امریکہ کو فوجی اڈے دینا ہمسایہ ممالک کی تاریخی غلطی ہو گی، طالبان کا انتباہ

طالبان نے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی فوج کے ملک سے انخلا کے بعد افغانستان میں پھر کسی کارروائی کے لیے اسے فوجی اڈے نہ دیں۔ طالبان کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمسایہ ممالک کی جانب سے امریکہ کے فوجی آپریشنز میں تعاون کرنا ان کی تاریخی غلطی اور رسوائی کا باعث بنے گی۔ طالبان نے خبردار کیا کہ افغانستان کے عوام اس گھناؤنے اور

Read more

افغانستان سے 25 فی صد انخلا مکمل، مگر بائیڈن انتظامیہ سیکیورٹی خدشات سے کیسے نمٹے گی؟

ویب ڈیسک — امریکی فوج نے افغانستان سے انخلا کے عمل کا 25 فی صد کام مکمل کر لیا ہے جب کہ حزبِ اختلاف ری پبلکن پارٹی اور بعض سابق فوجی عہدیدار بائیڈن انتظامیہ کی افغانستان سے انخلا کی پالیسی پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔

امریکہ اور نیٹو افغانستان سے انخلا کے باوجود کابل کے ساتھ دیرپا شراکت اور امن عمل کے لیے اپنی مدد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کر رہے ہیں۔

Read more

پاکستان میں ایک اور صحافی پر نامعلوم افراد کا تشدد، مختلف حلقوں کی جانب سے مذمت

ویب ڈیسک — پاکستان میں ایک اور صحافی اسد طور کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ صحافی پر تشدد کے واقعے کے بعد حکومت، سیاسی جماعتوں اور دیگر حلقوں کی جانب سے مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

صحافی اور بلاگر اسد طور اسلام آباد کے ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں، جہاں، اطلاعات کے مطابق، منگل کی شب تقریباً 11 بجے تین نامعلوم افراد نے انہیں فلیٹ میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

Read more

امریکہ: فضائی سفر میں اضافہ، غیر ملکی سیاحوں کو بھی داخلے کی اجازت ملنے کا امکان

ویب ڈیسک — امریکہ میں جہاز کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے پیشِ نظر ایئر لائنز کمپنیاں موسم گرما میں مقامی فضائی سفر میں اضافے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ حکومتی حلقوں میں بھی اس بات پر بحث ہو رہی ہے آیا مزید غیر ملکی سیاحوں کو ملک میں آنے کی اجازت دی جائے۔

Read more

استنبول کانفرنس میں شرکت کے لیے طالبان نے نئی شرائط رکھ دیں

ویب ڈیسک — افغان طالبان نے اقوامِ متحدہ کے توسط سے ترکی میں منعقد ہونے والی مجوزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے نئی شرائط پیش کر دی ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد افغانستان کی صورتِ حال کو زیرِ غور لانا ہے۔

Read more

شہباز شریف متحرک، کیا حزبِ اختلاف پارلیمان کے باہر متحد ہو سکے گی؟

قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سوموار کو اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو عشائیے پر مدعو کیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سمیت تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

شہباز شریف کی جانب سے حزبِ اختلاف کی جماعتوں کو ایک میز پر اکٹھا کرنے کے اقدام کو اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو متحد کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Read more

بھارت: مبینہ ‘گمراہ کن معلومات’ پر ٹوئٹر اور مودی حکومت کے درمیان تنازع

بعض حکومتی عہدے داروں کی ٹوئٹس کو ‘گمراہ کن’ قرار دینے پر بھارتی حکام اور امریکہ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ بھارتی پولیس حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹوئٹر کے دہلی اور گڑگاؤں کے دفاتر کا دورہ کیا ہے اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کو نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر کو یہ نوٹس کمپنی کی جانب سے کچھ حکومتی عہدیداروں کے ٹوئٹس کو ‘گمراہ گن معلومات’ (manipulated media) میں ٹیگ کرنے پر جاری تحقیقات کے سلسلے میں دیا گیا ہے۔

Read more

ایران: صدارتی انتخابات کے لیے سات اُمیدواروں کی منظوری

ایران کی گارڈین کونسل (شوریٰ نگہبان) نے آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے سات اُمیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

سرکاری طور پر مذکورہ اُمیداروں کے نام جاری نہیں کیے گئے۔ تاہم بتایا جا رہا ہے کہ گارڈین کونسل نے ریفارمرز اور اعتدال پسند اُمیدواروں کو ںااہل قرار دے دیا ہے۔

Read more

پاسپورٹ تنازع: کیا واقعی اسرائیل سے متعلق بنگلہ دیش کی پالیسی تبدیل ہوئی؟

بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ای-پاسپورٹ سے اسرائیل کا نام ہٹانے سے بنگلہ دیش کی اسرائیل کے حوالے سے خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کی وزارتِ خارجہ کے عہدیدار نے بنگلہ دیش کے ای-پاسپورٹ سے اسرائیل کے سفر پر پابندی کے حوالے سے نام ہٹانے کو خوش آئند قرار دیا تھا۔ البتہ یہ ابہام اس وقت پیدا ہوا جب بنگلہ دیش کے ای-پاسپورٹ پر یہ جملہ درج نہیں تھا کہ اس پاسپورٹ کے ذریعے اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کا سفر کیا جا سکتا ہے۔

Read more

پاکستان اور امریکی حکام کی ملاقاتوں اور رابطوں میں تیزی کیوں آ رہی ہے؟

پاکستان اور امریکی حکام کے مابین حالیہ دنوں میں رابطوں اور ملاقاتوں میں تیزی آئی ہے اور افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے تناظر میں آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید وسعت کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

بعض ماہرین کے مطابق، افغان امن عمل اور طالبان پر پاکستان کے نام نہاد اثرورسوخ کے پیش نظر، امریکہ اب پاکستان کو زیادہ اہمیت دے رہا ہے۔

امریکی حکام یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ افغانستان سے امریکہ کے انخلا کے بعد کسی بھی کارروائی کے لیے پاکستان، امریکہ کو زمینی اور فضائی رسائی دے گا۔

Read more

بلنکن کی اسرائیل کو حمایت کی یقین دہانی، غزہ کی تعمیرِنو کے لیے امداد کا عندیہ

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے اسرائیل کے دفاع کے حق کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ لڑائی کے دوران فلسطینی ’بڑے‘ نقصان سے گزرے ہیں۔ لہذٰا، امید، احترام اور اعتماد کی بحالی کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

منگل کو یروشلم میں اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے، بلنکن نے کہا کہ ’’جانی نقصان اکثر محض اعداد و شمار سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن ہر نمبر کے پیچھے ایک انسان ہوتا ہے، ایک بیٹی، ایک بیٹا، ایک باپ، ایک ماں، نانا دادا اور ایک بہترین دوست ہوتا ہے۔‘‘

Read more

مدارس کے نئے بورڈز کی تشکیل کیا حکومت کی ‘کامیابی’ ہے؟

پاکستان میں دیوبندی مدارس کی سب سے بڑی تنظیم ‘وفاق المدارس العربیہ’ کی جانب سے دو مدارس کا الحاق ختم کرنے کے فیصلے کو مبصرین حکومت کی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے رواں برس مارچ میں مسالک کی بنیاد پر مدارس کے متعدد نئے بورڈز متعارف کرانے کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ اب بھی جاری ہے۔ اس ضمن میں ابتدائی طور پر پانچ بورڈز تشکیل دیے گئے تھے جس میں رواں ماہ مزید دو کا اضافہ ہوا ہے۔

Read more

ہیری پوٹر کے ‘چشمے’ سمیت فلم اور ٹی وی کی یادگار اشیا کی نیلامی

ہالی وڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم سیریز کے معروف کردار ‘ہیری پوٹر’ کے چشمے سمیت کئی فلموں کی 1200 کے قریب یادگار اشیا نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔

تین روزہ نیلامی کا آغاز امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے ایک پروپ اسٹور میں 29 جون سے ہو گا اور یہ نیلامی یکم جولائی تک جاری رہے گی۔

Read more

امریکہ: جارج فلائیڈ کی برسی کے موقع پر ریلیوں اور تقریبات کا اہتمام

ویب ڈیسک — امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپلس میں گزشتہ برس پولیس تحویل میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت کا ایک برس مکمل ہونے پر مختلف ریلیوں اور تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

Read more

برطانوی وزیرِ اعظم اور ان کی منگیتر کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

ویب ڈیسک — برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن اور ان کی منگیتر کیری سائمنڈز کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

دونوں شخصیات نے لگ بھگ سوا سال قبل فروری 2020 میں باقاعدہ طور پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا اور اب شادی کے لیے دعوت نامے بھی ارسال کرنا شروع کر دیے ہیں۔

Read more

پی ایس ایل 6: نئے اور پرانے کھلاڑیوں کی انٹری، کون کس فرنچائز سے کھیلے گا؟

کراچی — ایک طرف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ 20 میچز کی تیاریاں عروج پر ہیں تو دوسری طرف فرنچائز مالکان نئے شیڈول کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ ان مشکلات کا تعلق ٹیم کی کارکردگی، یا ابو ظہبی کے گرم موسم سے نہیں بلکہ اسکواڈ کی فارمیشن سے ہے۔

گزشتہ ماہ ہی پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے متبادل کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹنگ ہوئی تھی جس میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور محموداللہ، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل سمیت کئی نام ور کھلاڑیوں کو مختلف فرنچائزز نے منتخب کر لیا تھا۔

Read more

کرونا وبا کے پھیلاؤ سے قبل ووہان لیبارٹری کے عملے کا بیمار ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک — عالمی وبا کرونا وائرس سے متعلق حال ہی میں ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وبا کے پھوٹنے سے قبل چین کے شہر ووہان کی لیبارٹری کا عملہ اس حد تک بیمار تھا کہ اسے اسپتال کی ضرورت پیش آئی تھی۔

Read more

اسرائیل، حماس جنگ بندی کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ مشرقِ وسطیٰ روانہ

ویب ڈیسک — امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن پیر کو اپنے پہلے دورۂ مشرقِ وسطیٰ پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اسرائیلی اور فلسطینی اتھارٹی کی مرکزی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

بلنکن کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب حال ہی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 11 روز تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے۔

Read more

معاشی ترقی کے حکومتی دعوؤں پر ماہرین اور اپوزیشن کو اعتراض کیوں؟

کراچی — پاکستان کی قومی اکاؤنٹس کمیٹی کے 21 مئی کو ہونے والے اجلاس کے بعد بتایا گیا ہے کہ رواں برس یعنی مالی سال 2021-22 کے دوران ملک کی مجموعی قومی پیداوار 3.94 فی صد رہنے کی توقع ہے۔ ترقی کی اس متوقع شرح کا اندازہ چھ سے نو ماہ کے دوران حاصل ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

Read more

طالبان کی پیش قدمی کی اطلاعات، افغان آرمی چیف شورش زدہ صوبے لغمان پہنچ گئے

طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ طالبان کی پیش قدمی روکنے اور آپریشنز کی قیادت کے لیے افغان آرمی چیف جنرل محمد یاسین ضیا شورش زدہ صوبے لغمان پہنچ گئے ہیں۔

طالبان کی جانب سے جمعے کو لغمان صوبے کے ضلع دولت شاہ پر قبضے کے بعد مزید علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کو طالبان نے کئی اہم سیکیورٹی پوسٹوں پر قبضے کیے جس کے بعد وہ لغمان صوبے کے دارالحکومت مھترلام کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں۔

Read more

وسطی پنجاب میں غیر قانونی طریقوں سے یورپ جانے کا رجحان کیوں؟

"ہمیں ایجنٹوں نے دھوکہ دیا کیوں میرے بیٹے کو کشتی میں بھیجا؟ پہلے تو ایجنٹوں سے پوچھتے رہے کہ لڑکے کا فون کیوں نہیں آ رہا پھر کسی نے بتایا کہ ترکی کے قریب کشتی ڈوب گئی ہے۔ مرنے والوں میں سب سے پہلے میرے بیٹے کی تصویر آئی۔”

یہ الفاظ ہیں پنجاب کے شہر گجرات کی معمر خاتون ریاض بی بی کے جن کا 22 سالہ بیٹا علی شاہ غیر قانونی طور پر یورپ جا رہا تھا کہ یونان کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہو گیا۔

Read more

یروشلم: یہودیوں کو تین ہفتے بعد مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں داخلے کی اجازت

اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان کئی روز تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد اتوار کو اسرائیلی پولیس کے حصار میں 120 یہودیوں کو مسجدِ اقصیٰ کے احاطے تک آنے کی اجازت دے دی گئی۔

خیال رہے کہ مسجدِ اقصیٰ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان ہونے ہونے والی جھڑپوں کے بعد ہی اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہو گئی تھی۔

Read more

چوہدری نثار تین برس بعد رُکنِ پنجاب اسمبلی کا حلف کیوں اُٹھا رہے ہیں؟

پاکستان کے سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تین برس بعد پنجاب اسمبلی کی جیتی ہوئی نشست پر حلف اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ گو کہ سابق وزیرِ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ اُن کے مؤقف یا سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تاہم اس کے باوجود بعض حلقے موجودہ سیاسی صورتِ حال کے تناظر میں چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی میں انٹری کو اہم قرار دے رہے ہیں۔

اتوار کو جاری کیے گئے ایک بیان میں چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وہ 24 مئی کو پنجاب اسمبلی کی نشست کا حلف اُٹھا رہے ہیں اور اُن کے حلف اُٹھانے کا مقصد حلقے میں سیاسی حالات اور محرکات کو کنٹرول کرنا ہے۔

Read more

حیاتیاتی تنوع میں کمی: جانداروں کی 10 لاکھ اقسام معدومی کے خطرے سے دوچار

کرہ ارض پر حیاتیاتی تنوع کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہر روز پھیلتی ہوئی انسانی سرگرمیوں کے باعث دس لاکھ حیاتیاتی اقسام کے ہمیشہ کے لیے مٹ جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق انسانوں نے فطرت کے توازن کے خلاف گویا ایک جنگ جاری کر رکھی ہے جس کی وجہ سے آب و ہوا میں بگاڑ کا سلسلہ جاری ہے اور ماحولیاتی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Read more

‘فائزر’ اور ‘ایسٹرا زینیکا’ ویکسیںز کرونا کی بھارتی قسم کے خلاف بھی مؤثر قرار

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی ‘فائزر’ اور برطانیہ کی ایسٹرا زینیکا ویکسین کی دو خوراکیں بھارت میں پائی جانے والی کرونا وائرس کی قسم کے خلاف اتنی ہی مؤثر ہیں جتنی کہ وہ برطانیہ میں پائے جانے والے وائرس کے خلاف ثابت ہوئی تھیں۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ کے مطابق فائزر ویکسین بھارت میں پائی جانے والی وائرس کی قسم کے خلاف 88 فی صد مؤثر ہے جب کہ یہ ویکسین برطانیہ میں ‘کینٹ’ نامی قسم کے خلاف 93 فی صد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

Read more

چین کی خلائی گاڑی مریخ کی سطح پر چلنا شروع، 90 دن تک معلومات جمع کرنے کا ہدف

ویب ڈیسک — چین کے ریمورٹ کنٹرول سے چلنے والے خلائی جہاز سے مریخ پر اتاری گئی خلائی گاڑی کو سیارے کی سطح پر پہلی بار ہی میں چلانے میں محققین کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

چین کی سائنسی ایجنسی ’چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن‘ (سی این ایس اے) کے مطابق خلائی گاڑی ‘زہورونگ’ کی سطح پر بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 40 منٹ پر چلنا شروع ہوئی۔

Read more

کرونا ویکسین لگوانے پر ڈیٹنگ سائٹس کی خصوصی مراعات، وائٹ ہاؤس کی حوصلہ افزائی

ویب ڈیسک — امریکہ میں کرونا وبا پر قابو پانے کے لیے کوشاں ٹیم کا کہنا ہے کہ بڑی آن لائن ڈیٹنگ سائٹس لوگوں کی کرونا ویکسین لگوانے سے متعلق حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔

Read more

کیا پی ایس ایل کے باقی میچز کراچی میں نہیں ہو سکتے تھے؟

کراچی — پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بارے میں گزشتہ دنوں جتنے سوالات نے جنم لیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ہو گا، یا نہیں ہو گا۔ کراچی کو میزبانی ملے گی یا ابوظہبی کو، غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے یا نہیں۔ ان سب سوالات کے جواب کبھی ہاں تو کبھی ناں میں آتے تھے۔

Read more

کراچی کو مرکزی نظام سے بجلی فراہمی میں تعطل، بیشتر علاقے متاثر ہونے پر شہریوں کی کے-الیکٹرک پر تنقید

ویب ڈیسک — پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے متعدد علاقوں میں ہفتے کو دن بارہ بجے کے قریب بجلی کی بندش پر ایک جانب شہریوں نے کے-الیکٹرک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب کمپنی نے بجلی کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

کراچی میں ہفتے کو درجہ حرارت 36 ڈگری تھا۔ ایسے میں دن میں شدید گرمی کے اوقات میں بجلی کی بندش سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ کے-الیکٹرک نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی کے کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں تعطل کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Read more

اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی کے بعد دونوں کے فتح کے دعوے

ویب ڈیسک — فلسطین کی مزاحمتی تنظیم ‘حماس’ اور اسرائیل نے لڑائی بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 11 روز تک جاری رہنے والی جنگ میں فتح کے دعوے کیے ہیں۔
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جمعے کی رات دو بجے سے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہوا جس کے بعد ہزاروں لوگ غزہ کی سڑکوں پر نکل آئے۔

Read more

پی آئی اے طیارہ حادثے کا ایک سال مکمل؛ ‘ہم دینے والے ہاتھ تھے اب لینے والے بن گئے’

کراچی — "میری بیٹی کا شمار اس ملک کے قابل ترین لوگوں میں ہوتا تھا۔ وہ برطانیہ سے وطن واپس آنا نہیں چاہتی تھی لیکن میں نے اسے کہا کہ آپ جیسے پڑھے لکھے لوگوں کی اس ملک کو ضرورت ہے۔ اس بات پر وہ پاکستان آگئی۔ مجھے کیا معلوم تھا کہ یہاں اتنے ظالم لوگ بیٹھے ہیں کہ وہ اس دنیا میں نہیں رہے گی۔ میری زندگی کے 30 برس اس پی آئی اے اور حکومت نے ضائع کر دیے۔ آخر کب تک یہ حادثے ہوتے رہیں گے؟ ہمارے بچے یوں ہی مار دیے جائیں گے؟ کب یہ نظام ٹھیک ہوگا؟ اور کون اسے ٹھیک کرے گا؟۔”

Read more

اسرائیل حماس جنگ بندی پر عالمی ردعمل

ویب ڈیسک — جاپان اور ترکی نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کو سراہتے ہوئے دونوں فریقوں کے درمیان تنازعے کے خاتمے کے لیے دو ریاستی حل کے لیے کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔

دنیا کے دیگر کئی دارالحکومتوں میں اس جنگ بندی کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ کئی ممالک اور عالمی تنظیمیں تباہ حال غزہ میں انسانی امدادی کاموں کے فوری آغاز پر زور دے رہی ہیں۔

Read more

امریکیوں کو پولیس سے اپنے تعلق کا تنقیدی جائزہ لینے کی ضرورت ہے، جسٹس سونیا سوٹومائیور

ویب ڈیسک — امریکی سپریم کورٹ کی خاتون جج جسٹس سونیا سوٹومائیور کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو اس بارے میں ناقدانہ انداز میں سوچنے کی ضرورت ہے کہ وہ پولیس اور شہریوں کے درمیان کیسے تعلقات اور رابطے چاہتے ہیں۔

Read more

امریکہ میں نفرت پر مبنی جرائم کے خلاف نیا قانون کتنا موثر ثابت ہو گا؟

ویب ڈیسک — صدر بائیڈن نے امریکہ میں نفرت پر مبنی جرائم کی روک تھام کیلئے ایک نئے قانون پر دستخط کئے ہیں۔ یہ قانون کرونا وائرس کی وبا کے دوران امریکہ میں ایشیائی امریکیوں پر حملوں میں ہونے والے ڈرامائی اضافے کی روک تھام کے لئے لایا گیا ہے۔

Read more

کرونا وائرس کے باوجود اولمپکس مقررہ وقت پر ہوں گے، بین الاقوامی کمیٹی کا فیصلہ

ویب ڈیسک — انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے نائب صدر نے کہا ہے کہ ٹوکیو اور جاپان کے دوسرے علاقوں میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ملک میں نافذ ایمرجنسی کے باوجود ٹوکیو اولمپکس اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

Read more

لیڈی ڈیانا کے انٹرویو کے لیے جعلی دستاویزات کے استعمال پر بی بی سی کو تنقید کا سامنا

ویب ڈیسک —برطانیہ کے براڈ کاسٹنگ ادارے بی بی سی کو اپنے ہی ملک میں 1995 میں لیڈی ڈیانا کے انٹرویو کے سلسلے میں ایک سخت رپورٹ کے حوالے سے تنقید کا سامنا ہے۔

Read more

شاہ محمود قریشی کے بیان کو ‘یہود مخالف’ قرار دینے یا نہ دینے پر بحث جاری

پاکستان میں حکومتی عہدیداروں اور کئی سوشل میڈیا کمنٹیٹرز کی جانب سے وزیرخارجہ کے بیان کا دفاع جبکہ واشنگٹن میں تھنک ٹینک اور کئی میڈیا شخصیات کی طرف سے مخالفت میں ٹویٹس کی بھرمار ہو گئی۔

پاکستانی عہدیدار جمعے کے روز ان الزامات کا دفاع کرتے نظر آئے، جن میں کہا گیا ہے کہ ملک کے وزیرخارجہ نے جمعرات کو ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران اسرائیل فلسطینی تنازعے پر گفتگو کرتے ہوئے یہود دشمن بیان دیا۔

Read more

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی، امریکی صدر کا خیر مقدم

ویب ڈیسک — اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے بعد فریقین کے درمیان غزہ میں گیارہ روز تک جاری رہنے والی لڑائی اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔​

اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر سے جمعرات کی شب دیر گئے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کا فیصلہ اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے جس میں مصر کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی ایک تجویز پر اتفاق ہوا تھا۔

Read more

ویکسین لگوانے پر قرعہ اندازی میں گائے جیتنے کا موقع

تھائی لینڈ کے ایک ضلع میں کرونا ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ویکسین لگوانے والے افراد کو مفت میں گائے جیتنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک — دنیا بھر میں کرونا وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ویکسی نیشن مہم کو تیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور لوگوں کو ویکسین سے متعلق آگاہی اور انہیں امادہ کرنے کے لیے نئی نئی مہم بھی سامنے آ رہی ہیں۔

Read more

پاکستان اور بھارت کی فیشن انڈسٹری سے اداکاری کی دنیا میں نام کمانے والے فن کار

کراچی — پاکستان اور بھارت کی فیشن انڈسٹری سے متعدد کامیاب خواتین اور مرد ماڈلز نے اداکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھا اور وہ اس میدان میں بھی اپنا لوہا منوانے میں کامیاب رہے۔

ستر اور اسی کی دہائی میں پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی بابرہ شریف نے اپنے کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا جس کے بعد انہیں ٹی وی اور پھر فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔

Read more

ویڈیو گیمز کی مدد سے طلبہ کو تاریخ کا مضمون پڑھانے کی کوشش

ویب ڈیسک — کسی کلاس کے طلبہ سے پوچھا جائے کہ انہیں کون سا مضمون سب سے زیادہ اکتاہٹ میں مبتلا کرنے والا اورخشک معلوم ہوتا ہے، تو شائد آدھی سے زیادہ کلاس ایک ایسے مضمون کا نام لے گی جس کا تعلق اس ملک کے سیاسی اور سماجی حالات و واقعات اور گزرے ہوئے کل سے ہوتا ہے۔

تاریخ کے مضمون کو دلچسپ بنانے کا ہنر سکھانے کے خواہش مند ایک امریکی استاد کا خیال ہے کہ اس مضمون میں نوجوانوں کی دلچسپی پیدا کرنے کے لیے ویڈیو گیمز کا سہارا لیا جا سکتا ہے۔

Read more

نائیجیریا: شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے سربراہ ابوبکر شیخو کی ہلاکت کی اطلاعات

ویب ڈیسک — نائیجیریا کی فوج کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند گروہ ’بوکو حرام‘ کے سربراہ ابوبکر شیخو کی ہلاکت یا شدید زخمی ہونے کی اطلاعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ابوبکر شیخو 2009 سے افریقہ کے ملک نائیجیریا میں جاری شورش کے سرکردہ عسکریت پسند کمانڈروں میں شامل ہیں۔ اس شورش کے نتیجے میں اب تک لگ بھگ 30 ہزار افراد ہلاک اور 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

Read more

بھارتی کشمیر میں مبینہ ملک دشمن سرگرمیوں کے الزام میں مزید سرکاری ملازمین برطرف

سرینگر — بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ملک دشمن سرگرمیوں کے الزام میں مزید دو سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے مبینہ طور پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں سرکاری اسکولوں کے دو اساتذہ بشیر احمد شیخ اور محمد یوسف گنائی کوملازمت سے برخواست کردیا ہے۔ برخواست کیے گئے دونوں سرکاری ملازمین کا تعلق سرحدی ضلعے کپواڑہ سے ہے۔

Read more

افغانستان: طالبان کا ضلع دولت شاہ پر قبضہ، سرکاری چوکیوں کو نذر آتش کر دیا

ویب ڈیسک — افغانستان میں طالبان نے طویل محاصرے کے بعد ایک مشرقی ضلعے پر قبضہ کرلیا ہے۔ جب کہ ایک اور ضلع میں ایک مہینے کی عارضی جنگ بندی کا معاہدہ کیا ہے۔
یہ دونوں واقعات ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب امریکہ اور نیٹو کے فوجیں ملک سے واپس جا رہی ہیں۔

Read more

چمن میں فلسطینیوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلی میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک

کوئٹہ — بلوچستان کے افغانستان کے ساتھ سرحدی شہر چمن میں بم دھماکے میں کم ازکم چھ افراد ہلاک جب کہ 12 زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ چمن کے مرغی بازار میں نمازِ جمعہ کے بعد اس وقت ہوا جب جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کی فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی جا رہی تھی۔

Read more

جہانگیر ترین گروپ کے ارکانِ اسمبلی کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ملاقات؛ ’صورتِ حال تبدیل ہو رہی ہے‘

لاہور — پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کے نامزد کردہ ارکانِ اسمبلی کے گروپ نے وزیرِ ِ اعلیٰٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے جس میں وزیرِ ِ اعلیٰٰ نے گروپ کے اراکین کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

لاہور میں ہونے والی ملاقات میں جہانگیر ترین گروپ کے وفد نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ گروپ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Read more

کراچی میں ایک اور جوہری بجلی گھر کا افتتاح، ایٹمی توانائی پر اس قدر انحصار کیوں کیا جا رہا ہے؟

کراچی — پاکستان میں چین کے تعاون سے جوہری توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے ایک اور یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ قومی گرڈ کو 1100 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے لیے تیار کیے گئے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-ٹو کی تعمیر سات سال میں مکمل ہوئی ہے۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان کے مطابق یہ جدید ترین نوعیت کا تھرڈ جنریشن نیو کلیئر پاور پلانٹ ہے جو حفاظت کے اعلیٰ ترین انتظامات سے لیس ہے۔ اس میں داخلی اور خارجی تحفظ اور حادثات سے بچاؤ کے علاوہ، بقول ترجمان، ایمرجنسی کی صورت میں تحفظ اور تدارک کی جدید ترین صلاحیتیں شامل ہیں۔

Read more

اسرائیل اور فلسطینیوں میں تنازع؛ فیس بک کا خصوصی سینٹر کیا کرے گا؟

فیس بک کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس نے 24 گھنٹے مسلسل کام کرنے والا ایک ایسا خصوصی سینٹر قائم کیا ہے جو کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے تنازع کے حوالے سے اس کے پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والے مواد پر کارروائی کرے گا۔

فیس بک کی انتظامیہ نے بدھ کو جاری بیان میں واضح کیا ہے کہ ’اسپیشل آپریشن سینٹر’ گزشتہ ہفتے ہی قائم کیا گیا ہے۔

Read more

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی نئی پالیسی، میچ جیتو پیسے کماؤ

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کانٹریکٹ میں رد و بدل کرتے ہوئے کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم اور کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقوم کی پالیسی متعارف کرا دی ہے۔

نئی پالیسی کے تحت سینٹرل کانٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد 32 سے گھٹا کر 24 کر دی ہے۔ البتہ نئی اسکیم کے تحت کھلاڑیوں کو یہ موقع دیا گیا ہے کہ وہ اپنی انفرادی کارکردگی یا ٹیم کی مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر زیادہ پیسے کما سکتے ہیں۔

Read more

موسمیاتی تبدیلی، پاکستان میں گرمی میں اضافے اور پانی کی کمی کا خطرہ

دنیا میں قطب جنوبی اور شمالی کے بعد سب سے زیادہ گلیشئیرز پاکستان کے شمالی علاقوں میں واقع ہیں۔ 18 مئی کو پاکستان کے زیرِ انتظام گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں واقع شسپر گلیشئیر سے معمول سے زیادہ پانی کے اخراج کے بعد پاکستان اور چین کو ملانے والی شاہراہ قراقرم کو حفاظتی اقدام کے تحت عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔

عالمی درجۂ حرارت میں اضافے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کا شمالی خطہ موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے جب کہ مغربی حصہ گرمی کی لپیٹ میں ہے۔

Read more

لاپتا افراد کیس: عدالت کا وفاقی سیکریٹری داخلہ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے چار مختلف آئینی درخواستوں پر جواب جمع نہ کرانے اور ذاتی طور پر طلبی کے باوجود بھی عدالت میں پیش نہ ہونے پر وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

یہ وارنٹ گرفتاری ان عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر جاری کیے گئے ہیں جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ کو خیبر پختونخوا میں قائم حراستی مراکز کی تفصیلات جمع کرانے کا کہا گیا تھا۔

Read more

پاکستان میں کون سی کرونا ویکسینز استعمال ہو رہی ہیں اور یہ کتنی مؤثر ہیں؟

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کرونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے اور ملک بھر میں وائرس کی صورتِ حال پر نظر رکھنے والے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 24 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک جب کہ 11 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

وزیرِ اعظم کے خصوصی مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق پاکستان میں رواں سال جنوری میں پانچ لاکھ، فروری میں سات لاکھ، مارچ میں 10 لاکھ 60 ہزار اور اپریل میں 30 لاکھ ویکسین کی خوراکیں درآمد کی گئیں، جب کہ رواں ماہ مئی میں 67 لاکھ اور اگلے ماہ جون میں 63 لاکھ خوراکیں ملک میں آنے کی توقع ہے۔

Read more

جہانگیر ترین کا پریشر گروپ، ‘کہیں نہ کہیں سے ڈوریاں ہلائی جا رہی ہیں’

پاکستان میں دو روز سے حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے بنائے جانے والے ‘ہم خیال گروپ’ اور اس کے حکومت پر ممکنہ اثرات پر تبصروں اور تجزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کی زیادہ توجہ پنجاب پر ہے اور وہ جب چاہیں یہاں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جب تک ملک کے مقتدر حلقے نہیں چاہیں گے اس وقت تک تبدیلی نہیں آ سکتی۔

Read more

2021 کے پہلے تین ماہ، طالبان نے افغان عوام اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ کر دیا

امریکی محکمۂ دفاع کے افغان مشن پر نظر رکھنے والے انسپکٹر جنرل کے دفتر کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے سال 2021 کے پہلے تین ماہ کے دوران امریکہ سے ہونے والے معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے امریکی اور اتحادی افواج پر حملے نہیں کیے، لیکن افغان عوام اور افغان سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

رپورٹ کہتی ہے کہ طالبان نے دہشت گرد گروپ القاعدہ کے ساتھ قریبی روابط بھی برقرار رکھے ہیں اور ساتھ ہی بڑے پیمانے پر حملوں کی منصوبہ بندی بھی جاری رکھی ہے۔

Read more

دن میں آٹھ گھنٹے کام اور ‘ویک اینڈ’ کا تصور کب آیا؟

جب بھی نوکری کی بات کی جائے تو ہمارے دماغ میں صبح نو سے شام پانچ بجے کی نوکری کو ایک آئیڈیل تصور کیا جاتا ہے جس میں ہمیں دن کے آٹھ گھنٹے کام کرنا ہوتا ہے۔

دن کے آٹھ گھنٹے یعنی ہفتے میں 40 یا 48 گھنٹے کام کرنے کی روایت دنیا بھر میں بہت سے ممالک میں عام ہے لیکن کیا آپ نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے کہ یہ تصور آیا کہاں سے؟

Read more

امریکہ: ایوانِ نمائندگان نے کیپٹل ہل حملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کی منظوری دے دی

امریکہ کے ایوانِ نمائندگان نے رواں برس چھ جنوری کو کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر ہوئے حملے کی تحقیقات کے لیے آزاد کمیشن بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے اکثریتی ایوان میں بدھ کو کمیشن کی تشکیل کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں ری پبلکن پارٹی کے 35 ارکان نے کمیشن کے حق میں ووٹ دیا۔ چار سو پینتیس ارکان پر مشتمل ایوان میں 252 نے کیپٹل ہل حملے کی تحقیقات کے لیے آزاد کمیشن بنانے

Read more

اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ پر حملوں میں ‘نمایاں کمی’ کا صدر بائیڈن کا مطالبہ مسترد کردیا

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی تنظیم حماس پر اسرائیلی بمباری میں ”نمایاں کمی” کا امریکی صدر جو بائیڈن کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

​نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ”اپنے مقاصد کے حصول تک اس آپریشن کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔”

اسرائیلی وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر کی حمایت کو بھرپور سراہتے ہیں لیکن اسرائیل اپنے شہریوں کی سیکیورٹی اور امن و سکون کے لیے مزید اقدامات اٹھائے گا۔

Read more

جہانگیر ترین کا ‘ہم خیال گروپ’، حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

پاکستان میں حکمراں جماعت تحریکِ انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے قومی اور پنجاب اسمبلی میں ہم خیال گروپ بنانے کے اعلان کے بعد سیاسی اور قانونی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

جہانگیر ترین کے مخالف سمجھے جانے والے تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ارکانِ پارلیمنٹ پارٹی ڈسپلن کے پابند ہیں۔ کیوں کہ خلاف ورزی کی صورت میں مذکورہ اراکینِ کی رُکنیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

Read more

کوہ پیماؤں کی اُمید بر آئی، کے ٹو بیس کیمپ پر اب فور جی انٹرنیٹ چلے گا

"کوہ پیمائی ایک مشکل اور خطرناک کام ہے۔ ایک ایسا کھیل جس میں انسان اپنے خاندان سے دور رہتا ہے۔ پہاڑ پر چڑھتے ہوئے خیال آتا ہے کہ رابطے کیسے کریں گے۔”

یہ کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے علاقہ شمشال سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کوہ پیما مرزا علی بیگ کا جو پہاڑی علاقوں میں مواصلات کا مؤثر نظام نہ ہونے سے پریشان تھے۔

Read more

بھارت میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی، یومیہ اموات میں ریکارڈ اضافہ

بھارت میں گزشتہ چند روز سے کرونا وائرس کے مثبت کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ البتہ اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

چند روز قبل تک بھارت میں کرونا کے یومیہ کیسز کی تعداد چار لاکھ سے زائد رپورٹ ہو رہی تھی جس میں اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو کرونا کے مزید دو لاکھ 67 ہزار 334 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد دو کروڑ 54 لاکھ 96 ہزار 330 تک پہنچ گئی ہے تاہم اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

Read more

ڈویلیئرز کی جنوبی افریقن ٹیم میں واپسی کی اُمید ختم، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ برقرار

کھیلوں کی دنیا میں بعض ایسے کھلاڑی گزرے ہیں جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے باوجود جنوبی افریقہ کا کرکٹ بورڈ اس انتظار میں تھا کہ شاید اسٹائلش بلے باز اے بی ڈویلیئرز اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو واپس لے لیں۔

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز ڈویلیئرز نے 2018 میں اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی فرنچائز کرکٹ میں سرگرم تھے۔

Read more

یو اے ای: واٹس ایپ پر تضحیک آمیز پیغام بھیجنے پر 10 ہزار درہم جرمانہ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایک شخص کو میسجنگ ایپ سے دوسرے فرد کو تضحیک آمیز آڈیو پیغام بھیجنے پر عدالت نے 10 ہزار درہم کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

دبئی سے شائع ہونے والے اخبار ’گلف نیوز‘ کے مطابق العین کی کورٹ آف اپیل نے مقامی عدالت کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس میں ملزم کو 10 ہزار درہم (لگ بھگ چار لاکھ 15 ہزار روپے) جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

Read more

وفاق اور سندھ حکومت میں پانی کی کمی پر لفظی تکرار، مسئلے کا حل کیا ہے؟

سندھ میں برسرِ اقتدار جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) گزشتہ چند ہفتوں سے صوبے کو پانی کی کم فراہمی پر احتجاج کر رہی ہے۔ بیانات کے ساتھ سرکاری خط و کتابت کے ذریعے بھی صوبائی حکومت نے وفاق کو پانی کی کمی کے معاملے پر صوبے کی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔

اس کے جواب میں وفاقی وزرا اور ملک میں پانی کی تقسیم کی نگرانی کے ذمہ دار ادارے نے بھی جوابات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور سندھ کو پانی کی کم فراہمی کے الزامات کو رد کیا ہے۔

Read more

بیلا حدید اور جی جی حدید کون ہیں اور ان پر تنقید کیوں ہو رہی ہے؟

امریکی سپر ماڈل بہنیں جیلینا نورا حدید اور ازابیلا خیر حدید جنہیں جی جی حدید اور بیلا حدید کے نام سے جانا جاتا ہے، اسرائیل اور حماس کے مابین جاری تنازع میں فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے میں آگے آگے ہیں۔

یہ دونوں بہنیں فلسطینی نژاد امریکی شہری محمد حدید کی بیٹیاں ہیں۔ محمد حدید کی پیدائش فلسطین میں ہوئی، جہاں سے ان کے خاندان کو پہلے شام اور پھر امریکہ منتقل ہونا پڑا۔

Read more

جہانگیر ترین ہم خیال ارکان کا پنجاب اسمبلی میں بھرپور سیاسی قوت دکھانے کا فیصلہ

حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر خان ترین کے ساتھیوں کی جانب سے ارکانِ اسمبلی کو منگل کو دیے جانے والے ایک عشائیے کے دوران الگ سیاسی گروپ بنانے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

تاہم جہانگیر ترین نے الگ کوئی گروپ بنانے کی تردید کی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان کے حامی ارکان ان کے خلاف پنجاب حکومت کی مبینہ انتقامی کارروائیوں کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔

Read more

امریکہ کی طیب ایردوان کے ”یہود مخالف” بیان کی مذمت

امریکہ نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے غزہ میں اسرائیلی حملے کے تناظر میں دیے گئے اس بیان پر سخت تنقید کی ہے جو امریکہ کے بقول ”یہودیوں کے خلاف” ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ ترک صدر کی جانب سے حال ہی میں دیے گئے یہود مخالف بیان کی مذمت کرتا ہے۔

Read more

فلسطینیوں اور اسرائیل کی لڑائی جاری، اردن کی اسرائیلی سفیر کو بے دخل کرنے کی دھمکی

اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان لڑائی کا سلسلہ جاری ہے اور کئی ملکوں کی جانب سے جنگ بندی پر زور دیا جا رہا ہے۔ البتہ اردن نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر اسرائیلی سفیر کو ملک سے بے دخل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

اسرائیل نے منگل کو ایک مرتبہ پھر غزہ کی پٹی پر متعدد حملے کیے جب کہ فلسطین کے مزاحمتی رضاکاروں کی جانب سے بھی اسرائیل کی جانب کئی راکٹ فائر کیے گئے۔

Read more

اسلام آباد: توہینِ مذہب کا ملزم حوالے نہ کرنے پر مشتعل ہجوم کا تھانے پر پتھراؤ

اسلام آباد پولیس نے توہینِ مذہب کے الزامات کے تحت ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ تاہم، واقعے پر مشتعل ہجوم کی جانب سے تھانے پر حملے کے بعد آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے بعد علاقے میں رینجرز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں درج ہونے والے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ فیض اللہ نامی شخص نے 15 مئی کو گولڑہ کی مسجدِ انوارِ ختم نبوت کے دروازے پر پتھر مارے جب کہ دروازے پر لگے ایک بینر کو بھی پھاڑ دیا جس پر مقدس شخصیات کے نام درج تھے۔

Read more

شمالی سندھ میں خونریز قبائلی تنازعات پر قابو کیوں نہیں پایا جا سکا؟

پاکستان کے صوبۂ سندھ کے سرحدی ضلع کشمور کے ایک گاؤں میں عید کے تیسرے روز قبائلی تنازع میں 10 افراد کی ہلاکت نے اس علاقے میں خونریزی اور قبائلی جھگڑوں کا معاملہ ایک بار پھر اُجاگر کر دیا ہے۔

پولیس اور میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کشمور کندھ کوٹ میں واقع کچے کے علاقے گاؤں زمان چاچڑ میں 15 مئی کی رات سبزوئی اور جاگیرانی قبائل سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد کے حملے میں چاچڑ قبیلے کے 10 افراد ہلاک ہوئے۔

Read more

بنگلہ دیش: خاتون صحافی نوآبادیاتی دور کے قانون کے تحت گرفتار

بنگلہ دیش میں حکومت کی بدعنوانی کو سامنے لانے والی خاتون صحافی کو خفیہ معلومات افشا کرنے کے نوآبادیاتی دور کے قانون کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کی رپورٹ کے مطابق حکام نے خاتون صحافی روزینہ اسلام کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ اس قانون کے تحت جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو موت کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔

Read more

گوانتاناموبے جیل: سب سے معمر پاکستانی قیدی سیف اللہ پراچہ کی رہائی کی منظوری

امریکہ کے کیوبا میں قائم قید خانے گوانتاناموبے میں قید سب سے پرانے قیدی 73 سالہ پاکستانی سیف اللہ پراچہ کو رہا کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق، سیف اللہ پراچہ کی وکیل نے تصدیق کی ہے کہ گوانتانامو بے میں 16 سال سے قید پاکستانی کی رہائی کی منظوری پیر کو دی گئی۔

Read more

نعمت نامہ: ہندوستان کی 500 سال پرانی ‘کک بک’ میں کن کھانوں کا ذکر ہے؟

آج ہم جو پکوان بہت شوق سے کھاتے ہیں اور ان تک ہماری رسائی بھی آسان ہے۔ ان میں سے کئی پکوان ایسے ہیں جو کبھی صرف شاہی دسترخوان کی زینت ہوا کرتے تھے۔

کئی پکوان صدیوں کا سفر طے کر کے ہم تک پہنچے ہیں اور ان کی تاریخ دراصل کئی سلطنتوں کے عروج و زوال کی بھی ہیں۔

اس اعتبار سے کھانے پکانے کی ترکیبوں کی ایک کتاب کسی خطے کی تاریخ سے متعلق کتنا اہم حوالہ ہو سکتی ہے؟ پانچ سو سال قبل مرتب ہونے والی کھانے پکانے کی تراکیب کی کتاب ’نعمت نامہ‘ سے اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

Read more

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ ہے کیا اور وزرا پر الزامات کیوں لگے؟

راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہری علاقوں کو ٹریفک کے رش سے بچانے اور شہر کے اطراف میں دیگر شہروں کی طرح ایک بائی پاس یا رنگ روڈ منصوبہ اپنی تعمیر سے پہلے ہی متنازع ہو گیا ہے۔

منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کے الزامات کے بعد وزیرِ اعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری عرف زلفی بخاری اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ جب کہ راولپنڈی ڈویژن کے ایک کمشنر، دو ڈپٹی کمشنرز، اسسٹ کمشنرز اور کئی متعلقہ عہدے داروں کو عہدوں سے ہٹایا جاچکا ہے۔ یہ منصوبہ ہے کیا اور اس میں کرپشن کے الزامات کیا ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

Read more

موجودہ دور کا پاکستانی میڈیا ماضی سے کیسے مختلف ہے؟

پاکستان میں ان دنوں عوام کی تفریحی کے لیے ٹیلی ویژن پر بے شمار ڈرامے اور پروگرامز دکھائے جا رہے ہیں۔ لیکن ڈرامہ ہو یا کوئی گیم شو ان کا معیار ماضی کی نسبت بہت مختلف ہے۔

پاکستان میں اگر ٹیلی ویژن کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو ساٹھ کی دہائی سے نوے کے آخر تک سرکاری ٹی وی ‘پی ٹی وی’ ہی معلومات اور تفریح کا واحد ذریعہ تھا۔

Read more

مائیکرو سافٹ نے بل گیٹس کے خاتون ملازمہ کے ساتھ ‘تعلقات’ کی تصدیق کر دی

معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے بانی بل گیٹس کے خاتون ملازمہ کے ساتھ تعلقات سے متعلق تحقیقات کی تصدیق کی ہے۔

دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شمار ہونے والی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے رواں ماہ اپنی اہلیہ کے ساتھ علیحدگی کے اعلان کے بعد خاتون ملازمہ کے ساتھ تعلقات سے متعلق تحقیقات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

Read more

اسرائیل فلسطین تنازع: صدر بائیڈن کا ایک ہفتے میں تیسری بار نیتن یاہو کو فون، جنگ بندی پر زور

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے غزہ تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

ایک ہفتے کے دوران صدر بائیڈن کا اسرائیلی وزیرِ اعظم سے یہ تیسری مرتبہ رابطہ ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت ایسے موقع پر ہوئی ہے جب پیر کو اسرائیلی جیٹ طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا جب کہ حماس نے بھی اسرائیل کی جانب راکٹ برسائے۔

Read more

سمندری طوفانوں کے نام کون رکھتا ہے؟

بحیرۂ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ‘تاؤتے’ بھارت کی ریاست گجرات کے ساحلی علاقوں سے پیر کی شب ٹکرا گیا ہے جس کے بعد وہاں تباہی کے مناظر ہیں۔ بھارت کی مغربی ریاستوں میں اس طوفان کے سبب اب تک ایک درجن سے زائد افراد بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ماہرین ’تاؤتے‘ کو گزشتہ 20 برسوں میں آنے والا سب سے طاقتور طوفان قرار دے رہے ہیں۔

ماضی میں بھی بحیرۂ عرب اور بحرِ ہند میں اس طرح کے طوفان بنتے رہے ہیں اور انہیں باقاعدہ کوئی نہ کوئی نام دیا جاتا رہا ہے۔

Read more

اسرائیل اور فلسطینیوں کے تنازع میں ’غزہ کی پٹی‘ اتنی اہم کیوں ہے؟

غزہ کی پٹی میں اب تک اسرائیل سمندر سے سیکڑوں میزائل داغ چکا ہے جب کہ اس علاقے کو کنٹرول کرنے والی فلسطینی مزاحمتی تنظیم ’حماس‘ نے بھی اسرائیل پر سیکڑوں راکٹ فائر کیے ہیں۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک ہفتے سے جاری لڑائی میں شدت آتی جارہی ہے اور ماضی کی طرح اس بار بھی غزہ کی پٹی ان کا مرکز ہے۔

Read more

افغان صدر کے الزامات: کیا پاک، افغان تعلقات میں سرد مہری بڑھ رہی ہے؟

پاکستان نے افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے پاکستان پر طالبان کی حمایت اور انہیں مالی مدد فراہم کرنے کے الزامات کو غیر ذمہ دارانہ اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے اسلام آباد میں افغان سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا ہے۔

پیر کو دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بے بنیاد الزامات عائد کرنے سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان اعتماد میں کمی اور ماحول بھی خراب ہو جاتا ہے۔

Read more

ہفتے میں 55 گھنٹے یا اس سے زیادہ کام کرنا جان لیوا ہو سکتا ہے: عالمی ادارۂ صحت

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مقررہ اوقات سے زیادہ کام کرنے کے باعث ہزاروں لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر ہلاک ہو رہے ہیں جب کہ کرونا وبا اور گھروں میں کام کرنے کے رُحجان کے باعث اموات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ گھر سے کام کرنے کی وجہ سے ملازمین کا وقت پر دھیان نہیں رہتا کہ وہ کتنے گھنٹے کام کر رہے ہیں اور زیادہ تر ملازمین اپنی نوکری کے مقررہ اوقات کار سے زیادہ ہی کام کر رہے ہیں۔

Read more

‘تاؤتے بھارت کے لیے 20 برس کے دوران آنے والا شدید ترین طوفان ثابت ہو سکتا ہے’

بھارت میں سمندری طوفان ’تاؤتے‘ کے پیش نظر مغربی ساحلوں کے نشیبی علاقوں سے ہزاروں افراد کو دیگر مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، پیر کو طوفان کے پیشِ نظر بھارتی ریاست گجرات سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ حکام نے مرکزی ہوائی اڈے کو بھی پروازوں کے لیے بند کردیا ہے۔

موسمیاتی ماہرین ’تاؤتے‘ کو بھارت کے مغربی ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والا گزشتہ 20 برسوں کا سب سے طاقتور طوفان قرار دے رہے ہیں۔

Read more

نام ‘ای سی ایل’ میں ڈالنے کے خلاف شہباز شریف کی توہینِ عدالت کی درخواست

پاکستان کی وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا ہے۔ ای سی ایل میں نام آنے کے بعد اُن پر سفری پابندیاں عائد ہوں گی اور وہ پاکستان سے باہر نہیں جا سکیں گے۔

حکومت نے عدالتِ عالیہ لاہور کی جانب سے انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کے فیصلے کو بھی عدالتِ عظمٰی میں چیلنچ کیا ہے۔ دوسری جانب شہباز شریف نے حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

Read more

پاکستان کے لیے افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کی کیا اہمیت ہے؟

پاکستانی حکومت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ تقریباً 2500 کلو میٹر طویل سرحد پر خاردار باڑ لگانے کا منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔ ماہرین اس باڑ کو مستقل میں سیکیورٹی کے خطرات سے مقابلہ کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔

ڈیورنڈ لائن کے نام سے مشہور پاک افغان سرحد پر باڑ لگائے جانے کے منصوبے کی اہمیت امریکہ اور اتحادی افواج کے افغانستان سے انخلا کے حالیہ اعلان کے تناظر میں مزید بڑھ گئی ہے۔

Read more

سعودی عرب کا کئی ملکوں سے آنے والے سیاحوں پر لازمی قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان

سعودی عرب نے کئی ملکوں سے آنے والے سیاحوں پر لازمی قرنطینہ کی پابندی ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم 20 ملکوں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 20 مئی سے ملک میں داخل ہونے والے وہ غیر ملکی شہری جو کرونا ویکسین لگوا چکے ہیں یا حال ہی میں عالمی وبا کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہوئے ہیں، انہیں حکومت کے مختص کردہ ہوٹلوں میں قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت نہیں۔

Read more

اسرائیل کے غزہ پر پیر کو مزید حملے، ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 197 ہو گئی

فسلطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے اور اب تک اس لڑائی میں 197 فلسطینی اور 10 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے پیر کی صبح ایک مرتبہ پھر غزہ شہر کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق اسرائیلی فوج کی کارروائی 10 منٹ تک جاری رہی جس سے پورا شہر لرز اٹھا۔

Read more

عید پر کی گئی جنگ بندی ختم، افغان فورسز اور طالبان کے درمیان پھر لڑائی شروع

افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان عید الفطر کے موقع پر ہونے والی تین روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد فریقین کے درمیان ایک مرتبہ پھر لڑائی کا آغاز ہو گیا ہے۔

افغان فوج نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے جنوبی صوبۂ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے قریب سیکیورٹی فورسز نے ‘انسداد دہشت گردی’ کے آپریشن کا آغاز کیا ہے۔

Read more

بھٹو حکومت کے خلاف تحریک اور بیگم نسیم ولی خان کا ‘کالا دوپٹہ’

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی قوم پرست خاتون سیاسی رہنما اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے بانی رہنماؤں میں شامل بیگم نسیم ولی خان مختصر علالت کے بعد اتوار کو چارسدہ میں انتقال کر گئیں۔

بیگم نسیم ولی خان کے خاندانی ذرائع کے مطابق وہ عرصۂ دراز سے ذیابیطس اور عارضۂ قلب میں مبتلا تھیں۔

Read more

سمندری طوفان ‘ٹاکٹے’ سے کراچی اور دیگر ساحلی علاقوں کو کتنا خطرہ ہے؟

بحیرۂ عرب میں بننے والا طوفان ‘ٹاکٹے’ کراچی تک پہنچ پائے گا یا نہیں اس پر محکمۂ موسمیات سمیت ساحلی علاقوں میں رہنے والی تمام آبادیوں کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت یہ طوفان جنوب مشرقی سمت میں کراچی سے ایک ہزار سے لے کر ایک ہزار پچاس کلو میٹر دور ہے اور اس کا ٹریک شمال مغرب کی جانب ہے لیکن بھارت کے شہر گجرات کے ساحل تک پہنچنے کے بعد یہ شمال مشرق کی جانب مڑ جائے گا اور پھر یہ 18 مئی کی صبح بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرائے گا۔

Read more

شمالی کوریا فٹ بال ورلڈ کپ کوالی فائنگ راؤنڈ سے دست بردار ہو گیا

ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا قطر میں 2022 میں کھیلے جانے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے کوالی فائنگ میچز سے دست بردار ہو گیا ہے۔ یہ میچز آئندہ ماہ کھیلے جانے ہیں۔

خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق ایک بیان میں اے ایف سی کا کہنا تھا کہ ” ایشین فٹ بال کنفیڈریشن فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے ایشیائی ٹیموں کے کوالی فائنگ مقابلوں سے کوریا فٹ بال ایسوسی ایشن کے دست بردار ہونے کی تصدیق کرتا ہے۔”

Read more

خیبر پختونخوا: قدیم مذہبی مقامات مبینہ حکومتی ‘عدم توجہی’ کے باعث ویران

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں موجود مختلف مذاہب کی قدیم اور تاریخی عبادت گاہیں مبینہ طور پر مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ حاصل نہیں کر پاتیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مقامات کی بحالی اور یہاں سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف وزیرِاعظم عمران خان کی خواہش کے مطابق بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دیا جا سکتا ہے، وہیں ایسے اقدامات سے مذہبی ہم آہنگی کو بھی تقویت ملے گی۔

Read more

بائیڈن کا نیتن یاہو اور محمود عباس سے رابطہ، صورتِ حال پر اظہارِ تشویش

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بائیڈن نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس پر زور دیا ہے کہ وہ حماس کے راکٹ حملے رکوائیں۔

وائٹ ہاؤس سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق صدر بائیڈن نے نیتن ہاہو اور محمود عباس سے ٹیلی فون پر بات ہفتے کو کی۔

Read more

غزہ میں مزید 23 فلسطینی ہلاک، حملے جاری رکھیں گے: اسرائیلی وزیرِ اعظم

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے جب تک ضرورت رہے گی اسرائیل فلسیطنی عسکریت پسندوں کے خلاف زمینی اور فضائی حملے جاری رکھے گا۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اتوار کی صبح اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں مزاحمتی تنظیم حماس کے کمانڈر یحییٰ ال سنوار کے گھر پر بھی بمباری کی۔ البتہ، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ال سنوار گھر پر موجود تھے یا نہیں۔

Read more

بھارتی کشمیر میں نوجوان فن کار ’ہم فلسطینی ہیں‘ کی گرافٹی بنانے پر گرفتار

اسرائیل اور فلسطینیوں میں جھڑپوں میں جانی اور مالی نقصان پربھارت کے زیرِ انتظام کشمیر بالخصوص مسلم اکثریتی علاقوں میں غم و غصے میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دارالحکومت سرینگر اور وادی کے چند دوسرے علاقوں میں جمعے کو لوگوں نے اسرائیل کے خلاف مظاہرے کیے۔

پولیس نے ان مظاہروں میں حصہ لینے کے الزام میں 20 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ بیشتر گرفتاریاں سرینگر اور جنوبی ضلع پُلوامہ میں کی گئی ہیں۔

Read more

بھارت میں کرونا وبا کے دوران سیاسی قیدی زیادہ پریشانی کا شکار

فروری 2020 میں دہلی میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے سلسلے میں تہاڑ جیل میں بند جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طالب علم 32 سالہ عمر خالد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

عمر خالد کے والد اور ’ویلفیئر پارٹی آف انڈیا‘ کے صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس کو جب علم ہوا تو انہوں نے اس معاملے کو عدالت میں اٹھایا جس کے بعد عمر خالد کا کرونا ٹیسٹ ہوا اور ان کا علاج شروع کیا گیا۔

Read more

چین کا خلائی مشن کامیاب، مریخ کی سطح پر لینڈنگ

چین کا بغیر کسی خلا باز کا خلائی طیارہ ہفتے کو مریخ کی سطح پر اترنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ’زینہوا‘ کے مطابق چین امریکہ کے بعد پہلا ملک بن گیا ہے جو مریخ کی سطح پر اپنی خلائی جہاز سے خلائی گاڑی اتارنے میں کامیاب رہا ہے۔

Read more

لڑائی میں شدت، 134 فلسطینی اور آٹھ اسرائیلی ہلاک

اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں پانچویں دن بھی جاری رہیں اور اسرائیلی فورسز نے ہفتے کو غزہ پر فضائی حملے کیے جب کہ فلسطینی تنظیم ‘حماس’ کی طرف سے اسرائیل پر راکٹس داغے گئے۔

فلسطین کے وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق ہفتے کی صبح غزہ پر کیے جانے والے دو فضائی حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Read more

چین کے سرمایہ کار نے ‘ٹائٹینک’ جہاز بنوانا شروع کر دیا

ایک صدی سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد اب ٹائٹینک جہاز واپس آ گیا ہے۔ آپ کے ذہن میں بھی یہی سوال جنم لے رہا ہو گا کہ ڈوب کر سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والا یہ جہاز واپس کیسے آ سکتا ہے؟

چین کے صوبے سشوان کے ایک تھیم پارک میں سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے دیوہیکل ‘ٹائٹینک’ جہاز کی نقل تیار کی جا رہی ہے جسے جلد سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

Read more

عالمی ادارہ صحت کا ماسک نہ پہننے کی سفارش سے متعلق ’انتباہ‘

عالمی ادارہ صحت نے جمعے کے روز عوامی جگہوں پر لازمی ماسک پہننے کی شرط کو ختم کرنے سے متعلق خبردار کیا ہے۔ ادارے کے ایمرجنسی امور کے اعلیٰ ماہر مائیک ریان نے کہا ہے کہ ملک صرف اسی صورت میں ماسک پہننے کی شرط سے متعلق فیصلہ کریں، اگر مقامی سطح پر وبا کے پھیلاؤ میں کمی واقع ہو گئی ہے۔

Read more