ریاست بمقابلہ شگفتہ کرن اور بلاسفیمی کے گروہ

اسلام آباد میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی خصوصی عدالت نے سوشل میڈیا پر توہینِ مذہب سے متعلق مواد شیئر کرنے پر خاتون کو سزائے موت سنا دی ہے۔ خصوصی عدالت کے جج افضل مجوکا نے ملزمہ کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 295 سی کے تحت سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے خاتون کو پیکا ایکٹ کی سیکشن 11 کے تحت سات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی

Read more

نیلا آسمان، فسادات کے لیے موزوں وقت

آج موسم صاف ہے تو میرے خیال میں یہ ہنگامے کے لیے بہترین وقت ہے؟ دراصل کچھ عرصے سے برطانیہ کے سیاست دانوں کے لیے موسم گرما زیادہ تر مشکلات کا باعث بنتا چلا آ رہا ہے اور یہ معاملہ محض تارکینِ وطن کے برطانوی سر زمین پر غیر قانونی داخلے تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ ان میں ان دنوں شدت آ جاتی ہے جب فسادات ہونے کا سب سے زیادہ امکان ہو۔ اس عدم اطمینان کی بنیادی وجہ

Read more

جبری گمشدگیوں کے شکار افراد کا عالمی دن

ہمارے ہاں اکثر لاپتہ افراد اور جبری گمشدگیوں کو ایک ہی نظر سے دیکھا اور پرکھا جاتا ہے۔ سمجھنے کی ضرورت یہ ہے کہ لازمی نہیں ہے کہ ہر لاپتہ فرد جبری گمشدگی کا شکار بھی ہو۔ بنیادی طور پر جبری گمشدگی کا شکار وہ لوگ ہیں جنہیں ریاستی سطح پر جبری طور پر غائب کیا جاتا ہے اور کوئی بھی ریاستی ادارہ کسی بھی سطح پر اس فرد کی اپنے پاس موجودگی کو قبول نہیں کرتا۔ یہ افراد اس

Read more

دہشت گردی کے متاثرین کو یاد کرنے اور خراج تحسین پیش کرنے کا عالمی دن

کسی بھی گروہ کی جانب سے اپنے طے کردہ نفرت انگیز نظریات کی ترویج اور وسیع پیمانے پر اس کی پھیلاؤ کی کوشش میں دہشت گردی کی کارروائیاں ہر سال ہزاروں بے گناہ لوگوں کو ناقابلِ تلافی جسمانی نقصان پہنچاتی ہیں، مالی تباہی سے ہم کنار کرتی ہیں بلکہ معصوم لوگوں جن میں بچے، عورتیں مرد اور بزرگ شہریوں کی ہلاکت کا سبب بھی بنتی ہیں۔ شہروں کا ناصرف امن متاثر ہوتا ہے بلکہ معاشی نظام بھی درہم برہم ہو

Read more

انسانی ہمدردی کا عالمی دن

انیس اگست کو ہر سال انسان دوستی یا انسانی ہمدردی کا عالمی دن اقوام متحدہ اور دوسری فلاحی و امدادی تنظیمیں دنیا میں بھر میں بڑی شد و مد سے مناتی ہیں۔ یہ دن دنیا میں سرگرم انسانیت پسندوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔ جو تیزی سے بڑھتے ہوئے انسانی المیوں اور ان سے وابستہ عالمی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور خطرات یا مشکلات سے قطع نظر آفت زدہ علاقوں اور

Read more

انسانی اسمگلنگ کے خلاف آگاہی کا عالمی دن

انسانی اسمگلنگ کا عالمی دن ہر سال 30 جولائی کو منایا جاتا ہے، اس دن کا مقصد بین الاقوامی سطح پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے شعور اجاگر کرنا ہے۔ 2024 کا تھیم "انسانی سمگلنگ کے خلاف جنگ میں کسی بچے کو پیچھے نہ چھوڑیں“ کے موضوع کو لے کر کام کرے گا۔ عالمی سطح پر انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے والے ہر 3 افراد میں سے 1 بچہ ہوتا ہے۔ اس سال افراد کی اسمگلنگ کے خلاف عالمی

Read more

ہیپاٹائٹس کا عالمی دن

ہمارے ایک دوست کی والدہ کو ایک بلڈ ٹیسٹ میں ہیپاٹائٹس بی تشخیص ہوا، انہوں نے اپنی پرانی معالجہ سے رجوع کیا تو رپورٹ دیکھنے کے بعد ان کا جواب تھا جو کہ مکمل طور پر نان پروفیشنل تھا کہ Let’s dog sleep، خاتون نے اپنی اولاد کے زور دینے پر بھی اپنی قدیمی معالجہ کے مشورے کو فوقیت دی، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ دس بارہ سال کے بعد انہیں جگر کے کینسر کی ایڈوانس سٹیج تشخیص ہوئی

Read more

پاکستان کی آبادی اور موجود دستیاب وسائل

کسی بھی ملک کی آبادی یہ طے کرتی ہے کہ وہاں پر موجود دستیاب وسائل کتنی مدت تک زیر استعمال رہیں گے۔ پاکستان میں پہلی مردم شماری قیام پاکستان کے 4 سال بعد 1951 ء میں کرائی گئی تھی اور اس کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی ساڑھے 7 کروڑ سے زائد تھی جس میں مغربی پاکستان کی آبادی 3 کروڑ 37 لاکھ جبکہ مشرقی پاکستان کی آبادی 4 کروڑ 20 لاکھ تھی اور آج پاکستان کی آبادی 25 کروڑ

Read more

پاکستان میں خواجہ سراؤں کا قتل

انیس سال کی عمر خواب دیکھنے کی ہوتی ہے۔ چہرے پر رنگ اترتے ہیں اور آنکھیں مسکراتی ہیں۔ انسان لاکھ چھپائے لیکن تاثرات چہرے پر کھلتے رنگوں کی صورت میں عیاں ہو کر رہتے ہیں۔ مایا کی عمر بھی انیس سال تھی لیکن اس کے چہرے پر منجمد تاثرات انتہائی خوفناک تھے۔ بے بسی، وحشت، خوف اور دہشت اس کے خوبصورت چہرے کو خوف کی علامت بنا رہی تھے۔ اس کی آنکھیں حیرت سے پھٹی پڑی تھیں۔ انیس برس کی

Read more

مدثر نارو

شوہر کی تلاش میں مصروف صدف چغتائی ایک دن اچانک ہی خاموش ہو گئیں۔ وہ 2018 ء سے اپنے لاپتہ شوہر کی بازیابی کے لیے جدوجہد کر رہی تھیں کہ مئی 2021 ءمیں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہو گیا اور ان کا چھ سالہ بیٹا دادی کے ساتھ باپ کی تلاش میں دائر مقدمے کی سماعت میں عدالتوں کی سخت اور نامہرباں راہداریوں کی خاک چھان رہا ہے۔ دنیا میں کہیں بھی سچ بولنا آسان

Read more

بشپ جان جوزف کی جدوجہد اور خودکشی

جان جوزف 15 نومبر 1932 کو متحدہ ہندوستان کے پنجاب کے کیتھولک گاؤں خوش پور میں پیدا ہوئے۔ اس کے پردادا، اورنگزیب جن کا تعلق سیالکوٹ کے ایک چرواہے خاندان سے تھا، مسیحیت قبول کرنے والے پہلے شخص تھے۔ اورنگزیب کا بیٹا، حیات، جو 1879 میں پیدا ہوا، بیسویں صدی کے اختتام پر خوش پور کے کیتھولک گاؤں میں ایک نمبردار تھا۔ بشپ جان جوزف رومن کیتھولک بشپ تھے جنہوں نے پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی حقوق

Read more

پاکستانی تارکین وطن جو مشکوک حالات میں غائب ہو گئے

خالد آفتاب (فرضی نام) سعودی عرب کی ایک بڑی کمپنی میں شٹرنگ کارپینٹر کے طور پر کام کر رہے تھے جو 29 اگست 2015 میں لاپتہ ہو گئے تھے اور تاحال ان کا سراغ نہیں مل سکا۔ ان کے فیملی ذرائع کے مطابق ان کی ڈیوٹی سٹیشن الخرج میں تھی، جہاں وہ کچھ عرصے کے لیے ہسپتال میں داخل رہے اور بعد میں ان کی کمپنی نے انہیں پاکستان واپس جانے کی اجازت دے دی۔ تاہم، 29 اگست 2015 کو

Read more

جرم بے گناہی میں جیند حفیظ کی اسیری: ایک عظیم المیہ

قید تنہائی کی لامحدود اذیت کا اندازہ محض ہندسے میں نہیں بلکہ ان لمحوں کو شمار کرنے سے ہوتا ہے جو اکیلے انسان پر ایک ایک صدی بن کے گزرتے ہیں۔ 27 سال قید تنہائی کاٹنے والے نیلسن منڈیلا نے اپنی کتاب ”لانگ واک ٹو فریڈم“ میں قید تنہائی کو جیل کی زندگی کا سب سے زیادہ تکلیف دہ پہلو قرار دیا ہے۔ وہ کہتے ”اس کی نہ کوئی ابتدا ہے اور نہ کوئی انتہا۔ صرف آپ کا اپنا دماغ

Read more

غیر محفوظ نسلیں

بات آج اداس نہیں غیر محفوظ نسلوں کی بارے میں ہیں جو اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں غیر محفوظ ہیں اور خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ سوچئیے خوف ایک بچے کی ڈیویلپمنٹ اور گروتھ کے لیے کتنا نقصان دہ ہوتا ہے اس کا تصور کرنا بہت مشکل ہے۔ پاکستان میں روزانہ بارہ سے پندرہ بچوں کے خلاف جنسی زیادتیوں کے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ یہ وہ تعداد ہے جو کہ تھانوں تک پہنچتی ہے اور اخبار

Read more

مغرب کے فری کنٹری میں جنسی آزادی کا مغالطہ

ہیتھرو ائرپورٹ پر اترتے ہوئے اسے اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ اس کے خوابوں کی دنیا بہت زیادہ تلخ ہونے والی ہے۔ تین چار دن تو اس نے اپنے ارد گرد کے ماحول کو سمجھنے میں گزار دیے۔ اس کے بعد اس نے سوشل میڈیا سائٹس کا استعمال شروع کیا تو کچھ دن کے بعد ہی زاہد کو کئی ایک پروفائل نے اپروچ کیا۔ وہ اس جگہ کے رہائشیوں کے استعمال کے حوالے سے کافی مشہور سائٹ تھی

Read more

ماورائے عدالت قتل

٫ پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ انکاؤنٹر سپیشلسٹ پولیس افسران میں، عابد باکسر، چوہدری اسلم اور راؤ انوار کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ عابد باکسر تو نوے کی دہائی میں لاہور شہر میں دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے۔ یہ وہ دور تھا جب شہر میں گوگی بٹ، طیفی بٹ، ٹیپو ٹرکاں والا، عاطف چوہدری اور ہمایوں گجر جیسے گینگسٹر سرگرم تھے۔ پولیس نے اس دوران خصوصی یونٹ قائم کیا اور درجنوں جرائم پیشہ ور افراد کو

Read more

جیل میں عام قیدی پر کیا گزرتی ہے؟ ملاحظہ اور توہین

لکھاری کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہوتا کہ اس نے سنی سنائی بات کو موضوع بنا کر اپنی تحریر کے اندر جان ڈالنی ہے۔ مانا کہ اس سفر میں مطالعے اور مشاہدے کو اولین ترجیح حاصل ہے تاہم ذاتی تجربات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا بلکہ میرے خیال میں تو ذاتی تجربات ہی قلم کو دو دھاری تلوار میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ میں نے بھی اپنی زندگی میں اپنے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے، ایک

Read more

پاکستان میں توہین مذہب جاری ہے

خیر پور کی تیرہ سالہ نابالغ ہندو لڑکی بندیا میگھوار اپنے گھر میں کھیل کود میں مصروف تھی ذرا سی دیر کے لیے باہر گئی اور پھر اسے زبردستی اغواء کر لیا گیا اور محض تیرہ برس کی عمر میں جب بچے کو اپنی شناخت نہیں ہوتی 17 مارچ 2022 کو ضلع خیرپور کے علاقہ میں مذہب تبدیل کروا کر شادی کر دی گئی۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کی شادی اس کے اغوا کار اعجاز احمد سے ہوئی

Read more

جبری گمشدگیاں، آئین سے متصادم ریاستی جبر

ریاستیں اپنا وجود قائم رکھنے کے لیے عوام و الناس میں کئی طرح کے ابہام پیدا کرتی ہیں تاکہ وہ ان کے تابع رہیں مگر اس میں عدم توازن کے سبب وہ خود اپنے ہاتھوں اپنا وجود خطرے میں ڈال دیتی ہیں۔ ریاستی معاملات کو احسن طریقے سے چلانے کے لیے جب آئین اور قوانین موجود ہیں تو پھر ماورائے آئین و قانون جو بھی قدم اٹھایا جائے گا اس سے خوف و ہراس پیدا ہونے کی بجائے نفرت اور

Read more