے لیے خود کو ایک مجرم

Read more

غیرمحفوظ سرنج یا منتقلیِ خون:رتوڈیرو میں ایچ آئی وی کیسے پھیلا

علاقے میں منشیات کے عادی افراد اور سیکس ورکرز میں وائرس کی موجودگی تو پہلے ہی تھی لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ عام آبادی میں یہ وائرس سامنے آیا ہے لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو تقریباً دو لاکھ افراد پر مشتمل ہے جس کے تحصیل ہسپتال میں ان دنوں خواتین اور بچوں کا ہجوم رہتا ہے۔ یہاں آنے والی شمیم (فرضی نام) اور ان کے تین سالہ بیٹے کی زندگی ایک ٹیسٹ کے بعد بدل سی گئی ہے۔ علاقے

Read more

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: میچز دو سو ملکوں میں دیکھے جائیں گے

انگلینڈ اور ویلز میں 30 مئی سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ کے مقابلے دنیا کے دو سو ملکوں اور خطوں میں ٹی وی، ریڈیو اور ڈیجٹل پلیٹ فارم پر براہ راست نشر کیے جانے کے علاوہ اس بار پہلی مرتبہ انڈیا، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں سیمنیا گھروں میں بھی دکھائیں جائیں گے۔ انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی طرف سے منگل کو ورلڈ کپ کے مقابلوں کو دنیا کے کونے کونے تک براہ راست نشر کرنے کے

Read more

کانز فیسٹول: خواجہ سراؤں کی زندگی پر مبنی پاکستانی فلم ’رانی‘ کی نمائش

فرانس کے شہر کانز میں جاری فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے ’کانز فلم فیسٹول‘ میں پاکستانی خواجہ سراؤں کی زندگی پر بننے والی مختصر دورانیے کی فلم ’رانی‘ کی 20 سے 25 مئی تک نمائش جاری ہے۔ فلم کی کہانی کراچی کی سڑکوں پر کھلونے فروخت کرنے والے ایک خواجہ سرا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو بھیک مانگنے اور جسم فرووشی کے بجائے کھلونے بیچ کر باعزت طریقے سے روزگار کمانے کو ترجیح دیتا ہے۔ ساتھ

Read more

امریکہ ایران کشیدگی، کسی دھمکی کے سامنے نہیں جھکے گے: حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی حکام بھی صدر ٹرمپ کے اقدامات کی حمایت نہیں کرتے ہیں خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ ایران کی جانب یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کی قیادت چاہے تو وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے

Read more

وویک اوبرائے اور معافی سے ان کا رشتہ

بالی وڈ سٹار وویک اوبرائے اور معافی کا تعلق بہت پرانا ہے۔ ایک زمانے تک وہ اداکار سلمان خان سے معافی مانگتے رہے اور اب انھوں نے اپنے ایک متنازع ٹویٹ کے لیے معافی مانگی ہے۔ انڈیا میں پارلیمانی انتخابات کے آخری مرحلے پر جاری ایگزٹ پول کے بعد ایک میم منظر عام پر آیا جس میں ایگزٹ پول اور حقیقت میں فرق کو دکھایا گیا تھا۔ وویک نے اسے ٹویٹ کیا کیا کہ وہ چار جانب سے گھر گئے۔

Read more

انڈیا کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی: ‘میرے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے، میں ویسے بھی مارا جاؤں گا’

اپنے قتل سے کچھ ہی دیر پہلے امریکی صدر جان ایف کینڈی نے کہا تھا کہ اگر کوئی امریکہ کے صدر کو مارنا چاہتا ہے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں ہوگی بشرطیکہ کہ قاتل یہ طے کر لے کے انھیں مارنے کے بدلے وہ اپنی زندگی قربان کرنے کے لیے تیار ہے۔’اگر ایسا ہو جاتا ہے تو دنیا کی کوئی بھی طاقت مجھے نہیں بچا سکتی’۔اکیس مئی 1991 کی رات دس بجکر اکیس منٹ پر تمل ناڈو کے علاقے شری پیرمبدور میں کچھ ایسا ہی ہوا۔تیس سال کی ایک عورت صندل کا ایک ہار لیکر انڈیا کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی جانب بڑھی اور جیسے ہی وہ ان کے پیر چھونے کے لیے جھکی ایک زوردار دھماکہ ہوا۔

Read more

کانز فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ کے جلوے

Huw Evans picture agency 45 سالہ ایشوریہ رائے ہر سال باقاعدگی سے اس فیسٹیول میں شریک ہوتی ہیں۔ اس فیسٹیول کا آغاز پندرہ مئی کو ہوا ہے۔ ایشوریہ فلم ‘اے ہڈن لائف‘ کی سکریننگ کے لیے پہنچی ہیں۔ پرینکا چوپڑہ بھی اپنے شوہر نک جونز کے ساتھ نظر آئیں۔ ملکہ شیراوت کئی سال سے کانز فلم فیسٹیول کا حصہ ہیں۔ ٹی وی اداکارہ حنا خان جو آجکل سٹار پلس کے ٹی وی سیریل ’کسوٹی زندگی کی‘ میں کمولیکا کے کردار

Read more

حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں ڈرون حملہ

یمن میں حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ انھوں نے سعودی عرب کے جنوبی صوبے نجران میں ایئرپورٹ پر اسلحے کے ایک ڈپو کو نشانہ بنایا ہے۔ حوثیوں کے المصیرہ ٹی وی کی ویب سائٹ پر منگل کی صبح شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اِس حملے میں ’کے ٹو قصیف ایئرکرافٹ’ کا استعمال کیا گیا ہے۔ حوثیوں کے مطابق اِس حملے کے بعد وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اِس حملے کی تصدیق

Read more

مریم نواز: ببانگِ دہل کہتی ہوں کہ بیانیہ ایک ہی ہے ’ووٹ کو عزت دو‘

پیر کو مسلم لیگ ن کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’نواز شریف کا بیانیہ پاکستان کے اچھے مستقبل کی ضمانت ہے اور اِس میں کوئی ایسی بات نہیں ہے جو آئین کی روح سے متصادم ہو۔‘ انھوں نے یہ بات ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی جس میں اُن سے پوچھا گیا کہ بیانیہ نواز شریف کا چلے گا یا شہباز شریف کا۔ ان کے مطابق ’بیانیہ ایک ہی ہے لیکن

Read more

کوہلی کے لیے انڈیا کو تیسرا ورلڈ کپ جتوانا کتنا مشکل؟

پانچ جون سنہ 2019 وہ تاریخ ہے جس دن انڈین ٹیم کرکٹ ورلڈ کپ کے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ انڈین ٹیم اپنا پہلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ انڈین ٹیم کے پرستاروں کو ٹرافی کے سوا کوئی دوسری چیز خوش نہیں کر سکتی۔ ٹیم پر ان کے بھروسے اور فتح کے لیے ان کی بے قراری کی وجہ بھی ہے اور وہ وجہ وراٹ کوہلی ہے۔ ‘وراٹ کوہلی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں شعبوں

Read more

بی بی سی کی پہلی ٹی وی نیوز کاسٹر نین ونٹن کی راہ میں کیا مشکلات تھیں؟

بی بی سی ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون نیوز کاسٹر نینسی وگینٹن کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی عمر 93 برس تھی۔ نینسی وگینٹن نے جو نین ونٹن کے نام سے جانی جاتی تھیں، 20 جون 1960 کو بی بی سی کی پہلی خاتون نیوز ریڈر بنیں۔ ونٹن نے ٹی وی پر خبریں پڑھنے سے پہلے جرنلزم کے شعبے میں کافی تجربہ حاصل کر رکھا تھا۔ انھوں نے ٹی وی اور ریڈیو پر کام کیا اور ریٹائرمنٹ کے بعد

Read more

’دیسی دماغ ولیمے کی فوٹو سے زیادہ سوچنے کی صلاحیت نہیں رکھتا‘

پاکستانی سیاست میں بھونچال لانے والی افطاری نے جہاں بہت سارے نئے موضوعات پر بحث کو جنم دیا وہیں ایک پرانی اور دہائیوں سے چلنے والی ’عورت سے نفرت‘ پر مبنی بحث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گرم ہے۔

Read more

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: پاکستانی ٹیم کی ِکٹ کی رونمائی، ماضی کے مقابلے میں یہ کِٹ کیسی ہے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 مئی سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کِٹ کی رونمائی کر دی ہے۔ کرکٹ کا سامان بنانے والی مقامی کمپنی اے جے سپورٹس کی بنائی ہوئی کِٹ میں گہرا سبز رنگ سب سے زیادہ نمایاں ہے۔ اس کِٹ کی شرٹ کے درمیان میں سبز رنگ کے مختلف شیڈز ہیں جن میں سفید رنگ سے پاکستان لکھا ہوا ہے۔ شرٹ کے دائیں جانب کرکٹ بورڈ کا لوگو اور بائیں

Read more

سردار علی محمد خان مہر کا سیاسی سفر

پاکستان میں محکمہ انسداد منشیات کے وفاقی وزیر اور سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ سردار علی محمد خان مہر انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 52 برس تھی۔ انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ علی محمد مہر ضلع گھوٹکی میں واقع اپنے آبائی قصبے خانگڑھ میں موجود تھے، جہاں منگل کی صبح انھیں دل کی تکلیف ہوئی اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔ علی محمد مہر کی پیدائش 12 جنوری 1967 میں ہوئی، انھوں نے صادق

Read more

میثاق جمہوریت سے میراث جمہوریت تک!

ہم نے ہوش سنبھالا تو دو ہی جماعتیں برسر پیکار تھیں۔ پیپلز پارٹی جو بائیں بازو یعنی ترقی پسند جماعت تصور ہوتی تھی اور مسلم لیگ جس کے کئی حصے بخرے اس وقت بھی موجود تھے، دائیں بازو کی کنزرویٹو جماعت تصور کی جاتی تھی۔ 1986 میں محترمہ بینظیر بھٹو وطن واپس آئیں تو ظاہر ہے کہ ہم عمر کے اُس حصے میں تھے جب سیاست کا قطعی علم نہ تھا مگر والد اور خاندان کے دیگر افراد سے بھٹو

Read more

درجۂ حرارت اگر یونہی بڑھتا رہا تو لندن اور نیویارک کا کیا ہوگا

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ گرین لینڈ اور آرکٹک میں برف کے پگھلنے سے دنیا بھر میں سطح سمندر اندازوں سے کہیں زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ ایک عرصے سے یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ دنیا بھر میں سطح سمندر میں سنہ 2100 تک زیادہ سے زیادہ ایک میٹر کا اضافہ ہو سکتا ہے لیکن ماہرین کی رائے پر مبنی تازہ تحقیق کے مطابق اس میں دگنا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس تحقیق کے مصنف کا کہنا

Read more

نوّے کی دہائی کا متنوع میامی

اسّی کی دہائی کے آخر اور نوے کی دہائی کے اوائل میں جب میامی کا ساحلی شہر مالیاتی مسائل اور جرائم کی اونچی شرح کے ایک دور سے نکل رہا تھا تو اس وقت علاقے کی متنوع اور لذتیاتی ثقافت کو ایک نئی فوٹو کتاب میں عکس بند کیا گیا ہے۔ فوٹوگرافر اور فلم ساز بیری لوئس نے اسّی کی دہائی کے آخر میں لندن سے متواتر جنوبی فلوریڈا میں میامی آنا شروع کر دیا اور یہاں پر وہ لوگوں

Read more

اسلام آباد میں دس سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل

وفاقی دارالحکومت کے علاقے علی پور فراش میں نامعلوم افراد نے ایک دس سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔ پولیس کو دس سالہ بچی کی لاش ایک ویران جگہ سے ملی ہے۔ مقتولہ بچی مقامی سکول میں دوسری جماعت کی طالبہ تھی۔ گذشتہ دو ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ایک کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بارہ کہو کے علاقے میں

Read more

جنید خان کا ’کڑوا سچ‘ اور پاکستان کا ورلڈ کپ سکواڈ

پاکستانی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پیر کو انگلینڈ اور ویلز میں 30 مئی سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان کیا۔ اس سکواڈ میں سے ایسے تین نام غائب تھے جنھیں تقریباً ایک ماہ قبل ابتدائی سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا اور ان میں سے ایک نام فاسٹ بولر جنید خان کا بھی تھا۔ یہ بھی پڑھیے! عامر، وہاب اور آصف علی کی ورلڈ کپ سکواڈ میں واپسی

Read more

آپ زمین کے تحفظ کے لیے کائی، کیکٹس کھانے کو تیار ہیں؟

اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں اور اپنے سیارے کو بھی بچانا چاہتے ہیں تو کیا آپ اس مقصد کے لیے کائی کی ڈش، کیکٹس اور قدیمی اناج کھانے کو تیار ہیں؟ عالمی سطح پر ہم صرف تین قسم کے اناج پر انحصار کرتے ہیں جو کہ چاول، مکئی اور گندم ہیں۔ انسانی خوراک میں موجود پودوں سے حاصل کی گئی 60 فیصد کیلوریز صرف انھی تین اناجوں سے آتی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ لوگوں کو کافی کیلوریز

Read more

بڑھتی ہوئی شرح سود کا مطلب کیا ہے؟

فی الحال یہ معلوم ہوتا ہے کہ ادھار چکانے کے لیے ادھار لینے والا یہ سلسلہ آنے والے وقتوں میں بھی برقرار رہے گا بینک دولتِ پاکستان (سٹیٹ بینک) کی طرف سے ملک میں شرحِ سود میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور پیر کو یہ شرح ڈیڑھ فیصد کے اضافے کے ساتھ 12.25 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ جنوری 2018 میں یہ شرح 6 فیصد تھی۔ جولائی 2018 میں جب پاکستان میں عام انتخابات ہوئے تب بھی یہ شرح

Read more

لکھنؤ کا ہیپی ہوم: بھکاریوں کے لیے زندگی کی نئی شروعات کا موقع

انڈیا کی 22 ریاستوں میں بھیک مانگنا غیر قانونی ہے اور بھکاریوں کو پولیس گرفتار کر لیتی ہے مایا پانچ ماہ کی حاملہ تھیں جب ایک رات ایک گاڑی انھیں روندتے ہوئے گزر گئی۔ تب سے وہ ایک ہاتھ اور ایک پاؤں سے معذور ہیں۔ تین برس قبل حکومت کی جانب سے ایک وہیل چیئر ملی تھی۔ اس کے بعد کسی نے مڑ کر نہیں ہوچھا کہ وہ یا ان کی بچی کس حالت میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے

Read more

خیبر پختونخوا میں ڈاکٹروں کا احتجاج: ’مریض بے چارہ کیا کرسکتا ہے لڑ تو نہیں سکتا‘

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں ڈاکٹروں اور حکومت کے درمیان چھ روز سے جاری تنازعہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو کئی قسم کے مشکلات کا سامنا ہے۔ پشاور کے دو بڑے تدریسی طبی مراکز خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں کی طرف سے ہڑتال کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس دوران صرف ایمر جنسی سروسز فراہم کی جارہی ہے جبکہ دیگر

Read more

حوثی باغیوں کی تردید: ’مکہ شہر پر میزائل حملہ کرنے کی کوشش نہیں کی‘

یاد رہے کہ یمن میں جاری جنگ کے ایک فریق حوثی باغیوں کو مبینہ طور پر ایران کی مالی اور دفاعی سرپرستی حاصل ہے۔ (فائل فوٹو) حوثی باغیوں نے پیر کو سعودی ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ انھوں نے مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ کو میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ تہران اور امریکہ کے درمیان شدید کشیدگی کے دوران سعودی سرکاری ٹی وی العربیہ نے پیر

Read more

کشمیر: ’تشدد کا استعمال انڈین ریاست کی پالیسی کا حصہ ہے‘

کشمیر میں گزشتہ 30 برس سے علحیدگی کی تحریک جاری ہے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں فوج اور سکیورٹی فورسز گزشتہ 30 سال سے مبینہ طور پر علیحدگی کی تحریک کو دبانے کے لیے ہزاروں کشمیریوں پر جسمانی اور ذہنی اذیت پہنچانے کے تمام حربے استعمال کرتی رہی ہیں جن میں ‘واٹر بورڈنگ’ اور جسم کے نازک اعضا پر کرنٹ لگانا شامل ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے یہ رپورٹ ‘ٹارچر: انڈین سٹیٹ انسٹرومنٹ آف کنٹرول ان انڈین ایڈمنسٹرڈ

Read more

ہواوے کے اینڈروئڈ فونز پر اب گوگل کی بعض سروسز نہیں چلیں گی

ہواوے کے نئے ڈیزائن والے سمارٹ فونز پر گوگل کی بعض ایپس نہیں چلیں گے گوگل نے چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے لیے اینڈروئڈ آپریٹنگ سسٹم کے بعض اپ ڈیٹس بند کر دیے ہیں۔ اس طرح ہواوے کے نئے ڈیزائن والے سمارٹ فونز پر گوگل کی بعض ایپس نہیں چلیں گی، جو کمپنی کے لیے ایک دھچکہ ہے۔ خیال رہے کہ یہ اقدامات امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ہواوے کو ان کمپنیوں کی فہرست میں ڈالے جانے کے بعد

Read more