مریم نسیم ملکیت جہانزیب احمد

ابا کا نام نسیم احمد ہے، بچپن سے یہ نام مجھے کچھ ایسا خاص پسند نہ تھا۔ دادا نے بتایا کہ پردادا جان نے پہلے تو ابا کا نام ضیا الحق رکھا مگر پھر بدل کر نسیم احمد کر دیا۔ خیر جب بڑے ہو کرملک کی تاریخ پڑھی تو اندازا ہوا کہ پہلے نام سے…

Read more

بیچنے کے لئے جھوٹ بولنا کیوں ضروری ہے؟

برسوں پرانی بات ہے جب میں یونیورسٹی میں تھی، ایک دوست کہنے لگی کہ مریم تم جانتی ہو کہ میرے خاندان میں تایا، چاچا سب کی ذات تو فلاں ہے مگر ہماری ذات کوئی اور ہے۔ اس وقت مجھے ذات پات کی کچھ اتنی سمجھ نہ تھی، بس کچھ ہوں ہاں کر کے سن لی اس کی بات۔ مزید کہنے لگی، جانتی ہو ایسا کیوں ہے؟ میں جواب میں کوئی سگے سوتیلے سے منسلک کہانی توقع کر رہی تھی مگر اس نے بتایا کہ میرے والد نے اپنی ذات اس لئے تبدیل کر لی ہے کہ ان کی تین لڑکیاں ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ جو ذات انہوں نے اب اپنائی ہے، اس میں اچھے رشتے مل جاتے ہیں۔ بعد میں واقعی ہی میں وہ اپنی تمام بیٹیوں کے اچھی جگہ رشتے کرنے میں کامیاب ہو گئے کیونکہ یہ تو ایک وہ واحد جھوٹ تھا جو میری دوست نے نادانی میں مجھے بتا دیا، اور جانے کتنے جھوٹ بولے گئے اس کے علاوہ۔

Read more

تیس سالہ خاتون سے شادی کے لئے تیار 22 سالہ لڑکے مگر کیوں؟

میری ایک دوست ہے جو تیس کی دہائی پار کر چکی ہے، ابھی شادی نہیں ہوئی۔ کچھ دن قبل اس کی والدہ سے ملی تو کہنے لگیں کہ ”سوشل میڈیا پر اب تو سنا ہے شادی رشتے کروانے کے لئے بہت سے گروپ موجود ہیں تو بیٹا تم میرا سوشل میڈیا پروفائل لے کر اس…

Read more

ٹیرو (Tarot) کارڈز کیا ہیں؟

شاید ”ہم سب“ میں مجھے مستقل پڑھنے والے جانتے ہوں کہ تصویری خاکہ کشی میرا ایک مستقل کام یا پیشہ ہے مگر اس سے ہٹ کر مجھے مختلف طرح کے مشاغل کا شوق پیدا ہوتا رہتا ہے۔ ایک مرتبہ لکھنے کا شوق ہوا تو ”ہم سب“ میں لکھا اور بے تحاشا لکھا، پھر کچھ لکھنے…

Read more

فلرٹ اور ہراسمنٹ میں فرق

مجھے ان دونوں الفاظ کے کوئی اچھے اردو متبادل نہیں مل سکے اس لئے میں انگریزی کے ہی لفظوں کا سہارا لوں گی۔ جب مرد اور عورت کسی بھی وجہ سے قریب رہیں تو انہیں ایک دوسرے میں دلچسپی بھی پیدا ہو سکتی ہے، خصوصا اگر وہ پہلے ہی کسی اور کے ساتھ ایک رشتے…

Read more

بلاول بھٹو، بلاول زرداری، مریم نواز اور مریم صفدر کی بحث

کل میں نے اپنی ٹوئیٹر آئی ڈی سے اپنی ساس مرحومہ شبنم شکیل کے حوالے سے کچھ لکھا تو مجھے بہت پذیرائی ملی۔ سب نے ان کی بہو ہونے کے طور پر بہت اہمیت اور احترام دیا اور مجھے لگا کہ اب ان کے حوالے سے بات کرنے کے بعد ایک خاص رکھ رکھاؤ اور…

Read more

جنسی ہراسانی کی آگہی اور روک تھام

میشا شفیع اور علی ظفر کو لے کر سوشل میڈیا اور میڈیا پر بحث مباحثے کا ایک طوفان آ گیا ہے اور ساتھ میں ایک صںفی جنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔ کچھ خواتین میشا شفیع کی حمایت کر رہی ہیں اور کچھ لوگ علی ظفر کی۔ علی ظفر کے والد میرے ایک محترم استاد…

Read more

ہمارے گھسے پٹے مشورے

کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اس معاملے میں ماہر کسی بھی شخص سے مشورہ کرنا ایک اچھی بات ہے۔ اس سے ہمیں ایک رائے بھی مل جاتی ہے اور سوچ کا کوئی ایسا پہلو بھی سامنے آ جاتا ہے جو شاید پہلے ہماری نظروں سے اوجھل تھا۔ جب ہم کسی سے مشورہ لیتے ہیں…

Read more

بیوی کو جلاؤ نہیں، طلاق دے دو

گزشتہ دنوں میں نے ویسے ہی ٹوئیٹر پر زیادہ وقت گزارنا شروع کر دیا۔ کسی بھی کتاب کو پڑھنے کی نسبت مجھے وقت گزاری کے لئے اس کا زیادہ مزا آ رہا تھا۔ کچھ خواتین کی تصویریں نظر سے گزریں جنہوں نے آسان اردو میں لکھے کتبے اٹھا رکھے تھے کہ اپنا کھانا خود گرم…

Read more