علامہ اقبال کے مکمل اردو کلام کا منظوم فارسی ترجمہ

علامہ اقبالؒ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد جب 1908 ء میں انگلستان سے واپس ہندوستان تشریف لائے تو اس وقت انہیں یورپی ادبیات کی حالت بھی ویسی ہی محسوس ہوئی جیسے مشرقی ادبیات کی تھی جو اپنی تمام تر ظاہری دل فریبیوں اور دلکشیوں کے باوجود روح اور جذبے سے خالی تھیں۔ اقبال مشرقی ادبیات میں روح پیدا کرنے کے لیے کوئی ایسا وسیلہ تلاش کر رہے تھے جس کی مدد سے ادبیات میں اک نئی روح پیدا کی

Read more

یکم جولائی سے سکول کھولنا بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈالنے کے مترادف

ان دنوں، سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، متعدد شہروں میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری ہے۔ بہاولپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، رحیم یار خان، سانگھڑ اور دیگر شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ اس دوران بہاول پور کے کچھ نجی اسکولوں سے بچوں کی جدائی برداشت نہیں ہوئی اور انھوں نے چھٹیوں کے شیڈول کو روندتے ہوئے یکم جولائی سے سکول کھول

Read more

سرکاری ظہرانہ اور بھٹو صاحب

بھٹو صاحب کے دور میں امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر، پاکستان کے دورے پر تھے اور انہیں سرکاری ظہرانے پر مدعو کیا گیا۔ بھٹو صاحب نے ظہرانے میں جن لوگوں کو مدعو کیا تھا ان سے ایک روز قبل میٹنگ کی اور تمام ایس او پیز طے ہوئے۔ ظہرانے کے دوران بھٹو صاحب میزبان کی نشست پر بیٹھے تھے۔ ان کی ساتھ والی نشست پر ہنری کسنجر بیٹھے تھے، جبکہ ہنری کسنجر کے مقابل مولانا کوثر نیازی تشریف فرما تھے۔

Read more

سرکاری جامعات کامستقبل

کسی بھی ریاست کے باشندوں کے بنیادی حقوق میں یہ شامل ہے کہ ان کے بچوں کو مفت تعلیم میسر ہو۔ صحت کی سہولیات حاصل ہوں اور انصاف کی اسے فکر نہ ہو۔ جب کسی ریاست میں تمام شہریوں کو یہ سہولیات یکساں میسر ہوتی ہیں تو وہ بخوشی اپنا فرض اولیں سمجھ کر ٹیکس ادا کرتے ہیں تاکہ سہولیات کا یہ تسلسل برقرار رہے۔ انہیں یقین ہوتا ہے کہ ریاست ہماری ماں ہے اور ماں کبھی مشکل میں اپنی

Read more

آخر خدا کی یہ مخلوق کدھر جائے؟

کسی بھی ریاست کے باشندوں کے بنیادی حقوق میں یہ شامل ہے کہ ان کے بچوں کو مفت تعلیم میسر ہو، صحت کی سہولیات حاصل ہوں اور انصاف کی اسے فکر نہ ہو۔ جب کس ریاست میں یہ شہریوں کو یہ سہولیات آسانی سے بلا تخصیص میسر ہوتی ہیں تو وہ اپنا اولین فرض سمجھ کر ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ریاست ہماری ماں ہے اور ماں کبھی مشکل وقت میں بچے کو تنہا نہیں چھوڑتی۔

Read more

موٹیویشنل اسپیکرز اور الیکٹرانک گالیاں

بھلے دنوں کی بات ہے کہ ہمارا دسترخوان ہماری تربیت گاہ بھی ہوتا تھا جہاں دادی، دادا، والدین اور کنبے کے دیگر بزرگ اپنے خاندان کی اعلٰی روایات، رومی و سعدی کی حکایات اور اپنی زندگی میں پیش آئے واقعات سے اپنی نئی پود کو آگاہ کرتے تھے جس سے نئی نسل راہنمائی حاصل کر کے اپنی عملی زندگی میں پیش آنے والے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے کمر بستہ ہوتی تھی۔ پھر یوں ہوا کہ ایک چھوٹی

Read more

اکادمی ادبیات کی کانفرنس بچوں کا ادب، ماضی حال اور مستقبل

ارسطو نے ایک روز کمرہ جماعت میں اپنے شاگردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ایک ایسا کلیہ ہے جس کو اپلائی کیا جائے تو انسان پوری دنیا پر حکومت کر سکتا ہے، ارسطو کی یہ بات سن کر سکندر اعظم نے کھڑے ہو کر سوال کیا استاد محترم کیا آپ کا جی نہیں چاہتا کہ آپ پوری دنیا پر حکومت کریں؟ ارسطو نے جواب دیا: بیٹا یہ کلیہ میری سمجھ میں اس وقت آیا جب میں حکومت

Read more

اقبال بھی اقبال سے

ایک روز بیٹھے، بیٹھے عالم محویت میں چلا گیا، کہ اچانک احساس ہوا کہ حضرت اقبالؒ میرے بالکل سامنے ہیں میں نے دیکھا کہ وہ سفید کپڑوں اور کالے کوٹ میں ملبوس نہایت پرکشش لگ رہے تھے، حسن اتفاق سے میں نے بھی سفید لباس پہننا ہوا تھا، میرے لباس کو دیکھتے ہی مسکرا کر کہا، تمھارے سفید لباس کی پاکیزگی کا اکثر ذکر رہتا ہے زاغ و زغن کی ناپاک ”چونچوں“ کو خاطر میں نہ لایا کرو، میں نے

Read more

سکولوں کی فیس اور ہمارے بچے

سوشل میڈیا پر اسکول یونیفارم میں بیٹھے بچوں کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اسکول سے فیس کی ادائیگی نہ کرنے پر نکالے جانے پر سڑک کنارے دونوں بھائی بیٹھے ہوئے ہیں۔ جب ان سے استفسار کی گیا کہ ’اسکول کیوں نہیں گئے تو جواب ملا کہ تین ماہ سے فیس جمع نہیں کروائی اسی لیے اسکول والوں نے نکال دیا ہے ہم پاپا کو بتا کر پریشان نہیں کرنا چاہتے۔ ‘ بچے کہتے ہیں

Read more

جگن ناتھ آزاد اور چند مغالطے

ہماری غفلت کے باعث جگن ناتھ آزاد کی تصویر حفیظ جالندھری کے نام سے لگانا تو ایک ایسا معمول بن چکا ہے جس میں ٹی وی چینلز، ٹیکسٹ بک بورڈز اور مختلف سرکاری اور غیر سرکاری ادارے برابر کے شریک ہیں حال ہی میں آزاد کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے سال اول کی اردو لازمی کی کتاب مارکیٹ میں آئی ہے۔ جس کے سرورق پر سرسید اور اقبال کی تصاویر کے ساتھ جگن ناتھ آزاد کی تصویر کو

Read more

کیا ویکسین لگوانے والے دو سال میں مر جائیں گے

پاکستان میں کرونا وائرس سے زیادہ یہ وائرس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ فرانسیسی سائنس دان، ”مونٹاگنیر“ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ویکسین لگوانے والے دو سال بعد مر جائیں گے۔ پاکستان میں کاغذ کا ایک تراشا جس میں نہ کسی اخبار کا حوالہ ہے نہ ایڈیٹر کا نام صدقہ جاریہ کے طور پر گردش کر رہا ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ”مونٹاگنیر“ نے محض یہ کہا ہے کہ جس رفتار سے ویکسین لگ رہی

Read more

علامہ اقبالؒ کے بارے میں بی بی سی کا شائع کردہ ایک مضمون

بی بی سی لندن کی طرف سے ظفر سید کا لکھا ہوا علامہ اقبال کے حوالے سے ایک مضمون ”علامہ اقبالؒ اور ایما کا تعلق عشق یا سادگی کی انتہا“ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ میں اس سے قبل اس من گھڑت مضمون کا مفصل جواب بی بی سی کو دے چکا ہوں، البتہ یہ بات ذہن نشین رہے کہ ”ایما“ کے اوریجنل خطوط کسی کے پاس موجود نہیں ہیں اور نہ ہی یہ خطوط کہیں محفوظ ہیں،

Read more

علامہ اقبالؒ اور ایبٹ آباد کا سربن پہاڑ

علامہ اقبالؒ 3 جون 1903ء کو گورنمنٹ کالج لاہور میں فلسفے کے استاد مقرر ہوئے ، اسی سال ان کی تصنیف ”علم الاقتصاد“ بھی منظر عام پر آئی۔ اگست 1904ء میں علامہ اقبالؒ نے موسم گرما کی تعطیلات گزارنے کے لیے اپنے بڑے بھائی شیخ عطا محمد (سب ڈویژنل افسر ملٹری ورکس) کے پاس ابیٹ آباد جانے کا قصد کیا۔ عطا محمد ان دنوں ابیٹ آباد میں اپنے منصبی فرائض انجام دے رہے تھے ۔ اقبال ان کے پاس تشریف

Read more

مستنصر حسین تارڑ کی کتاب’ہیلو ہالینڈ‘ میں علامہ اقبال کا ذکر

تارڑ صاحب کی تصنیف ”ہیلو ہالینڈ“ پڑھ  کر مجھے کافی تعجب ہوا کہ اس میں انہوں نے تقریباً چار جگہوں پر حضرت علامہ اقبالؒ کی فیملی کو موضوع بنایا ہے ، مجھے معلوم نہیں تارڑ صاحب کو علامہ اقبالؒ پر کیا غصہ تھا کہ وہ ایسا کرنے پر مجبور ہوئے حالانکہ وہ اس سے پہلے علامہ اقبال کے عقیدت مندوں میں شمار ہوتے تھے۔ کیا کہیں یہ وجہ تو نہیں جس کا ذکر انہوں نے خود ”ہیلو ہالینڈ“ کے صفحہ

Read more

ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ڈاکٹر صفدر محمود کی طرف سے پھیلائی گئی ایک غلط فہمی

علامہ اقبالؒ کے والد گرامی شیخ نور محمد ( 1837۔ 1930 ) کے متعلق ایک من گھڑت قصہ مشہور کیا گیا ہے کہ علامہ کی ولادت سے قبل علامہ اقبالؒ کے والد نے بینک کی نوکری کر لی اور علامہؒ کی والدہ نے اس خیال سے اپنے زیورات بیچ کر بکری خرید لی کہ وہ نومولود کو اپنا دودھ نہیں پلائیں گی کیونکہ بینک میں سودی کاروبار ہوتا ہے جس سے علامہؒ کے والد کو تنخواہ ملتی ہے۔ جب تک علامہؒ کے والد بینک میں ملازم رہے، اس دوران ان کی والدہ علامہ اقبالؒ کو بکری کا دودھ پلاتی رہیں۔

یہ قصہ بغیر کسی تحقیق کے ڈاکٹر صفدر محمود نے ”روزنامہ جنگ“ میں ایک کالم میں لکھ دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہر جگہ عام ہو گیا۔ کسی نے مزید اپنی کارکردگی دکھانے کی خاطر اسے علامہ اقبالؒ کے والدین کی ایک تصوراتی تصویر کے ساتھ ایک رنگین پوسٹ کے ساتھ سوشل میڈیا پر ڈال دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ پوسٹ وائرل ہو گئی۔

Read more

علامہ اقبالؒ اور مستنصر حسین تارڑ

7 جون 2018 ء مستنصر حسین تارڑ کا ایک مضمون روزنامہ 92 نیوز میں ”شورش کاشمیری کی اس بازار میں اور اقبال کی امیر بائی“ نظروں سے گزرا۔ اس میں مستنصر حسین تارڑ نے شورش کاشمیری کے ایک افسانوی اور من گھڑت قصے کو جان بوجھ کر مزے لے لے کر بیان کیا ہے اور آخر میں خود کو بری الزمہ قرار دیتے ہوئے لکھ دیا ہے:

اقبال شناس مجھے بتائیں کہ اصل قصہ کیا ہے؟

مستنصر حسین تارڑ پورا قصہ پبلک کرنے کے بعد، جو ان کا اصل مقصد تھا، لکھتے ہیں:

Read more

ایک لڑکی کا یادگار خط

ہمارے ملک میں طبقاتی نظام تعلیم کے باعث ہماری اشرافیہ کے بچوں کے لیے انگلش میڈیم طریقہ تعلیم رائج ہے۔ ان کے لیے نظام تعلیم اور نصاب تعلیم آکسفورڈ اور کیمبرج سے منگوایا جاتا ہے، ایک خاص کیپسول کے ماحول میں انہیں بند رکھا جاتا ہے، انہیں مڈل کلاس اور لوئر کلاس کی مخلوق کی ہوا تک نہیں لگنے دی جاتی۔ درآمد شدہ نصاب میں اس ملک کی مٹی کی خوشبو، ادب، اقدار، روایات، احساسات، جذبات اور خیالات شامل نہیں

Read more

اقبال اور دانتے

دانتے ( 1265 ء 1321 ء اٹلی ) دس سال کی عمر میں اپنے والد کے ساتھ پوریٹیناری کے گھر گیا وہاں صاحب خانہ کی بیٹی پر نظر پڑی اور آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ دانتے اس کی نظروں کے تیروں سے ایسا گھائل ہوا کہ وہ نہ پھڑ پھڑا سکا اور نہ ہی اسے اس صیاد کی اسیری سے عمر بھر رہائی ملی۔ اس نے اپنی بائیوگرافی ”New life“ میں لکھا ہے کہ وہ جب اپنے ”سرخ قیمتی

Read more

قاری اللہ وسایا کی ”دلیم“۔

صبح صبح دروازے پر مسلسل گھنٹی بج رہی تھی، بجانے والے کا غالب گمان تھا کہ شاید میری چارپائی گیٹ کے ساتھ ہی ہوتی ہے اور میں گیٹ کا کنڈا تھامے سو جاتا ہوں۔ پہنچتے پہنچے گھنٹی کا گلا تقریباً جواب دے چکا تھا اور کسی قریب المرگ چڑیا کی طرح اپنی آخری سانسیں، لے رہی تھی اور محض چ ی، چ، ی، چ، ی کی آواز سنائی دے رہی تھی۔ جلدی سے گیٹ کھولا تو سامنے قاری اللہ وسایا صاحب کھڑے تھے۔ قاری اللہ وسایا پانچ چھ گھر چھوڑ کر ہمارے پڑوس میں رہتے ہیں نیک آدمی ہیں۔

عربی زبان کی کافی شد بد رکھتے ہیں۔ ہر جمعرات کو دروازے پر گھنٹی بجاتے ہیں اور تبلیغی مرکز پر ساتھ چلنے کو کہتے ہیں۔ لیکن میری پہلے سے کوئی نہ کوئی مصروفیت ہوتی ہے۔ اس لیے معذرت کر لیتا ہوں، پھر کہتے ہیں چلو نیت ہی کر لیں کبھی نہ کبھی تو ضرور حاضری ہوگی اب تک وہ کئی نیتیں کروا چکے ہیں لیکن کار جہاں دراز ہے۔

Read more

ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ڈاکٹر صفدر محمود کی طرف سے پھیلائی گئی ایک غلط فہمی

علامہ اقبالؒ کے والد گرامی شیخ نور محمد ( 1837 ء۔ 1930 ) کے متعلق ایک من گھڑت قصہ مشہور کیا گیا ہے کہ علامہ کی ولادت سے قبل علامہ اقبالؒ کے والد نے بینک کی نوکری کر لی اور علامہؒ کی والدہ نے اس خیال سے اپنے زیورات بیچ کر بکری خرید لی کہ وہ نومولود کو اپنا دودھ نہیں پلائیں گی کیونکہ بینک میں سودی کاروبار ہوتا ہے جس سے علامہؒ کے والد کو تنخواہ ملتی ہے۔ جب

Read more

ڈاکٹر محمد حمید الله

ڈاکٹر حمید اللہ 19۔ فروری، 1908 ء کو حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے۔ آپ 8 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ والد کا نام محمد خلیل اللہ تھا جو خود بھی ایک ادیب اور عالم تھے۔ حمید اللہ نے گھر میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد جامعہ نظامیہ میں داخلہ لیا اور 1924 ء میں مولوی کامل کا درجہ مکمل کیا۔ 1924 ء میں آپ نے جامعہ عثمانیہ حیدرآباد دکن میں داخلہ لیا اور 1930 میں اسلام،

Read more

مسلم امہ کی قیادت کا فریضہ

پاکستان نے سعودی عرب کا تین ارب ڈالرز کا قرض واپس کرنے کا آغاز کر دیا ہے جس کی پہلی قسط ایک ارب ڈالر ادا کر دی گئی ہے۔ پاکستان کو کشمیر پالیسی کے متعلق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے گلہ رہا ہے۔ کشمیر میں بسنے والے اسی لاکھ مسلمانوں کا جب ہندوستان نے کرفیو لگا کر ناطقہ بند، کر دیا تو پاکستان نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادتوں سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو

Read more

وطن کی مٹی گواہ رہنا

پاکستان اللہ کی ایک نعمت ہے اس ذات نے ہمیں بہترین جغرافیہ، بہتے دریا، وسیع سمندر، بندرگاہیں، سر سبز کھیت، کھلے میدان، اونچے پہاڑ، لامتناہی صحرا، معدنیات کے خزانے اور غیور لوگ عنایت کیے ہیں۔ اس وطن کے جوانوں کا ہر دور میں حب الوطنی کا جذبہ مثالی رہا ہے، ان جوانوں پر آزمائش کی کوئی بھی گھڑی آئی یہ ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں۔ 1965 ءکی جنگ کو ہی دیکھا جائے جب بھارت نے طاقت کے نشے میں

Read more

علامہ اقبالؒ کی آواز

علامہ اقبالؒ وہ خوش نصیب شاعر ہیں جنھیں ہر دور میں قبول عام حاصل رہا ہے۔ علامہ کو بے شمار عشاق کے ساتھ لا تعداد حاسدین اور منافقین سے بھی واسطہ رہا ہے، جو بظاہر تو اقبالؒ کے محققین کا روپ دھار لیتے ہیں مگر کہیں نہ کہیں دودھ میں مینگنیاں ڈالنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور سادہ لوح ذہنوں میں Slow poisoning کرتے رہتے ہیں۔ لیکن بعض عاشق ایسے بھی ہیں جو مطالعہ کے فقدان کے باعث ہر

Read more

اس سے پہلے کہ ہمیں مے ڈے، سنائی دے

عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اس وقت کرونا کے لحاظ سے دنیا کے دس خطرناک ترین ممالک میں شامل ہوچکا ہے، پاکستان میں اس وقت کرونا کے متاثرین کی شرح 24 %تک پہنچ چکی ہے جو ایک خطرناک ترین شرح ہے اگر ایک کروڑ افراد کا ٹیسٹ کیا جائے تو ان میں سے چوبیس لاکھ لوگ کرونا مثبت نکلیں گے جبکہ یہ شرح پانچ فیصد سے کسی بھی صورت زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

یہ ہماری سراسر غلط فہمی ثابت ہوئی کہ کرونا کو ہم نے عید کی چھٹیوں پر گھر بھیج دیا ہے اور ہم اس کی عدم موجودگی میں نئے کپڑے پہن کر خوب اچھل کود لیں، حالانکہ ہمیں علم ہونا چاہیے تھا کہ کرونا دیار چین سے آیا ہے اس کا عید سے کوئی واسطہ نہیں اس نے

Read more

عمران خان کا اعتراف

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ میں تصحیح کرتا ہوں جو نظم گزشتہ دنوں ٹویٹ کی تھی وہ نظم اقبال کی نہیں ہے تاہم اس میں اس نظم کے پیغام پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور اگر ہمارے نوجوان اس پیغام پر عمل کریں گے تو ان کی خداداد صلاحیتیں سامنے آئیں گی۔ یاد رہے کہ عمران خان نے دو روز قبل علامہ اقبال سے غلط طور پر منسوب ایک نظم ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”اقبال کی یہ نظم میری زندگی کی جدوجہد کی عکاس ہے۔

Read more

کیا ہماری فرصت کا کوئی اور مشغلہ نہیں ہو سکتا؟

گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کی رپورٹ نظروں سے گزری جس میں درج تھا کہ کرونا کی وجہ سے تنہائی اور فراغت میسر آنے کی وجہ سے اس سال دنیا میں گیارہ کروڑ ساٹھ لاکھ بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔ اس کار خیر میں چین، بھارت اور انڈونیشیا کے بعد چوتھا نمبر پاکستان کا ہے۔ مجھے اس رپورٹ سے حیرت ہوئی کہ کیا ہم تنہائی اور فرصت میں صرف بچے ہی پیدا کر سکتے ہیں؟ حالانکہ دیکھا جائے تو دنیا کے نامور مصنفین نے قید اور تنہائی سے بھرپور فائدہ اٹھا کر دنیا کا بہترین ادب تخلیق کیا۔

Read more

علامہ اقبالؒ نے کس کی فرمائش پر عید پر شعر لکھے تھے

علامہ اقبال وہ خوش قسمت تخلیق کار ہیں جن کی زندگی کا تخلیقی سفر تقریباً چالیس برس پر محیط ہے۔ اقبالؒ کے بارے میں یہ خیال کرنا کہ وہ باقاعدہ پیشہ ور شاعر تھے یا اپنے اردگرد شاگردوں کا ایک ہجوم دیکھنا چاہتے تھے درست نہیں ہے۔ دنیا کے بڑے بڑے مفکرین نے بنی نوع انسان کو اپنا پیغام شاعری کے ذریعے پہنچایا ہے، اسی وجہ سے اقبالؒ نے بھی اپنے پیغام کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے شاعری کو

Read more

ہماری قومی سوچ ایک جیسی کیوں نہیں ہے

کسی بھی قوم کی فکری ہم آہنگی کے لیے اس قوم کا یکساں نظام تعلیم ہونا ضروری ہے۔ کس بھی قوم کی ذہن سازی اس کا نظام تعلیم ہی کرتا ہے جس قوم کا نظام تعلیم یکساں ہوتا ہے اس قوم کی سوچ میں بھی یکسانیت پائی جاتی ہے، جب وہ قوم کوئی فیصلہ کرتی ہے تو پوری قوم اس فیصلے پر لبیک کہتی ہے اور جن اقوام کا نظام تعلیم طبقات میں بٹا ہوتا ہے، وہاں فکری اعتبار سے

Read more

ہم قومی مفاد میں ایک کیوں نہیں ہو پاتے؟

کسی بھی قوم کی سوچ میں یکسانیت کے لیے اس قوم کا یکساں نظام تعلیم ہونا ضروری ہے۔ قوم کی فکری بنیادیں نظام تعلیم سے ہی مضبوط ہوتی ہیں۔ جس قم کا نظام تعلیم یکساں ہوتا ہے اس قوم کے فیصلے بھی مشترکہ مفاد کے تحت کیے جاتے ہیں اور پوری قوم ان فیصلوں پر لبیک کہتی ہے اور جن اقوام کا نظام تعلیم طبقات میں منقسم ہوتا ہے، وہاں تو پہلے فکری اعتبار سے کوئی قوم تشکیل ہی نہیں

Read more

بے جی (مدر ڈے کے موقع پر)۔

عام مشاہدے میں ہے کہ اکثر ساس بہو کی نوک جھونک لگی رہتی ہے۔ یہ سرد جنگ ازل سے ہے اور شاید ابد تک جاری رہے۔ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ عورت کو اکثر عدم تحفظ کا احساس رہتا ہے۔ آنکھ کھولتی ہے تو اس کی محبتوں اور شفقتوں کا محور اس کا باپ ہوتا ہے۔ پھر ایک وقت آتا ہے کہ اس کی شادی ہو جاتی ہے، وہی لڑکی اپنے خاوند اور گھر کو کل کائنات کا درجہ دیتی ہے، اپنے خاوند سے توقع رکھتی ہے کہ وہ ہر حال میں اس کی عزت کا خیال رکھے گا اسے گھر میں ایک ملکہ کا درجہ دے گا۔

Read more

علامہ اقبال نے ”ترانہ ہندی“ کیسے لکھا؟

لالہ ہر دیال سنگھ ( 1884 ء۔ 1939 ) ایک ہندوستانی قوم پرست نوجوان تھا۔ اس نے گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے کیابعد میں آکسفورڈ چلا گیا، تعلیم ادھوری چھوڑ کر مختلف ممالک سے ہوتا ہوا امریکہ جا پہنچا، جہاں پر اس نے ایک انسٹیٹوٹ کی بنیاد رکھی، جس میں اس نے کمیونزم سے وابستہ کچھ تجربے کیے، اس کے چند متنازع نظریات کی پاداش میں امریکی حکومت نے اسے گرفتار کر لیا، مگر دوران ضمانت فرار ہوکر جرمنی

Read more

مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں دوسروں کا خیال رکھنا ہو گا

پچھلے سال دسمبر کی بات ہے، میں عشاء کے فوراً بعد گھر سے نکلا، ہر طرف دھند چھائی ہوئی تھی، قریب ہی پیڑول پمپ پر گاڑی میں پیٹرول ڈلوانے کے لیے رکا، دیکھا تو ایک چھ سات سال کا بچہ تیز تیز چلتا ہوا قریب آکر شیشے پر دستک دینے لگا، اس پیڑول پمپ پر گارڈز بھکاریوں کو گھسنے نہیں دیتے اس لیے یہ طے تھا کہ یہ بھکاری نہیں ہے، شیشہ نیچے کیا تو وہ سردی میں بری طرح

Read more