سٹیلتھنگ: چند ممالک میں سیکس کے دوران بغیر رضامندی کے کنڈوم اتار کر سیکس کرنے کو ریپ کیوں سمجھا جاتا ہے؟

امریکی ریاست کیلیفورنیا نے بغیر رضامندی کے کنڈوم اتارنے یعنی ’سٹیلتھنگ‘ کو غیرقانونی قرار دیا ہے لیکن کیا اس حوالے سے دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کوئی قوانین موجود ہیں؟

Read more

انڈیا میں ’سُلی ڈیلز‘ کے بعد ’بُلی بائی‘: سوشل میڈیا پر مسلم خواتین کو کیسے ہراساں کیا جا رہا ہے؟

نئے سال پر انڈیا میں متعدد مسلم خواتین کو ’بُلی بائی یا بُلی ڈیلز‘ ایپ کے تحت نشانہ بنایا گیا ہے جو کہ عصمت آرا کے مطابق ’سلی ڈیلز‘ کا ہی ایک روپ ہے۔

Read more

نواز شریف کی پاکستان واپسی کا معاملہ: کیا حکومت قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف قانونی کارروائی کر سکتی ہے؟

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق شہباز شریف نے ضمانت دی تھی کہ وہ چار ہفتوں کے بعد اپنے بھائی کو وطن واپس لیکر آئیں گے اور کیوںکہ ایسا نہیں ہوا اس لیے حکومت ان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ درخواست کب تک دائر کی جائے گی۔

Read more

آسٹریا: انتہائی تکلیف میں مبتلا مریضوں کو خودکشی میں معاونت کی سہولت کا قانونی حق مل گیا

آسٹریا کی پارلیمان سے دسمبر میں منظور ہونے والے اس قانون نے ’یوتھنیزیا‘ یا خودکشی میں معاونت کے لیے راستہ ہموار کر دیا ہے جس کے مطابق انتہائی تکلیف دہ اور ناقابل علاج بیماری میں مبتلا بالغ مریض ہی معاونت کی درخواست کر سکتے ہیں۔

Read more

ڈینڈرف یعنی بالوں میں خشکی کا مسئلہ عام تو ہے لیکن کیا اس کا کوئی علاج بھی ہے؟

ڈینڈرف یا بالوں میں خشکی ایک ایسا مسئلہ ہے جو بہت سے لوگوں کو پریشان کرتا ہے اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جن میں یہ مسئلہ اتنا بڑھ جاتا ہے کہ ان کے لیے اس سے باہر نکلنا مشکل ہو جاتا ہے۔

Read more

پاکستان کے سابق باکسنگ سٹار عبدالرشید قمبرانی جن کی معاشی مشکلات علاج کے آڑے آ گئیں

پاکستان کے سابق باکسنگ سٹار عبدالرشید قمبرانی دو مرتبہ سیف گیم کے گولڈ میڈلسٹ قرار پائے لیکن اپنا بازو فریکچر ہونے پر علاج کروانے کے لیے پیسے نہ ہونے پر دلبرداشتہ اور حکومت سے خائف ہیں۔

Read more

کوہلی تنازع میں چیتن شرما کے بیان سے مزید کنفیوژن: ’بی سی سی آئی اور سلیکٹرز کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنا چاہتے تھے‘

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ چیتن شرما نے جمعے کو کہا کہ بی سی سی آئی اور سلیکٹرز نے کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے۔

Read more

باپ بیٹی کی انوکھی کہانی: جب رومانوی مناظر پر ٹی وی بند کر دینے والا شخص سیکس کی مشہور کتابوں کا مصنف نکلا

ایک ایسی لڑکی کی کہانی جو قدامت پسند ماحول میں پلی بڑھی اور جس کے والدین سیکس اور بالغوں سے متعلق بات کرنے سے گریز کرتے تھے۔

Read more

امریکہ چین اور روس: کیا چینی سفیر کے امریکہ کے لیے دیے گئے بیان نے روس کے پرانے زخموں پر نمک چھڑکا ہے؟

کیا چینی سفیر کا یہ بیان کہ چین سوویت یونین نہیں ہے اور امریکہ وہ نہیں جو 30 سال پہلے تھا، امریکہ کے لیے خطرہ ہے یا وہ روس کو بتا رہا ہے کہ اگر اس کی قیادت نے ’غلطیاں‘ نہ کی ہوتیں تو سوویت یونین کا خاتمہ نہ ہوتا؟

Read more

وینزویلا کا 13 سالہ لڑکا جس نے ناسا کی مدد سے گھر میں دوربین کے بغیر ایک سیارچہ دریافت کیا

مگیل کم عمری سے یوٹیوب پر سپیس سائنس سے متعلق ویڈیوز دیکھ رہے ہیں اور سٹیفن ہاکنگ کی کتابیں پڑھ رہے ہیں۔ ان کے گھر میں ٹیلیسکوپ نہیں مگر اس کے باوجود انھوں نے ایک سیارچہ دریافت کیا ہے۔

Read more

انڈیا میں شادی کی عمر میں اضافے کے پیشِ نظر حیدرآباد کے مسلم خاندان شادیاں کروانے کی جلدی میں

انڈیا میں لڑکیوں کی شادی کی عمر میں اضافے کا قانون جلد ہی حقیقت بننے جا رہا ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو اگلے چند سالوں کے لیے طے شدہ شادیاں ملتوی ہونے کا پورا خدشہ ہے۔

Read more

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ: ’انٹیلیجنس اہلکاروں نے گھر میں داخل ہو کر ہراساں کیا‘

پاکستان کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے الزام عائد کیا ہے کہ انھیں کراچی میں اپنے گھر میں مبینہ طور پر فوج اور وزارت داخلہ کی انٹیلیجنس سروس کے اہلکاروں نے ہراساں کیا ہے تاہم وزارتِ داخلہ کے مطابق اب تک انھیں اس سلسلے میں کوئی شکایتی تحریر موصول نہیں ہوئی۔

Read more

قوت سماعت سے محروم افراد کے اہلخانہ کو درپیش مشکلات: ’ڈاکٹر آئے اور مجھے اپنے سماعت سے محروم والد کو بتانا پڑا کہ وہ مر رہے ہیں‘

کیا رشتہ داروں کے لیے مناسب ہے کہ وہ سماعت سے محروم اپنے پیاروں کے لیے ہر موقعے پر ترجمانی کے فرائض انجام دیں؟

Read more

نئے سال کے موقع پر انڈیا کے زیر انتظام جموں کشمیر کے مندر میں بھگدڑ، 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک تنازعے کی وجہ سے لوگوں نے ایک دوسرے کو دھکا دینا شروع کر دیا جس کی وجہ سے بھگدڑ کی صورتحال پیدا ہو گئی۔

Read more

احمد شاہ بہادر: وہ مغل شہنشاہ جس کی حکومت ایک خواجہ سرا نے چلائی

احمد شاہ حکمران کے طور پر یوں کہیے کہ تھے ہی نہیں۔ حکومت چلانے کی نہ تعلیم تھی نہ تربیت۔ بدچلنی کو شعار کیا اور زیادہ وقت بُری صحبت میں گزارتے جس سے شہنشاہیت کا تصور اور مجروح ہوا۔

Read more

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور: پاکستان کی وہ یونیورسٹی جس کے پاس دو نوبیل انعام ہیں

لاہور سے تعلق رکھنے والے پانچ نوبیل انعام یافتگان کا احوال جن میں سے دو کا تعلق گورنمنٹ کالج لاہور سے رہا۔ آج اس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے قیام کی 158 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

Read more

پاکستانی سرزمین پر اولین ٹیسٹ: ’میچ کھلانے کی خوشخبری سنا کر بارہواں کھلاڑی بنا دیا گیا‘

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے انڈیا کو لکھنؤ اور انگلینڈ کو اوول میں ہرا کر یہ ثابت کر دیا تھا کہ اسے ٹیسٹ کرکٹ کا استحقاق دیے جانے کا فیصلہ غلط نہیں تھا۔ روایتی حریف پاکستان اور انڈیا چونکہ ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں مدمقابل ہو رہے تھے لہٰذا شائقین پانچ ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز کے لیے بہت زیادہ پرجوش تھے۔

Read more

کووڈ: ویکسین کی تیسری خوراک اومیکرون کو روکنے میں ’88 فیصد موثر‘، برطانیہ میں دوسری اینٹی وائرل دوا کی منظوری

برطانیہ کی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کی نئی معلومات کے مطابق ویکسین کی اضافی خوراک (یعنی بوسٹر شاٹ) کووڈ 19 کی وجہ سے لوگوں کے ہسپتال داخلے کو 88 فیصد تک روکنے میں مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

Read more

نواز شریف کے باوفا ساتھی بلال یاسین کو پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگیں لیکن اللہ نے بچا لیا: مریم نواز شریف

پاکستان کے صوبپ پنجاب میں مسل لیگ ن کے رہنما اور صوبائی رکن اسمبی رہنما بلال یاسین لاہور میں فائرنگ کے ایک واقعے میں زخمی ہو گئے ہیں۔

Read more

بلی ہیلش: کس طرح پورنوگرافی نوجوانوں کے دماغ اور جنسی عادات کو متاثر کرتی ہے

پورنوگرافی اب ایک بہت مختلف سطح پر پہنچ چکی ہے۔ یہ ایک اربوں ڈالر کی صنعت ہے، جو موبائل فون پر کی جانے والی تمام سرچز کا کل پانچواں حصہ ہے، اور اس کے سب سے بڑے نقادوں میں ایک نوجوان فنکارہ بھی شامل ہیں۔

Read more

اروناچل پردیش میں 15 مقامات کے نام تبدیل کرنے پر انڈیا کی جانب سے چین کی مذمت

انڈیا کی وزارت خارجہ نے چین کی جانب سے اروناچل پردیش میں بعض مقامات کے نام تبدیل کرنے کے اقدام پر سخت اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ اروناچل پردیش ہمیشہ ہندوستان کا اٹوٹ انگ رہا ہے اور رہے گا۔

Read more

کشمیر میں تشدد کے سائے میں پروان چڑھنے والی نسل: ’ہم لوگ اب جی بھر کر ہنسنے کے قابل بھی نہیں رہے‘

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں برسوں سے جاری کشیدگی کے دوران اپنا بچپن کھو دینے والے نوجوانوں کو 2022 سے کوئی اُمید نہیں ہے۔

Read more

کنسرٹس میں ہراسانی کے واقعات: ’کیوں ایسی حرکتوں سے پابندی لگوانا چاہتے ہیں‘

گزشتہ دو ماہ کے دوران پاکستان کے متعدد شہروں میں کئی کنسرٹ منعقد ہوئے ہیں اور تقریباً ہر تقریب کے بعد ہراسانی کی کوئی نہ کوئی ویڈیو سوشل میڈیا پر نظر آئی ہے۔

Read more

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے سنہ 2021 کامیاب سال لیکن اب بھی کئی معرکے جیتنے ہوں گے

کھلاڑیوں کے چہروں پر سجی مسکراہٹ نے پاکستانی عوام کو بھی خوشی کے بہترین لمحات فراہم کیے ہیں اور انہی خوشیوں کے ساتھ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 2021 سال کو الوداع کہا مگر سال 2022 میں کئی چیلنجز ٹیم کے منتظر ہوں گے۔

Read more

بنگلہ دیش: خواتین کے لیے مخصوص ساحل کا منصوبہ سوشل میڈیا تنقید کے بعد منسوخ

ساحل سمندر کے ایک حصہ کو خواتین کے لیے مختص کرنے کے فیصلے کی خبر عام ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شور مچ گیا۔ تنقید کرنے والوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ انتہا پسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیک رہی ہے۔

Read more

منی بجٹ: کیا واقعی پاکستان کے غریب طبقے پر اس منی بجٹ کا کوئی اثر نہیں پڑے گا؟

حکومتی دعویٰ ہے کہ منی بجٹ سے غریب طبقے پر بوجھ نہیں پڑے گا کیونکہ نئے ٹیکس اُن کے زیرِ استعمال چیزوں پر نہیں لگ رہے مگر معاشی ماہرین اور صنعتی شعبے کے نزدیک یہ معاملہ اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔

Read more

دوران پرواز کورونا کی تشخیص: امریکی سکول ٹیچر کا طیارے کے ٹوائلٹ میں قرنطینہ کا تجربہ

مشی گن سے تعلق رکھنے والی ماریسا فوشیو نے شکاگو سے آئس لینڈ کا سفر شروع کیا تو انھیں شاید علم نہیں ہو گا کہ انھیں اپنا بیشتر سفر طیارے کے بیت الخلا میں اس ڈر کے ساتھ گزارنا ہو گا کہ انھیں کورونا وائرس ہے۔

Read more

گیتانجلی البم: پروین شاکر کا شعری کارنامہ جس کے چھپنے سے پہلے وہ زندگی کی بازی ہار گئیں

سنہ 1994 میں پروین شاکر کی کلیات ’ماہ تمام‘ شائع ہوئی تو لوگوں نے اس کے عنوان کو بھی بدشگونی سے تعبیر کیا اور کہا کہ ماہ تمام کے بعد تو زوال شروع ہو جاتا ہے۔ یہی وہ زمانہ تھا جب پروین شاکر گیتانجلی کی نظموں کو اردو میں منتقل کر رہی تھیں۔

Read more

انڈیا میں درجنوں گدھوں کی چوری: راجستھان پولیس سب کام چھوڑ کر گدھا چور ڈھونڈنے پر مجبور

راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلعے میں گدھوں کی مسلسل چوری نے پولیس کو گدھا چوروں کو پکڑنے کے لیے سارے کام چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔ چوری ہونے والے 76 گدھوں کی مالیت 11 لاکھ 40 ہزار روپے بنتی ہے۔

Read more

یوکرین کے معاملے پر کشیدگی: روس پر نئی پابندیاں بڑی غلطی ہوگی، پوتن کی امریکی صدر بائیڈن کو تنبیہ

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کو متنبہ کیا ہے کہ یوکرین کے مسئلے پر نئی پابندیوں کی صورت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بُری طرح خراب ہوسکتے ہیں۔

Read more

کوئٹہ: سائنس کالج کے قریب دھماکہ ’ریموٹ کنٹرولڈ‘ تھا، 4 افراد ہلاک، کم از کم 15 زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ایک دھماکے کے بعد مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے دھماکے کے مقام کا دورہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے۔

Read more

کراچی میں نو عمر ’ٹِک ٹاکرز‘ گرفتار: ’ملزم نے سنسنی کے لیے گھر کے باہر کھڑے شہری کو گولی ماری‘

کراچی میں سات روز قبل جس واقعے کو ٹارگٹ کلنگ سمجھا گیا اس کے بارے میں اب پولیس کا دعویٰ ہے کہ بعض نو عمر ٹک ٹاکرز نے سنسنی کے لیے یہ واردات کی ہے۔

Read more

'غریب انسان ان اشیا کو استعمال نہیں کرتا، تو اس سے اس پر کیسے کوئی فرق پڑے گا؟‘: وزیر خزانہ شوکت ترین

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے تقریباً ساڑے تین سو ارب روپے کے منی بجٹ میں تقریباً 150 اشیائے ضرورت پر سیلز ٹیکس کی مد میں زیادہ سے زیادہ 17 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اپوزیشن کا موقف ہے کہ ان اقدامات سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔

Read more

شکاگو کے آئروکوئس تھیٹر میں آگ لگنے کا واقعہ جس نے آتشزدگی کے حفاظتی انتظامات کو نئی جہت دی

یہ 30 دسمبر 1903 کی بات ہے جب امریکی شہر شکاگو کے آئروکوئس تھیٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور تھیٹر میں موجود 602 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ یہ امریکی تاریخ کی چند بڑی آتشزدگیوں میں شمار ہوتی ہے۔

Read more

گلین میکسویل: نوعمر لڑکیوں کی جسم فروشی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث خاتون عیش و عشرت سے جیل تک کیسے پہنچیں؟

گلین میکسویل کو نوعمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے تیار کرنے اور ان کی انسانی سمگلنگ اور اس کی سہولت کاری کے الزامات میں مجرم پایا گیا ہے۔

Read more

اشرف غنی کا بی بی سی کو انٹرویو: سابق افغان صدر کے افغانستان سے بچ نکلنے کی کہانی ان کی زبانی

بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں سابق افغان صدر نے دعویٰ کیا ہے جب وہ 15 اگست کی صبح اٹھے تو ان کے ’وہم و گمان‘ میں بھی نہیں تھا کہ یہ افغانستان میں اُن کا آخری دن ہو گا۔ کابل پر طالبان کے قبضے سے قبل سابق افغان صدر کے افغانستان چھوڑنے کی کہانی اُن کی زبانی۔

Read more

2021 کی سب سے چونکا دینے والی تصاویر اور ان کا تاریخی فن پاروں سے موازنہ

شاعر اور فن کے مورخ کیلی گروور نے اس سال کی بہترین تصاویر کا انتخاب کیا ہے۔ غزہ میں بمباری کا نشانہ بنے اپنے کمرے سے باہر دیکھتی لڑکی اور امریکی کیپیٹل ہِل پر حملے کے مناظر ان تصاویر میں شامل ہیں۔ ان تصاویر کا موازنہ تاریخی فن پاروں سے کیا گیا ہے۔

Read more

گلاب دیوی ہسپتال کی بنیاد رکھنے والے لالہ لجپت رائے کون تھے؟

لاہور میں لالہ لجپت رائے کے نام سے دھرم پورہ میں ایک گلی بھی موسوم ہے لیکن ان کے انسانی جذبہ کی سب سے بڑی یادگار گلاب دیوی ہسپتال ہے لیکن گلاب دیوی کون تھیں اور لالہ نے ان کے نام پر ہسپتال کیوں بنوایا؟

Read more

نور الصباح: ایم بی بی ایس میں 23 میڈل حاصل کرنے والی طالبہ جو ڈاکٹروں کی اپنی ذہنی صحت کے بارے میں فکرمند ہیں

ایم بی بی ایس کی طالبہ نور الصباح کے لیے یہ بڑا اعزاز تھا جب انھیں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے 161 سال کے دور میں پہلی بار کانووکیشن پر 23 تمغے پہننے کا موقع ملا۔

Read more

ریکوڈک منصوبہ: ٹھیتیان کاپر کمپنی کے دو شراکت داروں میں سے ایک حکومت پاکستان سے ’معاہدے پر راضی‘

بلوچستان میں سونے اور تانبے کے سب سے بڑے ذخائر ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے حکومت پاکستان چھ ارب ڈالر کے جرمانے کی ادائیگی سے بچنے کے لیے ٹھیتیان کاپر کمپنی کے دو شراکت داروں میں سے ایک سے معاہدہ کرنے جا رہی ہے۔

Read more

جاوید اقبال: ’100 بچوں‘ کا سفاک قاتل کیا شہرت کا بھوکا ذہنی مریض تھا؟

بی بی سی اردو نے پاکستان کے سب سے بدنام سیریل کلر جاوید اقبال کی لکھی گئی ڈائری، اس کے خطوط سمیت اس کیس کی دستاویزات اور اس سے جڑی کئی ایسی شخصیات تک رسائی حاصل کی جو آج سے پہلے مختلف وجوہات کی بنا پر منظرعام پر نہیں آئے۔

Read more

حیاتیاتی تنوع: مچھلی کی ’لاپتہ‘ قسم جسے میکسیکو کے قدرتی ماحول میں دوبارہ متعارف کرایا گیا

سنہ 2003 سے ’لاپتہ‘ مچھلی ٹکیلا فش کو ایک بار پھر میکسیکو کے قدرتی ماحول میں متعارف کرایا گیا ہے۔ خیال ہے کہ تازہ پانی پر انحصار کرنے والی انواع زمینی یا سمندری حیات کے مقابلے زیادہ تیزی سے معدوم ہو رہی ہیں۔

Read more

ممتاز لیڈز: لارڈ نذیر کی ٹویٹ کے بعد ریستوراں کے انڈین، پاکستانی یا کشمیری ہونے پر بحث

برطانیہ کے شہر لیڈز میں واقع ایک ریستوراں ’ممتاز لیڈز‘ کے کرسمس پر مفت کھانا تقسیم کرنے کے خیراتی کام پر ایسی بحث چلی جو ریستوراں کی انتظامیہ کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔

Read more

گوادر کے لیے اعلان کردہ سعودی آئل ریفائنری کیا اب حب میں تعمیر کی جائے گی؟

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے ساحلی شہر گوادر کے لیے اعلان کردہ تیل صاف کرنے کے کارخانے کا منصوبہ اب سی پیک کا ‘گیٹ وے’ کہلائے جانے والے اس شہر کے بجائے کراچی کے قریب بلوچستان کے ساحلی قصبے حب میں منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

Read more

بنگلہ دیش میں زرعی انقلاب: ایک سائنسدان اور ایک ٹی وی پریزنٹر نے کیسے بنگلہ دیش کی قسمت بدل دی

ڈاکٹر ایم اے سلام اب بنگلہ دیش کے چاول کے صف اول کے سائنسدانوں میں سے ایک ہیں۔ بنگلہ دیش کا رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ دھان کی کم از کم 20 جدید اقسام کی تیاری میں براہ راست شامل ہے اور ان کی دریافت نے بنگلہ دیش میں زراعت کی تصویر بدل کر رکھ دی۔

Read more

نصیرالدین شاہ: 'جو مسلمانوں کی نسل کشی کی بات کر رہے ہیں وہ خانہ جنگی شروع کرنا چاہتے ہیں'

معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ جو لوگ مسلمانوں کی نسل کشی کی بات کر رہے ہیں وہ در اصل ملک میں خانہ جنگی شروع کرنا چاہتے ہیں۔

Read more

نواب رضا علی خان: انڈیا کی سابق شاہی ریاست رام پور کی ڈھائی ہزار کروڑ کی جائیداد کی شرعی تقسیم کا معاملہ 49 سال سے التوا میں

رامپور کی ریاست کے آخری حکمراں نواب رضا علی خان کے خاندان میں ان کی تین بیویاں، تین بیٹے اور چھ بیٹیاں تھیں۔ قریب ڈھائی ہزار کروڑ مالیت کی اس جائیداد کے کل 16 ورثا بتائے جا رہے ہیں۔

Read more

محمد شامی کی جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کارکردگی اور ٹیسٹ کرکٹ میں 200 وکٹیں، انڈیا میں سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

انڈیا کے فاسٹ بولر محمد شامی نے جب جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین ٹیسٹ کے تیسرے روز پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کریئر کی 200 وکٹیں بھی مکمل کیں تو ظاہر ہے انڈیا میں سوشل میڈیا پر انھیں خوب سراہا گیا لیکن ساتھ ہی ساتھ ماضی کو یاد کرتے ہوئے کچھ تیکھے تبصرے بھی کیے گئے۔

Read more

پاکستان میں فوج اور انٹیلیجنس اداروں کے سربراہان کی تشہیر پر بحث: ’خفیہ ایجنسی میں کام کرنے والے شخص کا تو کام ہی خفیہ رہنا ہے‘

نئے آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم بعض اجلاسوں میں شریک تھے جن کی صدارت وزیراعظم عمران خان کر رہے تھے تاہم ان کی ویڈیوز، تصاویر یا ان ملاقاتوں کے حوالے سے سرکاری بیانات جاری نہیں کیے گئے۔

Read more

کووڈ 19: امریکہ اور فرانس میں ریکارڈ یومیہ کیسز، پاکستان میں حکام کی عوام سے ویکسین لگوانے کی اپیل

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی اومیکرون قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور گذشتہ روز فرانس اور امریکہ میں وبا کے آغاز کے بعد سے یومیہ سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں اب تک اومیکرون کے کُل 75 کیسز کی تشخیص ہو چکی ہے اور صحت حکام نے عوام کو اپیل کی ہے کہ وہ ویکیسن کی بوسٹر خوراک جلد از جلد لگوائیں۔

Read more

سرگئی کریکالف: وہ خلاباز جنھیں خلا میں تنہا چھوڑ دیا گیا ہے‘

سوویت یونین کے ٹوٹنے پر سیاسی اور معاشی بحران کی ایک غیر یقینی صورتحال نے جنم لیا۔ اس دوران معمول کے مشن پر گئے خلاباز سرگئی کو بتایا گیا کہ وہ آئندہ حکم تک خلا میں ہی موجود رہیں گے۔

Read more

لڑکیوں کو بااختیار بنانے میں والد کا کردار: ’میرے خوابوں کو حقیقت بنانے اور منزل تک پہنچنے کا راستہ میرے والد ہیں‘

ایک بیٹی کے خواب دیکھنے اور ان کو پورا کرنے کے لیے والد کی کیا اہمیت ہے یہ تو وہی بتا سکتی ہیں جن کے خوابوں پر پہلا پہرا ان کے گھر میں یہ کہہ کر ڈال دیا جاتا ہے کہ ’لوگ کیا کہیں گے‘ اور ’لڑکیاں تھوڑی نہ یہ کرتی ہیں۔‘

Read more

مدر ٹریسا: انڈین حکومت نے فلاحی ادارے کی غیر ملکی فنڈنگ معطل کر دی

انڈیا کی حکومت نے نوبیل انعام یافتہ مدر ٹریسا کے مسیحی فلاحی ادارے مشنریز آف چیریٹیز کی غیر ملکی فنڈگ کے لائسنس کو کرسمس کے روز معطل کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق وہ ضوابط کی شرائط پوری نہیں کرتے۔

Read more

چین کی خلائی حادثے کے خطرے پر شکایت کے بعد ایلون مسک تنقید کی زد میں

چین نے شکایت کی ہے کہ اس کے خلائی سٹیشن کی سٹار لنک انٹرنیٹ سروس کے منصوبے کے تحت خلا میں بھیجے گئے مصنوعی سیاروں سے ٹکر ہوتے ہوتے رہ گئی۔ اس کے بعد سے ایلون مسک کے خلاف شدید رد عمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Read more

ماحولیاتی تبدیلی: پانی کی قلت نے ایران میں انسانوں کو مگرمچھوں کا دشمن بنا دیا

ان حملوں کی وجہ ایران میں پانی کی شدید قلت ہے اور اس کی وجہ سے مگرمچھوں کے لیے قدرتی طور پر سکڑتی خوراک ہے۔ اس خطے میں پانی کی کمی کے باعث مینڈک اور دیگر حیات کم ہو گئے ہیں اور مگرمچھوں کو اپنی خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔

Read more

کارونجھر کی کٹائی: عدالتی حکم سے ایف ڈبلیو او اور نجی کمپنی کو پتھر کاٹنے سے روک دیا گیا

پاکستان کے ضلع تھرپارکر کی ایک مقامی عدالت نے پاکستان فوج کے ذیلی ادارے ایف ڈبلیو او اور ایک نجی کمپنی کو ننگرپارکر میں کارونجھر پہاڑ کی کٹائی سے روک دیا ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ کارونجھر کی کٹائی سے نہ صرف یہاں کی خوبصورتی، سیاحت اور ثقافت متاثر ہو رہی ہے بلکہ اس کے ماحولیاتی اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ ڈیموں میں پانی ان ہی پہاڑوں کے ذریعے جمع ہوتا ہے۔

Read more

قومی سلامتی پالیسی 26-2022: کیا یہ واقعی پہلی قومی سلامتی پالیسی ہے؟

این ایس سی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے ملک کی ’پہلی قومی سلامتی پالیسی 26-2022 کی منظوری دی ہے۔‘ اس پالیسی کے اہم نکات کیا ہیں، معاشی سکیورٹی سے کیا مراد ہے اور سن 2014 میں مسلم لیگ نواز کے دور میں بننے والی قومی سلامتی پالیسی کے اہم پہلو کیا تھے؟

Read more

فلم 83: سنہ 1983 میں انڈیا کی ورلڈ کپ میں تاریخی جیت کو بالی وڈ کا خراج تحسین

بالی وڈ کی نئی فلم ’83’ انڈیا کی سنہ 1983 میں تاریخی جیت کی کہانی بیان کرتی ہے۔ تقریباً 38 برس قبل ہونے والے ٹورنامنٹ کی کوریج کے لیے کھیلوں کے صحافی ایاز میمن نے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔ اسی حوالے سے وہ اس مضمون میں انڈیا کی جیت کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

Read more

سوویت یونین کے خاتمے کے تیس سال: پیوتن اور روس کا عالمی طاقتوں میں مقام

مغرب اور امریکہ سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بین الاقوامی سطح پر مستقبل میں چین کے عروج میں روس کسی حد تک اپنا کھویا ہوا وقار اور حیثیت بحال کرنے میں کامیاب ہو سکے گا؟ ایک تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ’میرا خیال ہے کہ روس اب بھی دنیا میں اپنا مقام حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اور اب چین کے عروج کے ساتھ یہ اتنا آسان نہیں ہوگا۔‘

Read more

سوئٹزرلینڈ میں جسمانی معائنے کے بغیر جنسی شناخت کی تبدیلی کی اجازت

سوئٹزرلینڈ بھی آئرلینڈ، بیلجیئم، پرتگال اور ناروے کے ساتھ ایسے چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں کسی ہارمون تھراپی، طبی معائنے اور تشخیص یا دیگر طبی کارروائیوں کے بغیر کوئی بھی انسان قانونی طور پر اپنی جنسی شناخت تبدیل کروا سکتا ہے۔

Read more

رانا شمیم کے بیان حلفی کا معاملہ: اسلام آباد ہائیکورٹ کا گلگت بلتستان کے سابق چیف جج سمیت دیگر افراد پر سات جنوری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم سمیت چار افراد پر توہین عدالت میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان افراد پر فرد جرم سات جنوری کو عائد کی جائے گی۔

Read more

انڈین عوام کی سرعام تھوکنے کی عادت کے خلاف جاری لاحاصل جنگ

انڈیا کے گلی کوچوں میں انسانی تھوک کی پچکاریاں جو سڑکوں پر جا بجا نظر آتی ہیں۔ کبھی یہ سادہ تھوک ہوتا ہے تو کبھی بلغم سے بھری پچکاری۔ اور کہیں خون کی مانند لال رنگ کی گٹکے یا پان کی پچکاری جو انڈیا کے شہروں کی دیواروں، شاہراؤں کی زنیت بنی دکھائی دیتی ہیں۔

Read more

شیخ مجیب الرحمان: بنگلہ دیش کے بانی کا سحر، جمہوری اور آمرانہ رویہ کا امتزاج

بنگلہ دیش کی آزادی کی بات شیخ مجیب الرحمان کی شخصیت پر بات کیے بغیر نامکمل ہے، کیونکہ آزادی اور شیخ مجیب بنگلہ دیش کے حوالے سے لازم ملزوم ہیں۔

Read more

آکٹوپس کا بطور خوراک استعمال: پیچیدہ مگر ذہین دماغ کے مالک جانور کی مصنوعی افزائش ہونی چاہیے؟

سائنسی شواہد کی روشنی میں حیوانات کے تحفظ کے بل میں ایک ترمیم کے ذریعے آکٹوپس کو ایک حساس مخلوق قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان شواہد کے مطابق آکٹوپس نہ صرف خوشی اور مسرت بلکہ غم اور تکلیف بھی محسوس کر سکتے ہیں۔ سائنس دانوں کو کا یقین ہے کہ ‘خوراک کی غرض سے آکٹوپس کی بڑے پیمانے پر فارمنگ اور افزائش نا ممکن ہے اور حکومت ایسے آکٹوپس کی در آمد پر پابندی لگا سکتی ہے۔’

Read more

’غریب طبقے کا کوکنگ آئل‘: سمگل شدہ ایرانی خوردنی تیل پاکستان کیسے پہنچتا اور فروخت ہوتا ہے؟

ایک اندازے کے مطابق روزانہ ہزاروں لیٹر ایرانی کوکنگ آئل گوادر سے کراچی روانہ کیا جاتا ہے جس کی قیمت مارکیٹ میں دستیاب خوردنی تیل کے مقابلے میں لگ بھگ نصف ہے۔ مگر ایرانی کوکنگ آئل کی پاکستان سمگلنگ اور فروخت ہوتی کیسے ہے؟

Read more

بےنظیر بھٹو: جوگرز جن کے ذریعے سابق وزیراعظم پر خودکش حملہ کرنے والے کا پتا لگایا گیا

حملہ آور بلال کو ساتھی نے مشورہ دیا کہ وہ اپنے جوگرز اتار لے کیونکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پتہ ہے کہ جہادی یہ جوتے استعمال کرتے ہیں۔

Read more

تیجسوی سوریا: انڈیا میں بی جے پی کے رکن پارلیمان نے مسلمانوں، مسیحیوں کو ہندو بنانے کا بیان واپس لے لیا

25 دسمبر کو ایک تقریب میں تیجسوی نے کہا تھا کہ ’ہم نے اس ملک میں رام مندر تعمیر کر دیا ہے، جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کر دیا ہے، ہمیں پاکستان کے مسلمانوں کو ہندو بنانا چاہیے۔۔۔‘ مگر اب انھوں نے یہ بیان واپس لے لیا ہے۔

Read more

کلائمیٹ چینج: 2021 میں شدید قدرتی آفات سے ہونے والا مالی نقصان

بڑھتے ہوئے عالمی درجۂ حرارت کی وجہ سے آنے والے سیلابوں اور طوفانوں نے دنیا بھر میں لوگوں کو بری طرح سے متاثرہ کیا ہے۔ ایک انشورنس کمپنی کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں 2021 چوتھا سال ہوگا جس کے دوران دنیا بھر میں قدرتی آفات کی وجہ سے مجموعی طور پر 100 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

Read more

‘ہمیں کسی ڈیل کی ضرورت نہیں، ہماری ڈیل شہدا کی قبروں سے ہے، ہماری ڈیل پاکستان کی عوام سے ہے’

بے نظیر بھٹو کی 14 ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ’آج پاکستان میں جمہوریت بس نام کی رہ گئی ہے، نہ اس میں بولنے کی آزادی ہے، نہ جینے کی آزادی ہے، نہ سانس لینے کی آزادی ہے‘۔

Read more

مرتضیٰ وہاب کے جواب پر عدالت کی برہمی، فوری برطرف کرنے کا حکم اور بعد میں معافی قبول

پاکستان سپریم کورٹ نے کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دینے کے بعد ان کی معافی قبول کر لی اور ہدایت کی کہ وہ سیاست سے بالاتر ہوکر کام کریں۔

Read more

سنی لیونی کا گیت ‘مدھوبن میں رادھیکا ناچے‘ تنازع کا شکار کیوں؟

انڈیا کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی سنی لیونی ایک بار پھر تنازعے کا شکار ہیں اور ایک نئے گیت میں ان کی اداکاری کے لیے سوشل میڈیا پر ‘ایرسٹ سنی لیونی’ ٹرینڈ چل رہا ہے۔

Read more

عمران خان کی جانب سے برفانی تیندوے کی ویڈیو کی ٹویٹ، لیکن کیا یہ پاکستان ہے یا ایران؟

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 25 دسمبر کو برفانی تیندوا کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں ایک برفانی تیندوا کو چنگھاڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انھوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ یہ ویڈیو انھیں کیسے حاصل ہوئی ہے تاہم بلتستان کے علاقے میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم بلتستان وائلڈ لائف کنزوریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے کہا گیا کہ یہ وڈیو ان کے کیمرہ ٹریپ نے ریکارڈ کی تھی۔

Read more

انڈیا کے بڑے تعلیمی اداروں کے طلبا میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کی وجوہات کیا ہیں؟

انڈیا کی مرکزی حکومت نے گذشتہ سوموار کو لوک سبھا (ایوان زیریں) کو بتایا کہ سنہ 2014 اور 2021 کے درمیان ملک کے سرکردہ تعلیمی ادارے آئی آئی ٹیز، آئی آئی ایمز، سینٹرل یونیورسٹیوں اور حکومت کے تعاون سے چلنے والے دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 122 طلباء نے خودکشی کی۔

Read more

اُری گیلر: اسرائیلی ’جادوگر‘ جو 75 برس کی عمر میں بھی سامعین کو متحیر کر رہے ہیں

یہ تمام چمچے اس شخص کی صلاحیتوں کی بہترین عکاسی کرتے ہیں جن کے نام اس میوزیم سے منسوب ہے، یعنی اُری گیلر، وہ 75 سالہ اسرائیلی ’جادوگر‘ جن کی صرف اپنی نظروں کی مدد سے چمچے ٹیڑھے کرنے کی صلاحیت نے انھیں پوری دنیا میں مشہور کر دیا ہے۔

Read more

عمرکوٹ: پاکستان کا واحد ہندو اکثریتی شہر جہاں محرومیوں کے ڈیرے ہیں

پاکستان میں حالیہ مردم شماری کے نتائج کے مطابق عمرکوٹ ضلع میں ہندو آبادی اکثریت میں ہے۔ 10 لاکھ 73 ہزار آبادی والے ضلع عمر کوٹ میں ہندوؤں کی آبادی لگ بھگ 52 فیصد ہے، اس کے باوجود منتخب ایوانوں میں اس ضلع سے کوئی بھی ہندو رکن اسمبلی منتخب نہیں ہوا ہے۔

Read more

افغانستان میں طالبان: خواتین کے اکیلے سفر کرنے اور گاڑیوں میں موسیقی چلانے پر پابندی

طالبان حکومت کی وزارت اخلاقیات کے ترجمان صادق عاکف مہاجر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ جن خواتین نے 72 کلومیٹر یا 45 میل سے زیادہ فاصلے کا سفر کرنا ہے انھیں اب اپنے کسی مرد رشتہ دار کے بغیر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

Read more

بےنظیر بھٹو: ’پنکی‘ سے وزیر اعظم تک

بےنظیر بھٹو جو تمام تر مشکلات کے باوجود 16 نومبر 1988 کو ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں نہ صرف پاکستان بلکہ اسلامی دنیا میں پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں۔

Read more

قیلولہ: مختصر سے وقت کے لیے آنکھ لگنے کے بے انتہا فائدے ہیں جن سے ہمارا موڈ بہتر رہتا ہے

دوپہر کے کھانے کے بعد دس سے بیس منٹوں کے لیے اپنی آنکھ بند کر کے، یعنی قیلولہ لے کر دنیا سے رابطہ ختم کرکے ہم اپنی ذہنی صلاحیت اور توانائی کو بہتر کرنے کے لیے اپنے موڈ کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

Read more

1971 کی جنگ: پاکستانی جنگی قیدیوں کی انڈین جیلوں میں زندگی کیسی تھی؟

16 دسمبر سنہ1971 کو ہتھیار ڈالنے کے چار دن بعد جنرل نیازی اور ان کے سینیئر معاونین میجر جنرل راؤ فرمان علی، ایڈمرل شریف، ایئر کموڈور انعام الحق اور بریگیڈیئر باقر صدیقی کو کوریبو طیارے کے ذریعے کولکتہ لے جایا گیا۔

Read more

سرحدی کشیدگی کے باوجود انڈیا اور چین میں 100 ارب ڈالر سے زیادہ کی ریکارڈ تجارت

انڈین خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق یہ دوطرفہ تجارت جو سنہ 2001 میں 1.83 ارب امریکی ڈالرز تھی وہ رواں سال کے 11 ماہ میں بڑھ کر 100 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ یہ دونوں ممالک کے کاروبار کے لیے ایک بڑا موقع ہے کیونکہ دونوں ممالک نے اپنی تجارت کے لیے تعلقات کو بہتر کیا ہے۔

Read more