اصحابِ تخیل و اصحابِ عمل

انجینئر عمارت کا نقشہ بناتا ہے جب کہ معمار اس کے عین مطابق عمارت کھڑی کرتا ہے، دونوں کے باہمی تعاون و اشتراک سے ہی تاج محل کھڑا ہوتا ہے ؛ صاحبان تخیل و صاحبان عمل کے بیچ بھی یہی تعلق اُستوار رہے تو کار ہائے نمایاں سر انجام دیے جا سکتے ہیں۔ ترقی یافتہ اقوام کی تاریخ پر اگر نظر دوڑائی جائے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اُن کے ہاں تقسیمِ کار کا بہترین اور مثالی بندوبست ہے۔

Read more

جبلی تقاضے، شعوری ارتقا اور تعلیم

آدمیت، انسانیت اور روحانیت؛ ہم سب شعور کی انہی تین سطحوں پر جیتے ہیں اور یہی تین سطحیں ہمارے شعوری سفر کی ارتقائی منزلیں، درجے یا مرحلے بھی ہیں۔ تعلیم و تربیت وہ ذرائع ہیں جو ان مراحل کو طے کرنے میں ہمارے ممد و معاون ثابت ہوتے ہیں۔ خلقت کے اعتبار سے آدمی ایک حیوانی وجود ہے۔ انسانی معاشرے میں جنم لینے پر اسے اپنے آدمی ہونے کا شعور ملتا ہے۔ ماں کی گود اس کی پہلی درسگاہ اور

Read more

تعلیمی نصاب اور ریاستی بیانیہ

تعلیم کسی بھی معاشرے میں تبدیلی کا سب سے بڑا عنصر ہے۔ پسماندہ ممالک میں تعلیم کے شعبے پر سرمایہ کاری کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ ریاستی نگرانی کے تحت تشکیل دیا جانے والا نظامِ تعلیم اور ریاستی سرپرستی میں ترتیب دیا جانے والا نصاب تعلیم ریاستی بیانیے کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ ریاستی بیانیہ ہمیشہ سے ریاست کے نظام الامور ہی مرتب کرتے چلے آرہے ہیں۔ جہاں ریاست کی باگ ڈور اُسکی عوام کے ہاتھوں میں ہوتی

Read more

تاریخی انصاف یا تاریخ سے انصاف؟

ہم لمحۂ موجود سے چراتے ہوئے نظریں، تاریخ کو سدھارنے چل پڑے ہیں، ایک کے بعد ایک تصحیح! حال تک پہنچتے پہنچتے حال بھی ماضی بن چکا ہو گا یوں ہمارے انصاف کے ادارے تاریخ میں سرگرداں، تاریخ ہی رقم کرتے رہیں گے۔ مستقبل کی فکر کے تو کہیں دور دور تک آثار بھی معلوم نہیں ہو رہے۔ ایسا لگتا ہے کہ زمانے کی تینوں حالتیں اب ایک ہی حالت میں ضم ہو گئی ہیں! صدارتی ریفرنس نمبر 1، مجریہ

Read more

روزہ ہونا اور روزے سے ہونا

غریب، پسماندہ و درماندہ معاشروں میں لوگ سال بھر اور ہمہ وقت روزے سے ہوتے ہیں۔ یہ روزے آرزووں کے حسرت ہو جانے، تمناؤں کے قتل ہو جانے اور خواہشوں کا گلا دبا دینے کے ہوتے ہیں۔ یہ روزے فرضی نہیں جبری ہوتے ہیں اور جبر زمین کے خداؤں کا وتیرہ ہے جن کے بقول یہ خدائے آفاق ہی کی طرف سے ہیں اور ان پر بھی اجر و ثواب کا وعدہ ہے گر، صبر کا پیمانہ لبریز نہ ہو

Read more

جمہوریت، انتخابی سیاست اور ہمارے رویے

جمہوریت ایک طرز حکومت ہے جس میں ریاستی نظم و نسق اور حکومتی بندوبست لوگوں کے سر ہوتا ہے۔ قدیم یونان کی شہری ریاستوں میں لوگ براہ راست امور مملکت میں حصہ لیتے تھے۔ وقت کے ساتھ ریاستوں کی جغرافیائی حدود میں توسیع ہوتی گئی اور آبادی میں بھی ہوشربا اضافہ ہوتا چلا گیا۔ فی زمانہ ریاستوں کی آبادی اتنی بڑھ چکی ہے کہ براہ راست لوگوں کی حکومت ممکن نہیں اس لیے اب جہاں جہاں جمہوری نظام قائم ہے

Read more

جہنم کے ٹکٹ

جنت میں کون نہیں جانا چاہتا اور جہنم سے کون پناہ نہیں مانگتا! جنت آخر ہمارے باوا آدم کا ترکہ ہی تو ہے! انسان کی بہشت بدری کے بعد زمین پر اس کا پہلا پچھتاوا جنت سے محرومی اور آخری خواہش حصول جنت رہی ہے! شاعر کی حالت زار اور مخاطب سے ذرا سا دامن چراتے ہوئے کن اکھیوں سے یہ شعر دیکھئے ؛ سنتے آئے تھے آدم کا خلد سے نکلنا بڑے بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے

Read more

جمہوریت یا مخمصہ: ایک کہانی کی روشنی میں

کراچی کے کسی تعلیمی ادارے سے منسوب ایک روداد منقول ہے کہ وہاں ایک شاگرد اپنے استاد سے الجھ پڑا جسے مخمصے کی سمجھ نہیں آ رہی تھی۔ استاد نے اپنے تئیں بھر پور کوشش کی لیکن بے سود۔ اب جبکہ تمام تشریحات و توضیحات بار آور ثابت نہ ہوئیں تو استاد نے ایک فرضی واقعے کو مثال کی صورت دی۔ استاد نے کہا کہ میں آپ کو ایک واقعہ سناتا ہوں ممکن ہے کہ اسے سن کر آپ کو

Read more

انتخابات کا موسم اور سیاسی گٹھ جوڑ

وطن عزیز میں سیاسی بساط بچھنے کو ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے اعلامیہ ہی نہیں، انتخابات کے انعقاد کا جدول بھی جاری ہو چکا ہے۔ سیاسی جوڑ توڑ کا آغاز ہوا چاہتا ہے۔ سیاست دانوں کے عوامی رابطوں میں تیزی کا رجحان ہے جب کہ عوامی رد عمل میں بوجوہ، سرد مہری دکھائی دے رہی ہے۔ قبائلی معاشرت اور گروہی نفسیات میں جینے والی دیہی آبادیوں کے گرد قبائلی زعما نے ڈیرے ڈالنے شروع کر دیے ہیں۔ ’مشران‘ قبائل

Read more

سکوتِ لالہ و گُل سے کلام پیدا کر

خُدا اگر دلِ فطرت شناس دے تجھ کو سکوتِ لالہ و گُل سے کلام پیدا کر ہر آدمی میں ایک کام کا آدمی ہوتا ہے ؛ وہی اصل آدمی ہوتا ہے۔ المیہ مگر یہ ہے کہ آدمی کے اندر کا آدمی ظاہر نہیں ہو پاتا۔ خارج کا آدمی مظاہر کی کشش اور غمِ دوراں میں اتنا کھپ جاتا ہے کہ اُس کا باطن اپنے اظہار کی تمنا کو حسرت کی نذر ہوتے دیکھتا ہے۔ حضرتِ انساں کا احساسی وجود جب

Read more

اپنی دنیا آپ پیدا کر اگر زندوں میں ہے

آج شاعر مشرق کے جنم دن پر حسب روایت ملک بھر میں بڑی عقیدت و احترام اور اہتمام و انصرام کے ساتھ چھٹی منائی گئی۔ چھٹی کا دن معمولات زندگی سے فرصت اور فراغت کا دن ہوتا ہے اس لیے ہمارے ہاں اکثریت آرام کرتی ہے جب کہ اقلیت تفریح طبع کا اہتمام کرتی ہے۔ قوم مصور پاکستان کے ارشاد گرامی کے برعکس ایسے دن جہاد زندگانی میں اپنی دو شمشیروں ؛ جہد مسلسل اور عمل پیہم کو نیام میں

Read more

جمہوریت کے دو قدم

ہے کہاں تمنا کا دوسرا قدم یا رب ہم نے دشت امکاں کو نقش پا پایا ۔ غالب سیاست کے دشت میں جمہوریت کا ایک قدم رنجہ فرمانے کی روایت تو عرصے سے چلی آ رہی ہے مگر امکان کی اس دنیا اور تمناؤں کی بھیڑ میں دوسرا قدم کہیں کھو گیا ہے۔ سمت کے تعین اور تلاش کو بامراد بنانے لیے لازمی ہے کہ دوسرے قدم کا نقش پا ملے۔ ملک خداداد پاکستان میں خلق خدا جیون کے سہاروں

Read more

رواداری انسانی بقا کی ضامن ہے

ہم جس کائنات میں رہ رہے ہیں اس کا ذرہ ذرہ پکار کر ہمیں متوجہ کر رہا ہے کہ یہاں یک رنگی نہیں، رنگا رنگی ہے اور اسی اختلاف میں حسن کائنات مضمر ہے۔ انسانوں کی دنیا میں جب ہم قدم رکھتے ہیں تو ہمارا واسطہ ایک طرف نسلی، لسانی، علاقائی، قومی، سیاسی، معاشی و معاشرتی تنوع سے پڑتا ہے تو وہیں دوسری طرف انسانیت مختلف مذاہب میں منقسم نظر آتی ہے۔ رواداری ہی وہ واحد سبیل ہے جس کے

Read more

استعداد کار اور تقسیمِ کار میں توازن کی ضرورت

بہی خواہوں کی مجلس میں سے ایک خیر اندیش بولا، ”کوئی بھی کام اتنا ’پرفیکٹ‘ نہ کریں کہ بعد میں وہ آپ کی ڈیوٹی بن جائے۔“ کہنے والے نے تو از راہ تفنن ہی کہا ہو گا جس پر شرکائے محفل نے دل کھول کر قہقہے لگائے البتہ، یہ حقیقت ہے کہ استحصالی عناصر جہاں بھی ہوں، اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے یا تو داب ناجائز کو استعمال میں لاتے ہیں یا پھر کام سے عشق کی حد

Read more

سیاسی صنعت کی مصنوعات ؛ ”ہیروازم اور پاپولزم“

”تیسری دنیا“ میں سیاست ایک نفع بخش کاروبار، بلکہ صنعت کی صورت اختیار کیے ہوئے ہے۔ زندگی کے تقریباً ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے نمایاں، مشہور و معروف کردار انجام کار سیاست کے میدان میں اپنی تقدیر آزماتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ سرمایہ دار طبقات پہلے سے ہی سیاسی دنگل میں پنجہ آزما ہوتے ہیں جب کہ انہی کی دیکھا دیکھی نو دولتیے شہرت، ساکھ اور خود نمائی کی خاطر سیاسی میدان کو اکھاڑے میں بدلتے ہوئے کھلواڑ کرتے

Read more

بھوک اور خوف کا عذاب

ابتدائے آفرینش سے انسان جن مسائل سے نبرد آزما چلا آ رہا ہے ان میں بھوک اور خوف سر فہرست ہیں۔ یہی وہ بنیادی محرکات ہیں جو نظم انسانی کی داغ بیل ڈالنے کا سبب بنے اور یہیں سے انسان کے تہذیبی سفر کا آغاز ہوا۔ خاندانی و قبائلی ڈھانچوں سے لے کر ریاست کی تشکیل تک کا سفر طے کرنے میں ان دو عناصر نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ نعمتوں میں رزق کی کشادگی اور امن کی دستیابی

Read more

سوال کی کیمسٹری

ذہن، جس کا مسکن ’سر‘ ہے، دو پاؤں کے بل عمودی خط پر کھڑے آدمی کا سب سے بلند مقام ہے۔ اس پر طرہ امتیاز اس کی صفت و صلاحیت سوال و استفسار ہے۔ یہ اپنے محل وقوع کے شایان شان اہمیت و افادیت کا حامل اور انسان کے لیے باعث صد افتخار، تحسین و آفرین ہے۔ آدمی کی ساری صلاحیتوں، لیاقتوں اور کامیابیوں کا سبب، تشبیہ و استعارہ اس کا ذہن ہے۔ انسانی ذہن کی اختراع، تخلیق، ایجاد و

Read more

معیشت کی زبوں حالی اور مہنگائی کا عفریت

کسی عامل، جوتشی، قیافہ شناس یا کسی کاہن کا ہی پتہ لگایا جائے جو فال نکالے اور بخت بلند دیکھے۔ جس کی پیش گوئی یا نسخہ تیر بہدف ٹھہرے ؛ معیشت سنبھلے، ملک چلے اور قوم، جسے آلودہ ہی سہی، آکسیجن مفت میسر ہے سکھ کا سانس تو لے۔ ویسے اپنے ہاں ریت نرالی ہے۔ معیشت ہو کہ معاشرت، مذہب ہو کہ سیاست، اگر عفریت بن جائے اور قابو میں نہ رہے تو عاملوں کے ٹوٹکے ہی آزمائے جانے کا

Read more

شور اور شعور میں تفریق

"لفظِ شعور اور شور میں حرفِ "ع کا فرق، علم اور جہالت میں تقابل کا آئینہ دار ہے۔ حالیہ سالوں میں وطن عزیز میں جاری سیاسی سرکس کے داؤ پیچ سمجھنے میں عوام الناس کو کافی حد تک آسانی میسر رہی ہے۔ سیاسی شعور کی بیداری میں شبہے کا امکان کم ضرور ہوا ہے البتہ، صرف بیداری ہی کافی نہیں اسے تنقیدی،تحقیقی،تخلیقی، تجزیاتی اور غیر جانبداری جیسے اوصاف سے مزین ہونا بھی ضروری ہے تب ہی شعور کو شور سے

Read more

عصری تقاضے اور ہمارا نظامِ تعلیم

تعلیم و تربیت سے محروم اور شعور سے عاری معاشروں میں انسانی و حیوانی حقوق کی بے دریغ پامالی روزمرہ کا معمول ہوتی ہے۔ جہاں ذہنوں پر دلوں کا راج ہو وہاں انسانی قدریں تاراج ہوتی ہیں۔ عصبیت، عقلیت پر غالب ہوتی ہے۔ عصبیت، عسکریت پسند ہونے کے ناتے اکثریت کو اپنی گرفت میں رکھتی ہے۔ عقلیت، اقلیت میں ہوتے ہوئے مغلوب، مجبور اور مقہور رہتی ہے۔ ایسے معاشروں میں اصلاح احوال کی کوئی بھی تدبیر، تجویز اور ترہیب ثمر

Read more

ریاست میں آزادی کا مقام

ریاست کسی بھی قوم کے سیاسی وجود اور جغرافیائی وحدت کا نام ہے۔ یہ ایک سیاسی اکائی ہے جسے اگر فرد سے ممثل کیا جائے تو ایک جسد واحد کی طرح ہے جو چار بڑے عناصر سے مل کر تشکیل پاتا ہے۔۔۔جسم،دل،دماغ اور روح۔ انہی اجزاء کو علم سیاسیات کی روشنی میں بالترتیب مذکورہ دیکھا جائے تو یہ چاروں عناصر علاقہ،آبادی،حکومت اور اقتدار اعلیٰ کہلاتے ہیں۔ ریاست کے شہری بمنزلہ دل کے ہیں جو مرکزی مقام رکھتے ہیں اور جن

Read more

انتہاؤں کی سرزمین اور اصلاح احوال

’برائی کو سرزد ہوتے دیکھو تو روکو؛ ہاتھ سے، زبان سے یا کم از کم دل سے برا جانو‘ ۔ رسول اکرم ﷺ کے اس ارشاد گرامی کی تعمیل میں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر مشتہر، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جنسی ہراسانی کے خلاف ہمارے ہاں جہاد بالسیف، جہاد بالقلم اور جہاد بالنفس جاری ہے۔ ’سیف‘ سے میری مراد اس جرم کے کرداروں کو بے نقاب کرنے اور کیفر کردار تک پہنچانے کی تمام تر عملی کوششیں ہیں۔ ’قلم‘ کی

Read more