قائداعظم اور لیاقت علی کے بعد ملک پر صرف کرپشن نے راج کیا، چیف جسٹس
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح اور شہید ملت لیاقت علی خان کے بعد ملک پر صرف کرپشن نے راج کیا۔
ملتان بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ کرپشن اور اقربا پروری معاشرے میں ناسور کی طرح ہیں، اس کا خاتمہ نہ کیا گیا تو آنے والی نسلوں کو کچھ نہیں دے سکیں گے، قائداعظم اور لیاقت علی خان کے جانے کے بعد ملک میں صرف کرپشن نے راج کیا ہے، ہمیں اپنی ذات کی اصلاح اور کرپشن کے خلاف جہاد کرنا ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ڈیم سے متعلق میں نے کوئی احسان نہیں کیا، بنیادی حقوق کی فراہمی لوگوں کا حق ہے،عدلیہ کا احسان نہیں، ڈیموں کے خلاف سازش شروع ہوگئی ہے، دیامیر میں 12 اسکولوں کو جلادیا گیا ہے، ڈیم بنانے کے لیے عوام کو پہرہ دینا ہے اور ہر سازش کو کچلنا ہے، کالا باغ ڈیم کو مسترد نہیں کیا، پہلے دیگر ڈیم بنیں گے، پھر صوبوں میں اتفاق رائے کے بعد کالا باغ ڈیم بھی بنے گا۔
- حاصل پور میں احمدی شہری طاہر اقبال کا قتل: ایچ آر سی پی کی رپورٹ - 09/05/2024
- موقر صحافی سید حیدر تقی انتقال کر گئے - 21/04/2024
- سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور - 26/03/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).