دی لیجنڈ آف مولا جٹ اور پاکستانی سٹیون سپیل برگ

لگ بھگ ایک دہائی میں تیار ہونے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ سینماز کی زینت بن چکی ہے۔ فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری جبکہ پروڈیوسر عمارہ حکمت اور اسد جمیل خان ہیں۔ فلم ایک طرف تو بزنس کے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے تو دوسری طرف تنقید نگاروں نے فلم پر یلغار کی ہوئی ہے۔ جناب سرور بھٹی صاحب (جو کہ پہلی مولاجٹ فلم کے فلم ساز ہیں ) کے مطابق دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی

Read more

دعا زہرہ ہم شرمندہ ہیں

رمضان میں شروع ہونے والا دعا زہرا کا قصہ تا حال خبروں کا حصہ ہے۔ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی کیس زیر سماعت رہا ہے اور اس طرح ریاست پاکستان کے عوام سے لے کر مقتدر اداروں نے دعا زہرا اور ظہیر کے اس قصے میں بھرپور دل چسپی لیتے ہوئے معاملے کی حساس نوعیت اور اس عظیم معاشرتی مسئلہ کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اگرچہ تقریباً پچھلے دو ماہ سے میڈیا میں تواتر کے

Read more

اللہ، امریکہ، اسٹیبلیشمنٹ اور عمران

ابن رشد کے مطابق ”اگر جاہلوں پر حکمرانی چاہتے ہو تو مذہب کا غلاف اوڑھ لو“ ۔ تاریخ عالم گواہ ہے کہ مذہبی پیشواؤں اور حکمرانوں نے ہمیشہ مذہب کو عوام کے خلاف بطور استحصالی قوت کے استعمال کیا ہے۔ ہامان اسی مذہبی پیشوائیت کا نمائندہ ہے جو آج بھی کسی نہ کسی شکل میں ایسے تمام معاشروں میں طاقتور حیثیت رکھتا ہے جہاں مذہب پر چند مذہبی پیشواؤں کی اجارہ داری قائم ہے اور جہاں تعلیمی نظام شعور اور

Read more

بستی اجڑنے والی ہے

”کنک کٹنے کی دھم دھم کی آواز اٹھتی تھی اور پاروشنی کے ویہڑے سے اوپر ہوتی تھی اور پھر پھیلتی تھی۔ اجاڑ چھپروں پراور ریت سے اٹی گلیوں میں اور ڈوبو مٹی پر جو کبھی تھی اور وہاں جہاں کبھی رکھ تھے اور اب ریت تھی اور ایک سوکھی ٹہنی تھی اور مور کا پنجر تھا جس کے جھاڑو کے رنگ اڑ چکے تھے اور وہاں جہاں کبھی دریا تھا اور اب اونچے خالی کنارے تھے اور ان میں پانی

Read more

شہر ادب کا انٹرنیشنل بک فیسٹیول اور چیئرمین پیمرا

ہم ماڈل ٹاؤن پارک میں تھے۔ لاہور شہر کا ماڈل ٹاؤن پارک جہاں مستنصر حسین تارڑ ہوتے ہیں۔ تارڑ صاحب ویسے تو گجرات سے ہیں لیکن بہت پکے لاہوریے ہیں۔ ان کی کتابوں اور باتوں سے ذکر لاہور ایک عقیدت کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔ ہم ماڈل ٹاؤن پارک میں بیٹھے تھے۔ لاہور کا ذکر چل نکلا۔ اور جب لاہور کا ذکر تارڑ صاحب کرتے ہیں تو لاہور سے محبت ہواؤں میں تیرتی نظر آتی ہے۔ تارڑ صاحب نے

Read more

کیا عورتوں کی لاشوں کو چتا میں جلانا پڑے گا؟

گجرات شہر کے ایک گاؤں کے قبرستان کا منظر تھا۔ لاش قبر میں نہیں تھی۔ قبر کی ایک سلیب ہٹا کر لاش کو نکال لیا گیا تھا۔ کچھ فاصلے پر لاش بغیر کفن کے پڑی تھی، بغیر قبر کے۔ وہ لاش ایک ذہنی و جسمانی معذور لڑکی کی تھی۔ نہیں۔ وہ لاش انسانیت کی تھی۔ وہ لاش سابقہ وزیراعظم جناب عمران خان صاحب کی اس سوچ کی تھی جس کے مطابق عورت کا لباس مرد پراثر انداز ہوتا ہے کیوں

Read more

اب کوئی پیغمبر نہیں آئے گا

عید کی نماز کی اختتام پر مولانا صاحب نے طویل و عریض مطالبات کی فہرست بطور دعا خدا کے حضور پیش کی۔ یا اللہ قرض داروں کے قرض ادا فرما، یا اللہ جو بیمار ہیں ان کو شفائے کاملہ عطا فرما۔ فوت شدگان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرما۔ جو بے اولاد ہیں ان کو اولاد نرینہ عطا فرما۔ اولاد نرینہ۔ دعا تو اس کے بعد بھی کافی لمبی لسٹ کی شکل میں جاری رہی اور مولانا صاحب سال

Read more

ایک دہشت گرد کی وال سے

پھول، پرندے، کتابیں، شاعری، موسیقی، فلسفہ، محبت اور مزاحمت وہ موضوعات ہیں جو شاری بلوچ عرف برمش کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا تجزیہ کرنے پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ خودکش حملہ کرنے سے ایک دن پہلے شاری بلوچ نے اپنی ٹویٹر وال پر یہ ٹویٹ شیئر کیا تھا۔ ”انقلابی مسلح جدوجہد کو بہترین راستے کے طور پر نہیں چنتے، یہ وہ راستہ ہے جو ظالم مظلوم پر مسلط کرتا ہے“۔ فیڈل کاسترو اگر ہم شاری بلوچ عرف برمش کی ٹویٹر

Read more

نبیل قریشی کی ”کھیل کھیل میں“ ، مستنصر حسین تارڑ صاحب کی ”راکھ“ اور تاریخ پاکستان

’میں تمہیں موٹی عقل کا مالک اس لئے کہتا ہوں کہ تم بنیادی طور پر ایک ذہین انسان ہونے کے باوجود تاریخ کا شعور نہیں رکھتے۔ تم نتیجہ اخذ نہیں کر سکتے۔ ایک وہ تاریخ ہے جو تمہیں نرسری سے پی ایچ ڈی تک پڑھائی جاتی ہے اور ایک ادھر دوسری تاریخ ہے جس کے بارے میں تمہیں لاعلم رکھا جاتا ہے۔ تم اسے جان نہیں سکتے، اس کا ذکر نہیں کر سکتے۔ اگر کرو گے تو پوری اسٹیبلشمنٹ کمر

Read more

کشمیر دوسرا فلسطین بننے جا رہا ہے

بھارتی حکومت نے گزشتہ برس 5 اگست کو کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت کو ختم کرتے ہوئے خطے کو دو اکائیوں جموں کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرتے ہوئے انڈین وفاق میں مکمل طور پر ضم کر دیا۔ 5 اگست کے غیر آئینی، غیر اخلاقی اور استحصالی اقدامات کے بعد سے مودی سرکار مسلسل اس کوشش میں ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر غیر آئینی اور غیر قانونی اثر و رسوخ بڑھایا جائے اور کشمیری عوام کو نہ صرف ان کے جداگانہ تشخص سے محروم کیا جائے بلکہ کشمیر کی مسلم اکثریتی آبادی کا تناسب بھی ہندو آبادی سے تبدیل کیا جائے۔

Read more

روچڈیل کی سنہری مسجد اور راشن برائے فروخت

برطانوی ادارے چیریٹی کمیشن کی طرف سے مساجد کے بارے میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق برطانیہ میں 90 فیصد سے زیادہ مساجد بچوں کے لئے تعلیم کی سہولیات رکھتی ہیں اور 80 فیصد سے زیادہ مساجد برطانیہ میں غربت کے خاتمہ، سماجی اور معاشرتی مسائل کے حل اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ گولڈن یا سنہری مسجد برطانیہ کے شہر روچڈیل میں 1960 میں تعمیر کی گئی۔ مسجد میں تقریبا

Read more

انصاف ٹائیگرز، مذہبی رفاہی ادارے اور ہینڈ سم وزیراعظم

مذہبی و روحانی طبقہ معاشرتی طور پر پاکستان میں ایک طاقتور اکائی کی حیثیت رکھتا ہے۔ حالیہ وبا کی دنوں میں بھی حکومت پاکستان نے علمائے کرام سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ اس وبا کا مقابلہ کیا جاسکے۔ کیونکہ تقریبا ہر مذہبی جماعت کا ایک موثر ونگ رفاہی ادارہ کی شکل میں تربیت یافتہ اور متحرک کارکنان کی شکل میں موجود ہے۔ موجودہ وبا اور بدلتے ہوئے حالات و آفات نے جہاں بہت سے نئے چیلجنز

Read more

کووڈ-19 سے متاثرہ مریض قابل نفرت نہیں

کووڈ۔ 19 نے جہاں سائنسی اور طبی دنیا کی بنیادیں ہلا دی ہیں وہیں معاشرتی و سماجی سیٹ اپ میں بھی کئی طرح کی تبدیلیوں کاواضح اشارہ دے دیا ہے۔ سائنسدان اور طبی ماہریں و ادویہ ساز کمپنیز دن رات اس کوشش میں لگے ہیں کہ اس وائرس کے خلاف ویکسین تیار کی جائے۔ تیزرفتار تشخیص وعلاج کے سلسلے میں بھی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں اور جلد یا بدیر اس وبا پر قابو پا لیا جائے گا۔ تاہم جہاں

Read more

قائد اعظم غلط تھے!

اب آپ آزاد ہیں۔ اس مملکت پاکستان میں آپ آزاد ہیں : اپنے مندروں میں جائیں، اپنی مساجد میں جائیں یا کسی اور عبادت گاہ میں۔ آپ کا کسی مذہب، ذات پات یا عقیدے سے تعلق ہو کاروبار مملکت کا اس سے کوئی واسطہ نہیں۔ تاریخ بتاتی ہے کہ انگلستان میں کچھ عرصہ قبل حالات اس سے بھی زیادہ ابتر تھے جیسے کہ آج ہندوستان میں ہیں۔ رومن کیتھولک اور پروٹسٹنٹ نے ایک دوسرے پر عقیدے کے بنیاد پر مظالم

Read more

بابائے قوم جارج واشنگٹن، بعد از مرگ 3 لاکھ ڈالر جرمانہ اور ہماری مقدس گائیں

جارج واشنگٹن امریکہ کے پہلے صدر تھے۔ سلطنت برطانیہ کے خلاف جنگ آزادی میں انھوں نے امریکی قوم کی قیادت کرتے ہوئے آزادی دلوائی اور امریکہ کے پہلے صدر کی حیثیت سے 1789 سے 1797 تک کا دور گزارا۔ جارج واشنگٹن کو جنگ آزادی میں مرکزی کردار ادار کرنے، امریکہ کے لئے آئین کی تشکیل اور بطور صدر امریکہ کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی وجہ سے بابائے قوم بھی کہا جاتا ہے۔ دوران عرصہ صدارت جارج واشنگٹن نے

Read more

ڈرائیو تھرو شادی اور رشتوں کی معیشت

شادی کو سماجی و معاشرتی زندگی میں ایک اہم اور یادگار ترین تقریب تصور کیا جاتا ہے۔ شادی کی تیاریاں کئی کئی دنوں اور مہینوں تک محیط ہوتی ہیں اور اگر اس میں منگنی اور اس سے متعلقہ لوازمات شامل کر لئے جائیں تو یہ عرصہ بسا اوقت مہینوں سے بڑھ کر سالوں تک پہنچ جاتا ہے۔ اگر خاندان کی خواتین زیادہ با ذوق ہوں تو یہ مدت صبر آزما حد تک طویل ہوتی چلی جاتی ہے۔ جس کے نتیجے

Read more

امریکن انفرادیت، جدت اور پاکستانی روایت پسندی

امریکی معاشرت کا اگر بغور جائزہ لیا جائے تو جو سب سے اہم جز اور خاصیت نظر آتی ہے وہ ان کی جداگانہ معاشرت اور جدت پسندی ہے۔ اور یہ عنصر ہر شعبہ زندگی میں ایک غالب نظریہ کے طور عملی شکل میں دیکھا جا سکتا ہے جو کسی دوسرے معاشرے میں اتنی واضح اور موثر صورت میں نظر نہیں آتا۔ امریکی قوم بہت سی عادات و اطوار میں دوسری اقوام سے مختلف ہے۔ اور اس انفرادیت کو قائم رکھنے

Read more

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس، بلیک لسٹ اور پاکستان

سال 1989 میں جی-7 ممالک نے فنانشل ایکشن  ٹاسک فورس کے نام سے منی لانڈرنگ کے خلاف ٹاسک فورس قائم کی۔ جس کی ذمہ داری دنیا بھر میں منی لانڈرنگ کی تکنیکون کو سمجھنا، ان کے خلاف کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینا اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر ان اقدامات کو موثر بنانا شامل تھا۔ 1992 تک ٹاسک فورس کے ممبر ممالک کی تعداد 28 تک پہنچ گئی جو بعد ازاں 2000 میں 31 اور موجودہ ممبر ممالک

Read more

ہانگ کانگ، کشمیر اور آمریت بمقابلہ جمہوریت

ہانگ کانگ تقریبا 150 سالہ عرصہ بطور برطانوی کالونی رہنے کے بعد 1997 میں برطانیہ سے  چین کے حوالے کیا گیا۔ اور اس اشتراک کی شرط ہانگ کانگ کا خصوصی درجہ قائم رکھنا تھا جو کہ "ایک ملک – دو نظام” کے تحت ہانگ کانگ کو آنے والے پچاس سال کے لئے ماسوائے دفاع اور خارجہ تعلقات کے مکمل طور پر خود مختاری دیتا ہے۔ اس نظام کے تحت ہانگ کانگ نے چین سے جداگانہ قوانین برائے شخصی آزادی مرتب

Read more

نیویارک ٹائمز میں مسئلہ کشمیر کے بارے میں اداریہ

27 ستمبر کو وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بڑی جاندار اور تاریخ ساز تقریر کی۔ جس میں تہذیبوں کے تصادم، اسلاموفوبیا اور دہشت گردی پرنہ صرف پاکستان بلکہ اسلامی دنیا کا موقف بھی واضح کیا۔ عمران خان نے تقریر کا بیش تر حصہ کشمیر کے لئے وقف کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو عالمی امن کے لئے خطرہ قراردیا۔ جو حل نہ ہونے کی صورت میں نہ صرف پاکستان اور ہندوستان بلکہ پوری دنیا کو

Read more

کشمیر اور ہم سب: کیا کرسکتے ہیں اور کیسے؟

ہندوستان کی حالیہ آئینی ترمیم میں آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے ساتھ وادی کو ایک جیل کی شکل دے دی گئی ہے۔ کشمیری پچھلے پچاس دنوں سے کرفیومیں زندگی گزار رہے ہیں۔ عالمی میڈیا کے ساتھ ساتھ ہندوستانی میڈیا کو بھی وادی میں جانے کی اجازت نہ ہے۔ مواصلات پر پابندی کی وجہ سے عالمی نشریاتی اداروں کو اصل صورتحال کا اندازہ لگانے میں شدید مشکلات کا

Read more