نوازشریف نے اسپتال منتقل ہونے سے انکار کر دیا


قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے طبی معائنے کیلئے اسپتال منتقلی سے انکارکر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے جیل میں ان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعدنان نے نواز شریف کو اسپتال میں داخل ہو کرتفصیلی چیک اپ کروانے کا مشورہ دیا تاہم نوازشریف نے اسپتال منتقلی کا مشورہ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جو ٹیسٹ کرنے ہیں، جیل ہی میں کیے جائیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).