راولپنڈی میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی


راولپنڈی میں منگل کی صبح آرمی ایوی ایشن کا ایک چھوٹا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روالپنڈی کے علاقہ مورا کالو میں گرنے والے تربیتی طیارے میں پانچ افراد تھے اور ان تمام کی اس حادثے میں موت ہوگئی۔

فوج کی جانب سے پیغام کے مطابق طیارہ گرنے سے ہلاک ہونے والے دونوں پائلٹ لیفٹننٹ کرنل ثاقب اور لیفٹننٹ کرنل وسیم کے علاوہ نائب صوبیدار افضل، حوالدار ابن امین اور حوالدار رحمت شامل تھے۔

پاکستان میں فضائی حادثات کی تاریخ

گیند ایک بار پھر سول ایوی ایشن کی کورٹ میں

ریسکیو 1122 کے اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ رہائشی کالونی بحریہ ٹاؤن فیز 7 کی حدود کے باہر واقع ایک چھوٹے سے گاؤں میں جہاز گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پانچ سے چھ مکانات کو نقصان پہنچا اور جہاز کے دونوں پائلٹ اس حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ امدادی کارروائی تقریباً مکمل ہو گئی ہے جبکہ بقیہ تلاشی دن کی روشنی میں کی جائے گی۔

ریسکیو 1122 کے اہلکار کے مطابق ان کی ٹیم نے کل دس لاشیں راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں بھیجی ہیں جبکہ دس سے زائد افراد زخمی ہیں۔

دوسری جانب ہولی فیملی ہسپتال سے رابطہ کرنے پر وہاں کے ذرائع نے بی بی سی کو 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ کئی افراد زخمی ہیں جن کے جسم بری طرح جھلس گئے ہیں۔

ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

https://twitter.com/raisinganchor/status/1155971623016472576

حادثے کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر #BahriaTown اور #planecrash کے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگے اور متعدد افراد نے تصاویر اور ویڈیوز شئیر کیں جس میں مبینہ طور پر گرنے والی جہاز کی پرواز اور اس کے گرنے کے مناظر نظر آ رہے ہیں۔

بعض افراد نے اپنے گھر کی چھت سے گرنے والے جہاز میں لگی ہوئی آگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شائع کیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32732 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp