انٹرنیٹ کی بندش: ہم کیا بیچیں گے

رنج سے خوگر ہوا انسان تو مٹ جاتا ہے رنج، غالب کے اس فرمان سے انکار تو نہیں مگر پاکستان کے شہریوں کے لیے مشکلوں کا آسان ہونا بھی مشکل نظر آتا ہے۔ بدامنی، انتشار، مہنگائی، ملاوٹ، بیروزگاری کی تو بات ہی کیا اب انٹرنیٹ کی سست روی پر بھی ہم دنیا میں ایک الگ مقام حاصل کرنے کے درپے ہیں۔ دنیا ایک سماجی گاؤں کی شکل اختیار کر چکی ہے اور اس گاؤں میں ہمارا پنڈ ’پاکستان‘ ایک مسلسل

Read more

ہم نے خود ہی تراشے ہیں سازشوں کے راستے

پاکستان میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کا عمل حسب معمول ایک دیوانے کا خواب ہی معلوم ہوتا ہے۔ کاغذی سطح پر پاکستان اپنے 13 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت بن چکا ہے اور موجودہ انتخابات میں اگر ٹرن آؤٹ تقریباً 50 فیصد بھی لیا جائے تو قریب ساڑھے چھ کروڑ ووٹرز بنتے ہیں۔ حالیہ انتخابات کی کہانی کو اگر مختصراً بیان کیا جائے تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ ایک اور سیاہ شب ہم

Read more

غزہ: ظلم و جبر کے خلاف 84 صفحات

فلسطین اسرائیل تنازعہ اکتوبر 2023 کے بعد ایک نئی خوفناک صورت اختیار کر چکا ہے۔ اس تنازعے نے عالمی دنیا کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ایک طرف جہاں عالمی سطح پر اس جنگ کے خلاف مظاہرے دیکھنے میں آئے اور عالمی دنیا فلسطینیوں کے حق میں یک زبان ہوئی وہیں جنوبی افریقہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے، ایک قدم مزید آگے، عالمی عدالت انصاف میں پہنچ گیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیلی جاری جارحیت

Read more

معاف کر دینے کا حق کس کو ہے؟

لمحہ موجود میں جسم کے کسی حصے میں درد یا تکلیف ہو تو یہ درد ماضی کے درد و تکلیف سے زیادہ محسوس ہوتا ہے۔ بیشتر یہ بات مشاہدے میں آئی ہے۔ شاید اس کی ایک وجہ حال میں محسوس کرنے کی حس کے تیز کام کرنے کے باعث ہو یا پھر کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ حال کا درد ماضی کی تکالیف کو بھی اپنے ساتھ ضم کر لیتا ہے اور یوں درد اپنی شدت سے حال کو

Read more

ریاست ماں تو ہے مگر سروگیٹ ماں

احمد فراز نے ایک نظم کہی جس کا عنوان ”ہندوستانی دوستوں کے نام“ ہے۔ اس نظم کے ایک بند میں فراز اپنی مجبور اور ہے نوا مخلوق جو نصف صدی سے زائد اندھیرے میں رہ چکی کا نوحہ بیان کرتے ہیں۔ فراز اس مجبور مخلوق کے لیے چراغ کی آرزو لیے گزر گئے۔ اب فراز کو گزرے بھی ڈیڑھ دہائی ہو چکی یوں یہ بے نوا مخلوق نصف صدی سے پوری صدی تک تاریکی کے سفر پر نکل پڑی ہے

Read more

فارن ہائیٹ 451 اور پاکستانی شہری

ایک ایسی ریاست کا تصور کیجئے جہاں ریاست نے انفرادی سوچ کو دبانے، کتاب پڑھنے پر پابندی، اور سینسر شپ کو اپنا نصب العین بنا رکھا ہو۔ ایک ایسی ریاست جہاں شہری کی تمام تر انفرادی و اجتماعی سرگرمیوں کو قابو میں رکھا جائے۔ ایسی ریاست کے جس کا شہری وہی سوچے، جو ریاست چاہے، وہی سمجھے جو ریاست سمجھانا چاہے، وہی مانے جو ریاست اسے منوانا چاہتی ہے۔ یعنی جو ریاست چاہتی ہے اس سے ادھر ادھر، دائیں بائیں

Read more

مسئلہ فلسطین اور حرم کی پاسبانی

میڈیا اطلاعات کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ساڑھے نو ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں نصف تعداد بچوں کی ہے اور تقریباً دو لاکھ مکانات کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ کے لوگوں کو تباہ کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا ہے، جس میں پانی، بجلی، انٹرنیٹ وغیرہ کی بندش کے ساتھ ساتھ اشیائے خورد و نوش کی دستیابی

Read more

کیا زیادتی کا مداوا ایک اور زیادتی ہو سکتی ہے

اگر ہم اپنی محرومیوں کی پوٹلیوں کو زَادِ راہ نہ سمجھتے تو یقیناً ہمارا سفر منزل کی جانب کسی اور اسلوب سے ہوتا۔ صحرا نوردی کا شوق ہمیں لہو گرمانے کو حرارت تو میسر کرتا رہا مگر ساتھ ہی ہم اس صحرائے سینا کو پاٹ کر منزل تک پہنچنے میں ناکام بھی رہے۔ محض چلنے کو سفر کو نام دے کر ہم نے کیا کمائی کی اور ہمارا مستقبل اس کمائی سے کس سمت کا تعین کرے گا آج یہ

Read more

کیا آزاد جموں و کشمیر اپنی ’کشمیر بہار‘ کے سرے پر ہے؟

وفاق کی مختلف اکائیوں میں اعتماد کا بحران پاکستانی ریاست کی سالمیت کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ لسانی تنوع، جغرافیائی خدو حال، رقبے اور ثقافتی فرق کے اعتبار سے دیکھا جائے تو وفاق کی اکائیوں میں واضح عدم توازن نظر آتا ہے۔ پاکستان کے ایک صوبے بلوچستان کا رقبہ ریاست کے کل رقبے کا پینتالیس فیصد ہے جبکہ آبادی پانچ فیصد ہے۔ بلوچستان معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ سندھ میں لسانی تناؤ ہمیشہ اپنی

Read more

اسٹریٹجک ڈیپتھ سے اسٹریٹجک ڈیتھ کا سفر

پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سطح پر تفہیم کی غرض سے غالباً جو لفظ بہتر بیان کرتا ہے بدقسمتی وہ لفظ ’بحران‘ ہے۔ اس لاحقے کے ساتھ آپ، میں ہم سب نے متعدد سابقے سنے اور خود بھی لگائے مگر بحران ہے کے کہرام مچا کر بھی ٹلنے کا نام نہیں لے رہا۔ کسی بحران کو بہتر حکمت عملی کے ساتھ ختم یا قابو کیا جا سکتا ہے بشرط کے بحران کے خلاف طاقت رکھنے والے اسے کم یا ختم

Read more

یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے

’Dejavu‘ ایک فرانسیسی جملہ ہے جس کا مطلب ہے ”پہلے سے دیکھا ہوا“ اس سے مراد کسی چیز کا پہلے تجربہ کرنے کے احساس سے ہوتا ہے۔ ’دیجا وو‘ کے بارے میں ایک نظریہ یہ ہے کہ اس کا تعلق ہمارے دماغ کے معلومات پر عمل کرنے کے طریقے سے ہے۔ ہمارے دماغ مسلسل نئی معلومات لے رہے ہیں اور معلومات کے مختلف ٹکڑوں کے درمیان روابط پیدا کر رہے ہیں۔ جب ہمیں کسی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا

Read more

صوبیدار رب نواز اور مسئلہ کشمیر

سید سعادت حسن منٹو سنہ 1955 میں انتقال کر گئے۔ ایک عظیم دماغ تھا جو ہم سے بچھڑ گیا لیکن اگر کچھ اور بھی جیے ہوتے تو یار لوگ انتظار یہی کرتے کہ آنکھیں موند لیں منٹو صاحب، تو پھر ہم بالیں کے پاس بیٹھ کر رو لیں گے، ابھی تو آپ زندہ ہیں۔ یوں تو ’منٹو صاحب‘ کے کام کی تفصیل و تفہیم مجھ سے ’پدی کے شوربے‘ کیا خاک سمجھا پائیں گے لیکن آج ہم منٹو کے ایک

Read more

اسرائیل! ہمارے میوہ جات، کھجوریں اور مسالے جلد واپس کرو

کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر یہ خبر پھیل گئی کہ حکومت وقت اسرائیل کے ساتھ مخفی تجارتی معاملات ریاستی سطح پر شروع کر چکی ہے۔ ہمیشہ کی طرح قوم مختلف دھڑوں میں بٹی ہوئی نظر آئی۔ کچھ نے موجودہ حکومت کو اسرائیلی ایجنٹ قرار دیا اور کچھ نے ماضی کی حکومتوں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی خبروں کو جھاڑ کر تازہ ترین معلومات کے طور پر عوام کے سامنے پیش کیا۔ بحث جاری رہی اور اصل

Read more

پاسباں مل گئے کعبے کو صنم خانے سے

زمانے کو برا بھلا کہنے والے وقت گزرنے کے بعد اسی زمانے کو اچھا کہتے ہیں اور اسی زمانے میں لوٹ جانے کے سپنے دیکھتے ہیں جو زمانہ گزر گیا۔ اگر مذہبی اعتبار اور خاص طور پر مسلم تاریخ کے پس منظر میں ماضی کو دیکھا جائے تو بتانے والے ہمیشہ ماضی کو اچھا اور حال کو برا ہی بتاتے آئے ہیں۔ جو حال ابھی ہے ایسا حال ماضی میں نہ تھا ایسا ہر تقریر میں سننے کو ملتا ہے۔

Read more

رانجھا رانجھا کر دی نی میں آپے رانجھا ہوئی

1955 ء میں صحافی ہنری فیئرلی نے سماجی طور پر ممتاز اور سیاسی طور پر اہم لوگوں کے نیٹ ورک کی نشاندہی کرنے کے لیے ’دی اسٹیبلشمنٹ‘ کی اصطلاح کے عصری استعمال کو مقبول بنایا۔ سماجیات اور سیاسیات میں، اسٹیبلشمنٹ کی اصطلاح غالب سماجی گروہ یا اشرافیہ کے لئے استعمال کی جاتی ہے جو کسی سیاسی تنظیم یا ادارے کو کنٹرول کرتے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں یہ اصطلاح ’اسٹبلشمنٹ‘ اس بہتات میں برتی جاتی ہے کہ بچے کی پیدائش کے ساتھ

Read more

کیا آئی ایم ایف کو پاکستان کے غریب عوام کی کوئی فکر نہیں؟

کسی ملک کے لیے قرض لینا کوئی معیوب بات نہیں ہے۔ امیر اور غریب ممالک قرضہ لے کر پیداواری عمل میں لگاتے ہیں جس سے معیشت بڑھتی ہے۔ پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ ہم قرض لے کر اپنی معیشت میں اضافہ نہیں کرتے اس لیے مہنگائی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کے مشن نے فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کیا۔ اس نے حکومت سے معاشی معاملات بہتر

Read more

پاتے نہیں جب راہ تو چڑھ جاتے ہیں نالے

بجا کہا جاتا ہے کہ یہ زمانہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے۔ سوشل میڈیا کی دنیا میں آپ نے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو عموماً بلیو ٹک کے نشان سے آراستہ دیکھا ہو گا۔ جب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی توثیق پہلی بار متعارف کروائی گئی، تو اسے عام طور پر عوامی شخصیات کے لیے مخصوص کیا گیا تھا جن کی کثیر تعداد میں پیروی ہو، جیسے کہ اے لسٹ یا اے کیٹیگری کی مشہور شخصیات۔ تب سے، تصدیق شدہ صارفین کی

Read more

اسٹینڈ اوپر کر لیں

ایک موٹر سائیکل سوار تیزی سے منزل کی جانب رواں ہے۔ روڈ پر رش بھی ہے اور کئی مقامات پر گہرے گڑھے بھی، ساتھ ہی ساتھ موٹر سائکل سوار نے موٹر کا ”اسٹینڈ“ دھرتی کے ساتھ جوڑ رکھا ہے۔ اطراف میں ٹھہرے لوگ گاہے بگاہے ہاتھ کے اشاروں اور تیز آوازوں سے سوار کو ”اسٹینڈ چک لو“ ( اسٹینڈ اوپر کر لیں ) کی تلقین کر رہے ہیں۔ آس پاس سے گزرتی گاڑیوں کے ڈرائیور بھی نیچے لگا اسٹینڈ دیکھ

Read more

بتاؤ گھاس کھاؤ گے؟

اپنڈکس یا زائدہ دودیہ ایک ارتقائی دور سے مبدل عضو ہے۔ یعنی یہ اپنا اصلی استعمال کھو چکا ہے۔ یہ پہلے جانداروں میں نظام انہضام کے لیے ہوتا تھا اور کافی بڑا ہوتا تھا۔ یہ معدے میں موجود مواد کی فرمیٹیشن کے لیے استعمال ہوتا تھا مگر ارتقائی سفر میں نظام انہظام میں یہ اپنا کردار کھو چکا ہے۔ ایک وقت تھا جب کشور حسین میں اس عالیشان عضو ( اپنڈکس یا زائدہ دودیہ) کا استعمال ایک مرتبہ پھر ڈھونڈ

Read more

افغانستان اور غالب کے زود پشیماں

امریکہ کا 2 عشروں پر محیط قیام افغانستان، جہاں افغانستان میں کم و بیش دو لاکھ انسانی جانوں کی ہلاکت کا باعث بنا وہیں تقریباً تین کروڑ کی آبادی میں تقریباً چالیس لاکھ افغان اندرون ملک در بدر ہوئے اور ایک اندازے کے مطابق ستائیس لاکھ افغان اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ سعادت حسن منٹو کے ”چچا سام“ نے اس مہم جوئی میں مجموعی طور پر 2۔ 26 ٹریلین ڈالرز جھونک دیے۔ اگر ڈالر میں ہی حساب لگایا جائے

Read more

خواب لے لو خواب۔ ”ہاں میری معیشت کا سہارا خواب ہیں!

عالم میں متعدد مثالیں ایسی ہوں گی اور ہیں بھی کے سیاست کا محور جمہور کی فلاح و بہبود ہوتی ہے۔ مختلف ممالک کے حکمران اپنی اپنی سیاسی جد و جہد میں، عوام کی روز مرہ زندگی میں بہتری لانے کے لئے اپنا منشور پیش کرتے ہیں اور حق حکمرانی عوام تک پہنچانے کے لیے عوام سے اعتماد کا ووٹ لیتے۔ عوام کارکردگی کی بنیاد پر انہیں اقتدار میں لاتے ہیں یا اقتدار سے باہر لے جاتے ہیں۔ عام طور

Read more

عوامی مسائل اور میڈیا

بمطابق ادارہ شماریات رواں سال مہنگائی کی شرح 30۔ 16 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور مہنگائی اگلے سال بھی جوں کی توں رہے گی۔ یوں تو بے شمار پہلو ہیں رونے کو مگر صاحب مسند کی پہلو تہی دیکھ آنسو بھی اپنی روانی کا گھر، پتہ بھول کسی خشک و بنجر تہہ میں جم گئے ہیں۔ ملکی معاشی صورت حال جو منظر پیش کر رہی ہے اس کی تعبیر بیاباں کا پتہ دیتی ہے۔ رواں سال بھی ماضی کی

Read more