کیرئیر کونسلنگ، میٹرک کے بعد کیا کریں؟


میٹرک کے بعد بالخصوص بیٹیوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف لے جائیں۔

یہ دو سالہ ڈپلومہ کورسز ہیں اور غالباً ایف ایس سی کے برابر ہیں۔ ان کورسز کے بعد جاب بھی کی جا سکتی ہے اور آگے اسی فیلڈ میں تعلیم جاری بھی رکھی جا سکتی ہے۔ یہ کورسز میٹرک سائنس کے بعد ہو سکتے ہیں

پہلے یہ کورسز ملاحظہ کر لیں بعد میں تفصیل لکھتا ہوں۔

الائیڈ ہیلتھ سائنسز
1۔ سرٹیفائیڈ نرسنگ اسسٹنٹ
2۔ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن
3۔ آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن
4۔ میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی
5۔ ڈائیلیسز ٹیکنیشن
6۔ ڈسپنسر
7۔ آرتھو پیڈک ٹیکنیشن
8۔ فزیو تھراپی ٹیکنیشن
9۔ بلڈ بینک ٹیکنیشن
10۔ کارڈیک اینڈ ECG ٹیکنیشن
11۔ انیستھیزیا ٹیکنیشن
12۔ فارمیسی ٹیکنیشن
13۔ پتھالوجی ٹیکنیشن
14۔ آپٹومیٹری ٹیکنیشن
15۔ میڈیکل ہیلتھ ٹیکنیشن
16۔ لیڈی ہیلتھ وزیٹر
17۔ سرجیکل ٹیکنیشن

اب کرنا آپ نے یہ ہے کہ مختلف میڈیکل کالجز میں داخلے شروع ہوں گے آپ نے باخبر رہنا ہے اور فی الفور اپلائی کرنا ہے۔ عموماً اب آن لائن اپلائی سسٹم ہے۔

ڈاکیومینٹس کی 10 / 10 فوٹو کاپیاں attest کروا کے رکھیں
سکول سے رزلٹ سے پہلے hope certificate بنوا لیں
جن بچوں کی عمر پوری ہے ان کے ڈومیسائل بنوا لیں
بچیوں، بچوں کے سمارٹ شناختی کارڈ بنوا لیں
15 / 20 تصاویر بنوا لیں اور ہر جگہ اپلائی کر دیں

18۔ اس کے علاوہ پاکستان نیوی میں آپ بطور فیمیل میڈیکل ٹیکنیشن (سائنس) اور اسٹیورڈ (آرٹس) ( سپاہی ) بھی اپلائی کر سکتے ہیں

19۔ پاکستان ائر فورس میں بطور فیمیل نرسنگ اسسٹنٹ
20۔ کسٹم ڈیپارٹمنٹ میں میل /فیمیل سپاہی ( سائنس، آرٹس )
21۔ پنجاب رینجرز میں میل/ فیمیل سپاہی
22۔ اینٹی نارکوٹکس فورس میں میل فیمیل سپاہی ( سائنس، آرٹس )
23۔ فرنٹئیر کانسٹیبلری میں میل / فیمیل سپاہی (سائنس، آرٹس)
24۔ اے ایس ایف میں میل / فیمیل سپاہی
( سائنس، آرٹس )
25۔ ایف آئی اے میل / فیمیل سپاہی (سائنس، آرٹس )

پہلے 17 فیلڈز کا پتہ کیجئے سرکاری میڈیکل اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ میڈیکل کالجز بھی یہ کورسز کرواتے ہیں

ملتان میں نشتر میڈیکل کالج کے ساتھ ساتھ ابن سینا ہسپتال اور بختاور امین میڈیکل کالج بھی یہ کورسز کرواتے ہیں

جائیے معلومات ابھی سے لینا شروع کر دیجئے فیس اور دیگر امور کی معلومات لیجیے

باقی 18 سے 25 تک آپ کو متعلقہ محکموں کی ویب سائٹس پر ان کے اشتہارات برائے داخلہ اور بھرتیوں پر بھرپور نظر رکھنی ہوگی

میٹرک سائنس/ آرٹس کے بعد آپ ہائی لیول اکاؤنٹنگ، فائنانس، بینکنگ، مارکیٹنگ، آڈٹ اور کامرس پر بیک وقت مشتمل ہائی ڈیمانڈنگ ماسٹر لیول کے مندرجہ ذیل دو کورسز بھی کر سکتے ہیں

26۔ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ
27۔ ACCA
یہ کورسز انتہائی مہنگے ہیں۔ ملتان میں Skans نامی ادارہ یہ کورسز کروا رہا ہے
28۔ آئی سی ایس
29۔ ایف ایس سی پری میڈیکل
30۔ ایف ایس سی پری انجینئرنگ
31۔ آئی کام
32۔ ڈپلومہ ان بزنس ایڈمنسٹریشن

اگر آپ میٹرک کے بعد بوجوہ تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے تب آپ اپنے بچوں کو ڈیجیٹل سکلز ( ہنرمندی ) کی طرف لے آئیں

1۔ ebay
2۔ Amazon
3۔ Walmart
4۔ Etsy
5۔ Facebook Marketplace
6۔ Daraz
7۔ Markaz
8۔ Zareea
9۔ Product Hunting
10۔ Fiver
11۔ Up Work
12۔ Linked in
13۔ Graphic Designing
14۔ Canva / Urdu Designer
15۔ Web Designing & Development
16۔ Drop Shipping
17۔ Affiliate Marketing
18۔ You Tube
19۔ SEO
20۔ Word Press
21۔ 3 D Animation
22۔ Virtual Assistant
23۔ Spoken English
24۔ Artificial Intelligence

یہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ سکھانے والے بڑے بڑے نام، بڑے بڑے ادارے سب بکواس ہیں
میرا ذاتی تجربہ ہے کہ میرے 9 بچے بھاری فیسیں دے کر کورسز کرتے رہے ہیں، مگر کورس کو حد درجہ، بے جا طوالت دی جاتی ہے اور سمجھیں کہ ماسٹرز کرانے کا وعدہ کر کے بمشکل پرائمری پڑھا کر فارغ کر دیا جاتا ہے

بہر کیف الحمدللہ کہ میرے بچے سکلز سیکھ چکے ہیں، مسلسل سیکھ رہے ہیں اور جزوی طور پر معقول آن لائن ارننگ کر بھی رہے ہیں

اس بابت انشاء اللہ جلد ایک مفصل تحریر لکھوں گا کہ کون کون سے کورسز کا انتخاب کیا جائے؟
کورسز پڑھے اور سیکھے کیسے جائیں؟
کون سے ادارے یا مینٹور کا انتخاب کیا جائے؟

مندرجہ بالا تحریر گزشتہ دو تین سالوں کی بھرپور تحقیق، تعلیمی اور دیگر سرکاری اداروں کے دھکے کھانے، ذاتی طور پر بچوں کو اپلائی کرانے کے تجربات سے اخذ کی ہے اپنی دستیاب معلومات کے تناظر میں تحریر کو سٹوڈنٹس بالخصوص بچیوں کے لئے مفید بنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے پھر بھی اگر کچھ کمی رہ گئی ہو تو نشاندہی ضرور کیجئے

یہاں یہ بات کرنا بھی مناسب ہو گا کہ اندھا دھند بچوں کو ایف ایس سی کرانے سے اجتناب کیجئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بجائے گورنمنٹ کے تعلیمی اداروں کو ترجیح دیجئے۔ وہاں داخلہ نہ ہونے کی صورت میں اس پرائیویٹ میڈیکل کالج میں ضرور بچوں کو داخل کروائیے جس کی گورنمنٹ کے میڈیکل ادارہ UHS سے یقینی Affiliation ہو

بچوں کو دیگر تعلیم کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل سکلز، ہنر مندی ضرور سکھائیے بالخصوص آئی سی ایس کرنے کی صورت میں تو یہ لازم و ملزوم ہے

اس بابت مزید معلومات درکار ہوں تو کمنٹس میں دریافت کر سکتے ہیں۔ اپنی بیش قیمت آراء کا اظہار ضرور کیجئے گا۔ شکریہ

( نوٹ) بہت سے ادارے میٹرک کا رزلٹ آنے سے پہلے ہی درخواستیں طلب کر لیتے ہیں، لہذا اپنے ڈاکیومنٹس تیار رکھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments