مجھے شاہ رخ خان نے تباہ کر دیا؛ خاتون کا دعوی


بالی ووڈ کے کنگ خان نے اب تک اپنے فلمی کیریئر میں سب سے زیادہ فلمیں ’محبت‘ کے عنوان سے منسلک کی ہیں جن میں لڑکا اپنی محبوبہ کیلئے کچھ بھی کر گزرتا ہے اور عام لڑکیاں بھی فلم دیکھنے کے بعد بالکل اپنے خوابوں کے ’شہزادے‘کی جانب سے ایسی ہی توقعات رکھتی ہیں اور ان کے پورا نہ ہونے پر وہ افسردہ ہو جاتی ہیں اور ایسا ہی کچھ اس بھارتی جوڑے کے ساتھ بھی ہوا تاہم اس نوجوان لڑکی نے تو سارا ملبہ ہی ’شارخ خان ‘ پر ڈال دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام پر ’آفیشل ہیومنز آف ممبئی ‘ کے پیج پر ایک سٹوری شیئر کی گئی ہے جس کے ساتھ ایک تصویر بھی منسلک ہے تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ تصویر اسی لڑکی ہے جس نے یہ پیغام جاری کیاہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نوجوان لڑکی نے اپنی شادی کے حوالے سے انتہائی مزیدار قسم کے انکشافات کیے ہیں اور شارخ خان کو بھی ہلکی پھلکی تنقید کا نشانہ بنا دیاہے ۔

اس کہانی کو ’شار خ خان نے میری زندگی برباد کر دی ‘ کے عنوان کے ساتھ شائع کیا گیاہے جس میں لڑکی کا کہناہے کہ ”میں چھوٹی سی تھی تو اس وقت سے لے کر اب تک شارخ خان کی فلمیں دیکھتی آئی ہوں اور خواب سجاتی آئی ہوں کہ جب میراشہزادہ آئے گا تو اسی طرح ہوائیں چلیں گی، وائلن بجے گا اور وہ آہستہ آہستہ آگے بڑھتا ہوا میرے قریب آئے گا اور اپنے گھٹنوں پر بیٹھ کر مجھے شادی کی پیشکش کرے گا اور انگوٹھی پہنائے گا لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا بلکہ مجھے یہ مشکل پڑ گئی کہ اپنے بنگالی خاندان کو اس بات پر کیسے راضی کروں کہ میں ایک پنجابی لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہوں؟ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ تین سال ہو گئے ہیں اور ہمارا زیاد ہ تر وقت ایک دوسرے کے خاندانوں کو ایک ساتھ لانے میں گزر گیا تاہم پھر وہ وقت آیا جب ہمیں یقین ہو گیا کہ ہماری شادی ہونی والی ہے تو میرے بوائے فرینڈ نے مجھے شادی کی پیشکش کرنے کی ضرورت ہی نہیں سمجھی ، اس کے بعد مجھے اندازہ ہو گیا میری زندگی میں ایسے فلمی لمحات کبھی نہیں آئیں گے تو میں نے یہ معاملہ اپنے سر لینے کا سوچا اور اپنے بوائے فرینڈ کیلئے ایک سرپرائز پارٹی دینے کا منصوبہ بنایا کہ جیسے ہی وہ اندر آئے تو میں نے ڈی جے کو کہا کہ وہ ’مجھ سے شادی کروں گے ‘کا گانا چلائے اور میرے سامنے اپنے گھٹنوں پر آ جائے ۔

لڑکی کا کہناتھا کہ میں نے اسے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آشیش اگروال ‘میں تمہارے ساتھ اپنی پوری زندگی ہنستے ہوئے گزارنا چاہتی ہوں ، رونا چاہتی اور تمہارے ساتھ لڑنا بھی چاہتی ہوں کیا تم مجھ سے شادی کرو گی ،اس نے میری طرف دیکھا اور میرے کان میں سرگوشی کی کہ ’امید کرتا ہوں ہمارے بچے اس طرح فلمی نہ ہوں ‘۔لڑکی کا کہناہے اسی طرح کی لمحات کا میں انتظار کرتی رہی لیکن لڑکیوں کو پیشکش کیلئے انتظار کرنے کی کیا ضرورت ہے ، نیا دن اور نئی زندگی کا آغاز ، اگر آپ اسے پسند کرتے ہیں تو آپ اسے پیشکش کر دیں ۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں