عمران خان کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے الیکشن میں نا اہلیت کی اندرونی کہانی

عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے الیکشن سے نا اہل کر دیا گیا ہے۔ یہ کوئی ایسا اچانک فیصلہ نہیں ہے کہ جس سے حیران ہوا جائے۔ جناب زلفی بخاری کی طرف سے جو کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے، اور ان کے ساتھ منسلک کی گئی دس سالہ منشور کی دستاویز کے مندرجات سے محسوس کیا جا سکتا تھا کہ یہ درخواست مسترد کر دی جائے گی۔ یہاں یاد رکھنا چاہیے کہ کسی بھی برطانوی یونیورسٹی کی

Read more

پاکستان ایک بہت بڑا جڑانوالہ ہے

ضلع فیصل آباد کے شہر جڑانوالہ میں مسلمان ہجوم نے نبی اللہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کے ماننے والے مسیحیوں کے 5 عبادت خانے (چرچ) جلا دیے ہیں۔ اور مسیحیوں کی کئی درجن املاک کو لوٹا اور نقصان پہنچایا ہے۔ پولیس کی ایف آئی آر کے مطابق شہر کے سنیما چوک پر دو مسیحی لڑکوں کو مقدسات اسلام کی توہین کا مرتکب پایا گیا۔ جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیا وغیرہ وغیرہ۔ جبکہ شہر میں یہ خبر جنگل کی

Read more

اشتہار شور و غوغا: ہمارا ضیا زندہ ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے بہت انوکھے ہیں۔ راولپنڈی کے فیض آباد اڈے پر جب لوکل ویگن والے آوازیں لگاتے ہیں۔ جبڑا چوک، جبڑا چوک، جبڑا چوک، تو بندے کو سمجھ آ جاتی ہے کہ انہوں نے کس مذموم طریقے اور مقصد کے تحت فیصل مسجد جیسے معروف سٹاپ کو جبڑا چوک کا نام دے دیا ہے۔ مرحوم صدر ضیا الحق سے شدید نفرت رکھنے والے پیپلوں نے عوام میں مشہور کر دیا تھا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق

Read more

ہمارا گمشدہ 75 واں 11 اگست

پاکستان کی پلاٹینم جوبلی کا سورج بروز 14 اگست، جبری تبدیلی مذہب کا شکار 39 بچیوں اور خواتین، توہین مذہب کے الزام میں گرفتار 14 افراد، اور توہین مذہب کے الزام میں مارے گئے 4 افراد کے لہو کی سرخی کے ساتھ طلوع و غروب ہو گا۔ ادارہ برائے سماجی انصاف (سی ایس جے ) اور جناب پیٹر جیکب کا شکریہ جو ان اعداد و شمار کو تمام تفصیلات کے ساتھ جمع کرتے ہیں اور ہر فورم پر ان ظالم

Read more

اُس پرچم کے سائے تلے سب ایک ہیں، سب نیک ہیں

اصل خوف پارلیمانی جمہوری پاکستان کی اساس قرار پائی دستاویز 1973 ء کے آئین سے ہے۔ اس آئین کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کے ہر صفحے پر جمہوری قوتوں کے سرکردہ رہنماؤں کے خون کے انمٹ نقوش ہیں جو کسی جنرل کے پلانٹ کیے گئے سیاسی پالشیے کی پالش سے مٹنے والے نہیں۔ سوا دو سو صفحات کی اسی کتاب میں لکھے حروف پر عملدرآمد ہو جانے کا خوف ہے جو 75 سال سے جاری ہے۔ سب کو اپنے

Read more

ساتویں قومی "مردم” شماری اور اقلیتوں کے تحفظات

ادارہ برائے سماجی انصاف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور انسانی حقوق کے باوقار رہنما پیٹر جیکب شائد پاکستان کے اُن گنے چُنے افراد میں سے ہیں جو لفظ "مردم شماری” کی بنیاد میں موجود مرد پردھان نفسیاتی سوچ (پاکستان کے کیس میں یہ لاعلمی تو نہیں ہو سکتی مگر فکری ناخواندگی کی ایک بھرپور مثال ضرور ہو سکتی ہے) کو باشعور اور حقیقت پسندانہ علمی فہم سے بدلنے کی کوشش میں مصروفِ عمل ہیں. اور Census کا ترجمہ "افراد شماری” کے

Read more

سرپرائز سے بھرپور تقریر اور ایک سازشی خط

وزیراعظم صاحب کی فرمائش پر منعقدہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے. اس جلسے میں کتنے لوگوں نے شرکت کی اور لوگوں کو جلسہ گاہ تک لانے کے لئے سرکاری وسائل کا کتنا استعمال کیا گیا یہ سوالات ثانوی ہیں. نہ تو یہ پہلی حکومت ہے، اور نہ ہی آخری کہ جو وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے. پاکستان ایسی مملکت میں اقتدار ایک بے رحم اور سفاک چیز ہے اور اسے بچانے کے لئے بےحسی، بے

Read more

جبری تبدیلی مذہب: جرم کا مذہب کی خدمت سے کوئی تعلق نہیں

”پوجا کماری میری چچا زاد بہن تھی، اور اس کی عمر پندرہ سے سولہ برس کے درمیان تھی۔ وہ چھ بہنوں میں سب سے بڑی تھی اور ہم سب کی چہیتی تھی۔ اب وہ اس دنیا میں نہیں ہے اسے قتل کیا گیا ہے اور پولیس کہتی ہے کہ شاید اس کا کریکٹر صحیح نہیں تھا اور قاتل کے ساتھ اس کے تعلقات تھے اور پوجا اتفاقیہ چلائی گئی گولی کی وجہ سے مری ہے اس میں جبری تبدیلی مذہب

Read more

اقلیتوں کے لئے ملازمتوں کا کوٹہ: خیال سے تکمیل تک کا سفر آخر کب طے ہوگا

مجاہد فورس کا جاری کردہ ایک اشتہار دسمبر 2021 ء کے اختتام پر اخبارات میں ہوا۔ جس میں صوبہ پنجاب کے چھ اضلاع کے رہائشی مرد حضرات سے فورس میں بھرتی ہونے کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں۔ مذکورہ اشتہار ایک عمومی نوعیت کا اشتہار تھا۔ مگر اس اشتہار میں سینیٹری ورکرز کی بھرتی کے لئے بھی درخواستیں طلب کی گئیں اور سینیٹری ورکر کے آگے لفظ کرسچن لکھا گیا یا یوں کہا جائے کہ سینٹری ورکر کی آسامی صرف

Read more

جلا ہے جسم جہاں، دل بھی جل گیا ہو گا

لاش کی باقیات سری لنکا پہنچ چکی ہیں. پریانتھا کمارا اگر اپنی طبعی عمر پوری کر کے اس دنیا سے چلا جاتا تو بھی ہم مسلمان رہتے، اور یہ ملک اسلام کا پکا قلعہ رہتا جس میں ہماری روحیں اور سوچیں محبوس ہو چکی ہیں اور ہماری نیم مردہ جسموں کو نوچنے کے لئے مذہبی گِدھ قلعے کی دیواروں پر بسیرا کر چکے ہیں. اب تو بس اتنا کام رہ گیا ہے کہ اِدھر آپ نے زبان کھولی اُدھر گِدھ

Read more

کہانی ”میں کرکٹ کو ایسا سیٹ کروں گا“ والی بڑھک کی

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان سے کھیلے بغیر واپس جا چکی ہے۔ میڈیا پر موجود اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سکیورٹی سے مشروط تھا اور دونوں ممالک کے سکیورٹی حکام نے چار ماہ کی محنت سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو ممکن بنانے کے بعد مہمان ٹیم کو پاکستان بلایا تھا۔ مگر اچانک سے نیوزی لینڈ کے حکام نے سکیورٹی کو ہی بنیاد بنا کر ہنگامی بنیادوں پر دورہ کینسل کر دیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم

Read more

آئیں غوغا تابان کے ساتھ مل کر افغانستان کی آزادی و نسائیت کے گیت گائیں

”افغان باقی، کہسار باقی“ ہمیشہ کی طرح ایک دلربا نعرہ رہا ہے۔ مگر اس نعرے کا متن اب بدل چکا ہے کیونکہ اب یہ نعرہ افغانستان کی اصل وارث یعنی عورتوں کی زبان پر ہے۔ یہ نعرہ اب ان کا ورد زبان ہے جو انسان کو پیدا کرتی ہیں اور پروان چڑھاتی ہیں۔ اور اب اس نعرے کی اور ایک خوبصورتی اور معنی ہے۔ قبضہ مکمل ہو چکا ہے۔ فیض صاحب کی آفاقی نظم کے لفظ حقیقت کا لبادہ اوڑھ

Read more

لیہ سے رکن قومی اسمبلی عبدالمجید نیازی کا شرمناک لب و لہجہ

یہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں منعقدہ سالانہ بجٹ اجلاس کا ایک منظر ہے جس میں ایک جز وقتی وزیر خزانہ، ایک جز وقتی ہائبرڈ رجیم کی نمائندگی کرتے ہوئے، مختلف اعداد و شمار پر ترتیب دی گئی بجٹ تقریر کر رہا ہے اور اپنی پیش کردہ دستاویز کو ایک مناسب عوامی اور فلاحی بجٹ قرار دے رہا ہے۔ جبکہ اپوزیشن اپنے حق احتجاج کو استعمال کر کے اسمبلی کے فلور پر یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ جو بجٹ

Read more

حامد میر اور جنرل رانی کے بچے

حامد میر جیو نیوز کے اپنے پروگرام کیپیٹل ٹاک سے آف ائر ہو چکے ہیں۔ ادارے نے انہیں کام کرنے سے روک دیا ہے اور انہیں جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔ اس کی لازماً کوئی خاص وجہ ہو گی جسے جاننے کا تردد ضرور کیا جانا چاہیے۔

حکومتی و انتظامی حلالہ کے بعد دوبارہ سے بنائے گئے وزیر اطلاعات اپنے آپ اور اپنی حکومت کو اس عمل سے بری الذمہ قرار دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہہ چکے ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت میڈیا ادارے اپنے اندرونی معاملات میں با اختیار ہیں۔ گوجرانوالہ سے شائع ہونے والے ”ایک کثیر الاشاعت اخبار“ روزنامہ مخلوق کے سب ایڈیٹر اور ایک حکومتی خاتون ممبر قومی اسمبلی حامد میر کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں۔

Read more

اسد علی طور: چھری کی دھار سے کٹتی نہیں چراغ کی لو

اسد بھائی پاکستان کے نوجوان صحافی ہیں۔ اطلاعات کے نقار خانے سے ”خبر“ ڈھونڈ کر لوگوں تک پہنچاتے ہیں اور بصیرت اور دیانت سے پہنچاتے ہیں۔ ان پر حملہ ہوا، وہ زخمی ہوئے۔ ان پر حملے کی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ جلد مجرموں کو پکڑ انصاف کے کٹہرے میں لا سکیں گے۔ مگر ان پر ہوئے حملے کی خبر نے آن کی برادری کے

Read more

ہمارے پیارے لافانی انکل سرگم

پروگرام کا نام ہے کلیاں اور 80 ء کی دہائی ہے۔ انکل سرگم، ماسی مصیبتے، رولا، ڈڈو اور دیگر فنکار سیٹ پر موجود ہیں اور ہلکی پھلکی طنز و مزاح جاری ہے۔ 1985 ء کے غیر جماعتی الیکشن کے بعد نتائج کے اعلان کرنے کا سیٹ لگا ہوا ہے اور انکل سرگم کا امیدوار ہار گیا ہے جس پر وہ جذباتی ہیں اور رولے کو ڈانٹ ڈپٹ کر ہے ہیں۔ اس میں لوگوں کے خطوط پڑھنے کا سیگمنٹ ہے اور

Read more

دانشِ فرنگ اور ہمارا ستر سالہ سنیاسی ماہر مغرب

کسی نے سوشل میڈیا پر لکھا ”ہمارے پاس شاعر مشرق تھا۔ اب ہمارے پاس ماہر مغرب بھی آ گیا“ ۔ اس شوشے کی وجہ بنا ہمارے وزیراعظم صاحب کا وہ بیان کہ جس میں انہوں نے فرمایا کہ مغرب کو ان سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ اور وہ 20 سال مغرب میں رہے ہیں اور انہیں بہت زیادہ جانتے ہیں۔ وزیراعظم کے یہ الفاظ ایک ایسے وقت میں سامنے آئے جب پاکستان میں مذہبی ہنگامہ سازوں نے فرانسیسی سفیر کو

Read more

آئی اے رحمان مرتے نہیں انتقال کیا کرتے ہیں

ایک دفعہ ایک تحریر پڑھی تھی ”انسان کے کمال میں اخلاق کا کردار“ شاندار تحریر تھی مگر کئی سالوں بعد پیکر خاکی میں اس تحریر کو آئی اے رحمان صاحب کی صورت میں دیکھا اور جانا۔ رحمان صاحب نے شاندار زندگی گزاری ، وہ راہی ملکِ عدم ہوئے، ہم سب بھی چلے جائیں گے مگر اعلیٰ انسانی اقدار وہی رہیں گی۔ ان کو پامال کرنے والے بھی آتے رہیں گے اور ان کی سربلندی کے لئے زندگیاں وقف کرنے والے آئی اے رحمان ایسے نابغے بھی ہر انتقال کے بعد کسی نئے پیکر انسانی میں دوبارہ سے آ جاتے ہیں۔

Read more

قاضی فائز عیسٰی کا بیانیہ اور اوریا مقبول جان کا گٹر

اوریا مقبول جان کبھی کسی تعارف کے محتاج نہیں رہے۔ فکری بحران کا شکار یہ محترم اپنے قلم سے اپنے فکری مخالفین کو نوکیں چبھو کر مزے لینے کے مشغلے کو محبوب رکھتے ہیں۔ مگر اس مرتبہ آپ جناب نے کسی کے لفظوں کی چبھن کو محسوس کر لیا اور اس وجہ سے جناب کی رات کی نیند حرام ہو گئی اور اسی بے آرامی میں انہوں نے ”اپنی ذلت کی قسم، آپ کی عظمت کی قسم“ کے عنوان سے

Read more

ڈسکہ میں علم کا مجسمہ توڑنے والے صالحین

ابھی تازہ واقعہ ہے کہ ڈسکہ کے عوام نے اپنے ووٹ کی عزت کے لئے اور چوری کو روکنے کے کچھ متأثر کن اقدامات کر کے ملک کے عوام سے داد وصول کی ہے۔ یہ یقیناً قابل ستائش ہے۔ مگر اصل واردات شاید نظر نہیں کیونکہ اگر نظر آتی تو کوئی لکھ رہا ہوتا۔ واردات ملاحظہ فرمائیں :

ڈسکہ کے ایک چوک پر
دماغی خلل کے شکار کسی بندے نے
کسی یورپی ملک کے
کسی چوک پر لگے مجسمے سے متاثر ہو کر
کتاب، استاد اور ایک طالبہ کا مجسمہ لگا کر بنیادی طور پر علم و شعور کا ایک مجسمہ لگا دیا۔
الامان الحفیظ۔ نہ آسمان ٹوٹا نہ زمین پھٹی۔

Read more