برلن جرمنی۔ سترہ جون سن انیس سو تریپن کی یاد

(خاکسار کی خود نوشت سوانح حیات ”ریاض نامہ“ کے صفحہ نمبر 132 سے اقتباس) سترہ جون 1953 ء کو، مشرقی برلن کے عوام نے مشرقی برلن پر روسی قبضے کے خلاف بغاوت کی تھی جس کو مشرقی جرمنی کی حکومت نے روسی فوج کی مدد سے کچل دیا تھا اور بہت سے جرمن لوگ مارے گئے تھے۔ اس واقعے کی مناسبت سے موجودہ برلن کی ایک سڑک، جو ٹیکنیکل یونیورسٹی برلن سے برانڈن برگر گیٹ تک جاتی ہے، کا نام

Read more

جرمنی میں مقامی باشندے اور مہاجرین

انسان جب اپنے پیدائشی ملک سے دوسرے ملکوں میں ہجرت کرتا ہے تو اس کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انسان اچھا ہوتا ہے یا برا ہوتا ہے۔ اس کا تعین کرنے کا معیار بھی ریلیٹو ہے۔ میڈیکل سائنس کے مطابق، ہر انسان میں، ڈی۔ این۔ اے یعنی ڈی آکسی رائبو نیو کلک ایسڈ نامی وراثتی مادہ، جو انسانی وراثتی خصوصیات کو نسل در نسل منتقل کرتا ہے موجود ہے۔ یہ مادہ انسانی جسمانی خلیوں کی ساخت

Read more

جرمن سیاسی جماعت، اے ایف ڈی کی موجودہ پوزیشن

بندہ یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ جرمنی کی دائیں بازو کی، اے ایف ڈی (ترجمہ: جرمنی کے لئے متبادل) ایک سیاسی جماعت، جسے اس ہفتے کے پول کے مطابق چوبیس فیصد لوگ (تقریباً بیس ملین باشندے ) ووٹ دے سکتے ہیں، جرمنی کے وفاقی ادارے برائے تحفظ آئین کی طرف سے، ”انتہا پسند دائیں بازو مشتبہ کیس“ سے ایک درجہ بڑھا کر ”سو فیصد انتہا پسند دائیں بازو“ کی پوزیشن دی گئی ہے۔ جرمنی کے مختلف سیاسی

Read more

اڈوولف ہٹلر کے آخری ایام

اپریل 1945 کے آخری ایام میں دوسری عالمی جنگ اپنی آخری سانسیں لے رہی تھی۔ وثوق سے نہیں کہا جا سکتا کہ کب ہٹلر کو احساس ہوا کہ جرمنی یہ جنگ جیت نہیں سکتا اور اس کی زندگی کا بھی خاتمہ ہونے والا ہے۔ ہٹلر نے، اٹھائیس اپریل انیس سو پینتالیس، ریڈیو پر سنا کہ اس کا قریبی ساتھی اور ایس۔ ایس۔ رائیخس لیڈر، ہائنرخ ہملر، اتحادیوں سے مذاکرات کر رہا ہے تو وہ دل برداشتہ ہو گیا۔ اس سے

Read more

حصول امن کے لئے محرکات

”make love not war“ یہ جملہ، سب سے پہلے، کس نے کہا تھا، حتمی طور پر معلوم نہیں ہو سکا۔ ویت نامی جنگ مخالف مظاہروں میں، یہ جملہ نعروں یا پوسٹروں پر لکھت کی صورت میں مستعمل تھا۔ انیس سو پینسٹھ میں ڈیان نیویل مائر نامی، اوریگن یونیورسٹی کی طالبہ، ایک جنگ مخالف مظاہرے میں ایک کتبہ اُٹھائے ہوئے تھی جس پر یہ جملہ لکھا ہوا تھا۔ کچھ ذرائع کے مطابق، ایلن گنز برگ نامی شاعر بھی اس جملے کو

Read more

جرمنی میں قرضوں کی روک تھام کا قانون

جرمنی کے شہر برلن کی رائین ہارڈ نامی سڑک پر ایک ”قرض گھڑی“ ہے جس پر جمعرات مورخہ بیس مارچ کو 2.533.122.601.754 کے ہندسے نظر آ رہے تھے جو ریاست جرمنی پر قرضے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ مطلب ہر جرمن باشندہ تقریباً تیس ہزار یورو کا مقروض ہے۔ جرمنی کے بنڈس راٹ یعنی اپر ہاؤس (سینیٹ) نے، مورخہ اکیس مارچ بروز جمعہ کو، دو ہزار نو کے، وفاق اور صوبوں کے درمیان مالیاتی تعلقات کے قوانین کی تنظیم نو

Read more

جرمنی میں تصوراتی مساوات۔

دنیا، بشمول جرمنی میں ہر وقت مساوات مساوات کے نعرے لگائے جاتے ہیں وہ مذہبی، سیاسی یا معاشرتی حلقوں کی طرف سے ہوں۔ لیکن در حقیقت مساوات کا فقدان ہر جگہ، ہر شعبے میں روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ دنیا کی موجودہ آبادی تقریباً آٹھ اعشاریہ دو ارب نفوس پر مشتمل ہے جس میں گزشتہ دو سو سالوں میں سات ارب کا اضافہ ہوا ہے۔ عالمی بنک کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے سات سو ملین باشندے

Read more

جرمنی میں وفاقی انتخابات۔ مابعد معلومات

فیڈرل ریپبلک آف جرمنی میں وفاقی انتخابات کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہو گیا ہے۔ ملک کی چار جمہوری سیاسی جماعتوں، یعنی سی ڈی یو/سی ایس یو (یونین) ، ایس پی ڈی، گرین اور لنک جماعت، کے علاوہ، دائیں بازو کی ریڈیکل، فاشسٹ، پاپولزم بیسڈ، اسلام/غیر ملکی مخالف، اے۔ ایف۔ ڈی نامی جماعت نے بھی، انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ نتائج کی تفصیل کچھ یوں ہے : یونین: اٹھائیس اعشاریہ چھ فیصد (دو سو آٹھ سیٹیں ) ؛

Read more

جرمنی میں وفاقی پارلیمان کے لیے اکیسویں انتخابات اور رضاکار

جرمنی میں بلدیاتی، صوبائی اور وفاقی انتخابات ہمیشہ سرکاری چھٹی کے دن طے پاتے ہیں۔ جرمنی میں امسال تیئس فروری بروز اتوار کو ہونے والے وفاقی انتخابات میں، ممکنہ مخلوط حکومت بننے کے متعلق، بہت سی تحریریں اور تبصرے لکھے جا چکے ہیں۔ انسٹھ ملین جرمن باشندے، وفاقی پارلیمان کی چھ سو تیس سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالنے میدان میں آ چکے ہیں۔ بیلٹ بکس اور پوسٹل ووٹنگ کے لئے تقریباً نوے ہزار حلقے مقرر ہوئے ہیں۔ بیلٹ بکس حلقوں

Read more

امن کے بین الاقوامی نشانات

چند روز پہلے ایک دوست کا فون آیا اور انہوں نے حیرانی سے پوچھا کہ میں نے اپنے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارموں کی اپنی آئی ڈیز پر کیسا نشان لگایا ہوا ہے۔ میرا جواب یہ تھا کہ یہ نشان ☮️دنیائے امن کی مشہورِ زمانہ علامت ہے۔ جسے اکیس فروری انیس سو اٹھاون کو، امن کے قائل، امن پسند جیرالڈ ہولٹوم نامی برطانوی آرٹسٹ نے ڈیزائن کیا تھا۔ اسرائیل کے لبنان پر حملے اور فلسطین کے مظلوموں پر نسل کشی

Read more

جرمنی میں حکومتی بحران

آٹھ دسمبر دو ہزار اکیس سے بنی ہوئی جرمنی کی سہ جماعتی مخلوط حکومت، اب صرف دو جماعتی مخلوط حکومت ہے۔ یہ کب تک رہے گی کسی کو نہیں معلوم۔ فری ڈیموکریٹک یعنی ایف۔ ڈی۔ پی۔ نامی لبرل جماعت نے سوشل ڈیموکریٹک اور گرین جماعت کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ یوں تو کافی عرصے سے اس ”زبردستی“ الحاق میں مشکلات پیش آ رہی تھیں بالخصوص گرین اور لبرل کے نظریات میں واضح فرق تھا/ہے۔ روس۔ یوکرین کی جنگ میں جرمنی

Read more

یاد رفتگاں: عارف نقوی صاحب مرحوم

برلن کی ہر دلعزیز شخصیت، بہت بڑے ادیب اور میرے مینٹر اور استاد محترم جناب عارف نقوی بھائی اب ہم میں نہیں رہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کے اہلِ خانہ اور ہم سب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین عارف نقوی صاحب مرحوم، 20 مارچ 1934 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد انجمن ترقی پسند مصنفین لکھنؤ کے ساتھ منسلک ہو گئے۔ 1961 میں ہندوستان سے ہجرت کر

Read more

جرمنی میں لائبریریوں کا دن۔ چوبیس اکتوبر

جرمنی میں ہر سال چوبیس اکتوبر کو ”لائبریریوں کا دن“ منایا جاتا ہے ۔ اس کا سہرا، جرمنی کے سابقہ صدر آنجہانی رچرڈ وی وائسیکر کو جاتا ہے ۔ انہوں نے جرمن معاشرے میں لائبریریوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے، 1995 میں، یہ دن متعارف کرایا تھا۔ اس دن جرمنی کی تقریباً نو ہزار لائبریریاں، مشہور ادباء، مصنفین اور شعراء کو، کتب کی رونمائی کے لئے مدعو کرتی ہیں۔ دستکاری، روبوٹکس وغیرہ پر مختلف تخلیقی ورکشاپس کا انعقاد ہوتا

Read more

ہوائی جہاز کا سفر۔ افسانہ

بابا جی کے ہینڈ بیگ کو ائر ہوسٹس نے بابا جی کے سیٹ نمبر کے اوور ہیڈ کیبن میں رکھ دیا۔ بابا جی کے ساتھ ان کی بہو اور پانچ سالہ پوتی، سکیورٹی چیک اپ تک آئے تھے۔ اب بابا جی کو ہوائی جہاز میں بیٹھنے تک اکیلے ہی سارے مراحل طے کرنا تھے۔ ستر سالہ بابا جی، زندگی میں پہلی دفعہ ہوائی جہاز کا سفر کر رہے تھے۔ وہ، اپنے سعودیہ میں مستقل سکونت پذیر بیٹے کے پاس جا

Read more

اسی سال پہلے کا مقدمہ

”ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی“ یعنی جرمنی میں وہ سب جو ہمیں نظر آ رہا ہوتا ہے سو فیصد درست نہیں ہے۔ جرمنی میں بھی میرا فیورٹ قول کہ "پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہیں“ صادر آتا ہے البتہ یہاں حتمی طور پر کوشش کی جاتی ہے کہ پولیس اور عدالتوں کے نظام میں کوئی جھول نہ آنے پائے۔ Bundesgerichtshof فیڈل کورٹ آف جسٹس نے، نازی حراستی کیمپ کی نوے سالہ سابقہ سیکریٹری کے، سن دو ہزار بائیس کے، جرمنی

Read more

پیرس سمر اولمپکس گیمز

جرمنی کے پڑوسی ملک فرانس، جو دوسری عالمی جنگ سے پہلے اور دوران جنگ بدترین دشمن ملک تھا اور جنگ کے بعد سے آج تک جرمنی کا بہترین دوست ملک ہے، کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے اولمپکس کھیلوں پر ایک کالم تو بنتا ہی ہے۔ ٹھیک سو سال پہلے 1924 میں بھی، پیرس میں اولمپکس کھیل ہو چکے ہیں۔ ان سو سالوں میں پیرس کی آبادی پانچ ملین سے بارہ ملین ہو چکی ہے۔ کھیلوں کی سترہ اقسام کے

Read more

جرمنی اور وفاقی آئینی عدالت کے تحفظ کا قانون

”وفاقی آئینی عدالت کے تحفظ کے لئے قوانین، جن پر حکومتی اتحادی جماعتیں اور حزبِ اختلاف، کئی ہفتوں کے مذاکرات کے بعد ، متفق ہوئی ہیں، کی حیثیت، قانونی تفصیلات سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ قوانین جمہوریت کے دل کے اندر تک جاتے ہیں۔ ان کا مقصد، انتہا پسند جماعتوں کو، قانون کی بالادستی قائم کی ہوئی ریاست کو مفلوج کرنے سے، روکنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جرمن قانونی جمہوری ریاست کی بنیادیں، بڑھتے ہوئے

Read more

سابقہ چانسلر انگیلا مرکل کی سترویں سالگرہ (آخری قسط)

انگیلا مرکل نے انتیس اکتوبر دو ہزار اٹھارہ میں اعلان کیا کہ وہ دو ہزار اکیس میں ہونے والے وفاقی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی اور سیاست سے دستبردار ہو جائیں گی۔ سن انیس سو اکانوے میں، جرمنی کے مشہور صحافی اور ادیب، مسٹر گنتر گراس کے ساتھ انٹرویو کے دوران، انگیلا مرکل نے ان کی تنقید کو تسلیم کیا کہ مغربی جرمنی کے لوگ، مشرقی جرمنی والوں میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے اور ساتھ ہی ساتھ مشرقی جرمنی

Read more

سابقہ چانسلر انگیلامرکل کی سترویں سالگرہ (پہلی قسط)

/ہم یہ کر سکتے ہیں / اور/اسلام کا تعلق جرمنی سے ہے / یہ مشہور زمانہ جملے کسی اور نے نہیں بلکہ جرمنی کی سابقہ واحد خاتون چانسلر انگیلا مرکل، جن کا پیدائشی نام انگیلا دوروتھنا کاسنر تھا، نے، وفاقی پریس کانفرنس میں، اکتیس اگست، دو ہزار پندرہ کو کہے تھے۔ بوڈاپسٹ (ہنگری) سے آنے والے، شامی، عراقی اور دیگر مہاجرین کو جرمنی میں خوش آمدید کہنے اور ان کے ساتھ سیلفیاں اتارنے والی خاتون نے ایک ہی سال بعد

Read more

پروفیسر ساجد صاحب کے ساتھ ایک ملاقات

دو روز پہلے، مجھے، فیس بک پر فعال ”پاکستانی ان ڈوئچ لینڈ“ نامی گروپ کے روحِ رواں، میونخ میں مقیم، عزیزی شارق جاوید صاحب کا فون آیا کہ وہ برلن میں ہیں اور مجھ سے ملنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ، بروز اتوار، مورخہ چودہ جولائی قبل از دوپہر، ایک پاکستانی ریستوران میں مل کر ناشتہ کرنے کا پلان بنایا ہے جس میں وہ مجھے مدعو کر رہے ہیں۔ اس غیر رسمی ملاقات کا کوئی باقاعدہ

Read more

جرمنی میں تصوراتی مساوات

دنیا، بشمول جرمنی، میں ہر وقت مساوات مساوات کے نعرے لگائے جاتے ہیں بھلے وہ مذہبی، سیاسی یا معاشرتی حلقوں کی طرف سے ہوں۔ لیکن در حقیقت مساوات کا فقدان ہر جگہ، ہر شعبے میں روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ دنیا کی موجودہ آبادی تقریباً آٹھ اعشاریہ دو ارب نفوس پر مشتمل ہے جس میں گزشتہ دو سو سالوں میں سات ارب کا اضافہ ہوا ہے۔ عالمی بنک کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے سات سو ملین

Read more

فیوچیریم۔ (مستقبل کا گھر)

دنیا کے کسی بھی کونے میں آپ کو ایسی نمائشی یا معلوماتی عمارت نہیں ملے گی جس پر اٹھاون ملین یورو کی لاگت آئی ہو۔ اور جس کے اہتمام و انتظام یعنی پرسونل، توانائی، دیکھ بھال، نمائشوں اور تقریبات کے انعقاد پر ، روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں یورو خرچ ہو رہے ہوں لیکن اس کے برعکس جو لوگ اس نایاب عمارت سے استفادہ کر رہے ہوں، انہیں کچھ بھی ادا نہ کرنا پڑے۔ یعنی وہاں داخلہ بالکل مفت ہو۔

Read more

جرمنی میں نیا نیشنلٹی ایکٹ

جرمنی میں گزشتہ جمعرات، مورخہ پچیس جون سے نیا نیشنلٹی ایکٹ نافذالعمل ہو چکا ہے۔ اس قانون کے تحت، جرمنی میں رہنے والے غیر ملکیوں کو ، جرمنی میں آٹھ سالہ قیام کی بجائے اب پانچ سالہ قیام کے بعد جرمن شہریت مل سکے گی بشرطیکہ وہ نیشنلٹی ایکٹ میں لکھی گئیں تمام شرائط پر پورا اتریں۔ قانون میں لکھا گیا ہے کہ ہر غیر ملکی کو جلد از جلد نیشنلٹی ملنی چاہیے۔ لیکن عملی طور پر بہت سے غیر

Read more

چاند پر پہنچنے کی دوڑ میں چین کی نئی کامیابی

چاند پر پہنچنے کی بھاگ دوڑ میں چین نے ایک نئی کامیابی سمیٹی ہے۔ چین کا چنگ ای ششم نامی قمری تحقیقاتی پروب، جسے امسال تین مئی کو ، کوسموڈروم وینشنگ نامی لانچ پیڈ سے چھوڑا گیا تھا، آٹھ مئی کو بیضوی مدار میں پہنچنے کے بعد ، پہلی جون کو چاند کی عقبی جانب والی سطح پر لینڈ کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ چاند کی عقبی جانب والی سطح کے چٹانی نمونے لینے کے بعد ، اسے پچیس

Read more

ایک جرمن دوست کی رفاقت

میونخ میں، دوران تعلیم، پہلے ہی سمیسٹر میں میری دوستی ایک جرمن سٹوڈنٹ فریڈی سے ہو گئی جو آج تک قائم ہے۔ میں ہمیشہ فریڈی کے ساتھ ملاقات کرتا رہتا تھا۔ فریڈی کے والدین، ہائیل برون نامی جرمن شہر کی جس عمارت میں رہتے تھے، اس کی بیسمنٹ میں ایک خوبصورت سوئمنگ پول اور مغربی گرم حمام جسے ساؤنہ کہتے ہیں، تھا۔ اس ساؤنہ کے کمرے میں بندہ بغیر انگوٹھی اور گھڑی، تقریباً 90 درجہ سینٹی گریڈ میں بیٹھتا ہے

Read more

جرمن آئین کی پچھتر ویں سالگرہ۔

جرمن کے دارالحکومت برلن میں، رائیخس تاگ یعنی جرمن نیشنل اسمبلی اور چانسلری کے درمیان، کھلے اسمان تلے اور (فوجی) بینڈ باجے کے بغیر، جرمن آئین، جو جرمن زبان میں Grundgesetz یعنی بنیادی قانون کہلاتا ہے، کی پچھتر ویں سالگرہ، حکومتی سطح پر، نہایت دھوم دھام سے منائی گئی۔ یہ بنیادی قانون، پہلے صرف مغربی جرمنی پر لاگو ہوتا تھا اور 35 سال قبل مشرقی جرمنی میں پرامن انقلاب کے بعد ، اب متحدہ جرمنی کا بھی آئین ہے، یہ

Read more

کتب کی رونمائی اور مشاعرہ

مورخہ انیس مئی دو ہزار چوبیس، بروز اتوار کو ، بزم ادب برلن کے زیراہتمام، اولوف پالمے کلچر ہاؤس برلن میں ایک شاندار ادبی محفل کا انعقاد ہوا۔ بزم ادب برلن کے جنرل سیکریٹری جناب سرور غزالی نے افتتاحیہ کلمات سے تقریب کا آغاز کیا اور مشہور شخصیات، جن میں، کراچی سے آئے ہوئے جناب جمیل الدین احمد بطور صدر محفل، جناب رشی خان، محترمہ عشرت سیما، لمز یونیورسٹی کے جناب ڈاکٹر زاہد حسین بطور مہمان خصوصی، کو اسٹیج پر

Read more

جرمنی میں ممنوعہ نعرے اور اقوال

مورخہ چودہ مئی بروز منگل کو، انتہائی دائیں بازو کی، اے۔ ایف۔ ڈی یعنی ”جرمنی کا متبادل“ نامی جماعت کے ایک سینئر رہنما کو جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس سینیئر راہنما کے خلاف، موجودہ جرمن الحاقی حکومت کی گرین جماعت کے ایک رکن صوبائی اسمبلی نے مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس مقدمے میں اے۔ ایف۔ ڈی کے سینئیر راہنما پر، انتیس مئی دو ہزار اکیس میں ایک تقریر کے دوران، جرمن قانون کے مطابق، ممنوعہ نعرہ لگانے کا

Read more

جرمنی میں کتب جلانے کا دن۔ 10 مئی 1933

جرمن تاریخ میں ایک سیاہ دن کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس دن، جرمنی میں ”غیر جرمن روح کے خلاف“ نامی ایکشن کے تحت ہزاروں کتابیں سرعام جلائی گئی تھیں۔ نازی جماعت کے حامی طلباء کے ایماء پر، اس پلان کے تحت ہر چیز، ہر بات، ہر کام یا ہر نظریہ جو نازی نظریات سے مطابقت نہیں رکھتا، اسے صفحہ ہستی سے مٹانا مقصود تھا۔ برلن کے اوپرن پلاٹس کے پاس، ستر ہزار لوگوں کی موجودگی میں، نازی مخالف

Read more

لزبن (پرتگال) کی سیاحت (آخری قسط)

اور آج رات ہم نے لزبن کے ایک مشہور فش ریستوران میں شادی کی سالگرہ کا ڈنر پلان کیا ہوا تھا۔ ٹرام سے کائس ڈو سدرے پہنچ کر فش ریستوران کی تلاش شروع ہوئی تو وہاں سے تقریباً بیس منٹ کی پیدل مسافت پر ہم اس فش ریستوران میں پہنچ گئے۔ لیکن یہ بیس منٹ بھی ناہموار سڑکوں کی وجہ سے جسمانی لحاظ سے اور ٹانگوں کی ورزش کی وجہ سے بہت بھاری پڑے تھے۔ چھوٹا سا فش ریستوران کچھا

Read more

لزبن (پرتگال) کی سیاحت ۔(دوسری قسط)

اور آج رات ہم نے لزبن کے ایک مشہور فش ریستوران میں شادی کی سالگرہ کا ڈنر پلان کیا ہوا تھا۔ ٹرام سے کائس ڈو سدرے پہنچ کر فش ریستوران کی تلاش شروع ہوئی تو وہاں سے تقریباً بیس منٹ کی پیدل مسافت پر ہم اس فش ریستوران میں پہنچ گئے۔ لیکن یہ بیس منٹ بھی ناہموار سڑکوں کی وجہ سے جسمانی لحاظ سے اور ٹانگوں کی ورزش کی وجہ سے بہت بھاری پڑے تھے۔ چھوٹا سا فش ریستوران کچھا

Read more

لزبن (پرتگال) کی سیاحت ۔(پہلی قسط)

میری خودنوشت سوانح ”ریاض نامہ“ کے بیسویں باب کی شروعاتی تحریر ملاحظہ فرمائیں : ”ہماری شادی کی سالگرہ کا دن انتیس فروری ہے اور اس دن کی مناسبت سے ہم کبھی بھی برلن میں ٹک کر نہیں بیٹھتے۔ بارسلونا، روم، وینس، پیرس، استنبول، بوڈا پیسٹ، پراگ، نیو یارک، واشنگٹن، ٹورنٹو اور دوسرے بہت سے خوبصورت شہروں کو دیکھ چکے ہیں۔“ امسال کی انتیس فروری کے لئے، کافی سوچ بچار کے بعد پرتگال کے دارالحکومت لزبن، جسے پرتگیزی زبان میں (Lisbos)

Read more

برلن اور بچوں کی تعلیم

جرمنی میں تعلیم کو بہت اہمیت ہے۔ پہلی کلاس میں آنے والے بچوں کے لئے خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ سب بچوں کے لئے ایک میلے کا سماں باندھ دیا جاتا ہے۔ بچوں کے والدین، دادا، نانا اور قریبی رشتے دار، سکول کے پہلی کلاس کے اندراج کے فنکشن میں آتے ہیں۔ ہر بچہ، پتنگوں کے کاغذ سے بنائی گئی ایک خوبصورت، لمبی تکون دار گڈی بیگ (تحفوں کا بیگ) ، جس میں چاکلیٹ، سویٹس وغیرہ ہوتی ہیں، ہاتھوں میں

Read more

بھٹو صاحب کی پینتالیسویں برسی

آج، چار اپریل، جناب شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پینتالیس ویں برسی ہے۔ اس موضوع پر بہت سی تحریریں اور مضامین لکھے جا چکے ہیں۔ یہ ایک معمولی سعی میری طرف سے بھی ہے۔ لفظ ”بھٹو“ کا حوالہ کسی قوم یا قبیلے سے نہیں ہے۔ بلکہ بھٹو، بھارت کے ضلع حصار کے ایک گاؤں کا نام ہے جو آج بھی دریائے سرس وتی کے کنارے واقع ہے۔ ایک دفعہ یہ دریا خشک ہوا تو علاقے میں قحط کی وجہ سے،

Read more

جرمنی اور رمضان المبارک

جرمنی کی تاریخ میں، پہلی دفعہ، جرمنی کے مالیاتی مرکز فرینکفرٹ (مین) کے اندرون شہر میں ماہ رمضان کا خیر مقدم کیا گیا ہے ۔ گروسن بوکن ہائیمر سٹرا سے پر واقع، پیدل چلنے والوں کے لئے مختص اور شاپنگ اور لذیذ کھانوں کے لئے مشہور ”فریسگس“ یعنی فوڈ اسٹریٹ کو ہلالی چاند، ستاروں، فانوسوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ درمیان میں ”رمضان مبارک“ کی تحریر نے اس روشنی کی سجاوٹ کو چار چاند لگا دیے ہیں۔ اتوار کی شام

Read more

خواتین کا عالمی دن۔ 8 مارچ

8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے والے، خواتین کی سماجی، معاشی، ثقافتی اور سیاسی سرگرمیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ آج کے دن تمام دنیا کو ، خواتین کے لئے، مساوی حقوق دلوانے کے لئے، ایک پیغام دیا جاتا ہے۔ یہ دن ایک زبردست پلیٹ فارم کے طور پر جانا جاتا ہے۔ آج کے دن کی مناسبت سے دنیا میں کسی بھی خاتون کو ”میرا جسم میری مرضی“ جیسا نعرہ لگانے کی ضرورت

Read more

برلینالے۔ چھہترواں فلمی میلہ۔ برلن جرمنی

مورخہ چوبیس فروری 2024، بروز ہفتہ، چھہترواں برلینالے نامی فلمی میلہ برلن میں اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس میلے میں، بہترین فلم کا اعلیٰ ترین ایوارڈ، گولڈن بئیر، فرانسیسی۔ سینی گالنیشی فلمساز ماتی دیوپ کی فلم ”داہومی“ کے نام رہا۔ ”جیوری کا بڑا ایوارڈ“ چاندی بئیر، جنوبی کوریا کے فلمساز ہونگ سانگ سو کی فلم ”اے ٹریولرز نیڈ“ کو ملا۔ اس کے ساتھ ہی سات رکنی جیوری نے ”جیوری ایوارڈ“ چاندی بئیر، ہدایتکار برونو ڈومونٹ کی فلم ”ایل ’ایمپائر“ ،

Read more

برلن میں 11 فروری کو دوبارہ انتخابات کی دلچسپ کہانی

11۔ فروری 2024 کو، برلن کے 2256 انتخابی حلقوں کے 455 حلقوں میں، قریباً ساڑھے پانچ لاکھ ووٹرز، ایک بار پھر، 26 ستمبر 2021 کو منعقدہ وفاقی انتخابات، جس کے نتیجے میں 8 دسمبر 2021 کو موجودہ سہ جماعتی مخلوط حکومت بنی تھی، کے دوبارہ انتخابات میں، حصہ لے رہے ہیں۔ ان انتخابات کے نتیجے میں کسی قسم کی حکومتی یا سیاسی تبدیلی نہیں آئے گی۔ البتہ متعلقہ انتخابی حلقوں میں جو امیدوار ستمبر 2021 کے انتخابات میں جیت کر،

Read more

جرمنی میں پناہ کے متلاشیوں کے لئے نیا قانون؟

جرمنی کے سولہ صوبوں میں سے چودہ نے مشترکہ طور پر عندیہ دیا ہے کہ جرمنی میں پناہ کے لئے درخواست گزاروں کو ان کے نان نفقہ کے لئے اور مراعات وغیرہ دینے کا ایک مشترکہ اسٹینڈرڈ وضع کیا جائے گا جس کے ذریعے، خاص طور پر، مستقبل میں پناہی متلاشیوں کو، نقد رقم دینے کی بجائے مستقبل میں، ایک ”پے کارڈ“ دیا جائے گا۔ جرمنی کے دو صوبوں باویریا اور میکلنبرگ۔ ویسٹرن پومیرانیا نے، فی الحال باقی چودہ صوبوں

Read more

جرمنی: فاشسٹ جماعت کے خلاف مظاہرے، جرمن نیشنلٹی کے قانون میں ترامیم

جرمن قوم کی بدقسمتی کہ جرمن پارلیمان کے اندر، گزشتہ دو قانون سازی کے دورانیے (لیجسلیٹو) سے، نیو نازی نظریات کی حامل، چند فاشسٹ باشندوں کی نمائندگی کرتے ہوئے، اے ایف ڈی نامی جماعت، ڈیرہ ڈالے ہوئے ہے۔ اس جماعت کے فاشسٹ ہونے کا ثبوت، انہوں نے گزشتہ نومبر میں ہونے والی ایک خفیہ میٹنگ میں خود مہیا کیا ہے۔ ویسے ایک عدالتی حکم کے مطابق اس جماعت کو ”فاشسٹ“ کہا جا سکتا ہے۔ اس خفیہ میٹنگ میں آسٹرین نژاد

Read more

COP 28

موسمیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن ممالک کی، 23 نومبر سے 12 دسمبر تک، دبئی میں ہونے والی کوپ اٹھائیس نامی یو این عالمی کلائمیٹ کانفرنس کا بالآخر اختتامی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے، تقریباً ایک سو سے زائد ممالک کے، فوسل ایندھن کے استعمال کے مکمل خاتمے یعنی ”فیز آؤٹ“ مطالبے کی حمایت حاصل نہیں ہو سکی اور کانفرنس کو ایک دن مزید جاری رکھنا پڑا۔ حتمی اعلان کے مطابق پہلی دفعہ فوسل ایندھن کے

Read more

ادب کی دنیا میں بے ادب لوگ

میرا ایک پسندیدہ قول، جو میں اکثر فیس بک پر لگائی گئیں تحریروں پر، بحث و مباحثہ کے درمیان، اپنے تبصرے میں لکھتا ہوں : ”پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں“ یہ قول پہلی دفعہ فریڈرک ریوکرٹ ( 1788۔ 1866 ) نامی جرمن شاعر، جو عربی، فارسی، عبرانی، ہندی اور چینی زبانوں کے مترجم بھی تھے، نے استعمال کیا تھا۔ 15.11.2022 کو آٹھ ارب کے ہندسے ( 1970 کی آبادی کا دگنا) کو چھونے والی وسیع و عریض آ بادی میں

Read more

جرمنی اور موسم سرما

پیر کے روز سے، جرمنی کے بیشتر علاقوں میں آندھی، طوفان، برفباری اور پھسلن، لوگوں کی پریشانی اور افراتفری کا باعث بن رہے ہیں۔ جرمنی کے محکمہ موسمیات کے مطابق، آنے والے دنوں میں بھی موسم سرد رہے گا۔ جرمنی کے بہت سے صوبے سردی کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ سب سے زیادہ صوبہ ہیسن، اس ناگہانی پریشانی سے متاثر ہوا ہے۔ صوبہ ہیسن کے ایک چھوٹے سے شہر میں، سڑک پر پھسلنے سے، ایک 71 سالہ شخص کی

Read more

جرمنی میں حماس تنظیم کالعدم قرار

جرمنی کی، ایس پی ڈی، سوشل ڈیموکریٹک جماعت کی راہنما، جرمن وزیر داخلہ مسز نینسی فے زر نے فلسطینی آرگنائزیشن حماس اور فلسطینی حامی نیٹ ورک، سمیدون، کو جرمنی میں کالعدم قرار دیتے ہوئے ممنوع قرار دیا ہے۔ سمیدون نامی تنظیم پر، جرمنی میں بطور آرگنائزیشن اور سرگرمیوں کے حوالے سے پابندی لگا دی گئی ہے۔ سمیدون، جو فلسطینیوں کی ”فلسطینی یوتھ موبائیلیزیشن نوجوان موومنٹ“ ( حیراک لمیٹڈ) نامی تنظیم کے نام سے متحرک تھی، تحلیل کر دی گئی ہے۔

Read more

فلسطینی ہیڈ اسکارف ۔ کفیہ

اسرائیل اور فلسطین کے موجودہ جنگی تنازعہ کے تناظر میں، ایک دفعہ پھر، فلسطینی ہیڈ اسکارف، سوتی کپڑے سے بنا، سیاسی طور پر مشہور ترین ٹکڑا، جسے عربی زبان میں کفیہ کہتے ہیں، زیر بحث ہے۔ برلن کے تمام اسکولوں میں، صوبائی حکومت کی طرف سے، اس اسکارف کے پہننے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس پابندی کی بنیادی وجہ، جرمنی کے سب سے بڑے شہر برلن سے، دنیا کو تاثر نہ جانا کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران،

Read more

جرمنی کی مقننہ کا اپر ہاؤس

جرمنی میں، جرمن اتحاد، تین اکتوبر کا دن، تعطیل ہونے کے علاوہ نہایت شاندار طریقے سے منایا جاتا ہے ۔ (Bundesrat) کی خوبصورت روایت (قانون) کے مطابق، جس صوبے کا وزیراعلی، اپر ہاؤس کا صدر ہو گا اسی صوبے کے صوبائی دارالحکومت میں یہ تقریب منائی جاتی ہے۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ جرمنی کے تمام سولہ صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، سالانہ کی بنیاد پر ، ایک دفعہ آٹومیٹکلی اپر ہاؤس کے صدور ضرور بنتے ہیں۔ اس سال جرمنی

Read more

برکس

دو ہزار ایک میں، مشہور زمانہ، امیریکن کمپنی، گولڈمین ساکس، کے مینیجر، جم اونیل نے چار ممالک ( برازیل، روس، انڈیا اور چین) کے پہلے خطوط کو ملا کرBRIC ”برک“ نام تجویز کیا تھا تو اس کے ذہن میں ان ممالک کی معاشی قوت کا خیال تھا۔ دو ہزار گیارہ میں جنوبی افریقہ کی شمولیت کے بعد برک دنیا میں BRICS کے نام سے جانا جانے لگا ہے۔ روس۔ یوکرین کی جنگ تک، اس ”جنوبی“ تنظیم کا، نیٹو یعنی نارتھ

Read more

کتاب ریاض نامہ: برلن میں 46 سال کا احوال

سر ونسٹن چرچل نے کہا تھا : کتاب لکھنا ایک معرکہ سر کرنا ہے۔ اس کی شروعات ایک کھلونے کی طرح ہے، ایک تفریح لگتی ہے۔ ایک مہم جوئی ہے پھر یہ ایک مالکن بن جاتی ہے، اور پھر یہ ایک جابر بن جاتی ہے اور، آخری مرحلے میں، جس طرح آپ اپنی غلامی سے مصالحت کرنے والے ہیں، آپ عفریت کو مارتے ہیں اور اسے عوام کے سامنے پھینک دیتے ہیں بشریٰ رحمٰن مرحومہ نے لکھا تھا کہ جو

Read more

روسی خلائی جہاز کی تباہی

روسی خلائی صنعت کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ روس کوس موس نامی روسی خلائی ایجنسی کے مطابق، لونا 25 نامی خلائی جہاز، جسے روس 50 سال بعد چاند پر اتارنا چاہتا تھا، غیر طے شدہ صورتحال کی وجہ سے اپنی منزل مقصود تک نہیں پہنچ سکا۔ آخری خبروں کے مطابق چاند پر طے شدہ لینڈنگ سے پہلے ہی، خلائی جہاز، چاند کی سطح کو چھوتے ہی غائب ہو گیا ہے۔ اور شاید گر کر تباہ ہو چکا ہے۔ چاند

Read more

چودہ اگست ۔ یوم آزادی

کافی عرصہ پہلے، ہمارے ایک جاننے والے نے اپنے بیٹے کا نام "آزاد” رکھا جو ہماری قومی زبان اردو میں "آزاد” ہی بولا اور پڑھا جاتا ہے۔ میں نے اُنہیں مشورہ دیا کہ وہ اس لفظ "آزاد” کو انگریزی یا رومن اردوزبان میں ایسے لکھوائیں کہ جسے پڑھنے سے "آزاد” ہی کا تلفظ نمایاں ہو۔انہوں نے اپنے بیٹے کے نام کے اسپیلنگ AAZAAD لکھوا ئےتھے۔ جسے پڑھتے اور لکھتے وقت، "آزاد” کی ادائیگی صحیح طور پر ہوتی ہے۔ آج تمام

Read more

ندی کا کنارہ

ہفتے اتوار، بلکہ ہفتے کے دوسرے دنوں میں بھی، خوبصورت ندی کے کنارے کنارے، واکنگ ٹریک پر، گہما گہمی رہتی ہے۔ نور بھی، روزانہ سورج ڈھلنے سے چند لمحے پہلے، سیر کے لئے وہاں آتا ہے۔ وہ اس ملک میں، اپنی تعلیم کے سلسلے میں آیا تھا اور یہیں کا ہو کر رہ گیا ہے۔ پاکستان میں، نور کے والدین بہت غریب تھے انہوں نے نور کو، بڑی مشکلوں سے میٹرک تک تعلیم دلوائی تھی۔ نور اپنی اسکول کی تعلیم

Read more

پوٹسدام میں ایک روز

موسم سہانا ہو۔ درجہ حرارت قابل برداشت ہو اور ”اپنی“ دنیا کے جھمیلوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو تو انسان کو دور دراز علاقوں میں جانا چاہیے۔ ہفتے کا دن تھا۔ ہم تین فیملیز نے، مشترکہ طور پر، برلن سے ملحقہ مشہور تاریخی شہر پوٹسدام کے مضافات میں، گوگل سرچ سے نکالے گئے ایڈریس، نیو مین نامی پھلوں کے فارم ( باغ) میں جانا اور وہاں خود پھلوں کو توڑ کر خریدنے کا پروگرام بنایا۔ میں کئی بار پوٹسدام جا

Read more

مقامی باشندے اور مہاجرین

انسان جب اپنے پیدائشی ملک سے دوسرے ملکوں میں ہجرت کرتا ہے تواس کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انسان اچھا ہوتا ہے یا برا۔ اس کا تعین کرنے کا معیار بھی ریلیٹو، یعنی پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتی ہیں ، ہے ۔ میڈیکل سائنس کے مطابق، ہر انسان میں، ڈی۔این۔اے یعنی ڈی آکسی رائبو نیو کلک ایسڈ نامی وراثتی مادہ، جو انسانی وراثتی خصوصیات کو نسل در نسل منتقل کرتاہے،موجود ہے۔ یہ مادہ انسانی جسمانی

Read more

فیس بک کی حقیقت؟

مشہور زمانہ، آسٹریلین نژاد مسٹر جولین آسانج نے، 2006 میں ایک وکی لیکس نامی میڈیا آرگنائزیشن بنائی اور 2 وسل بلورز : امریکی آرمی کی اہلکار، چیلسی میننگ اور امریکی نژاد، لیکن روسی نیشنلٹی ہولڈر، کمپیوٹر انٹیلی جنس کنسلٹنٹ، ایڈورڈ سنوڈن، کی مدد سے، 2010 میں، خفیہ دستاویزات حاصل کیں اور ان دستاویزات کو پانچ مختلف میڈیا ہاؤسز میں اشاعت کے لئے دیا تھا۔ ایسی ہی ایک خاتون، یو۔ ایس اے کی پیدائشی، مسز فرانسز ہاؤگن بطور ”وسل بلور“ منظر

Read more

2023 اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز۔ برلن

امسال، 17 جون سے 25 جون تک، جرمنی کے شہر برلن میں، اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز منعقد ہو رہی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں 190 ممالک کے 7000 کھلاڑی، 26، مختلف کھیلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ جرمنی میں، 1972 کے سمر اولمپکس کے بعد ، پہلی دفعہ اتنے بڑے پیمانے پر، اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز منعقد ہو رہی ہیں۔ سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز، برلن 2023 کا، خود کھلاڑیوں کا ڈیزائن کیا ہوا، آفیشلی ”لوگو“ ، اتحاد، خوشی، جوش و خروش

Read more

برلن اور جرمنی کے سیاحتی مقامات کی جھلکیاں

کوڈام پر، جو مغربی برلن کا مین بلیوارڈ ہے، سیر کرنے کا مزہ ہی نرالا ہوتا تھا اور ابھی بھی باعث تفریح ہوتا ہے۔ یہ مغربی برلن کے قیصر ولیم میموریل چرچ نامی لینڈ مارک سے شروع ہوتا ہے اور تقریباً 4 کلومیٹر سیدھی سڑک ہے۔ قیصر ولیم چرچ کو، جو کیتھولکس کے بعد ، عیسائیوں کے دوسرے بڑے فرقے پروٹیسٹنٹس کی عبادت گاہ ہے، دوسری جنگ عظیم میں بہت نقصان پہنچا تھا لیکن حکومت برلن نے اس کی تعمیر

Read more

شادی کا تحفہ

شیلا کو دس سال تک، اپنی نانی، جو اس کے خاوند کی رشتے دار بھی تھی، کی طرف سے دیے گئے شادی کے تحفے کا انتظار کرنا پڑا تھا۔ نانی کی طرف سے یہ شرط تھی کہ یہ تحفہ، نانی کی موت کے بعد کھولا جائے گا۔ شیلا کی ماں نے ایک دن، شیلا کو فون پر اس کی نانی کے انتقال کی خبر سنائی۔ شیلا کے خاوند ستیش نے بھی یہ خبر سنی۔ ستیش اور شیلا کے لئے آخر

Read more

دیوار برلن کی تعمیر، اس کا ٹوٹنا اور جرمنی کا اتحاد

دیوار برلن، مشرقی اور مغربی برلن کے درمیان، شاؤ سے سٹراسے نامی سرحدی گزرگاہ، ہمارے اپارٹمنٹ سے تقریباً 150 میٹر کی دوری پر واقع تھی۔ ہم، دیوار برلن کے انہدام سے پہلے، ہمیشہ دیوار کے ساتھ ساتھ روزانہ سیر کرتے تھے۔ اور دیوار کی مسماری کے بعد جب ہم سیر کرتے تھے تو ہمیشہ دیوار برلن کے پتھر اٹھا کر اپنے ساتھ لاتے تھے۔ سیر کا معمول آج بھی وہی ہے فرق صرف یہ ہے کہ ہمارے سیر کرنے والے اس

Read more

سفر نامہ ایتھنز اور سنٹورین

ہماری شادی کی سالگرہ کا دن 29 فروری ہوتا ہے اور اس دن کی مناسبت سے ہم، یعنی بیگم اور میں، کبھی بھی برلن میں ٹک کر نہیں بیٹھتے۔ بارسلونا، روم، وینس، بوڈاپسٹ، پیرس، استنبول، پراگ، نیویارک، واشنگٹن، ٹورنٹو اور کئی دوسرے خوبصورت شہروں کو دیکھ چکے ہیں۔ لندن تو ہمارا تیسرا گھر ہے۔ گزشتہ سال، بیگم کی خواہش پر سنٹورین یا سنٹورینی، یونان کے خوبصورت ترین جزیرے کا انتخاب کیا گیا۔ اور یہ طے پایا کہ برلن سے ڈائریکٹ

Read more

البرٹ آئن سٹائن کا گھر

پندرہ اگست 2021 کو ہم آئن سٹائن کا گھر دیکھنے گئے تھے. البرٹ آئن سٹائن۔ جرمن نوبل انعام یافتہ کی زندگی پر ہزاروں تحریریں موجود ہیں۔ اس کی مشہور زمانہ تھیوری آف ریلیٹیویٹی، جس کو سمجھنے کے لئے عام آدمی کو بھی مشکل پیش آتی ہے، اس پر بھی بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔ لیکن آئن سٹائن کے جرمنی میں گھر کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ شہر برلن کی انتظامیہ نے 14 مارچ 1929 کو ، آئن

Read more

جھوٹ پر ایک کالم

دنیا میں ہزاروں موضوعات ہیں جن پر تحریریں موجود ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر لکھا جا رہا ہے۔ اخلاقیات پر ایک چھوٹا سا مضمون پیش خدمت ہے۔ برلن کے علاقے کرؤز برگ میں ایک رہائشی عمارت کی بیرونی دیوار پر موٹے حروف میں تحریر ہے جس کا اردو ترجمہ یہ ہے کہ سچ کو ہمیشہ سنیں، چاہے بولنے والا کوئی بھی ہو۔ جھوٹ سچ کی ضد ہے۔ جھوٹ بولنے کی بہت سی اقسام ہیں : کوئی جھوٹ بولتے ہوئے

Read more

جرمنی میں بھی غیرت کے نام پر قتل

”غیرت کے نام پر قتل“ کی اصطلاح، ایک خاندان کے کسی فرد کو، خاندانی روایات اور خاندان کے اندرونی طرز عمل کی ممکنہ خلاف ورزی کرنے پر، سزا دینے اور خاندانی عزت و آبرو کو دوبارہ بحال کرنے کے طور پر، بھائی، بہن یا باپ کی طرف سے، اس فرد کو قتل کرنا ہے۔ مارچ 2005 میں جرمنی کے مختلف اخبارات میں، یہ خبر چھپی تھی کہ 7 فروری 2005 کو، ایک 23 سالہ ترک کرد نژاد جرمن خاتون کو

Read more

انسان کو سائی بورگ بنانے کا ایک تجربہ

حال ہی میں، جرمنی کے ہفتہ وار جریدے ”دی سائٹ“ کے ”سائٹ میگزین“ میں چھٹی حس کے نام سے ایک مضمون نظر سے گزرا جس کی طرز پر مندرجہ ذیل مقالہ پیش خدمت ہے۔ ہماری زندگیوں میں کمپیوٹر، انٹر نیٹ، سمارٹ فون اور سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز وغیرہ کے استعمال کے بعد مستقبل قریب میں ایک ”سائی بورگ“ نامی نئی ایجاد متعارف ہوا چاہتی ہے۔ اس مضمون کے جرمن مصنف لکھتے ہیں کہ 20 نومبر 2013 کو وہ امریکی

Read more