ووٹ کو عزت دو سے مجھے اجازت دو کا سفر

عام آدمی کو نواز شریف کی بیماری اور سیاسی مستقبل سے کوئی سروکار نہیں ہے اور نہ عمران خان کے بیانیہ سے کوئی واسطہ ہے۔ عام آدمی کا مسئلہ ٹماٹر اور پیاز کی قیمت ہے۔ روزگار، بجلی اور گیس کے بل، گھر کاکرایہ اور بچوں کی فیس ہے۔ عام آدمی 1947 سے لے کر 2019 تک یہی سیاسی تماشے دیکھ رہا ہے۔ ملکی تاریخ کا نواز شریف ایپی سوڈ کوئی پہلا نہیں ہے۔ یہ ایک تسلسل ہے۔ فیروز خان نون

Read more

یونینز تقسیم، پریس کلبز فلاحی ادارہ، کارکن صحافی کہاں جائیں؟

عمران خان حکومت میں اخباری صنعت دباؤ میں ہے اور حکومت صحافت کا گلا دبانے کے لئے مختلف حربے استعمال کرنے کے درپے بھی ہیں۔ جس کا سارا ملبہ کارکن صحافیوں پر گر رہا ہے۔ میڈیا ہاؤسز حکومتی ہتھکنڈوں سے نمٹنے کی بجائے اداروں کی ڈاون سائزنگ کے نام پر کارکنوں کو ملازمتوں سے فارغ کر رہے ہیں۔ عمران خان کے برسراقتدار آنے سے اب تک ہزاروں کارکن بے روزگار کر دیے گئے ہیں اور جو کارکن کام کر رہے

Read more

عمران خان کے دفاع میں کالم

عمران خان کی سیاست، خیالات اور طرز سیاست، طرز حکمرانی غیر راویتی ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد جس سیاسی روایت اور کلچر نے تیزی سے فروغ پایا اور پنپ رہی تھیں۔ عمران خان نے ان تمام روایات اور کلچر کے برعکس پوزیشن لیتے ہوئے ضرب لگانے کی کوشش کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عمران خان زیادہ تنقید اور مخالفت کی زد میں ہے۔ یہ ایک عمومی بات ہے کہ عوام سمیت ملکی دانشور، لکھنے والے،

Read more

شہبازشریف ووٹ کی عزت اور سویلین بالادستی نہیں مفاہمت چاہتے ہیں

نواز شریف سے معاملات طے پائے جانے کی اطلاعات گردش میں ہیں۔ بعض نے تو مکمل پلان ہی طشت ازبام کردیا کہ نواز شریف کی تمام شرائط کو من وعن تسلیم کرلیا گیا ہے اور نقارہ بجنے والا ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مخلوط حکومت بنائی جائے گی۔ مقتدرہ اپنے کیے کی سر عام معافی بھی مانگے گی اور تمام مقدمات کو غلط قرار دے کر ختم کردیا جائے گا۔ عمران خان کو باعزت طریقے سے گھر کی راہ دکھا دی جائے گی کیوں کہ عمران خان ملک چلانے میں مکمل فیل ہوچکے ہیں۔

Read more

ریجنل جماعتیں متبادل قیادت بن سکتی ہیں

ملک وقوم کی ترقی اور تنزلی قیادت کے باعث ہوتی ہے کہ قیادت وژنری اورباصلاحیت ہوتو ملک ترقی کرتے ہیں اور قو میں عروج حاصل کرتی ہیں۔ قیادت سے یہاں مراد ٹیم اور ٹیم لیڈر سے ہے کسی فرد واحد کی بات نہیں ہے۔ وطن عزیز اس وقت قیادت کے شدید بحران کا شکار ہے۔ قیادت کا بحران ہی سیاسی، معاشی اور عدم استحکام جیسے بحرانوں کو جنم دیتا ہے۔ ملک و قوم کو آج جو بھی چینلجز درپیش ہیں

Read more

صوبہ پوٹھوہار اور پاکستان کا بانجھ پن

خطہ پوٹھوہاراپنی ہیت ترکیبی، تہذیب و تمدن کے لحاظ سے اپنے اند ر ایک الگ شناخت کا حامل ہے۔ عرف عام میں پوٹھوہار اور پوٹھوہاری ثقافت علامتی اظہار ہیں جو پنجاب کا حصہ ہوتے ہوئے بھی الگ تھلگ ہیں۔ پوٹھوہار کے باشندے جب لاہور یا جہلم سے آگے سفر کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پنجاب گیا تھا۔ پوٹھوہار باسیوں میں پنجابی کی انفرادیت موجود ہے۔ یہی چلن پنجاب میں بھی موجود ہے۔ راولپنڈی، مری، چکوال، جہلم اٹک یا گرد

Read more

پی ٹی آئی تو سچ میں واشنگ مشین ہے

میرے ایک دوست جو پراپرٹی ڈیلر ہیں۔ پراپرٹی ڈیلری ایسا کام ہے کہ اس میں اگر ذہانت (نوسربازی، دھوکہ، فراڈ اور چالاکی ہوشیاری) سے کام لیا جائے تو دنوں میں پیسہ آجاتا ہے۔ دوست ذہین ثابت ہوئے۔ پیسہ آگیا۔ جب پیسہ آ گیا تو موصوف نے سیاست (طاقت اور اختیارات کا حصول) کی جانب رخ کیا۔ پہلے اپنی ذاتی سیاسی پارٹی کی بنیاد رکھی۔ بہت پیسہ لگایا۔ ہر اخبار میں خبر لگتی رہی۔ کئی جتن کیے۔ سیاسی شخصیات سے تعلقات

Read more

حامد میر کی کہانی

صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اخبارات اور ٹی وی چینلوں کی بہتات نے صحافت کے رنگ بھی بدل دیئے ہیں۔ ریڈ جرنلزم اور ییلوجرنلزم کی تفریق ختم ہو چکی ہے۔ لال، پیلے اور ہرے جرنلزم کے تصورات کی بجائے کمرشل ازم کا رجحان فروغ پا گیا ہے۔ پریس کلبوں نے پلاٹوں کی سیاست اور ہاوسنگ سوسائٹیز پر پوری توجہ مرکوز کرلی ہے۔ یونینز آف جرنلسٹس مالکان سے ملکر ورکزکو دبانے اور ورغلانے کا کام کرتی ہیں۔

Read more

طاہر القادری پھر آرہے ہیں

بازگشت ہے کہ طاہرالقادری جلد پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں۔ کہتے ہیں کہ یہ دورہ انتہائی اہم ہے۔ اب کی بار کینیڈا کی شہرت چھوڑ کر آئیں گے اور پکے پکے آئیں گے۔ کچھ غیرمصدقہ اطلاعات ہیں کہ عمران خان حکومت کا چل چلاؤ ہے۔ نئے بندوست کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ جس میں طاہر القادری کا کردار کلیدی ہوگا اور انہیں اہم ذمہ داری بھی سونپی جانے کی خبر ہے۔ طاہر القادری کا یہ فائنل راؤنڈ ہے۔ تبدیلی توقعات پوری نہیں کرپائی ہے اب انقلاب بپا کیا جائے گا۔

Read more

امہ یا امت کا کوئی وجود نہیں، کچھ لوگوں کا واہمہ ہے

امہ یا امت تنظیم، نظم اور تنظیمی اجتماعیت کا نام ہے۔ جو کبھی خلافت کے نام پر قائم رہی ہے۔ خلافت کے خاتمہ کے ساتھ ہی امہ کا تصور بھی ختم ہوگیا اور مسلمانوں کے الگ الگ ملک میں الگ الگ نظم و نسق قائم ہو گیا اور ہر مسلم ملک نے اپنے اپنے آئین اور نظم کے تحت سربراہ منتخب کرلیا۔ اجتماعی نظم اور امت کا ایک امام یا خلیفہ نہیں رہا تو مسلمان امت واحدہ سے الگ الگ

Read more

لال کرتی صرف راولپنڈی نہیں، برصغیر میں ہر چھاؤنی کے ساتھ تعمیر ہوئی

محترم ڈاکٹر شاہد صدیقی کے کالم راولپنڈی کی لال کرتی میں ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اپنے استاد کی زبانی جو لال کرتی کی تعریف بیان کی ہے۔ اس پر حیرانی ہوئی کہ بڑے بڑے کالم نگار بھی سنی سنائی باتوں کو بغیر تحقیق کیے اپنے کالموں میں رقم کر دیتے ہیں۔ جسے ہمارے جیسے کم علم تاریخ اور تعریف پلے باندھ کر آگے بیان کرتے رہتے ہیں۔ جیسے لیمارک کی ارتقا کی تھیوری جو بندروں کے ارتقائی عمل سے انسان

Read more

کشمیر کے معاملے پر امن کو موقع دینا ہی آخری آپشن

پانی کا ریلہ جتنا بھی زور آور ہو اوپر کی جانب نہیں چڑھتا ہے جبکہ پانی کا بہاؤ تھوڑا بھی ہو نیچے کی جانب تو تیزی سے بہتا ہے۔ عوامی رائے کا عمومی مزاج بھی کچھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ ریاست نے کشمیر کی حالیہ صورتحال پر عوامی رائے بنانے کی بجائے ٹھنڈ پروگرام کو ترجیح دی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں کشمیر پر روایتی انداز میں احتجاج نہیں ہوا ہے۔ بالخصوص مذہبی جماعتوں میں غم و غصہ

Read more

نیا پاکستان، نیا بیانیہ اور ریاست مدینہ کا تصور

پاکستان کی تاریخ میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو پہلے وزیراعظم تھے جنہوں نے ملک پاک میں شعبہ جاتی، آئینی اور قانونی اصلاحات کرکے عوام کو بنیادی حقوق دیے اور ملک کی نئے سرے سے تعمیر کرتے ہوئے دنیا کے ساتھ ملک کو کھڑا کردیا۔ یہ کوئی معمولی کام نہیں تھا جو شہید بھٹو نے سرانجام دیا۔ یہی وجہ ہے کہ بھٹو آج بھی زندہ ہے۔ ملک وقوم کے لئے خلوص نیت سے خدمات نے ہی بھٹو شہید کو تاریخ

Read more

مصطفی بھائی کے ابا اور 25 جولائی کا دن

مسلم لیگ ن کا احیاء اس وقت کیا گیا جب پاکستان پیپلزپارٹی سمیت دیگر وژن رکھنے والی جماعتیں تھیں اور نظریاتی سیاست کا رواج اپنے عروج پر تھا۔ نظریات کا رومانس ختم کرنا اس وقت کی ریاستی حکمت عملی تھی۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد جو تھوڑی بہت سیاست کی اخلاقی اقدار جوباقی تھیں آصف زرداری اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ان کا جنازہ نکل گیا اور مک مکا کی سیاست تیزی سے ترقی ہوئی

Read more

رانا ثنا اللہ کی گرفتاری، قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے

ملک پاک کا سیاسی ماضی مجموعی طور پر قابل فخر نہیں ہے۔ جمہوری سویلین حکومتوں اور غیرجمہوری حکومتوں کے ادوار کے قصے شاندار روایات کے امین کبھی نہیں رہے ہیں۔ کرپشن، بدعنوانی اور سیاسی بے راوی کے باعث ملک ترقی کی منازل طے کرنے میں ناکام رہا ہے جس کے خواب دیکھے گئے تھے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتوں کے خلاف تھرڈ فورس پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف نعرے پر عوام میں پذیرائی حاصل

Read more

احمدیوں سے نفرت کا اظہار

وطن عزیز میں خود کو احمدی کہنا تو کجا احمدیوں کے متعلق نرم رویہ رکھنا بھی خطرے سے خالی نہیں ہے۔ نرم رویہ ہو نہ ہو اگر آپ احمدیوں سے نفرت کا اظہار نہیں کرتے ہیں تو پھر بھی آپ کو شک کی نظر سے دیکھا جائے گا۔ گزشتہ دنوں ایک دفتری کولیگ نے اصرار کرنا شروع کر دیا کہ مرزا غلام احمد پر لعنت ملامت کریں ورنہ ہم سمجھیں کہ تم بھی احمدی ہو۔ راقم نے سمجھانے کی کوشش

Read more

سسلین مافیا سے پاکی مافیا تک

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حکومت مافیا کے سامنے ڈٹ گئی ہے۔ وزیراعظم نے کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لانے کا واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مافیا کے سامنے جھکنا ملک وقوم کے ساتھ غداری ہوگا۔ اب ملک کے تمام طبقات کا قومی فریضہ ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں۔ دانستہ یا نادانستہ مافیا کی سپورٹ میں جانے والے کسی اقدام کا حصہ بنیں اور نہ ہی حمایت کریں۔ حکومت کے اچھے کاموں

Read more

جمہوری اعلامیہ عدم توجہی کا شکار کیوں ہوا؟

جمہوری نظریات، انسانی حقوق، شہری اور عوام مفادت ہوں یامعاشی اور سماجی معاملات تعمیر اور تخریب کے دنوں میں نظر انداز بھی ہوتے ہیں۔ خلاف ورزیاں بھی ہوتی ہیں۔ حکومت وقت مستحکم اقتدار کی حامل نہیں ہے۔ انتہائی نامساعد حالات میں بھی تعمیر کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان کا کوئی فرد یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ دس گیارہ ماہ سے آنے والی حکومت نے ملکی حالات کو اس نہج پر پہنچایا ہے اور اس حقیقت سے انکار بھی نہیں

Read more

تبدیلی میں توڑ پھوڑ تو ہوتی ہے

حکومت اگر ٹھیک کام نہیں کر رہی ہے تو پھر شور کس بات کا ہے۔ حالات واقعات تو یہی بتاتے ہیں کہ شور کے پچھے کئی وجوہات ہیں۔ یہ شور سیاستدانوں کا ہے یا تاجروں کا ہے یا پھر دیگر طبقات جنہوں نے آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے کہ یہ ہوگیا ہے۔ وہ کر دیا ہے۔ فلا ں فلاں ہونے جارہا ہے۔ یہ کس کے مفادات خطرے میں ہیں۔ یہ پھڑپھڑاہٹ کیونکر ہے۔ کیا یہ واویلا عوام کو سہولیات

Read more

عمران خان جرات و بہاردی سے کام لیں، گھبرانا نہیں

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے بعد ترقی کرنے کی بجائے دن بدن ملک کی تنزلی ہوئی ہے۔ بنگلہ دیش جیسا ملک جو کبھی مغربی پاکستان پر بوجھ قرار دیا جاتا تھا۔ معاشی طور پر پاکستان سے آگے ہے۔ ہم ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف کیوں گئے ہیں۔ پاکستان کے عوام اب اس سوال کا جواب پوچھ رہے ہیں۔ ان حکمرانوں سے پوچھ رہے ہیں جنہوں نے اپنے محل تو بنائے ہیں۔ ان کے

Read more

عمران خان صاحب بھاگ جائیں

عمران خان کی اقتدار میں آنے کی جدوجہد کے دنوں میں عمومی تاثر تھاکہ جدوجہد کو رنگ جنرل پاشا کی خاص عنایت سے چڑھا ہے۔ الیکشن کے دوران اور پولنگ کے دن عمومی تاثر یقین میں بدل گیا تھا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ اور بجٹ کی منظوری کے بعد کی صورتحال میں عمران خان بری الذمہ قرار دیے جاسکتے ہیں۔ مملکت خداداد کا بچہ بچہ اس امر کی چیخ چیخ کر شہادت دے رہا ہے عمران خان ایسے نہیں ہیں۔ جیسے ان سے کام کروائے جا رہے ہیں۔

Read more

بے نظیر ماں کے بے نظیر بچے

ٓآصف علی زرداری کی گرفتاری کے مناظر یوں تو عمومی سے تھے مگر آصفہ بی بی کا باپ گلے لگا کر رخصت کرنے کا منظر کئی کہانیاں دہرا گیا۔ جب تین اپریل 1979 کو ایک بیٹی اپنے باپ سے آخری ملاقات کرتے ہوئے باپ اور بیٹی کے درمیان جاری گفتگو ریاستی اہلکار نے time is over کہہ کر روک دی تھی۔ اس نوعمر بچی پراس وقت کیا گزری ہوگی۔ نوجوان پنکی جو بعد میں بے نظیر بنی۔ جس نے وطن

Read more

سیاست دانوں کے نام

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سمجھتے ہیں کہ فوج کی حمایت کے بغیر سیاست کی جاسکتی ہے اور نہ اقتدار مل سکتا ہے۔ میاں شہباز شریف کے بیانیہ سے آدھی سے زیادہ مسلم لیگ ن متفق ہے۔ چودھری نثار علی خان بھی نواز شریف کو یہی بیانیہ سمجھانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ مگرنواز شریف فیصلہ کرچکے تھے کہ اب ووٹ کو عزت دو بیانیہ ہی چلے گا۔ مریم نواز اور کچھ نواز شریف کے ساتھی

Read more

تحریک انصاف کا مستقبل

پاکستان میں سیاسی جماعتیں عمومی طور پر محض انتخابی پارٹیاں ہیں۔ عوام میں سیاسی جماعت کی موجودگی انتخابات کے دوران ہی محسوس ہوتی ہے یا صرف اقتدار کے ایوانوں میں نظر آتی ہیں۔ پرانے دور میں پیپلزپارٹی ایک ایسی جماعت ضرور تھی جو عوام میں موجود رہتی تھی۔ جو آہستہ آہستہ اشرافیہ کی پارٹی بنتی گئی ہے۔ تحریک انصاف بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے۔ تحریک انصاف کی سیاسی اٹھان کے پچھے کئی کہانیاں ہیں۔ عمران خان کی حکومت بھی کئی مفروضوں پرمبنی ہے۔

Read more

وینا ملک وزیراعظم بن سکتی ہے

انٹر نیٹ کی جو دستیاب سہولت ہے۔ آج سے دس پندرہ سال پہلے بالکل بھی نہیں تھی۔ خاص کر ہمارے جیسے فاقہ کش کے لئے تو بہت مشکل تھی۔ لاہور میں بڑے منجھے ہوئی صحافی رانا تحمل علی نے ہاتھ پکڑا اور نیٹ کیفے کا راستہ دکھا دیا۔ پھر تو ہم فل عیاشی پر اتر آئے کہ روز نیٹ کیفے چلے جاتے تھے۔ نیوز ڈیسک پر خبر آئی کہ ایک نوآموز اداکارہ نے اپنا عریاں شوٹ کروایا ہے۔ کاپی پریس

Read more

پاکستان کو ریورس گیئر لگانے کا خدشہ

سیاسی صورتحال کے اشاریے حالات کی سنگینی کی چغلی کھارہے ہیں۔ قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس سمیت کئی واقعات ایسے ہیں کہ جس سے شک وشبہات جنم لے رہے ہیں۔ دوسری جانب حب الوطنی اور غداری کی اسناد تقسیم کیے جانے پر بھی ایک عجیب طرح کی بے چینی اور بے یقینی کی فضا ہے۔ اب اس ساری صورتحال کو محض اس بات سے نہیں جوڑا جا سکتا ہے کہ عمران خان حکومت اپنی نا اہلی چھپانے کے لئے

Read more

گدھے بے وقوف نہیں، معصوم ہوتے ہیں

گدھے بے وقوف نہیں ہوتے ہیں۔ بس اپنی عقل سے کام نہیں لیتے ہیں۔ گدھے معصوم ہوتے ہیں۔ ہانکنے جانے پر زیادہ یقین رکھتے ہیں۔ ہانکنے والا بے شک پچھے نہ ہو مگر گدھے یہ سمجھتے ہیں کہ ضرور کوئی ڈنڈا لیے پچھے موجود ہے۔ بصورت دیگر چلنے اور آگے بڑھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ گدھوں کی دانش میں جب تک کوئی ہانکنے والا نہ ہو تو چلا کیسے جا سکتا ہے۔ مطلب کوئی ڈنڈے والا تو ضرور ہونا چاہیے۔ گدھے بہت شریف جانور ہوتے ہیں۔

Read more

بلاول حقیقی عوامی لیڈر نہیں بن سکتے

نوجوان قیادت کا نعرہ بہت گونجتا رہا ہے اور ہم نوجوان قیادت اوریوتھ پارٹی کے نتائج بھگت بھی رہے ہیں۔ بانجھ ہوتی ہوئی سیاست میں پیپلزپارٹی ابھی تک امید کی کرن ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے تمام نعرے، نظریات، پروگرامز اور جذبات زمین بوس ہوچکے ہیں۔ مسلم لیگ ن اور شریف برادران کی قیادت بے نقاب ہوکر پریشانی میں اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔ پاکستان کی پوری سیاست میں ایک دانہ باقی رہ گیا ہے۔ باقی سب پٹ چکے ہیں۔

Read more

نواز شریف مصنوعی لیڈر تھے، عہد تمام شد

نواز شریف بنیادی طور پر شریف سیاستدان ہیں۔ سیاست بھی کاروبار کے طریقے سے نفع و نقصان کی بنیاد پر کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ دبنگ طریقے سے تب بولتے ہیں۔ جب انہیں کہا جاتا ہے۔ جب کہا جاتا ہے بولنا منع ہے تو حکم کی تعمیل کرتے ہیں۔ بولنا ضروری ہو تو دھیمی آواز میں بولتے ہیں۔ نواز شریف کی پوری سیاسی تاریخ ذاتی مفادات پر مبنی ہے۔ بطور حکمران ملکی ترقی کے منصوبے ہوں یا عوام کو ریلف

Read more

یا اللہ یا رسول، عمران خان بے قصور

ہم اپنے وطن میں اجنبی ہیں۔ کہنے کو تو ہمارا پاکستان خود مختار ملک ہے۔ مگر ہم اپنے ملک کا کوئی فیصلہ خود نہیں کر سکتے۔ حکومت میں کون آئے گا۔ کون نہیں آئے گا۔ بجلی اور گیس کی قیمت کیا ہو گی۔ یہ کوئی اور ہی طے کرتا ہے۔ ہمارے ووٹ رائیگاں جاتے ہیں۔ منتخب کردہ حکومت کاروبار مملکت کے تمام کام غیر منتخب اور نیم پاکستانیوں سے کرواتی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ الیکشن محض اس لئے کروائے جاتے ہیں کہ عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ کام کرنے کے لئے اچھے بندے کا انتخاب کیا جائے۔نئے پاکستان کے تخلیق کاروں پر گمان تھا کہ وہ کچھ سچ میں نیا کریں گے۔ پاکستان کی سیاسی اور معاشی خود انحصاری اور خود مختاری کو بحال کریں گے۔ مگر یہ خواب بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا۔

Read more

اگلے پچاس سال عمران خان کے ہیں

عمران خان کی جیب میں کھوٹے سکے ہیں۔ جو وہ آہستہ آہستہ پھینک رہے ہیں۔ جو رہ گئے ہیں، وہ ٹکسال پر لگا دیے ہیں۔ بہادر لیڈر یہی کام کرتے ہیں جو عمران خان کر رہے ہیں۔ ایران کے انقلاب کی تاریخ میں رہبر انقلاب امام خمینی نے شاہ کو نکال باہر کرنے کے لئے شطرنج کی چال چلی اور شاہ سمیت کئی گھوڑے گرا کر بازی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ پاک سرزمین پر اقتدار کی بساط پر

Read more

عمران خان کی تبدیلی معذورافراد پر بجلی بن کر گری ہے

نواز شریف کے طرز حکومت اور سیاسی، معاشی اور سماجی پالیسیوں سے اختلاف نفرت کی حد تک تھا۔ نواز شریف کے بعد اب کی بار پیپلزپارٹی کی بجائے بڑی تبدیلی کی بازگشت تھی یعنی عمران خان کی وزارت عظمیٰ اور تحریک انصاف کی حکومت جو انقلاب لائے گی۔ یہ امید پاکستان کے ہر شہری کو تھی جو بے شک پیپلزپارٹی، مسلم لیگ اور دیگر پی ٹی آئی کی مخالف جماعت کا حصہ تھا۔ تبدیلی ہر کسی کی خواہش تھی۔ معذور

Read more

قبائلستان صوبہ ناگریز، آواز دبانے کی کوشش حماقت ہو گی

قبائلی علاقہ جات یا وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات فاٹا پاکستان کے قبائلی علاقہ جات چاروں صوبوں سے الگ حیثیت رکھتے تھے اور یہ وفاق کے زیر انتظام تھے، مئی 2018ء میں ہونے والی ایک آئینی ترمیم کے ذریعے ان علاقوں کی قبائلی حیثیت ختم کر کے ان کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کر دیا گیا۔ قبائلی علاقہ جات 27 ہزار 220 مربع کلومیٹر کے علاقے پر پھیلے ہوئے ہیں۔ مغرب میں قبائلی علاقہ جات کی سرحد افغانستان سے ملتی ہیں جہاں ڈیورنڈ لائن انہیں افغانستان سے جدا کرتی ہے۔ قبائلی علاقہ جات کے مشرق میں پنجاب اور صوبہ سرحد اور جنوب میں صوبہ بلوچستان ہے۔ قبائلی علاقہ جات کی کل آبادی دوکروڑ ہے جو پاکستان کی کل آبادی کا تقریبا دو فیصد بنتا ہے۔ قبائلی علاقوں میں لوگ مختلف پشتون قبائل میں تقسیم ہیں۔

Read more

ہم جنس پسندی گناہ نہیں: اک مطالعہ

ہم جنس پسندی گناہ نہیں ہے۔ اللہ نے پیدا ہی ہمیں ہم جنس پسند کیا ہے۔ ہم جنس پسندی فطری ہے۔ مقدس ترین ہستیاں بھی ہم جنس پسند رہی ہیں۔ یہ دلائل محمد سفیان (فرضی نام اصل نہیں ہے ) نے کیے گئے سوال کہ آپ ہم جنس پسندی میں کب سے مبتلا ہیں کے جواب میں دیے۔ سفیان کا کہنا ہے کہ مادھول لال حسین اور محمود ایاز سمیت کئی مقدس ہستیاں ہم جنس پسند ہیں۔ سفیان سے ہونے

Read more

عورت مارچ سے مقدس رشتوں کی پامالی تک

اسلام عورت کو مکمل حقوق دیتا ہے۔ یہ کہہ دینا ہی کافی ہے کیا۔ یہ کہہ دینے سے عورت کو حقوق مل جاتے ہیں۔ عورت محفوظ ہوجاتی ہے۔ آٹھ مارچ کو ہونیوالے عورت مارچ کے بعد اسلام عورت کومکمل حقوق دیتا ہے کا بہت شور سنا۔ عورت مارچ کے بعد ہی کچھ ایسے واقعات سامنے آئے ہیں کہ عورت کی اس سے زیادہ تذلیل شاید ہی کوئی اور ہو کہ عورت بہن، بیٹی اور بیوی کی شکل میں عزت کے رکھوالوں کے ہاتھوں تار تار ہوئی ہے۔ اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں سگے بھائی بہن کو ریپ کرتے رہے۔

Read more

معذور افراد کو صحت کارڈ فراہمی کا مسئلہ

حکومت نے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں معذور افراد کو ترجیحی بنیادوں پر صحت کارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پچھلی حکومت نے وطن کارڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔ فہرستیں بھی مرتب ہوئی تھیں۔ وطن کارڈ دینے کے لئے بھاری تنخواہوں پر عملہ بھی بھرتی کیا گیا تھا۔ فہرستوں کی تیاری کے لئے سروے کیا جاتا رہا ہے۔ جس پراربوں روپے لاگت آئی تھی۔ اخبارات اور ٹی وی پرمعذور افراد کی بحالی کے اشتہارات بھی چلائے جاتے رہے ہیں۔

Read more

حکومت گرانے کی باتیں جانے دو

پاکستان کی سیاسی تاریخ مجموعی طور پر حکمرانوں کی کج رویوں سے عبارت ہے۔ حکومت بنتے ہی گرانے کی باتیں شروع کردی جاتی ہیں۔ جس کا صاف مطلب ہے کہ سیاسی جماعتوں کو عوام کے مسائل اور ملک کی ترقی اور استحکام سے کوئی واسطہ نہیں ہے محض اقتدار سے غرض ہے۔ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی تاریخ اس امر کی گواہ ہے کہ سیاست کے نام پر کھلواڑ جاری رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک میں بار بار

Read more

عمران خان سچے اور غیرت مند وزیراعظم

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے بعد ملک و قوم کو ایک سچا، کھرا، غیرت مند اور بہادر لیڈر، وزیر اعظم عمران خان کی شکل میں نصیب ہوا ہے۔ یہاں عمران خان کا شہید بھٹوسے موازنہ ہرگز نہیں کیا جا رہا ہے۔ لیڈر اپنے عہد کے ہوتے ہیں۔ شہید بھٹو کا اپنا عہد تھا۔ عمران خان اپنے عہد کے لیڈر ہیں۔ عمران خان کو جن حالات اور صورتحال کا سامنا ہے۔ شہید بھٹو کے دور

Read more

18 ویں ترمیم کا خاتمہ اور ون یونٹ کی بازگشت

طاہر القادری پاکستان آتے ہیں اور مینارپاکستان لاہور میں 23 دسمبر 2012 کو سیاست نہیں ریاست بچاؤ کے نعرے کے ساتھ ایک تاریخی جلسہ کرتے ہیں۔ پھر 14 جنوری 2013 میں لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ ہوتا ہے۔ 18 ویں ترمیم یہ پہلا منظم حملہ تھا۔ نواز شریف حکومت بناتے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاون ہوتا ہے۔ ایک بار پھر طاہر القادری اسلام آباد کی جانب مارچ کرتے ہیں۔ اب کی بار طاہر القادری کے ہمراہ عمران خان بھی

Read more

معذور افراد کی آرمی چیف سے فریاد

پاکستان میں معذور افراد نے اپنے حقوق کی جدوجہد میں صرف کوڑے نہیں کھائے باقی تمام تر ریاستی جبر کا سامنا کیا ہے۔ حکومتی ایوانوں کے سامنے پولیس تشدد، لاٹھی چارج، آنسو گیس سمیت دھکے، گھونسے اور لاتیں بھی کھائی ہیں۔ ریاستی بے حسی اور سفاکی کا سامنا کرنے والے ٹانگوں سے معذور بھی تھے اور اندھے، گونگے بہرے بھی شامل تھے۔ پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں حقوق مانگے تو حکمرانوں نے معذوری سرٹیفیکٹ معذور ی شناختی کارڈ بنانے پر

Read more

یہ شادی نہیں چل سکتی

ٹیلی ویژن اور اخبارات کے بعد آج کل سوشل میڈیا کی خبریں زیادہ زیر بحث رہتی ہیں جو اکثر افواہ کی شکل اختیار کرتی ہیں۔ افواہ محض میڈیا کی مختاج نہیں ہے۔ افواہ سازی میں سینہ گزٹ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ حساس اداروں میں کچھ رشتہ داراور کلاس فیلوز دوست کی ملازمت افواہ ساز کی افواہ کو مصدقہ بنانے کے لئے کافی ہے۔ پہلی افواہ خاتون اول محترمہ بشریٰ بی بی کے متعلق ہے۔ جو سینہ گزٹ سے سوشل

Read more

پی ٹی ایم کا مستقبل

پاکستان میں سیاسی جماعت کی تعمیر اور کارکنوں کی تربیت سمیت نئی قیادت تراشنے کی بجائے عمومی طور کسی نہ کسی ابھار کے گھوڑے پر سوار ہوکر فتح و کامرانی کے خواب دیکھے جاتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں عام عوام کے جذبات، دکھ درد اور مشکلات پر سیاست چمکائی جاتی ہے۔ سیاست چمکانے والے پارلیمان میں چلے جاتے ہیں۔ لیڈر بن جاتے ہیں جبکہ عام عوام کے دکھ درد اور مشکلات میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے اور پھر وہ مشکلات سہنے کے عادی ہوجاتے ہیں۔پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم کی مثالیں موجود ہیں۔ شاید پشتون تحفظ موومنٹ بھی اسی گھوڑے کی سوار ہے۔ دو بندے پارلیمنٹرین بن گئے ہیں۔ منظور پشتین کی لیڈری بھی چمک رہی ہے۔ مطلوبہ مقام حاصل ہوچکا ہے۔

Read more

خطیب حسین کیوں پیدا ہو رہے ہیں؟

خطیب حسین پیدا کیوں ہو رہے ہیں؟ وجوہات تو سامنے آ چکی ہیں۔ اس کا تدارک کیسے کیا جائے؟ یہ سوال اہم ترین ہے۔ جو سانحہ ہوا ہے وہ نیوزی لینڈ سانحہ سے انتہائی سنگین ہے۔ پاکستان میں عقیدے کی بنیاد پر ہونے والے تمام سانحات سے زیادہ خوف ناک اور ہلا دینے والا سانحہ ہے۔ ملک کی نظریاتی اساس سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے لئے ایک ہولناک پیغام ہے۔ جس سے پوری عمارت زمین بوس ہوتی ہوئی نظر

Read more

منظور پشتین: دم غنیمت ہے

پاکستان میں مزاحمتی سیاست آخری ہچکیاں لے رہی تھی جب پیپلزپارٹی جیسی جمہوریت کی علم بردار جماعت نے بھی ہتھیار ڈال دیے اور ایک صف میں کھڑی ہو گئی۔ بندہ رہا نہ بندہ نواز۔ یعنی میدان بالکل خالی کر دیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے بعد نواز شریف ہی واحد لیڈر تھے جنہیں شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا تھا کہ یہ چنگاری بھی شعلہ بن سکتی ہے۔ وقت ضائع کیے بغیر بجھا دی گئی ہے۔ نواز شریف کے اپنے

Read more

نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار شہباز شریف ہوں گے

سیاسی و سماجی اخلاقیات کو مدنظر رکھتے ہوئے جرائم میں ملوث کسی سیاسی رہنما کی حمایت مہذب سماج میں تو ممکن نہیں ہوتی ہے۔ عوامی سطح پر احتجاج بھلے نہ ہو۔ عوام بے شک لاتعلقی کا اظہار کریں۔ سٹرکوں پر نہ نکلیں۔ مگر ایسا ممکن نہیں ہوتا کہ قریبی رشتہ دار اور متعلقین بھی لاتعلق رہیں۔ خاموش رہیں۔ زیرعتاب سیاسی رہنما اگرکسی پارٹی کا سربرا ہ یاقائد ہو توپھر سیاسی رفقاء، پارٹی عہدے دار اور کارکن ساتھ دیتے ہیں۔ دفاع کرتے

Read more

بائیں بازو کے لئے چند تجاویز

بائیں بازو کی سیاست سے پہلا تعارف 2002 میں ہوا۔ لاہور میں لیبرپارٹی کے سربراہ فاروق طارق سے ملاقات کسی سوشلسٹ یا کمیونسٹ رہنما سے زندگی کی پہلی ملاقات تھی۔ بہت اچھا لگا۔ خوب صورت باتیں۔ انقلاب، انسانیت، عوام دوستی، انسان دوستی، مزدور، کسان، ہاری اور خط غربت سے نیچے زندگیاں بسر کرنے والوں کے لئے نئی زندگی اور سہولیات کے خواب، سرمایہ داری، جاگیرداری کے خاتمہ کی جدوجہد سمیت اور بہت سی باتوں سے میرے اندر کا سوشلسٹ جاگ

Read more

میرا جسم میری مرضی ،غلط کیا ہے

معاشرے فکری نمو سے ترقی پاتے ہیں۔ جن معاشروں میں فکر آزاد نہ ہو اور فکری آزادی مذہب، وطن پرستی اور فوج کی محبت سے مشروط کردی جائے تو پھر نیاپاکستان بنتا ہے اور نہ قوم بنتی ہے اور ملک ترقی کرتے ہیں۔ جو معاشرے عورت کو عزت نہیں دیتے ہیں وہ ہمیشہ زوال پذیری کا شکار رہتے ہیں اور کبھی ترقی نہیں کرتے ہیں۔ آٹھ مارچ کو ہونے والے عورت مارچ پر تحفظات کا اظہار کرنے والے شخصی آزادی اور عورتوں کے حقوق سے واقف نہیں ہیں یا پھر عورت کے سر عام بولنے پر خفا ہیں۔متشدد اور بے راہ روی جیسی خفگی میں بظاہراچھے بھلے مہذب اور پڑھے لکھے انسان نما پتلے یہ تک بھول گئے کہ عورت مارچ میں شریک پاکستانی سماج ہی کی خواتین تھیں۔ جن میں اکثریت مسلمان خواتین کی تھی۔ نوجوان خواتین کے ہمراہ بچے اور بوڑھی خواتین بھی شریک تھی جو جو پانچ وقت کی نمازی بھی پڑھتی ہیں۔ کچھ مشرقی اقدر کی آڑ لے کر اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی ایسی تیسی کر رہے ہیں۔ کئی مذہب کو ہتھیار بناکر حملہ آور ہیں اور مذہب کی نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہوئے قرآن و حدیث کے حوالے دے کر عورتوں کی تذلیل کرنے میں سبقت لیجانے پر کمر بستہ ہیں۔

Read more

منظور پشتین میرے پشتون بھائی ہیں

منظور پشتین کی حمایت پر اپنا حلقہ احباب مخالف ہوگیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ منطور پشتین ملک دشمن ہے۔ غدار ہے۔ غیرملکی ایجنٹ ہے۔ اس کی حمایت چھوڑ دیں۔ جو ارد گرد کے لوگ حلقہ احباب میں شامل نہیں وہ مجھے کبھی قادیانی (احمدی) کہہ کر ڈراتے ہیں۔ کبھی فوج کے مخالف کہہ کر ڈراتے ہیں کہ ایم آئی کے اہلکار آئے تھے تمہاری تفصیل پوچھ کر لے گئے ہیں۔ کبھی آئی ایس آئی سے ڈراتے ہیں۔ بعض کھلے عام ملک دشمن کافراور غدار قرار دیتے ہیں۔خیرخواہ اور قریبی دوست رازداری سے کہتے ہیں کہ آپ منظور پشتین کی حمایت چھوڑ دیں۔ پشتین کون سے آپ کے چچا اور ماموں کا بیٹا ہے۔ آخر تمہیں کیا فائدہ ہے۔ ایک ہی جواب دیتا ہوں کہ منظور پشتین ملک دشمن نہیں اور نہ غدار ہیں وہ میرے پشتون بھائی ہیں۔ نہیں چاہتا کہ یہ رسم مزید چلے کہ ہم ملک دشمن اور غدار قرار دے کر حقوق کی آوزیں بند کرتے چلیں جائیں۔ منظور پشتین پاکستان کی اٹوٹ اکائی کا حصہ ہیں۔ بطور پنجابی جس طر ح میں ایک اکائی کا حصہ ہوں۔

Read more

ہم محبت نہیں کر سکتے کیا؟

بھارت سرکار نے ایک دھماکے کا الزام پاکستان پر لگایا کہ دھماکے کرنے والے پاکستانی تھے۔ جس پر پاکستان کی حکومت نے بہت اچھا جواب دیا کہ ثبوت دیا جائے ہم کارروائی کریں گے۔ مگر بھارت کی سرکار نے ثبوت دینے کی بجائے جنگ کا ماحول پیدا کردیا۔ باقی تمام کہانی سے سب واقف ہیں۔ پاکستان کی سرکار نے ایک قدم اور بڑھ کر امن کی بات کرتے ہوئے گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا اوربا عزت طریقے سے بارڈر پار بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔امن کے خواہاں حلقوں، باشعور پاکستانیوں سمیت دنیا بھر نے پاکستانی سرکار کے اس عمل کو دادتحسین دی اورسراہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تدبر، دانش مندی اور صلح جوئی کا بہترین مظاہرہ کیا ہے۔ مگر اس کے برعکس پاکستان کے عوام کی اکثریت نے جنگ کے شعلے بھڑکائے رکھنے کی خواہش کا برملا اظہار کرتے ہوئے امن کی بجائے جنگ کو ترجیح دی ہے اور وزیراعظم عمران خان کے اقدام کو مسترد کیا ہے۔ ایسا کیوں ہے۔ ہم امن کی بجائے جنگ کے دلدادہ کیوں ہیں۔

Read more

جذباتیت اک کارگر ہتھیار

پاکستان کے عوام کی منتشر خیالی ہی اصل میں ملک کی ناز ک صورتحال ہے۔ دانستہ قوم کا لفظ استعمال کرنے سے گریزاں ہوں۔ حالیہ جنگی ماحول میں اس امر کی قلعی کھل کر سامنے آگئی ہے کہ 72 سالہ سفر میں بطور پاکستانی قوم بننے اور قوم کی طرح جینے کے ڈھنگ سے ہم کوسوں دور ہیں اور دور ہوتے جا رہے ہیں۔ جذباتیت کے گھوڑے پر سوار ہیں جو معلوم نہیں کہا ں رکے گا۔ دلچسپ امر ہے

Read more

جنگ کیا ہوتی ہے؟ سرحدی مکینوں سے پوچھو

جنگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں۔ میڈیا جنگی جنون کو ہوا دینے میں مصروف ہے۔ آر پار کی بھوک و افلاس زدہ عوام جنگ کی تباہ کاریوں اور ہولناکیوں سے بے خبر ایک دوسرے کی ہلاکتوں اور تباہی و بربادی پر جشن مناتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ہلاکتوں کی گنتی جاری ہے۔ یعنی دونوں جانب کی جنتا حکمرانوں کے سفاکانہ عمل کے زیر اثر آکر اپنی زندگی کی تلخیاں بھول کر جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ جنگ کی مخالفت اور

Read more

سرائیکی صوبے کا ڈھول

شدید خواہش ہے کہ سرائیکی صوبہ ضرور بنے۔ آج کل سرائیکی عوام پہلے سے زیادہ سرگرم ہیں۔ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں ہے کہ سرائیکی خطہ بے شمار محرومیوں کا شکار ہے۔ یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ موجودہ حکومت میں وزیر اعظم اور وزیرخارجہ سمیت با اختیارحکومتی اور ریاستی کلیدی عہدوں پر سرائیکی خطہ سے تعلق رکھنے والے کئی افراد براجمان ہیں۔ با الفاظ دیگر وفاق اور پنجاب میں سرائیکی حکمران ہیں۔ مگر سرائیکی صوبے کے لئے تحریک چلانے والی کیسی پارٹی اور تنظیم کا نہ وہ حصہ ہیں اور نہ ہی کھل کر سرائیکی صوبے کی حمایت کرتے ہیں۔ اس کے باوجود سرائیکی عوام کے ووٹ حاصل کرکے اقتدار کے مزے لوٹتے ہیں۔

Read more

محروم طبقات کا رونا اور پاکستان سویلین الائنس

سانحہ ساہیوال پر شدیدعوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔ پنجاب حکومت ایک طرف متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کر رہی ہے اور دوسری جانب واقعات کا رخ موڑنے کے لئے کوشاں ہے۔ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پر جو مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس میں کسی اہلکار کو نامزد کرنے کی بجائے 16 نامعلوم افراد لکھے گئے ہیں۔ مطلب مقدمہ درج کرنے کی محض خانہ پری کی گئی ہے۔ متاترہ خاندان کے لئے 2 کروڑ کی امداد کا اعلان

Read more

عمران خان، مہاتیر محمد اور نیا پاکستان

مہاتیر محمد 22 سال ملائیشیا کے وزیراعظم کی حیثیت سے حکمران رہے۔ آج پھر اقتدار مہاتیر کے پاس ہے۔ مہاتیر کا سابقہ طرز حکمرانی بہت سادہ اورواضح تھا۔ ملائیشیا کے حکمران طبقات کی ایسی پرتیں جن سے تھوڑا سا بھی شک ہوتا کہ وہ مہاتیر حکومت کے ناقد ہیں، انہیں مقدمات بنا کر جیل میں بند کردیا جاتا۔ جب تک مہاتیر محمد کی حکومت رہی تمام تر سیاسی مخالفین جیلوں میں بند رہے یا وہ ملک چھوڑ گئے۔ وہ مخالفین کے لئے دہشت بنے رہے۔ صحافیوں، ججوں کے خلاف اقدامات کیے۔

مہاتیر کا نعرہ بھی کرپشن کے خلاف رہا۔ امریکہ کے مخالف تھے۔ پارٹی اور حکومت میں اپنی مرضی کرتے۔ تنقید کی بالکل پرواہ نہ کرتے۔ مہاتیر کی یہ ایک معمولی سی جھلک ہے جو آپ عمران خان میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اگر ہم مہاتیر محمد کی معاشی پالیسوں کی بات کریں تو ملائیشیا مہاتیر کے دور میں شدید مالی و معاشی بحرانوں کا شکار رہا ہے۔

Read more

وفاق پاکستان کو ریجنلائزیشن کی ضرورت ہے

ریجنل ازم (علاقائیت) سیاسی نظریہ ہے۔ جس کی بنیاد علاقائی طور پر سیاسی، سماجی اور معاشی ترقی کو توجہ کا مرکز بنایا جاتا ہے۔ ریجن ایک یا زیادہ ہو سکتے ہیں۔ کئیء ریجن کی ایسوسی ایشن، سیاسی جماعت اور تنظیم بنائی جا سکتی ہے۔ علاوہ جغرافیائی شناخت کے ریجنل لسانی اکائیاں، مذہبی اقلیتی گروپس، قومیتیں اور ثقافت ریجنل ازم کی ڈومین میں آتیں ہیں۔ بنیادی فلسفہ وفاقیت کی ریجنلائزیشن کرنا ہے۔ اقتدار کی مرکزیت میں بتدریج کمی کرکے ریجن کو زیادہ سے زیادہ خودمختاری دینا ہے۔

ریجنل ازم میں مرکزی ریاست کی بنیاد ریجن پر مبنی ہوتی ہے، جس طرح یونائیٹڈ اسٹیٹ آف امریکہ ہے۔ پچاس ریجن کا ایک وفاق ہے۔ علاقائیت کی سیاست سے وفاقیت کو تقویت ملتی ہے۔ آج کا عہد تقاضا کرتا ہے کہ علاقائی خطوں کی بات کی جائے۔ ریجنل ازم سے ریاست مضبوط اور وفاق طاقت ور ہوتا ہے۔ پڑوسی ملک بھارت نے پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں شورش کا خاتمہ ریجنل ازم کی سیاست کے ذریعے کیا ہے۔ آج آپ کو بھارتی پنجاب میں خالصتان کی وہ آواز سنائی نہیں دیتی ہے جو کچھ عرصہ پہلے سنائی دے رہی تھی۔ بھارت نے ریجنل ازم کو فروغ دے کر وفاق کو بچایا ہی نہیں بلکہ مضبوط کرلیا ہے۔ بھارتی پنجاب میں اب خالصتان تحریک تمام تر کوششوں کے باوجود آگے نہیں بڑھ رہی ہے اور نہ کوئی آئندہ آثار نظر آتے ہیں۔

Read more

شہید بے نظیر اور غریب عوام کی امیدیں

پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کو ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات سے جوڑا جائے، تو بات وہیں ختم ہو جاتی ہے کہ نامعلوم دہشت گردوں نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے بے نظیر بھٹو کو نشانہ بنایا ہے۔ لیکن بے نظیر کے قتل کو تاریخی تسلسل سے جوڑا جائے تو نتائج مختلف سامنے آتے ہیں۔ اور پھر عینی شاہدین کے بیانات، جنرل ہاسپیٹل کے سرجن ڈاکٹر مصدق کا ابتدائی بیان اور پھر بیانات کو بدلنا مزید شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کی پریس بریفنگ تحقیقات کا رخ موڑنے کی کوشش اور قتل کا ملبا القاعدہ یا طالبان کے کھاتے ڈالنے اور بیت اللہ محسود اور مولوی صاحب کی آڈیو ٹیپ کا ذکر اور بے نظیر بھٹو کا قتل ان کی گاڑی کے سن روف لیور لگنے سے قرار دینا حکمرانوں کے ایسے تضادات ہیں کہ سانحہ دہشت گردی سے زیادہ سیاسی لگتا ہے اور قتل کے محرکات کی دھندلی سی تصویر نظر آتی ہے۔ اگر تاریخی حقائق اور تسلسل کا جائزہ لیں تو بے نظیر بھٹو کے باپ ذوالفقار علی بھٹو جو کہ اس وقت عالمی قوتوں کے فیورٹ تھے اور ان کی شہرت چار عالم تھی۔

Read more

موت کا منظر مرنے کے بعد کیا ہوگا

جنرل ضیاء کے گیارہ سالہ دور میں عوام کے دلوں میں خوف پیدا کرنے کے لئے ایک کتاب موت کا منظر مرنے کے بعد کیا ہوگا۔ مفت تقیسم ہوا کرتی تھی۔ اس وقت کے ہر نوجوان نے پڑھی ہے۔ مذکورہ کتاب کی عملی تصویر آج سماج میں بھرپور طریقے سے نظر آتی ہے۔ پچھلے دنوں آسیہ بی بی کی بریت سے پیدا ہونے والی صورتحال اس امر کی غماض ہے کہ سیاسی تنظیمیں آج بھی 1988 سے پہلے والی پوزیشن سے کچھ زیادہ بہتر نہیں ہو سکیں ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے سیاسی نظریات کی آبیاری اور نئی قیادت کی تعمیر کی بجائے اپنی قوتوں اور صلاحیتوں کو ایک دوسرے کی ٹانگ کھنچنے پر صرف کیا ہے۔

Read more

خدارا گھر واپس آ جائیں

پاکستان تحریک انصاف نے نئی طرح ڈالی ہے۔ سیاست میں سب کچھ جائز ہے تبدیلی کے نام پر جو امیددی تھی۔ اس کی بلندی کوخود عمران خان بھی چھونے سے قاصر ہیں۔ دفاع کرنے والے کہتے پھر رہے ہیں کہ پرانے پاکستان میں بھی لوڈشیڈنگ، بے روزگاری، معاشی بحران تھا۔ پرانے پاکستان کے میاں نواز شریف اور آصف زرداری کی حکومتوں میں کون سی دودھ کی نہریں بہہ رہی تھی۔ بات تو سچ ہے۔ دوسری بات یہ کہی جا رہی

Read more

سب سے بڑا نظریہ اور فلسفہ ہماری اپنی ثقافت ہے

وطن عزیر میں سیاست نے کاروبار کی شکل اختیار کرلی ہے۔ سیاسی پارٹیاں اور تنظیمیں کمپنیوں کے فرائض انجام دیتی ہیں۔ پاکستان میں بنتی ٹوٹتی سیاسی پارٹیوں اور سیاسی تنظیموں میں اگر تقیسم کی جائے تو ایک طرف ایسا طبقہ ہے ۔جس کے لوگ جو ہر قسم کے سیاسی نظریے اور فلسفے کو بلائے طاق رکھتے ہوئے راتوں رات سیاسی جماعت اور تنظیم کھڑی کرلیتے ہیں۔ علامہ اقبال کا نرگسی شعر ہی ان کی تنظیم یا سیاسی جماعت کیلئے سب

Read more

ایک معذور اور بے روزگار کا وزیرعظم کے نام خط

عزت مآب جناب وزیراعظم عمران خان اسلام علیکم! میں ایک معذور اور بے روزگار شخص ہوں۔ تین مرلے کے گھر میں رہتا ہوں۔ جس کا صرف پانی کا بل 35ہزار ہے۔ عدم ادائیگی کے باعث جس میں ہر ماہ باقاعدگی سے پانچ سو روپے اضافہ ہورہا ہے۔ بخدا جس پانی کا مجھے بل ہر ماہ مل رہا ہے ۔ اس کی ایک بوند بھی میرے گھر کبھی نہیں آئی ہے۔ یہ واجب الادا ہے۔ معلوم نہیں کہ راولپنڈی واسا انتظامیہ

Read more

وزیر اعظم صاحب! معذور افراد سے دوستی کا عملی ثبوت بھی دیں

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں معذور افراد کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معذور افراد کا خصوصی خیال کرے گی۔ بہت اچھا ہے۔ بلکہ وزیراعظم کا پورا خطاب ہی ہمدردانہ تھا۔ یہ ساری باتیں وہ پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔ معذور افراد کے حوالے سے دھرنے کے دوران بھی اعلانات، وعدے کے گئے تھے۔ تحریک انصاف معذور افرد ونگ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ بلاشبہ یہ معذور افراد کے لئے بہت بڑی

Read more

جمہوریت پسند کیا کر رہے ہیں

وطن پاک میں جمہوریت پر آج پھر مشکل وقت ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ان دیکھی قوتیں سیاسی قوتوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کے درپے ہیں۔ مستونگ اور پشاور دھماکوں میں شہادتیں معمولی واقعات نہیں ہیں۔ اگر کوئی کہے کہ دہشت گردی کا تسلسل ہے تو یہ بات ہضم ہونے والی نہیں ہے۔ یہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔ منصوبہ بندی کے ساتھ انتخابی امیدواروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ خاص مقاصد کے حصول کے لئے خون کی ہولی کھیلی گئی

Read more

نئے صوبوں کا قیام وفاق کی بقا کا مسئلہ ہے

پنجاب کے کسان بڑے کھیت کو پانی سے سیراب کرنے کے لئے کھیت کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرلیتے ہیں تاکہ کھیت کے ہر کونے میں موجود فصل کے ہر پودے تک پانی پہنچ سکے۔ یہ بہت آسان طریقہ ہے۔ ورنہ بہت زیادہ پانی ضائع ہوجاتا ہے اور کھیت بھی مکمل طور پر سیراب نہیں ہوتا ہے۔ کھیت جدھر پانی نہیں پہنچ پاتا ہے۔ وہاں فصل نہیں ہوتی ہے۔ اگے ہوئے پودے بھی سوکھ جاتے ہیں اور کسان کھیت

Read more

نواز شریف: پنجاب اور پنجابیوں کا غدار

پیپلزپارٹی ،ایم کیو ایم ،اے این پی اور اس قبیل کے دوسرے لوگ بھی اگر نواز شریف کو غدار کہہ رہے ہیں تو پھر اب پاکستان کے عوام کو یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ آمدہ الیکشن میں نئے غداروں اور سابقہ غداروں کوایک ہی لائن  میں رکھیں اور سب کا بائیکاٹ کیا جائے۔ وطن اور قوم سے غداری ناقابل معافی جرم ہے۔ نئے ہوں یا پرانے غدار الیکشن لڑسکتے ہیں اور نہ ہی سیاسی دھارے میں شامل رہ کر سیاست

Read more