عورت مارچ پر دشنام طرازی کرنے والوں کا گربیان

گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی عورت مارچ سے قبل ہی انتہائی دائیں بازو کی شدت پسند تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے منفی پروپیگنڈا اور نفرت انگیز مہم شروع کر دی گئی جو کہ ابھی تک جاری ہے اور عورت مارچ کے منتظمین کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔ گزشتہ برس اسلام آباد میں عورت آزادی مارچ پر پتھراؤ کیا گیا تھا، اب کی بار ایسا کرنا ممکن نہ ہو پایا اس لیے ویمن

Read more

توہین مذہب کے الزامات کا سلسلہ کب تھمے گا؟

1980ء کی دہائی میں جب ایک عاقبت نااندیش فوجی آمر کے دور آمریت میں مذہب کا سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال حد سے زیادہ بڑھا ہوا تھا،  اسی دور میں انگریز کے بنائے گئے توہین مذہب کے قانون کو ایسی شکل دی گئی جس سے آنے والے وقت میں مذہبی انتہا پسندی کا طوفان برپا ہوا، جو ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ قانون بظاہر تو مذہبی ہستیوں کی ناموس کی حفاظت کے لیے بنایا

Read more

مذہبی اقلیتیں انتہاپسندوں کے نشانے پر

دنیا کے کسی بھی کونے میں مسلمانوں کی مذہبی کتاب یا مذہبی شخصیات کے بارے میں کوئی ناخوشگوار بات ہو تو پاکستانی مسلمان سب سے زیادہ ردعمل دیتے ہیں احتجاج ہوتے ہیں توڑ پھوڑ کی جاتی اور عوام کی املاک کو نقصان پہنچایا جاتا ہے حکمران بھی اسلاموفوبیا کے خلاف بڑھ چڑھ کر بولتے ہیں حال ہی میں فرانس میں پیغمبر اسلام کے متنازعہ کیری کیچر کے معاملے پر بھی ایسا ہی رد عمل سامنے آیا ہمارے وزیراعظم اور دوسرے

Read more

16 دسمبر: ہماری تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن

آج سے چھے سال قبل 16 دسمبر 2014 کو ریاست پاکستان کے اثاثوں (بقول جنرل پرویز مشرف اور حمید گل کے ان کے ہیروز) طالبان کی جانب سے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا گیا جس سے 132 طالبعلموں سمیت 154 لوگ قتل کر دیے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ حملے کے چار سال بعد سپریم کورٹ نے ایک عدالتی کمیشن بنایا جس میں پشاور ہائیکورٹ کے تین ججز شامل تھے جنہوں نے ڈیڑھ ماہ میں رپورٹ سپریم

Read more

20 نومبر بچوں کا عالمی دن

20 نومبر بچوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں بچوں کے حقوق کی حالت انتہائی پسماندگی کا شکار ہے۔ پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور بنیادی تعلیم سے بھی محروم کیے گئے ہیں۔ لاکھوں بچے انتہائی کم عمری میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان میں 25 فیصد کے قریب لڑکیوں کی کم عمری میں شادی کر دی جاتی ہے۔ لوگ خاندانی دشمنیوں کے خاتمے اور قتل کے کیسز

Read more

”اگر آپ نے فوج پر تنقید کرنی ہے تو بھارت چلے جائیں“

یہ وہ جملہ جو انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیاں، سیاستدانوں کو عرض ہر سوچنے سمجھنے اور سوال اٹھانے والے پاکستانی شہری کو سننا پڑتا ہے۔ اکثر ٹرولز پاکستان اور اسلام کے خلاف نام نہاد سازشیں کرنے والے غداروں کو ملک سے نکالنے اور جو باہر مقیم ہیں انہیں پاکستان واپس لانے کی باتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ سازش اور غداری اور اسلام دشمنی سے مراد سوال اٹھانا، آئین کی بالادستی کی بات کرنا، مذہبی اور نسلی اقلیتوں کے انسانی حقوق

Read more

قومی مسئلہ: بسکٹ کا اشتہار؟

ہمارا ایک بہت بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم نان ایشو کو ایشو بنا دیتے ہیں، جن کی آڑ میں حقیقی ایشو دبا دیے جاتے ہیں۔ پچھلے دو دن سے ہماری قومی بحث کا موضوع ایک بسکٹ کی مشہوری کے لیے بنایا جانا والا اشتہار ہے، جس کا نہایت باریکی سے مشاہدہ کر کے، ایک خود ساختہ اخلاقی داروغہ نے اس میں فحاشی کا کوئی پہلو ڈھونڈا، اور پھر اس کے خلاف مہم چلائی۔ پھر پوری دنیا میں انٹر نیٹ پر اخلاق باختہ فلموں کو سرچ کرنے میں سر فہرست ملک کے عوام نے ڈیجیٹل جہاد کے ذریعے معاشرے میں فحاشی کو فروغ دینے والوں کا تیا پانچہ کیا۔ نا صرف یہ بلکہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے متعلق فریقین کو اس اشتہار کے مواد پر نظر ثانی کی ہدایت بھی جاری کر دی۔

Read more

ریپ سے کون نمٹے گا؟

لڑکی پسند کی شادی کر کے گھر والوں کے عتاب سے بچنے کے لیے عدالت سے تحفظ مانگنے جائے تو اسے جج اپنے چیمبر میں ریپ کا نشانہ بنا دیتا ہے۔ اگر کوئی ریپ کا کیس رپورٹ کرنے تھانے جائے تو کبھی تھانیدار گینگ ریپ کا نشانہ بناتا ہے تو کبھی تفتیش کرنے کے لیے آنے والا اے ایس آئی۔ حالت یہ ہے سگے بھائیوں اور والد کی طرف سے اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ معذور عورتیں، نابالغ لڑکیاں، لڑکے حتی کہ پانچ ماہ اور ایک سال کے شیر خوار بچوں کو بھی ہوس کا نشانہ بنانے کے واقعات رپورٹ ہوئے لیکن متنازعہ کردار کا حامل پولیس افسر جب بولتا ہے وہ بھی عورت کو نشانہ بناتا ہے۔

Read more

جنید حفیظ اور انصاف کا خون

جنید حفیظ جس کا نام آج بھی امریکہ کی جیکسن اسٹیٹ یونیورسٹی میں دنیا کے مایہ ناز اسکالروں میں درج ہے لیکن وہ ایک جھوٹے مقدمے کی وجہ سے سینٹرل جیل ملتان میں خطرناک قیدیوں کے لیے بنائے گئے سیل میں قید تنہائی کاٹ رہا ہے۔ انٹرمیڈیٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے جنید حفیظ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور میں داخلہ لیا لیکن انگریزی ادب کی طرف زیادہ رجحان ہونے کی وجہ سے میڈیکل کے شعبے کو خیرباد

Read more

سابقہ فاٹا کی موجودہ صورت حال

سابقہ فاٹا (وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات) میں نائن الیون کے بعد سے اب تک پاکستانی افواج نے دس آپریشن کیے ہیں جس نتیجے میں تقریباً بیس لاکھ لوگوں کو علاقے سے نقل مکانی کرنی پڑی کیونکہ ان گھر، کاروبار، ہاسپیٹلز اور اسکول تباہ ہو گئے۔ اگر صحت کا نظام دیکھا جائے تو وہاں پہ ہر دو ہزار پانچ سو لوگوں کے لیے ایک ہاسپیٹل بیڈ ہے پاکستان کے باقی علاقوں سے موازنہ کرتے ہوئے جہاں ہر سولہ سو لوگوں کے لیے ایک ہاسپیٹل بیڈ دستیاب ہے۔ سابقہ فاٹا میں کم و بیش پانچ ہزار کے قریب سرکاری تعلیمی ادارے فعال ہیں جن میں سے پچھتر فیصد سے زائد پرائمری اسکول ہیں۔

Read more

کم عمر اقلیتی لڑکیوں کی جبری تبدیلی مذہب اور قانون سازی

پاکستان میں جبری مذہب کی تبدیلی ایک اہم اور سنگین مسئلہ ہے جس کے متاثرین ہندو اور کرسچئین کمیونٹی کے لوگ ہیں۔ پاکستان خصوصاً سندھ میں نابالغ ہندو لڑکیوں کو اغوا کر کے ان کا زبردستی مذہب تبدیل کروانے کے بعد شادی کے نام پر جنسی استحصال کیا جاتا ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال ایک ہزار سے زائد لڑکیوں کو زبردستی مسلمان کر کے ان کی شادیاں کی جاتی ہیں۔ ایسے واقعات

Read more

کوئٹہ کے وکلا پر خودکش حملے کا چوتھا سال – کیا کچھ ہوا؟

آج 8 اگست ہے چار سال قبل 2016 میں گورنمنٹ ہاسپیٹل میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر پر قاتلانہ حملے کے بعد جمع ہونے والے وکلاء پر فائرنگ اور خود کش حملہ ہوا جس میں 54 وکلاء سمیت 74 سے زائد لوگ قتل جبکہ 150 کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔

Read more

بلی کے ساتھ ریپ اور ہماری اخلاقی حیثیت

کل ایک روح فرسا خبر سننے کو ملی جس کو سنتے ہی میں کانپ اٹھا، ویسے تو ہر روز ہی کچھ ایسے واقعات سامنے آتے ہیں کہ اپنے انسان ہونے پہ شرمندگی ہوتی ہے لیکن یہ معاملہ کچھ مختلف نوعیت کا تھا۔ خبر کچھ یوں تھی کہ لاہور میں چند لڑکوں نے مل کر محض چند ہفتوں کے بلی کے بچے کو پانچ دن تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے ہسپتال لے جانے کے باوجود اس کی جان

Read more

عورتوں سے جنسی زیادتی کے واقعات

آج سے پانچ سال پہلے کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر دو گھنٹے میں ایک عورت کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ پاکستان میں خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد ایک سنگین مسئلہ ہے جنسی زیادتی اور قتل تیزاب کے ساتھ حملے غیرت کے نام پر قتل اور گھریلو تشدد، اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نابالغ لڑکیوں کے زبردستی مذہب تبدیلی اور چھوٹی عمر میں جبری شادیوں جیسے واقعات ریاستی سطح پر توجہ کے متقضاضی

Read more

کلبھوشن یادیو اور ادریس خٹک میں کیا فرق ہے؟

حکومت پاکستان اور دفاعی اداروں کے مطابق 3 مارچ 2016 کو گرفتار ہونے والے کلبھوشن یادیو پڑوسی ملک کے جاسوس ہیں جنہوں نے پاکستان میں دہشتگردی اور دوسری تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے اس کی ایک مبینہ ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں وہ راء سے اپنا تعلق اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں راء کی انوالومنٹ کی بات کرتے ہیں۔ 10 اپریل 2017 کو پاکستان میں ملٹری کورٹ کی طرف سے پھانسی کی

Read more

سوشانت اور اسحاق بلوچ کی بہن کی خودکشی

پڑوسی ملک کے فلم ایکٹر سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی خبر موضوع بحث بنی رہی اس سے مینٹل ہیلتھ ایشوز پہ بحث ہوتی رہی تو کہیں جنت کے ٹھیکیدار اس بات پہ سیخ پا نظر آئے کہ لوگ سوشانت کی مغفرت کی دعا کیوں کر رہے ہیں کچھ لوگ مذہبی تعلیمات و رسومات پر عمل سے دوری کو ڈپریشن کی وجہ گردانتے رہے۔

اکثر لوگوں کو زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر مینٹل ہیلتھ ایشوز سے نبرد آزما ہونا پڑتا ہے کچھ لوگ اس سے لاعلم رہتے ہیں اور اندر ہی اندر اپنے آپ کو کھا رہے ہوتے ہیں کچھ اس پہ کھل کر بات کرتے ہیں اور اپنے زندگی کو پرانی ڈگر پر لانے کی کوشش کرتے ہیں تو کچھ معاشرتی رویوں کے خوف سے اس پہ بات کرنے سے کتراتے ہیں۔

Read more

جدا ہونے والوں کی یادِیں اور عید

بہت دنوں کے بعد تنہا بیٹھا ہوں میرے اردگرد جنگل ہے اندھیرا ہے اور کیڑوں مکوڑوں، مینڈکوں کتوں کے بھونکنے اور پرندوں کی آوازیں ہیں۔ میرے لیے اس رات میں جبری گمشدہ افراد کے علاوہ سوچنے کے لیے کچھ اہم نہیں ہے۔ ویسے میں ایک پنجابی ہوں میرا کوئی رشتہ دار مسنگ پرسنز میں شامل نہیں ہے نہ ہی کسی کی تشدد زدہ لاش کسی ویرانے سے ملی ہے۔ میں ادریس خٹک کے بارے میں سوچ رہا ہوں جو لاپتہ افراد

Read more

مولانا کو اخلاقی داروغہ نہیں بننا چاہیے

پاکستان میں موجود مولوی اور رجعت پسند طبقہ ہمیشہ مذہب کی تان کو عورت کے لباس اور جسم پر توڑتا ہے۔ مولانا طارق جمیل کا بیان بھی اسی پدر شاہی اور عورت دشمن سوچ کی عکاسی تھا ایسا سماج جو پہلے ہی عورتوں کے لیے ناقابل برداشت رویہ رکھتا اور محض ایک جنس سمجھتا ہو وہاں ریاست کے مبینہ چیف ایگزیکٹو کی سربراہی میں ہونے والی تقریب سے ایسا بیان جاری ہونا انتہائی قابل مذمت ہے۔ مسئلہ عورت کے لباس

Read more

نصاب سے غائب ایک قومی ہیرو

ہمارا نصاب کہیں سے تاریخی بلنڈرز سے بھرپور ہے تو کہیں سے بہت اہم باب غائب ہیں۔ ایک ایسا ہی باب ایک قومی ہیرو کے متعلق غائب ہے۔ اس قومی ہیرو کے باب کا ہمارے نصاب میں جگہ نہ پا سکنے کی ایک وجہ ہماری وہ ریاستی پالیسی ہے جس کے طفیل اب ہر معاملے کو مذہب کی عینک سے دیکھا جانا روایت بن چکی ہے جس سے انحراف ممکن نہیں۔ ڈاکٹر محمد عبدالسلام 29 جنوری 1926 کو ضلع جھنگ

Read more

ڈیجیٹل سیکیورٹی کی بڑھی ہوئی اہمیت

اس ڈیجیٹلائز دنیا میں ڈیجیٹل سکیورٹی اتنا ہی اہم معاملہ ہے جتنا ہماری زندگی کا کوئی اور اہم معاملہ۔ ڈیجیٹل سرگرمیاں ہماری روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہیں لیکن جب ڈیجیٹل سکیورٹی یا پرائیویسی پروٹیکشن کی بات آئے تو لوگ اسے مکمل نظر انداز کر دیتے ہیں یا اس وجہ سے قابل توجہ نہیں سمجھتے کہ وہ کوئی انفلوئنسر یا سلیبرٹی نہیں ہیں تو انہیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ میں نے اس ویک اینڈ پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مرتب کیا

Read more

ہم جنس پسند بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں

میرا ارادہ ایک اور موضوع پر تحریر لکھنے کا تھا مگر ہم سب پر ایک تحریر ”پاکستان میں ہم جنس پرست لڑکیوں کی سرگرمیاں“ کے عنوان سے پڑھ کر اپنا ارادہ بدلنا پڑا۔ یہ نہیں کہ میرا علم اس موضوع سے متعلق بہت زیادہ ہے یا میں نے کوئی تحقیق کی ہے۔ دراصل یہ موضوع ہمارے معاشرے کی نفسیات سے بھی جڑا ہوا ہے۔ ہمیں اس کو مذہب اور حیا اور اخلاقیات سے ہٹ کر اور کئی پہلوؤں سے بھی پرکھنا چاہیے۔ ہمارا

Read more

کرونا کے لیے بیرونی امداد

بالآخر ملک کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ جس فیصلہ سے وفاقی حکومت کترا رہی تھی اور وزیراعظم جس کی مخالفت میں ملک کی کمزور معیشت کا عذر پیش کر رہے تھے (حالانکہ اس سے پہلے مبینہ وزیراعظم دھرنا سیاست اور اپنی انسٹالیشن مہم کے دوران خود ملک کا لاک ڈاؤن کر چکے ہیں ) اس فیصلہ کا اعلان ایک ماتحت ادارے کے اہلکار نے اپنی پریس کانفرنس میں کر دیا جس نے ملک میں جمہوریت کے متعلق کئی

Read more

کورونا وائرس: ریاستی ترجیحات پر نظر ثانی کا بہترین موقع

کورونا وائرس سے کتنی اموات ہوں گی اور بچ جانے والوں کی زندگیوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے اس کا فیصلہ تو آنے والے وقت میں ہو گا۔ لیکن اس وبا نے پوری دنیا سمیت ہمیں بھی اپنا گریبان دیکھا دیا ہے اور نئے سرے سے اپنی سمت طے کرنے اور اہداف مقرر کرنے کا موقع دیا ہے، یہ بات قبل از وقت ہے اس سے پہلے ہمیں اپنے ماضی میں اٹھائے گئے ہر قدم کا بھاری حساب چکانا

Read more

عورت مارچ کے بارے میں میرے خیالات

کئی دہائیوں سے اس معاشرے میں استحصال کا شکار خواتین اپنے کھوئے ہوئے حقوق اور اپنا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے ایک عزم کے ساتھ آگے آرہی ہیں۔ ایک ایسے معاشرے میں جہاں کئی دہائیوں سے خواتین کا استحصال معمول ہو۔ ، انہیں محض ایک جنس سمجھا جاتا ہو۔ اس معاشرے کی عورت کو بہت سے محاذوں پر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے۔ ایک پدرشاہی ہے جس میں مرد بنیادی طاقت رکھتے ہیں اور زندگی کے متعدد پہلوؤں

Read more

برنی سینڈرز کی غداری

یہ نہیں کہ موضوعات کم ہیں لکھنے کے لیے لیکن کہتے ہیں جس معاشرے میں خوف راج کرتا ہے وہاں لوگ سوچنے کی قوت سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ہماری سوچوں پر پہرے ہیں ایک جملہ کے سیاق و سباق پر دس بار نظرِ ثانی کرنی پڑتی ہے۔ ہم ریاست پاکستان کے شہری انگشت بدنداں رہ جاتے ہیں جب امریکی صدارتی امیدوار برنی سینڈرز کا ایجنڈا دیکھتے ہیں جو وہ اپنی کمپین میں عوام کی عدالت میں پیش کر رہے

Read more

کون لوگ ہیں ہم؟

جن اقوام کا کوئی نصب العین نہیں ہوتا وہ ہمیشہ بے یقینی کی کفیت میں رہتی ہیں اور گردشِ دوراں کے ساتھ ان کی حالت بد تر ہوتی جاتی ہے۔ ویسے تو وطن عزیز میں کئی اقوام ہیں جن کا اپنا اپنا منفرد کلچر ہے لیکن اگر ایک لمحے کے لیے یہ فرض کر کے آگے بڑھیں کہ ہم ایک قوم ہیں۔ ہم وہ قوم ہیں جو ایک نامعلوم اور لاحاصل منزل کے پیچھے دوڑ رہی ہے بلکہ جسے کوئی

Read more

گرفتاری پر احتجاج کرنے والوں کی گرفتاری پر احتجاج کرنے والے گرفتار

وطن عزیز میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب کسی انسانی حقوق کے کارکن یا کسی بائیں بازو کے نظریات رکھنے والے شخص کو جبری گمشدہ یا بغاوت کا مقدمہ نہ بنایا گیا ہو۔ نئے سال کی آمد تمام ترقی پسندوں اور جمہوریت پسندوں کے لیے بھاری رہی اور ایک نئے امتحان میں ڈال دیا ہے۔ ویسے تو یہ سلسلہ بہت طویل ہے جس کا احاطہ راقم الحروف کے بس کی بات نہیں مگر ایک لہر طلبہ یکجہتی مارچ سے

Read more