مائی لارڈ اور استاد منگو خان

مائی لارڈ یہ سازش اس حکومت کے خلاف نہیں، یہ سازش اس ملک کے ساتھ ہوئی ہے۔ یہ سازش اس مملکت خداداد کے مستقبل کے ساتھ ہوئی ہے۔ یہ سازش اس کشور حسیں شاد باد کے ڈگمگاتے حال کے ساتھ ہوئی ہے۔ یہ سازش استاد منگو خاں نے کی ہے یا مائی لارڈ نے کی ہے یا مائی لارڈ کے ہائی لارڈ نے کی ہے۔ رعایا نہیں جانتی۔ لیکن ٹھہریے رعایا کچھ کچھ جانتی ہے یا شاید سب کچھ جانتی

Read more

پاگل وہ تھا یا ہجوم؟

مشتعل ہجوم کی طرف سے قانون اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے توہین مذہب کے نام پر قتل کی وارداتیں پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہیں۔ جب تک ان مجرمان کو قانون سے بچ نکلنے کا موقع ملتا رہے گا، تشدد کا یہ سلسلہ نہیں تھمے گا۔ لوگ کہنے لگے کہ وہ ذہنی معذور تھا، پگلا تھا لیکن جب ہم نے مقتول مشاق احمد کے بھائی کو یہ کہتے سنا کہ اس کے بھائی کو رسیوں سے باندھ

Read more

بھارت کی مسکان جینز پہن کر اسکوٹی چلا سکتی ہے لیکن پاکستان کی نہیں

اللہ اکبر بمقابلہ جے شری رام کا یہ دنگل کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ انسانوں کی لڑائی نے اپنے اپنے بھگوان کو بیچ چوراہے لا کھڑا کیا ہے یا بھگوانوں کی لڑائی میں انسان بیچ چوراہے آ گیا ہے۔ کیا یہ سیفرون اور حجاب کی لڑائی ہے؟ کیا یہ انسان کی شخصی ٓزادی کا معاملہ ہے کہ وہ کیا پہننا اور کیا ترک کرنا پسند کرتا ہے؟ کیا یہ ایک لڑکی ایک خاتون کی عزت کا مسئلہ ہے کہ

Read more

شہر لاہور، تیری بیٹیوں کی خیر!

حجاب ہو یا بے حجاب، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ یہاں تو قبروں سے جنازوں کو نکال کر ان کو بھی نہیں بخشا گیا۔ یہ وہ لاہور تو نہیں جہاں ہم پلے بڑھے لاہور کی خوبصورتی اس کے کلچر اور تہذیب کے چرچے تو عام ہوا کرتے تھے۔ ہم تہذیب اور تربیت کے اس نچلے درجے پر جا پہنچے ہیں جہاں انسانیت حیوانیت میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ لوگ کہتے ہیں ساٹھ اور ستر کی دہائی بہت تہذیب

Read more

”بائیڈن میں تمھیں نہیں چھوڑوں گا“ ہم کسی ناراض پھپھی سے کم تو نہیں

پاکستان میں جو شادیاں ہوتی ہیں ان میں جب تک کوئی پھپھی خالہ ماسی چاچی آنٹی روٹھ کر شادی کا بائیکاٹ نہ کرے شادی کی تقریبات مکمل نہیں ہوتیں۔ پنجاب میں اس کو رس جانا کہتے ہیں۔ رشتے داروں کی دوڑیں لگتی ہیں کہ فلاں پھو پھو یا تائی روٹھ کر شادی میں نہ آنے کا فیصلہ کر چکی ہے لہاذا اس کو منانا ہے۔ اس وقت ہمارے بین الاقوامی معاملات ہو بہو ایسا ہی نقشہ پیش کر رہے ہیں۔ جناب معید یوسف ایک ناراض چاچی کا رول ادا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Read more

نور مقدم کے اصل قاتل: وہ لوگ جنہوں نے تشدد کے خلاف قانون پاس نہیں ہونے دیا

نور مقدم پر ہونے والے بہیمانہ ظلم اور خوفناک قتل کے ذمے دار وہ مولوی ہیں جنھوں نے آج تک خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کے بل کو پاس نہیں ہونے دیا۔ اس قتل کے ذمے دار وہ سیاستدان ہیں جنھوں نے گھریلو تشدد کے خلاف بل کو ووٹ آؤٹ کیا۔ اس قتل کا ذمے دار صرف ظاہر جعفر نہیں بلکہ وہ مشیر، وزیر اور اسپیکر اسمبلی ہیں جنھوں نے یہ بل پاس کرنے کی بجائے اسلامی نظریاتی کونسل میں

Read more

ہمیں ظہیر الدین بابر سے عشق لے ڈوبے گا

جناب وزیراعظم کا، تاریخ کے جنگجو مسلمان فاتحین سے عشق اور دلی لگاؤ کم ہونے میں نہیں آ رہا۔ اب کہتے ہیں ظہیرالدین بابر پر ڈرامہ فلم بنے گی۔ ہم نہیں جانتے کہ وہ ”بابر بہ عیش کوش کہ عالم دوبارہ نیست“ والی آئیڈیالوجی پر یقین رکھتے ہیں یا دوسروں کی سر زمینوں پر قبضہ کرنے پر کہ ”بحیرہ ظلمات میں دوڑا دیے گھوڑے ہم نے“ کا عملی مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم آخر ماضی کے سلطنتوں کو پہلے تخت و تاراج کرنے والے اور پھر ان پر اپنی سلطنتیں کھڑی کرنے والے فاتحین سے اتنا متاثر کیوں ہیں؟

Read more

آرمی چیف کی ایکسٹینشن۔ قانونی ماہرین کیا کہتے ہیں

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار جہاں آئے روز از خود نوٹس لیتے رہے وہیں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پہلا ازخود نوٹس لے لیا انھوں نے کہا یہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا گیا۔ اس سماعت کے دوران اٹارنی جنرل انور منصور خان اور چیف جسٹس کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے چند سوالات اٹھائے۔ چیف جسٹس اور عدالت کے چند سوالات

Read more

مولانا آپ کی دستار سلامت، ہمیں بھی جینے کا حق دیجئے

مولانا صاحب آپ کی دستار سلامت رہے لیکن ہمیں بھی اپنی مرضی سے جینے کا حق دیجئے۔ مولانا صاحب کیا کبھی ہم نے آپ سے فرمائش کی کہ آپ شلوار قمیض کی بجائے پتلون اور شرٹ پہنا کریں؟ مولانا آپ نے داڑھی کیوں رکھ لی آپ تو کلین شیو میں اچھے لگیں گے۔ مولانا صاحب آپ پر مونچھیں بہت غضب کی لگیں گی۔ مولانا صاحب آپ دستار باندھنا بند کر دیں آپ پر ذرا نہیں جچتی۔ مولانا صاحب آپکی دستار

Read more

عالم برزخ سے قندیل بلوچ کا خط

میں یہاں بہت خوش ہوں۔ یہاں کا موسم بے حد خوشگوار ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں چلتی ہیں۔ سبزہ ہی سبزہ پھول ہی پھول۔ جدھر نگاہ اٹھاؤ قدرت کے حسین نظارے۔ ایسا لاجواب سماں کہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی۔ تصویروں میں سوئٹزر لینڈ بالکل ایسا ہی دکھائی دیتا تھا۔ اونچے اونچے پہاڑ اور درمیان میں ہری بھری وادی۔ میرے دائیں جانب ایک آبشار ہے اور بائیں جانب ایک جھرنا۔ یہاں بیٹھ کر آپ کو خط لکھنے کا بہت مزا آرہا

Read more

تمھارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھا

خط بنام صدر مملکت منجانب جسٹس قاضی فائز عیسی، یا اس سے پہلے خط (ریفرنس) بنام جسٹس قاضی فائز عیسی منجانب صدر مملکت۔ یہ معاملہ کھڑکی توڑ ہفتے کے بعد اب ایک تحریک کی صورت اختیار کرنے جا رہا ہے۔ خط کا مخاطب کوئی اور ہے اور پیغام کسی اور کے نام ہے۔ اشارہ کہیں اور ہے اور مفہوم کسی اور کو سمجھایا جا رہا ہے۔ دونوں ہی ایک دوسرے سے باز پرس کر سکتے ہیں کہ ”تمھارے خط میں نیا ایک سلام کس کا تھا، نہ تھا رقیب تو آخر وہ نام کس کا تھا؟“

احتساب ہو اور سب کا ہو۔ اوپر سے نیچے تک ہو۔ صرف غریب کا کیوں امیر کا بھی ہو۔ صرف سیاستدانوں کا کیوں جرنیل کا بھی ہو۔ یہ سنتے سنتے کان پک گئے تھے کہ آرمی چیف نے جنرل اور بریگیڈئیر کی سخت سزاؤں پر دستخط کر کے یہ اشارہ دیا کہ اب احتساب ہو گا تو سب کا ہو گا۔ گو کہ اس فیصلے کی ٹائمنگ خاصی معنی خیز ہے۔ ابھی تو ہم چئیرمین نیب کے سر سے پاوں تک احتساب سے ہی نہ نکل پائے تھے۔ کہ جسٹس عیسی کے خلاف ریفرنس بھی دائر ہو گیا۔

Read more

سیاست کے بازار میں بے ہودہ گوئی کا گرم حمام

کسی بھی معاشرے میں اشرافیہ سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ ان کی سوچ بھلے جیسی ہو لیکن زبان و بیان عامیانہ نہ ہوں گے۔ لیکن اکیسویں صدی میں جہاں اظہار کی آزادی نے سر اٹھایا وہیں اس آزادی کی آڑ میں نہ صرف عوام بلکہ مفکر اور فلسفی سے لے کر ایوان بالا اور ایوان زیریں میں براجمان عوامی نمائندوں نے اخلاقیات کی ایسی دھجیاں اڑائیں کہ جس کی توقع ایک ناخواندہ شخص سے بھی نہ کی جائے۔

Read more

ففتھ جنریشن وار فئیر اور میڈیا کی آزادی

عالمی منظر نامے میں پاکستان اس مقام پر کھڑا ہے جہاں دہشت گردی کی طویل اور کٹھن جنگ سے نبرد آزما رہنے ستر ہزار سے زائد پاکستانیوں کی جانوں کی قربانی دینے اور کامیابی سے دشمن کو اپنے ملک سے مار بھگانے کے بعد اب گوادر اور سی پیک کے ذریعے اس خطے کو پوری دنیا کا مرکز و محور بنا چکا ہے۔ عالمی طاقتیں جہاں گرم پانیوں تک رسائی حاصل کرنے اور پاکستان کی معاشی راہداری میں اپنی شمولیت کی متمنی ہیں وہیں پاکستان کے دشمن گھات لگائے بیٹھے ہیں کہ خطے کی اس اہم طا قت کو کیسے ایک مرتبہ پھر پیچھے دھکیل کر اپنے لئے جگہ بنائی جا سکے۔

یہی وجہ ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر ڈرامہ رچا کر پلوامہ حملے کا قضیہ پاکستان کے سر تھوپنے کی کوشش کی۔ سعودی ولی عہد کا دورہ رکوانے کی بھر پور کوششیں کی گئیں۔ حتی کہ بھارت نے امریکہ سے اجازت مانگی کہ پاکستان پر حملے کی صورت میں امریکہ ان کا ساتھ دے۔ کوشش یہ تھی کہ محدود حملہ کیا جائے تاکہ مودی الیکشن میں کامیابی حاصل کر لے اور قوم کے سامنے رسوائی بھی نہ ہو اور اپنے جاسوس کلبھوشن کے لئے عالمی عدالت میں راہ ہموار کی جائے۔

Read more

قائد کا پاکستان، عاطف میاں کا پاکستان ہے

ایدھی صاحب نے کہا تھا ۔ مقدس کتاب روح میں کھلنی چاہئے ، گود میں نہیں۔ کاش ہم نے اپنی مقدس کتاب اپنی روح میں کھولی ہوتی تو آج قائد کے پاکستان میں عاطف میاں کے لئے جگہ کم نہ پڑتی۔ آپ نے مقدس کتاب اپنی گود میں کھولی ہے یا روح میں؟ اگر آپ اپنی مقدس کتاب صرف گود میں کھول کر اس کے الفاظ کا رٹا لگاتے ہیں یا بنا سمجھے پڑھتے ہیں تو یقینا آپ کی نظر

Read more

تخت لاہور کی جنگ – کون بنے گا وزیر اعلٰی؟

تخت لاہور کی جنگ آج کی نہیں، گیارہویں صدی سے قبل بھی زمین کے اس لاجواب اور قدرتی وسائل سے مالا مال ٹکڑے کے لئے جنگیں لڑی جاتی رہیں۔ غزنوی عہد سے آغاز کریں تو محمود غزنوی نے گیارہویں صدی میں تخت لاہور کے لئے ایسی خونخوار جنگ لڑی جس میں طویل محاصرے اور معرکے کے دوران لاہور جل کر خاکستر ہو گیا۔ پھر محمود نے ملک ایاز کو یہاں حکمران مقرر کیا۔ ملک ایاز نے لاہور کو پہلے مسلم

Read more

گیارہ اگست- قائداعظم کی تقریر اور عمران خان کی حلف برداری

لوگ اس پر ہنستے تھے اسے پاگل نادان سمجھتے تھے۔ اس کیہر بات کا مذاق اڑایا جاتا تھا۔ اس کے اعلی آدرشوں کو دیوانے کے خواب کا نام دیا جاتا تھا۔ جیسے جیسے اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا گیا ویسے ویسے مخالفین کے تیر و نشتر اور زبانیں تند ہوتی چلی گئیں۔ ایک دفعہ کسی سے بحث کے دوران یہاں تک سننے کو ملا کہ اس کو کوئی نہیں جیتنے دے گا۔ ہم اس کو وزیراعظم نہیں بننے دیں

Read more

بزبان یوسفی: بارے موت کا کچھ بیاں اور منکر نکیر

آخر ہم جی کڑا کر کے مر ہی گئے۔ ظاہر ہے ہم کوئی سیاستدان تو تھے نہیں کہ ہر صورت مرنے کے بجائے شہید ہوتے اور ہر الیکشن پر دھوم دھام سے ہمارا جشن منایا جاتا۔ کم از کم ہم اس درمیانی کیفیت سے نکل گئے جو موت اور زندگی دونوں سے زیادہ تکلیف دہ اور صبر آزما ہے یعنی بیماری۔ مرنے کا ایک فائدہ آج معلوم ہوا وہ حسینایئں جن پر جوانی میں ہم مرا کرتے تھے اور وہ

Read more

عقیدوں کی جنگ سے کلچر کے تصادم تک

حال ہی میں سوئٹزر لینڈ میں دو مسلم لڑکیوں کو شہریت دینے سے انکار کر دیا گیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ان لڑکیوں نے اسکول میں لڑکوں کی موجودگی میں سوئمنگ پول میں نہانے سے انکار دیا تھا۔ سوئمنگ کی یہ پریکٹس دراصل اسکول کے نصاب کا حصہ ہے۔ لڑکیوں کا موقف تھا کہ ان کا مذہب اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ نا محرم کے سامنے یا ساتھ سوئمنگ پول میں نہایا جائے۔ سوئس حکومت

Read more