ڈاکٹر زری اشرف: معاشرے کی حقیقی مسیحا


میں ایک سوشل پرسن ہوں آئے روز نت نئی سی نئی شخصیات سے ملنا ہوتا ہے لیکن بہت ہی کم ایسے لوگ ہوتے ہیں جو میرے دل میں اترتے ہیں، آج آپ کو ایک ایسی خوبصورت شخصیت انسانیت کے جذبے سے سرشار خاتون ڈاکٹر سے ملواتا ہوں جن سے مل کر آپ بھی خوشی اور فخر محسوس کریں گے،

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ اگر آپ کسی کے بارے میں جاننا چاہتے ہو تو تھوڑی دیر ان کے ساتھ گفتگو کر کے دیکھو، بے شک انسان کے گفتگو کے انداز سے، لب و لہجے سے، الفاظ کے چناؤ سے، شائستگی سے آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے انسان کا تعلق کس خاندان سے ہے؟ اس کی تعلیمی و معاشرتی قابلیت بھی معلوم ہو جاتی ہے اور اہل علم لوگ اس بات کو خوش آئند سمجھتے ہوئے آپ کے لئے اپنے ذہن اور دل کی وسعتوں کو کھول دیتے ہیں جہاں سے آپ کو سیکھنے کو علم کا پورا سمندر میسر آ جاتا ہے۔

اتنی لمبی تمہید کا حاصل مقصد ایک بہت ہی خوبصورت، خوب سیرت، خوش اخلاق، خوش مزاج اور خوش گفتار شخصیت کی مالکہ ڈاکٹر زری اشرف صاحبہ ہیں جن کا تعلق ملتان سے ہے اور آپ رحمت ہسپتال کے نام سے ایک ذاتی طبی ادارہ چلا رہی ہیں۔

یوں تو آپ سے گفتگو سوشل میڈیا کے ذریعے تھوڑے بہت توقف سے ہو جایا کرتی تھی،

اب کی بار آپ کے سامنے بیٹھ کر آپ سے گفتگو کا شرف حاصل کرنا میرے لئے ایک بہت ہی لائق تحسین بات تھی اور آپ کی عملی زندگی کو قریب سے جانچنے کا موقع میسر آیا اللہ و سبحان تعالیٰ نے آپ کو بہت ساری خصوصیات سے نوازا ہے۔ آپ سے گفتگو کر کے احساس ہوا کہ زندگی میں اچھے انسان بھی ہیں

اچھے انسان آج بھی موجود ہیں جو ملک و قوم کے لئے صحیح معنوں میں مسیحا ہیں۔

ویسے تو میٹرک کے نتائج کا اعلان ہوتا ہے تو نمایاں نمبرز لینے والے یہی کہتے ہیں کہ میں ڈاکٹر بن کے دکھی انسانیت کی خدمت کروں گا لیکن جب ڈاکٹر بن جاتے ہیں تو دکھی انسانیت کو اپنی جگہ تڑپتا ہوا چھوڑ کر خود پیسوں کے ایسے پجاری بن جاتے ہیں کہ پھر اپنی بات کا بھرم رکھنے کی بھی فرصت نہیں ملتی۔ بے شک شفا من جانب اللہ ہے لیکن ڈاکٹر کو عقل و فہم، مہارت اور تحقیق کی دولت عطا کرنے والی بھی تو اللہ کی ذات ہے۔

ڈاکٹر صاحبہ کی زندگی کی بیشمار کامیابیوں پر جب میں نے کہا کہ ماشاءاللہ آپ سیلف میڈ خاتون ہیں تو انہوں نے نفی میں سر ہلایا نہیں ابوذر میں اللہ میڈ ہوں کیونکہ اللہ نہ چاہتا تو میں کیا کر سکتی تھی؟

میں سمجھتا ہوں وہ شخص نہایت خوش نصیب ہے جس کو اللہ اپنی مخلوق کی خدمت کے لیے منتخب کرتا ہے لیکن وہ شخص انتہائی بدقسمت ہے جو ڈاکٹر بننے کے باوجود انسانوں پر رحم نہیں کھاتا

ڈاکٹر زری اشرف صاحبہ ایک gynecologist ہیں گزشتہ ادوار کی نسبتاً آج عام آدمی میں بھی یہ شعور پیدا ہو چکا ہے کہ خانگی مسائل کے لئے ڈاکٹر کے پاس جانا انتہائی ضروری ہے مگر حالات اور کمر توڑ مہنگائی کے دور میں نچلے طبقے کے افراد خانگی کلینک کا رخ کرنے سے اس لیے بھی کتراتے ہیں کیونکہ آگے سے جیسے ہی وہ ہسپتال کی سیڑھیاں چڑھنا شروع کرتا ہے تو ہسپتال کا عملہ جیب کاٹنا شروع کر دیتا ہے پھر ہم اس موضوع کو پیٹنا شروع کر دیتے ہیں کہ عام طبقہ لاشعوری طور پر خانگی مسائل کو نہیں سمجھتا بلکہ ہم اس پر کبھی نہیں سوچیں گے کہ وہ کون سے اسباب ہیں جو انہی روکتے ہیں کیونکہ وہ قلیل آمدنی کی وجہ سے بھاری بھرکم اخراجات کے متحمل نہیں ہو سکتے ڈاکٹر زری اشرف صاحبہ ایک ایسی ڈاکٹر ہیں جو صحیح معنوں میں اپنے پیشے کو مقدس جانتے ہوئے عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور آپ نے آج کل کی اتنی مہنگائی کے دور میں بھی اپنی فیس صرف سو روپے رکھ کر غریبوں اور معاشی طور پر کمزور طبقے کی طبی خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے آپ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ملنساری والا رویہ روا رکھتی ہیں اور الٹرا ساؤنڈ فیس انتہائی معقول لیتی ہیں

آپ ایک نجی ادارے روٹری کلب کی بھی روح رواں ہے اس ادارے کا بھی بنیادی مقصد تعلیم صحت اور غرباء کی مدد کرنا ہے جس میں آپ روٹری کلب کے ذریعے مستحق افراد کی مالی معاونت بھی کرتی رہتی ہیں

کسی بھی مریض کو ڈاکٹر کی لکھی ہوئی دوائی سے زیادہ ڈاکٹر کا رویہ اور دلاسا مریض کی صحت میں بہتری لاتا ہے

اسی لیے علاقے کے لوگ ان کی تعریف میں رطب اللسان ہیں۔

تو آج کے دور ایسے عظیم انسان بہت کم ہیں آپ واقعی قوم کی حقیقی مسیحا بن کر ملک اور قوم کی خدمت کر رہی ہیں آپ کے خالصتاً اس نیک جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments