امریکی فضائیہ کا ایف 15 لڑاکا طیارہ بحیرہ شمال میں جا گرا، پائلٹ لاپتہ

امریکی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران یورپ کے شمال میں واقع بحیرہ شمال میں گر گیا ہے اور پائلٹ تاحال لاپتہ ہیں۔ امریکی فضائیہ کا ایف 15 سی ایگل تیارہ برطانیہ کے شہر سفوک میں واقع آر اے ایف لیکن ہیتھ سے اڑا تھا اور برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر چالیں منٹ پر بحیرہ شمال میں جا گرا۔ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہو پایا ہے اور امدادی کارکن اس

Read more

سنتھیا ڈی رچی: بینظیر بھٹو کے بارے میں’توہین آمیز‘ ٹویٹس، ایف آئی اے کو امریکی شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق اسلام آباد کے ایڈشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے پیر کے روز یہ حکم سابق حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک مقامی کارکن کی درخواست پر دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کے کارکن شکیل عباسی نے سنتھیا

Read more

افغان امن عمل اور بین الافغان مذاکرات کیا اہم اور پیچیدہ مرحلہ شروع ہونے والا ہے؟

افغانستان میں قیام امن کے لئے سب سے اہم اور پیچیدہ مرحلے کا آغاز عنقریب ہونے والا ہے تاہم یہ مذاکرات کہاں یا کس ملک میں ہوں گے یہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔ رواں سال فروری میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے مطابق امن عمل کے دوسرے مرحلے کے شروع ہونے سے پہلے افغان حکومت طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کو اور طالبان نے افغان حکومت کے ایک ہزار قیدیوں کو رہا

Read more

کورونا وائرس: کیا ’ٹی آر وی 027‘ کورونا مریضوں کو بلڈ کلاٹنگ سے بچا پائے گی؟

سائنسدان ایک تجرباتی دوا کا یہ جانچنے کے لیے ٹیسٹ کریں گے کہ آیا اس کی مدد سے کووڈ 19 سے منسلک مہلک شریانوں اور رگوں میں خون جمنے کی بیماری (بلڈ کلاٹنگ) سے بچا جا سکتا ہے یا نہیں۔ ’برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن‘ کی مالی اعانت سے کیے جانے والے اس ٹرائل کے ذریعے یہ پتا چلانے کی کوشش کی جائے گی کہ آیا کورونا وائرس انفیکشن کے باعث پیدا ہونے والا ہارمونز کا عدم توازن بلڈ کلاٹنگ کا باعث

Read more

کورونا وائرس اور ٹرانس جینڈرز کی معاشی بدحالی: وبا سے متاثرہ خواجہ سرا کمیونٹی تو ’کسی کھاتے میں نہیں‘

خواجہ سرا شنایا خان اسلام آباد کے ایک پوش علاقے میں کرائے کے فلیٹ میں رہتی تھیں اور شہر کے نواح میں موجود فارم ہاوسز کی نائٹ پارٹیز میں رقص کر کے اپنا روزگار کما رہی تھیں۔ ان کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے پہلے ان کا بہت آرام سے گزر بسر ہو رہا تھا۔ ’مجھے کسی چیز کی بھی کمی نہیں تھی۔ اکیلے پن کا احساس ستاتا تھا لیکن مالی لحاظ سے بہترین گزارا ہو رہا تھا۔‘ شنایا

Read more

سازشی نظریات سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے اور بحرانی کیفیت میں لوگ ان نظریات کا زیادہ شکار کیوں ہوتے ہیں؟

سنہ 331 قبل از مسیح میں روم میں سب کچھ ٹھیک نہیں تھا۔ شہر بھر میں اہم شخصیات بڑی تعداد میں ایک مرض میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو رہی تھیں۔ جانوں کا یہ زیاں جتنا پریشان کُن تھا اتنا ہی پُرخطر بھی تھا۔ پھر ایک دن ایک غلام خاتون مقامی مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوئیں اور انھیں اشارہ دیا کہ جیسے وہ جانتی ہیں کہ شہر میں کیا ہو رہا ہے۔ اس خاتون نے کہا کہ اِس کے پیچھے

Read more

پشتو زبان کی پہلی فلم ’لیلیٰ مجنوں‘ جو امیر حمزہ شنواری نے بمبئی میں بنائی

Radio Pakistan پشتو دنیا میں 31ویں سب سے زیادہ بولی جانے والے زبان ہے اور پاکستان کی کم از کم 15 فیصد آبادی پشتو بولتی ہے۔ ملک میں پشتو فلموں کی صنعت کو تیسرے نمبر پر خیال کیا جاتا ہے اور اب تک پاکستان میں لگ بھگ 800 پشتو فلمیں بن چکی ہیں۔ لیکن اکثر لوگ شاید یہ نہیں جانتے کہ پہلی پشتو فلم پشاور، لاہور، کراچی یا کابل میں نہیں بلکہ بمبئی میں بنی تھی جسے بالی وڈ کا

Read more

خلاسے سمندر تک تاریخ رقم کرنے والی کیتھی سلیوان کا سفر

کیتھی سلیوان کا اپنے شعبے کے انتخاب کے پیچھے مقصد خبروں میں رہنا قطعاً نہیں تھا۔ سنہ 1984 میں خلا میں واک کا مشن مکمل کرنے والی 68 برس کی ارمیکی خاتون کا ذکر تو پہلے ہی تاریخ کی کتابوں میں ملتا ہے، اس ہفتے وہ پھر اخبارات کی سرخیوں کی زینت بنیں اور اس بار اس کی وجہ ان کا سمندر میں سب سے گہری جگہ پر 11 کلومیٹر نیچے تک کا کامیاب سمندری سفر بنا۔ یہ بظاہر کسی

Read more

نائجیریا میں دو ہولناک حملوں پر اقوام متحدہ صدمے میں

Ochaمنگونو مںی فوج اور شدت پسندوں کے درمیان دو گھنٹے تک لڑائی جاری رہی نائجیریا میں شمال مشرقی علاقے میں ہونے والے دو حملوں میں درجنوں فوجی اور عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ اسلامی عسکریت پسندوں کی جانب سے برونو نامی ریاست میں ہوئے۔ حملے آوروں نے منگونو نامی قصبے کو نشانے بنایا جہاں اقوامی متحدہ کے اور امدادی کارکن مقیم ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ وہ ان حملوں پر حیرت زدہ ہیں۔ یہ حملے گوبیو

Read more

کورونا وائرس: باغوں کا شہر سنگاپور جنگلی حیات سے محبت کرنا سیکھ رہا ہے

سنگاپور خود کو باغوں کا شہر کہلانا پسند کرتا ہے، سڑکوں کے کنارے قطار اندر قطار لگے درخت، سرسبز پارکس اور شہر کی عمارتوں کے گرد لگے پودے اسے جاذبِ نظر بناتے ہیں۔ سنگاپور کے باغیچے اور پارکس ہمیشہ اچھی دیکھ بھال کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہاں موجود درختوں کی تراش خراش بہتر انداز میں ہوتی ہے، گھاس مناسب طریقے سے کٹی ہوتی ہے اور پارکس کی بھی مسلسل دیکھ بھال ہوتی ہے۔ تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث

Read more

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد: حمزہ شفقات کے بیان ’میرے پاس سرکاری گھر نہیں‘ پر سوشل میڈیا پر بحث

اگر آپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں تو آپ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے نام سے واقف ہوں گے اور اگر پہلے نہیں تھے تو کورونا وائرس کی وبا کے دوران تو آپ نے یہ نام لازمی سُنا ہو گا۔ وفاقی دارالحکومت میں کیا چل رہا ہے، کورونا متاثرین کی تعداد کتنی ہے، کون سے علاقے زیادہ متاثر ہیں، احتیاطی تدابیر نہ کرنے والوں کے خلاف کیا اقدامات کیے جا رہے

Read more

جولائی کے آخر تک پاکستان میں 10 سے 12 لاکھ کرونا متاثرین ہوسکتے ہیں: اسد عمر

پاکستان کے وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد میں اتوار کو ایک پریس کانفرنس سے مخاطب ہوتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر حالات اسی طرح رہے تو جولائی کے آخر تک ملک میں 10 سے 12 لاکھ متاثرین ہوسکتے ہیں۔

Read more

بالی وڈ: وہ فلمی ستارے جنھوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ اپنے ہاتھوں کیا

بالی وڈ میں یہ پہلی خودکشی نہیں

سوشانت سے پہلے بھی بہت سے معروف فلمی ستاروں نے اپنی زندگی وقت سے پہلے ختم کرتے ہوئے خود اپنے ہاتھوں سے اپنی جان لی ہے۔

اس رپورٹ میں ہم ایسے ہی فنکاروں کی زندگی پر روشنی ڈالیں گے۔

Read more

بالی وڈ: وہ فلمی ستارے جنھوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ اپنے ہاتھوں کیا

بالی وڈ کے معروف اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کر لی ہے۔ ابھی تک خودکشی کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کو اس واقعے کی اطلاع سوشانت سنگھ راجپوت کے ملازم نے دی تھی۔ ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے سوشانت سنگھ راجپوت نے حالیہ برسوں میں بڑی سکرین پر فلمی حلقوں اور شائقین میں اپنی نمایاں موجودگی ریکارڈ کروائی تھی۔ بہار کے شہر پٹنہ

Read more

سرفراز احمد: کپتانی میں اپنے بارے میں کم، ٹیم کے بارے میں زیادہ سوچا

وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کے لیے اب سب کچھ مختلف ہے۔ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب کیے جانے والے 29 رکنی سکواڈ میں′ بیک اپ′ وکٹ کیپر کے طور پر شامل کیے گئے ہیں، مطلب یہ کہ ضرورت پڑنے پر ہی انھیں موقع مل سکتا ہے کیونکہ پہلی ترجیح محمد رضوان ہوں گے۔ اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں کہ انھیں موقع مل بھی سکے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ تین ٹیسٹ اور

Read more

سیکس تھیراپسٹس کو کیسی کیسی کہانیاں سننے کو ملتی ہیں؟

انتباہ: نتاشا پریسکی کی بی بی سی تھری سے اس گفتگو میں جنسی مسائل پر کھل کر بات کی گئی ہے جو صرف بالغوں کے لیے پڑھنا مناسب ہے۔

جنسی مسائل کا علاج کرنے والے دیگر سیکس تھراپِسٹ کی طرح پیٹر سیڈنگٹن کی اپنے مریضوں سے گفتگو ہمیشہ خفیہ رہتی ہے اور وہ ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچانا چاہیں گے۔

اپنےمریضوں کی جو کہانیاں وہ مندرجہ ذیل تحریر میں بیان کر رہے ہیں ان کی بنیاد نوجوان افراد کے ساتھ سالہا سال سیکس تھیراپسٹ کے طور پر ان کے کام سے متعلق ہیں۔

Read more

ریئلٹی چیک: کیا واقعی ووہان میں کورونا کا وبائی مرض گذشتہ سال اگست میں ہی آ چکا تھا؟

کہتے ہیں کہ کورونا کی ابتدا ووہان سے ہوئی لیکن کیا وہ اس سے پہلے سے وہاں موجود تھا یہ بات بحث کا موضوع ہے امریکہ میں کی جانے والی ایک تحقیق پر تنقید کی جارہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس گذشتہ سال اگست کے اوائل سے ہی چینی شہر ووہان میں موجود ہوسکتا تھا۔ رواں ماہ کے اوائل میں آنے والے ہارورڈ یونیورسٹی کے اس مطالعے کو خاصی شہرت حاصل ہوئی لیکن چین نے اسے

Read more

معروف پاکستانی اداکارہ صبیحہ خانم کا امریکہ میں انتقال ہو گیا

معروف پاکستانی اداکارہ صبیحہ خانم کا امریکہ میں انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 85 برس تھی۔ صبیحہ خانم پاکستانی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین ناموں میں سے تھیں جنھوں نے نہ صرف اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل موہ لیے تھے بلکہ انھیں متعدد بار نگار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا تھا۔ 50 اور 60 کی دہائی میں فلم انڈسٹری نے ان کا عروج دیکھا جس دوران انھوں نے سپر ہٹ فلموں میں کام کیا جیسے کنیز، مکھڑا، انوکھا،

Read more

لاک ڈاؤن میں سب سے زیادہ یاد آنے والا سٹریٹ فوڈ کیا ہو سکتا ہے؟

انڈیا میں کسی بھی معمول کی شام بڑے شہر ہوں کہ چھوٹے وہاں کے بازار اور مرکزی شاہراہوں پر بھیڑ ہوتی ہے اور ایک جیسا سماں ہوتا ہے اور کسی کونے پر پانی پوری یا گول گپے کی دکان کے سامنے ایک بھیڑ ہوتی ہے جس کے گرد شوقین خریداروں کا شور سنائی دیتا ہے۔ پانی پوری والے کے ہاتھ اڑتے دکھائی دیتے ہیں جب وہ بے صبر گاہکوں کے لیے پُوریوں (آٹے اور سوجی کے تلے ہوئے گول گپے)

Read more

لندن میں احتجاج: مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر بوتلیں پھینکی گئیں

PA Media حکام کی جانب سے انتباہ کے باوجود لندن میں سینکڑوں شہری احتجاج کی غرض سے جمع ہوئے ہیں، مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والے تصادم کے دوران پولیس اہلکاروں پر بوتلیں پھینکی گئی ہیں۔ برطانیہ میں تاریخی نشانیوں اور مجسموں کی حفاظت کے دعویدار افراد نے مظاہرے کیے ہیں۔ ان مظاہرین کا دعویٰ تھا کہ وہ برطانوی تاریخ کی نشانیوں کو نسل پرستی کے مخالف مظاہرین سے بچانےکے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔ برطانیہ کی سیکریٹری داخلہ پریٹی

Read more

کورونا وائرس: طبی کارکن انتھونی نے نیویارک میں موت کو کتنے قریب سے دیکھا

یہ انتھونی المجیرا کے کیریئر کا بدترین دن تھا۔ اپریل کے مہینے میں صرف ایک شفٹ کے دوران انتھونی کو ایک درجن خاندانوں کو مطلع کرنا پڑا ان کے پیارے کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اور اس کے بعد تو یہ انتھونی کے لیے معمول بن گیا۔ انتھونی نیویارک کے فائر ڈیپارٹمنٹ کی ایمرجنسی میڈیکل سروس کے نائب صدر اور لیفٹیننٹ پیرامیڈک ہیں۔ انھوں نے ہمیں بتایا کہ کورونا کی وبا کے دوران ان کو ایمرجنسی

Read more

منشیات سمگلنگ کا الزام: آسٹریلوی شہری کو چین میں موت کی سزا سُنا دی گئی

کام گلپسی کو سنہ 2013 میں چین کے ایک ایئر پورٹ پر ساڑھے سات کلوگرام آئس برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا آسٹریلیا کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ اُن کے ایک شہری کو منشیات سمگلنگ کے الزمات کے تحت چین میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ آسٹریلیا کے ذرائع ابلاغ نے سزا پانے والے شخص کی شناخت کام گلیسپی کے نام سے کی ہے۔ روزنامہ سڈنی ہیرلڈ کے مطابق کام گلپسی کو سنہ 2013 میں چین

Read more

کورونا وائرس: کووڈ 19 کے بعد مستقبل کی نائٹ لائف کیسی ہو سکتی ہے؟

ایک نائٹ کلب کا کارکن سپین کے ایک بار میں حفاظتی سکرین لگا رہا ہے ، جہاں 50 افراد ایک جگہ جمع ہو سکتے ہیں جب گذشتہ ماہ برطانیہ میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ لاک ڈاؤن کے بعد وہ پہلا کام کیا کرنا چاہیں گے تو ’دوستوں اور گھر والوں سے ملاقات‘ دو ایسی ترجیحات تھیں جنھیں گھر سے باہر شام گزارنے سے زیادہ اہمیت دی گئی۔ اور اب جب میل جول کے محدود مواقع ممکن ہونے لگے ہیں

Read more

امریکہ کا صدارتی الیکشن: کیا امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے ٹرمپ کی شکست کا باعث بن سکتے ہیں؟

صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم مسائل کا شکار ہے جبکہ ان کا موجودہ دورِ صدارت بھی ایک کے بعد ایک بحران کا شکار ہوتا نظر آ رہا ہے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے حالیہ ہفتے پریشان کُن رہے ہیں۔ رائے عامہ کے کئی جائزوں کے مطابق مقبولیت کے لحاظ سے وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں اپنے مخالف امیدوار جو بائیڈن سے پیچھے ہوتے جا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم مسائل کا شکار ہے

Read more

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، کرکٹر شاہد آفریدی کے کورونا ٹیسٹ مثبت

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے ان کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے حکومت اور نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے میرے والد کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔‘

Read more

مہدی حسن: موٹر مکینک سے شہنشاہ غزل بننے کا سفر

ریڈیو پاکستان کے ایک سابق پروڈیوسر انور عنایت اللہ بتاتے ہیں ’میں ریڈیو پاکستان میں موسیقی کے شعبے سے وابستہ تھا۔ ہر ہفتے نئے فنکاروں کا آڈیشن لینا میرے ذمے تھا۔

ایک ہفتے مجھے کہا گیا کہ میں ایک نئے موسیقار کا آڈیشن لوں اور انھیں بتاؤں کہ وہ کیسا گاتے ہیں۔ مقررہ وقت پر ایک دبلا پتلا، سانولا سا نوجوان میرے سامنے تھا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ آپ کیا سنانا چاہتے ہیں تو اس نے بڑے اعتماد سے کہا غزل یا ٹھمری یا خیال؟ آپ جو بھی پسند کریں۔‘ اس کا جواب سن کر مجھے حیرت ہوئی۔

Read more

گلگت بلتستان پولیس کا دو ’انڈین جاسوس‘ پکڑنے کا دعویٰ

گزشتہ روز گلگت بلتستان کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دو انڈین جاسوسوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بی بی سی سے کو بتایا ہے کہ مذکورہ دونوں جاسوسوں کو گلگت بلتستان کے علاقے استور، جہاں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی لائن آف کنٹرول کا علاقہ آتا ہے، اس مقام سے لائن آف کنٹرول کو کراس کرنے کی کوشش کرتے ہوئے چند دن قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

Read more

کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں سیاحت پر پابندی: ’یہ موسم ہاتھ سے نکلا جارہا ہے‘

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے جہاں پاکستان میں صحت کا بحران پیدا ہوگیا ہے تو وہیں سیاحت سمیت بیشتر شعبے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ حکومتی احکامات پر ملک بھر میں سیاحت مارچ کے تیسرے ہفتے سے بند ہے۔ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سیاحت کو معیشت کے لیے اہم سمجھتی ہے لیکن موجودہ حالات میں سیاحتی و تفریحی مقامات کو کھولنے سے وائرس پھیلنے کا خدشہ موجود ہے۔ اسی لیے صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے سیاحت پر

Read more

طویل عمر کا راز کیا ہے، خوراک، عبادت یا اعتدال؟

متحرک رہیں اور اچھی غذا کھائیں لیکن ہم میں سے کتنے لوگ اس پر عمل کرتے ہیں دنیا میں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں کے رہنے والوں کی عمر کافی طویل ہوتی ہے۔ ان میں سے ایک ایسا قصبہ ہے جو بارانی جنگلات اور سرفنگ کرنے والوں میں مشہور ساحلوں سے گھرا ہوا ہے۔ دو علاقے بحیرۂ روم کے فیروزی پانیوں کے درمیان جزیرے ہیں۔ ایک اور قصبہ جاپان کے بحر الجزائر کے آخری حصے میں واقع ہے جبکہ اس

Read more

پاکستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ: ’عوام کی توقع تھی کہ اہم فیصلے کیے جائیں گے مگر یہ بجٹ میں موجود نہیں‘

یوں تو ہر سال ہی نئے بجٹ میں محصولاتی آمدنی میں اضافے، ادائیگیوں کے توازن میں بہتری اور بجٹ خسارے کو کم کرنے کرنے پر توجہ مرکوز رہتی ہے، مگر اس بار کورونا وائرس ایک نئے ہیڈ کے طور پر بجٹ میں سامنے آیا۔ ماہرین کہتے ہیں اس بہانے ہی سہی مگر صحت کا بجٹ کچھ بڑھایا گیا ہے۔ مگر یہ اب بھی بہت کم ہے۔ آئندہ مالی سال کے لیے پیش کیے گئے بجٹ کا حجم گزشتہ مالی سال

Read more

باس سیریز :کوکین، کرسٹل میتھ کے نشے میں مبتلا ایئن پاؤل کروڑ پتی کیسے بنے؟

Jackie Hueftle این پاؤل نے کامیابی سے نشے کی لت سے چھٹکارا پا لیا ہے بی بی سی کی ‘دی باس’ سیریز میں ہر ہفتے ایک کامیاب کاروباری شخصیت کے حالات زندگی پر نظر ڈالتے ہوئے ان سے بات چیت کی جاتی ہے۔ اسے ہفتے ہم نے ایئن پاؤل اور ان کی گرل فرینڈ جیکی ہیوفٹل سے بات کی ہے جو امریکی کمپنی کلٹر گریپس کو چلا رہے ہیں۔ ایئن پاؤل کو بچپن سے دیواریں پھلانگنے کا شوق تھا لیکن

Read more

جب ’ریسیشن‘ یعنی معاشی بحران آتا ہے، تو عام آدمی پر کیا گزرتی ہے؟

باقی دنیا کی طرح برطانیہ بھی کئی دہائیوں عشروں کے بدترین معاشی بحران کی جانب بڑھ رہا ہے۔ مگر اس کا اصل مطلب کیا ہے؟ عام حالات میں ملک کی معیشت ترقی کرتی ہے یعنی اس کی شرح نمو میں اضافہ ہوتا ہے۔ شہریوں کی دولت میں پچھلے برس کے مقابلے میں اضافہ ہوتا ہے۔ شہری جس چیز کو بناتے ہیں یا جو خدمات مہیا کرتے ہیں اس کی قدر میں اضافہ ہوتا ہے۔ لیکن کبھی کبھار ان پیداواری چیزوں

Read more

انڈیا چین سرحدی تنازع: پاکستان پر بڑھ چڑھ کر بولنے والی انڈین فوج چین کے سامنے خاموش کیوں رہتی ہے؟

ڈوکلام پر انڈیا فرنٹ فوٹ پر تھا اور پھر اسے بیک فوٹ پر آنا پڑا انڈیا کے سابق فوجی سربراہ بکرم سنگھ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ انڈین فوج چین کے ساتھ سرحد پر چینی فوج کو بھرپور جواب دی سکتی ہے اور اس کے پاس ایسا کرنے کی صلاحیت ہے لیکن اس طرح کی کارروائی کا فیصلہ فوج نہیں بلکہ سیاسی قیادت کرتی ہے۔ بی بی سی کے سوالوں کے جواب میں جنرل بکرم سنگھ نے

Read more

یوگینڈا کا کمیاب روپہلی پُشت والا پہاڑی گوریلا شکاریوں کے ہاتھوں ہلاک

یوگینڈا کے مشہور رفیقی نامی گوریلے کو ہلاک کرنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں انھیں معدوم انواع کو ہلاک کرنے کے جرم میں عمر قید یا 54 لاکھ ڈالر جرمانہ ہو سکتا ہے۔ تفتیش سے پتا چلا کہ ہے رفیقی کو کسی تیز دھار آلے سے ہلاک کیا گیا جس نے اس کے اندرونی اعضا تک کو چیر کر رکھ دیا تھا۔ یوگینڈا کے پہاڑوں میں صرف 1,000 پہاڑی

Read more

راولپنڈی: صدر میں دھماکہ، کم سے کم ایک ہلاک، 10 زخمی

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں کنٹونمنٹ کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم ایک شخص ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ مقامی تھانہ کینٹ کی پولیس نے بی بی سی کے نامہ نگار شہزار ملک کو بتایا کہ آتش گیر مواد ایک موٹر سائیکل میں چھپایا گیا تھا اور اسے صدر میں ہاتھی چوک کے قریب بازار میں کھڑا کیا

Read more

کورونا وائرس: ٹوئٹر نے ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد چین نواز اکاؤنٹ بند کر دیے

ٹوئٹر نے ایک لاکھ ستر ہزار سے زیادہ ایسے اکاؤنٹ بند کر دیے ہیں جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہ چین کے حمایت یافتہ پیغامات نشر کرنے والے ایک منصوبے کا حصہ تھے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ ان میں سے بعض پوسٹس اور ٹویٹس کورونا وائرس کی وبا سے متعلق تھیں۔ کمپنی کے مطابق ان میں 23,750 انتہائی فعال اصل اکاؤنٹس اور 150,000 ایمپلی فائر اکاؤنٹس شامل ہیں۔ ایمپلی فائر کا مطلب

Read more

بجٹ 2020-21: 34 کھرب سے زائد خسارے کا بجٹ، دفاعی بجٹ میں % 11.8 فیصد کا اضافہ، ’تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا‘

پاکستان میں آج تحریک انصاف کے دورِ حکومت کا دوسرا سالانہ بجٹ پیش کیا گیا ہے جو 34 کھرب 37 ارب خسارے کا بجٹ ہے۔ وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر نے بجٹ تجاویز پیش کیں جس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا تاہم تنخواہوں میں اضافہ بھی نہیں کیا گیا ہے۔ ادھر پینشن کی مد میں 470 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جو گذشتہ برس پیش کیے جانے والے ترمیمی بجٹ میں رکھی گئی

Read more

انڈیا نیپال سرحد پر فائرنگ، ایک ہلاک دو زخمی

انڈیا کی ریاست بہار کے سیتامڑھی ضلع میں انڈیا نیپال سرحد پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت جبکہ دو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ سیتامڑھی کے پولیس ایس پی انیل کمار نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس واقع کی تصدیق کی اور کہا کہ سیتامھڑی کے سونبرسا علاقے میں انڈیا کی طرف سے جانکی نگر اور نیپال کے علاقے ناراینپور میں جمعہ کے روز صبح ساڑھے آٹھ سے نو بجے کے

Read more

کوہ نور ہیرا اور اس سے جڑے چھ افسانے

کو نور ہیرے کی ملکیت بہت سارے ہندوستانیوں کے لیے ایک جذباتی معاملہ ہے کوہ نور کا شمار دنیا کے متنازع ترین ہیروں میں ہوتا ہے۔ یہ ہیرا کئی صدیوں تک معرکہ آرائیوں اور سازشوں کا موضوع بنا رہا ہے، اور مغل شہزادوں، ایرانی جنگجوؤں، افغان حکمرانوں اور پنجابی مہاراجوں کے قبضے میں رہا ہے۔ 105 قیراط وزنی یہ قیمتی پتھر 19 صدی کے وسط میں برطانویوں کے ہاتھ آیا، اور اب شاہی زیور کے طور ٹاور آف لندن میں

Read more

جسٹس فائز عیسیٰ کیس: ’غیر متعلقہ باتوں میں قرآن پاک کا حوالہ نہ دیں‘

پاکستان کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کے بارے میں دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے وفاق کے وکیل فروغ نسیم سے کہا ہے کہ وہ ’غیر متعلقہ باتوں میں قرآن پاک کا حوالہ نہ دیں۔‘ سپریم کورٹ میں جمعے کے روز اس صدارتی ریفرنس کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت 10 رکنی بینچ نے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں کی۔ سماعت کے دوران وفاق کے وکیل فروغ نسیم،

Read more

ٹرمپ، کم ملاقات کے دو سال: شمالی کوریا کا امریکہ کے ساتھ تعلقات قائم رکھنے کی ضرورت پر سوال

کبھی اس گرم جوش تعلق کو بھرپور پذیرائی حاصل تھی مگر اب اس میں سردمہری آ چکی ہے آج کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلی سربراہی ملاقات کو دو سال مکمل ہوگئے ہیں اور اس موقع پر شمالی کوریا نے سوال کیا ہے کہ آخر اسے امریکہ کا ’ہاتھ تھامے رکھنے‘ کی کیا ضرورت ہے۔ یہ بیان بنیادی طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تردید ہے جنھوں نے پیانگ یانگ کے ساتھ

Read more

’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والی انڈین لڑکی کی ضمانت منظور کر لی گئی

انڈیا میں شہریت کے قانون کے متنازعہ قانون (سی اے اے) کے خلاف ریلی میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والی 19 سالہ لڑکی جن پر بغاوت کا الزام عائد کیا تھا، بنگلورو کی عدالت نے ان کی ’ڈیفالٹ ضمانت‘ منظور کر لی ہے۔ عدالت کے مطابق پولیس مقدمہ درج کرنے کے 90 دن کے اندر اندر چارج شیٹ درج کرنے میں ناکام رہی ہے اس لیے امولیہ لیونا نورونہا کی ضمانت منظور کی جا رہی ہے۔ بنگلورو کالج

Read more

انگلینڈ کے دورے کے لیے سکواڈ : باصلاحیت حیدرعلی کی شمولیت، محمد عامر اور حارث سہیل غیرحاضر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے طویل دورے کے لیے 29 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نوجوان ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ انگلینڈ کے دورے میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پی سی بی کو اس

Read more

ایمازون نے امریکی پولیس کی جانب سے اپنے چہرہ پہچاننے کے سافٹ ویئر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون نے چہرہ پہچاننے والے اپنے متنازع سافٹ ویئر کے پولیس کی جانب سے استعمال پرایک سال کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ یہ فیصلہ شہری حقوق کے حامیوں کی جانب سے اس ٹیکنالوجی کے استعمال میں نسلی تعصب کے بارے میں خدشات کے اظہار کے بعد کیا گیا ہے۔ اسی ہفتے آئی بی ایم نے بھی یہ کہا ہے کہ وہ ’بڑے پیمانے پر نگرانی یا نسلی بنیادوں پر ڈیٹا اکٹھا کرنے‘ کے لیے اپنا سافٹ ویئر

Read more

پاکستان بجٹ 2020: ’مجموعی قومی پیداوار‘ منفی ہونے سے عام پاکستانی کو کیا فرق پڑے گا؟

لاک ڈاؤن کی وجہ سے جب ملک کی معاشی سرگرمیاں رک گئیں تو اس کا براہ راست اثر پیداوار، خدمات اور زراعت کے شعبوں میں کام کرنے والے افراد اور اداروں پر ہوا جس کا نتیجہ ملک کی مجموعی قومی پیداوار کے منفی ہونے کی صورت میں بر آمد ہوا ایک فائبرز پولیسٹر پلانٹ کی انتظامیہ کی جانب سے چند ہفتے قبل ملازمین کو مطلع کیا گیا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پلانٹ بند کر دیا گیا ہے اور

Read more

کیا جو بائیڈن ٹرمپ کو شکست دے کر امریکہ کے اگلے صدر بن سکتے ہیں؟

Gettyاپنے حمایتوں کے لیے وہ خارجہ امور کے ماہر ایسے شخص ہیں جنھیں واشنگٹن میں کام کرنے کا کئی دہائیوں کا تجربہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس میں ان کی صدارت کے مزید چار سال کے درمیان جو شخص کھڑے ہیں، وہ ہیں جو بائیڈن۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دورِ صدارت میں ان کے نائب صدر رہے والے جو بائیڈن اس سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار منتخب ہو چکے ہیں۔

Read more

کیتھی سلیوین: ناسا کی سابق خلا باز سمندر کے گہرے ترین مقام میں

Enrique Alvarez ناسا کی سابق خلا باز ڈاکٹر کیتھی سلیوین ایسے پہلی خاتون بن گئی ہیں جو خلا کے سفر کے بعد اب سمندر کے گہرے ترین معلوم مقام چیلنجر ڈیپ تک گئی ہیں۔ ڈاکٹر کیتھی نے اتوار کو ماریانا ٹرینچ میں سمندر کے گہرے ترین مقام چیلنجر ڈیپ میں 35810 فٹ گہرا غوطہ لگا کر تاریخ رقم کی۔ 68 سالہ کیتھی نے بی بی سی کو بتایا کہ ‘مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے میں کسی دوسرے سیارے پر ہوں

Read more

شوبز ڈائری: کارتک آرین کی ممّی کو کیسی بہو چاہیے؟

صحافیوں کی جانب سے بالی ووڈ ستاروں کے انٹرویو لینے کا سلسلہ تو عام ہے لیکن بالی ووڈ سٹار کارتک آرین نے اپنے آن لائن شو ‘کوکی پوچھے گا’ میں اس چلن کو تبدیل کرنے کی کوشش میں صحافی برکھا دت کا انٹرویو کیا۔ انھوں نے اس میں ان سے صحافت اور صحافیوں کو درپیش چیلنجز کے بارے میں بات کی۔ باتوں ہی باتوں میں کارتک نے بتایا کہ انکی ممی چاہتی ہیں کہ انکی شادی کسی تیز طرار رپورٹر

Read more

کرونا وائرس وبا: پارلے جی کی ریکارڈ فروخت، لاک ڈاؤن میں بسکٹ کمپنیوں کا بول بالا

اس سال جتنی بات لاک ڈاون کی ہو رہی ہے پچھلے سال اتنی ہی بات سلو ڈاون یا معاشی مندی کی ہو رہی تھی۔ اس وقت ایک خبر پر کافی بات ہوئی تھی کہ معاشی مندی کا عالم یہ ہے کہ مزدور پانچ روپے کی پارلے جی بسکٹ تک نہیں خرید پا رہے، اور فروخت کم ہونے کی وجہ سے کمپنی کو بڑے چیلینج کا سامنا ہے۔ اور اس سال لاک ڈاون کے دور میں یہ پانچ روپے والا بسکٹ

Read more

گیند چمکانے کا نیا قانون: بولرز کے لیے مسائل پیدا ہوں گے، سرفراز نواز وسیم اکرم اور وقاریونس کی رائے

گیند چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی سے فاسٹ بولرز کی کارکردگی کتنی متاثر ہوگی؟ یہ وہ سوال ہے جو اس وقت ان فاسٹ بولرز کے ذہنوں میں ہے جنہیں آنے والے دنوں میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنی ہے۔ یاد رہے کہ آئی سی سی نے کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں گیند چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی ہے۔ تاہم گیند کو پسینے سے چمکانے کی اجازت ہوگی کیونکہ

Read more

پی ایس فائیو کی پہلی جھلک: ‘ویڈیو گیمز کے مستقبل’ سے آپ کیا توقع کر سکتے ہیں؟

سونی الیکٹرونکس نے اپنے نئے ویڈیو گیم کونسول پلے سٹیشن فائیو کو متعارف کرواتے ہوئے اسے ‘ویڈیو گیمز کا مستقبل’ قرار دیا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین پھولے نہیں سما رہے۔ جمعرات کی شب منعقد ہونے والی تقریب میں، جو کہ دنیا بھر میں لائیو سٹریم ہوئی تھی، سونی کمپیوٹر انٹرٹینمٹ کی جانب سے اپنی نئی تخلیق پر سے جب پرداہ اٹھایا گیا تو کئی لوگ ششدر رہ گئے۔ پی ایس فائیو کے بارے میں سب سے اہم بات

Read more

مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کورونا کا شکار کیسے ہوئی، پارٹی رہنما کیا کہتے ہیں؟

پاکستان میں کورونا کی وبا اپنے عروج کی جانب بڑھ رہی ہے اور ملک میں روزانہ نئے متاثرین اور اس کے باعث ہونے والی اموات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایک جانب حکومت عوام کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کا کہہ رہی ہے تو دوسری جانب بعض حلقوں کی جانب سے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے مشورے بھی دیے جا رہے ہیں۔ ملک میں کورونا کی وبا نے ہر طبقے اور شعبہ زندگی

Read more

ناروے: مسجد پر فائرنگ کیس کا فیصلہ، 21 سال قید

ناروے کی ایک عدالت نے ایک شخص کو اپنی نوعمر سوتیلی بہن کو قتل کرنے اور ایک مسجد پر فائرنگ کرنے کے الزام میں 21 سال قید کی سزا سنائی ہے جس میں سے کم از کم 14 سال کی سزا پوری کرنا ہوگی۔ گذشتہ اگست دارالحکومت اوسلو کے مغرب میں واقع بیرم کے النور اسلامک سنٹر پر بائیس برس کے فلپ مانشاؤس نے گولیاں چلائیں تھیں۔ مسجد کے اندر متعدد گولیاں چلائی گئیں لیکن اس کے نتیجے میں کوئی

Read more

عالمی تحریکوں کے بانی، طاقتور بادشاہ، امریکہ دریافت کرنے والے سب نشانے پر

ماضی میں سیاہ فام افراد کی غلامی کے دور سے منسلک شخصیات کے مجسمے مغربی دنیا کے بیشتر ممالک میں نسل پرستی کے خلاف مہم میں شامل افراد کے عتاب کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اس تناظر میں برطانیہ کے شہر بورنمتھ سے سکاؤٹس مومنٹ کی بنیاد ڈالنے والے رابرٹ بیڈن کے ایک مجسمہ کو شہر کے ایک مرکزی مقام سے ہٹا دیا جائے گا۔ مقامی کونسل کے مطابق اس مجسمے کو پولیس کے مشورے پر ہٹایا جارہا ہے کیونکہ

Read more

ڈکشنری میں نسل پرستی کی تعریف بھی بدل گئی

امریکی ڈکشنری مریم وییسٹر نے ایک سیاہ فام نوجوان عورت کی درخواست پر اپنی ڈکشنری میں موجود نسل پرستی کی موجودہ تعریف کی دوبارہ تشریح کا فیصلہ کیا ہے۔ حال ہی میں ڈریک یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والی کینیڈی مچم نے مریم ویبسٹر کو تحریری درخواست کی تھی کہ منظم جبر کو نسل پرستی کی موجودہ تعریف میں شامل کیا جائے۔ ڈکشنری کے ایک ایڈیٹر نے اس درخواست میں اٹھائے گئے نکتے کو سمجھنےکے لیے ان سے رابطہ کیا

Read more

اقتصادی سروے: مالی سال 20-2019 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 0.4 فیصد رہی، تین ہزار ارب کا نقصان پہنچا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کورونا کی وبا سے قبل معاشی ترقی کی شرح تین فیصد سے بڑھنے کی امید تھی تاہم مالی سال 20-2019 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 0.4 فیصد رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں زرعی شعبے میں ترقی کی شرح 2.67 فیصد رہی جبکہ صنعتی شعبہ متاثر ہوا اور اس میں ترقی کی شرح منفی 2.64 رہی ہے جبکہ

Read more

جارج فلائیڈ کی ہلاکت: القاعدہ امریکہ میں جاری بدامنی کا فائدہ اٹھا رہا ہے؟

کالعدم شدت پسند تنظیم القاعدہ سے منسلک لوگ امریکہ میں جاری بد امنی کا مسلسل فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے وہ خود کو مسلم اور غیر مسلم افراد کے سامنے ’مظلوموں کے ساتھی‘ کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ شدت پسند تنظیم کے آن لائن میگزین ’ون اُمہ‘ کے حالیہ ایڈیشن میں جارج فلائیڈ کے آخری لمحات کی ایک خاص تصویر کے ساتھ گرافیٹی کے فنکار بینکسلے کی ایک پینٹنگ استعمال کی گئی

Read more

کورونا وائرس: کیا ایران کو کووِڈ 19 کی دوسری بڑی لہر کا سامنا ہے؟

حالیہ دنوں میں ایران میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کورونا کیسز میں حالیہ اضافے نے ان خدشات کو جنم دیا ہے کہ آیا ایران کو اس وبا کی دوسری بڑی لہر کا سامنا تو نہیں؟ اپریل کے وسط میں ایران نے لاک ڈاؤن کے تحت عائد پابندیوں میں اس وقت نرمی کرنا شروع کی تھی جب کورونا سے متاثرہ افراد کی یومیہ تعداد کم ہونا شروع ہوئی تھی۔ کہیں

Read more

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس: ’ماضی کی جمہوری حکومت ججز کی جاسوسی کرنے پر جا چکی ہے‘

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس سے متعلق درحواستوں کی سماعت کے دوران بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے وفاق کے وکیل فروغ نسیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مکمل وقت میں ’ایک بھی نقطے پر دلائل مکمل نہ کر سکے۔‘ جج جسٹس قاضی فائز عیس اور سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کے خلاف صدارتی ریفرنس سے متعلق درحواستوں کی سماعت کرنے والے 10 رکنی

Read more

تیل کا بحران: پاکستان میں ’سستے پیٹرول‘ کی قلت کی وجہ کیا ہے؟

سب کے ذہن پر ایک ہی سوال ہے۔ پیٹرول سستا ہوگیا تو مل کیوں نہیں رہا؟ جمعرات کو پشاور ہائی کورٹ نے پیٹرول کے بحران سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر پیڑولیم عمر ایوب کی موجودگی میں یہ حکم جاری کیا کہ تین دن کے اندر اندر تیل کا بحران ختم کیا جائے اور تفصیلی رپورٹ جمع کرائی جائے۔ پاکستان کی حکومت کے مطابق ملک میں تیل کی ایک ’مصنوعی قلت‘ جان بوجھ کر پیدا کی گئی

Read more

دماغ کے آپریشن کے دوران مریضہ زیتون تیار کرتی رہی

دماغ کے آپریشن کے دوران مریضوں کو وائیولن یا گٹار بجانے کے لیے تو کہا گیا ہے لیکن اب تک یہ نہیں ہوا کہ آپریشن تھیٹر میں کسی مریض کو زیتون بھرنے دیے گئے ہوں۔ لیکن ایک 60 سالہ اطالوی خاتون نے دماغ کے آپریشن کے دوران جو ان کے سر کے بائیں طرف پیدا ہونے والے ایک پھوڑے کو نکالنے کے لیے کیا گیا بالکل یہ ہی کام کیا۔ اٹلی کے ہسپتال انکونا رونیتی میں ایک نیورو سرجن نے

Read more

سیاہ فام حقوق کی تحریک کی حمایت: چائے ساز کمپنیوں کا ناقدین کو پیغام، ’ہماری چائے نہ خریدیں‘

PA چائے بنانے والی برطانوی کمپنیاں یارک شائر ٹی اور پی جی ٹپس نے بائیکاٹ کی دھمکیاں ملنے کے باوجود سیاہ فام افراد کے حقوق کی تحریک کی حمایت کی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب برطانیہ کے علاقے یارک شائر سے تعلق رکھنے والے انتہائی دائیں بازو کی ایک ولاگر لورا ٹولر نے تحریک کی حمایت میں آواز نہ اٹھانے پر یارک شائر ٹی کی تعریف کی۔ اسی بارے میں سیاہ فام امریکیوں سے اظہار یکجہتی، پاکستان

Read more

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر: 16 سال سے کم عمر بچوں سے جنسی زیادتی کے مجرموں کو جنسی صلاحیت سے محروم کرنے کا مجوزہ بل قانون ساز اسمبلی میں پیش

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے ایک ایسا بل مجلس قائمہ برائے قانون و انصاف کو مزید کارروائی کے لیے بھیج دیا ہے جس میں بچوں سے زیادتی کا ارتکاب کرنے والے مجرموں کو سخت سے سخت سزائیں دینے کے ساتھ ساتھ جنسی صلاحیت سے محروم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ مجوزہ حکومتی بل پہلے ہی کشمیر کی ریاستی کابینہ سے منظور ہو چکا ہے اور کابینہ میں اتفاق رائے کے بعد گذشتہ روز

Read more

تھائی لینڈ: سی فوڈ بیچنے والے ریستوران مالکان کو جعلسازی کے جرم میں 1446 سال قید کی سزا

فائل فوٹو تھائی لینڈ کی عدالت نے ایک ریستوران کے مالکان کو جعلسازی کے جرم میں 1446 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ گذشتہ سال لائمگیٹ نامی سی فوڈ (سمندری خوراک) کے ریستوران نے ایک آن لائن سکیم شروع کی تھی جس کے تحت صارفین ایڈوانس رقم ادا کر کے کھانے کی اشیا پر رعایت حاصل کر سکیں گے۔ ٹی وی چینل تھائی پی بی ایس کے مطابق اس سکیم سے 20 ہزار افراد نے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش

Read more

توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

نواز شریف آج کل لندن میں مقیم ہیں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے حکومتی توشہ خانہ سے تحفے میں ملنے والی گاڑیوں کی غیر قانونی طریقے سے خریداری کے مقدمے میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ نواز شریف اس وقت لندن میں مقیم ہیں اور عدالت نے وزارتِ خارجہ کو حکم دیا ہے کہ وہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائے۔ جمعرات

Read more

کیا کورونا وائرس کا بحران کوئلے کا خاتمہ کر دے گا؟

چین کے نئے پنج سالہ منصوبے میں کوئلہ اہم کردار ادا کرے گا برطانیہ نے 10 جون کی نصف شب توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ پورے ملک میں گذشتہ دو ماہ کے دوران بجلی کے حصول کے لیے کوئلہ بالکل استعمال نہیں ہوا۔ ایک دہائی قبل ملکی ضرورت کی 40 فیصد بجلی کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں فراہم کی جاتی تھی۔ جب کورونا وائرس کی وبا روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا

Read more

چینی کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد: اسلام آباد ہائی کورٹ کا مشروط حکم امتناع، چینی 70 روپے کلو فروخت کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست پر مشروط حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس کی آئندہ سماعت تک ملک بھر میں چینی 70 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جائے۔ ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو سمیت تمام متعلقہ اداروں کو آئندہ دس روز کے لیے شوگر کی صنعت سے وابستہ افراد کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روک دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس

Read more

چین کا سرکاری میڈیا: ‘انڈیا کو دشمن بنانے کی ہمارے پاس کوئی وجہ نہیں لیکن۔۔۔’

چین کے سرکاری میڈیا نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ انڈیا اور چین کی سرحد پر جاری کشیدگی کو ختم کرنے کی دونوں ممالک خود صلاحیت رکھتے ہیں، اس کے لیے امریکہ کی ثالثی کی ضرورت نہیں۔ اس درمیان چین کے شمال مغرب کے دور دراز علاقوں میں چینی فوجیوں کی جنگی مشقوں کی خبریں میڈیا میں لگاتار شائع ہو رہی ہیں۔ ‘سرحد پر حالات قابو میں’ تازہ کشیدگی کے پہلے ہفتے چین کے وزارت خارجہ نے

Read more

توہین مذہب: سندھ کی شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے پروفیسر توہین مذہب کے الزام میں گرفتار

پاکستان میں صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں پولیس نے شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کو توہین مذہب کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پروفیسر ساجد سومرو شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے سندھی شعبے میں بطور معلم فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ قوم پرستانہ اور صوفیانہ خیالات رکھتے ہیں جس کا اظہار وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پوسٹس کے ذریعے گاہے بگاہے کرتے رہتے ہیں۔ پولیس اہلکار اے ایس آئی

Read more

ماضی کی باتیں بھلا چکا، اب زیادہ انکساری اور لچک موجود ہے: یونس خان

یونس خان اور مصباح الحق کی جوڑی اعدادوشمار کے لحاظ سے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی بہترین جوڑی ہے۔ ان دونوں نے 53 اننگز ایک ساتھ کھیلتے ہوئے مجموعی طور 3213 رنز بنائے ہیں جن میں 15 سنچری پارٹنرشپ شامل ہیں پاکستان کرکٹ کے دو سابق مایہ ناز کھلاڑی یونس خان اور مصباح الحق ایک بار پھر اکٹھے ہوئے ہیں لیکن اس بار دونوں کو خود بیٹنگ نہیں کرنی بلکہ ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے اپنے کھلاڑیوں

Read more

جارج فلائیڈ: نسل پرستی کے خلاف احتجاج اور جنوبی ایشیائی نژاد افراد

گذشتہ چند ہفتوں کے دوران سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد ملک بھر کی سڑکوں پر ہزاروں مظاہرین غم و غصے کا اظہار کرتے اور نسلی امتیاز کے خلاف نکلتے نظر آ رہے ہیں۔ بدھ کو بھی پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے امریکی سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی آخری رسومات کے موقع پر ملک میں نسلی امتیاز کے خاتمے کے لیے مطالبے کیے گئے ہیں۔ جبکہ ان کے بھائی فلینائس فلائیڈ

Read more

نائجیریا میں سیریل ریپ کا معاملہ: 40 ریپ کرنے کے والا شخص آخر کار گرفتار

گرفتاری کی خبر سن کر ایک خاتون نے بی بی سی کو بتایا کہ ‘اب ہم آنکھیں بند کر کے سو سکتے ہیں۔’ نائجیریا کی پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے ایک سال کے عرصے میں ایک قصبے میں 40 افراد کو ریپ کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق شمالی قصبہ ڈنگورہ میں ایک ماں نے اس شخص کو اپنے بچوں کے کمرے میں پکڑا۔ جس کے بعد یہ شخص وہاں

Read more

’محمد اقبال کو کسی نے اس کا حق نہیں دیا‘

لاہور ہائی کورٹ نے پھانسی کے انتظار میں 21 سال قید میں گزارنے والے مجرم محمد اقبال کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جب محمد اقبال کو پھانسی کی سزا سنائی گئی اس وقت وہ نابالغ تھے، قانون میں موجود رعایت کے حق دار تھے اور انھیں پھانسی کی سزا نہیں سنائی جاسکتی ہے۔ یہ فیصلہ مجرم محمد اقبال کی جانب سے ان کے وکلا جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی بیرسٹر

Read more

یونس خان آ گئے، وسیم خان چھا گئے

یونس خان ٹیسٹ کی تاریخ میں 13 ویں کھلاڑی ہیں جنھوں نے 10 ہزار رنز سکور کیے ہیں پچھلی ایشز سیریز کے لیے جب آسٹریلوی ٹیم برطانیہ پہنچی تھی تو آسٹریلوی ڈریسنگ روم میں معمول کی نفری کے علاوہ سابق ورلڈ کپ فاتح کپتان سٹیو واہ بھی موجود تھے۔ سٹیو واہ ہی وہ کپتان تھے جن کی قیادت میں آسٹریلیا آخری بار گھر سے باہر ایشز سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا تھا۔ کوچ جسٹن لینگر نے جس ٹائٹل تلے انھیں

Read more

فلم ’گون ود دا ونڈ‘ میں نسل پرستی، نمائش روک دی گئی

ویون لیھ اور ہیٹی ڈینیئل دونوں اداکاروں کو اس فلم میں اداکاری پر آسکر ایوارڈ دیا گیا امریکہ میں انٹر نیٹ پر فلمیں ‘سٹریم’ یا جاری کرنے والی کمپنی ‘ایچ بی او’ نے شہرہ آفاق فلم ‘گون ود دی ویڈ’ کی سٹریمنگ نسل پرستی کے الزامات کی وجہ سے روک دی ہے۔ ایچ بی او نے کہا ہے کہ 1939 میں بنائی گئی فلم اس دور کے لسانی اور نسلی تعصبات کی عکاسی کرتی ہے جو اس وقت بھی برے

Read more

پاکستان اور انڈیا کے درمیان سوشل میڈیا پر محاذ جنگ

برصغیر کے دو بڑے ممالک انڈیا اور پاکستان ویسے تو اس وقت کورونا کی وبا کی لپیٹ کے ساتھ ساتھ کمزور معیشت کا شکار ہیں مگر انپی دونوں ممالک کی عوام سوشل میڈیا پر کورونا اور معیشت کے علاوہ بھی ایک دوسرے کے سامنے کھڑی نظر آتی ہے۔ ایسا ہی کچھ منگل کی شب سے شروع ہوا جب دونوں ممالک کے سوشل میڈیا صارفین نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر ایک جنگی محاذ کھول دیا۔ منگل کی شب سوشل

Read more

کوروناوائرس: یہ آخری وبا نہیں ہے

مرس نامی کوروناوائرس اونٹ کے اندر پرورش پا سکتا ہے سائنسدان خبردار کرتے رہے ہیں کہ ہم نے امراض کے جنگلی حیات سے انسانوں میں منتقلی اور پھر ان کے دنیا بھر میں پھیلنے کے لیے ماحول کو سازگار بنا کر رکھا ہے۔ قدرتی ماحول میں انسانی دخل اندازی اس عمل کو مزید تیز کر دیتی ہیں۔ یہ نقطۂ نظر ان ماہرین صحت کا ہے جو وبائی امراض کے پھوٹ پڑنے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہیں۔ اپنی ان

Read more

سویڈن کے سابق وزیر اعظم کے قتل کا معمہ حل

سویڈن کے استغاثہ نے اس شخص کا نام ظاہر کر دیا ہے جو ان کے مطابق سنہ 1986 میں سویڈن کے سابق وزیر اعظم اولوف پالمے کا قاتل ہے۔ اس کے ساتھ ہی برسوں سے جاری یہ اسرار بھی ختم ہوا۔ انھوں نے مشتبہ شخص کی شناخت اسٹیگ اینگسٹروم کے نام سے کی ہے جسے ‘اسکینڈیا مین’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور انھوں نے سنہ 2000 میں خود کشی کر لی تھی۔ نتیجے کے طور پر چیف

Read more

کراچی طیارہ حادثہ:’کسی کے گریبان پر تو ہاتھ ڈالنا ہو گا‘

پاکستان کے وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور حان نے کہا ہے کہ کراچی میں ملک کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ 22 جون کو ایوان میں پیش کی جائے گی اور اگر اس معاملے میں ان کے محکمے کی کوئی غلطی پائی گئی تو سب سے پہلے وہ خود مستعفی ہوں گے۔ غلام سرور خان نے بدھ کو پاکستان کے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

Read more

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن نے ایچ آئی وی کے شکار افراد کو کیسے متاثر کیا؟

محکمہ صحت سندھ کے مطابق رتو ڈیرو میں اس وقت ایچ آئی وی پازیٹو کیسز کی تعداد 1225 ہے، جن میں سے 1177 کو علاج فراہم کیا جا رہا ہے میں راتوں رات زبیر کو لاڑکانہ لے گئی کیونکہ اس کی تکلیف دیکھ نہیں پا رہی تھی۔ وہاں اس کا علاج ٹھیک نہیں کیا گیا، ڈاکٹر الٹا مجھ سے لڑ رہے تھے کہ تم کیسے آئی ہو، کیوں آئی ہو؟ میں نے کہا کہ میں خود اکیلی آئی ہوں۔‘ نسرین

Read more

خشک سالی: برطانیہ کے علاقے ویلز میں قدیم رومی دور کے قلعوں اور سڑکوں کا انکشاف

سنہ 2018 کی گرمی کی لہر اور خشک سالی کے بعد ایک فضائی جائزے میں برطانیہ کے علاقے ویلز میں قدیم روم کے زمانے کے قلعے، سڑکوں، فوجی چھاؤنیوں اور دیہات کا انکشاف ہوا ہے۔ اس خشک سالی کے دوران جلی ہوئی فصلوں والے میدانوں کے فضائی جائزے سے تقریباً 200 ایسی جگہوں کا انکشاف ہوا جہاں کھنڈرات کے آثار نظر آئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قدیم رومانوی کھنڈرات کے آثار سے یہ معمہ حل کرنے میں مدد ملے

Read more

کرکٹ اور کورونا وائرس: آئی سی سی کی گیند چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی اور دیگر نئے قوانین

کورونا وائرس کی وبا کے سبب بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر عالمی سطح پر کرکٹ کے نگراں ادارے آئی سی سی نے کچھ نئے قواعد جاری کیے ہیں جن میں گیند چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی نے اس بارے میں ان سفارشات کی منظوری دے دی ہے جو انڈیا کے انیل کمبلے کی سربراہی میں قائم کی گئی تھی۔ کمیٹی نے یہ سفارشات کورونا وائرس کی

Read more

جارج فلائیڈ: ’نسلی امتیاز ختم کریں‘ کی گونج میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سیاہ فام امریکی کی آخری رسومات

امریکہ میں پولیس کی حراست میں ہلاک ہونے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی آخری رسومات کے موقعے پر ملک میں نسلی امتیاز کے خاتمے کے لیے مھالبے کیے گئے ہیں۔ امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے ایک گرجا گھر میں ان کی آخری رسومات کے موقع پر مقریرین نے کہا کہ جارج کا ’جرم یہ تھا کہ وہ سیاہ فام پیدا ہوا۔‘ گذشتہ ماہ منی اپلس میں ایک سفید فام پولیس اہلکار نے جارج کو زمین

Read more

ایکس کیو 58 اے ’والکائر‘: جنگی ڈرون اور پائلٹ بردار لڑاکا طیارے کے مقابلے میں جیت کس کی ہوگی؟

امریکی فضائیہ جولائی 2021 میں ہونے والی ایک نمائش میں پائلٹ بردار لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں ایک جدید خود مختار لڑاکا ڈرون پیش کرے گی۔ یہ پراجیکٹ مصنوعی ذہانت کے ذریعے چلنے والے ایسے جنگی جہازوں کی تیاری کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے جنھیں اڑانے کے لیے پائلٹ کی ضرورت نہ رہے۔ امریکی محکمۂ دفاع پیٹاگون کے جوائنٹ آرٹیفیشیل انٹیلیجنس سینٹر کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل جیک شاناہن نے اس تجربے کو انتہائی ‘جرات مندانہ خیال’ قرار دیا

Read more

سوات کی نوجوان شاعرہ نورا احساس: ’والد کو مشورہ دیا گیا کہ اگر میں اُن کی بات نہ مانوں تو مجھے مار دیں‘

سوات کی سترہ برس کی نورا احساس نے گزشتہ ایک سال سے شاعری کی دنیا میں قدم رکھا لیکن جب سے اُنھوں نے شاعری شروع کی ہے اور اُن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں، تب سے اُن کے قریبی رشتہ دار اُن سے نہ صرف ناراض ہیں بلکہ اُن کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کیے ہوئے ہیں۔ سوات کی یہ شاعرہ خیبرپختونخوا میں اُن گنی چنی نوجوان شاعراوں میں سے ہیں جن کی شاعری نہ

Read more

لندن کے میئر صادق خان کا غلاموں کے کاروبار سے منسلک مجسمے ہٹانے، سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کے لیے کمیشن کا اعلان

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے میئر نے کہا ہے کہ شہر میں موجود ایسی سڑکوں کے ناموں کو تبدیل کیا جائے اور شہر سے ایسے مجسموں کو ہٹایا جائے جو غلاموں کا کاروبار کرنے والوں سے منسلک ہیں۔ صادق خان نے ہے کہا کہ انہوں نے ایک کمیشن تشکیل دیا ہے جو دارالحکومت کی اہم علامتوں اور مقامات کا جائزہ لے گا تاکہ شہر میں تنوع کو یقینی بنایا جا سکے۔ صادق خان کا یہ بیان اتوار کو برسٹل کے

Read more

براعظم افریقہ میں چین اور امریکہ کے درمیان کشمکش بڑھتی جا رہی ہے

ٹرمپ اور ژئی جی پنگ دونوں آزاد صحافت کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں ایک ایسے وقت جب افریقی ممالک کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے تیار ہو رہے ہیں چین اور امریکہ دونوں ہی افریقہ کے سب سے بڑے حمایتی ہونے کا دعوی کر رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان کشمکش کوروناوائرس کے علاوہ اور بھی معاملات پر ہے۔ بی بی سی کے افریقی امور کے نامہ نگار اینڈریو ہارڈنگ کا مراسلہ۔ امریکہ کے وزیر خارجہ

Read more

گھریلو ملازمہ تشدد کیس: روالپنڈی پولیس کا ملزمان سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع

iStockفائل فوٹو پاکستان کے شہر راولپنڈی کی مقامی عدالت کے جج نے آٹھ سالہ کمسن گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے کے بعد اسے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے میاں بیوی کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو 12 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ ملزم اور ان کی اہلیہ ملزمہ اُم کلثوم نے پالتو پرندے

Read more

مریخ پر پہلا عرب خلائی مشن چند ہفتوں میں پرواز کے لیے تیار

مریخ پر بھیجے جانے والا پہلا عرب خلائی مشن چند ہفتوں میں پرواز کی تیاری کر رہا ہے اور اس مشن کے لیے خلائی جہاز میں ایندھن بھرنے کا کام اگلے ہفتے سے شروع ہو گا۔ خلائی جہاز کو مریخ اور اس کے مدار تک پہنچنے میں 308 ملین میل کا سفر طے کرنے میں سات ماہ کا عرصہ لگے گا، جہاں سے یہ خلائی جہاز مریخ اور اس کی آب و ہوا اور ماحول کے بارے میں اہم معلومات

Read more

عالمی ادارۂ صحت: پاکستان لاک ڈاؤن اٹھانے کی شرائط میں سے کسی ایک کو بھی پورا نہیں کرتا

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے پاکستان آفس نے صوبہ پنجاب کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن میں دو ہفتے کے لیے نرمی اور دو ہفتے کے لیے سختی کی حکمت عملی اپنائے کیونکہ اس سے مرض سب سے زیادہ قابو میں رہے گا۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے نام ایک خط میں ڈبلیو ایچ او کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا ماہیپالا نے لکھا ہے کہ پاکستان میں اس وقت مثبت مریضوں کے سامنے آنے کی شرح 24 فیصد ہے اور اس شرح کو دیکھتے ہوئے یومیہ 50 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرنا نہایت اہم ہے۔

Read more

’گیارہ میں سے نو چینی ٹیسٹنگ کٹس بالکل کچرا تھیں‘ : برازیلی ماہر

لاطینی امریکہ کے سب سے بڑے ملک برازیل میں کورونا وائرس کے متاثرین کے حوالے سے سرکاری اعداد و شمار کا تنازع شروع ہونے سے قبل ہی کئی ماہرین کو اندازہ تھا کہ یہ درست نہیں ہیں، کیونکہ وہاں بہت کم تعداد میں ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

برازیل کو کئی دشواریوں کا سامنا ہے اور ان میں سے ایک بڑا مسئلہ ٹیسٹنگ کٹس درآمد کرنے کا ہے، اور وہ بھی ایک ایسے وقت جب دنیا بھر میں ان کی طلب میں اضافہ ہے۔

Read more

ڈیرن سیمی: مجھے ‘اس’ نام سے پکارنے والے کھلاڑی معافی مانگیں

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے ایک ویڈیو جاری کر کے ’سن رائزرس حیدر آباد‘ کے ساتھی کھلاڑیوں کے بارے میں کہا ہے کہ وہاں ان کے لیے ایک لفظ استعمال کیا جاتا تھا جس کا انھیں اب معلوم ہوا ہے کہ مطلب اچھا نھیں تھا۔ انھوں نے انڈیا میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے کچھ جواب مانگے ہیں۔ سیمی کا کہنا ہے کہ جب انہیں ‘اس لفظ’ کا مطلب پتا چلا جو ان کے لیے استعمال

Read more

بہاولپور: جھگڑا زمین کا یا مذہب کا؟

بہاولپور کے قریب تحصیل یزمان کے ایک گاؤں چک باون ڈی بی میں ضلعی انتظامیہ نے ہندووں کے بائیس گھر مسمار کردیے ہیں۔ پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہندو جو کہ اقلیت ہونے کی وجہ سے پہلے ہی غیر محفوظ ہیں انھیں یزمان میں ان کے مذہب کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ جبکہ یزمان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہد کھوکر کا کہنا ہے کہ یہ سرگرمی سرکاری زمین

Read more

چینی کمپنی کا 20 لاکھ کلومیٹر تک چلنی والی کار بیٹری بنانے کا اعلان

الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریاں بنانے والی ایک چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ایسی بیٹریاں بنانے کے لیے تیار ہیں جو گاڑی کو 20 لاکھ کلو میٹر تک چلنے کی صلاحیت فراہم کرے گی اور اس بیٹری کی کارآمد مدت کا دورانیہ 16 برس تک ہو گا۔ اس وقت زیادہ تر کاریں بنانے والی کمپنیاں کار بیٹری پر 60 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ میل تک کی وارنٹی دیتے ہیں، جس کا عرصہ تین سے آٹھ برس تک ہوتا ہے۔

Read more

ایکٹیمرا انجکشن سے سنا مکی تک: کوورنا کے علاج میں یہ سب کس حد تک مددگار؟

دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے وہیں اس کی ویکسین کی تیاری کی کوششوں میں بھی تیزی آئی ہے۔

تاحال اس بیماری کا علاج دریافت نہیں کیا جا سکا ہے لیکن پاکستان میں اس وبا کے آغاز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایسے پیغامات کی بھرمار دیکھی گئی جس میں مختلف ادویات، جڑی بوٹیوں یا پھر کھانے پینے میں روزمرہ استعمال ہونے والی اشیا کو اس بیماری سے صحت یابی میں مددگار یا پھر اس کا علاج ہی قرار دے دیا گیا۔

Read more

کورونا سے بدلتے شادیوں کے منظرنامے: خواب پر تعیش شادی کے لیکن بارات میں گنتی کے چار لوگ

کورونا وائرس کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انڈیا بھر میں شادی کی تقریبات کو ملتوی کر دیا گیا ہے لیکن کچھ لوگوں نے اپنی پرتعیش اور دھوم دھام والی شادی کی جگہ چھوٹی اور قریبی لوگوں پر مبنی تقریبات کو ترجیح دی ہے۔ تو کیا یہ نیا معمول ہو سکتا ہے؟ دلی سے بی بی سی کی گیتا پانڈے کی رپورٹ پڑھیے۔ نتن اروڑا اور چیتالی پوری کی چھ سال قبل کالج میں ملاقات ہوئی تھی اور

Read more

شمالی کوریا کا جنوبی کوریا سے تمام رابطے منقطع کرنے کا اعلان

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ تمام مواصلاتی لائنیں ختم کرنے جا رہا ہے۔ ان میں دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان ہاٹ لائن بھی شامل ہے۔ جنوبی کوریا کو ’دشمن‘ قرار دیتے ہوئے شمالی کوریا نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ اس کی جانب سے پہلی کارروائی ہے۔ منگل کے روز شمالی کوریا کے سرحدی شہر کیوسانگ میں قائم رابطے کا دفتر بھی بند رہے گا۔ سنہ 2018 میں بات چیت کے بعد

Read more