پاکستان کا عدالتی نظام دنیا کا بہترین عدالتی نظام ہے: چیف جسٹس


اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہاہے کہ ہمارا عدالتی نظام دنیا کا بہترین عدالتی نظام ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو پورے حقوق حاصل ہیں“ ہمارا آئین بنیادی حقوق کا ضامن ہے، بنیادی حقوق کی فراہمی عدلیہ کی ذمہ داری ہے، یہ صرف اس وقت ممکن ہے جب قانون پر عمل کیا جائے۔

قانونی اصلاحات کی بھی اشد ضرورت ہے، قانون سادہ ہونا چاہیے اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔ میری کامیابی کا راز والد کی تربیت ہے جنہوں نے دیانتداری کا درس دیا تھا۔ ا

نہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کی شب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے الوداعی عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کا عشائیہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، آپ سب کے لئے میرا پیغام ہے کہ محنت ہی کامیابی کا راز ہے، اللہ پاک نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے۔
بشکریہ جنگ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).