ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا محفوظ پاکستان اور یوم تکبیر

آج ہم ایک بار پھر ہم پاکستان کی ایٹمی قوت کے اعلان کی یاد میں یوم تکبیر منا رہے ہیں۔ یوم تکبیر کے حوالے سے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ یوم تکبیر کو یوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے طور پر منانا چاہیے لیکن حکومتوں کی اپنی مصلحتیں ہوتی ہیں اور ان مصلحتوں کی اسیری میں ہم جیسے طفل مکتب لکھاریوں کی بات نقار خانے میں طوطی والی ہوتی ہے جن کی صدا اقتدار کے ایوانوں سے ٹکرا کر فقط

Read more

نثر میں شاعری کرنے والا شخص، عبدالقادر حسن۔ جنہوں نے قلم کو زندگی کا چراغ بنا دیا

  آج میرے والد، عبدالقادر حسن کی سالگرہ ہے۔ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے مگر اُن کی تحریریں، اُن کی خوشبو، اُن کی تہذیب اور اُن کا لہجہ میرے دل میں، ہمارے گھر کے درو دیوار اور اس ملک کے صحافتی افق پر آج بھی زندہ ہے۔ میں جانتا ہوں کہ وہ کبھی تعریفی باتیں سن کر مسکرا دیتے تھے اور پھر آنکھیں چرا لیتے تھے۔ مگر آج ان کی غیر موجودگی میں، میں ان کے بارے میں

Read more

کسانوں کی حقیقی معنوں میں داد رسی کریں

ہم دیہاتی لوگوں کو ہر وقت اپنے آبائی وطن کی یاد ستاتی رہتی ہے اور جب بھی شہری مصروفیات سے کچھ وقت نکلتا ہے تو اپنے گاؤں کی راہ لیتے ہیں۔ شاید ہم دیہاتی لوگ شہروں میں رہ کر بھی شہروں کی زندگی سے بیزار رہتے ہیں حالانکہ دیہات کی نسبت شہروں میں زندگی ہنگامہ خیز اور سہولتیں زیادہ ہوتی ہے لیکن دل ہے کہ مانتا نہیں یوں گاؤں پہنچ کر ہی سکون ملتا ہے۔ پاکستان کی آبادی کی ایک

Read more

غیر سیاسی باتیں: جانب پردیس

پطرس بخاری بے بدل ادیب اور مزاح نگار تھے، وہ پیدا تو پشاور میں ہوئے لیکن زندگی لاہور میں بسر کی، وہ لاہور سے دیوانگی کی حد تک لگاؤ رکھتے اور عشق کرتے تھے شاید اسی لئے انہوں نے نیویارک میں قیام کے دوران صوفی تبسم کے نام ایک خط میں یہ سوال کیا کہ کیا لاہور اب بھی مغلوں کی یاد میں آہیں بھرتا ہے؟ یہ ان کی لاہور سے دیوانہ وار عاشقی کا والہانہ اظہار تھا دوسرے الفاظ

Read more

میاں نواز شریف کا قوم سے گلہ

ستر کی دہائی میں سیاسی سفر کا آغاز کرنے والے میاں نواز شریف اس وقت ملک کے سینئر ترین سیاستدان ہیں جو سیاست کے کارزار میں ہر طرح کے نشیب و فراز سے گزرے ہیں۔ اس طویل سیاسی سفر میں جہاں ان پر اقتدار کی دیوی مہربان رہی وہیں پر اسی اقتدار کی وجہ سے وہ پابند سلاسل بھی رہے ہیں۔ اقتدار کا یہ طویل سفر انہوں نے بڑی کامیابی سے طے کیا ہے پنجاب کے وزیر خزانہ سے شروع

Read more

سستی روٹی

گزشتہ کالم میں قارئین سے وعدہ کیا تھا کہ گاؤں میں عید کی خوشیاں کیسے منائی جاتی ہیں ان کا تفصیلی ذکر کروں گا لیکن گاؤں سے واپس لاہور پہنچتے ہی نئی نئی خبریں منتظر تھیں اس لئے فی الحال گاؤں کا تذکرہ موخر کرتے ہوئے ان تازہ خبروں پر تبصرہ ضروری ہے۔ تازہ ترین خبر ہماری نئی نویلی پنجاب حکومت کی جانب سے آئی ہے جس نے پنجاب میں تندوروں پر فروخت ہونے والی روٹی کی قیمت 16 روپے

Read more

ن لیگ کی بقا کا سفر

الیکشن کے بعد اقتدار عوامی نمائندوں کے حوالے ہو چکا ہے اس امر پر بحث ہو سکتی ہے کہ جو لوگ حکومت کی باگ ڈور سنبھال چکے ہیں وہ عوامی نمائندگی کا کس حد تک حق رکھتے ہیں لیکن فی الحال اس بحث سے درگزر کرتے ہوئے یہ دیکھا جائے کہ جن نمائندوں کے حوالے اقتدار کیا گیا ہے وہ عوام کی خدمت کے لئے کیا اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے علاوہ ملک کے باقی صوبوں میں پیپلز

Read more

آصف زرداری۔ مرد مفاہمت

سیاست میں انہونیاں ہوتی رہتی ہیں اور پاکستانی سیاست میں تو یہ انہونیاں کچھ زیادہ ہی ہوتی ہیں اس سے بڑی انہونی کیا ہو گی کہ کل کے سیاسی حریف آج بہت قریبی حلیف بن کر مشترکہ حکمران بن چکے ہیں اور باہم شیرو شکر ہیں، ایک معروف محاورے کے مطابق ان کے بیچ سے ہوا کا گزر بھی مشکل نظر آتا ہے میاں شہباز شریف ایک بار پھر وزیر اعظم کے منصب جلیلہ پر فائز ہو چکے ہیں جبکہ

Read more

ملک احمد خان۔ چند یادیں

انسان کی زندگی میں کچھ تعلق ایسے ہوتے ہیں جو کسی بھی قسم کی مادی خواہشات سے بالاتر ہوتے ہیں ان میں کوئی بناوٹ، تکلف یا کوئی غرض نہیں ہوتی اور یہ کسی بھی قسم کی مفاداتی وابستگی چاہے وہ سیاسی پسند نا پسند ہی کیوں نہ ہو اس سے مبرا ہوتے ہیں۔ ایسے تعلقات کے متعلق لکھنا بھی بڑا مشکل ہوتا ہے کہ کہیں کوئی ایسی بات یا کوئی ایسا لفظ نہ لکھ دیا جائے جس سے ان تعلقات

Read more

الیکشن کے بعد

الیکشن کے بعد وفاق میں حکومت سازی کا مرحلہ بلکہ معرکہ سر کرنے کے لئے ملک کی تینوں بڑی پارٹیوں کی جانب سے دعوے کیے جا رہے ہیں تحریک انصاف جس کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی تعداد زیادہ ہے اس کے رہنماؤں کی جانب سے دعوے کیے جا رہے ہیں کہ وفاق کی حکومت وہ بنائیں گے جبکہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی جن کے منتخب ممبران کی تعداد بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے وہ ایک

Read more

عوامی ریفرینڈم

پاکستان کی پچھتر سالہ تاریخ کے ایک اور انتخابات متنازعہ ہو چکے ہیں لیکن اس دفعہ ان میں انفرادیت کی بات یہ ہے کہ یہ واحد الیکشن ہے جس میں جیتنے والے امیدوار بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ نہیں جیتے بلکہ کوئی اور جیتا ہے اس کی ایک درخشاں مثال کراچی سے جماعت اسلامی کے جیتنے والے امیدوار حافظ نعیم الرحمن نے اپنی جیت کو آزاد امیدوار کی جیت قرار دیتے ہوئے اپنی نشست سے دستبرداری کا اعلان

Read more

جم خانہ کلب کے انتخابات

تفریحی سرگرمیوں اور باہمی میل جول بڑھانے کے لیے شہروں اور دیہات میں ڈیرے اور تھڑے ہوا کرتے تھے، لیکن مغربی اقوام نے اسی مقصد کے لیے کلب کلچر کی داغ بیل ڈالی، جہاں یورپ کی ایلیٹ کلاس، لارڈز اور نائٹس اکٹھے ہوتے اور ہلہ گلہ کرتے، ان کلبوں میں شام ڈھلتے ہی تفریحی سر گرمیاں زور پکڑ جاتیں، کلب کے ریستوران میں کھانوں سے لطف اندوز ہوا جا رہا ہے، ڈانسنگ فلور پر موسیقی کی مدھر دھنوں پر جوڑے

Read more

وقت گزر جاتا ہے

سوشل میڈیا کے تیز رفتار دور میں بعض اوقات ایسی تحریریں پڑھنے کو مل جاتی ہیں جو آپ کے حال کو ماضی کے آئینے میں دکھاتی ہیں۔ سوشل میڈیا سے مستعار لی گئی ایسی ہی ایک تحریر قارئین کی نظر کر رہا ہوں۔ طویل لانگ مارچ کے دوران ماؤزے تنگ نے اپنے کامریڈوں سے پوچھا، ہم کمزور ہوئے ہیں یا طاقت ور؟ ایک کامریڈ نے مایوسی سے کہا کہ پہلے ہم لاکھوں میں تھے، اب ہزاروں میں ہیں، اس کا

Read more

ملک بچانے کے لئے اٹھتے قدم

گزشتہ پچھتر برسوں میں ایک محاورہ ہمیشہ زبان زد عام رہا ہے کہ ملک خطرے میں ہے جو سیاست دان بھی اقتدار کی تلاش میں سرگرداں ہوتا ہے اس کا مقبول ترین نعرہ یہی ہوتا ہے اور وہ خود کو ہی نجات دہندہ قرار دیتا ہے۔ پاکستانی عوام نجات دہندوں سے یہ محاورہ سن سن کر عاجز آچکے ہیں۔ سیاست دان تو خود کو قوم کا نجات دہندہ قرار دیتے ہیں لیکن جمہوریت کے وقفہ میں جو فوجی حکمران بھی

Read more

یہ بدگمان افواہیں

ہر افواہ کے پس پردہ کچھ نہ کچھ حقیقت بھی ضرور ہوتی ہے یعنی ہر افواہ اپنے اندر کوئی نہ کوئی خبر لئے ہوتی ہے اس لئے جب افواہیں پھیلتی ہیں تو باخبر حضرات ان افواہوں میں چھپی خبروں کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ ان افواہوں کی حقیقت کو بیان کر سکیں۔ ہمارے ہاں خبروں کی حقیقت افواہوں کی تہہ میں چھپی ہوتی ہیں اور جو خبریں عوام تک پہنچانی مقصود ہوتی ہیں ان کو

Read more

یخ بستہ گاؤں اور پریشان کسان

جب کبھی لاہور کی ہنگامہ خیز زندگی سے اکتاہٹ محسوس ہوتی ہے تو چند روز کے لئے گاؤں کا چکر لگا لیتا ہوں اور آج کل جب خاص طور پر لاہور میں خشک سالی کے باعث درختوں کے پتے گرد آلود ہو چکے ہیں اور فضا سموگ کے باعث گدلی اور ناقابل برداشت ہو چکی ہے تو گاؤں کے چند روز نعمت محسوس ہوتے ہیں جہاں کی صاف شفاف آب و ہوا میں سانس بحال ہو جاتی ہے اور پھیپھڑوں

Read more

لاڈلا کون؟

ہمارے خاندانی سسٹم میں ایک لفظ بکثرت استعمال ہوتا ہے جس کے ذریعے کسی بھی شخصیت کی تعریف و توصیف اور اہمیت مقصود ہوتی ہے۔ عموماً گھر میں بچوں سے بہت لاڈ پیار کیا جاتا ہے لیکن کوئی ایک بچہ ایسا ہوتا ہے جس کو کچھ زیادہ ہی اہمیت دی جاتی ہے وہ بیٹا بھی ہو سکتا ہے اور بیٹی بھی لیکن جب بھی اس کے ناز نخرے اٹھانے ہوں یا اس کی کسی غلطی پر اس کو ڈانٹنا ہو

Read more

ایک نہ ختم ہونے والی جنگ

مسلماں کو مسلماں کر دیا طوفان مغرب نے، حکیم الامت کی طویل نظم کا یہ مصرعہ یاد آیا ہے جو کہ علامہ نے آج سے کئی دہائیاں پہلے کہا تھا اس وقت کی کہی ہوئی اس بات کو آج کے مسلمانوں کے حالات کے تناظر میں دیکھا جائے تو بات اس کے الٹ ہی نظر آتی ہے آج جب مسلمانوں کو یکجان ہو کر طوفان مغرب کے خلاف جہاد کی ضرورت ہے تو کوئی ایسا مسلمان ملک دکھائی نہیں دیتا

Read more

شطرنج کی سیاسی بساط

الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی شطرنج کی بساط بچھ چکی ہے شطرنج کے دونوں طرف پیادے بساط پر بچھائے گئے مہروں کو بغور دیکھ رہے ہیں اور گیم شروع ہونے سے پہلے اس بات کا یقین کرنا چاہتے ہیں کہ جیت ان کا مقدر ٹھہرے۔ لیکن شطرنج کی بساط بچھانے والے بھی کچھ کم عقل والے نہیں ہیں انہوں نے یہ بساط اس طرح بچھائی ہے کہ ہر ایک پیادے اور سوار کو یہی محسوس ہو کہ گیم

Read more

میاں نواز شریف۔ نئے سفر کا آغاز

میاں نواز شریف بالآخر وطن واپس پہنچ چکے ہیں ان کی وطن واپسی کے متعلق جن شکوک و شبہات اور خدشات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے انہوں نے اپنے ناقدین کی وہ چہ مگویاں اور افواہیں غلط ثابت کر دیں اور وطن واپسی کو ترجیح دی۔ میاں نواز شریف جنرل پرویز مشرف کی حکومت میں زبردستی جلا وطن کیے گئے تھے اور وہ کئی برس تک سعودی حکمرانوں کے مہمان رہے اور بعد ازاں کسی نہ کسی طرح لندن

Read more

محسن پاکستان۔ ایک نہ بھولنے والی شخصیت

جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جاتی ہیں ان کی ناقدری کرتی ہیں ایسی قوموں کا مستقبل روشن ہر گز نہیں ہو سکتا اور وقت آ جاتا ہے کہ وہ مٹ جاتی ہیں۔ یہ محسن قوم کی شناخت ہوتے ہیں۔ قوموں کی زندگی میں خوش قسمتی سے ایسے ہیروز پیدا ہوتے ہیں جو قوم کی زندگی میں نئی روح پھونک دیتے ہیں اس کو جلا بخشتے ہیں اور اس کی زندگی کو مہمیز کر دیتے ہیں۔ پاکستانی قوم کی زندگی

Read more

یہ چمن یونہی رہے گا

پاکستان میں حقیقی معنوں میں مفاہمتی سیاست یتیم ہے اور کوئی اس یتیم سیاست کے سر پر سچی مفاہمت ہاتھ رکھنے کو تیار نہیں ہے، شاید پاکستان کے سیاسی میدان میں کوئی اتنا بڑا لیڈر موجود نہیں ہے جو اپنے ذاتی اور جماعتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر پاکستان کی جمہوری سیاست کی یتیمی کو سمجھ سکے اور پھر اس سیاسی یتیمی کے احساس کو دور کر کے سب کے ساتھ چلنے کی روایت ڈالے۔ پاکستان کے جو اس

Read more

میری دنیا لٹ رہی تھی۔۔۔

ہر انسان کی زندگی میں کئی مرحلے آتے ہیں جن میں غریبی، امیری، صحت، بیماری اور اس نوع کی زندگی کے دوسرے پہلو بھی ہیں جو آتے جاتے رہتے ہیں لیکن انسان جس کو اشرف المخلوقات کا درجہ دیا گیا ہے وہ ان مراحل سے اپنی استطاعت کے مطابق نبرد آزما ہوتا ہے اور ان سے عہدہ برا ہونے کی تدبیر کرتا ہے۔ اس دنیا میں کئی ایک ایسے مشہور لوگوں کی مثالیں دی جا سکتی ہیں جو کبھی دو

Read more

چند چبھتے سوالات

اس وقت ہر خاص و عام محفلوں میں چند ایک اہم سوالات زیر بحث ہیں لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ کسی دانشور اور صاحب علم کے پاس بھی ان سوالات کے تسلی بخش جوابات نہیں ہیں سب گو مگو کی کیفیت میں ہیں۔ سب سے پہلا سوال جو زبان زد عام ہے کہ کیا ملک میں عام انتخابات ہوں گے یا نہیں، دوسرا سوال جس کا آج کل بہت زیادہ چرچا ہے کہ کیا میاں نواز شریف وطن

Read more

میاں نواز شریف کا میثاق مفاہمت

پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے لندن میں اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی کے قائد میاں نواز شریف اکتوبر میں پاکستان واپس آرہے ہیں۔ میاں نواز شریف لگ بھگ گزشتہ چار برس سے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر کے لندن میں مقیم ہیں اور لندن میں بیٹھ کر پاکستان کی سیاست میں داؤ پیچ آزما رہے ہیں وہ اپنی خود ساختہ جلا وطنی کے دوران مسلسل اس تگ و دو میں رہے ہیں کہ

Read more

نگران حکومت کا واحد مینڈیٹ الیکشن کا انعقاد

نگران حکومت جس کا واحد مینڈیٹ مقررہ آئینی مدت میں انتخابات کرانے کے بعد رخصت ہوجانا ہوتا ہے لیکن ہماری نگران حکومت کو انتخابات کرانے کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ورثے میں بے شمار معاشی مسائل بھی مل گئے ہیں اور اگر نگران حکومت اپنی محدود آئینی مدت میں معاشی محاذ پر پیش رفت نہ کرے تو ملک جو پہلے ہی دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے اس کے دیوالیہ پن کا باقاعدہ اعلان ہو جائے۔ بجلی کی

Read more

عوام الیکشن کے لئے تیار ہیں

ایک طرف عوام کی آہ و بکا ہے اور دوسری طرف ہمارے سیاست دان ایک بار پھر الیکشن کے لئے کمر کس رہے ہیں لیکن کمر کسنے کے ساتھ ساتھ شک و شبے میں بھی مبتلاء ہیں کہ الیکشن ہوں گے جس نہیں؟ باوجود اس کے کہ نگران حکومتیں قائم ہو چکی ہیں جن کا آئینی فرض ہی ایک مقررہ مدت میں الیکشن کرا کے رخصت ہو جانا ہوتا ہے لیکن نہ جانے کل تک کے حکمران اس شک میں

Read more

ریاست ماں جیسی ہوتی ہے

ماں اور اولاد کا بے لوث تعلق لفظوں کا محتاج ہر گز نہیں ہے کیونکہ دنیا کا یہ واحد تعلق ہے جو کسی مفاد باہمی کے بغیر اتنا مضبوط ہوتا ہے کہ جس میں ہر دو فریق بغیر کسی طمع اور لالچ کے ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے جڑے ہوتے ہیں۔ ماں اولاد پر اگر جان نچھاور کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے تو اولاد بھی جنت کی تلاش میں ماں کی قدم بوسی کو اپنا مطمع

Read more

اجتماعی توبہ

خبریں اتنی زیادہ ہیں کہ سمجھ نہیں آرہی کہ کس پر تبصرہ کیا جائے اور کس کو چھوڑ دیا جائے۔ لیکن جتنی بھی خبریں ہیں وہ کوئی خوش کن ہر گز نہیں ہیں۔ ہر طرف سے افراتفری کی خبریں سننے کو مل رہی ہیں کوئی دن ایسا نہیں جاتا کہ کوئی بری خبر سننے کو نہ مل جائے۔ پریشان کن خبریں سن کر طبیعت بھی مکدر ہو جاتی ہے اور بعض خبریں تو ایسی ہوتی ہیں جن کو نہ پڑھنے

Read more

بے بس حکمران اور مظلوم عوام

کسی ملک کو چلانے کے لئے انتہائی دانش اور حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ملک چلانے میں ہماری ہر حکمت عملی دانشمندی سے عاری نظر آتی ہے جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ آج قوم مہنگائی کا عذاب بھگت رہی ہے اور یہ عذاب ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے بلکہ ہمارا اشرافیہ طبقہ اس میں مزید اضافے کی نوید بھی سنا رہا ہے۔ ایک چھوٹا سا گھر بھی کسی

Read more

مدینہ منورہ میں چند روز

کئی برس کے بعد سعودی عرب پہنچنے پر حقیقی تبدیلی اور آزادی کا احساس ہوا ہے۔ مدینہ منورہ ائر پورٹ پر ہی تبدیلی نظر آ گئی مردو زن اکٹھے کا کام کر رہے تھے امیگریشن کا زیادہ تر عملہ خواتین پر مشتمل تھا جو نہایت خوش اخلاقی اور خوش اسلوبی سے اپنا کام سر انجام دے رہی تھیں۔ اس سے پہلے جب بھی سعودی عرب کے ائرپورٹس پر آمد ہوتی تھی تو طویل قطاروں میں انتظار کی کوفت اٹھانا پڑتی

Read more

در نبی ﷺ پر

آج سے اٹھائیس برس قبل پہلے راقم نے عملی زندگی کے آغاز سے قبل اس در پر حاضری دی جہاں پر کسی سوالی کی کوئی بھی دعا رد نہیں ہوتی ہے بلکہ ہر ایک کی جھولی بھر دی جاتی ہے اور کسی کو بے نام و نامراد نہیں لوٹایا جاتا ہر انسان کو اس کی بساط کے مطابق عطا کیا جاتا ہے اور اس در کی حاضری اس سوالی کی زندگی بھر کی متاع ہوتی ہے۔ جو بھی یہاں پہنچ

Read more

مڈل کلاس کی پاکستان سے ہجرت

یہ ایک فطری عمل ہے کہ ہر انسان بہتر مستقبل کی خواہش رکھتا ہے اور اس بہتری کے لئے وہ مسلسل تگ و دو میں رہتا ہے۔ ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ زندگی میں وہ سب کچھ حاصل کر لے جس کی اسے ضرورت ہے اور اس سب کچھ کے حصول کے لئے محنت کے علاوہ ہر وہ ذریعہ اور طریقہ کار اپناتا ہے جس سے اس کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں۔ ہم جس معاشرے میں

Read more

ہم قوم ہیں یا ہجوم؟

دانشوروں کی ایک محفل میں یہ سوال اٹھایا گیا کہ ہم پاکستانی ایک قوم ہیں یا ایک ہجوم ہیں سوال کرنے والے صاحب علم باری باری شرکاء محفل کی جانب متوجہ ہوئے لیکن شرکاء محفل ان کے سوال سے ٹس سے مس دکھائی نہیں دیے اس کی وجہ شاید یہ ہو کہ دانشوروں کی اس محفل میں کسی صاحب علم کے پاس اس سوال کا جواب نہیں تھا یا وہ پھر جواب دینے کے موڈ میں نہیں تھے۔ لیکن ایک

Read more

ہم آج کہاں کھڑے ہیں؟

اس بات پر بحث لاحاصل ہے کہ پاکستان کے خلاف کوئی ملک اور خاص طور پر ہندوستان جنگ مسلط کر سکتا ہے لیکن اس بات پر بحث اور غورو فکر وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان کے خلاف معاشی جنگ برپا کر کے اور اندرونی سیاسی ابتری اور امن و مان کوبگاڑ کر اس مملکت خدادا پر ایسی کاری ضربیں لگائی جائیں کہ یہاں کاروبار کرناممکن نہ رہے اور یہی بے چینی اور ابتری پہلے سے معاشی طور پرآفت زدہ

Read more

عید قرباں

آج عید قربان ہے موجودہ نامساعد اور دگرگوں معاشی حالات میں قارئین کو عید مبارک کہنا بڑے ہی دل گردے کا کام ہے کیونکہ عوام جس طرح سے زندگی کے دن کاٹ رہے ہیں وہ ہر روز حکومتی ایوانوں کی مہربانی سے قربانی دے رہے ہیں اور نہ جانے کب تک قربانی دیتے رہیں گے کہ ہر حکمران عوام سے ہی قربانی مانگتا ہے اور عوام کے بڑے دل کی بھی داد دینی پڑے گی جو ہر حکمران کے سامنے

Read more

سیاسی کارکنان کی پارٹی کے لیے اہمیت

سیاسی کارکن سیاسی جماعتوں کی جان ہوتے ہیں انہی کارکنوں کی وجہ سے جماعتوں کا وجود قائم رہتا ہے اور یہ عوام میں زندہ رہتی ہیں خوش قسمت ہوتی ہیں وہ سیاسی جماعتیں جن کے ساتھ ان کے کارکن سرد و گرم حالات میں ثابت قدم رہتے ہیں کیونکہ ان کارکنوں کی ثابت قدمی سے ہی سیاسی جماعت عوام میں اپنا وجود برقرار رکھتی ہے۔ ماضی میں سیاسی جماعتوں کے کارکن جماعت کے نظریے اور منشور کے ساتھ کھڑے ہوتے

Read more

گاؤں چمکیں گے

دیہات اور شہروں کے رہن سہن میں فرق بہت زیادہ ہوتا ہے۔ سہل اور آرام طلب زندگی گزارنے کے لئے جو سہولیات شہروں میں دستیاب ہوتی ہیں۔ دیہات میں ان سہولیات کا تناسب شہروں کے مقابلے میں انتہائی کم ہوتا ہے بلکہ بعض کم آبادی والے دیہات میں تو زندگی کی بنیادی ضروریات جن میں صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات شامل ہیں۔ وہ بھی دستیاب نہیں ہوتی بلکہ ان کے حصول کے لئے کسی قریبی قصبے یا شہر کا

Read more

الیکشن۔ قوم کی نئی زندگی کی نوید

ہمارے جو پڑوسی اور عالمی طاقتیں پاکستان کو بچتا نہیں دیکھ سکتیں ان کی سازشیں عروج پر ہیں اور ان سازشوں کی وجہ سے پاکستان زوال کی طرف گامزن ہے ایک عام پاکستانی کی روز مرہ زندگی کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے روٹی روز گار نہیں ہے لوگ بے گھر اور بھوکے پیٹ سوتے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ کیفیت طاری ہوئی ہے ورنہ ایک زرعی ملک میں کھانا پینا کبھی مسئلہ نہیں

Read more

یوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان

دنیا میں ایسے بہت کم لوگ ہوتے ہیں جنہیں عوام کے دربار سے ایسی خلعت، لقب اور خطاب عطا ہوتے ہیں جو ہمیشہ قائم رہتے ہیں عوامی خطابات کو دنیا کی کوئی طاقت اور کوئی قانون ختم نہیں کر سکتا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو محسن پاکستان کا خطاب کسی حکمران کا عطا کردہ ہر گز نہیں ہے بلکہ میرے جیسے عوام نے انہیں دیا ہے جو ڈاکٹر قدیر سے غیر مشروط محبت کا دم بھرتے ہیں یہ محبت آج بھی

Read more

سیاست دانوں کی آمدنی: حلیمہ سعدیہ کے معصومانہ سوالات

میری چھوٹی بیٹی حلیمہ سعدیہ جو کہ ابھی نویں جماعت کے امتحانات سے فارغ ہوئی ہے گزشتہ شب کو اس نے اچانک ایک سوال پوچھ لیا کہنے لگی کہ بابا یہ جو سیاست دان ہوتے ہیں ان کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے اس کے غیر متوقع اور اچانک سوال میں گڑ بڑا گیا اور چند لمحے کے لئے خاموش ہو گیا کہ اسے کیا جواب دوں اس سوال سے اندازہ ہوا کہ ہماری آج کی نسل جس گھٹن زدہ ماحول

Read more

خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد

گزشتہ دنوں ریاست پاکستان میں جس طرح کے دلدوز مناظر دیکھنے میں آئے وہ ہرگز کوئی خوش کن مناظر نہیں تھے اور نہ قابل تعریف بلکہ قابل مذمت ضرور ہیں جس طرح ریاست کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور دھوئیں کے بادل آسمان پر چھا گئے ان بادلوں کو دیکھ کر ہر وہ سچا پاکستانی اشکبار ہو گیا جس کو پاکستان سے اٹوٹ محبت ہے اور وہ ریاست پاکستان کی سلامتی پر اپنی جان چھڑکتا ہے۔ ریاست پاکستان کے

Read more

کسانوں کی آزمائش

معمول کے روز و شب سے ہٹ کر گندم کی فصل کی برداشت کے سلسلے میں چند روز کے لئے لاہور سے گاؤں رخ کیا ہے لیکن گاؤں پہنچتے ہی ان تکلیف دہ مناظر نے طبیعت مکدر کر دی کیونکہ ایک روز پہلے کی بارش اور ژالہ باری نے میرے کسان بھائیوں کی سال بھر کی محنت کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔ وادی سون میں گندم کی فصل جو کہ چند روز پہلے تک اپنے جوبن پر تھی

Read more

غیر سیاسی باتیں – میرا پاکستان

پاکستان کی پچھتر سالہ تاریخ میں فوج کا ملک کے تعمیری کردار میں بھی ایک اہم حصہ ہے۔ دفاع پاکستان کے بنیادی کردار کے علاوہ ملک کی تعمیر اور ترقی کے منصوبہ جات میں فوج نے اپنا بھر پور حصہ ڈالا ہے کراچی پورٹ کی تعمیر کے علاوہ ملک میں بجلی کی فراہمی کے لئے بنائے جانے والے بڑے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس بھی فوج کی نگرانی میں تعمیر کیے گئے ہیں، چین اور پاکستان کے مشترکہ منصوبوں جن میں سی

Read more

غیر سیاسی باتیں: ایک عہد کی سرگزشت

زندگی میں ایک اور مقدس مہینہ اپنی برکت اور رحمتوں کے نزول کے ساتھ گزر گیا۔ معلوم نہیں اللہ تبارک و تعالیٰ کے ہاں ہماری عبادات کو کتنی قبولیت ملی اس کا حال تو وہی با برکت ذات جانتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ خود ہی وعدہ فرماتے ہیں کہ ”روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوں گا“ ۔ رمضان المبارک تو ویسے بھی بخشش اور رحمتوں سے بھر پور مہینہ ہے اس بابرکت مہینے میں گناہ

Read more

عوام کا محافظ آئین

صبح سویرے جیسے ہی اخبارات پر نظر ڈالی تو پہلے ہی صفحے پر آئین پاکستان کی سلور جوبلی تقریبات کے حوالے سے اشتہارات نظر آئے۔ اشتہارات میں ماضی کے اخبارات کے تراشوں کو جوڑ کر یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا آئین منظور کر لیا گیا ہے اور یہ آئین قانون کے سامنے برابری، فرد کا تحفظ، تعلیم کا حق، رائے کی آزادی، نقل و حرکت کی آزادی، یونین اور سیاسی جماعت بنانے کی آزادی، مذہبی آزادی، معلومات تک

Read more