پارلیمانی کمیلے میں جمہوریت کی گائے

آج کی نئی پارلیمانی پود کی اکثریت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ پرانی پود کے برعکس سڑک، گالی اور جلسے کا سٹیج ایوان سے باہر نہیں چھوڑتی بلکہ اسے گھسیٹ کر اندر لے آتی ہے۔ ماحول کچھ ایسا بن گیا ہے گویا تحریکِ عدم اعتماد نہ ہو روس کی یوکرین پر چڑھائی کی تیاری ہو

Read more

گالیاں کھا کے بے مزہ نہ ہوا

اب تو میں یہ سوچ رہا ہوں کہ سیاست میں جتنی تیزی سے گالیوں کا ذخیرہ استعمال ہو رہا ہے اتنی سرعت سے تو تیل اور گیس کے عالمی ذخائر بھی ختم نہیں ہو رہے۔ اتنی تیزی سے تو عالمی درجہ حرارت بھی نہیں بڑھ رہا۔ ویسے بھی اردو میں معیاری گالیوں کی تعداد سو کے لگ بھگ ہے۔ پنجابی میں اسے دو سے ضرب دے لیں۔ ان تین سو میں سے کم ازکم دو سو گالیاں تیس اکتوبر دو

Read more

سب سے طاقتور سائبر ہتھیار کی کہانی – قسط چہارم

دو ہزار گیارہ میں گاہکوں کی خصوصی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے پیگاسس کے کمرشل ورژن متعارف کرانے کے بعد سے این ایس او نے منافع کمانا شروع کیا۔ پہلے برس پندرہ ملین ڈالر، اگلے برس تیس، اس سے اگلے برس ساٹھ ملین ڈالر۔ یہ منظر دیکھ کر سرمایہ کار بھی این ایس او کی جانب راغب ہونے لگے۔ دو ہزار چودہ میں ایک امریکی سرمایہ کار کمپنی فرانسسکو پارٹنرز نے ایک سو تیس ملین ڈالر کے عوض این

Read more

سب سے طاقتور سائبر ہتھیار کی کہانی – قسط سوم

سن دو ہزار گیارہ میں بالآخر پیگاسس کا مکمل کمرشل ورژن تیار ہو گیا۔ این ایس او کا خیال تھا کہ جیسے ہی یہ خبر پھیلے گی دنیا بھر کی انٹیلی جینس ایجنسیوں بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتی ہوئی مغربی ایجنسیوں کی قطار لگ جائے گی۔ مگر حیرت انگیز طور پر عالمی سراغرساں کمیونٹی کی جانب سے کسی خاص جوش و خروش کا مظاہرہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ چونکہ این ایس او ایسے ماہرین سے بھری پڑی

Read more

سب سے طاقتور سائبر ہتھیار کی کہانی ( قسط دوم )

اسرائیل نے روایتی ہتھیار سازی کی صنعت اور پیگاسس جیسے مہلک سائبر سافٹ ویئرز سسٹم کو کس طرح خارجہ پالیسی کے مقاصد کے جارحانہ حصول کا ذریعہ بنایا۔اس سلسلے میں اس نے بنیادی اسباق اپنے گرو امریکا سے ہی سیکھے۔ دو ہزار دس میں منکشف ہونے والی وکی لیکس کے ہزاروں پیغامات پڑھ کے اندازہ ہوتا ہے کہ کس طرح ہر امریکی سفارت خانے میں متعین فوجی اتاشیوں کا بنیادی کام یہ ہے کہ وہ امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کے

Read more

سب سے طاقتور سائبر ہتھیار کی کہانی – قسط دوم

اسرائیل نے روایتی ہتھیار سازی کی صنعت اور پیگاسس جیسے مہلک سائبر سافٹ ویئرز سسٹم کو کس طرح خارجہ پالیسی کے مقاصد کے جارحانہ حصول کا ذریعہ بنایا۔ اس سلسلے میں اس نے بنیادی اسباق اپنے گرو امریکا سے ہی سیکھے۔ دو ہزار دس میں منکشف ہونے والی وکی لیکس کے ہزاروں پیغامات پڑھ کے اندازہ ہوتا ہے کہ کس طرح ہر امریکی سفارت خانے میں متعین فوجی اتاشیوں کا بنیادی کام یہ ہے کہ وہ امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں

Read more

موقع ملا نہیں اور اصل اوقات دکھائی نہیں

روس نے جو کیا برا کیا۔ کوئی بھی آزادی پسند یا بنیادی عالمی اقدار پر یقین رکھنے والا اس ننگی جارحیت کی حمایت نہیں کرسکتا۔ مگر پھر شبہہ ہونے لگتا ہے اپنی ہی مذمت پر جب آدمی دیکھتا ہے کہ جارج بش بھی یوکرین پر ہونے والی ننگی روسی چڑھائی پر چھی چھی چھی کرنے والوں میں شامل ہے۔

Read more

سب سے طاقتور سائبر ہتھیار کی کہانی – قسط اول

( اٹھائیس جنوری کو اخبار نیویارک ٹائمز میں رونین برگمین اور مارک مذیتی کی ایک جامع تحقیقی رپورٹ شایع ہوئی۔ اس میں عصر حاضر کے سب سے طاقتور ہتھیار ”پیگاسس“ سسٹم کی ابتدا سے انتہا تک داستان بیان کی گئی۔ اگرچہ امریکی میڈیا بالعموم اور نیویارک ٹائمز بالخصوص اسرائیل نواز سمجھا جاتا ہے۔ مگر اس رپورٹ میں بیان کردہ تفصیلات سے بخوبی اندازہ ہو سکتا ہے کہ ہمارا کل ہمارے آج سے زیادہ غیر محفوظ ہو سکتا ہے۔ میں عموماً

Read more

ہاتھی اور چوہے کی لڑائی میں گھاس کا نقصان

دنیا میں سب سے زیادہ قدرتی گیس فروخت کرنے والا ملک روس ہے۔ اس کے بعد قطر اور ناروے کا درجہ ہے۔ سب سے زیادہ تیل فروخت کرنے والا ملک امریکا ہے۔ اس کے بعد روس اور سعودی عرب کا درجہ ہے۔ روسی ادارہ گیزپروم یورپ کی پینتیس فیصد گیس ضروریات پوری کرتا ہے۔سب سے بڑا خریدار جرمنی ہے۔ اس کے بعد اٹلی، ترکی، آسٹریا، فرانس، پولینڈ، ہنگری اور سلواکیہ کا درجہ ہے۔ روسی گیس کے خریداروں میں بلجیئم، ڈنمارک،

Read more

’یہ تو ایسے ہی چلے گی‘

پاکستان میں ذاتی ہتکِ عزت، حکومتی اداروں اور حساس شخصیات کی توہین کے سلسلے میں کئی پرانے اور نئے قوانین موجود ہیں۔ ان سب کے اوپر ایک اور ترمیمی قانون لے آنا ایسے ہی ہے گویا ایک دروازہ جس پر پانچ تالے پہلے سے پڑے ہوں اس پر چھٹا تالا بھی منڈھ دیا جائے۔

Read more

بس اللہ مالک ہے

یہ تو ہم بچپن سے پڑھتے آ رہے ہیں کہ دنیا کے رقبے کا ایک چوتھائی خشکی اور باقی پانی ہے،اگر اسی پانی کو ایک فرضی بالٹی میں جمع کر لیا جائے تو اس بالٹی میں میٹھے پانی کی مقدار چائے کے کپ کے برابر ہے۔ (میٹھے پانی کا یہ کپ گلیشیرز ، دریاؤں ، جھیلوں اور زیرِ زمین پانی کی شکل میں دستیاب ہے۔) اس کپ میں سے چائے کے چمچ کے برابر پانی انسانی استعمال میں ہے۔ اب

Read more

میں اور میرا کمرہ

جس طرح کا ماحول ہے اس میں اگر کوئی گوشہِ عافیت اب تک باقی ہے تو میرا کمرہ ہے۔ شہر میں کس کی خبر رکھیے کدھر کو چلیے اتنی تنہائی تو گھر میں بھی ہے گھر کو چلیے (نصیر ترابی) میں اور میرا کمرہ پرامن بقائے باہمی کی بنیاد پر ایک دوسرے کو برداشت کرنا سیکھ گئے ہیں۔ وہ میرے شب و روز کا نظام الاوقات اب پہلے سے بہتر جانتا ہے۔ شروع شروع میں کچھ ایڈجسٹمنٹ پرابلمز آئے۔ مثلاً

Read more

عزت مآب سے ذلت مآب ہونے تک کا سفر

جس ملک کی امانت چرائی گئی اس کا کوئی بھی شہری نائن الیون کے ہائی جیکرز میں شامل نہیں تھا۔ اس ملک کی آدھی آبادی نائن الیون کے بعد پیدا ہوئی کہ جن میں سے بہت سوں کے والدین اب دو وقت کی روٹی کے لیے گردے خریدنے والوں کا سب سے بڑا عالمی شکار ہیں۔ وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

سی پیک ایک سے دوسرے مرحلے میں

چار دن قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے بلوچستان کا دورہ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ پاک چائنا اکنامک کاریڈور (سی پیک) کا دوسرا مرحلہ شروع ہو چکاہے۔ اور یہ بلوچستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ پہلے مرحلے میں توانائی اور مواصلاتی و ترسیلی منصوبوں پر توجہ دی گئی۔ دوسرے مرحلے میں صنعت کاری اور زراعت کو مرکزِ نگاہ بنایا جائے گا۔ اس وضاحت سے چند روز پہلے سی پیک اتھارٹی سے متعلق وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی خالد

Read more

یوکرین ، گیس اور مغرب

اگرچہ روس نے یوکرین کی سرحد پر گزشتہ ایک ماہ سے ایک لاکھ فوج جمع کر رکھی ہے اور دونوں ملکوں اور پھر روس اور ناٹو کے مابین اعصابی جنگ بھی جاری ہے۔ مگر جس طرح امریکا اور برطانیہ ممکنہ روسی جارحیت اور اس کے نتائج کے بارے میں مسلسل خوفناک پیش گوئیاں کر رہے ہیں۔ اس سے خود یوکرینی بھی بیزار ہو رہے ہیں۔ بقول یوکرینی وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا اتنے خوفزدہ تو ہم بھی نہیں جتنے ہمارے دوست

Read more

عجیب داستاں ہے یہ

جب پورا جملہ بھی ادا نہیں کر پاتا تھا تب لتا منگیشکر صبح سات بجے ریڈیو سیلون کی لہروں پر سوار ہو کر میرے گھر کے مرفی ریڈیو گرام میں اترتی تھیں اور ساڑھے سات بجے رخصت ہو جاتی تھیں۔

Read more

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی یہود دشمنی

اسرائیل کو سب سے زیادہ فخر اس پر ہے کہ مشرق وسطی کے آمرانہ طول و عرض میں وہ ایسی مثالی جمہوریت ہے جہاں باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں اور عام آدمی سے صدر اور وزیر اعظم تک کوئی بھی احتساب سے مبرا نہیں۔ ایک وزیر اعظم ( یہود اولمرٹ ) کو بدعنوانی کے جرم میں جیل بھی ہو چکی ہے اور دوسرے وزیر اعظم ( نیتن یاہو ) اسی الزام کی چھان بین کے دوران قید اور آزادی کے

Read more

اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں

پہلے ہم سوویت یونین اور امریکا کی سرد جنگ کی ایک کہانی سنائیں گے۔ پھر ہم دوسری سرد جنگ کی کہانی سنائیں گے۔ پہلی سرد جنگ کے عروج میں جوہری ہتھیاروں سے لیس بارہ سے چوبیس امریکی B 52 بمبار دنیا کے تمام کونوں تک رسائی کے لیے مختلف راستوں پر چوبیس گھنٹے محو پرواز رہتے تاکہ کسی لمحے سوویت یونین جوہری حملے میں پہل کرے تو بروقت موثر ابتدائی جواب دیا جا سکے۔ سترہ جنوری انیس سو چھیاسٹھ کو

Read more

خدایا ایسی اپوزیشن ہر حکمران کو عطا کر

ڈیوڈ کاپر فیلڈ، امریکہ کا مجسمہِ آزادی، اورینٹ ایکسپریس کی بوگی، رن وے پہ کھڑا طیارہ غائب کرنے والا ارب پتی امریکی جادوگر ہے۔ مگر سو رکنی پاکستانی سینیٹ میں اپوزیشن کے 57 ارکان کو بوقتِ ضرورت 42 دکھا دینا اس کی فنی اوقات سے بھی باہر ہے: پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم

Read more

اجالے کے لیے جالے اترنا ضروری ہے

جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے کچھ عرصے پہلے یہ قصہ سنایا کہ مرحوم حکیم محمد سعید نے جب کراچی کے مضافات میں مدینتہ الحکمت کے نام سے ایک علمی شہر بسایا تو سب سے زیادہ توجہ اس شہرِ علم کے کتب خانے ’’ بیت الحکمت ’’ پر دی۔میں حکیم صاحب کے جمع کردہ کتابوں کے اس عظیم الشان ذخیرے کو دیکھ کے خاصا متاثر ہوا تو حکیم صاحب کی آنکھیں نم ہوگئیں۔کہنے لگے، پیرزادہ

Read more

نسل کشی کی اے بی سی (حصہ دوم)۔

گزشتہ مضمون میں بھارت میں نسل کشی کی ممکنہ لہر کے بارے میں ہم نے جینوسائیڈ واچ کے سربراہ ڈاکٹر گریگری اسٹنٹن کے خدشات کا تفصیلی ذکر کیا۔ کس خطے میں نسل کشی ہونے والی ہے؟ اس کی کیا نشانیاں ہیں۔ اس بابت ڈاکٹر اسٹنٹن نے دو ہزار سولہ میں ایک دس نکاتی کسوٹی بنائی۔ اس کسوٹی کے کسی بھی مرحلے پر ریاست دھیان دے تو اگلے مرحلے کو روکا جا سکتا ہے، اگر ریاست ہی اس کسوٹی پر پورا

Read more

پارلیمانی کتھک اور صدارتی لڈی

یہ ٹھیک ہے کہ موجودہ پارلیمان میں بھلے حزبِ اقتدار ہو کہ حزبِ اختلاف دونوں میں یہ غیر معمولی صلاحیت ہے کہ کہیں اوپر سے بیٹھنے کا حکم ملے تو لیٹ بھی سکتے ہیں۔ مگر حالات اتنے گئے گزرے بھی نہیں کہ اپنے ہی دائیں ہاتھ سے گلے میں صدارتی نظام کا پھندہ ڈال کر بائیں ہاتھ سے اٹھارویں ترمیم کا لیور کھینچ کر خود ہی معلق ہو جائیں۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

نسل کشی کی اے بی سی (حصہ اول)۔

ڈاکٹر گریگری اسٹنٹن نے نوے کی دہائی میں بوسنیا اور روانڈا میں ہونے والی منظم نسل کشی کے بعد ایسے کسی سانحے سے پیشگی خبرداری کے لیے انیس سو ننانوے میں جینو سائیڈ واچ نامی تحقیقی ادارے کی بنیاد رکھی۔ اسٹنٹن ریاست ورجینیا کی جارج میسن یونیورسٹی میں جینو سائیڈ اسٹڈیز کے شعبے سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔ انیس سو نواسی میں جب ڈاکٹر اسٹنٹن روانڈا میں تھے تو انھوں نے نسل کشی کی تیاری کو مرحلہ وار دیکھتے

Read more

عرب دنیا کا موتیا اور موتیائی خدشات

عرب اسپرنگ دسمبر دو ہزار دس میں تیونس کے ایک ٹھیلے والے محمد بوالعزیزی کی احتجاجی خود سوزی سے شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سیاسی و معاشی گھٹن سے جنم لینے والی لہر مصر، لیبیا، شام، بحرین اور یمن تک پھیل گئی۔ تیونس میں اس تحریک کے نتیجے میں نسبتاً کھلے پن والی جمہوریت پنپی اور جیسی کیسی چل رہی ہے۔ مصر میں حسنی مبارک کا تختہ الٹ گیا، اخوان المسلمین نواز محمد مرسی صدر مملکت منتخب ہو گئے

Read more

پارلیمانی ریسلنگ چیمپئن شپ

برطانوی پارلیمان کی نسبت ہماری پارلیمان میں دھواں زیادہ اور بحث کم ہوتی ہے اور اسی دھوئیں داری میں ہر وہ قانون منظور ہو جاتا ہے جس کے بارے میں پارلیمانی ارکان کو اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی ’اصلی تے وڈے سٹیک ہولڈرز‘ فرداً فرداً اعتماد میں لے چکے ہوتے ہیں۔ وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

جو ڈر گیا وہ مر گیا

یکم جنوری کو بھارتی مسلمانوں کو نئے سال کا تحفہ یہ ملا کہ ” بلی بائی ایپ ” کے ذریعے سو سے زائد مسلم خواتین کے نام گھریلو خادماؤں کی نیلامی فہرست میں ڈال دیے گئے۔ان میں معروف مسلمان صحافنیں، اداکارائیں اور سماجی کارکنات بھی شامل تھیں۔یہ ایک گھٹیا جنسی ذہنیت پر مبنی حرکتوں میں سے ایک تھی جن کا مقصد سیاسی و سماجی طور پر بیدار و متحرک مسلمان خواتین کی عمومی سماجی تذلیل ہے۔اور یہ حرکت دوسری بار

Read more

جائیں تو جائیں کہاں؟

یہ بات بظاہر ناقابلِ فہم لگنی چاہیے کہ ایک ایسا ملک جس کا رقبہ مغربی یورپ یا نوے فیصد ہندوستان کے برابر ہو اور اس اعتبار سے دنیا کا نواں بڑا ملک کہلائے۔اور یہ لق و دق مملکت یورنیم کے سب سے بڑے عالمی ذخیرے پر بیٹھی ہو ، تیل اور گیس پیدا کرنے والے ممالک میں اس کا درجہ علی الترتیب گیارہواں اور تیسواں ہو۔ کوئلے ، لوہے ، مینگنیز، کروم ، نکل ، کوبالٹ ، تانبے ، سونے

Read more

کرپشن امریکا سے سیکھئے

کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ البتہ کچھ ممالک میں اسے آرٹ بنا دیا گیا ہے اور پھر یہ ممالک اس آرٹ کو باریک حروف میں چھپی قانونی لچھے داریوں اور دلکش اصطلاحات میں پوشیدہ رکھ کے اپنی قومی ایمانداری کے درے پاکستان جیسے اناڑی ممالک کی پیٹھ پر برساتے رہتے ہیں۔ پاکستانیوں نے امریکا سے بہت کچھ سیکھا مگر کرپشن کا آرٹ نہ سیکھ پائے کہ پکڑائی ہو بھی جائے تو احتساب نہ ہو پائے

Read more

زندگی تاحیات چلتی ہے

ریاست کا خواب ہے کہ پاکستان اربوں ڈالر سیاحت سے کمائے۔ بھلا کون اس خواب کا حمایتی نہ ہو گا۔ تو پھر آیے اس کی ابتدا برفباری میں بند ہونے والے راستے کھولنے کے لیے پہلے سویلین بلڈوزر کی خریداری سے کر لیتے ہیں۔ وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

پالیسی سے زیادہ سنجیدگی ضروری ہے

دسمبر کے آخری ہفتے میں وفاقی کابینہ نے پنج سالہ قومی سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دے دی۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ ملکی تاریخ کی پہلی مربوط باضابطہ سیکیورٹی پالیسی ہے جس میں پاکستان کو درپیش خارجی و داخلی چیلنجز کا احاطہ کیا گیا ہے۔ مسلح افواج، سیکیورٹی ایجنسیوں ، متعلقہ سویلین اداروں، وزارتوں اور چھ سو سے زائد ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد یہ پالیسی تشکیل دی گئی ہے۔ پالیسی مسودہ نومبر میں پارلیمان کی سیکیورٹی کمیٹی

Read more

نا ملزم خالص نہ جج اصیل

نہ ملزم خالص نہ جج اصیل تو پھر جاری نظام سے بھلے کی توقع کیوں وابستہ ہو۔ اسی لیے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس نظام کا انجن اب مافیائی ایندھن سے چل رہا ہے۔ دیکھتے ہیں کب تک چلے ہے۔ پھر بھی ایک پرامید سالِ نو سب کو مبارک۔ وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

مگر یہ صرف اندازہ ہے میرا

آپ سب کو نیا سال مبارک۔ میں نے سوشل میڈیا پر سال نو کے بارے میں ہر طرح کا عہد دیکھا۔ ”میں اس سال سگریٹ چھوڑ دوں گا، والدین کو حج کراؤں گا، میٹرک میں کم از کم تیسری پوزیشن کے لیے محنت کروں گی، نئے برس کے دوران تین اسٹریٹ چلڈرنز کو پڑھاؤں گا، اس برس ضرور میں رضیہ سے شادی کر لوں گا، نامکمل مکان تعمیر کروں گا“ وغیرہ وغیرہ۔ مگر میں نے ایک بھی عہد ایسا نہیں

Read more

دبے پاؤں آتی میل کاٹ تبدیلی کا قصہ

حکومتیں لاکھ خراب سہی، ان کی کارکردگی مایوس کن سہی مگر وہ بھی کسی انفرادی یا غیر سرکاری پروجیکٹ کو کامیاب ہوتا دیکھتی ہیں تو اس کی روشنی میں نہانا چاہتی ہیں۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

ڈرون لے لو ڈرونز

ڈرون اب ہماری روزمرہ لغت اور ضرورت میں شامل ہو گیا ہے۔ اڑان بھرنے والی ایسی مشین جسے اس کا پائلٹ یا ہینڈلر دور بیٹھا ریموٹ سے کنٹرول کرتا ہے۔ اب تو ہر سائز کے لاکھوں ڈرون تیار ہو چکے ہیں جو میڈیا کی تقریباتی و حادثاتی کوریج کے علاوہ کتابیں، کھانا اور دیگر رسد ایک گھر کی چھت سے لے کر دشوار گزار علاقوں تک پہنچاتے ہیں اور قدرتی تباہ کاریوں کے درست سروے کے لیے اپنے کیمروں سے

Read more

اس دنیا کو تجاہلِ عارفانہ نے مارا ہے

اسلام آباد میں افغانستان سے متعلق ستاون ملکی اسلامی کانفرنس کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں بیس رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے علاوہ امریکا، چین، روس، یورپی یونین اور اقوامِ متحدہ نے علامتی سفارتی شرکت کی۔ البتہ اسلامی کانفرنس کے وہ پانچ وسطی ایشیائی ارکان (قزاقستان، کرغیزیہ، ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان) کہ جن کی سرحدیں افغانستان سے لگتی ہیں۔ دہلی میں ہونے والی بھارت وسطی ایشیا تعاون کانفرنس میں شرکت کو زیادہ اہم سمجھا۔ پانچوں ممالک کے

Read more

بنگلہ دیشی ریپڈ ایکشن بٹالین اور امریکا

بنگلہ دیش کی آزادی کے جشن طلائی کے موقعے پر واشنگٹن نے ڈھاکا کو یہ تحفہ دیا کہ اسے نیم جمہوری ریاست کے خانے میں ڈال کر فروغ جمہوریت سے متعلق نو اور دس دسمبر کو ہونے والی ایک سو گیارہ ممالک کی ورچوئل چوٹی کانفرنس میں اسے نہ صرف مدعو نہیں کیا بلکہ کانفرنس کے دوسرے دن امریکی حکومت نے بنگلہ دیش کی نیم فوجی ریپڈ ایکشن فورس ( راب ) پر دو ہزار نو سے ماورائے عدالت ہلاکتوں

Read more

بنگلہ دیشی ریپڈ ایکشن بٹالین اور امریکا

بنگلہ دیش کی آزادی کے جشنِ طلائی کے موقعے پر واشنگٹن نے ڈھاکا کو یہ تحفہ دیا کہ اسے نیم جمہوری ریاست کے خانے میں ڈال کر فروغ ِ جمہوریت سے متعلق نو اور دس دسمبر کو ہونے والی ایک سو گیارہ ممالک کی ورچوئل چوٹی کانفرنس میں اسے نہ صرف مدعو نہیں کیا بلکہ کانفرنس کے دوسرے دن امریکی حکومت نے بنگلہ دیش کی نیم فوجی ریپڈ ایکشن فورس ( راب ) پر دو ہزار نو سے ماورائے عدالت

Read more

دستورِ زباں بندی کی تازہ حلال حرام رپورٹ

سال دو ہزار اکیس کے گیارہ ماہ کے دوران ایک سو آٹھ نئی گرفتاریوں کے بعد دنیا کی جیلوں میں پڑے صحافیوں کی تعداد دو سو ترانوے تک پہنچ گئی ہے۔کم ازکم چوبیس صحافی اس عرصے میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض ادا کرتے ہوئے قتل ہوئے۔ دیگر اٹھارہ صحافیوں کی موت ایسے حالات میں ہوئی جن کی وجوہات کا حتمی تعین فی الحال مشکل ہے۔یہ اعداد و شمار صحافیوں کے تحفظ اور آزادیِ اظہار کے امور سے متعلق بین الاقوامی

Read more

مذہبی کارڈ ہی تو سیاست کا حسن ہے

جس طرح خوانچہ فروش دو وقت کی روٹی کے لیے موسم کا پھل اور سبزی بیچنے پر مجبور ہیں اسی طرح اقتداری خوانچہ فروشوں کا دھندہ بھی جیسا موسم ویسا پھل، جیسی جگہ ویسی بات، جیسا منھ ویسی چپیڑ، جیسا گاہک ویسا ریٹ کے اصول پر چلتا ہے۔ پڑھیے وسعت اللہ کا کالم۔

Read more

بے دماغ و بد دماغ سیاست

اعلیٰ دماغ مغربی ممالک کی کوویڈ سے نمٹنے کی حکمت عملی سے اس تاثر کو مزید تقویت مل رہی ہے کہ کوویڈ کا متاثر بظاہر صحت یاب ہو جائے تب بھی اثرات جسم اور ذہن کے مختلف افعال پر عرصے تک غالب رہتے ہیں اور ان سے چھٹکارا رفتہ رفتہ ہی ممکن ہے۔ اس تناظر میں مغربی بالخصوص یورپی دنیا کی ذہنی کیفیت کا اندازہ یوں لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کوویڈ کی نئی قسم اومیکرون سے بچنے کے

Read more

سانپ تو نکل گیا بھائی

جو پھرتیاں اس آگ میں بھسم ہونے والے پہلے غیر ملکی باشندے پریانتھا کمارا کی موت کے بعد ریاست دکھا رہی ہے اس سے آدھی پھرتیاں اگر ریاست اس طرح کے پہلے سانحے کے بعد دکھاتی تو آج ہر کوئی اک دوجے سے نگاہیں نہ چرا رہا ہوتا۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات۔

Read more

جو جتنا مہذب اتنا ہی بد تہذیب

حالانکہ ڈچ سائنسداں بتا چکے ہیں کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون ہفتوں پہلے نیدر لینڈز میں ظاہر ہو چکی تھی۔ حالانکہ بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کے ماہرین کہہ رہے کہ اومیکرون ان کے ہاں مہینے بھر سے موجود ہے۔ مگر جب جنوبی افریقہ کے سائنسدانوں نے ڈیڑھ ہفتے پہلے دنیا کو کورونا وائرس کی اس نئی شکل کے بارے میں اپنے سائنسی مطالعے کی روشنی میں خبردار کرنے میں پہل کی تو دنیا نے جنوبی افریقہ کے ماہرین

Read more

باقر شوکت ڈاکٹرائن اور غربت کی ٹوپی

گزشتہ ماہ گورنر اسٹیٹ بینک نے لندن میں ایک عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ کا مثبت پہلو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ سمندر پار پاکستانیوں کی محنت مشقت کی کمائی سے بھیجے جانے والے زرِ مبادلہ کی قدر میں موجودہ شرح ِ تبادلہ کے سبب اضافہ ہو رہا ہے۔ مثلاً اگر پاکستان میں تیس ارب ڈالرِ زرمبادلہ بھیجا جا رہا ہے اور روپے کی قدر میں دس فیصد کمی ہوتی ہے تو

Read more

بلوچستان کا منھ تو پہلے ہی بند ہے

بلوچستان سے دہشت گردی کی خبر نہ آئے تو قومی میڈیا ویسے بھی اس صوبے کو گھاس نہیں ڈالتا۔ اگر پرامن مظاہروں اور دھرنوں پر سزا کی دھمکی اور میڈیا بلیک آؤٹ سے بلوچستان میں امن و امان اور احساسِ محرومی بہتر ہو سکتا ہے تو پھر ہم سب کو تازہ کرمنل لا ترمیمی آرڈیننس کا خیر مقدم کرنا چاہیے۔ پڑھیے وسعت اللہ کا کالم۔

Read more

ایک ملک کی سسکتی موت

 اسلامی کانفرنس اور عرب لیگ کے برادر رکن یمن پر مارچ دو ہزار پندرہ میں آٹھ برادر اسلامی ممالک (سعودی عرب، امارات، بحرین، کویت، اردن، سوڈان، مصر، مراکش) کی چڑھائی اور یمن کی قبائلی خانہ جنگی کا رخ اپنی مرضی کی جانب موڑنے کا ہدف چھ برس میں بھی پورا نہ ہو سکا۔  اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی ادارے ( یو این ڈی پی ) کی تازہ رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں اب تک یمن میں بالواسطہ اور بلاواسطہ جنگی

Read more

نقص چھری میں ہے یا استعمال کرنے والے میں؟

حال ہی میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق گلاسگو میں ہونے والی اقوام متحدہ کی کانفرنس میں توانائی کے حصول کے آلودہ طریقوں کی جگہ شفاف ذرایع سے ”گرین انرجی“ کے حصول کی خاطر جو طریقے زیر بحث آئے ان میں جوہری توانائی کا موزوں نا موزوں ہونا بھی شامل تھا۔ ہر فارمولے کی طرح جوہری توانائی کو فروغ یا فروغ نہ دینے کے حق اور مخالفت میں دلائل دیے گئے۔ لیکن جس طرح ماحولیاتی ٹائم بم بارہ کے ہندسے پر

Read more

کھینچ کے رکھو تان کے رکھو

بیالیس برس پہلے عرب دنیا کی ایران سے بدظنی کا ایک سبب یہ بھی تھا کہ ایران ان دو مسلمان ممالک (ترکی ) میں سے تھا جنھوں نے اسرائیل کے سفارتی وجود کو ابتدا میں ہی تسلیم کر لیا تھا۔ عرب ایسے کسی بھی قدم کو ”قابل نفرین و ناقابل معافی غداری“ سمجھتے تھے۔ شاید اسی لیے جب انور سادات نے انیس سو ستتر میں اسرائیل کو بطور جائز ریاست تسلیم کیا تو خلیجی ریاستوں سمیت عرب لیگ اور اسلامی

Read more

ذیابیطس کتنی بڑی مصیبت ہے؟

دو عشرے پہلے کا قصہ ہے کہ بی بی سی بش ہاؤس ریسٹورنٹ میں ایک مہمان ڈاکٹر نے اچانک پوچھا کہ آپ روزانہ کتنے کپ چائے پیتے ہیں۔ میں نے کہا شاید سات آٹھ۔ اور چینی فی کپ کتنی استعمال کرتے ہیں۔ میں نے کہا دو چمچ۔ ڈاکٹر نے شکردان سے سولہ چمچ چینی نکال کے طشتری میں ایک چھوٹی سی میٹھی پہاڑی بناتے ہوئے کہا ”تو یہ ہے وہ زہر جو آپ روزانہ جسم میں بلا ضرورت انڈیل لیتے

Read more

ایک آوارہ گرد عالم کا قصہ

یہ بات ہے لگ بھگ بائیس برس پہلے کی ہے۔ میں بی بی سی اردو کے گردشی نامہ نگار کے طور پر پاکستان کے ایسے قصبات میں جا جا کر زندگی کے مختلف پہلوؤں پر ریڈیو فیچرز بنا رہا تھا جن قصبات نے تب تک مقامی رپورٹر کے علاوہ بین الاقوامی تو کجا پاکستانی قومی میڈیا میں بھی خود کو نہیں دیکھا تھا۔ ایسا ہی ایک سفر میں نے عام انتخابات سے قبل ستمبر دو ہزار دو میں رائے عامہ

Read more

چائنیز گیم اور عسکری چوہے دان

امریکی محکمہ دفاع نے چین کی بڑھتی ہوئی جوہری صلاحیت پر اپنے گزشتہ برس کے تخمینے پر نظرثانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہزار تیس تک چین کے اسلحہ خانے میں ایک ہزار کے لگ بھگ ایٹمی ہتھیار ہوں گے جنھیں دورمار میزائیلوں اور بمباروں کے ذریعے کرہ ارض پر کہیں بھی داغا جا سکے گا۔ اگرچہ اس وقت امریکا کے پاس ساڑھے تین ہزار کے لگ بھگ ایٹمی وار ہیڈز موجود ہیں۔ اس کے باوجود اسے اپنے مقابلے

Read more

آپ بھی کوشش کر دیکھیں

فسطائیت کو دیگر نظریات سے جو شے ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ اس کا خمیر ہوا یا پانی سے نہیں بلکہ آگ سے اٹھا ہے۔جس طرح آتش کو ہردم زندہ رہنے کے لیے ایسا ایندھن درکار ہے جو اسے بھڑکائے رکھے اسی طرح فسطائیت کو بھی زندہ رہنے کے لیے ہر آن فساد کا ایندھن چاہیے۔ جیسے آگ کے لیے پانی اور جنگ کے لیے امن موت ہے۔اسی طرح فسطائیت کے لیے کوئی بھی حد یا روک موت

Read more

کوئی صورت نظر نہیں آتی

آہستہ آہستہ ہندوتوا کا نظریہ ایناکونڈا اژدھے کی طرح دیوار سے لگی بیس فیصد مسلم اقلیت کی جسمانی، سیاسی و ثقافتی ہڈیاں توڑ کر ہلاک کرنے کے ایجنڈے کی گرفت مضبوط تر کرتا جا رہا ہے۔ یہ کوشش نازی جرمنی میں یہودی اقلیت کے خاتمے کی منصوبہ بندی سے زیادہ مربوط اور مسلسل ہے۔ رفتار یہی رہی تو اگلے پانچ برس میں بالخصوص شمالی و مغربی ہندوستان کے مسلمان اپنے ہی ملک میں دنیا کا سب سے بڑا روہنگیا گروہ

Read more

کیا امریکا بکھر رہا ہے ؟ ( تیسرا حصہ )

کوویڈ نے ساڑھے چار کروڑ امریکی ملازمتیں ختم کر دیں اور پینتیس لاکھ کاروبار ٹھپ ہو گئے۔ اکتالیس فیصد سیاہ فام کاروبار دیوالیہ ہو گئے۔ اس وبا نے بہت کچھ کھول کے رکھ دیا۔ایک ایسا ملک جو کبھی ہر گھنٹے میں ایک لڑاکا طیارہ بنانے کے قابل تھا۔اسے ماسک اور کاٹن کی پٹیوں کے لالے پڑ گئے۔ جس ملک نے کئی عشروں تک طبی سائنس و تحقیق و دریافت میں دنیا کی رہنمائی کی۔پولیو اور خسرہ سے نجات حاصل کرنے

Read more

میں اور ڈینگی کے مزے

پہلے میں نے سوچا کہ اس ڈینگی کا الزام سرکاری نااہلی پر لگا دوں لیکن پھر سوچا کہ کیا فائدہ۔ ڈینگی بھی موجودہ حکومت کو دیگر تین لاکھ مسائل کی طرح پچھلی حکومتوں سے ورثے میں ملا اور جو شے ورثے میں ملی اسے ختم نہیں کیا جاتا بلکہ سینت سینت کے رکھا جاتا ہے۔ وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

کیا امریکا بکھر رہا ہے؟ (دوسرا حصہ)۔

چھ جون انیس سو چوالیس کو امریکا سمیت پانچ اتحادی ممالک کی مشترکہ افواج فرانس کے نارمنڈی ساحل پر اتریں اور پہلے ہی دن چار ہزار چار سو چودہ سپاہی قربان ہوئے۔ جتنے اتحادی فوجی نارمنڈی پر حملے کے بعد کے ایک ماہ میں ہلاک ہوئے ا س سے زیادہ امریکی شہری اپریل تا جون دو ہزار انیس میں گن کلچر کی نذر ہو گئے۔ اگر عمرانی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو سماجی انفرادیت کے فوائد اکثر خاندانی اجتماعیت

Read more

کیا امریکا بکھر رہا ہے (حصہ اول)؟

( ”کیا امریکا بکھر رہا ہے“ کے عنوان سے آپ تین حصوں پر مشتمل جو مضمون پڑھیں گے وہ دراصل کینیڈا کی یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے ثقافتی و ماحولیاتی محقق ویڈ ڈیوس کا تجزیہ ہے ) ۔ ہنری کسنجر سے جو کئی مقولے منسوب ہیں ان میں ایک یہ بھی ہے کہ ”امریکا سے دشمنی خطرناک مگر امریکا سے دوستی مہلک ہے“ ۔ ہر سلطنت کی طرح امریکا بھی اس وقت زوال کے خطرے سے دوچار ہے۔ کوئی سلطنت

Read more

اور اب انھیں عمران خان درپیش ہے

سیاست کو بونزائی کرنے کے سب تجربات ناکام رہے۔ البتہ بھٹو، جونیجو، بے نظیر، نواز شریف وغیرہ وغیرہ کی جانب سے گملا توڑ کوشش کے باوجود ہمارے ماہرین نے ہمت نہیں ہاری۔ اور اب انھیں عمران خان درپیش ہے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

سمیڈلے بٹلر کو ہارنا ہی تھا

میجر جنرل سمیڈلے بٹلر (اٹھارہ سو اکیاسی تا اکیس جون انیس سو چالیس) امریکن میرین کور کے سب سے زیادہ ڈیکوریٹڈ سولجر تھے۔ انھوں نے چونتیس سالہ فوجی کیرئیر میں پہلی عالمی جنگ سمیت وسطی امریکا، ایشیا اور یورپ میں درجنوں فوجی مشنز میں حصہ لیا۔ سولہ تمغے کمائے۔ ان میں سے پانچ شجاعت وبہادری کے اعتراف میں ملے۔ امریکی عسکری تاریخ میں اب تک جن انیس فوجیوں کو دو بار میڈل آف آنر ملا۔ ان میں سمیڈلے بٹلر بھی

Read more

ایک عدد آئینی روبوٹ درکار ہے

ایک دن کسی کمزور لمحے میں اس مظلوم کو واقعی یقین ہو جاتا ہے کہ ’جدھر دیکھتا ہوں ادھر تو ہی تو ہے‘۔ اور پھر یہ اعتماد اس سے وہ وہ فیصلے کروا دیتا ہے جن کی تمنا اس کے پیشروؤں کو بھی دھول چٹوا چکی ہے۔ اور پھر وہ ان اصلاحات و اختیارات پر ہاتھ مار دیتا ہے کہ جن کی طرف اسے نگاہ اٹھا کر بھی نہیں دیکھنا چاہیے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

لاش پر کودنے والے کو شاباش !

بھارتی مسلمان جان سے مارنے سے کم نہیں ہوں گے۔ بدنامی زیادہ ہو گی۔ لہٰذا معاشی چوٹ دی جائے اور کاروباری و سماجی مقاطعے کی رسی سے گلا گھونٹا جائے۔ اس کے لیے کسی متنازعہ قانون سازی کی بھی ضرورت نہیں۔ اکثریت کو زہریلے نظریے سے مسلح کردو۔ باقی وہ خود دیکھ لے گی ( یہ ہے آر ایس ایس سے منسلک یا نظریاتی ہم آہنگی والے ذیلی گروہوں اور تنظیموں کی تازہ سوچ )۔ مثلاً اسی ماہِ اکتوبر میں

Read more

کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے این آر او

جتنے اتاولے آپ ٹی ٹی پی کو قومی دھارے میں لانے کے لیے ہیں، کیا اس سے آدھی خواہش پارلیمانی حزبِ اختلاف سے بھی مفاہمت کی رکھتے ہیں؟ کیا پاکستانی آئین اور جمہوری ڈھانچے کی حمایتی پارلیمانی حزبِ اختلاف کے جرائم ٹی ٹی پی کی اب تک کی کارروائیوں سے بھی زیادہ سنگین اور خطرناک ہیں؟ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔۔۔

Read more

نہ کہہ سکتے ہیں نہ سہہ سکتے ہیں

غلط یا سہی چونکہ یہ طے ہو چکا ہے یا مشہور ہو چکا ہے یا پاکستانی اسٹیبلشمنٹ بارہا یہ تاثر دے چکی ہے کہ اگر کسی ملک کی افغان طالبان پر تھوڑی بہت چلتی ہے تو وہ پاکستان ہے تو اب طالبان جو بھی اچھا برا قدم اٹھائیں گے دنیا پاکستان سے ہی توقع یا مطالبہ کرے گی کہ وہ کابل کو سمجھائے۔

Read more

ریاستی تعلقات دل کا نہیں، دماغ کا کھیل ہے

جب اگست کے آخری ہفتے میں پوری دنیا کی میڈیائی توجہ کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والی افراتفری اور امریکی فوجی انخلا پر مرکوز تھی۔ کابل سے انتیس سو کلومیٹر پرے بغداد میں ایک اعلیٰ سطح کی کانفرنس منعقد ہو رہی تھی۔ اٹھائیس اگست کو ہونے والی اس کانفرنس کا میزبان عراق اور شریک میزبان فرانس تھا۔ اس کا مقصد امریکا کی مغربی ایشیا اور مشرقِ وسطی سے مرحلہ وار تزویری دستبرداری سے پیدا ہونے والے خلا

Read more

ایک نئے کھیل کا آغاز

بچپن میں مجھ جیسے لاکھوں بچے لکی ایرانی سرکس کا شدت سے انتظار کرتے تھے۔یہ سرکس دماغ کو چکرا دینے والے کرتب باز ہاتھیوں، گھوڑوں، چست لباس جمناسٹوں، موت کے کنوئیں کے موٹر سائیکلسٹ سرپھروں، سر کٹے انسان سمیت بیسیوں دہشت انگیز کرداروں اور پراسرار اشیا پر مشتمل عجائب گھر اور تیز گھومتی رنگ برنگی روشنیوں کے بیچ چلنتر گانوں کی دھن پر چوبی پٹڑے پر ٹھمکتے دل نواز زرق برق خواجہ سراؤں کی جادوئی دنیا تھا۔ یہ سرکس ملک

Read more

رل تو گئے پر مزہ بہت آیا

طالبان کابینہ کے ناموں سے اندازہ ہوا کہ طالبان کے دوست بھی انھیں یہ سمجھانے میں ناکام رہے کہ نظریہ بھلے آسمانی ہی کیوں نہ ہو لیکن کاروبارِ حکومت و ریاست زمین پر ہی چلتے ہیں۔ ڈرائیور کا تقویٰ و پرہیز گاری و سادگی سر آنکھوں پر مگر گاڑی صرف پیٹرول کی زبان سمجھتی ہے۔ وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

پاکستان اور امریکی للو چپو

آپ بھلے کابل سے امریکا کے عاجلانہ انخلا کو شکست و فتح کی عینک سے دیکھ دیکھ کے خوش ہوتے رہیں مگر امریکی اسٹیبلشمنٹ کا اب بھی خیال ہے کہ درخت سے اترنا تو طے تھا۔ بس ذرا گھبراہٹ میں اترتے وقت پاؤں پھسل گیا اور پھر امریکا ادھر ادھر دیکھتے ہوئے فوراً ہی ”کی ہویا کج نہیں ہویا“ کہتے کہتے کپڑے جھاڑ کر اٹھ کھڑا ہوا۔ گویا یہ شکست نہیں شکست فاتحانہ ہے۔

Read more

اونٹ خیمے میں گردن ڈال چکا ہے

وہی ہوا جو ان حالات میں ناگزیر ہے۔ افغانستان کی نوے فیصد بیرونی تجارت اس وقت تھمی ہوئی ہے۔ خصوصی پروازیں ملک چھوڑنے کے خواہش مند غیر ملکیوں یا مقامیوں کو لے جا رہی ہیں اور بیرون ملک سے آنے والی پروازیں امدادی سامان لا رہی ہیں۔

عالمی ادارے چیخ رہے ہیں کہ افغانستان کی ستانوے فیصد آبادی اگلے چند ہفتوں میں خط غربت کے آر یا پار کے جھنجھٹ سے آزاد ہو کر مساوی غربت کی کگار پر آنے والی ہے۔ فوری طور پر چھ سو ملین ڈالر کی ہنگامی رقم درکار ہے۔

Read more

یہ فاشزم نہیں بدحواسی ہے

سماج کو پاک صاف کرنے کے لیے ٹاک شو میں میز پر جوتا رکھ کے پانچ ہزار لوگوں کو چوک پر پھانسی دینے کا نسخہ بتایا گیا اور اب الیکشن کمیشن کو آگ لگانے کی تمنا ظاہر ہو گئی۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

اگلا افغانستان کون سا ہے؟

افغانستان میں طالبان کی برق رفتار کامیابی سے جہاں مغرب و مشرق کے اتحادی امریکی یقین دہانیوں پر شکوک میں مبتلا نظر آتے ہیں وہیں بزور نظام تبدیل کرنے کے خواہاں جہادی حلقوں میں بھی خود اعتمادی کی تازہ لہر دیکھی جا سکتی ہے۔ چنانچہ طالبان کی کامیابی پر صومالیہ میں الشہاب تنظیم کے زیرِ نگیں علاقوں میں تین روزہ جشن منایا گیا۔ شام کے صوبہ ادلب میں حیات تحریر الشام کے چھاپہ ماروں نے پریڈ کی اور مٹھائی تقسیم

Read more

کیا پنج شیر کسی کے قابو میں آیا؟

افغانستان کے انتہائی جنوبی صوبے نیمروز کا شہر زرنج پہلا صوبائی دارالحکومت تھا جس پر طالبان نے چھ اگست کو قبضہ کیا اور نو روز بعد پندرہ اگست کو طالبان کابل میں تھے۔ اس وقت افغانستان کے چونتیس میں سے تینتیس صوبے طالبان کے کنٹرول میں ہیں۔ مگر جتنے دن میں یہ تینتیس صوبے فتح ہوئے ان سے دگنے دنوں کی کوششوں کے باوجود کابل سے دو سوا دو گھنٹے کی مسافت پر واقع چونتیسواں اور سب سے چھوٹا صوبہ پنج شیر حلق میں کانٹے کی طرح پھنسا ہوا ہے ( جب تک یہ کالم آپ تک پہنچے تب تک یا تو پنج شیر کا قصہ تمام ہو چکا ہو گا یا پھر وہ بدستور یقین و بے یقینی کے درمیان معلق ہو گا۔ )

Read more

کھایا پیا کچھ نہیں، گلاس توڑا بارہ آنہ

اگر آنے والے دنوں میں پاکستان کی سرزمین پر دہشت گرد کارروائیاں کم ہونے کے بجائے اور بڑھ جاتی ہیں تو پھر پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو بھی ہر حلقے کی جانب سے اس سوال کا سامنا کرنا پڑے گا کہ طالبان کی اس بابت یقین دہانیوں پر کس بنیاد پر یقین کیا گیا۔

Read more

بھارت بدلے افغانستان کا کرے تو کیا کرے؟

گزشتہ سات برس سے بھارت کا ہندوتوائی میڈیا اور بی جے پی کا آئی ٹی سیل بھارتی مسلمانوں کو جہادی، لوجہادی، آتنک وادی اور پاکستانی کے القابات سے پکارتا آیا ہے۔

جب سے طالبان نے کابل پر قبضہ کیا ہے۔ بھارتی مسلمانوں کے لیے ہندوتوائی اور سوشل میڈیا میں ایک اور اصطلاح متعارف ہوئی ہے۔ طالبانی۔ ٹویٹر پر بھی ہیش ٹیگ گو ٹو پاکستان سے زیادہ گو ٹو افغانستان بک رہا ہے۔

Read more

امریکی ہتھیاروں کا نیا جمعہ بازار

امریکا نے انیس سو پینسٹھ سے پچھتر کے دوران دس برس میں ویتنام میں ڈیڑھ سو ارب ڈالر کا جنگی خرچہ کیا (آج کے اعتبار سے ساڑھے سات سو ارب ڈالر)۔ تریپن ہزار امریکی فوجی مرے۔ مگر ویتنامی کتنے مرے؟ ان کا حساب کون رکھتا ہے۔ آج بھی اگر کسی امریکی اسکولی طالبِ علم سے پوچھا جائے کہ ویتنام میں کتنے لوگ مرے تو وہ فوراً بتائے گا تریپن ہزار۔ ۔ ۔ جب امریکی اپریل انیس سو پچھتر میں پسپا

Read more

خدا کی قسم، ہم طالبان کے ساتھ ہیں

’اگر آپ یہ پوچھیں کہ کیا ہم طالبان کے ساتھ ہیں تو ہم ایک نہیں دونوں ہاتھ بلند کر کے کہنے کو تیار ہیں کہ ’ہاں! خدا کی قسم ہم دل سے ان کے ساتھ ہیں۔‘ اب خدا کے لیے یہ مت پوچھ لیجیے گا کہ کیا آپ طالبان جیسی حکومت اسلام آباد میں بھی چاہتے ہیں؟‘ وسعت اللہ خان کا کالم

Read more

ایک بادشاہ کی واپسی اور دیگر قصے

ایک شخص نے پہلی بار باربرداری کے لیے گدھا خریدا اور اتنا نہال ہوا کہ گدھے کو چھت پر چڑھا دیا اور اسے بتانے لگا کہ کون کون سا راستہ میرے گھر کو آتاہے اور قبیلے کی آبادی کتنی دور تک پھیلی ہوئی ہے۔ تو مجھے اپنا مالک نہیں دوست سمجھنا۔ تو میرے لیے کام کرنا۔ میں تیرا خیال رکھوں گا وغیرہ وغیرہ۔

سورج ڈھلنے لگا تو اس شخص نے گدھے کو نیچے اتارنے کی کوشش کی تاکہ طویلے میں باندھ دے۔ مگر گدھے کو چھت کا نظارہ اتنا پسند آیا کہ نیچے اترنے سے انکار کر دیا۔ مالک جتنا زور لگاتا گدھا اتنا ہی اینٹھتا جاتا۔ تنگ آمد مالک نے طیش میں آ کر چابک رسید کرنا شروع کی تو گدھے کو بھی غصہ آ گیا اور اس نے مالک کو دولتیاں مار کے زخمی کر دیا اور چھت پر چہار جانب بے تحاشا دوڑنے اور کودنے لگا۔

Read more

حماقت و بددماغی عالمی اثاثہ ہے

اگر پہلی اور دوسری عالمی جنگ، جنگِ ویت نام (انیس سو پینسٹھ تا پچھتر) اور پہلی جنگِ خلیج (جنوری، فروری انیس سو اکیانوے) سمیت بیسویں صدی کی چار بڑی جنگوں میں امریکی شرکت کا دورانیہ جوڑ لیا جائے تب بھی افغانستان میں (سات اکتوبر دو ہزار ایک تا اکتیس اگست دو ہزار اکیس) بیس سالہ امریکی فوجی تجربہ مذکورہ جنگوں کی مجموعی مدت سے زیادہ ہے۔ جنگ ِ کوریا (انیس سو پچاس تا تریپن) کے بعد شاید ہی کوئی جنگ

Read more

پائی جان میں تے مذاک کر رہیا سی

بی بی سی میں ’’ رپورٹنگ ان ہوسٹائل انوائرنمنٹ‘‘ ( کشیدہ حالات میں رپورٹنگ کے گر ) نامی کورس کے دوران ایک ریٹائرڈ ایس اے ایس کمانڈو نے بطور انسٹرکٹر ہمارے ساتھ کچھ وقت گذارا۔ اس کا کہنا تھا کہ امریکیوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہمیں بس ایک مشکل پیش آتی ہے۔وہ دماغ کے بجائے بازو سے سوچتے ہیں اور جہاں چمٹے سے کام نکل سکتا ہو وہاں ہتھوڑا دے مارتے ہیں۔اس عادت سے فوری مطلوبہ نتائج تو برآمد

Read more

اتنی تیزی سے تو وکٹیں بھی نہیں اڑتیں

افغانستان ایک سرنگ سے ایک اور سرنگ میں داخل ہو گیا ہے۔ پچھلے چالیس برس کے دوران افغانوں کے دلوں سے خوف کا خوف بھی چلا گیا: پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم بات س بات۔

Read more

بے دلی کیا یونہی دن گزر جائیں گے؟

چین میں اکتوبر انیس سو انچاس میں کمیونسٹ انقلاب آیا۔ تب چین تیسری دنیا کا ایک پسماندہ ملک تھا۔ اگلے دس برس بھی نئے نظام کی تعمیری تگ و دو، طبقاتی کھینچا تانی اور نت نئے معاشی تجربات میں گزر گئے۔

لیکن جب انیس سو انسٹھ میں انقلاب کے دس برس مکمل ہونے کو آئے تو ملکی قیادت نے تمام تردرپیش چیلنجوں کے باوجود یہ فیصلہ کیا کہ ہم اس ملک کو اب کبھی بھی مظلوم صورت غریب کی جورو نہیں دکھائیں گے بلکہ قومی تعمیر نو کا عزم باوقار انداز میں ظاہر کرنے کے لیے اگلے دس ماہ میں دس عظیم الشان عمارات تعمیر کریں گے۔

Read more

چبا لیں خود ہی کیوں نہ اپنا ڈھانچہ!

میں نے بس سنا ہی سنا ہے کہ دلی سات بار اجڑی۔ مگر گزشتہ چالیس برس میں کابل کا تین بار اجڑنا تو ہم نے بھی اپنی زندگی میں دیکھ لیا۔ کسی کو اشرف غنی کی سرکار سے ہمدردی ہے تو کسی کو طالبان کی آنے والی جیت کی شکل میں اپنے خواب پورے ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ سب کی نگاہیں، میڈیا کے کیمرے، اقوامِ متحدہ کی غلام گردشیں، ہمسایہ ممالک کے دارالحکومت، سفارتی مداری، مصیبت کو منافع بخش

Read more

ڈک ڈک ڈک ڈھن ڈھنا ڈن ۔۔۔

آج یہ حال ہے کہ اگر ہاکی کی نیشنل ٹیم کا کوئی کھلاڑی اپنا رشتہ بھیجے تو ممکنہ سسرالی پہلا سوال یہ پوچھتے ہیں کہ بہت اچھی بات ہے کہ تم قومی ٹیم میں ہو مگر اپنے اخراجات کہاں سے پورے کرتے ہو، کام کیا کرتے ہو؟ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات۔

Read more

ہائے رے یہ ریاکاری!

بحر ہند دنیا کی معاشی شاہ رگ ہے اور ستر فیصد عالمی تجارت یہاں کے ساحلی و آبی وسائل کی ہوتی ہے یا پھر یہاں سے گزرتی ہے۔ ہر ابھرتی عالمی قوت کا خواب ہے کہ بحر ہند تک اس کی رسائی اور مفادات کو کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دوسری عالمی جنگ تک بحر ہند کی غالب طاقت برطانیہ تھا۔ سرد جنگ کے دور میں امریکا اور سوویت یونین نے ایک دوسرے کے اسٹرٹیجک گھیراؤ اور نیچا دکھانے کے لیے ساحلی قوتوں کو پٹانا شروع کیا۔ سوویت یونین نے اس خطے میں بھارت کو جونئیرپارٹنر بنایا اور ویتنام سے قرن افریقہ میں صومالیہ کے ساحل تک کئی بحری اور فضائی اڈے بنائے یا پھر کوشش کی۔

Read more

بیس برس دریا میں بہہ گئے ہائے!

اور پھر تھکن زدہ غیر ملکیوں کی واپسی کا گجر بج گیا۔ جب بازی گر نے جوتے کے تسمے باندھ لیے۔ تب سے افغان قیادت سر کٹے مرغ کی طرح کبھی دائیں بھاگ رہی ہے کبھی بائیں لڑھک رہی ہے۔ ہائے کیسے قیمتی بیس برس دریاِ کابل کی لہروں میں بہہ گئے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

ڈاکٹر صاحب کیا آپ کی اسناد دیکھ لوں؟

کمال بات یہ ہے کہ جب سر پے ہتھوڑا پڑ کے گومڑا بن جاتا ہے تب ہم سوچنا شروع کرتے ہیں کہ یہ کس نے مارا۔ حالانکہ صاحبِ ہتھوڑا ایک عرصے سے ہمارے اطراف ہی گھوم رہا ہوتا ہے اور ہم شتر مرغ بنے خود سے جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں۔ یہ ذہنیت عارضی یا کسی خاص واقعہ یا سانحے سے مشروط نہیں بلکہ ہماری مسلسل انفرادی و اجتماعی ذہنی کیفیت کی آئینہ دار ہے اور اس کا مظاہرہ ہمارے

Read more

خارجہ امور حلوائی کی دکان نہیں

نومبر انیس سو سینتیس میں امریکی ریاست مسوری کے روزنامہ سینٹ لوئی اسٹار ٹائمز میں یہ مقولہ شایع ہوا ”سفارت کار اسے کہتے ہیں جو آپ کو ایسے دلنشیں انداز میں کہے کہ جہنم میں جاؤ اور آپ خوشی خوشی جانے کو تیار بھی ہو جائیں۔“

تب سے اب تک سر ونسٹن چرچل سمیت درجنوں زعما اور لکھاری اپنی تحریروں اور خطابات میں یہ مقولہ طرح طرح سے استعمال کر چکے ہیں۔ مگر اب وہ نسل ختم ہو گئی جو اس مقولے کی روشنی میں سفارت کاری کے نازک مسائل سے نبرد آزما ہوتی تھی اور میڈیا کی چکا چوند سے الگ تھلگ بند کمروں میں پیچیدہ ترین مسائل بھی خوش اسلوبی سے حل ہو جاتے تھے۔

Read more

الیکشن ہوں تو کشمیر جیسے!

اس الیکشن مہم میں مقامی، معاشی، سیاسی، سماجی مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے سوا ہر موضوع پر کھل کھلا کے بات ہوئی۔ مسئلہ کشمیر کو ہر سرکردہ رہنما نے ستلی بم بنا کر بس فریقِ مخالف کا منہ کالا کرنے کے لے استعمال کیا۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

اور اب پیش خدمت ہے پیگاسس جاسوس!

پیگاسس یونانی دیومالا میں پروں والا وہ سفید افسانوی گھوڑا ہے جو پلک جھپکتے میں کہیں بھی پہنچ سکتا ہے۔ ہم میں سے کسی نے یہ اڑن گھوڑا نہیں دیکھا مگر جب اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی این ایس او ایک سافٹ ویر تیار کر رہی تھی تو یقیناً اس کے دماغ میں وہ غیر مرئی گھوڑا ہو گا جو کسی کے بھی موبائل فون میں اتر کے پاتال کی خبر لا سکتا ہے۔

پہلی بار پیگاسس سافٹ ویئر کو دہشت گردی کے خلاف نائن الیون کے بعد چھیڑی جانے والی جنگ میں ایجاد یا استعمال ہونے والے اہم آلات کے تسلسل میں پیش کیا گیا۔ اگر آپ این ایس او کی ویب سائٹ پر جائیں تو پیگاسس کا نہایت معصومانہ تعارف پائیں گے۔

Read more

برائے مہربانی کموڈ پر پاؤں نہ رکھیں

بہاول پور کے ماڈل ٹاؤن کے ایک چوک پر ایک ماہ قبل پاکستانی ہاکی کے ہیرو فلائنگ ہارس سمیع اللہ کا جو مجسمہ کنٹونمنٹ بورڈ نے نصب کیا تھا، دو تین دن پہلے کسی نے اس مجسمے کے ہاتھوں سے ہاکی اور گیند چرا لی۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کسی سورما نے اپنی ایک پوسٹ بھی لگائی جس میں وہ مجسمے کے قریب کھڑا نازیبا حرکات کر رہا ہے۔ مقدمہ درج ہو گیا ہے۔ ملزموں کی تلاش جاری

Read more

ویتنام اور افغانستان کا جڑواں پن

نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن
بہت بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے
( غالب )

یہ شعر غالب نے ویتنام اور افغانستان میں امریکی داخلے اوراخراج سے کم ازکم سوا سو برس پہلے لکھا۔ اس سوائی صدی میں دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی اور امریکا کہاں سے کہاں پہنچ گیا۔ بظاہر ویتنام اور افغانستان میں ہر اعتبار سے زمین آسمان کا فرق ہے مگر امریکا نے دونوں ممالک کو تجرباتی و تاریخی اعتبار سے جڑواں بنا دیا۔

Read more

کوویڈ اتنی جلدی دفعان ہونے والا نہیں

ویسے تو پاکستان ہمیشہ سے ہی نازک دوراہے پر بتایا جاتا ہے مگر اگلے تین ماہ کے دوران پاکستان واقعی نازک دوراہے پر نظر آ رہا ہے۔ایک جانب افغان سرحد کی طرف سے ناگہانی آ سکتی ہے تو دوسری جانب سے کوویڈ کا ڈیلٹا ویرینٹ ہمیں گھور رہا ہے۔ یہ بات اپنی جگہ حوصلہ افزا سہی کہ اکانومسٹ جریدے نے پاکستان کو پچھلے ڈیڑھ برس میں کوویڈ مینیجمنٹ کی اپنی مرتب کردہ عالمی فہرست میں حسنِ انتظام کے اعتبار سے

Read more

کیا موجودہ طالبان پچھلوں سے مختلف ہیں؟

پہلی نسل کے برعکس یہ نسل نہ صرف تصاویر کچھوانے سے نہیں ہچکچاتی بلکہ اسے بین الاقوامی و علاقائی سیاست کی ابجد، بڑی طاقتوں کی گریٹ گیم اور مذاکرات کے آرٹ سے پچھلوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ واقفیت ہے: پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

تو یہ ہیں اپنے دلیپ صاحب

مارلن برانڈو کے اکیاون سالہ فلمی کرئیر میں انیس سو پچاس کی ”دی مین“ سے لے کر دو ہزار ایک میں ”دی اسکور“ تک چالیس فلمیں ریلیز ہوئیں۔ سینتالیس فلمیں مکمل نہ ہو پائیں یا برانڈو نے ان میں کام کرنے کی پیش کش ٹھکرا دی۔ مگر بالی وڈ کا کیلنڈر بدل گیا۔ مارلن برانڈو سے پہلے مارلن برانڈو کے بعد ۔

سات جولائی کو امتیابھ بچن نے ٹویٹ کیا ”آج کے بعد ہندی فلمی صنعت یوں یاد رکھی جائے گی۔ دلیپ کمار سے پہلے۔ دلیپ کمار کے بعد“ ۔ عمران خان کی ٹویٹ تھی ”میری نسل کے لیے وہ سب سے عظیم و بے مثال اداکار تھے“ ۔ نریندر مودی نے ٹویٹ کیا ”یہ ہم سب کے لیے بہت بڑا ثقافتی دھچکہ ہے“ ۔

Read more

جرم کسی کا مگر سزا ہم سب کو

جب بھی گرمیاں عروج پر آتی ہیں تو لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد اور سبی انتہائی درجہ حرارت کے سبب خبری پٹیوں پر چھا جاتے ہیں۔مگر اب ان شہروں کو نوید ہو کہ ان سے انتہائی گرم علاقوں کا اعزاز بھی چھننے والا ہے۔دنیا کا نیا دادود، جیکب آباد، لاڑکانہ ،کینیڈا ، امریکا اور کرہِ شمالی کی جانب منتقل ہو رہا ہے۔ وہ وہ سننے کو مل رہا ہے جو چند برس پہلے تصور بھی نہیں ہو سکتا تھا۔کینیڈا کے مغربی

Read more

5 جولائی اور خدماتِ ضیا الحق

بہت لوگ کہتے ہیں کہ ضیا الحق کا دور گھٹن اور سختی کا زمانہ تھا۔ لیکن اس گھٹن اور سختی کے سبب سیاسی، عمرانی اور نفسیاتی سطح پر کیا کچھ ایکسپوز ہوا۔ اس جانب دھیان کیوں نہیں جاتا۔ مثلاً اگر ضیا الحق کا دور نہ ہوتا تو یہ کیسے پتہ چلتا کہ کس طرح ایک فردِ واحد نظریے سے لے کر ثقافت و روایات اور افراد تک ہر شے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی عظیم الشان صلاحیت رکھتا

Read more