#PAKvBAN: پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے آغاز میں ہی دہری کامیابی

پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو آغاز میں ہی دہرا نقصان ہوا ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل، بنگلہ دیش نے سات اوورز کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنائے تھے۔ اس وقت کریز پر لٹن داس اور تمیم اقبال موجود ہیں۔ مزید پڑھیے وہ فیصلہ جس نے آج لاہور

Read more

#coronavirus: چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی، پاکستانی اور انڈین طلبا مشکلات کا شکار

چین کا ہوبائی صوبہ کرونا وائرس کا مرکز ہے چین میں صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے ہوبائی میں مزید 15 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد چین میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 41 ہو گئی ہے۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی بڑھ کر 1287 ہو گئی ہے۔ ہوبائی صوبہ کرونا وائرس کا

Read more

’دی اکانومسٹ‘ کو انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیاں کیوں کھٹکنے لگیں؟

لندن سے شائع ہونے والے دنیا کے انتہائی معتبر جریدوں میں سے ایک ’دی اکانومسٹ‘ کے تازہ شمارے کی کور سٹوری میں لکھا گیا ہے کہ مودی ایک روادار اور متعدد مذاہب والے ملک انڈیا کو ہندو ملک میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ’عدم روادار انڈیا، مودی کس طرح دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی اس سٹوری میں وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کا تجزیہ

Read more

امریکہ: تین گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی طالبہ ندا جمالی کون ہیں؟

ندا جمالی اپنے ساتھیوں اور ’ریسلنگ ہیمر‘ کے ہمراہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع بدین کی رہائشی 15 سالہ ندا جمالی جب امریکہ کے لیے روانہ ہوئی تھیں تو ان کی شناخت ایک ذہین طالبہ کی تھی۔ لیکن صرف چار ماہ کی تربیت میں انھوں نے ریسلنگ میں تین گولڈ میڈل حاصل کر کے اپنی ایک نئی شناخت اور مقام بنا لیا۔ ندا جمالی نے امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں 116 پاؤنڈ کی کیٹگری کی وومین ریسلنگ میں یہ

Read more

کیا مردہ شخص کا سپرم استعمال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے؟

کیا مردہ افراد کے سپرم سے افزائشِ نسل ہو سکتی ہے؟ ایک تازہ تحقیق کے مطابق انسان کے مرنے کے بعد بھی اس کے جسم سے نکالے گئے سپرم عطیہ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ جرنل آف میڈیکل ایتھکس نامی جریدے میں شائع ہونے والے ایک تجزیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افزائش نسل کے لیے مرنے کے بعد انسان کے جسم سے سپرم نکال کر حالیہ ذخائر میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ صرف 2017 میں برطانیہ میں

Read more

ایران کا عراق میں امریکی بیس پر حملہ: ’34 امریکی سپاہیوں کو دماغی چوٹیں آئیں‘

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی بیس پر ایرانی حملے کے بعد 34 امریکی فوجیوں میں شدید دماغی چوٹ (ٹی بی آئی) کی تشخیص کی گئی ہے۔ ایک ترجمان کے مطابق فی الحال 17 فوجیوں کی اب بھی طبی نگہداشت کی جا رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آٹھ جنوری کو ایران کی طرف سے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بدلے میں کیے جانے والے حملے میں کوئی بھی امریکی زخمی نہیں ہوا۔

Read more

#earthquake: ترکی میں 6.8 شدت کا زلزلہ، کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے

مشرقی ترکی میں آنے والے شدید زلزلے میں حکام کے مطابق کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز ایلازہ صوبے میں سیوریس نامی قصبہ بتایا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے عمارتیں گر گئیں اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ممالک شام، لبنان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے۔ ترکی میں زلزلے عام ہیں اور 1999 میں مغربی ترکی میں آنے

Read more

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں برفانی تودوں سے تباہی: ’میرا وہ بچہ ہلاک ہو گیا جس نے ابھی دنیا میں آنا تھا‘

‎’میں تین دن تک زخمی بیوی کے ساتھ مدد کے انتظار میں بیٹھا رہا، جب مدد آئی تب تک میرا وہ بچہ ہلاک ہو گیا تھا جس نے ابھی دنیا میں آنا تھا۔‘ ‎یہ محمد یونس ہیں جو وادی نیلم کے دور دراز گاؤں ڈھکی چکنار سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ گاؤں حالیہ برفباری اور برفانی تودے گرنے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دیہات میں شامل ہے اور اس تک جانے والا راستہ انتہائی کٹھن اور طویل ہے۔

Read more

بلوچستان میں سیاسی گٹھ جوڑ، سپیکر نے وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی

بلوچستان اسمبلی کے سپیکر میر عبد القدوس بزنجو اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے درمیان اختلافات ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کر گئے ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے سپیکر نہ صرف کھل کر وزیر اعلیٰ کے خلاف میدان میں آگئے ہیں بلکہ انھوں نے وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک استحقاق بھی جمع کرادی ہے۔ سپیکر کا دعویٰ ہے کہ وزیر اعلیٰ کو تبدیل کرنے کے لیے انہیں مطلوبہ اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ اسی حوالے سے مزید پڑھیے بلوچستان:

Read more

میرے پاس تم ہو ڈرامے کے خلاف اپیل: ’آپ فرض کر رہے ہیں کہ جج نے بھی ڈرامہ دیکھا ہوگا‘

‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط پر پابندی کے لیے درخواست پر دونوں اطراف کے موقف سنے جا چکے تھے، اب فیصلہ آنا باقی تھا۔ لیکن لاہور کے اسلام پورہ میں واقع دیوانی عدالتوں کی عمارت میں زیادہ تر لوگ اس سے بےخبر تھے۔ پانچویں منزل پر واقع سول عدالت کے کمرے تک پہنچنے میں کئی وکلا چیمبرز اور عدالتی کمروں کے درمیان سے گزر ہوتا ہے۔ نماز جمعہ کے وقفے کے دوران ایسی ہی ایک بند عدالت کا

Read more

مانسہرہ: بچے سے زیادتی، ’مرکزی ملزم قاری شمس الدین کا ڈی این اے میچ کر گیا‘

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے مدرسے میں بچے کے ساتھ زیادتی کے مرکزی ملزم کا ڈی این اے لیبارٹری رپورٹ میں میچ کر گیا ہے۔ یہ میڈیکل ٹیسٹ خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے کرایا گیا ہے جس میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

Read more

سلیمانی کے بعد کا عراق: امریکہ افواج کا مستقبل کیا ہے؟

’راکٹ آ رہا ہے، آ رہا ہے، چھُپ جائیں۔‘ عراقی دارالحکومت بغداد میں واقع امریکی فوجی اڈّے، یونین تھری، میں لگے ہوئے لاؤڈ سپیکر سے کوئی چیخ چیخ کر مکینوں کو خبردار کر رہا تھا۔ امریکی قیادت میں عراق میں موجود غیر ملکی فوجوں کا یہ اڈّہ شہر سے دور نہیں، بلکہ بغداد کے محفوظ حصے یا گرین زون میں واقع ہے۔ یہ اڈہ اسی علاقے میں تعمیر کیا گیا ہے جہاں صدر صدام حسین کا محل ہوا کرتا تھا۔

Read more

جارج سوروس کا ڈیووس میں خطاب: ٹرمپ، شی، اور مودی ’انسانی تہذیب کے لے خطرہ‘

امریکہ کی معروف شخصیت ارب پتی جارج سوروس نے کہا ہے کہ دنیا اپنی تاریخ میں تغیرات کی ایک ایسی منزل پر کھڑی ہے جہاں جمہوری معاشروں اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے انسانی تہذیب کے وجود کو خطرہ لاحق ہے۔ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جارج سوروس نے کہا کہ قوم پرستی کھلے معاشرے کی سب سے ’بڑی دشمن‘ ہے۔ انہوں نے انڈیا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری معاشروں کو

Read more

دلی انتخابات: ’دلی کی سڑکوں پر انڈیا اور پاکستان کا مقابلہ ہوگا‘ کی ٹویٹ پر الیکشن کمیشن حرکت میں

بی جے پی کے امیدوار کپل مشرا نے اگست 2019 میں عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بھارتہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی انڈیا کے الیکشن کمیشن نے ٹوئٹر سے درخواست کی ہے کہ وہ دلی اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی کے ایک امیدوار کی اس ٹویٹ پیغام کو ہٹا دے جس میں انھوں نے ریاستی انتخابات کو انڈیا اور پاکستان کے درمیان مقابلہ قرار دیا تھا۔ جمعرات کو دلی کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے بی جے

Read more

#PAKvBAN پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش کے پہلے ٹی ٹوئنٹی پر سمیع چوہدری کا کالم: وہ فیصلہ جس نے آج لاہور میں ’پاکستان کی لاج رکھ لی‘

محمود اللہ کے تو سپنے ٹوٹ گئے مگر بابر اعظم یقیناً سوچ رہے ہوں گے کہ اس سال کے باقی دن بھی ایسے ہی ہوں۔ کچھ عرصہ قبل پی سی بی کے چئیرمین احسان مانی میڈیا کو یہ بتاتے پائے گئے تھے کہ ڈومیسٹک سرکٹ کو انٹرنیشنل معیارات کے برابر لانے کے لیے وسیع پیمانے پہ تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ ان وسیع پیمانے پہ لائی جانے والی تبدیلیوں میں سے ایک یہ بھی تھی کہ لوکل کیوریٹرز کی ٹریننگ

Read more

تعلیم کا عالمی دن: ’بیٹی پڑھاؤ، کم سے کم بارہ جماعتیں‘

فائل فوٹو تین دسمبر 2018 کو اقوام متحدہ نے ہر برس 24 جنوری کو تعلیم کے عالمی دن کے طور پر منائے جانے کا اعلان کیا۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج یہ دن منایا جا رہا ہے جس کی گونج سوشل میڈیا پر بھی محسوس کی جا رہی ہے۔ پاکستان میں اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج دو ٹرینڈز سرفہرست رہے جس میں ’بیٹی پڑھاؤ‘ اور ’کم سے کم بارہ جماعتیں‘ شامل

Read more

عمران خان کا ڈیووس میں بی بی سی کو انٹرویو: مذہبی اقلیتوں کے ساتھ تفریق پاکستانی آئین، پالیسی کا حصہ نہیں

عمران خان 22 جنوری 2020 کو ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مذہبی اقلیتوں کے ساتھ تفریق پاکستان کے آئین کا حصہ نہیں اور نہ ہی یہ پاکستانی حکومت کی پالیسی میں شامل ہے۔ ڈیووس میں بی بی سی کی مشیل حسین کے ساتھ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسے لوگ رہے ہوں گے جنھوں نے اقلیتوں کے ساتھ

Read more

عراق: امریکی افواج کے خلاف بغداد میں ملین مارچ، تصاویر میں

عراق میں امریکی افواج کی موجودگی کے خلاف جمعہ (آج) کو ‘ملین مارچ’ کے نام سے ایک ملک گیر احتجاج کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس اجتجاج کی کال عراق کے بااثر شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے دی ہے اور اسے عراق کے شیعہ گروپس کی حمایت بھی حاصل ہے۔ اگرچہ یہ توقع کی جا رہی تھی کہ احتجاج کا باقاعدہ آغاز جمعے کی نماز کے بعد شروع ہو گا مگر عراقی ذرائع ابلاغ پر دیکھائے جانے والے مناظر

Read more

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: محمود اللہ کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ

PCBٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو سیریز کے تمام میچ جیتنے ہوں گے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعے کو لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔ قدافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نے بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے مصباح کا

Read more

امریکہ اب حاملہ خواتین کو ’بچوں کی پیدائش‘ کے لیے ویزا نہیں دے گا

انیلہ (فرضی نام) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی رہائشی اور ایک خاتونِ خانہ ہیں۔ وہ پاکستانی شہری ہیں مگر ان کے تین میں سے دو بچے امریکی شہریت رکھتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ ان دونوں بچوں کا جنم امریکی سرزمین پر ہوا تھا۔ امریکہ کے آئین کے مطابق امریکی سرزمین پر پیدا ہونے والے ہر بچے کو امریکہ کے مستقل شہری کا درجہ حاصل ہو جاتا ہے۔ بی بی سی اردو کے دانش حسین سے بات کرتے ہوئے انیلہ

Read more

ٹِنڈر: مقبول ڈیٹنگ ایپ کے صارفین کی حفاظت کے لیے نئے سکیورٹی فیچر متعارف

Tinderٹِنڈر صارفین کی تصاویر کی تصدیق کرنا چاہتا ہے تاکہ بہروپیوں سے نمٹا جا سکے اگر آپ انٹرنیٹ پر اپنا شریکِ حیات ڈھونڈنا چاہتے ہیں لیکن کسی اجنبی سے بات چیت کرتے ہوئے گھبراتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہے! مقبول ڈیٹنگ ایپ ٹِنڈر نے اپنے صارفین کی حفاظت کے لیے کچھ نئے فیچر متعارف کروائے ہیں جن میں ایک پینِک بٹن اور دیگر سکیورٹی اقدامات شامل ہیں۔ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ روزانہ اس ایپ کے ذریعے

Read more

ممی کی واپسی: سائنس کی مدد سے مصر کی 3000 سال پرانی حنوط شدہ لاش کی آواز دوبارہ سن لی گئی

سائنسدانوں کے مطابق انھوں نے ایک 3000 سال پرانے مصری راہب کی موت کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کی خواہش کچھ حد تک پوری کر دی ہے۔ یہ تب ممکن ہوا جب انھوں نے اس کی حنوط شدہ لاش یا ممی میں موجود آواز کی نالی کی ایک مصنوعی شکل تیار کی اور اس سے ان کی آواز کی نقل تیار کر لی۔ نسیمُن کے بولنے سے حرف علت جیسی آوازیں سنی گئیں، جیسے ایک بھیڑ ممیاتا ہے۔ خیال ہے

Read more

فضائیہ ہاؤسنگ سکیم: اربوں روپے کے منصوبے میں چار سال بعد صرف چار عمارتیں تعمیر

محمد حنیف تیس سال متحدہ عرب امارات اور پھر سعودی عرب میں ہوا بازی کے شعبے میں کام کرنے کے بعد جنوری 2019 میں کراچی یہ سوچ کر آئے تھے کہ اب وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ پاکستان میں رہیں گے۔ اس مقصد کے لیے انھوں نے کراچی کے مضافاتی علاقے گلشنِ معمار کے نزدیک واقع فضائیہ ہاؤسنگ سکیم (ایف ایچ ایس) کی زمین میں پچھلے چار سال سے سرمایہ بھی لگایا ہوا تھا۔ ان چار سالوں میں تین

Read more

کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم: لاپتہ افراد کے وکیل رہائی کے بعد گھر پہنچ گئے

وزارت دفاع کے ماتحت اداروں نے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کے مقدمات کی پیروی کرنے والے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کو رہا کر دیا ہے۔ انعام الرحیم کو 17 دسمبر کو راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ سے اغوا کیا گیا تھا اور بعد ازاں عدالت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ گمشدہ وکیل وزارت دفاع کے ماتحت اداروں کے پاس ہیں۔ کرنل ریٹائرڈ انعام کے اہلخانہ کے مطابق انھیں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب

Read more

شوبز ڈائری: انڈیا میں شہریت کے متنازع قانون پر نصیرالدین شاہ اور انوپم کھیر آمنے سامنے

’نیشنل سکول آف ڈرامہ کے ان کے کسی بھی پرانے ساتھی سے معلوم کریں تو وہ بتائیں گے کہ انوپم کتنے چاپلوس قسم کے انسان ہیں اور یہ چاپلوسی ان کی فطرت اور خون میں شامل ہے’ حال ہی میں بالی وڈ کے ممتاز اداکار نصیرالدین شاہ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’دی وائر‘ کے ساتھ انٹرویو میں انڈیا میں شہریت کے متنازع قانون پر اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں فرقہ پرستی میں اضافہ ہو رہا

Read more

کرپٹوکرنسی: ایف آئی اے نے شانگلہ میں غیرقانونی ڈیجیٹل کرنسی مائینگ فارم پکڑ لیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر ونگ نے خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ایک خفیہ کرپٹوکرنسی کے ’مائینگ فارم‘ کو قبضے میں لے کر دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ تحقیقی افسران کے مطابق یہ مائنگ فارم غیر قانونی طور پر نصب کیا گیا تھا جہاں سے ڈیجیٹل کرنسی بنائی بھی جاتی تھی اور پھر ویب سائٹس پر فروخت اور اس پر کمیشن لینے کا کاروبار بھی کیا جا رہا تھا۔ جن افراد پر اس مائنگ

Read more

آشیما نے شوہر کے بغیر ماں بننے کا فیصلہ کیوں کیا

’اپنی مرضی سے ماں بننے کا انتخاب کرنا پانا ہی اصل آزادی ہے۔ اگر آپ کے پاس بچہ پیدا کرنے کی آزادی ہے تو آپ کا ماں بننے کا تجربہ مختلف ہوتا ہے۔ آج کے دور میں خوتین اپنی مرضی سے ماں بننے کا فیصلہ کر سکتی ہیں۔ وہ ایسا کر بھی رہی ہیں۔ وہ بھی بغیر کسی پچھتاوے کے۔‘ یہ کہنا ہے امریکہ کی فیمینسٹ مصنفہ بیٹی فرائڈن کا۔ ممبئی میں رہنے والی 45 سالہ فلمساز آشیما چھبر نے

Read more

#coronavirus: نئے چینی سال کے موقعے پر کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ

چین میں انتظامیہ خطرناک وائرس کورونا کی وبا کو پھیلاؤ سے روکنے کے لیے شدید جدوجہد کر رہی ہے جہاں نئے چینی سال کی تقریبات کو منانے کے لیے لاکھوں افراد تیاریاں کر رہے ہیں۔ بیجنگ اور ہانگ کانگ میں حکومت نے نئے سال کی بڑی تقریبات کو وائرس سے پھحلنے والے خطرے کے پیش نظر منسوخ کر دیا ہے تاکہ عوام آپس میں گھل مل نہ سکیں جس سے وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔ ووہان شہر اور ہوبائی

Read more

مصباح کا ‘ٹرائل اینڈ ایرر’ کہاں تک چلے گا؟

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کوچ مصباح اور کپتان بابر اعظم کے لیے امتحان ثابت ہوگی مصباح الحق اور ٹی ٹؤنٹی کرکٹ کا تعلق بڑا پیچیدہ سا ہے۔ پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں دھماکے دار واپسی ٹی ٹؤنٹی کرکٹ کے راستے ہی ہوئی تھی جہاں وہ پاکستان کو 2007 میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹؤنٹی ورلڈکپ جتوانے کی نہج تک لے آئے تھے۔ سست کھیلنے اور ٹُک ٹُک کی شہرت رکھنے والے مصباح ہی تھے

Read more

ایف بی آئی نے ’ڈیٹا انکرپشن روکنے کے لیے ایپل پر دباؤ ڈالا‘

ایپل نے امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے دباؤ میں صارفین کے ڈیٹا کو مکمل طور پر انکرپٹ کرنے کے منصوبے کو ترک کیا۔ اطلاعات کے مطابق ایپل نے صارفین کے ڈیٹا کو آئی کلاؤڈ پر مکمل طور پر انکرپٹڈ صورت میں رکھنے کی سروس کا منصوبہ بنایا تھا تاہم ایف بی آئی ایسا نہیں چاہتی تھی۔ ڈیٹا انکرپشن کے عمل میں صارفین کا ڈیٹا ایک کوڈ میں تبدیل ہوجاتا ہے اور اس تک رسائی پاسورڈ کے بغیر ناممکن

Read more

ینتلاگن: سویڈن کی قدیم روایت اور دولت کی نمائش

سٹاک ہوم کے امیر ترین علاقے اوسٹیرمالم میں ساحل کے ساتھ نجی کشتیاں، تیرتے ہوئی بارز موجود ہیں۔ تین شاہراہوں سے منسلک اس جگہ پر کشتیوں میں سویڈن کے دارالحکومت کے مہنگی ترین دکانیں ہیں اور یہاں بوتیک اور ریستوران بھی ہیں۔ قریب ہی 18ویں صدی کی ایک پرتعیش عمارت میں دفاتر اور لوگوں کی ذاتی بار بھی ہیں۔ یہ علاقہ خزان کی دھوپ سے بچنے کے لیے ڈیزائنرز سیاہ چشمے پہنے لوگوں سے بھرا ہوا ہے۔ لیکن ان سب

Read more

کیا پیراسیٹامول جیسی ادویات دماغ کو متاثر کرتی ہیں؟

اب تک آئے روز سڑکوں پر دنگا فساد کرنے، جوئے کی لت پڑ جانے، حتیٰ کے نہایت پیچیدہ قسم کے فراڈ کے ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس قسم کی حرکات اور عام ادویات کے درمیان تعلق پایا جاتا ہے۔ کچھ روز مرّہ کی ادویات کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے دیرپا استعمال سے خلجان اور عصابی تناؤ کم ہو جاتا ہے جبکہ کچھ دوائیں ایسی ہوتی ہیں

Read more

انڈیا نے کشمیر پر امریکی صدر ٹرمپ کی پیشکش کو رد کر دیا

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار انڈین حکومت نے پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر حل کرنے میں امریکی صدر ٹرمپ کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے میں کسی تیسرے فریق کا کوئی کردار نہیں ہے۔ انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا ہے کہ ’کشمیر پر ہمارا رخ بالکل واضح ہے۔ یہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مسئلہ ہے۔ ہم اسے پاکستان کے ساتھ مل کر حل کر لیں گے۔‘

Read more

فرانسیسی صدر ایمینویل میکراں نے اسرائیلی پولیس کو ڈانٹ دیا

فرانس کے صدر ایمینویل میکراں نے یروشلم کے دورے میں اسرائیلی پولیس کو ڈانٹ دیا۔ صدر میکراں نے پولیس اہلکاروں پر اُن قوائد کی خلاف ورزی کا الزام لگایا جن کے تحت اسرائیلی پولیس اہلکاروں کا اُس چرچ میں داخلہ ممنوع ہے جس کا وہ دورہ کر رہے تھے۔ صلیبی جنگوں کے زمانے کا سینٹ این نامی چرچ فرانس کی سرزمین سمجھا جاتا ہے۔ انھوں نے انگریزی زبان میں وارننگ دیتے ہوئے کہا ‘آپ نے جو میرے سامنے کیا ہے

Read more

سلمیٰ بروہی کیس: جنسی زیادتی کے الزام میں سول جج امتیاز حسین بھٹو کی ضمانت قبل از گرفتاری

Science Photo Library سندھ ہائی کورٹ نے سول جج امتیاز حسین بھٹو کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے جن پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک خاتون کو جنسی فعل پر مجبور کیا۔ اٹھارہ سالہ خاتون کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد سول جج امتیاز حسین بھٹو کو عدالتی فرائض انجام دینے سے روک دیا گیا ہے۔ سلمیٰ بروہی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے

Read more

کیا ماسک پہننے سے وائرس کی منتقلی سے بچا جا سکتا ہے؟

کسی بھی وائرس کے پھیلنے کے بعد سب سے زیادہ نظر آنے والی تصاویر ڈاکٹروں والے ماسک پہنے لوگوں کی دکھائی دیتی ہیں۔ انفیکشن سے بچنے کے لیے ایسے نقاب یا ماسک کا استعمال دنیا کے بہت سے ممالک میں مقبول ہے۔ خاص طور پر چین میں کورونا وائرس کے حالیہ پھیلاؤ کے دوران ان کا استعمال بڑھ گیا ہے جبکہ ایسے ہی ماسک چین میں بڑے پیمانے پر پائی جانے والی فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے بھی پہنے

Read more

سیکس کی خواہش نہ ہو تو عورت کی زندگی کیسی ہوتی ہے؟

ہنستی کھلکھلاتی اور سٹائلش کپڑے پہننے والی سندھیا اپنی عمر 40 برس بتاتی ہیں۔ اس بات پر پہلی بار میں تو یقین بھی نہیں ہوتا کیونکہ وہ دیکھنے میں اپنی عمر سے بہت کم لگتی ہیں۔ تو اس پر ہم اُن سے پوچھے بغیر نہ رہ سکے کہ ’آپ تو مشکل سے 30 کی لگتی ہیں، 40 برس کی بالکل بھی نہیں۔ اس کا راز کیا ہے؟ سندھیا مسکراتے ہوئے اس کا جواب دیتی ہیں۔ ’راز یہ ہے کہ نو

Read more

انڈیا کی ’خاتون روبوٹ‘ خلا میں جانے کے لیے تیار

اس روبوٹ کا نام سنسکرت زبان میں ویوم مِترا رکھا گیا ہے جس کا مطلب ’خلا میں دوست‘ ہے انڈیا کے خلائی تحقیقاتی ادارے (آئی ایس آر او) کے سائنسدانوں نے ایک ایسا روبوٹ تیار کر لیا ہے جسے ان کے مطابق رواں سال کے اواخر میں خلا میں بھیجا جائے گا۔ اس روبوٹ کا نام سنسکرت زبان میں ویوم مِترا رکھا گیا ہے جس کا مطلب ’خلا میں دوست‘ ہے۔ دسمبر 2021 کے لیے طے شدہ انڈیا کے گگن

Read more

عالمی عدالت انصاف میانمار میں ’روہنگیا برادری کی نسل کشی کا مقدمہ سننے کی مجاز ہے‘

عالمی عدالت انصاف روہنگیا مسلمانوں کی مبینہ نسل کُشی کے خلاف میانمار پر لگائے جانے والے الزامات پر مبنی مقدمہ سننے کی مجاز ہے۔ یہ اعلان جمعرات کو عالمی عدالتِ انصاف کے جج عبدلقوی احمد یوسف نے کیا۔ انھوں نے مدعی ملک گیمبیا کو مقدمے کی کارروائی کو مزید آگے بڑھانے کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی سنایا۔ اس فیصلے کے ذریعے عالمی عدالتِ انصاف میانمار میں مزید تشدد کو روکنے کے لیے عارضی ہنگامی اقدامات اٹھا پائے گی۔ https://twitter.com/Gambia_MOJ/status/1220279556587900928

Read more

سپیشل ایجوکیشن کے لیے فنڈز کی کمی: معذور طلبا کی مشکلات حل کرنا پنجاب حکومت کی ترجیح کیوں نہیں؟

چکوال سے تعلق رکھنے والے نابینا طالب علم فہیم رضا کی بی اے کی ڈگری مکمل ہونے میں ایک سال باقی ہے۔ وہ پچھلے تین برس سے لاہور کے ایک سپیشل ایجوکیشن ڈگری کالج میں زیر تعلیم ہیں اور اسی کے ہاسٹل میں رہتے ہیں۔ لیکن کچھ عرصے سے ان کے لیے گزارا کرنا مشکل ہوگیا تھا۔ ’نہ تو ہماری بسیں چل رہی تھیں اور نہ ہی ہاسٹل کا میس۔ اس کی وجہ سے ہمیں اپنے گھر والوں سے پیسے

Read more

ایرانی قدس فورس کے نئے سربراہ کو امریکی تنبیہ: ’اگر اسماعیل قانی نے امریکیوں کو نشانہ بنایا تو قاسم سلیمانی جیسا انجام ہوگا‘

امریکہ نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے نئے سربراہ اسماعیل قانی کی جانب سے امریکیوں کو نشانہ بنایا گیا تو ان کا انجام ان کے پیشرو جیسا ہوگا۔ یہ بیان ایران کے لیے امریکہ کے ایلچی برین ہوک کی طرف سے ایک عربی اخبار اشرق الاوصت کو ایک انٹرویو کے دوران دیا گیا۔ برین ہوک نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ

Read more

پاکستان میں 2019 میں بدعنوانی میں اضافہ ہوا: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

بدعنوانی پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ‘ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل’ کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 2019 میں سرکاری محکمہ جاتی کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل کے ’کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2019‘ میں دنیا کے 180 ممالک میں ماہرین کی نظر میں موجود کرپشن کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق دنیا میں سرکاری محکموں میں سب سے زیادہ بدعنوانی صومالیہ میں ہے جس کی رینکنگ 180 اور سکور نو ہے جبکہ سب سے

Read more

نو علامات جن سے بڑھاپے کا پتہ چلتا ہے

حیاتیاتی اصطلاح میں بات کریں تو میں کسی ایسی چیز کو نہیں جانتا جو عمر بڑھنے کے ساتھ بہتر ہوتی ہو۔ سپین کے نیشنل سینٹر فار آن کولوجیکل انویسٹیگیشن میں ڈاکٹر میوویل سرانو کی یہ بات کافی افسردہ کرنے والی ہے۔ وہ ‘سائنز آف ایجنگ’ نامی ایک نئی تحقیق کے مصنفین میں سے ایک ہیں جس میں محقیقین وقت گذرنے کے ساتھ ہمارے جسم میں رونما ہونے والی بنیادی عوامل کی فہرست مرتب کرتے ہیں۔ سرانو نے بی بی سی کو بتایا

Read more

جسٹس فائر عیسیٰ ریفرنس: ’اثاثوں کی برآمدگی کے ادارے کا تشکیلی نوٹیفیکیشن ہی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے‘

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی اور سندھ ہائی کورٹ جج کے کے آغا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں صدارتی ریفرنس سے متعلق اثاثوں کی برآمدگی کے ادارے کی تشکیل کا نوٹیفیکشن ہی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔

Read more

خود پسندی: اس ’بیماری‘ کی علامات کیا ہیں؟

سوشل میڈیا پر ایک نظر ڈالنے سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ دنیا خود پسندی کا شکار ہو چکی ہے۔ کم سے کم سوشل میڈیا کی دنیا تو ضرور۔ اس نتیجے پر پہنچ کر آپ غلطی نہیں کر رہے۔ دماغی صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ خود پسندی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور عام نظر آ رہی ہے۔ لیکن لوگ اتنی بڑی تعداد میں خود پسندی یا نرگسیت کا شکار کیوں ہیں؟ بی بی سی

Read more

ورلڈ T20 رینکنگ: بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے نتیجے میں پاکستان کی پوزیشن خطرے میں پڑ جائے گی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اس وقت ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش کی عالمی رینکنگ نویں ہے۔ عالمی رینکنگ میں دونوں ٹیموں کے درمیان اتنے واضح فرق کے باوجود پاکستان کی نمبر ایک پوزیشن خطرے میں ہے۔ عالمی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو سیریز

Read more

کیا ذہنی دباؤ کی وجہ سے بالوں کا رنگ سفید ہو جاتا ہے؟

امریکہ اور برازیل کے محققین کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ذہنی دباؤ ممکنہ طور پر بالوں کو سفید کرنے کا باعث بنتا ہے۔ چوہوں پر کیے گئے تجربات سے ظاہر ہوا کہ اُن کے جسم کے وہ خلیے جو جلد اور بالوں کے رنگ کا تعین کرتے ہیں، وہ ان تجربوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ذہنی دباؤ کی تاب نہ لا سکے اور تکلیف کے باعث انھیں نقصان

Read more

ریال میڈرڈ کے 34 ملین ڈالر والے 19 سالہ برازیلی فٹبالر کون؟

2019 میں برازیلی کلب فلیمینگو کے لیے رینئیر سب سے بہترین فٹبالر تھے سپین کے معروف کلب ریال میڈرڈ نے برازیل کے 19 برس کے اٹیکنگ مِڈفیلڈر رئنیر جیزس کو 34 ملین ڈالر کے عوض سائن کیا ہے۔ میڈرڈ کے ساتھ چھ سال کا معاہدہ کرنے والے 19 برس کے جیزس اپنے ہم وطنوں وینیکس جونئیر اور روڈریگو کے ہمراہ سینٹیاگو برنابیو میں کھیلیں گے۔ سینٹیاگو برنابیو ریال میڈرڈ کا ہوم گراؤنڈ ہے اور کلب کو غیر رسمی طور پر

Read more

ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ: پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں امریکہ سے مدد کے لیے کہا ہے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ پاکستاان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں سے نکلنے میں مدد دے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈیووس میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر سے ملاقات کے دوران ان تمام اقدامات کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا جو پاکستان نے شدت پسندوں کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے کیے ہیں۔ پاکستان

Read more

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی نیلم:: ’راستے میں کئی بار موت سامنے کھڑی ملتی ہے‘

’یہاں تو لوگوں کو تودے تلے دبنے کی عادت ہے، ہر سال ہی ایسا ہوتا ہے‘۔ یہ الفاظ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے ایک اعلیٰ حکومتی اہلکار کے ہیں جن کا تعلق وادی نیلم سے ہے اور وہ ’برفانی تودوں کے عادی‘ ان ہی لوگوں سے ووٹ لے کر اسمبلی تک پہنچے ہیں۔ یہ میری کوریج کے دوران سب سے افسوسناک الفاظ تھے۔ اتفاق سے یہ بات مجھے اس وقت کہی گئی جب میں ایک مقامی صحافی کی اس

Read more

عراق کے سُنی امریکہ کی جانب کیوں راغب ہو رہے ہیں؟

سنہ 2003 کے دسمبر میں جب امریکہ نے صدام حسین کو اقتدار سے بے دخل کر دیا تو وہاں کے شیعہ مسلمانوں نے جشن منایا تھا۔ شیعوں کو لگا کہ امریکہ نے صدام حسین کو ہٹا کر ان کی دلی خواہش پوری کر دی ہے۔ عراق کے موجودہ وزیر اعظم عادل عبدالمہدی اس دوران ایک شیعہ پارٹی کے رہنما تھے۔ صدام حسین کے ہٹائے جانے کے بعد وہ ایس یو وی کار پر سوار ہو کر ایک جلوس میں نکلے

Read more

گنگوبائی: سیکس ورکروں کو چلانے والی خاتون کی مقبولیت کا راز

یہ فلم اس گنگوبائی کی زندگی سے متاثر ہے جو سنہ 1960کی دہائی میں ممبئی کے کماٹھی پورا میں کوٹھا چلاتی تھیں۔ یہ فلم ’مافیا کوینز آف ممبئی‘ نامی کتاب پر مبنی ہے جس کو ایس حسین زیدی اور جین بورگیس نے لکھا ہے۔

گنگوبائی کا اصل نام گنگا ہرجیون داس کٹھیاواڑی تھا۔ ان کی پیدائش گجرات میں ہوئی اور وہیں ان کی پرورش بھی ہوئی ۔

Read more

سعودی عرب پر ایمازون کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کا فون ہیک کرنے کا الزام، ریاض کی تردید

سعودی عرب نے اس خبر کی ترید کی ہے جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ دنیا کے امیر ترین شخص اور ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس کا فون ہیک کرنے کی ذمہ داری سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر عائد کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق محمد بن سلمان کے زیر استعمال فون نمبر سے بھیجے گئے ایک پیغام کے کے ذریعے بیزوس کے فون میں موجود ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی۔ امریکہ میں سعودی سفارتخانے سے

Read more

امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ:’میں نے اسلام کو نہیں، اسلام نے مجھے چنا‘

جینیفر گراؤٹ کے یوٹیوب چینل پر ہزاروں فالورز ہیں اور ان کی تلاوت کی ویڈیوز بہت مقبول ہیں امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کا کہنا ہے کہ قرآن کی تلاوت کرنا ایک انتہائی خاص چیز ہے جس میں آپ ایک روحانی عمل کے ذریعے، خدا کے کلام کا استعمال کرتے ہوئے اپنے فنکارانہ خیالات کو پیش کر سکتے ہیں۔ بی بی سی پشتو کو ایک خصوصی انٹرویو میں انھوں نے اپنی تلاوت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنی

Read more

انڈیا میں شہریت کا متنازع قانون: سپریم کورٹ کا حکم امتناعی دینے سے انکار

انڈیا کی سپریم کورٹ نے بدھ کے روز شہریت کے متنازعہ قانون کے نفاذ کے خلاف دائر مقدمے میں حکم امتناعی دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت ‏عظمیٰ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کا جواب سنے بغیر وہ اس قانون کے نفاذ پر حکم امتناعی جاری کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی۔ عدالت نے حکومت کے جواب کے لیے چار ہفتے کا وقت دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی قیادت

Read more

داراشکوہ: شاہجہاں کا لاڈلا مفکر، شاعر اور صوفی ولی عہد

شاہجہان کے دربار کی خیالی تصویر مغلیہ سلطنت کے بارے میں مشہور ہے کہ وہاں ہمیشہ ایک فارسی کہاوت عام ہوا کرتی تھی ‘یا تخت یا تابوت’۔ اگر ہم مغلیہ تاریخ کے صفحات کو پلٹ کر دیکھی تو ہمیں معلوم ہوگا کہ مغل بادشاہ شاہ جہاں نے نہ صرف اپنے دو بھائیوں خسرو اور شہریار کی موت کا حکم دیا تھا ، بلکہ سنہ 1628 میں تخت سنبھالنے کے بعد اپنے دو بھتیجوں اور چچا زاد بھائیوں کو بھی ہلاک

Read more

سونی: واک مین اور ٹی وی بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے پہلی الیکٹرک کار کا اعلان

ہم سب سونی کارپوریشن یا سونی کو ایک ایسی جاپانی الیکٹرانکس کی کمپنی کے طور پر جانتے ہیں جو تفریح کے لیے ویڈیو گیمز میں ’پلے سٹیشن‘، کیمرہ اور موبائل فونز جیسی ان گنت چیزیں بنانے کے لیے مشہور ہے۔ لیکن اب اس جانی مانی ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنی ایک الیکٹرک کار کا بھی اعلان کردیا ہے۔ رواں ماہ امریکہ کے شہر لاس وگاس میں سالانہ ٹیکنالوجی کی تقریب سی ای ایس کے دوران سونی نے شرکا کو اس وقت

Read more

انعام الرحیم: حکومت کی لاپتہ افراد کے وکیل کی مشروط رہائی کی پیشکش

گمشدہ افراد کے مقدمات کی پیروی کرنے والے وکیل ریٹائرڈ کرنل انعام الرحیم کو رہا کرنے پر حکومت کی جانب سے کی مشروط طور پر رضامندی کا اظہار کیا گیا ہے۔ بدھ کو عدالت کے سامنے ملزم کے وکیل نے شرائط تسلیم کرلیں تاہم ابھی یہ نہیں معلوم کہ انھیں کب تک رہا کرے گی۔ نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق بدھ کی سماعت کے دوران وزارت دفاع کے ایک نمائندے بریگیڈیئر فلک ناز کی موجودگی میں اٹارٹی جنرل کیپٹن

Read more

پشاور: تاریخی ہندو مندر ’پنج تیرتھ‘ کو دوبارہ کھولنے میں کیا رکاوٹیں حائل ہیں؟

پشاور میں واقع قدیم ہندو مندر پنج تیرتھ کو قومی ورثہ قرار دینے کے بعد اس کو عبادت کے لیے دوبارہ کھولنے کا گذشتہ برس کیا جانے والا اعلان بظاہر کھٹائی میں پڑ گیا ہے اور فریقین کے متضاد دعوؤں اور مقامی افراد کے تحفظات کے باعث یہ تقریب ملتوی کر دی گئی ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے 14 جنوری کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ مندر

Read more

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں انٹرنیٹ پر پابندی نے سمارٹ فون تجارت کو کیسے متاثر کیا ہے؟

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں تقریباً چھ مہینے سے انٹرنیٹ پر پابندی نے تقریباً 500 کروڑ انڈین روپے کی سمارٹ فون تجارتی صنعت کو خاتمے کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ایسا سمجھیں کہ جیسے کشمیر میں مہنگے سمارٹ فونز اب سمارٹ نہیں رہے۔ انٹرنیٹ پر طویل پابندی نے لوگوں کی رائے میں ان فونز کو محض ایک مہنگی گھڑی بنا کے رکھ دیا ہے اور لوگوں نے سمارٹ فونز کی خریداری معطل کردی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ

Read more

پوسٹ پارٹم ڈپریشن: بچے کی پیدائش پر کچھ مائیں دکھ اور پشیمانی کا شکار کیوں ہو جاتی ہیں؟

شادی کے ایک دہائی بعد ماں بننے والی فائزہ قیصر ایسی واحد ماں نہیں جنھیں بچے کی پیدائش کے بعد دکھ، اداسی یا پشیمانی جیسے جذبات کا سامنا کرنا پڑا ہو ‘جب بیٹا پیدا ہوا تو میں بہت خوشی محسوس کرنا چاہتی تھی کہ میرے یہاں دس سال بعد بچہ ہوا ہے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ خوش ہونے کے بجائے میں الٹا دُکھی رہتی تھی۔ میں سمجھ نہیں سکتی تھی کہ یہ کس قسم کی صورتحال ہے۔‘ ’یہ

Read more

کورونا وائرس امریکہ تک پہنچ گیا، پہلے مریض کی شناخت

امریکی حکام کی جانب سے کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے امریکی حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ چائنا وائرس، یعنی کورونا وائرس سے متاثرہ ایک شخص کی شناخت ہوئی ہے جو حال ہی میں چین کے سفر سے واپس آیا تھا۔ امریکہ کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کی جانب سے کہا گیا کہ چین میں دریافت ہونے والا وائرس امریکی شہر سیاٹل میں ایک ایسے شخص میں پایا گیا جو

Read more

#ZindagiTamasha: ’زندگی تماشا‘ کی نمائش روکنے کا حکم، فلم کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے حکومت کا اسلامی نظریاتی کونسل سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے فلم ساز سرمد کھوسٹ کی فلم ‘زندگی تماشا’ کو نمائش سے دو دن قبل روکنے کے احکامات دیے ہیں اور فلم کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل سے رابطہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے 21 جنوری کو اپنی ٹویٹ میں کیا اور انھوں نے مزید کہا کہ فلم کے پروڈیوسر کو ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں

Read more

افغانستان کے معاملے پر امریکا اور پاکستان ایک صفحے پر ہیں: عمران خان

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کہا کہ افغانستان کے معاملے پر امریکا اور پاکستان ایک صفحے پر ہیں اور وہ افغانستان میں قیام امن، طالبان اور حکومت کے معاملات کا مذاکرات سے حل چاہتے ہیں۔ جبکہ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کشمیر کے تنازع کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی اور کہا وہ عمران خان سے ملاقات کے دوران کشمیر

Read more

نائن الیون کے حملوں کو سی آئی اے سے منسلک کرنے پر کتاب کے ناشر کی معافی

فرانس میں کالج کی اس کتاب کے ناشر نے معافی مانگی ہے جس میں یہ کہا گیا تھا کہ نائن الیون کے حملوں کی منصوبہ بندی شاید ’امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے کی تھی‘۔ یہ کتاب حالیہ ہفتوں میں دکانوں پر بھی دستیاب تھی۔ اس سازشی خیال کی نشاندہی بظاہر سوشل میڈیا پر سب سے پہلے اساتذہ کے ایک گروپ نے کی۔ کتاب کے ناشر نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ یہ جملہ نہیں لکھا جانا

Read more

کائلی مور گلبرٹ: تہران میں قید لیکچرار نے ایران کی جانب سے ’جاسوسی کی پیشکش کو ٹھکرایا تھا‘

کائلی کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی جاسوس نہیں تھیں ایران کی جیل میں قید ایک برطانوی نژاد آسٹریلوی خاتون کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایران کی جانب سے جاسوسی کی پیشکش کو ٹھکرایا تھا۔ میلبرن یونیورسٹی میں لیکچرر کائیلی مور گِلبرٹ ستمبر سنہ 2018 سے تہران کی جیل میں ہیں۔ انھیں جاسوسی کے الزام میں دس برس قید کی سزا دی گئی ہے۔ تہران کی جیل سے سمگل ہونے والے خطوط میں انھوں نے کہا کہ وہ

Read more

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی نیلم: صحافی اور سماجی کارکن ساجد میر نے متاثرہ علاقوں میں کیا دیکھا

‘جس گھر سے گیارہ جنازے اٹھے ہوں، اُن کا درد دیکھا تو جا سکتا ہے مگر بیان نہیں کیا جا سکتا۔ میں ان تک پہنچنے کے لیے کئی بار پھسلتا اور کئی قدم واپس چلا جاتا، ہوا چلتی تو برف گرتی، مگر میں آگے بڑھتا گیا۔ لوگ اس قیامت سے دور بھاگ رہے تھے، وہ پہاڑ سے نیچے آ رہے تھے، میں اوپر جا رہا تھا’۔ یہ صحافی اور سماجی کارکن ساجد میر ہیں۔ ان کا تعلق پاکستان کے زیر

Read more

’سیکس کے بدلے ہزاروں پاؤنڈز کی پیشکش‘: سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو روزانہ کتنے فحش پیغام موصول ہوتے ہیں؟

بی بی سی کے پروگرام وکٹوریا ڈربی شائر کو بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے بڑے انفلوئنسرز کو روزانہ کی بنیاد پر اجنبی لوگ سیکس کے بدلے ہزاروں پاؤنڈز کی پیشکش کرتے ہیں۔ ایک انفلوئنسر کے مطابق سوشل میڈیا مردوں کے لیے اپنے اگلے ہدف کا انتخاب کرنے کا ’ذریعہ‘ بن چکا ہے۔ ریئلٹی شو لوو آئی لینڈ کی سٹار ٹائن لیکسی کلارسن کہتی ہیں ’یہ اعلی سطح کی جسم فروشی ہے، یہ سوچنا بہت خوفزدہ ہے کہ اگر

Read more

انٹرپول کے سابق چینی سربراہ کو 13 برس قید

چین کی ایک عدالت نے انٹرپول کے سابق سربراہ مینگ ہونگ وائی کو بدعنوانی کے الزام میں 13 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ مینگ ہونگ وائی پہلے چینی شہری تھے جو انٹرپول کے سربراہ بنے۔ ان کے عہدے کی مدت 2020 میں ختم ہو رہی تھی۔ مینگ ہونگ وائی جب 2018 میں چین گئے تو وہاں ’لاپتہ‘ ہو گئے۔ پیرس میں انٹرپول کے دفاتر کی جانب سے جب اپنے سربراہ کے لاپتہ ہونے کے بارے میں آواز اٹھائی گئی

Read more

برطانیہ میں امیگریشن کے بارے میں 5 حقائق

برطانیہ کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں ہجرت کر کے آنے والوں کی تاریخ طویل عرصے پر محیط ہے اور پچھلے 20 برس میں ہجرت کر کے آنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ آنے والے تارکین وطن معاشرے کو ایک نئی شکل دیتے ہیں اور سیاسی منظرنامے کا حصہ بنتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ برطانیہ آ کر بسنے کے نتیجے میں مہاجرین نے تاریخ کو کیا رنگ دیا، ملک پر اس کا کیا

Read more

صدر ٹرمپ: ’ماہرینِ ماحولیات تباہی کے پیغمبر ہیں‘

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماہرینِ ماحولیات کو ’تباہی کے پیغمبر‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اِن لوگوں کی پیشگوئیاں کئی دہائیوں سے غلط ثابت ہو رہی ہیں۔ ڈیواس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وقت خوش امیدی کا ہے نہ کہ مایوسی کا اور یہ کہ لوگوں کو خوابوں کی ضرورت ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ آب و ہوا میں تبدیلی کے مسائل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے حل کیا

Read more

ترقیاتی فنڈز پر تحریکِ انصاف کے اراکین ناراض کیوں، انہیں پیسے کیوں چاہیں؟

پاکستان کے سب سے بڑے اور سیاسی طور پر اہم صوبے پنجاب میں حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے ممبران اور اتحادی حکومتِ پنجاب سے ناخوش ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ میں پنجاب کے ضلع لیہ سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سردار شہاب الدین کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ان کے سمیت پی ٹی آئی کے 20 ممبران کو حکومتِ پنجاب سے شکایات ہے۔ ان میں زیادہ تر ارکانِ پنجاب اسمبلی کا تعلق جنوبی

Read more

سری لنکا: ضرروت سے زیادہ جڑواں بچوں کی وجہ سے ریکارڈ بنانے میں دشواری

سری لنکا میں جڑواں بہن بھائیوں کو ایک جگہ جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش بظاہر ناکام ہو گئی ہے۔ سری لنکا کی جڑواں یا ’ٹوئنز‘ نامی تنظیم نے ملک کے تمام جڑواں جوڑوں کو کہا کہ وہ دارالحکومت کولمبو کے سٹیڈیم میں اکٹھے ہوں تاکہ 1999 میں تائیوان میں جڑواں جوڑوں کے ایک ہی جگہ اکھٹے ہونے کے عالمی ریکارڈ کو توڑا جا سکے۔ تائیوان میں 1999 میں 3961، دو جڑواں، 37 تین جڑواں اور 4 چار

Read more

نوشہرہ میں آٹھ سالہ عوض نور کا قتل: ’ملزم ہمارے ساتھ مل کر اسے تلاش کرتا رہا‘

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں آٹھ سالہ بچی کے قتل کے الزام میں گرفتار دو ملزمان میں سے ایک نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ عدالت نے ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ زیارت کاکا صاحب نامی گاؤں میں عوض نور نامی بچی کے قتل کا واقعہ سنیچر کو پیش آیا تھا اور سنیچر کی رات ہی پولیس کو بچی کی لاش ملی تھی جس کے

Read more

سکندر سلطان راجہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے لیے سابق بیوروکریٹ کے نام پر اتفاق

Pakistan Railways حکومت اور حزب مخالف کے درمیان نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے سابق بیوروکریٹ سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔ سکندر سلطان راجہ حال ہی میں سیکرٹری ریلوے کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں اور اس سے پہلے وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور گلگلت بلتسان میں چیف سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ سکندر سلطان راجہ پہلے ریٹائرڈ بیورو کریٹ ہیں جنھیں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر

Read more

امریکی ریئلیٹی ٹی وی پر راج کرنے والی ارب پتی حسینہ

Lisa Vanderpumpلیزا وینڈرپمپ امریکی ریئلیٹی ٹی وی کا ایک جانا مانا چہرہ ہیں بی بی سی اپنی سیریز ’دی باس‘ میں کاروباری دنیا کی مختلف نامور شخصیات کے بارے میں رپورٹس شائع کرتا ہے۔ اس ہفتے ہم نے ایک کامیاب کاروباری شخصیت اور امریکہ کی ریئلیٹی ٹی وی سٹار لیزا وینڈرپمپ کا انتخاب کیا اور ان سے بات کی۔ لیزا وینڈرپمپ کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی دوسری شخصیت سے زیادہ مرتبہ ریئلیٹی ٹی وی شوز میں شرکت کر

Read more

چین کی آسمانی آنکھ: دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی سکوپ یا خلائی دوربین کا کیا کام ہے؟

جنوبی چین میں فاسٹ ریڈیو ٹیلی سکوپ ایک ایسے مقام پر موجود ہے جس کے اردگرد پہاڑ واقع ہیں جنوبی چین میں پہاڑوں کے درمیان دھات کی بڑی پیالہ نما چیز کا رُخ آسمان کی طرف ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی اور طاقتور ریڈیو ٹیلی سکوپ یا خلائی دوربین ہے۔ 12 جنوری سے اس کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔ اسے فاسٹ ٹیلی سکوپ کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کا قطر 500 میٹر ہے۔

Read more

آٹے کا بحران اور نان بائی کی ہڑتال: خیبر پختونخوا میں تندور ٹھنڈے مگر سوشل میڈیا گرم

خیبرپختونخوا میں یہ کلچر ہے کہ گھروں میں روٹی ہمیشہ تندور سے ہی آتی ہے۔ خصوصا شہری علاقوں میں گھر میں آٹا رکھنے اور روٹی پکانے کا رواج انتہائی کم ہے پاکستان بھر میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر صوبہ خیبرپختونخوا میں نان بائی ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری ہے۔ لیکن اگر آپ صوبہ خیبرپختونخوا کے علاوہ پاکستان کے کسی اور صوبے میں رہتے ہیں تو شاید اس ہڑتال کے بارے میں آپ کو معلوم ہی نہ

Read more

انڈیا میں شہریت کا متنازع قانون: سی اے اے، این آر سی اور این پی آر میں کیا تعلق ہے؟

انڈیا میں شہریت کے متنازع ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف اس دن سے پورے ملک میں شور ہے جس دن یہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں منظور ہوا اور پھر صدر جمہوریہ نے فوراً سے پیشتر اس پر اپنے دستخط کر کے اسے قانون کا درجہ دے دیا۔ اس کے فوراً بعد اس کی مخالفت کرنے والوں نے اس کے خلاف انڈیا کی سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی کہ یہ انڈیا کے آئین کی روح سے متصادم

Read more

انور مقصود کا پروگرام لوز ٹاک: ’لکھتے لکھتے قلم رک جائے تو آگے نہیں لکھنا چاہیے‘

انور مقصود کے خیال میں پاکستان میں سنسرشپ نہیں بلکہ غیر ذمہ دارانہ رویہ عام ہے پاکستان کے نامور مزاح نگار انور مقصود نے بتایا ہے کہ انھیں اپنے پروگرام ’لوز ٹاک‘ کا آئیڈیا بی بی سی ورلڈ سروس کے مقبول پروگرام ’ہارڈ ٹاک‘ کو دیکھ کر آیا۔ انڈیا اور پاکستان میں یکساں طور پر مقبول اداکار مرحوم معین اختر کے ساتھ پیش کیا گیا یہ پروگرام آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور اس کی وجہ اس میں

Read more

دورہ پاکستان پر آئی ہوئی دو بہنیں گیس اخراج سے ہلاک

برطانیہ سے پاکستان کا دورہ کرنے والی دو بہنیں اپنے گھر میں گیس کے اخراج کی وجہ سے ہلاک ہو گئیں۔ لنکاشائر کے علاقے پریسٹن سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ نادیہ اور 24 سالہ ماریہ پاکستان کے شہر میرپور کے دورے پر تھیں۔ دہلی: سکول میں گیس پھیلنے سے 200 بچیاں ہسپتال داخل پولیس کے مطابق ان دونوں کی موت کے بارے میں کسی قسم کے شکوک نہیں ہیں اور جائے وقوعہ پر بھی ایسے کوئی شواہد نہیں ملے

Read more

بلو منڈے’ کو سال کا سب سے ڈپریسنگ یا اداس دن کیوں کہا جاتا ہے؟

اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ کرسمس کے بعد جنوری میں ذہنی پریشانی میں اضافہ ہوتا ہے۔ کرسمس ختم ہوگئی ہے، موسم ٹھنڈا اور باہر اندھیرا ہے۔ اور تو اور گرمیوں کی چھٹیاں کوسوں دور محسوس ہوتی ہیں۔ آج ٹوئٹر پر سارا دن ‘بلو منڈے’ یعنی نیلا پیر ٹرینڈ کررہا ہے۔ ‘بلو منڈے’ کو سال کا سب سے ڈپریسنگ یا اداس دن کہا جاتا ہے۔ اس اصطلاح کی بنیاد 2004 میں دماغی امراض کے ماہر کلف آرنل نے رکھی۔

Read more

پاکستان کے سکھ سیاسی رہنما نے ’دھمکیوں‘ کے بعد پاکستان چھوڑ دیا

’اس وقت میں یہ نہیں بتانا چاہتا کہ میں کس مقام پر منتقل ہوا ہوں مگر مناسب وقت پر بتا دوں گا‘ معروف سکھ سیاسی رہنما رادیش سنگھ عرف ٹونی بھائی نے اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان چھوڑ دیا ہے۔ رادیش سنگھ نے سال 2018 کے عام انتخابات میں اپنے آبائی علاقے پشاور سے حصہ لیا تھا جس کے بعد انھیں دھمکیاں ملنا شروع ہوئیں تو انھوں نے پشاور کو خیر آباد کہہ کر لاہور میں رہائشں اختیار کی تھی۔

Read more

چین: سانس کی بیماری والا وائرس تیزی سے پھیلنے لگ، تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق

یہ وائرس ووہان شہر سے پھیلا چین کے علاقے میں ووہان سے شروع ہونے والا نیا وائرس اب دیگر بڑے شہروں تک پھیل چکا ہے اور اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ہفتے کے آحر تک بڑھ کر تین گناہ ہو چکی ہے۔ چین میں کم از کم 200 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے زیادہ تر ووہان میں ہوئے، بیجنگ، شنگھائی اور شینزین میں بھی لوگوں کو سانس کی تکالیف کی شکایت ہوئی ہے۔ وائرس سے

Read more

آٹے کا بحران: کہیں روٹیاں پاپڑ بن گئیں تو کہیں تندور سرد پڑے ہیں

پاکستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں تندور بند ہو گئے ہیں اور چار نان بائی گرفتار ہیں جبکہ بلوچستان سندھ اور پنجاب میں آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے صورتحال کا نوٹس تو لیا ہے اور صوبائی حکومتیں اسے مصنوعی بحران قرار دے رہی ہیں لیکن زمینی حقائق کے مطابق لوگوں کے گھروں میں دسترخوان ویران اور بازاروں میں تندور بند ہو گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں

Read more

ججوں کے خلاف ریفرنس: ’صدر کا کردار ربڑ سٹمپ ہے تو یہ خطرناک بات ہے‘

جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے 10 رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ اگر ججوں کے خلاف ریفرنس بھیجنے میں صدر کا کردار ربڑ سٹمپ ہے تو پھر یہ انتہائی خطرناک بات ہے۔ پیر کو ان درخواستوں کی سماعت کے دوران بینچ کے سربراہ نے یہ ریمارکس سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن

Read more

ایف اے ٹی ایف اجلاس: امریکہ پاکستان کی کیا مدد کر سکتا ہے؟

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ سے جو توقعات ہیں ان کی ‘بڑی ٹھوس وجوہات’ بھی ہیں چین میں منگل کو بین الاقوامی تنظیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس ہونے جا رہا ہے جس کی سربراہی چین اور انڈیا مشترکہ طور پر کریں گے۔ اس اجلاس میں پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا

Read more

#U19CWC: وہ پانچ کھلاڑی جو انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلنے سے پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹر بن گئے تھے

ہر نوجوان کرکٹر کے لیے انڈر 19 ورلڈ کپ ہمیشہ ایک ایسا پلیٹ فارم سمجھا گیا جہاں اس کی غیر معمولی کارکردگی کی بدولت اس کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھل گئے۔ رواں سال انٹر کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیراہتمام جنوبی افریقہ میں انڈر 19 ورلڈ کپ 17 جنوری سے 9 فروری تک کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان اور انڈیا سمیت دیگر ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ سنہ 1988 میں پہلے انڈر 19

Read more

پلاڈیئم کیا ہے، کہاں استعمال ہوتا ہے اور سونے سے زیادہ مہنگا کیوں ہے؟

بین الاقوامی منڈیوں میں قیمتی دھات پلاڈیئم کی قدر میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ صرف گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ہی اس کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گذشتہ ایک سال میں اس کی قیمت تقریباً دو گنا بڑھ چکی ہے۔ تقریباً ڈھائی ہزار ڈالر (1922 پاؤنڈ) فی اونس قیمت کے ساتھ یہ ابھی سونے سے زیادہ مہنگا ہے۔ اور جس دباؤ کی وجہ سے اس کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، اس

Read more

گرائے جانے والے یوکرینی طیارے کا بلیک باکس واپس کرنے کے لیے ایران پر مغربی ممالک کے دباؤ میں اضافہ

بین الاقوامی برادری ایران پر زور دے رہی ہے کہ وہ گرائے جانے والے یوکرینی مسافر طیارے کا بلیک باکس تفتیش کے لیے مغربی ممالک کے حوالے کرے۔ تاہم ایران کا موقف ہے کہ وہ خود اس بلیک باکس کا تجزیہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس سے قبل آنے والی خبروں سے ایسے لگ رہا تھا کہ ایران بلیک باکس یوکرین کے حوالے کرنے کو تیار ہے تاہم تہران نے ایسی تمام خبروں کی تردید کی ہے۔ عالمی

Read more

وادی نیلم میں برف تلے چھ گھنٹے دبے رہنے والی شکیلہ: ’برف کے نیچے بالکل خاموشی تھی، لگا جیسے قبر میں ہوں‘

’برف کے نیچے صرف موت تھی۔ ایک طرف میری گیارہ ماہ کی بیٹی اور دوسری طرف میرے کندھے پر مُردہ بھابی کا بازو۔‘ یہ الفاظ ‎شکیلہ کے ہیں جنھوں نے ساڑھے چھ گھنٹے برف کے تودے اور گھر کے ملبے تلے گزارے ہیں۔ وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی نیلم کے برفانی تودے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے سرگن کی رہائشی ہیں جہاں رواں ماہ شدید برفباری کے بعد برفانی تودے گرنے سے 70 سے

Read more

ارسلان جوکھیو: پاکستانی ہچ ہائیکر جو لفٹ لے کر پورے ملک کی سیر کر چکا ہے

دنیا گھومنے کا شوق کِسے نہیں ہوتا۔ کبھی کسی بچے سے سوال کر کے دیکھیں کہ وہ بڑا ہو کر کیا کرنا چاہے گا تو جھٹ جواب ملے گا کہ پوری دنیا کا سفر کروں گا۔ یہ الگ بات ہے کہ بڑے ہونے پر ہم میں سے اکثر بچپن کے اِس ارمان کا خون کر دیتے ہیں۔ لیکن کچھ دیوانے ایسے بھی ہوتے ہیں جو لڑکپن کی اِس خواہش کو مرنے نہیں دیتے۔ یہ سیلانی (آوارہ گرد) ہزار جتن اور

Read more

جلیلہ حیدر: سماجی کارکن کو ایف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ سے اپنی تحویل میں لے لیا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور وکیل جلیلہ حیدر نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور کے ہوائی اڈے پر حکام نے انھیں اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی ایک تازہ پوسٹ میں جلیلہ حیدر نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں لاہور ایئرپورٹ پر حکام نے اس وقت روکا جب وہ برطانیہ جانے کے لیے وہاں پہنچیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انھیں حکام

Read more

برطانیہ نے بی بی سی کے ذریعے کیسے روئٹرز کی مشرقِ وسطیٰ میں خفیہ فنڈنگ کی؟

دفترِ خارجہ کی دستاویزات میں نیوز ایجنسی کے منصوبے کا ذکر ہے برطانیہ کے دفتر خارجہ کی جاری کردہ تاریخی دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ کیسے سرد جنگ کے دنوں میں برطانوی سول سرونٹس کی ایک خفیہ ٹیم نے عالمی میڈیا پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔ دلچسپ اور حیرت انگیز طور پر برطانوی حکومت نے 1960 کی دہائی کے اواخر میں برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کو مشرق وسطیٰ میں رپورٹنگ سروس شروع کرنے کے لیے بی

Read more

ازابیل ڈاس سینٹوس: افریقہ کی امیر ترین خاتون نے اپنے ملک کو کیسے لوٹا

حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والی دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ کس طرح افریقہ کی سب سے امیر خاتون نے اپنے ہی ملک کا استحصال کر کے اور بدعنوانی کے ذریعے اپنی قسمت چمکائی۔ ازابیل ڈاس سینٹوس کو زمین، تیل، ہیرے اور ٹیلی کام کے شعبوں میں منافع بخش سودوں تک رسائی اپنے والد کے دورِ صدارت میں حاصل ہوئی۔ ان کے والد قدرتی وسائل سے مالا مال جنوبی افریقی ملک انگولا کے صدر تھے۔ دستاویزات سے

Read more

ایپی فینی کا تہوار: عقیدت مند مسیحیوں کی یورپ اور روس کے برفیلے پانیوں میں ڈبکیاں

روس اور مشرقی یورپ میں عقیدت مند آرتھوڈاکس مسیحی کلینڈر کے سب سے اہم تہوار ایپیفینی یا عیدِ ظہور کے سلسلے میں برفیلے پانیوں میں ڈبکیاں لگا رہے ہیں۔ 19 جنوری کو منایا جانے والا یہ تہوار دریائے اُردن میں پیغمبر عیسیٰ کے بپتسمے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس موقعے پر کئی آرتھوڈاکس مسیحی خود کو برفیلے پانی میں کیے گئے سوراخوں میں ڈبوتے ہیں۔ وہ مقدس تثلیث کی تعظیم کرنے کے لیے تین مرتبہ ڈبکی لگاتے ہیں۔

Read more

آسٹریلیا: جنگلات میں لگنے والی آگ کے پھیلاؤ میں گوند کے درخت کتنے ذمہ دار ہیں؟

آسٹریلیا کے مختلف مقامات پر ’بُش فائر‘ (جھاڑیوں کی آگ) کا سلسلہ گذشتہ برس ستمبر میں شروع ہوا تھا اور اس آگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم 28 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں مکانات جل کر تباہ ہو چکے ہیں۔ یہ آگ اب تک آسٹریلیا کی ہزاروں ایکٹر زمین کو متاثر کر چکی ہے۔ تاہم ملک میں جاری بارشوں کا حالیہ سلسلہ بہت سے مقامات پر آگ بجھانے کا باعث بنا ہے۔ بہت سے قارئین نے سوال کیا

Read more

یمن: عسکری کیمپ پر میزائل حملے میں 80 فوجی ہلاک، صدر منصور ہادی نے حملے کا ذمہ دار حوثی باغیوں کو قرار دے دیا

یمن میں ایک فوجی ٹریننگ کیمپ پر میزائل حملے کے نتیجے میں 80 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یمن کے مرکزی صوبے ماریب میں ہونے والے اس حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ فوجی کیمپ یمن کے دارالحکومت صنعا کے مشرق میں 170 کلومیٹر دور واقع ہے۔ فوجی ذرائع نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا ہے کہ حملے میں کیمپ میں واقع ایک مسجد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب

Read more

جہاز سے ایندھن گرانے والی ڈیلٹا ایئرلائن پر اساتذہ کا مقدمہ

ڈیلٹا ایئرلائنز کے ایک طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران سکولوں پر ایندھن پھینکنے کے واقعے کے بعد چار اساتذہ ایئرلائنز پر مقدمہ کر رہے ہیں۔ انجن میں خرابی کے بعد اس فلائٹ کو مجبوراً لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ واپس جانا پڑا۔ ڈیلٹا ایئرلائنز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جہاز نے اپنا لینڈنگ وزن کم کرنے کے لیے یہ ایندھن پھینکا۔ چاروں اساتذہ اب اس واقعے سے ہونے والے غیر متعینہ نقصانات کی تلاش میں ہیں۔ چھ

Read more

فیس بک نے شی جنگ پنگ کے نام کے ہتک آمیز ترجمے کا ذمہ دار تکنیکی خرابی کو ٹھہرا دیا

فیس بک نے چینی صدر کے نام کے غلط ترجمعے کو تکنیکی مسئلہ قرار دیا ہے فیس بک نے چینی صدر کے نام کی برمی زبان سے انگریزی زبان میں ترجمے کے دوران ایک بیہودہ لفظ تجویز کیے جانے پر معافی مانگی ہے۔ یہ بے تکا ترجمہ چینی صدر شی جنگ پنگ کے میانمار کے دوسرے کے دوسرے دن سامنے آیا۔ سنیچر کو شی جنگ پنگ کی میانمار کی سربراہ آنگ سان سوچی کے درمیان دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے

Read more