میڈیا منڈی کے تازہ بھاؤ


آج پاکستان کی میڈیا منڈی میں مختلف اخباری اور بلاگنگ ویب سائٹس کے مندرجہ ذیل بھاؤ چلتے رہے۔ ”ہم سب“ کی بین الاقوامی رینکنگ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس وقت وہ دنیا میں موجود دو ارب سے زیادہ ویب سائٹس میں 33 ہزار 464 ویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ تین ماہ کے اندر اس نے 15729 پوائنٹس کی بہتری حاصل کی ہے۔ پاکستان کی سطح پر اس کی رینکنگ بہت حد تک برقرار رہی ہے اور وہ اس وقت 283 ویں نمبر پر ہے۔ یاد رہے کہ الیکسا پاکستان کی رینکنگ ماہانہ بنیاد پر اور بین الاقوامی رینکنگ تین ماہ کی پرفارمنس کی بنیاد پر کیلکولیٹ کرتا ہے۔

بلاگنگ سائٹس میں ”ہم سب“ نے واضح مارجن سے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
”ہم سب“ کی ٹیم اپنے تمام لکھنے اور پڑھنے والوں کی شکرگزار ہے جن کی محبت سے یہ پلیٹ فارم بہتر ہو رہا ہے اور اس کے حلقہ اثر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

عدنان خان کاکڑ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

عدنان خان کاکڑ

عدنان خان کاکڑ سنجیدہ طنز لکھنا پسند کرتے ہیں۔ کبھی کبھار مزاح پر بھی ہاتھ صاف کر جاتے ہیں۔ شاذ و نادر کوئی ایسی تحریر بھی لکھ جاتے ہیں جس میں ان کے الفاظ کا وہی مطلب ہوتا ہے جو پہلی نظر میں دکھائی دے رہا ہوتا ہے۔ Telegram: https://t.me/adnanwk2 Twitter: @adnanwk

adnan-khan-kakar has 1541 posts and counting.See all posts by adnan-khan-kakar