اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم تقسیم کے دہانے پر

دس جماعتوں کا حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ظاہری بیانات اور ٹی وی ٹاک شو میں ایک دوسرے پر جس قسم کے جملے بازی کی لپیٹ میں ہے ، اس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ اگر نہیں بکھرا تو وہ دو حصوں میں تقسیم کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ نکلے تھے مل کر حکومت گرانے خود ہی باہم دست و گریباں ہو گئے۔ اس طرح بھلا حکومتیں گرا کرتی ہیں؟

اقتدار میں نہ ہوں تو اقتدار کے حصول کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیتے ہیں۔ ایک دوسرے پر ایسے ایسے الزامات لگاتے ہیں کہ اللہ کی پناہ۔ اقتدار کا فیصلہ کسی بھی طرح ہو جائے تو بازی ہار جانے والا دھاندلی دھاندلی کا ایسا شور مچاتا ہے کہ اسے اس کے سوا کوئی دوسرا کام ہی نہیں ہوتا۔ جو ہماری مرضی سے نہیں آیا اس پر سلیکٹڈ کا فتویٰ لگا دیا جاتا ہے۔

Read more

مودی ’کی نیک خواہشات کسی طوفان کا پیش خیمہ تو نہیں

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے نام اپنے خط میں مبارک باد دینے کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اسی طرح امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے بھی اپنے خط میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو مبارک باد دی ساتھ ہی کہا کہ پاکستان کے ساتھ علاقائی شراکت داری کو مستحکم بنائیں گے۔ جو بائیڈن نے پاکستانی قوم کو مبارک باد دی، لکھا کہ پاکستان

Read more

سینیٹ انتخابات کے بعد کا منظرنامہ

سینیٹ کے انتخابات کا حال سب کے سامنے ہے۔ ایک گروپ کو ڈاکٹر حفیظ شیخ کی فکر تھی دوسرے کو یوسف رضا گیلانی کی۔ دیگر کی کوئی فکر، نہ جدوجہد، نہ لینا نہ دینا۔ جس کا نتیجہ یہ سامنے آیا کہ اسلام آباد کی دو سیٹوں پر حکومت کا فیورٹ امیدوار شکست کھا گیا اور پی ڈی ایم کے فیورٹ کے گلے میں پڑے ہار۔ انہیں کے ساتھ حکومت کی امیدوار خاتون کے گلے میں پڑے ہار اور پی ڈی

Read more

تحریک اعتماد میں کامیابی: عمران خان کے لیے لمحہ فکریہ

اسلام آباد سینٹ کی سیٹ پر حکومت کو 164 جب کہ اپوزیشن کو 169 ووٹ ملے۔ حکومت کی واضح شکست ہوئی یہ دوسری بات کہ ٹی وی چینل لین دین کی ویڈیوز اور آڈیوز دکھاتے رہے۔ شکست پھر شکست ہوتی ہے۔ آپ مانیں یا نہ مانیں۔ حکومت کی سبکی ہوئی، اپوزیشن کی جانب جیت کے شادیانے بجنا لازمی تھے، وہ بجنا شروع ہو گئے۔ جذبات میں شکست خورہ لوگ الزام لگاتے رہے، ان کا واویلا بنتا تھا۔ فتح مندوں کو

Read more

وزیر اعظم کو اپنی پالیسی بدلنا ہو گی

سینٹ الیکشن 2021 ء گیلانی نے میدان مار لیا۔ جمہوریت اسی عمل کا نام ہے جہاں بندوں کو گنا جاتا ہے، یہ نہیں دیکھا جاتا کہ وہ کون ہیں، کیا کرتے رہے، کیوں ساتھ ہیں وغیرہ وغیرہ اور یہی کچھ سینٹ الیکشن میں عملی طور پر سامنے آیا۔ سارے اندازے، تمام تجزیے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ایک ہفتہ قبل میں نے اپنے بعنوان ”کون مارے گا میدان“ میں لکھا تھا ”کہ سید یوسف رضا گیلانی سابق وزیر اعظم، وزیر

Read more

عبدالحفیظ شیخ یا یوسف رضا گیلانی، جیت کس کی ہو گی؟

سینیٹ انتخابات 2021ء کے لیے میدان سج چکا ہے، تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ مقابلہ دو فریقوں کے درمیان ہے یعنی حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم ۔ پی ڈی ایم بنیادی طور پر حکومت گرانے اور عمران خان کو گھر بھیجنے کے لیے بنایا گیا تھا، حکومت گرانے کی ابتدائی تدابیر جلسے جلوس، ریلیاں، احتجاج ایک ایک کر کے ناکام ہوتی گئیں یہاں تک کہ ضمنی انتخابات اور پھر سینیٹ کے انتخابات سر پر آ گئے۔ پی

Read more

ماہنامہ ندائے گل ، لاہور کا سالنامہ 2020-21

چیف ایڈیٹر قاری ساجد نعیم کی عنایت کہ انہوں نے اس بار براہ راست ’ندائے گل‘ کا یہ خصوصی شمارہ بذریعہ ڈاک ارسال فرمایا۔ ایک عنایت یہ بھی کی کہ اس شمارے میں میرا مرتب کردہ فیچر آرٹیکل ”ہم عہد کورونا میں جی رہے ہیں“ بھی شامل اشاعت کیا۔ جس کے لیے میں ندائے وقت کے جملہ مدیران کا ممنون ہوں۔ ندائے گل کی اشاعت کا آغاز 2009ء میں ہوا تھا ، اس اعتبار سے جریدے کی اشاعت کو گیارہ

Read more

یوم کشمیر 5 فروری۔ کشمیر سے اظہار یکجہتی

یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد بھارتی قبضے میں مقبوضہ کشمیرکے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی، ہمدردی اور انہیں یہ باور کرانا ہے کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول میں تنہا نہیں ہیں۔ پاکستانی عوام ان کے ساتھ ہیں وہ اپنے کشمیری بھائیوں کے موقف کو دنیا کے سامنے، عالمی اداروں تک پہنچاتے رہیں گے۔ یہ دن (5 فروری) کشمیر کے ساتھ تجدید کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یوم یکجہتی

Read more

براڈ شیٹ اسکینڈل کا معما

براڈ شیٹ ایک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا، الیکٹرانک میڈیا اس معمہ کو شام سات بجے سے رات بارہ بجے تک ’براڈ شیٹ اسکینڈل‘ کا ڈھول پیٹتا دکھائی دیتا ہے۔ یہ اصل میں ہے کس بیماری کا نام؟ اس نے کب کس کی گود میں جنم لیا، کس نے اسے پال پوس کر 2021ء تک پہنچایا، کس کس کو اس نے فیض پہنچایا، کس کس کا قلع قمہ کرنے کے لیے اس کو استعمال کیا گیا، ملک کا

Read more

وائٹ ہاؤس کا نیا مکین

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ری پبلی کنزپارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کاکانٹے دار مقابلہ ڈیموکریٹک پارٹی کے جو بائیڈن سے ہوا جس میں ڈیموکریٹس کے امیدوار جو بائیڈن کامیات ہوئے اس طرح 20 جنوری 2021 ء امیریکہ کے وائٹ ہاؤس کا مکین بدل گیا۔ ٹرمپ جس نے چار سال قبل صدارتی امیدوار کے انتخابات میں ڈیموکریٹ کی امیدوار ہیلری کلنٹن کو شکست دے کر امریکہ کے صدر کا تاج اپنے سر سجایا تھا، ڈیموکریٹس نے ٹرمپ سے اپنا بدلہ

Read more

نصیر ؔ ترابی اپنی تصانیف کے آئینہ میں 25 جون 1945 ء۔ 10 جنوری 2021

پاکستان آسٹریلیا لٹریری فورم (PALF) کے زیر اہتمام شاعر نصیرؔ ترابی کی یاد میں آن لائن تعزیتی ریفریس 15 جنوری 2021 ء کو منعقد ہوا۔ جس میں آسٹریلیا کے علاوہ دیگر ممالک اور پاکستان سے مختلف احباب نے نصیر ؔ ترابی کی شخصیت، شاعری اور علمی و ادبی خدمات پر اظہار خیال کیا۔ راقم نے اس موقع پر ”نصیر ؔ ترابی اپنی تصانیف کے آئینہ میں“ کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ حاضرین و سامعین محترم اسلام علیکم! سب سے

Read more

امریکہ میں جمہوریت کے پرخچے

امریکہ دنیا کی سپر پاور، دنیا کی سب سے بڑی جمہو ریت، دنیا میں ترقی یافتہ اور باشعور مملکت، مہذب معاشرہ کہلا نے والے ملک میں 3 نومبر 2020 ء کو صدارتی انتخابات ہوئے۔ ٹرمپ دوسری بات ریپبلکن کی جانب سے صدارتی امیدوار تھے جب کہ ڈیموکریٹس کی جانب جو بائیڈن صدارتی امیدوار تھے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست ہونے لگی تو ٹرمپ نے نامنظور نامنظور کا واویلا شروع کر دیا۔ رفتہ رفتہ شکست اس کا پیچھا کرنے لگی مختلف امریکی

Read more

نئے سال میں پرانی سیاست

بلاول پی ڈی ایم کے اجلاسوں میں ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کر رہے ہیں، نیز پی پی صرف زبانی جمع خرج کر رہی ہے عملی طور پر وہ مولانا اور نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑی دکھائی نہیں دیتی۔ پی ڈی ایم  نے اعلان کیا کہ وہ ضمنی الیکشن لڑے گی، اسی طرح سینٹ کے انتخابات میں بھی شرکت کرے گی، اسی طرح کے بیانات اور اعلانات سے پی ڈی ایم کی تحریک کے بارے میں گمان یقین میں بدلتا جا رہا ہے کہ بس کافی ہو گیا۔ اچھے موسم کا انتظار، کارکنوں کا خیال اچھی سوچ ہے، کاش اس بات کا ادراک شروع ہی میں ہو جاتا۔

Read more

خوش آمدید 2021 ء

نئے سال میں پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں زیادہ بحران متوقع ہے۔ امریکہ کی سیاست نئے صدر سے بدل سکتی ہے، کورونا کی ویکسین کی تیاری اور اس کی فروخت میں مسائل پیدا ہوں گے۔ ویکسین بنانے والے ملک اپنی اپنی ویکسین کو کارآمد دوسروں کی ویکسین کو فضول قرار دیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ پیسہ کمائیں۔ویکسین کی تیاری پر چند بڑے ممالک کی اجارہ داری ہوگی۔ وہ غریب ممالک کو ویکسین سپلائی کریں گے اور رقم کمائیں گے۔

Read more

2020 ء : کب کیا ہوا؟

سال 2020 کو الوداع خوشی کے ساتھ یقیناً نہیں بلکہ بوجھل دل کے ساتھ، دکھ اور تکلیف کے ساتھ، افسوس اور تاسف کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ اس لیے کہ یہ سال دنیا کی تاریخ میں کورونا (کووڈ 19۔ ) کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ رواں سال شروع ہوا تو اکثر لوگوں کی سوچ تھی کہ یہ سال دنیا کے لیے، لوگوں کے لیے بہتر سال ثابت ہوگا لیکن ہوا اس کے بالکل برعکس، یہ جس

Read more

قائد کی سیاسی تدبر اور اصول پسندی کو سلام

بانی ٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح 1876 ء میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ آج سے 72 سال قبل قائد اعظم نے 1948 ء میں داعی اجل کو لبیک کہا تو آپ کی عمر 72 سال ہی تھی۔ 25 دسمبر 2020 ء کو بابائے قوم کا 144 واں یوام پیدائش ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی بے لوث قیادت، تدبر اور فہم و فراست، انگریز اور ہندو سے آنکھ میں آنکھ ڈال کر دو ٹوک بات کرنے والے،

Read more

جمہوریت بہ مقابلہ جمہوریت: اللہ پاکستان کو محفوظ رکھے

پاکستان میں اس وقت اہل سیاست کے درمیان جو کھیل کھیلا جا رہا ہے اسے کوئی بھی باشعور شخص ملک و قوم کے لیے کسی بھی طور مناسب نہیں سمجھ رہا۔ جمہوریت کی زبان میں حکومت وہ سیاسی قوت ہے جو جمہوری طریقہ سے با اختیار ہو جائے ملک کا نظام چلانے میں، جب کہ حزب اختلاف کو جمہوریت میں ’حکومت کی منتظر‘ (Government in waiting) کہا گیا ہے، اسے مستقبل کی حکومت بھی کہہ سکتے ہیں۔ امریکہ کی مثال

Read more

اردو کی 13 ویں عالمی کانفرنس تشنگی کا احساس لیے اختتام کو پہنچی

خیال یہی تھا کہ کوڈ 19 آرٹس کونسل آف پاکستان کی انتظامیہ کو کورونا کی دوسری شدید لہر کانفرنس کو آگے بڑھا دے گی۔ لیکن منتظمہ کورونا کو خاطر میں نہ لائی اور اردو کی 13 ویں عالمی کانفرنس طے شدہ دنوں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ اس فیصلہ پر عمل درآمد کرنے میں کامیاب بھی ہو گئی۔ آرٹس کونسل کے روح رواں احمد شاہ صاحب عہدہ کچھ بھی ہو لیکن وہ گزشتہ کئی سالوں سے کونسل کا بوجھ کامیابی سے اٹھائے ہوئے ہیں۔

افتتاحی اجلاس میں ان کا فرمانا تھا کہ ”وہ 13 سال قبل شروع ہونے والی روایت کو زندہ رکھنا چاہتے تھے“ ۔ روایات زندہ رہیں اچھی بات ہے لیکن روایت پھر روایت ہوتی ہے، برقرار رہیں تو مناسب اگر نامساعد حالات اور خوف کی فضاء کی وجہ سے برقرار نہ بھی رہیں تو کوئی قیامت نہیں آجاتی۔ کانفرنس سے جڑی بعض روایات بھی ہیں جو نامساعد حالات کے باوجود قائم رہیں تو اچھا ہوگا۔ ایس او پیز پر سختی سے عمل ہوا، یہ بھی اچھی بات رہی، سرکار کی چاہت ہو تو تمام پابندیاں ہوا ہوجاتی ہیں۔

Read more

عبد القادر حسن۔ کالم نگار و دانشور! خدا حافظ

عبد القادر حسن! خدا حافظ، ابھی چند دن پہلے ( 28 نومبر 2020 ء) کی بات ہے عبد القادر حسن نے بیماری کے باوجود ایک کالم بعنوان ”اچھا دوست! خدا حافظ“ لکھا جو روزنامہ ایکسپریس میں اسی روز شائع ہوا۔ اس میں عبد القادر حسن نے اردو ڈائجسٹ کے روح رواں ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی، اسلام آباد کے شاہ جی سید سعود ساحر اور چودھری انور عزیز کی رحلت پر اپنے دلی دکھ، تعلق خاطر، غم اور صدمے کا اظہار کیا تھا۔ اگلے دن یعنی 29 نومبر کو بھی ان کا ایک کالم روزنامہ ایکسپریس کی زینت بنا جس کا عنوان تھا ”بے وفائی کی سزا“ اور 30 نومبر 2020 ء کی شب وہ اللہ کو پیارے ہو گئے۔

Read more

اصغر خان کی ڈائری ( طنز و مزاح)

بات کچھ عرصہ پہلے کی ہے، محبان بھوپال فورم کی زیر اہتمام ایک ادبی تقریب اردو ڈکشنری بورڈ میں منعقد تھی۔ تقریب کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر دیکھا، وقت بھی مناسب تھا، گھر سے بھی نزدیک، ہم نے اس تقریب کا رخ کیا اور وقت مقررہ پر پہنچ گئے یہ معلوم نہ تھا کہ تقریب اعلان کردہ وقت کے دو گھنٹے بعد شروع ہوگی۔ خیر صاحب ہم ایک عام سامع کی حیثیت سے گئے تھے، مقصد ادبی تقریب میں احباب کو سننا تھا۔ چند احباب نے ہمیں دیکھا تو ہمیں اگلی سیٹ پر پہنچا دیا، حالانکہ ہم پیچھے بیٹھنے کے عادی بھی ہیں اور بیٹھنا بھی چاہتے تھے تاکہ جلد اٹھ کر جاسکیں۔

مجبوری یہ بھی ہے کہ زیادہ دیر بیٹھنا ہماری کمر کو گوارا نہیں، وہ بہت جلد ہم سے واپس چلنے کی ضد کرنے لگتی ہے۔ ہم اگلی سیٹ پر بیٹھ گئے ایک کرسی چھوڑ کر، کچھ ہی دیر میں ایک صاحب بھاری بھر کم، دراز قد، ہم سے پہلے والی سیٹ پر آ کر براجمان ہوئے۔ دھیمی آواز میں سلام کا تبادلہ ہوا۔ وہ ہمارے لیے اجنبی اور ہم ان کے لیے اجنبی تھے۔ لیکن ادب ہمارے بیچ ایک مثبت تعلق ادا کر رہا تھا۔ ہم بیٹھے بیٹھے اندازہ لگا رہے تھے کہ یہ کون صاحب ہیں جو بالکل خاموش بیٹھے ہیں۔

Read more

خواتین کالم نگاروں میں زاہدہ حناکا مقام

صحافیانہ نقطہ نظر سے کالم سے مراد وہ تحریر ہوتی ہے جو کوئی لکھاری کسی بھی اخبار کے اداراتی صفحہ پر یا کسی اور صفحہ پر حالات حاضرہ، سیاست، معیشت، معاشرت، ادب، کتاب و صاحب کتاب، شاعر ادیب اور دیگر موضوعات پر مختصر تجزیہ کسی بھی ایک عنوان کے تحت قلم بند کرے۔ اس طرح کی تحریر لکھنے والا کالم نگار کہلاتا ہے۔ لمحہ موجود میں کالم کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔ معروف ادیب و کالم نگار زاہدہ حنا نے اپنے کالم ”کے ایل ایف: کالم اور کالم نگار“ میں لکھا کہ ”کالموں کو جمہوری دنیا میں نہایت اہمیت دی جاتی ہے اور وہاں کے حکمران اپنے اپنے ملکوں کے اہم کالم نگاروں کو پڑھتے ہیں تاکہ اپنی پالیسیاں بنانے میں ان کی رائے کو مد نظر رکھیں کیونکہ وہ ان کی تحریروں کو زبان خلق، تصور کرتے ہیں“ ۔

اردو میں کالم نگاری کی ابتدا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ 1877 ء میں اس وقت ہوئی جب ہندوستان سے سجاد حسین کی ادارت میں اخبار ”اودھ پنچ“ جاری کیا گیا۔ وہی اس کے مدیر اعلیٰ تھے۔ سجاد حسین نے اس اخبار میں فکاہیہ کالم لکھنا شروع کیے۔ ایک روایت یہ بھی ہے کہ اردو میں کچھ فارسی کی ملاوٹ سے 1731 ء میں جعفر زٹلی نے طنزیہ و مزاحیہ شاعری کے طرز پر فکاہیہ کالم لکھے۔ منشی سجاد کے علاوہ کالم نگاری کرنے والوں میں تربھون ناتھ ہجر، رتن ناتھ سرشار، مچھو بیگ، ستم ظریف، جوالا پرشاد برق، نواب سید محمد آزاد، منشی علی احمد شوق اور اکبر الہ آبادی شامل تھے۔

Read more