پاکستانی شی جن پنگ

جو قوم اس قدر بے صبری ہو کہ ڈاکٹر کی دو گولیوں سے آرام نہ آئے تو حکیم کا دروازہ کھٹکھٹا دے اور حکیم کا جلاب راس نہ آئے تو جھاڑ پھونک والے کے در پر جا بیٹھے اور اس سے بھی حسبِ منشا کام نہ نکلے تو کالے جادو والے عامل بابا کے پاؤں دبانے لگے تو لیڈر شپ بھی ویسی ہی ابھرے گی۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

بے خبری کی چادر میں لپٹی ایک خبر

تین ہفتے پہلے اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزیناں ( یو این ایچ سی آر) کی سالانہ رپورٹ شائع ہوئی جسے حسبِ معمول کسی نیوز چینل یا اخبار نے ایک چھچھلتی خبر سے زیادہ اہمیت نہیں دی۔ جب کہ اس رپورٹ کی شکل میں ہم سب کے لیے یہ المناک خبر تھی کہ جیسے جیسے دنیا ترقی کر رہی ہے ویسے ویسے دربدر انسانوں کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ بھلے اس کا سبب غربت ہو، ماحولیاتی ابتری ہو، قحط و خشک سالی ہو یا جنگیں۔ مگر بے چھت انسانیت کا مسلسل بڑھتا مسئلہ ترقی کے تمام نام نہاد اشاریوں کے ماتھے پر سیاہ داغ جیسا چمک رہا ہے۔

Read more

اب افغانستان کا کیا کریں ( حصہ دوم )

نجیب اللہ حکومت نے تو سوویت انخلا کے بعد لگ بھگ تین ساڑھے تین برس اپنے بل پر گذار لیے تھے مگر اشرف غنی حکومت افغانستان سے اگلے چند ہفتے کے دوران غیرملکی فوجیوں کے آخری دستے کی رخصتی کے بعد کتنی دیر چل پائے گی ؟ امریکی سی آئی اے کا اندازہ ہے کہ کابل حکومت اگلے چھ ماہ بھی سہار جائے تو بڑی بات ہے۔ بظاہر معروضی تصویر یوں ہے کہ صرف پچیس فیصد افغانستان پر کابل حکومت

Read more

کشمیر کا یہ یہ اور وہ وہ۔۔۔

نہیں معلوم کہ انڈیا میں اس وقت حزبِ اختلاف یا غیر قصیدہ خواں میڈیا کو کشمیر سے متعلق نئی ہل جل سے کیا امیدیں وابستہ ہیں۔ البتہ پاکستان میں جو لوگ دلی میں ہونے والے حالیہ کشمیر اجلاس سے بہت زیادہ توقعات باندھے بیٹھے تھے ان کی بھی ہر امید کھونٹی سے لٹکی رھ گئی۔

Read more

اب افغانستان کا کیا کریں ( حصہ اول )۔

میں گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کی شام کراچی پریس کلب کے ہال میں انتہائی بوریت کے عالم میں دیگر ویہلے صحافیوں کے ہمراہ کیبل چینل پر کوئی تھکی ماندی ہندی فلم دیکھ رہا تھا۔ ایک آواز آئی سی این این لگاؤ جلدی سے۔ کسی نے چینل بدلا۔ ایک اسکائی اسکریپر میں ایک طیارہ گھس جاتا ہے اور یہ منظر بار بار دکھایا جا رہا ہے۔

سب یہی سمجھے کہ یہ ہالی وڈ کی کسی نئی ایکشن تھرلر کا ٹریلر ہے۔ جس کے ہاتھ میں ریموٹ تھا اس نے ”ابے یار کیا بوریت ہے“ کہتے ہوئے پی ٹی وی لگا دیا۔ مگر وہاں پر بھی اسکائی اسکریپر میں طیارہ گھسنے کا وہی منظر دکھایا جا رہا تھا۔ تب آہستہ آہستہ یقین آنے لگا کہ یہ کوئی فلمی ٹریلر نہیں بلکہ سچ مچ کی فلم ہے۔ مگر یہ نہیں معلوم تھا کہ یہ فلم کم ازکم اگلے بیس برس تک گلے میں پڑنے والی ہے۔

Read more

بیرونی امداد کے استعمال کا اسرائیلی طریقہ

اسرائیل مغرب کا ذہین لاڈلا ہے۔پچھلے تہتر برس میں اسے مغرب بالخصوص امریکا سے جو اقتصادی و عسکری مدد ملی وہ محض وظیفہ سمجھ کے یا اللوں تللوں میں یا مالی خسارہ دور کرنے پر صرف نہیں کی گئی بلکہ اقتصادی خودکفالت، اگلے درجے کی اعلیٰ تحقیق و تدریس اور دفاعی خودکفالت کے لیے استعمال کیا گیا۔چنانچہ آج اسرائیل کے لیے مغرب کی مالی مدد سے زیادہ عسکری ، سفارتی و سیاسی پشت پناہی اہم ہے۔ گزشتہ ماہ جب اسرائیلی

Read more

یااللہ یارسول ہمارے مدارس بے قصور

یقیناً کبھی موثر پوچھ گچھ کی روایت بھی رہی ہو گی، مگر اب تو یہ ہے کہ اگر کوئی استاد یا عملے کا رکن جنسی و جسمانی تشدد یا جبری تعلق میں ملوث پایا جائے تو واقعہ کی سنگینی کے اعتبار سے اسے تنبیہہ، پشیمانی کے کفارے یا برخواستگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، پولیس اور قانون تک رسائی کی نوبت ہی نہیں آتی۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

چغد کا مال مسخرہ کھائے!

سترہ جنوری انیس سو اکسٹھ کو امریکا کے چونتیسویں صدر جنرل ریٹائرڈ ڈوائٹ ڈی آئزن ہاور نے اپنے الوداعی خطاب میں دو نصیحتیں کیں۔

اول یہ کہ ”یہی وقت ہے کہ خود کو، سماج کو اور ریاست کو اپنا آج بہتر کرنے کے لیے اپنے کل کے وسائل لوٹنے سے روکا جائے۔ یہی وقت ہے سوچنے کا کہ کیا ہم اپنی اگلی نسل کا مادی و ذہنی مستقبل لالچ کے ہاتھ گروی تو نہیں رکھ رہے۔ کیا ہم روح جمہوریت کا اتنا اثاثہ چھوڑے جا رہے ہیں جس کے سہارے اگلی پیڑھی اپنے سفر کو سہولت سے آگے بڑھا پائے۔“

Read more

گدھا اس قدر بھی گدھا نہیں

ہم انسان اپنے حال و خیال میں اتنے مست ہیں کہ اردگرد کی حیات دیگر نظر ہی نہیں آتی بھلے وہ کتنی ہی انسان دوست ہو۔ مثلاً انسان اور گدھے کا تمدنی ساتھ کم ازکم چھ ہزار برس پرانا ہے اور اب اسی انسان کے ہاتھوں ہمارا یہ محسن بقائی خطرے سے دوچار ہے۔

گدھوں کی فلاح و بہبود پر نگاہ رکھنے والی ایک برطانوی تنظیم ڈنکی سنگچری (خر پناہ) اس وقت ان پر مصیبت کا ایک بڑا سبب چین میں گدھے کے گوشت اور اس سے بھی بڑھ کے اس کی کھال کی مانگ بتاتی ہے۔ اس کھال کے اجزا سے ایجیا نامی جیلاٹن تیار ہوتی ہے۔ اسے چینی طب میں فشار خون کے جملہ مسائل اور عمومی بدنی طاقت کے لیے اکسیر گردانا جاتا ہے۔

Read more

گوٹھ علی نواز کی ریاست

علی نواز نے تو یہ بھی نہیں سوچا کہ ایسا اہم کام کرنے سے پہلے پنچائیت کا اجلاس بلانا مناسب رہے گا کہ نہیں، اپنے کھیسے میں ہاتھ مار کر پیسے گننے ہوں گے، اپنے وسائل کی چادر ناپنی ہو گی، افرادی قوت کا جائزہ لینا ہوگا۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

اب لکھنے والے کیا کریں؟

گزشتہ دنوں کالم نگار عرفان صدیقی کی ”ہم سب“ میں شائع ہونے والی ایک تحریر نگاہ سے گزری۔ بقول لکھاری یہ وہ کالم تھا جو اس اخبار کے لئے ناقابل اشاعت ٹھہرا جہاں عرفان صدیقی باقاعدگی سے لکھتے ہیں۔ اس ”ناقابل اشاعت“ کالم میں بیس برس قبل کے ان حالات و واقعات کا تذکرہ تھا جن میں اس وقت کے صدر رفیق تارڑ کو جبراً ان کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ عرفان صدیقی چونکہ ان دنوں صدر مملکت کے سیکرٹری

Read more

غدار سازی کی قانونی فیکٹری

وہ جو کسی نے کہا تھا کہ بدترین قوانین بھی بہترین نیت سے بنائے جاتے ہیں۔ اس کا احساس قدم قدم پر ہوتا ہے۔ ریاست بھلے جمہوری ہو کہ فسطائی کہ سامراجی کہ آمرانہ کہ نظریاتی۔

جب بھی کوئی تادیبی قانون نافذ کرتی ہے تو ایک جملہ ضرور کہا جاتا ہے ”یہ قانون عوام کے تحفظ کے لیے بنایا گیا ہے“ ۔ اور پھر یہی قانون ہر گدھے گھوڑے کو قطار میں رکھنے کے کام آتا ہے۔ بس انھی پر لاگو نہیں ہوتا جن کی سرکوبی کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

Read more

منافق سماج میں عورت کا احترام

آج اگر ملالہ کے چاروں طرف ایکسرے پلانٹ نصب ہیں تو حیرت کیوں؟ سوچیے اگر تاریخ پر اثرانداز ہونے والی عورتیں نہیں بخشی گئیں تو ہمارے اردگرد کی ایک عام عورت کس کھیت کی مولی ہے؟ وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات۔

Read more

پسینہ پونچھیے اپنی جبیں سے

ہم تیسری دنیا کے ممالک اپنی رعیت پر ظلم و ستم اور بنیادی حقوق کی سلبی اور قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے لیے مسلسل بدنام ہیں۔ ترقی یافتہ بالخصوص مغربی ممالک انھی پامالیوں کو کوڑا بنا کر ہماری پیٹھ لال کرتے رہتے ہیں۔ ہمیں انسانی عظمت و وقار اور قانون کی حکمرانی کے لیے الٹی میٹم اور ڈیڈ لائنز دی جاتی ہیں۔ اقتصادی، سفارتی و سیاسی پابندیاں لگائی جاتی ہیں اور جو جو بد تہذیب ممالک ”مہذب دنیا“ کے طے

Read more

پہلے حریف کو سمجھو، پھر کچھ سوچو (حصہ سوم)

پانچ جولائی دو ہزار انیس کو اسرائیل کے سرکردہ اخبار ہاریتز میں ایک تحقیقاتی رپورٹ شایع ہوئی ’’ نقبہ کی تدفین ، اسرائیل کیسے منصوبہ بند انداز میں انیس سو اڑتالیس میں عرب آبادی کے جبری انخلا کے ثبوت مٹا رہا ہے ‘‘۔ اس رپورٹ نے مورخ برادری کو ہلا کے رکھ دیا اور ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ ریاستیں اپنی مرضی کی تاریخ مرتب کرنے کے لیے کس حد تک علمی بددیانتی کی پستی میں گر سکتی

Read more

کچھ صحافی لڑکیوں کو کیوں تنگ کرتے ہیں؟

سوچنے کا مقام ہے کہ اوپر سے آنے والی ہر ہدایت پر من و عن عمل کرنے والے صحافی کسی لڑکی کو تنگ کیوں نہیں کرتے، یہ کام صرف طے شدہ لائن سے ہٹ کر بات کرنے والے صحافی ہی کیوں کرتے ہیں؟

Read more

پہلے حریف کو سمجھو، پھر کچھ سوچو (حصہ دوم)

جب پہلے وزیرِ اعظم ڈیوڈ بن گوریان نے صیہونی نظریے کی بنیاد پر پانچ مئی انیس سو اڑتالیس کو مملکتِ اسرائیل کے وجود کا اعلان کیا۔تب تک یہودی آبادکاروں کا فلسطین میں تناسب چھ فیصد تھا۔چنانچہ مسلح یہودی ملیشیاؤں نے فلسطینیوں کو جبراً اکھاڑ پھینکے کی کارروائی شروع کی اور انیس سو اڑتالیس سے سن پچاس کے درمیان فلسطین کے اٹہتر فیصد تاریخی علاقے سے ساڑھے سات لاکھ مقامی باشندوں کو دہشت کا بازار گرم کر کے کھدیڑ ڈالا۔ اس

Read more

پہلے حریف کو سمجھو، پھر کچھ سوچو (حصہ اول)

جو لوگ فلسطینیوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں ان پر لازم ہے کہ بنیادی مسئلے کو سمجھیں۔ سمجھنے کے لیے پڑھنا ضروری ہے اور اس سے بھی اہم یہ کہ کیا پڑھنا اور کیا نہیں پڑھنا۔ جب تک ہم اس خلطِ مبحث میں الجھے رہیں کہ اصل جھگڑا فلسطینیوں اور صیہونی نظریے کی پیداوار اسرائیلی ریاست کا ہے یا مسلمانوں اور یہودیوں کا مذہبی جھگڑا ہے۔زمینی ملکیت کا جھگڑا ہے یا نسلی مناقشہ ہے ۔تب تک ہم وہم و گمان

Read more

جوتے مفت ملیں گے

مجبوری یہ ہے کہ اس ملک میں جس کے ہاتھ میں بھی مرئی و غیر مرئی اختیاری ڈنڈہ ہے وہ اب پہلے کی نسبت زیادہ تیزی سے گھمانے لگا ہے۔ چنانچہ صحافی ہو یا میراثی بات کو قصہ بنائے بغیر رہنا بھی نہیں اور ایسے ڈھنگ سے کہنا ہے کہ جن تک پہنچنی ہے پہنچ جائے اور گریبان بھی سلامت رہے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

گالی، ریپ اور ”مٹی پاؤ سوچ“ کی عزیز داری

آپ نے گھر، دفتر، سڑک یا گلی میں آتے جاتے رنگا رنگ گالیاں تو سنی ہوں گی؟ ان گالیوں کے ننانوے فیصد کردار ماں، بہن، بیٹی ہوتے ہیں۔ یہ گالیاں لفظ ”میری“ سے نہیں ”تیری“ سے شروع ہوتی ہیں۔ تیری ماں کی، تیری بہن کی۔

گالی سامنے والے کو شرمندہ کرنے، نیچا دکھانے یا اپنی بے لگام جھنجھلاہٹ کے اظہار کا طریقہ ہے۔ اسی لیے گالی میں ان رشتوں کو بطور خاص نشانہ بنایا جاتا ہے جن کے بارے میں ہماری نفسیات دو رخی ہے۔ یعنی میری ماں کے پاؤں کے نیچے تو جنت لیکن تیری ماں کی۔ میری بہن تو ستی ساوتری اور پوتر مگر تیری بہن کی فلاں فلاں۔ میری بیٹی تو دودھوں دھلی لیکن تیری بیٹی ر اور ف۔

Read more

کیونکہ وائرس ووٹر نہیں ہوتا

ایک ایسے وقت جب بھارت کوویڈ متاثرین کی شکل میں امریکا اور برازیل جیسے سب سے زیادہ متاثر ممالک کو بہت پیچھے چھوڑ گیا ہے، خود نریندر مودی کو اپنے ماہانہ ریڈیو خطاب میں اعتراف کرنا پڑ گیا ہے کہ یہ وہ بحران ہے جس نے بھارت کو ہلا ڈالا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دنیا سے ہنگامی مدد کی اپیل کی ہے۔ امریکا ، جرمنی اور فرانس نے مہارت اور آلات کی شکل میں فوری مدد

Read more

جھوٹ موٹ کی ایک کہانی

آج کل تو خیر کوویڈ کی وجہ سے میری زندگی گھر سے دفتر تک محدود ہو گئی ہے۔ لیکن کوویڈ سے پہلے بھی پچھلے کئی برس سے چھوٹی عید ہو کہ بڑی عید۔ میں گھر سے نہیں نکلتا۔ ایک سبب تو یہ ہے کہ لگ بھگ ہر سال کوئی نہ کوئی مصیبت آ جاتی ہے یا پھر یاد دلا دی جاتی ہے۔ سیلاب آ گیا ہے عید سادگی سے منائیں، زلزلہ آ گیا عید سادگی سے منائیں، خود کش بمبار

Read more

کوویڈ، بھارت اور انسانیت

پاکستان انچ انچ لاک ڈاؤن کی جانب بڑھ رہا ہے۔بھارت میں جب گزشتہ برس کوویڈ کی پہلی لہر آئی تو حالات اتنے خراب نہیں تھے مگر پھر بھی چار گھنٹے کے نوٹس پر بائیس مارچ دو ہزار بیس کو قومی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا اور اپنے آبائی علاقوں سے ہزاروں میل دور لاکھوں مزدور اس کے شکنجے میں پھنس گئے اور ایک سنگین انسانی بحران نے جنم لے لیا۔ کوویڈ کی دوسری لہر کے سبب بھارت اس وقت

Read more

جلنے والے کا منہ کالا

بچپن سے ہمیں گھر، اسکول، بچوں کے رسالوں اور تعلیمی نصاب کے توسط سے جو سبق آموز قصے سننے کو ملے۔ان میں اس نوعیت کے کئی واقعات بھی شامل تھے کہ ماضی کے مسلمان حکمران عوام کے دکھ درد اور مسائل سے خود کو باخبر رکھنے کے لیے کیا کیا جتن کرتے تھے۔ نوعمری میں سنا یہ واقعہ مجھے اب تک یاد ہے کہ ریاستِ مدینہ کے حکمران حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ راتوں کو بھیس بدل

Read more

یروشلم کے بارودی حالات

کیسے ممکن ہے کہ رمضان کا مہینہ ہو اور بیت المقدس (یروشلم) سے تشدد کی اطلاعات نہ آئیں۔ اس بار بھی لیلتہ القدر اسرائیلی پولیس اور مسجد اقصی میں عبادت کے خواہش مند ہزاروں فلسطینوں کے درمیان جھڑپوں میں بیت گئی۔

گزشتہ دس روز سے ہونے والے ہنگاموں میں پانچ سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر جواں سال ہیں مگر ان میں پندرہ برس سے کم عمر کے انتیس بچے بھی شامل ہیں۔ جو سیکڑوں فلسطینی گرفتار ہوئے ہیں ان میں بھی کم ازکم دس بچے ہیں۔ زخمیوں کو اٹھانے والی ایمبولینسوں کو بھی اسرائیلی پولیس نے بار بار روکا اور طبی امداد دینے والے ایک عارضی کلینک کو بھی نقصان پہنچایا۔

Read more

دراصل آج ہے ضرورت چھپن انچ کے سینے کی

21 جون 1942 تک پورا یورپ اور شمالی افریقہ ہٹلر کے قدموں میں تھا، اب بس سوویت یونین سے نپٹنا تھا۔ مگر نادیدہ اسباب نے سوویت یونین کو ہٹلری خوابوں کا قبرستان بنا ڈالا: وسعت اللہ خان کا کالم

Read more

یقیں محکم، عمل پیہم، جہالت فاتحِ عالم

اسی لیے اگر ہم اپنے ارد گرد بغور اور مسلسل دیکھیں تب کہیں یہ حقیقت کھلتی ہے کہ اہلِ علم تو اپنا دامن بازارو دانش کے چھینٹوں سے بچاتے ہوئے اکثر گوشہِ عافیت میں نظر آتے ہیں اور جہالت اور وہ بھی دو نمبر جہالت گلی گلی سینہ پھلائے پھرتی ہے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات۔

Read more

کوویڈیا بالم پدھارو مارے دیس

کئی ممالک سے کوویڈ کا مرحلہ وار انخلا شروع ہو بھی گیا۔ مگر ہم دیسی چونکہ فطری اور متشدد طبع مہمان نواز ہیں لہذا کوویڈ کا جو جو بھی ہم شکل جس جس ملک سے نکلا ہم نے اسے یوں گلے لگایا گویا وائرس نہ ہو فارمولا ون ریسنگ کار کا نیا ماڈل ہو اور مفت میں مل رہا ہو۔

Read more

یا علاج کیجئے یا زخم چاٹتے رہئے (مکمل کالم)

امیر زادوں سے دلی کے مل نہ تا مقدور کہ ہم فقیر ہوئے ہیں انہی کی دولت سے (میر) دو ہفتے قبل اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی ادارے (یو این ڈی پی) نے پاکستان میں معاشی مساوات کی تازہ تصویر کی بابت قومی انسانی ترقی کی جو رپورٹ شائع کی۔ اس نے میر صاحب کا مذکورہ بالا شعر بصورتِ زخم پھر ہرا کردیا۔ ایک بار پھر یہ تلخ حقیقت آنکھوں کے آگے لہرا گئی کہ معیشت کے کنوئیں میں بھرے آلودہ

Read more

مسئلہ تنگ نظری نہیں بلکہ ریاستی دماغ ہے

ریاست بار بار ڈسے جانے کے باوجود کیوں اس زعم سے نکلنے پر تیار نہیں کہ ان تنظیموں کو مخصوص سیاسی و خارجہ مقاصد کے لیے پالا جا سکتا ہے اور ضرورت ختم ہونے پر آسانی سے مٹایا بھی جا سکتا ہے۔

Read more

بھارت کو اب روہنگیوں سے خطرہ ہے

گزشتہ ہفتے بھارتی سپریم کورٹ نے ایک اور ایسا فیصلہ دیا جو انسانی حقوق اور پناہ گزینوں سے متعلق کسی بھی معاہدے کی کسی بھی شق پر پورا نہیں اترتا۔مگر سپریم کورٹ تو بادشاہ ہے اور بادشاہ کا ہاتھ اور قلم کون پکڑ سکتا ہے۔ بھارت کے ہمسائے میانمار کے موجودہ حالات سے توآپ بخوبی واقف ہیں کہ کس بے دردی سے جمہوری عمل کی بحالی کے لیے نکل آنے والے لاکھوں شہریوں سے فوجی حکومت نمٹ رہی ہے اور

Read more

تبدیلی کو کسی باپ کی ضرورت نہیں

آج بھی کم وبیش وہی وجوہات موجود ہیں جنہیں بہانہ بنا کر ملک کی سیاسی پٹڑی پر دھرے ڈبے چوہتر برس میں کئی بار ڈی ریل کیے گئے۔ مگر کیا سبب ہے کہ آج نہ کسی کو مارشل لا لگانے کا خیال آتا ہے اور نہ کسی کو خدشہ ہے کہ مستقبلِ قریب میں ایسی نوبت آ سکتی ہے۔

Read more

منیر اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے؟

آسیب سے وابستہ پراسراریت نے ہمیشہ مجھے اپنی جانب کھینچا۔ایک تو یہ دکھائی نہیں دیتے مگر کام پورا پورا کرتے ہیں۔انھیں گرفتار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ کسی انسان پر قبضہ کر کے اپنی کارروائی ڈالتے ہیں۔گویا ایک خاص عرصے کے لیے آپ کو ہیک کر کے معمول بنا لیتے ہیں اور پھر ایک دن معمول کو بے یار و مددگار چھوڑ کے چمپت ہو جاتے ہیں اور کسی اور جسم میں حلول کر جاتے ہیں۔ کچھ آسیب جسم

Read more

وتایو فقیر، امر جلیل اور خدا

پہلی بار ممتاز مفتی کا سفرنامہ لبیک پڑھا اور کعبے کے لیے کوٹھے کا استعارہ اور اللہ سے آنکھ مٹکے کی بات دیکھ کر چار سو چالیس وولٹ کا جھٹکا لگا مگر پھر مولوی احمد دین کا سنایا ہوا موسیٰ اور گڈریے کا قصہ یاد آ گیا۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

افضل گرو ، مولانا روم اور انصاف

مجھے آج اچانک سے افضل گرو کیسے یاد آ گیا ؟ یہ  آگے چل کے بتاؤں گا۔مگر افضل گرو شائد آپ کو بھی یاد ہو۔وہی جسے بھارتی پارلیمنٹ پر تیرہ دسمبر دو ہزار ایک کو ہونے والے حملے کی سازش کا حصہ ہونے کے جرم میں  بارہ برس قیدِ تنہائی میں رکھنے کے بعد نو فروری دو ہزار تیرہ کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔اس کی اپیل ہر عدالتی فورم پر مسترد ہوئی۔بعد ازاں صدر مملکت پرنب مکھر جی نے

Read more

مریم لائی دیا سلائی، زرداری نے آگ جلائی

کسی نے پھبتی کسی کہ پی ڈی ایم اپنے کندھے پر جو قالین پانچ لاکھ روپے کا بتا کر نکلی تھی بالآخر یوسف رضا گیلانی یہ قالین صادق سنجرانی کو 500 روپے میں بیچ کر آخری بس میں سوار ہو گئے۔

Read more

پاؤں تلے سے نکلتی زرخیز زمین

پاکستان میں تحفظ ماحولیات کی وزارت نوے کے عشرے میں بے نظیر بھٹو کی دوسری وزارت عظمی میں قائم ہوئی۔ یہ قلمدان اتنا حساس سمجھا گیا کہ آصف علی زرداری کے سپرد کیا گیا۔ جنوبی ایشیا کے کسی بھی ملک میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی وزارت تھی۔

پاکستان پچھلے کم از کم دو عشروں سے ان دس ممالک کی سرخ فہرست میں شامل ہے جو دو ہزار پچاس تک ماحولیات کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

Read more

خود مختار الیکشن کمیشن چاہیے اور نہیں بھی چاہیے

انیس سو ساٹھ کی دہائی تک الیکشن کمیشن کم و بیش ایک روایتی سا بیورو کریٹک ادارہ تھا۔پہلے ، دوسرے ، تیسرے اور چوتھے چیف الیکشن کمشنر نوکر شاہ تھے۔ جسٹس عبدالستار پہلے جج تھے جو اپریل انیس سو انہتر میں چیف الیکشن کمشنر بنے۔انھوں نے انیس سو ستر کے انتخابات خوش اسلوبی سے کروائے اور سولہ جنوری انیس سو اکہتر کو سبکدوش ہو گئے۔مگر انیس سو تہتر کے آئین کے مطابق کمیشن کی سربراہی کے لیے سپریم کورٹ کا 

Read more

بنگلہ دیش کے ذکر پر مٹی پاؤ

ہم سے اگر کوئی غلطی ہوئی تو بس اتنی کہ سچائی دکھانے کے جوش میں سرچ لائٹ کچھ زیادہ ہی کھل گئی جس کے سبب بنگالیوں کی آنکھیں چندھیا گئیں اور انھیں اپنے پرائے کی تمیز نہ رہی۔

Read more

جج کو جج ہی جج کر سکتا ہے

روزانہ کا اطلاعاتی ریلا اتنا شدید ہوتا ہے کہ اس میں ایسی خبریں بھی بہہ کے آگے نکل جاتی ہیں جن کا ہماری روزمرہ زندگیوں پر بہت گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔ مثلاً سیاست ، جرائم ، اسکینڈلز اور سستے تلذز کی خبری طغیانی کے بیچ اس ماہ کی چھ تاریخ کو سپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل ایک بنچ نے چوبیس جنوری دو ہزار اٹھارہ کے

Read more

بروٹس تیرے جانثار بے شمار بے شمار

جس طرح سینیٹ میں دو برس قبل چیئرمین کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد میں صادق سنجرانی کو ووٹ دینے والے 14 مخالف سینیٹرز کو کوئی بھی اپوزیشن جماعت اپنی صفوں میں نہ ڈھونڈھ پائی، اسی طرح انشااللہ تازہ ترین آٹھ ’غداروں‘ کا بھی پتہ نہیں چل پائے گا۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

مسئلہ صرف کوویڈ ویکسین کا نہیں

چند ماہ قبل خوشخبری آئی کہ سرکارِ عالی نے کوویڈ ویکسین کی خریداری کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی رقم مختص کردی ہے۔پھر پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت نے قومی اسمبلی میں یہ خبر سنائی کہ عوام کو ویکسین مفت میسر ہو گی۔پھر خبر آئی کہ حکومت نے نجی شعبے کو بھی ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔پھر خبر آئی کہ حکومت نے پندرہ فروری سے ملک میں ویکسینیشن پروگرام شروع کر دیا ہے۔ ایک تصویر بھی شایع ہوئی

Read more

ہماری ریل پر رحمت خدا کی (پانچویں اور آخری قسط)

ایک اچھی خبر یہ ہے کہ نو برس کے وقفے سے استنبول تا اسلام آباد براستہ زاہدان مال بردار ریل سروس بحال ہو رہی ہے۔ کارگو ٹرین اپنا سفر بارہ دن میں مکمل کرے گی۔ دو ہزار نو سے گیارہ کے درمیان آٹھ مال بردار ٹرینوں نے ترکی اور پاکستان کے درمیان سفر کیا اور پھر یہ سروس عدم دلچسپی کے سبب معطل ہو گئی۔ ریلوے نے خود کو خسارے سے نکالنے اور اپنا انتظامی و مالی بوجھ بانٹنے کے

Read more

ہماری ریل پر رحمت خدا کی (حصہ چہارم)

وہ جو کہتے ہیں کہ کوئی اخبار یا چینل بنا اشتہارات محض قاری یا ناظر کے بل بوتے پر ایک دن بھی نہیں چل سکتا۔ یہی اصول ریلوے پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ اس سلسلہِ مضامین کی پہلی قسط میں بتایا گیا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی ریلوے نظام محض مسافروں کو ٹکٹ بیچ کر نہیں چل سکتا جب تک کہ اس کے پاس کم ازکم ساٹھ فیصد کارگو ٹریفک نہ ہو۔ پاکستانی ریلوے بھی تب تک منافع بخش

Read more

ڈسکے میں جھرلو کا ڈسکو

آج کے ڈیجیٹل دور میں انتخابی دھاندلی کی سائنس اتنی آگے جا چکی ہے کہ دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ، تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو ہی سکہ رائج الوقت ہے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم

Read more

ہماری ریل پر رحمت خدا کی ( حصہ سوم )

اس وقت پاکستان ریلوے کے پے رول پر تقریباً اسی ہزار ملازم ہیں جو ٹریک، اسگنلنگ ، چھ سو تینتیس چھوٹے بڑے ریلوے اسٹیشنوں اور تقریباً ڈیڑھ ہزار چھوٹے بڑے پلوں اور پھاٹکوں پر، انجن و کیرج ساز و اوورہالنگ و سلیپر ساز آٹھ فیکٹریوں میں کام کرتے ہیں۔ ان ملازموں کی تنخواہوں اور مالی مراعات پر سالانہ ستائیس ارب صرف ہوتے ہیں۔ البتہ ریٹائرڈ ملازموں کی پنشن کا بل اڑتیس ارب روپے سالانہ ہے۔ یعنی پنشن اور تنخواہ کے

Read more

ہماری ریل پر رحمت خدا کی (حصہ دوم)

ہندوستان میں مغلیہ سلطنت کے بعد اس کے برابر کی اگر کوئی سلطنت قائم ہوئی تو وہ سلطنتِ ریلوے تھی۔ لنڈی کوتل سے چنائی تک اور کراچی سے گوہاٹی تک شرقاً غرباً شمالاً جنوباً ناپا جائے تو رسائی کے اعتبار سے شائد اورنگ زیب کی سلطنت سے بھی بڑی۔ تاجِِ برطانیہ نے نوے برس کی بھرپور بادشاہت میں جو ترکہ چھوڑا اس میں دو ایسے لاڈلے محکمے بھی تھے جن کے بارے میں انگریز بہادر آخری وقت تک کوشش کرتا

Read more

سینیٹ آئینی ادارہ ہے یا سیاسی کلب؟

اب جبکہ عمران خان نے اس ترمیم کے لیے ہر دروازہ بجانا شروع کر دیا تو یہی پیپلز پارٹی اور نون لیگ عمران خان کی اس کوشش کو دال میں کالا قرار دے رہے ہیں حالانکہ سب متفق ہیں کہ ہر تین برس بعد سینیٹ الیکشن کے نام پر بکرا پیڑھی لگتی ہے۔

Read more

ہماری ریل پر رحمت خدا کی (حصہ اول)۔

پاکستان میں اس وقت تین اداروں پی آئی اے، اسٹیل ملز اور ریلوے کو سفید ہاتھی کہا جاتا ہے ۔ تینوں ادارے کبھی خودکفیل و خوشحال کماؤ پوت ہوا کرتے تھے۔ رفتہ رفتہ انھیں قومی بھکاری میں بدل دیا گیا۔ اب کہا جا رہا ہے کہ یہ ملکی خزانے پر بھاری بوجھ ہیں لہٰذا جو بھی پہلا رشتہ ملے اس سے ان کا بیاہ کر کے جان چھڑائی جائے۔

لیکن جن پالیسی ساز افلاطونوں نے ایک زمانے تک فخر پاکستان کہے جانے والے ان تینوں خوشحال اداروں کو کوٹھی سے اٹھا کے کوٹھے پر بھٹا دیا ان کا گریبان پکڑنے کی نہ کسی میں جرات ہے اور نہ صلاحیت۔

Read more

قصہ مستقبل کے سمندر کا

اسکول میں پڑھنے والا ہر بچہ جانتا ہے کہ کرہِ ارض ستر فیصد پانی اور تیس فیصد خشکی پر مشتمل ہے۔ سمندر میں صرف آبی حیات ہی نہیں ہوتی۔ سمندر دراصل خشکی پر رواں زندگی کی شہہ رگ ہے۔وہ نہ صرف بارش عطا کرتا ہے بلکہ بین الاقوامی تجارت کی باگ بھی اسی کے ہاتھ میں ہے۔ایندھن ، معدنیات اور خوراک سمیت کون سی ایسی شے ہے جو سمندر کے راستے ایک سے دوسری جگہ آسان اور سستے انداز میں

Read more

یہ عدلیہ کو اور عدلیہ میں کیا ہو رہا ہے؟

جب عدلیہ کا وقار باہر سے بھی حملوں اور مداخلت کی زد میں ہو، جب کئی جج کھل کے یا زیرِ لب روز بروز بڑھتی اندھی سیاسی و عسکری مداخلت کا کھلے عام یا ڈرائنگ روم میں مرثیہ کہیں اور پھر اندر سے بھی عدلیہ کا وقار داؤ پر لگنے لگے تو پھر دل کا بیٹھنا تو بنتا ہے۔

Read more

چوہتر سالہ گریٹ احتساب سرکس (حصہ پنجم )

اکتوبر انیس سو نوے کے انتخابات کے نتیجے میں نواز شریف پہلی بار وزیرِ اعظم بنے۔جس طرح آج کہا جاتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عمران حکومت ایک صفحے پر ہیں۔بعینہ نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں تیس برس پہلے یہی خیال تھا۔اور کیوں نہ ہوتا۔ سیاسی افق پر شریف خاندان انیس سو اناسی میں پنجاب کی سیاسی ایٹلس پر نمودار ہوا۔ تحریکِ استقلال کے سابق رکن نواز شریف  گورنر غلام جیلانی خان کی مارشل لا انتظامیہ میں مشیرِ خزانہ

Read more

انڈین کسان آندولن اور پاکستانی سینیٹ

جس طرح مودی سرکار زراعت کو نجی شعبے کے لیے کھول کر کسان کو بالجبر خوشحال بنانا چاہ رہی ہے اسی طرح عمران حکومت حزبِ اختلاف کی ناک انتخابی عمل کے شیشے پر رگڑوا کر اسے چمکانا چاہ رہی ہے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

چوہتر سالہ گریٹ احتساب سرکس ( حصہ سوم )

جب پانچ جولائی انیس سو ستتر کو جنرل ضیا الحق نے آئین معطل کر کے قومی تاریخ کا تیسرا مارشل لا نافذ کیا تو پہلی تقریر میں ہی یہ تاثر دیا کہ یہ اقدام انتہائی مجبوری میں اٹھایا گیا ہے۔ مقصد نوے دن کے اندر اندر انتخابات کروا کے ملک کو دوبارہ جمہوریت کی پٹڑی پر ڈال کر اقتدار منتخب نمایندوں کے حوالے کرنا ہے۔ مارشل لا حکومت ضرورت سے ایک دن زیادہ نہیں ٹھہرے گی۔چنانچہ جماعتی بنیادوں پر اکتوبر

Read more

پسینہ پونچھیے اپنی جبیں سے

انگریز سرکار کی عینک سے دیکھیں تو یہ سوچ سمجھ میں آتی ہے کہ میت کو ورثا کے حوالے کرنے اور پھر عوام کی جنازے میں ممکنہ کثیر شرکت دراصل دہشت گردوں کو ہیرو بنانے کے مترادف ہو گی۔

Read more

چوہتر سالہ گریٹ احتساب سرکس (حصہ دوم )

قیامِ پاکستان کے بعد شروع کے تئیس برس تک احتساب کے نام پر صفائی میں ہر اسٹیبلشمنٹ مخالف گھوڑا گدھا ہدف ٹھہرا۔ حاکمِ وقت کی انا اور خوِئے انتقام کی تسلی تو بخوبی ہو گئی مگر جسے لغوی و معنوی احتساب کہتے ہیں اس کی غیر جانبدارانہ تکمیل ادھوری ہی رہی۔ لیاقت دور کے پروڈا اور ایوبی دور کے ایبڈو کے ذریعے مرضی کا سیاسی منظرنامہ تشکیل دینے کی کوشش سے سدھار کم ہوا اور خلفشار زیادہ بڑھا اور مشرقی

Read more

چوہتر سالہ گریٹ احتساب سرکس (حصہ اول)۔

جس طرح ہر کسی کو بچپن میں شوق ہوتا ہے کہ وہ بڑا ہو کر ڈاکٹر، انجینئر، پائلٹ یا سرکاری افسر بنے گا اسی طرح ہر شوق زدہ حکمرانی کی کرسی پر بیٹھنے سے پہلے خواب دیکھتا ہے کہ وہ سب کو لائن میں کھڑا کر کے کڑا احتساب کرے گا تاکہ اس ملک کو کرپشن، بدعنوانی، اقربا پروری وغیرہ وغیرہ سے نجات مل سکے اور مجھے اگلی نسلیں یاد رکھیں۔

Read more

ایک سو سڑسٹھ روپے انچاس پیسے کی قومی ترقی

جب خان صاحب جولائی دو ہزار اٹھارہ میں برسرِاقتدار آئے تب تک سابق حکومتیں پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے نوے بلین ڈالر کے غیر ملکی قرضے لے چکی تھیں۔ پچھلے ڈھائی برس میں گذشتہ غلط پالیسیوں کو ڈھا کے نیا پاکستان بنانے کے لیے مزید چوبیس ارب ڈالر کا قرضہ لیا جا چکا ہے۔ یعنی قومی بجٹ میں کل ملا کے سود سمیت تقریباً گیارہ ارب ڈالر سالانہ ان قرضوں کی واپسی کے لیے مختص کرنا پڑ رہے ہیں۔

Read more

انکل وہاں اندھیرا ہے

بخدا یہ حسن اتفاق ہے کہ 16 اکتوبر 1951 کو سید اکبر راولپنڈی کے کمپنی باغ میں سٹیج کے سامنے عین ان کرسیوں پر جا بیٹھا جو پولیس کی سپیشل برانچ کے اہلکاروں کے لیے مختص تھیں۔

جب اس نے لیاقت علی خان کو دو گولیاں مار دیں تو ایک جذباتی سب انسپکٹر محمد شاہ نے سید اکبر کو گولیاں مار دیں۔ جو ہوا سامنے سامنے ہوا۔ اب اس کے پیچھے کوئی سازش ڈھونڈنا اور ڈانڈے ملانا دراصل بات کا بتنگڑ بنانا ہے۔

Read more

ارنب ، پلواما اور جرمن ڈراما

ٹی وی چینلز کی جعلی ریٹنگز کیس کے سلسلے میں ممبئی پولیس کی جانب سے مودی نواز ریپبلک ٹی وی چینل کے معروف اینکر ارنب گوسوامی اور براڈ کاسٹ آڈئینس ریسرچ کونسل (بارک) کے سربراہ پراتھو گپتا کے مابین وٹس ایپ پیغامات کے دستاویزی ریکارڈ نے دلی سے اسلام آباد تک بھونچال برپا کردیا ہے۔ تین ہزار صفحات سے زائد اس ریکارڈ میں پاکستانیوں کے کام کے ٹویٹس وہ ہیں جن سے انکشاف ہوتا ہے کہ ارنب کو چھبیس فروری

Read more

چڑیا اُڑی، کوّا اُڑا، ہاتھی اُڑا

ہماری قیادت انتہائی باصلاحیت ایکشن تھرلر ڈرامہ پروڈیوسر ہے۔ میمو گیٹ اور براڈ شیٹ جیسے ڈراموں سے آپ بھی ’انجوائز لیں‘ اور اس کے بعد اگلی پروڈکشن کا انتظار کریں۔

Read more

ٹرمپ رہے نا رہے، کام تو ہو چکا

تازہ ترین امریکا میں لمحہ با لمحہ بدلتے حالات پر لمحہ با لمحہ لکھا کہا سنا جا رہا ہے۔ یہ غوغا جن بنیادی سوالات کے گرد گھوم رہا ہے ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ امریکا تو ایسا نہ تھا۔ یہ یکایک کیا ہو گیا دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا ٹرمپ کے ساتھ ہی ٹرمپیانہ سیاست اور سوچ کا کریا کرم ہو جائے گا یا یہ امریکا میں نئے سیاسی رجحان کی ابتدا ہے؟  امریکا تو ایسا

Read more

قطر کی خبر اور صبر کا پھل

پانچ جنوری کو سعودی قصبے الااولہ میں خلیج تعاون کونسل(جی سی سی)کے سربراہ اجلاس میں قطر کی ساڑھے تین سالہ بری، بحری، فضائی ناکہ بندی کے خاتمے کے سمجھوتے پر دستخط ہو گئے۔خلیج جیسے حساس خطے کی اہمیت کے پیشِ نظر یہ ایک بڑی عالمی خبر تھی مگر پاکستانی میڈیا میں اگلے ہی روز گیارہ ہزارہ کانکنوں کے گلے کٹنے کی بہیمانہ واردات کے ردِعمل میں خلیج سے آنے والی یہ خبر دب کے رہ گئی۔ قطر اگرچہ امیر ملک

Read more

وزیرِاعظم کا یادگار تعزیتی دورہ

وزیرِ اعظم چاہتے تو اسی مثالی سکیورٹی کے جلو میں قبرستان سوگواروں سے خالی کروا کے فاتحہ پڑھنے بھی جا سکتے تھے۔ ان کی اس بے خوفی اور مرنے والوں سے اظہارِ یکجہتی کی تصویر ان کے پرستاروں کے لئے ایک دفاعی ڈھال بھی بن سکتی تھی مگر بادشاہ تو بادشاہ ہے۔

Read more

پرانے کلب میں نیا کھلاڑی

گو کلیشے ہی سہی مگر دل کو بھانے والا   کلیشے ہے کہ سیاست ناممکنات کو ممکنات بنانے کا فن ہے۔اس میں دو اور دو تین یا پانچ ہونے کی بھی گنجائش رہتی ہے۔ اس میں کوئی مستقل دشمنی یا دوستی نہیں ہوتی۔ آج کا جگری کل کا جانی دشمن اور جانی دشمن کا دشمن جگری دوست بن سکتا ہے۔اس کھیل میں کب ڈور ڈھیلی چھوڑنا ہے اور کس وقت کھینچنا ہے۔ اس کا بھی اندازہ رکھنا پڑتا ہے۔اس کھیل میں

Read more

مرنے والے دس کان کن نہیں دس سائے ہیں

ہمارے لیے یہ کان کن انسان نہیں سائے ہیں۔ کسی سائے کی موت پر آخر کتنی دیر افسردہ رہا جا سکتا ہے۔ ٹی وی پر چلنے والی خبری پٹی ختم تو خود احستابی کا دکھ بھی ختم۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات

Read more

مولانا آ نہیں رہا، آ رہے ہیں

میرا جو بھی سیاسی نظریہ ہو اس سے قطع نظر کبھی یہ چھپانے کی کوشش نہیں کی کہ میں حضرت مولانا فضل الرحمان مدظلہ کی شخصیت و سیاست کا کتنا بڑا پرستار ہوں۔ اس بابت چند برس پہلے بھی میں نے جو لکھا آج بھی اس پر قائم ہوں کہ قبل از مولانا سیاست برائے سیاست ہوا کرتی تھی مگر مولانا نے اسے فائن آرٹ میں بدل دیا اور اب لگ بھگ ہر سیاستداں کشادہ دل مولانا کے حوض سیاست

Read more

صرف ایماندار ہونا اچھا نہیں ہے

جیسے ہی خان صاحب نے کہا کہ شروع کے ڈیڑھ برس تو کاروبارِ حکومت سمجھنے میں ہی لگ گئے۔ اب کارکردگی دکھانے کا وقت آ گیا ہے۔ ہر ہما شما ان کے پیچھے لگ گیا کہ دیکھو ہم نہ کہتے تھے اس بندے کو کچھ نہیں پتہ اور ملک اس کے حوالے کر دیا گیا۔ تب ہی کوئی پالیسی سیدھی نہیں ہے اور ملک یوں چل رہا ہے جیسے بنا لنگر کا جہاز سمندر میں ڈول رہا ہو۔ ملک چلانا

Read more

کپتی کمینی دنیا اور کم بخت امید

دنیا جتنی بھی کپتی کمینی ہو جائے۔ اس سے جتنا بھی دل اوبھ جائے پر کون ہے جس کا یہاں سے جانے کو جی چاہے۔ یہ کم بخت امید چیز ہی ایسی ہے۔ اسی امید کے جز دان میں لپٹی نئے سال کی مبارک باد قبول کیجیے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

کشمیر ڈکارنے کے بعد پہلے انتخابات

مقبوضہ جموں و کشمیر کی نیم خود مختارانہ حیثیت کے ضامن بھارتی آئین کے آرٹیکل تین سو ستر اور مقامی شہریت کے تحفظ کے آرٹیکل پینتیس اے کی سولہ ماہ قبل تنسیخ ( پانچ اگست دو ہزار انیس ) کے بعد اور ریاست کو دو حصوں ( لداخ اور جموں و کشمیر) میں تقسیم کر کے براہ راست دلی کے انتظامی کنٹرول میں دینے کے بعد ریاست میں ضلع ترقیاتی کونسلوں کے لیے پہلے انتخابات اٹھائیس نومبر سے انیس دسمبر

Read more

کوویڈ ویکسین کی آپا دھاپی

جب تک کورونا کی ویکسین تیار نہیں ہوئی تھی۔ وائرس نے محمود و ایاز کو ایک ہی صف میں کھڑا کر دیا تھا۔ اسے کسی ایک قوم یا خطے کی بیماری کے بجائے ایسی عالمی وبا قرار دیا جا رہا تھا جس سے نپٹنے کی ذمے داری کسی ایک ادارے ، ویکسین ساز کمپنی یا ملک پر نہیں بنی نوع انسان پر عائد ہوتی ہے۔ پر جیسے ہی پہلے فائزر ، پھر موڈرنا ، پھر آسٹرا زنیکا آکسفورڈ اور پھر

Read more

اس جملے کو اب بخش دیجیے

کلیشے کا معقول اور زدو ہضم اردو ترجمہ کیا ہوگا؟ کوئی میری رہنمائی فرمائے تو شکرمند ہوں گا۔ البتہ ایک ممکنہ تشریح یہ ہو سکتی کہ وہ بدقسمت مکالمہ، اصطلاح، فقرہ، شعر، نعرہ اور لفظ جو پیدا تو بہت توانا ہوتا ہے مگر اپنی تاثیر اور مقبولیت کی قیمت یوں ادا کرتا ہے کہ ہر خاص و عام اسے جا بے جا، بنا مطلب سمجھے زورِ بیاں کی خاطر اس قدر بے دردی سے برتتا ہے کہ وہ مکالمہ، اصطلاح،

Read more

جان جائے پر مردانہ قوت نہ جائے

ابھی ویکسین آزمائشی مراحل میں ہی تھی کہ یہ بحث اٹھ گئی کہ جن اجزا سے یہ ویکسین تیار کی جا رہی ہے وہ اجزا حلال ہیں کہ حرام اور کہیں یہ مردانہ قوت تو نہیں چھین لے گی؟ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

کھائی جاؤ وے کھائی جاؤ

موجودہ حکومت قومی خزانے کی گردن پر سے اسٹیل ملز اور پی آئی اے سمیت متعدد سفید ہاتھیوں کا بوجھ اتارنا چاہ رہی ہے، اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو ملنے والے مالیاتی حصے پر بھی نظرِ ثانی کی خواہش مند ہے، ٹیکس کا دائرہ بھی بڑھانا چاہ رہی ہے، آئی ایم ایف کی سفارشات کی روشنی میں پانی، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ بھی کر رہی ہے۔ عوامی استعمال کی متعدد ضروری اشیا پر سرکاری سبسڈی کو بھی

Read more

مغربی صحارا افریقہ کا کشمیر

اقبال کا یہ شعر کہ دشت تو دشت دریا بھی نہ چھوڑے ہم نے، بحرِ ظلمات میں دوڑا دیے گھوڑے  تب ہی سمجھ میں آئے گا جب آپ اٹلس کھول کے شمال مغربی افریقہ کے اس نیم دائرے کو دیکھیں جو بحرِ ظلمات (بحر اوقیانوس) کی جانب کھلتا ہے۔ یہ نیم دائرہ بالترتیب مراکش، مغربی صحارا اور ماریطانیہ پر مشتمل ہے۔ مراکش میں بربر عرب مخلوط آبادی ہے۔ ماریطانیہ میں بربر اور سیاہ فام آبادی آدھوں آدھ ہے اور دونوں

Read more

اب پیشِ خدمت ہے گوادر کی باڑ

کہا جا رہا ہے کہ گوادر شہر میں داخلے اور اخراج کے دو راستے ہوں گے تاکہ مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر نگاہ رکھی جائے اور نہ صرف بندرگاہ اور وہاں پر کام کرنے والے غیرملکی کارکنوں بلکہ عام شہریوں کا بھی تحفظ ہو سکے۔

Read more

کیا آئندہ کو پھانسی دی جا سکتی ہے؟

جب بھی کوئی مسافر ویگن گیس سلنڈر پھٹنے سے جہنم بن کر اپنے ہی مسافروں کو خاک کر دیتی ہے تو سرکار عہد کرتی ہے کہ آئندہ گیس سلنڈرز کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ذمے داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ اور پھر چند روز بعد اسی نوعیت کا ایک اور حادثہ ہو جاتا ہے اور پھر کوئی سرکاری توتا وہی عہدنامہ عتیق دہرا دیتا ہے۔

یہی بیانیہ مشق مسافر بسوں اور ریل گاڑیوں کے حادثات کے بعد بھی ہوتی ہے۔ فوری رپورٹ کی طلبی، میڈیا کی بارات کے ساتھ جائے وقوع کا ہنگامی دورہ، تحقیقاتی کمیٹی کا قیام، کسی کو نہیں بخشا جائے گا، تعفن زدہ خوشخبری، نچلے درجے کی چند پتلی گردنوں کی عارضی معطلیاں اور پھر سب بھول جاتے ہیں یہ حادثہ ایک نیا حادثہ ہونے تک۔

Read more

قصور خان صاحب کا بھی نہیں

نیت صادق ہو مگر زاویہِ نظر دھندلا یا بھینگا ہو تو آپ خود کو اور دوسروں کو کنفیوژ کر کے فکری و عملی الجھاوا تو بڑھا سکتے ہیں مگر منزل حاصل کر سکتے ہیں کہ نہیں، یہ ایک الگ بحث ہے۔

Read more

بس کچھ دن اور ٹھہر جاؤ

پچھلے منگل کو جب میں سو کر اٹھا تو سر میں درد اور ہلکے بخار سے بدن میں کھچاؤ محسوس ہو رہا تھا۔ حالانکہ کراچی کا موسم اب بھی نیم سرد معتدل ہے مگر کپکپی سی محسوس ہو رہی تھی۔ کھانسی نہیں تھی البتہ چھینکیں آ رہی تھیں۔ پہلا خیال آیا لو بھئی آج تم بھی چار لاکھ ایک نمبر شمار پاکستانی ہو گئے۔ بس دعا کرو کہ کل کہیں آٹھ ہزار دو سو گزر جانے والوں میں کوئی صفر نہ بن جاؤ۔

دماغ کا پروسیسر تیزی سے چلنے لگا۔ دو بچے تو پاؤں پر کھڑے ہو گئے ہیں۔ باقی دو اسکول میں ہیں ان کا بھی کچھ نہ کچھ ہو ہی جائے گا۔ کیا کروں بینک اکاؤنٹ بیوی کے نام ٹرانسفر کر دوں۔ ہو سکتا ہے اتنا وقت نہ ملے۔ تو پھر ایسا کرتا ہوں کہ چیک بک پر دستخط کر کے چھوڑ جاتا ہوں۔ اور یہ بھی لکھے دیتا ہوں کہ کس نے کتنے پیسے مجھے واپس کرنے ہیں اور مجھے کس کے کتنے پیسے دینے ہیں۔ بی بی سی میں کسے بتانا ہے اور ڈان نیوز اور ایکسپریس میں کسے فون کرنا ہے۔

Read more

بڑے لوگ پیدا ہونے سے باز نہ آویں گے

دنیا میرا ڈونا سے پہلے بھی رواں تھی۔اس کے بغیر بھی رواں ہے اور رہے گی۔میراڈونا سے پہلے بھی فٹ بال کے بہت ستارے ابھرے، اس کے ہوتے ہوئے بھی عالمی معیار کے کھلاڑیوں کی کمی نہیں تھی ، آیندہ بھی نہیں ہوگی۔ کروڑوں لوگ میراڈونا کے لیے جتنے افسردہ ہیں میں اتنا ہی پرامید ہوں۔جب تک محرومی، غربت، ذلت اور ارادے جیسی نعمتیں موجود ہیں تب تک یہ دنیا عظیم کرداروں سے خالی نہیں ہو سکتی۔ پچھلے سات ہزار

Read more

اسلام آباد کے پیارے ہاتھی کاون کو خدا حافظ

جس طرح کے رکھوالے کاون نے پچھلے پینتیس برس میں دیکھے وہ ہم عشروں سے بھگتتے آ رہے ہیں۔ فرق ہے تو بس اتنا کہ تمھارا پنجرہ چھوٹا ہے اور ہمارا پنجرہ کچھ بڑا۔ وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

افغانستان کے بارے میں آسٹریلوی رپورٹ

یہ بات ہے دو ہزار بارہ کی۔افغان صوبہ ارزگان میں تعینات آسٹریلیا کے خصوصی کمانڈو دستے کے ساتھ منسلک الیکٹرونک آپریٹر بریڈن چیپمین نے دیکھا کہ ان کے ایک ساتھی نے ایک نہتے افغان کو یونہی گولی مار کر ہلاک کردیا حالانکہ اس افغان نے حکم ملنے پر ہاتھ بھی کھڑے کر دیے تھے۔ بقول چیپمین ’’یہ منظر دیکھ کر میں بھونچکا رہ گیا۔ میرے ایک ساتھی نے میرا کندھا تھپتھپاتے ہوئے کہا پریشان مت ہو۔کوئی پوچھے تو یہی بتانا

Read more

کیا سورج کی روشنی کو پیٹنٹ کیا جا سکتا ہے؟

دنیا اس وقت کورونا کی دوسری وبا کی لپیٹ میں ہے۔پاکستان میں ستمبر میں روزانہ اوسطاً تین سو متاثرین تھے اب یہ تعداد لگ بھگ اٹھائیس سو روزانہ تک جا پہنچی ہے۔مگر حوصلہ افزا خبر یہ ہے کہ دنیا اس وبا کے مقابلے کے لیے بالاخر ویکسین کی تیاری میں بھی کامیاب ہو گئی ہے۔اس وقت چھ مغربی دوا ساز کمپنیاں اور روس ، چین اور بھارت کی کم ازکم ایک کمپنی ویکسین کی تیسری اور حتمی آزمائش کے بعد

Read more

کورونا ایک منافع بخش سیاسی ہتھیار

سوچئیے اگر کورونا کی وبا کے دوران عمران خان کے بجائے نواز شریف یا یوسف رضا گیلانی وزیرِ اعظم ہوتے اور کورونا سے عوام کو بچانے کے لیے تین سو افراد سے زیادہ کے اجتماع اور جلسوں پر پابندی لگا دیتے تو کیا حزبِ اختلاف پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان عوامی مفادِ عامہ میں حکومت کے خلاف اپنی عوامی رابطہ مہم وبا کے ٹلنے تک ترک کر دیتے ؟

Read more

گلگت بلتستان توقعات پر پورا اترا

وہی ہوا جو ہوتا آیا ہے۔ یعنی جو پارٹی اسلام آباد میں حکمران ہو گی وہی گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھی کامیاب ہو گی۔اس بار یہ اعزاز تحریک انصاف نے حاصل کیا۔دو ہزار نو کے بعد مجلس قانون ساز کے یہ تیسرے انتخابات تھے۔ تینتیس ارکان پر مشتمل اسمبلی میں چوبیس نشستوں پر براہِ راست مقابلہ ہوتا ہے۔ چھ اضافی نشستیں خواتین کے لیے اور تین ٹیکنو کریٹس کے لیے مخصوص ہیں۔ یہ نو مخصوص نشستیں چوبیس عام نشستوں

Read more

اب تو پیوند لگانے کی بھی گنجائش نہیں رہی

ہم بس یہ کر رہے ہیں کہ نظام کی خستہ چادر میں جہاں جہاں سوراخ نظر آتا ہے وہاں وہاں فوری طور پر ایڈہاک قانون سازی کا پیوند لگا دیتے ہیں۔ اب تو پیوند کی بھی گنجائش نہیں رہی، اب تو پیوند پر پیوند لگ رہے ہیں۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

میں بھی رونا چاہتا ہوں

وان جونز کی طرح میرے وطن جیسے بیسیوں ممالک کے کروڑوں لوگ بھی اس دن کے انتظار میں ہیں جب ہمارے ہاں بھی سچائی چار برس چھوڑ چار دن کے لیے ہی جھوٹ پر فتح پا لے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم

Read more

غدار ہونا اچھی بات نہیں ہے

انڈین میڈیا پر غصہ ایسے ہی ہے جیسے چرچل جرمنی سے شکوہ کرے کہ نازی میڈیا اس کی تقاریر کو مسخ کر کے پیش کر رہا ہے یا بلی سے شکایت کی جائے کہ اس نے پرات میں پڑا دودھ بلا اجازت کیسے پی لیا: پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

دیکھنا سامنے والا کہیں روبوٹ تو نہیں؟

ففتھ جنریشن وار کے لیے روبوٹکس کا ایک کارخانہ بن گیا۔ روبوٹک حزبِ اقتدار و حزبِ اختلاف پر مشتمل ہر روبوٹ جانتا ہے کہ کتنے قدم چلنا ہے، کیا کرنا یا کیا نہیں کرنا اور کس کی ہدایت پر کتنا عمل کرنا ہے۔ وسعت اللہ خان کا کالم

Read more

لداخیوں کے ساتھ ہونے والا ہاتھ

بھارتی مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں جموں کی ہندو اکثریت ریاستی تشخص کے خاتمے پر خوش ہے، وادیِ کشمیر کی مسلمان اکثریت ناخوش ہے اور لداخ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں کے باشندے شروع میں تو خصوصی تشخص کے خاتمے پر خوش ہوئے۔ کیونکہ ان کے خیال میں سرینگر میں موجود روایتی کشمیری مسلمان حکمران اشرافیہ لداخیوں کو دور دراز خطے کے قبائلی سمجھ کر ان کی ترقی اور حقوق سے اغماز برتتی رہی ہے۔لداخیوں کا

Read more

دراصل بازار عمران خان کا حقیقی دشمن ہے

اس وقت سب سے قابل رحم حالت ذرائع ابلاغ کی ہے۔ وہ یہ تو نہیں بتا یا دکھا پا رہے کہ نواز شریف نے دراصل آرمی چیف یا آئی ایس آئی کے سربراہ کے بارے میں کیا کہا مگر جو بھی کہا اس پر تنقید و تجزئیات کو ضرور نمایاں کرنے پر مجبور ہیں۔

یہی کچھ چند ہفتے قبل کسی ویب سائٹ پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے اہل خانہ کے مبینہ سمندر پار اثاثوں سے متعلق رپورٹ کے ساتھ بھی ہوا۔ اصل رپورٹ کسی چینل یا اخبار نے نہیں دکھائی یا چھاپی، البتہ رپورٹ کی صداقت کو چیلنج کرنے کے لیے میڈیا کو ضرور آزادی میسر رہی۔

Read more

دراصل بازار عمران خان کا حقیقی دشمن ہے

حزبِ اختلاف کی موجودہ تحریک عمران حکومت کو کمزور تو کر سکتی ہے ختم نہیں کر سکتی۔ جیسے 2014 کے عمرانی دھرنے نے نواز شریف کو کمزور ضرور کیا مگر ختم نہیں کر سکا۔

Read more

کہاں گئی وہ گلی اور میں ؟

فیس بک پر کسی نے اس سینما اسکوپ جادوئی ڈبے کی تصویر شیئر کی جس میں تین گول کھڑکیاں ہوتی تھیں اور بچے اکڑوں بیٹھ کر ان کھڑکیوں سے آنکھیں ٹکا کر اکنی کا سینما دیکھا کرتے تھے۔ ڈبے والا نیچے لگے ہینڈل سے چرخی گھماتے گھماتے بدلتی تصویروں پر رواں تبصرہ کرتا جاتا۔ افریقہ کا ہاتھی دیکھو، آگرہ کا تاج محل دیکھو، بارہ من کی دھوبن دیکھو، وجنتی مالا کا ناچ دیکھو، بادشاہی مسجد دیکھو، مکہ اور مدینہ دیکھو۔ رنگین مچھلی دیکھو، خدا کی قدرت دیکھو۔

اس الف لیلوی ڈبے سے مجھے اپنی گلی یاد آ گئی۔ جہاں ہر وقت کچھ نہ کچھ ہوتا رہتا تھا۔ جمعے کے جمعے ایک ریچھ والا آتا اور تھکن سے نڈھال ریچھ کو ڈنڈے کے اشارے پر نچاتا۔ مجھے یہ ناچ پسند نہیں تھا کیونکہ ریچھ کے نتھنوں میں ایک موٹی سی رسی ڈلی ہوتی تھی اور اس رسی سے ریچھ کی ناک زخمی اور سوجھی ہوئی رہتی تھی۔

Read more

پاکستان خدانخواستہ پائیدار جمہوریہ بن گیا تو؟

’خدانخواستہ فوج کمزور ہوئی تو پاکستان بھی شام، لیبیا، عراق، صومالیہ بن سکتا ہے۔ یہ فوج ہی ہے جس نے اس ملک کو متحد رکھا ہوا ہے۔‘ گرامر کے اعتبار سے یہ جملہ بالکل درست ہے مگر کیا حقائق کے اعتبار سے بھی مستند ہے؟ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات۔

Read more

اپنی سیان پتی بچا کے رکھو

ہر ریاست کو اپنی بقا اور ترقی کے لیے مستقل اور مسلسل آمدنی کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ آمدنی ٹیکس، برآمدات، سہولتوں کو کرائے پر دینے، قدرتی وسائل کے استعمال، سیاحت، ایجاداتی جدت کاری اور جنگ کے بدلے امن کی خریداری جیسے طریقوں سے حاصل ہوتی ہے۔

دوسرا طریقہ جو کہ اب متروک ہو چلا ہے نوآبادیاتی طریقہ ہے۔ کسی بھی خطے پر بزور یا سازش کے ذریعے قبضہ کر کے اس کے وسائل کو باپ کا مال سمجھ کر استعمال کیا جائے اور جب اس خطے سے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لیا جائے تو اسے ترک کر کے کسی نئے خطے پر پنجے گاڑ دیے جائیں۔

Read more

میرا اسکرینچی تجزیہ باز بننے کا خواب

اگلے جنم میں موہے ٹی وی چینل کا تجزیہ باز کیجئیو۔ یہ ہے وہ دعا جو میں بیالیس برس کی صحافت کے بعد کر رہا ہوں کہ جس میں سے نصف اخباری، چالیس فیصد ریڈیائی اور دس فیصد ٹی وی چینل کی صحافت ہے۔ مگر میں صحافتی عمر کے آخری حصے میں یہ دعا مانگنے پر کیوں مجبور ہوا؟ اس کا دو حرفی جواب یہ ہے کہ میں تحقیق و تصدیق و موزوں الفاظ کے تحریری استعمال سے تنگ آ

Read more

اے غدارو گھبرانا نہیں ہے

وہ جو کہتے ہیں کہ گھوڑا گھاس سے یاری لگائے گا تو کھائے گا کیا؟ اسٹیبلشمنٹ کے نہ تو مستقل حریف اور نہ ہی مستقل حلیف ہوتے ہیں۔ دوستی یا دشمنی کا معیار بس یہ ہے کہ جب آپ کو ایک طے شدہ نظریہ پاکستان دے دیا گیا ہے تو پھر اپنا نظریہِ پاکستان الگ سے گھڑنے کی کیا ضرورت ہے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ و اہمیت

امریکی صدارتی انتخابات میں اب بس چار ہفتے باقی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ان آخری ہفتوں میں جن ووٹروں نے اب تک حتمی رائے نہیں بنائی وہ صدارتی امیدواروں کے مابین دو بدو مباحثے کی بنیاد پر فیصلہ کرتے ہیں کہ کون دنیا کے اس طاقت ور ترین عہدے کے لیے زیادہ موزوں ہے۔ ریپبلیکن امیدوار صدر ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کے مابین اب سے چار دن پہلے ہونے والے پہلے مباحثے کا احوال تو آپ نے

Read more