نواز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی


سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کے کاغذات پر دستخط کر دیئے ہیں۔ نوازشریف نے دستخط لندن سے ابوظہبی کی بین الاقوامی پرواز کے دوران کئے۔ نوازشریف اور ان کے وکیل خواجہ حارث کے درمیان احتساب عدالت کے فیصلے اور اس کے خلاف اپیل پر ایک گھنٹے سے زائد کی مشاورت بھی کی گئی۔

جمعہ کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم کے ہمراہ لندن سے براستہ ابوظہبی لاہور پہنچے۔ بین الاقوامی پرواز کے دوران نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے نوازشریف کے ساتھ ایک گھنٹہ سے زیادہ طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں احتساب عدالت کے فیصلے اور اس پر اپیل کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی گئی ۔ مشاورت کے بعد خواجہ حارث نے طیارے کے اندر ہی نوازشریف سے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کے کاغذات پر دستخط بھی کرائے ۔ بعد ازاں نوازشریف نے غیر ملکی نشریاتی ادارے بی بی سی، رائٹرز اور ٹیلی گراف کے رپورٹرز کو انٹرویو دیا۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں