پراسرار طور پہ لاپتہ ہونے والا ملائشین جہاز اور اس کے پائلٹ کے بارے میں اہم انکشاف


4سال قبل لاپتہ ہونے والی ملائیشین ائیرلائنز کی فلائٹ MH370 تو آپ کو یاد ہوگی، پرواز گم ہونے سے قبل پائلٹ نے ان دونوں بہنوں کو کیا شرمناک ترین پیغام بھیجا؟ 4 سال بعد ایسا انکشاف کہ ہنگامہ برپاہوگیا

 

مارچ 2014ءمیں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی ملائیشین ایئرلائنز کی پرواز ایم ایچ370تو آپ کو یاد ہی ہو گی، جس کا آج تک کوئی سراغ ہی نہیں مل سکا کہ اسے آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی۔ اب اس پرواز کے پائلٹ کے ملائیشیا کی دو جڑواں بہنوں کو سوشل میڈیا پر بھیجے گئے ایسے پیغامات منظرعام پر آ گئے ہیں کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق 26سالہ لین جی ہوئی اور جی من لین نامی یہ جڑواں بہنیں ماڈلنگ کرتی تھیں جنہیں لاپتہ طیارے کا پائلٹ ظہیری احمد شاہ فیس بک پر فالو کرتا رہا تھا اور نہ صرف شرمناک پیغامات بھیجتا بلکہ انہیں کوالالمپور آنے کے لیے بھی کہتا تھا۔ظہیری احمد کے فیس بک اکاﺅنٹ سے معلوم ہوا ہے کہ طیارہ تباہ ہونے سے 11ماہ قبل سے وہ ان دونوں بہنوں سے فیس بک پر مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جو عمر میں اس سے 30سالہ چھوٹی تھیں۔

چی من لین نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اس نے باتھ روب پہن رکھا ہوتا ہے۔ اس پر اس پائلٹ نے کمنٹ کیا کہ ”ابھی نہا کر نکلی ہو؟“ چی من لین کو ایک پیغام میں اس نے پوچھا کہ ”کوالالمپور کب آ رہی ہو؟“ ایک اور ایسے ہی پیغام میں اس نے لکھا کہ ”کوالالمپور آنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟“تاہم یہ دونوں بہنیں اس کے پیغامات کو نظرانداز کرتی رہیں اور کبھی کوئی جواب نہیں دیا۔

ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ”ظہیری احمد شاہ کے ان کمنٹس اور پیغامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جیسے وہ ایسی ذہنی حالت کو پہنچ چکا تھا جس میں آدمی خود کو نقصان پہنچانے کی طرف راغب ہو جاتا ہے۔“یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایم ایچ 370کے ملبے کی تلاش کرنے والے ماہرین بھی اس خدشے کا اظہار کر چکے ہیں کہ ”ممکنہ طور پر پائلٹ نے خود طیارے کو سمندر میں گرا دیا تھا۔اس نے خودکشی کرنے اور اپنے ساتھ 238مسافروں کی بھی جان لینے سے قبل جہاز کا رخ موڑا اور ایسے علاقے میں لے گیا جہاں جہاز ریڈار کی پہنچ سے دور ہو گیا اور معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کہاں تباہ ہوا۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).