دنیا کی معمر ترین شخص قرار دی جانے والی جاپانی خاتون 119 برس میں چل بسیں

ٹام پول - بی بی سی نیوز


Kane Tanaka
کین تاناکا، یہاں اپنے کیئر ہوم میں ایک حالیہ سالگرہ مناتے ہوئے دیکھی گئی۔
دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز حاصل کرنے والی جاپانی خاتون 119 سال کی عمر میں چلی بسی ہیں۔ کین تناکا 1903 میں پیدا تھیں، یعنی اسی برس جب برطانوی مصنف جارج آرول پیدا ہوئے تھے۔

اور یہ ایک ایسا وقت تھا جب جاپان ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھر رہا تھا۔ ان کی شادی ایک صدی قبل ہوئی تھی، اور ان کے ہاں چار بچے پیدا ہوئے تھے۔

انھوں نے اپنی زندگی کے بعد کے سال ایک جاپانی کیئر ہوم میں گزارے، جہاں انھوں نے بورڈ گیمز اور چاکلیٹ کا لطف اٹھایا تھا۔

ان کی موت کے بعد اب دنیا کے سب سے طویل العمر شخص قرار دی جانے والی بھی ایک خاتون لوسائل رینڈن ہے، جو 118 سالہ فرانسیسی راہبہ ہے۔

کین تناکا کی پیدائش والے برس میں تھیوڈور روزویلٹ امریکی صدر تھے اور ایڈورڈ ہفتم برطانوی بادشاہ تھے۔

اس دور میں انسان کی فضا میں پرواز کو ممکن بنانے کے بانی قرار دیے جانے والے رائٹ برادران نے اپنے موٹر سے چلنے والے ہوائی جہاز کی پہلی کنٹرولڈ پرواز کی تھی۔ اور اسی برس پہلی بار ٹور ڈی فرانس کا انعقاد کیا گیا تھا۔

اس کے اگلے سال روس نے جاپان کے خلاف جنگ شروع کی تھی اور اسے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تناکا نو بہن بھائیوں میں ساتویں نمبر پر تھیں۔ انھوں نے 19 سال کی عمر میں شادی کی اور اپنی زندگی میں نوڈل کی دکان سمیت مختلف کاروبار چلائے۔

ان کے شوہر جن سے وہ اپنی شادی کے دن سے پہلے نہیں ملی تھیں، نے سنہ 1937 میں دوسری چین-جاپانی جنگ میں حصہ لیا تھا جبکہ ان کا بیٹا دوسری جنگ عظیم میں شریک ہوا تھا اور سوویت یونین میں جنگی قیدی بنا تھا۔

تناکا کو ٹوکیو اولمپکس میں ٹارچ ریلے میں شریکت کرنی تھی لیکن کووڈ کی وبا کی وجہ سے وہ شریک نہ ہو سکی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

2050 میں عمر رسیدہ افراد کی آبادی میں تین گنا اضافہ

سپین میں عمررسیدہ افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا مخصوص گاؤں

آسٹریلیا کے معمر ترین سائنسدان ریٹائر ہونے کے لیے تیار نہیں

کین تناکا

کین تناکا کو میٹھا کھانے کا شوق تھا

کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے گھر میں رہی اور وہ ریاضی اور خطاطی کا شوق رکھتی تھیں۔ سنہ 2019 میں انھیں دنیا کی معمر ترین شخصیت کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا اور ایک تقریب میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ اس اعزاز پر پہلے سے زیادہ خوش ہیں۔

دنیا کی سب سے طویل العمر شخصیت فرانسیسی خاتون جین لوئیس کالمنٹ تھیں، جو 1997 میں 122 سال اور 164 دن کی عمر میں چلی بسی تھیں۔

جاپان میں دنیا میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ آبادی ہے۔ معاشرے کا ایک چوتھائی سے زیادہ حصہ 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد پر مشتمل ہے۔ جاپان میں خالص اور سادہ خوراک، صحت کی مناسب دیکھ بھال، اور بہت سے عمر رسیدہ افراد کا کام کرتے رہنا یہاں لمبی عمر پانے کی وجوہات قرار دیا جاتا ہے۔

جاپان لمبی عمر پانے والے لوگوں کے ملک کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32609 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments